Baaghi TV

Category: قصور

  • ہوٹلوں پر ناقص کھانوں کا راج

    ہوٹلوں پر ناقص کھانوں کا راج

    قصور
    پتوکی شہر میں چھوٹے اور بڑے ہوٹلوں میں اور گردونواح میں چھوٹے اور بڑے ہوٹلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات ہوٹلوں میں مکھی،لال بیگ،اور چوہوں کا راج کھانوں میں استعمال ہونے والی اشیاء کو مامور عملہ حفظان صحت کے اصولوں کی دھجیاں بکھیر دی گئیں

    تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر اور گردونواح کے ہوٹلوں پر حفظان صحت کے اصولوں کی دھجیاں بکھیری جانے لگیں کھانے میں استعمال ہونے والی اشیاء ناقص اور تیسرے درجے کی ہونے کی وجہ سے لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہونے لگے۔ہوٹلوں پر کام کرنے والے افراد کے پاس میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے کا انکشاف
    باربی کیو ،پیزا،آئس کریم،برگر شاپس، کی شہر بھرمیں بھرمار۔متعلقہ اداروں نے چپ سادھ لی۔کوی پوچھنے والا شہر کےتمام چھوٹے اور بڑے ہوٹل حفظان صحت کے اصولوں پر پورا نہیں اترتے قومی اخبارات میں اشاعت اور شہریوں کی طرف سے بار بار شکایات کے باوجود بھی انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف تا حال کوی کاروائ نہ ہوسکی ۔عوامی سماجی اور صحافتی حلقوں نے وزیر صحت پنجاب اور محکمہ فوڈاتھارٹی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ناقص میٹریل اور صفائی کے انتظامات نہ کرنے والے ہوٹلوں کے خلاف فوری کاروائی عمل جائے

  • ریکیسو کی کارکردگی پر اجلاس

    ریکیسو کی کارکردگی پر اجلاس

    قصو ر
    ریسکیو 1122 نے فروری کے مہینے میں 1804 ایمرجینسی متاثرین کو ریسکیو کیا,انجینئرسلطان محمود انچارج ریسکیو قصور
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر ریسکیو 1122 قصورانجینئر سلطان محمود کی زیر صدارت ماہانہ اجلاس منعقد کیا گیا اور اجلاس میں گزشتہ ماہ کے دوران ریسکیو سروس کی کارگردگی کا جائزہ لیا گیا
    رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122 قصور نے فروری کے مہینے میں 1836 ریسکیو آپریشنز انجام دیے ان آپریشنز میں 1804ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں سے 246 افراد کو موقع پرطبی امداد دی گئی 48 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے اس کے علاوہ 1510 افراد کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے,56روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ 686 میڈیکل 912 اور عمارتیں گرنے کے 3 واقعات رپورٹ ہوئے اس دوران سروس نے سات منٹ سے کم اوسط ریسپانس ٹائم بھی برقرار رکھا جبکہ روزانہ اوسط ایمرجنسی کی تعداد 66 رہی فروری کے مہینے میں قصورمیں آگ لگنے کے29 حادثات میں بروقت اور جدید طرز فائر فائٹنگ کرتے ہوئے سانحات بننے سے بچا یا گیا جس سے شہریوں کو احساس فراہم ہوا

  • بجلی کی تاریں چرانے والا پکڑا گیا

    بجلی کی تاریں چرانے والا پکڑا گیا

    قصور
    تحصیل کوٹ رادھا کشن میں عرصہ دراز سے لوگوں کی بجلی کی تاریں چوری کرنے والا پکڑا گیا ،ملزم کا بجلی کی تاریں میٹر سے کاٹ کر لاہور بیچنے کا اعتراف جرم

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادہاکشن میں عرصہ دراز سے لوگوں کے گھروں کے باہر لگے بجلی کے میٹروں سے بجلی کی کیبل تاریں کاٹ کر چرانے کا سلسلہ جاری تھا جس پر اہلیان علاقہ سخت پریشان تھے تاہم لوگوں نے کل محلہ جج والا کوٹ رادھا کشن میں ملزم محمد شرافت سکنہ گھنیکی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس نے اعتراف جرم کیا کہ میں عرصہ دراز سے لوگوں کے بجلی میٹروں سے تاریں کاٹ کر لاہور فروخت کرتا تھا نیز اس نے انکشاف کیا کہ پورے شہر میں اس کے علاوہ بھی تاریں چورنے کرنے والے گینگ ہیں تاہم میں اکیلا ہی یہ کام کرتا ہوں
    لوگوں نے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے جہاں ملزم سے مذید تفتیش کی جار ہی ہے

  • تاحال جرائم برقرار ،شہری پریشان

    تاحال جرائم برقرار ،شہری پریشان

    قصور
    تاحال جرائم پر قابو نا پایا جاسکا،شہری سخت پریخان
    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کی تمام تر کوششوں کے باوجود بھی قصور سمیت ضلع بھر میں ڈکیتیوں اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ کم نہ ہو سکا،گزشتہ روز بھی ڈاکووں نے لاکھوں لوٹ لئے،متاثرہ افراد کا روڈ بلاک کر کے احتجاج۔بستی ونیکا ں قصور کے قریب دو ڈاکووں نے کار سوار محمد عاطف سے ایک لاکھ کی رقم اور دو موبائل فون چھین لئے اورقصور گارڈن کے قریب تین ڈاکووں نیموٹرسائیکل سوار ربی اللہ سے دس ہزار کی نقدی،موٹسائیکل اور ایک موبائل فون چھین لیا جبکہ منڈی عثمانوالہ کے علاقہ پل دھیر کے میں دو ناکہ زن ڈاکووں نے موٹڑسائیکل سوار بابر سے موٹرسائیکل جبکہ شریف نامی راہگیر سے تیس ہزار کی رقم چھین لی اور فرارہوگئے اسی طرح کیلوں کے قریب تین ڈاکووں نے موٹڑسائیکل سوارصابر سے ساٹھ ہززر کی رقم لوٹ لی جس پر صابر اور اہل علاقہ نے ٹائروں کا آگ لگا کر پولیس کے خلاف احتجاج شروع کردیا جس سے میں دیپالپور روڈ ٹریفک کے لئے بلاک ہوگئی تاہم دو گھنٹے بعد پولیس کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے
    مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے

  • گھریلو زمین کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا

    گھریلو زمین کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا

    قصور
    کوٹ رادھاکشن میں سرکاری اراضی واگزار کروانے کے نام پر اسسٹنٹ کمشنر نے کاشتکار کےگھر اور ڈیری فارم کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گھریلو سامان بھی ضبط کرلیا ۔مالکان کی دہائی ہم اس اراضی کے 1946کے مالک ہیں اس وقت کی رجسٹری بھی ہمارے پاس موجود ہے مالکان کا موقف
    اسسٹنٹ کمشنر کا موقف لینے کی کوشش کی گئی مگر موقف نہ مل سکا
    تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھاکشن کے نواحی گاوں چک نمبر 59 کی بستی باغبان پورہ میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن راجہ قاسم محبوب کی سرپرستی میں سرکاری زمین پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کرکے اراضی وگزار کروائی گئی یہ سرکاری زمین واگزار کروانے کے نام پر اسسٹنٹ کمشنر نے 1946 سے اس زمین کے مالکان کو بغیر نوٹس دیے ان کے گھر اور ملحقہ ڈیری فارم کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا
    مالکان شہزاد ولد خالد نعیم قاضی ۔قاضی محمد عارف ولد قاضی علی احمد مالک اراضی 1946 سے ہیں اور ہمارے بڑوں نے یہ زمین 1946 میں خریدی تھی اس وقت سے لیکر اب تک ہم اس پر رہائش پذیر ہیں آج تک ہمیں کسی سرکاری افسر نے آکر یہ نہیں کہا کہ آپ لوگ ناجائز قابض ہیں مالکان نے الزام لگایاکہ چند شرپسند کی ایماء پر مقامی اسسٹنٹ کمشنر نے ہمیں بغیر نوٹس دیے و سنے ہمارے پختہ گھروں اور ڈیری فارم کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیاہے اور ہمارا سارا گھریلو سامان ناجائز طور پر غائب کروادیا ہے ہم وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب سے اسسٹنٹ کمشنر کی اس بدمعاشی کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

  • بسوں کی چھتوں پر خطرناک طریقے سے سفر جاری

    بسوں کی چھتوں پر خطرناک طریقے سے سفر جاری

    قصور
    ٹریفک و پیٹرولنگ پولیس یکسر ناکام ،مستقبل کے معمار و لوگ بسوں کی چھتوں پر سرعام سفر کرنے لگے،بس ڈرائیور لا پرواہ،
    ،پیٹرولنگ پولیس و ٹریفک پولیس نے آنکھیں بند کر لیں

    تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس و پیٹرولنگ پولیس قصور یکسر ناکام ہو چکی ہے مستقبل کے معمار طلاب علم و لوگ بسوں کی چھتوں پر سرعام سفر کر رہے ہیں جس سے ماضی میں کئی بڑے حادثے ہو چکے ہیں تاہم حیرت کی بات ہے کہ قصور کی تمام سڑکوں سے گزر کر آنے والی ان بسوں کے خلاف ہائی وے پیٹرولنگ پولیس و سٹی ٹریفک پولیس کاروائی کیوں نہیں کرتی حالانکہ ہر جگہ ٹریف و پیٹرولنگ پولیس موجود ہوتی ہے
    اس طرح سفر سے حادثات کا سخت خدشہ ہے جس کے پیش نظر شہریوں نے ڈی سی قصور ،ڈی ایس پی پیٹرولنگ پولیس و ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے اور جو بس ڈرائیور چھتوں پر سواریوں کو بٹھاتے ہیں ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے

  • بھاری مقدار  میں اسلحہ پکڑا گیا

    بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا

    قصور
    تھانہ پھولنگر نے 5 رائفلیں 15 پسٹل اور 20 ہزار راؤنڈ سمیت ملزمان گرفتار کر لئے

    تفصیلات کے مطابق تھانہ پھولنگر پولیس قصور کی بڑی کارواٸی۔ میں اسلحہ اسمگر گینگ کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں قبضہ میں لے لٸی ہیں
    ڈی پی او قصور عمران کشور نے پھولنگر پولیس کی اس کامیابی کو سراہتے ہوۓ کارواٸی میں شامل پولیس اہلکاروں کو نقد انعامات سے نوازا اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوۓ ڈی پی او قصور نے کہا کہ قصور پولیس اپنے فرائض سے بخوبی آگاہ ہے اور کسی بھی قسم کی امن و امان کی صورتحال کو داؤ پر لگانے والے عناصر سے نپٹنے کے لٸیے پوری طرح تیار ہے 3 ملزمان گرفتار جبکہ ایک بھاگنے میں کامیاب ہوا ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں

  • قصور کے اہم ہسپتال کی حالت انتہائی خراب

    قصور کے اہم ہسپتال کی حالت انتہائی خراب

    قصور
    تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پتوکی میں دور دراز سے آنے والے مریض پریشانی سے دوچار کوئی پرسان حال نہیں
    تفصیلات کے مطابق پتوکی تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی دور دراز سے آنے والے مریضوں کے لیے ایک ہی سہارا پتوکی تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال ہے مگر یہاں پر ادویات کی عدم دستیابی ایکسرے اور ٹیسٹ مشینوں کا ناکارا ہونا انتظامیہ اور حکومت کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے لاکھوں روپے عوام کے ٹیکس کے پیسے کی تنخواہیں لینے والے ڈاکٹر حضرات کو صرف اس لئے ہی بٹھایا گیا ہے کہ وہ عوام کو لاہور ریفر کرنے کا سرٹیفکیٹ دے سکیں۔ اگر کوئی مریض غلطی سے بھی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی طرف رخ کر لے تو ڈاکٹر حضرات اس کو ایک لمبی پرچی تھما دیتے ہیں جو باہر پرائیویٹ میڈیکل سٹور سے ادویات ملتی ہے اور میڈیکل سٹور والے غریب کی سوچ سے بھی زیادہ ریٹ مانگتے ہیں ہر دوائی غریب بندے کی پہچ سے دور ہے اور دیہاڑی دار طبقہ اس مہنگی ادویات کو خریدنے سے قاصر ہے مختلف زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان کا وہاں پر کمیشن ہے یہ وہ میڈیکل سٹور ہیں جو ان کے ذاتی اپنے ہے
    یاد رہے پتوکی ہیڈکوارٹر اسپتال میں حکومت کی طرف سے فری ڈسپینسری کی سہولت موجود ہونے کے باوجود کسی مریض کو ادویات نہیں ملتی دور دراز سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور حکام بالا اس پر فوری نوٹس لے عوام کو طبی سہولیات مہیا کی جائیں

  • اتفاق ویلفیر سوسائٹی بھاگیوال کا بلڈ کیمپ

    اتفاق ویلفیر سوسائٹی بھاگیوال کا بلڈ کیمپ

    قصور
    تحصیل چونیاں کے قصبے الہ آباد کے نواحی گاؤں بھاگیوال 1 میں کل بروز جمعہ بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا

    تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں قصور کے گاؤں بھاگیوال 1 میں اتفاق ویلفیر سوسائٹی نے معروف سیاسی شحضیت مسکین پاشا کے زیر سایہ بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا جس میں دو سو کے قریب لوگوں نے اپنا خون ٹیسٹ کروا کے رجسٹر میں اندراج کروا اور وعدہ کیا کہ جب بھی کسی ضرورت مند کو ضرورت ہو گی ہم ان شاءاللہ فوری فی سبیل اللہ خون عطیہ کرنے کے لئے پہنچیں گے اس کے فوری ضرورت کے چار مریضوں کو کل ہی خون عطیہ کیا گیا
    اہل علاقہ نے اتفاق ویلفیر سوسائٹی اور معروف سیاسی شحضیت مسکین پاسا کا شکریہ ادا کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا
    واضع رہے کہ اتفاق ویلفیر سوسائٹی اس کے علاوہ بھی بیوہ ،یتیم ،مسکینوں کی مالی اعانت کے علاوہ مساجد کی ضروریات کے لئے اپنی خدمات پیش کر رہی ہے
    کرونا وبا میں گزشتہ سال سوسائٹی نے سینکڑوں لوگوں کو آٹا،چینی،دالیں چاول اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کی تھیں اور ان کا فی سبیل اللہ کام اب بھی جاری ہے

  • بڑھتی وارداتوں کے پیش نظر کھارا چوکی نے گشت بڑھا دیا

    بڑھتی وارداتوں کے پیش نظر کھارا چوکی نے گشت بڑھا دیا

    قصور
    بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر تھانہ صدر کی چوکی کھارا نے گشت بڑھا دیا ،صبح سے رات تک موٹرسائیکلوں، کاروں کی جامع تلاشی مکمل جانچ پڑتال کے بعد جانے دیا جا رہا ہے جبکہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کو بند جا رہا ہے،گشت سے وارداتوں میں نمایا کمی ہوئی شہریوں کا مؤقف
    تفصیلات کے مطابق بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ڈی پی او قصور کے حکم پر تھانہ صدر قصور کی چوکی کھارا کے انچارج محمد مشتاق نے گشت کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے کل سارا دن اور رات مختلف مقامات پر ناکے لگا کر موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کی جامع تلاشی کی گئی جبکہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں موٹر سائیکلوں کو بند کیا گیا
    گشت پر شہریوں نے اظہار اطمینان کیا اور مطالبہ کیا کہ گشت کا سلسلہ جاری رہنا چائیے جبکہ محمد مشتاق چوکی انچارج نے کہا کہ گشت کا سلسلہ جاری رہے گا اور بغیر تفریق کے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کو بند کیا جائے گا نیز کسی بھی مسئلے کی صورت میں میں عوام کے لئے حاضر ہوں لوگ بلا تفریق شکایات کے لئے میرے پاس تشریف لائیں میں میرٹ پر فیصلے کرونگا