Baaghi TV

Category: قصور

  • نوجوان نے خود کشی کر لی

    نوجوان نے خود کشی کر لی

    قصور
    دلبرداشتہ نوجوان نے خود کشی کر لی،علاقے میں کہرام،
    تفصیلات کے مطابق کنگن پور کے نواحی گاؤں بستی لدھا سنگھ میں نوجوان لڑکے نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے
    خود کشی کرنے والے کا نام مراد علی ولد نذیر احمد قوم رحمانی ساکن بستی لدھا سنگھ عمر 17/18سال ہے
    بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو ناچاکی کی بنا پر گندم والی گولیاں کھا کر جابحق ھوا ہے
    والدین و عزیز اقارب کا صدمے سے برا حال ہو گیا ہے
    پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے

  • زینب کے والد کا جنسی زیادتی کے ملزمان بارے مطالبہ

    زینب کے والد کا جنسی زیادتی کے ملزمان بارے مطالبہ

    قصور
    سانحہ موٹر وے جنسی زیادتی کیس پر زینب امین کے والد شہید معصوم زینب کا بیان آ گیا،گورنمنٹ سے جنسی زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی کا دینے کے قانون کو لاگو کرنے کی استدعا
    تفصیلات کے مطابق کل امین انصاری والد مرحومہ زینب کے والد نے سانحہ موٹروے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ملزمان کو سر عام پھانسی کے بل پر سب کو متفق کیا جائے تاکہ پھر سے کوئی معصوم زینب ایسے درندوں کے ہاتھوں درندگی کی بھینٹ نا چڑھ سکے انہوں نے کہا کہ زینب کے ملزم کو اگر عوامی مطالبات پر سرعام پھانسی دی جاتی تو یہ دن نا دیکھنے پڑتے
    زینب کے والد امین انصاری کے ہمراہ سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی میڈیا سے گفتگو کی اور جنسی درندگی کے ملزمان کے لئے سرعام پھانسی کا مطالبہ کیا
    واضع رہے کہ 2018 میں قصور کی معصوم زینب کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی گئی تھی جس پر پورا ملک ملزم عمران نقشبندی کی سرعام پھانسی کا مطالبہ کرتا رہا مگر اسے عام مجرموں کی طرح کی تختہ دار پر لٹایا گیا تھا جس کے بعد ملک میں ایسے جرائم تشویشناک حد تک بڑھ چکے ہیں

  • ہسپتال کا جنریٹر ناکارہ ،انتظامیہ و مریض پریشان

    ہسپتال کا جنریٹر ناکارہ ،انتظامیہ و مریض پریشان

    قصور
    ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر الہ آباد کا جنریٹر شدت کی گرمی میں بھی بند جبکہ ریفریجریٹر میں پڑی لاکھوں روپے کی حساس امراض میں استعمال ہونے والی ویکیسینز خراب ہونے کا خدشہ میڈیسن سٹور کا اے سی بھی بند آپریٹر غائب مریض اللہ کے رحم و کرم پر سی ای او ہیلتھ قصور اور ڈی سی قصور سے شہری حلقوں نےنوٹس کا مطالبہ کردیا
    تفصیلات کے مطابق ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر الہ آباد چونیاں میں بجلی بند ہونے سے مریض اور سٹاف بد حال ہو چکے ہیں جبکہ ریفریجریٹرز میں رکھی لاکھوں روپے کی حساس امراض کیلئے استعمال ہونے والی ویکسینز بھی خراب ہونے کا اندیشہ ہے دوسری جانب میڈیسن سٹور کا اے سی بھی بند کیا جاچکا ہے جس سے تمام میڈیسن مطلوبہ ٹمپریچر کے بغیر ہی مریضوں کو استعمال کروائی جارہی ہیں جہاں شدت کی گرمی میں تمام پنکھے بند ہیں وہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف گرمی میں مریضوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہے وہاں ایمرجنسی مریض بھی دوران علاج دوہری اذیت میں مبتلا ہیں اور الٹرا ساؤنڈ کروانے والے مریض پرائیویٹ کلینکس سے مہنگے داموں الٹراساؤنڈ کروانے پر مجبور ہیں اس بارے جب ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر سعود سے بات ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ فیول کی کمی کی وجہ سے جنریٹر مسلسل نہیں چلا سکتے شہری حلقوں نے سی ای او ہیلتھ قصور ڈاکٹر اقبال جاوید اور ڈی سی قصور منظر علی جاوید سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے

  • مقامی صحافی کو قتل کی دھمکیاں،صحافی برادری کی مذمت

    مقامی صحافی کو قتل کی دھمکیاں،صحافی برادری کی مذمت

    قصور
    جرائم پیشہ افراد کی مقامی صحافی حاجی امین کمبوہ کو دھمکیاں ،ڈی پی او قصور کو مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دے دی گئی، صحافی برادری کی طرف سے شدید مذمت اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کی جانب سے چوکی بھسر پورہ ختم کئے جانے کے بعد علاقہ بھر میں جرائم نے پھر سے سر اٹھا لیا ہے اور چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں سمیت منشیات فروشی، قحبہ خانے اور دیگر جرائم میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس پر مقامی صحافی حاجی امین کمبوہ نے خبروں کی اشاعت کے ذریعے علاقہ میں جرائم بڑھ جانے کی نشاندہی کی اس کے بعد ایک ہفتے سے نامعلوم افرا د کی طرف سے حاجی امین کمبوہ کو جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں جس پر صحافی حاجی امین کمبوہ نے ڈی پی او قصور کو اندارج مقدمہ کیلئے درخواست دے دی ہے حاجی امین کمبوہ کو دھمکیاں دیئے جانے پر صحافی برادری نے شدید مذمت کرتے ہوئے ڈی پی او قصور سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

  • نہم و دہم کلاسیں ایس او پیز کے ساتھ اوپن

    نہم و دہم کلاسیں ایس او پیز کے ساتھ اوپن

    قصور
    ایس او پیز کے ساتھ سرکاری سکول کھل گئے فی الوقت نہم و دہم کلاس کے طلبہ و طالبات ہی جائینگے باقی کلاسیں مرحلہ وار سکول جائینگی
    تفصیلات کے مطابق آج سے ملک بھر کی طرح ضلع قصور کے بھی سرکاری سکول تعلیم کیلئے کھول دیئے گئے ہیں آج بروز منگل بتاریخ 15 ستمبر 20 کو نہم و دہم کلاس کے طلبہ وطالبات سکول حاضر ہوئے ہیں جبکہ 23 ستمبر سے ششم ، ہشتم اور ہفتم کلاس کے طلبہ و طالبات سکول جائیں گے اس کے بعد 1 اکتوبر سے نرسری سے پنجم تک کے طلبہ و طالبات سکول جائینگے سکول آنے والے طالب علموں،اساتذہ و سٹاف کو سینیٹائز ہو کر سکول میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ ہر کسی کے لئے ماسک لازمی پہننا قرار دیا گیا
    آج سے سکول کھلنے کے بعد فیس ماسک کی ڈیمانڈ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

  • مضر صحت سویٹس کی تیاری جاری،محکمہ کاروائی سے انکاری

    قصور
    علاقہ بھر میں غیر معیاری مضر صحت سویٹس بنانے کا کاروبار جاری ،اہل علاقہ کی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد سمیت دیگر مقامات پر سویٹس اینڈ بیکرز، مضر صحت مٹھائیاں تیار کرکے فروخت ہو رہی ہیں جس سے لوگ آئے روز بیمار رہتے ہیں اکثر حلوائیوں کی دکانوں پر مکھیوں کا راج ہے جبکہ محکمہ فوڈ اتھارٹی پنجاب کی مبینہ خاموشی معنی خیز ہے مضر صحت اور غیر معیاری مٹھائیاں بنانے والوں کے خلاف عملی طور پر کارروائی نہ ہوسکی مقامی لوگوں احمد علی ،سہراب خاں ،اللہ دتہ ،عبدالوکیل ودیگر نے بتایا کہ الہ آباد چوک سمیت تلونڈی میں غیر معیاری اور مضرصحت سویٹس کھانے سے شہریوں کو مختلف خطرناک بیماریوں ہو چکی ہیں جن کی تصدیق ڈاکٹرز نے بھی کی ہے جبکہ محکمہ فوڈ اتھارٹی ان کو مبینہ طور پر کھلی چھٹی دے رکھی ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں کو حفظان صحت کے مطابق سویٹس تیار کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ لوگ مختلف بیماریوں سے بچ سکیں

  • گھر میں گھس کر فائرنگ خاتون جانبحق،4 مذید

    گھر میں گھس کر فائرنگ خاتون جانبحق،4 مذید

    قصور
    بھٹہ گوریانوالا چوک میں رہائشی کے گھر گھس کر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے خاتون جانبحق ہو گئی
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 11 بجے کے قریب قصور بھٹہ گوریاں والا چوک میں
    نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی
    فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق چار افراد زخمی ہو گئے ہیں
    زخمی اور جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی فیملی سے بتایا جا رہا ہے
    زخمیوں اور ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے
    گھر میں گھس کر فائرنگ سے لوگوں میں سخت خوف و ہراس پایا جا رہا ہے معاملہ دشمنی کا ہے یا کوئی اور وجہ ابھی سامنے نہیں آ سکی

  • فرسٹ ایڈ تربیت و آگاہی واک کا اہتمام

    فرسٹ ایڈ تربیت و آگاہی واک کا اہتمام

    قصور
    ابتدائی طبی امداد کے عالمی دن کے موقع پر ٹائیگر فورس کے جوانوں کو فرسٹ ایڈ کی تربیت دی گئی اور آ گاہی واک بھی کیا گیا
    تفصیلات کے مطابق کل ابتدائی طبی امداد کے عالمی دن کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر ریسکیو 1122 قصور کے زیر انتظام ورکشاپ کا اہتمام گیا گیا جس میں ٹائیگر فورس کے جوانوں کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی گئی
    اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر انجینئر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ ہر خاص و عام ابتدائی طبی امداد کی تربیت حاصل کر کے ایمرجینسی کے وقت لوگوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں بعدازاں ابتدائی طبی امداد کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ریلی بھی نکالی گئی جس میں ریسکیو افسران و اہلکاروں اور ٹائیگر فورس کے جوانوں نے شرکت کی

  • تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

    تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری

    قصور
    تحصیل چونیاں کے قصبے الہ آباد میں سرکاری اراضی پر تعمیر کی گئی دوکانیں مسمار کر دی گئیں
    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر نے تجاوزات کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے چونیاں کے قصبے الہ آباد میں تجاوزات کی آڑ میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئیں درجنوں دکانوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے انہیں مسمار کروا دیا
    کنگن پور روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کا بھاری مشینری کے ہمراہ رات گئے تک آپریشن جاری
    جس سے ہر طرف افراتفری کا سماں پیدا ہو گیا اور لوگ دکانوں سے اپنا قیمتی سامان اٹھانے میں مصروف رہے
    جبکہ اے سی کا کہنا ہے کہ ڈی سی قصور کے حکم پر قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کی گئی ہے

  • قانون کے طالب علموں کا لاقانونیت کے خلاف احتجاج

    قانون کے طالب علموں کا لاقانونیت کے خلاف احتجاج

    قصور
    قانون کے طلباء کے ساتھ لاقانونیت، 9 دنوں میں پورے سال کا امتحان ،طلبہ و طالبات پریشان،کل پنجاب یونیورسٹی کے سامنے احتجاج کیا جائیگا
    تفصیلات کے مطابق ملک میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند تھے اب دیگر تعلیمی اداروں کی طرح 16 ستمبر کو قانون کے کالجز و یونیورسٹیز بھی کھل رہے ہیں
    قانون کے طلبا و طالبات کو یونیورسٹیز انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا تھا کہ کچھ سٹڈی کروا کر امتحانات لئے جائینگے مگر اس کے برعکس انتظامیہ نے ظلم کرتے ہوئے 26 ستمبر کو امتحانات کا اعلان بھی کر دیا ہے جس پر طلباء و طالبات پریشان ہیں
    قصور قانون کے طلباء و طالبات کے راہنما فرحان صغیر مغل نے نمائندہ باغی ٹی وی سے کہا کہ ہمیں پہلے امتحانات کا شیڈول نہیں بتایا گیا تھا اب تعلیمی مراکز کھلتے ہی 9 دنوں بعد امتحانات کا اعلان کر کے ہمارے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے جن مضامین کے امتحان ہیں ان کی تیاری بھی نہیں کروائی گئی جو کہ سراسر زیادتی ہے لہذہ ملک بھر کے قانون کے طلباء و طالبات اس پر APLA کے زیر سایہ کل بروز پیر پنجاب یونیورسٹی کے سامنے پرامن مگر جائز احتجاج کرینگے جس میں ملک بھر سے ہزاروں جبکہ قصور سے سینکڑوں طلباء و طالبات شامل ہونگے جس میں ہمارے کچھ جائز مطالبات ہیں جو ہم پیش کرینگے اور اپنے جائز مطالبات پورے ہونے تک ہمارا پرامن مگر جائز احتجاج جاری رہے گا