قصور
پولیس کی اہم پیشرفت چند روز قبل قصور ہسپتال سے اغواء کرنے والی عورت گرفتار ،لاہور ہسپتال میں دونوں میاں بیوی بطور سیکیورٹی گارڈز ملازم،کروڑوں روپیہ کی کوٹھی کی مالکن
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور سے ایک دن کا بچہ اغواء کرنے والی خاتون پولیس کے ہتھے دو دن قبل چڑھ گئی تاہم بچہ ابھی برآمد نہیں ہو سکا عورت اور اس کا شوہر چلڈرن ہسپتال لاہور میں بطور سیکیورٹی گارڈ ملازمت کرتے ہیں جن کی تنخواہ پندراں پندراں ہزار روپیہ ماہانہ ہے مگر خاتون کی مصطفی آباد للیانی کے قریب کروڑوں روپیہ مالیت کی کوٹھی ہے
قصور تھانہ صدر کے ایس ایچ او میاں غلام فرید اور تفتیشی افسر محمد عمران نے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر دن رات ایک کرکے خاتون کو بڑی محنت سے گرفتار کیا دوران گرفتاری ملزمہ کے قبضے سے بھاری رقم بھی برآمد ہوئی حالانکہ موصوفہ پندراں ہزار روپیہ ماہانہ کی ملازمہ ہے جبکہ خاتون کے زیر استعمال کوٹھی کروڑوں روپیہ مالیت کی ہے خدشہ ہے کہ خاتون نے بچے کو فروخت کر دیا ہے
خاتون بار بار اپنے بیانات بدل رہی ہے گمان ہے کہ خاتون کا نیشنل لیول کڈنیپنگ گینگ سے تعلق ہے ہسپتال کی ملازمہ ہونے کے ناطے عورت کو بچوں کو اغواء کرنے میں آسانی ہے
دوران تفتیش اہم انکشافات ہوئے تاہم تفتیش کا دائرہ کار برہانے کیلئے افشا نہیں کئے گئے
قصور پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی بچے کو جلد بازیاب کروا لیا جائے گا
جبکہ علاقے کے لوگوں اور بچے کے والدین نے پرامید ہو کر کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پولیس بچے کو بازیاب کروا لے گی
لوگوں نے ملزمہ کو گرفتار کرنے پر ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت،ایس پی انویسٹیگیشن،ڈاکٹر حنان،ایس ایچ او تھانہ صدر میاں غلام فرید،تفتشی افسر سب انسپیکٹر محمد عمران اور دیگر پولیس ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا
Category: قصور
-

قصور پولیس کی اہم پیشرفت،اغوا کار عورت گرفتار
-

باؤلے کتے جانوروں کیساتھ انسانوں
قصور میں باؤلے کتوں کا راج انتظامیہ بے بس ،لوگ زخمی ہو کر ہسپتال پہنچنے لگے
تفصیلات کے مطابق الہ آباد تھانہ کنگن پور کی حدود موضع موکل میں باؤلے کتوں کے حملے جاری ہیں
دو دنوں میں موضع موکل اور اسکے گردونواح کے دو گاؤں میں کتوں نے نو افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا ہے
باؤلے کتوں کے کاٹے مریضوں کو رورل ہیلتھ سنٹر کنگن پور پہنچایا گیا ہے
جبکہ کنگن پور ہسپتال میں ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور ریفر کر دیا گیا اب تک باؤلےکتوں کے کاٹنے سے 8 مرد اور اور ایک عورت شدید زخمی ہوئے ہیں
جبکہ ضلع قصور اور الہ آباد میں آوارہ کتوں نے اب تک کئی جانیں لے لیں اور درجنوں شدید زخمی کر ڈالے ہیں یہ باؤلے کتےاس سے پہلے انسانوں کے علاؤہ کئی مویشی بھی ہلاک کر چکے ہیں
عوام کا حکومت سے مطالبہ ضلع قصور کو آوارہ کتوں سے پاک کیا جائے اور ان کو مار کر ان سے عوام کو محفوظ رکھنے کے فوری اقدامات کئے جائیں -

تقریب حلف برداری میں مبشر لقمان اور دیگر کی
قصور
ڈسٹرکٹ پریس کلب , ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا, اور ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ قصور الیکشن 2020 میں کامیاب ہونے والے عہداران کی حلف برداری کی تقریب میں سنئیر اینکر پرسن مبشر لقمان, سنئیر اینکر پرسن عمران خان , ندیم عباس بارا, مولانا ناصر مدنی,سردار فاخر علی ایڈووکیٹ ,علامہ ضیاءاللہ شاہ بخاری, کی خصوصی شرکت سردار شریف سوہڈل صدر اور جنرل سیکرٹری کے خطابات
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب اور ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے الیکشن 2020 کے بعد جناح ہال قصور میں کل حلف برداری کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پیش کی گئی بعد اذاں سنئیراینکر پرسن مبشر لقمان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور اورسنئر صحافی عمران خان ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ اور علامہ ضیاءاللہ شاہ نے ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا قصور کے عہداران سے حلف لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سنئیر صحافی شریف سوہڈل نے کہا کہ ہم نے جو پودا لگایا تھا وہ ماشاء اللہ اب ایک تن آور درخت کی شکل اختیار کر چکا ہے -

دو طرفہ فائرنگ ایک شحض جانبحق
قصور
رات گئے قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبے الہ آباد میں ہوٹل پر بیٹھے افراد اور نامعلوم ڈاکوؤں کے مابین مقابلہ،فائرنگ سے راہگیر جانبحق
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبے الہ آباد کے ہوٹل اے ڈی پر رات گئے ہوٹل کے گاہک اور ہوٹل عملہ بمعہ گن مین موجود تھا کہ چند نامعلوم افراد نے ہوٹل پر فائرنگ شروع کر دی جس پر ہوٹل کے گن مین نے بھی جوابی فائرنگ کی تو دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا جس سے سڑک پر گزرنے والا قصور کا رہائشی جواں سالہ خلیل احمد گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جسے ہوٹل انتظامیہ نے کال کرکے بذریعہ ریسکیو 112 ہسپتال پہنچایا جہاں اسے طبی امداد دی گئی مگر خون زیادہ بہنے سے جانبر نا ہو سکا اور جانبحق ہو گیا
وقوعہ کے کچھ ہی دیر بعد چونیاں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کاروائی شروع کر دی
متوفی خلیل کی لاش قصور پہنچا دی گئی ہے جسے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا -

سینئراینکر پرسن مبشر لقمان کی قصور پریس کلب کے عہد داران کی حلف برداری تقریب میں خصوصی شرکت
سینئراینکر پرسن مبشر لقمان کی قصور پریس کلب کے عہد داران کی حلف برداری تقریب میں خصوصی شرکت
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، قصور پریس کلب میں عہداران کی حلف برداری تقریب ہوئی جس میں سینیئر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان قصور پریس کلب کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں بطور مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے. قصور پریس کلب کی اس پر وقار تقریب میں سینئر صحافی اور اینکر پرسن مبشر لقمان کو مہمان خصوصی کی حیثیت مدعو کیا گیا تھا ، حلفی برداری کی تقریب کے موقع پر مبشر لقمان کو پر جوش انداز سے خوش آمدید کہا گیا ، ان کوہار پہنائے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں..
واضح رہے کہ پچھلے دنوں پریس کلب کے انتخابات ہوئے۔ڈسٹرکٹ پریس کلب , ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا, اور ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ قصور الیکشن 2020 میں کامیاب ہونے والے عہداران کی حلف برداری کی تقریب میں سنئیر اینکر پرسن مبشر لقمان, سنئیر اینکر پرسن عمران خان , ندیم عباس بارا, مولانا ناصر مدنی,سردار فاخرعلی ایڈووکیٹ ,علامہ ضیاءاللہ شاہ بخاری, کی خصوصی شرکت ڈسٹرکٹ پریس کلب , ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا قصور اور ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے سردار شریف سوہڈل صدر اور جنرل سیکرٹری کے خطاب تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب اور ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ جو کہ الیکشن 2020میں جناح ہال قصور میں حلف برداری کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پیش کی گئی بعد اذاں سنئیراینکر پرسن مبشر لقمان نے ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور اورسنئر صحافی عمران خان ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ اور علامہ ضیاءاللہ شاہ نے ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا قصور کے عہداران سے حلف لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سنئیر صحافی شریف سوہڈل نے کہا کہ ہم نے جو پودا لگایا تھا وہ ماشاء اللہ اب ایک تن آور درخت کی شکل اختیار کر چکا ہے اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے انتخابات بخیر و خوبی مکمل ہوگئے ہیں اور اب نئے عہدیداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے آئین اور بائی لاز کے مطابق اپنی خدمات کو ڈسٹرکٹ پریس کلب کے اراکین کی فلاح و بہبود اور صحافت کے وقار کی بحالی کے اعلیٰ ترین مقاصد کےلئے سر انجام دیں جبکہ ڈسٹرکٹ الیکٹرانک میڈیا کے سید عامر حسین تقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کا قلم اور کیمرہ قوم کی امانت ہے مثبت صحافت کرناہم سب پر فرض ہے علاقائی صحافیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقہ کے مسائل اپنی قلم کے ذریعے اجاگر کریں تاکہ شہریوں کی بنیادی مسائل اعلی حکام تک پہنچ سکیں اور انہیں حل کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکریٹری سید تنویر شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب اور ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ قصور نےشہریوں کے مسائل اجاگر کرنے کے لیئے سرگرم عمل ہے صحافیوں کے ہر دور میں حق وصداقت کا علم بلندکیا اور اپنے قلم کے ذریعے ظلم وجبراور معاشرتی ناانصافیوں کے خلاف جہاد کیا ڈسٹرکٹ پریس کلب اور ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے تمام ممبران نےہمیشہ علاقائی مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ڈسٹرکٹ کشمنرقصور منظر علی جاوید نے اپنےخطاب میں کہا کہ آج کی حلف برداری کی تقریب مثالی ہے اور ڈسٹرکٹ پریس کلب الیکٹرنک میڈیا اور ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ کے تمام ممبران کے اتفاق کودیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے ہم تمام عہداران کو انکی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان سب کی قلم میں مزید اضافہ فرمائے تقریب میں ڈسٹرکٹ قصور سے ملک شرافت علی گوہر , وسیم اختر چوہدری, سید عابد بخاری, صابر چوہدری سید افضل شاہ, چوہدری بشارت علی کمبوہ, عمران علی, سردار طالب بھٹہ, حافظ وحید اشرف, رانا جنید , کامران اشرف , رانا جنید سمیت ممبران اور شہر بھر کی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی اس دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور اور یونین آف جرنلسٹ کے صدرحافظ شریف اشرف اور رانا منصور نے انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا تقریب کے آخر میں آنے والے معزز مہمانوں اور ممبران کےلیے ظہرانے کا انتظام بھی کیا گیا۔
-

بدمعاش ہسپتال انتظامیہ،لوگ پریشان
قصور
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور میں پہلے سے پریشان مریضوں کو انتظامیہ نے مذید پریشان کرنا شروع کر دیا ہے،لوگوں سے پارکنگ کے نام پر ناجائز پیسے لینا معمول
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور کی انتظامیہ غریبوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگی ایمرجنسی چیک اپ کے لیے آنے والے مریضوں سے پارکنگ کے نام پر 20 سے 30 روپے پرچی وصول کرنے لگے ہیں
جبکہ پارکنگ کاٹھیکہ قانونی طور پر ہوا ہی نہیں ہے اس ساری صورتحال پر ہو شہری پریشان ہے اور ہسپتال انتظامیہ کی غنڈہ گردی پر
شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں -

آئی جی پنجاب کی تقرری چیلنج
قصور
آئی جی پنجاب انعام غنی کی تقرری چیلنج
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء و ایم پی اے ملک محمد احمد خان نے لاہور ہائیکورٹ میں آئی جی پنجاب انعام غنی اور سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی تقرری کو چیلنج کر دیا ہے
ملک احمد خان نے تعیناتیوں کے خلاف درخواست دائر کر دی ہے
درخواست میں پولیس آرڈر 2002 کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرڈیننس کے تحت کوئی بھی تقرر اگر ہو گا وہ تین سال کا ہوتا ہے لہذہ آئی جی کی تقرری تین سال سے کم نہیں ہوسکتی
جبکہ اس کے برعکس دو سال میں پانچ آئی جی تبدیل کر دیئے گئے ہیں جو پولیس آرڈر 2002 کی کھلی خلاف ورزی ہیں
اس کے علاوہ درخواست میں یہ بھی اعتراض کیا گیا ہے کہ یہ تقرر اور تبادلے کا نشانہ مسلم لیگ ن ہے، یہ سیاسی بنیادوں پر تقرر و تبادلے کیئے گئے ہیں اس لیئے اس کو قالعدم کرار دیا جائے -

ملی یوتھ ونگ کی مبارکباد،نیک تمناؤں کا
قصور
ملی یوتھ ونگ ضلع قصور نے عبدالعلیم کو چیف کوآرڈینیٹر ینگ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی
تفصیلات کے مطابق ملی یوتھ ونگ قصور نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں عبدالعلیم کو ینگ پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کا کوآرڈینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ پیرا میڈیکل سٹاف کی فلاح و بہبود کیلئے عبدالعیم بہت اچھے طریقے سے کام کرینگے اور پیرامیڈیکل سٹاف کے ساتھ ساتھ عوام کے ساتھ بھی دوستانہ رویہ اپنا کر عوامی مسائل کو حل کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کرینگے
ملی یوتھ ونگ قصور کے قائدین ابتسام الہٰی،حماد اسماعیل یزدانی،احسن جمال اور دیگر نے کہا کہ ہم عبدالعلیم سے پر امید ہیں کہ وہ اپنے وعدوں پر پورا اتریں گے -

11 دن قبل اغواء ہونے والا بچہ
قصور
11 دن قبل اغواء ہونے والے ایک دن کے بچے کو پولیس تاحال بازیاب نا کروا سکی،والدین شدت غم سے نڈھال،علاقے بھر میں بے چینی اور خوف کی لہر
تفصیلات کے مطابق 30 اگست کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کے لیبر روم سے 12:38 منٹ پر ایک نامعلوم عورت لیڈی ڈاکٹر بن کر آئی اور عبدالرحمان ولد قاری حفیظ اللہ رہائشی کوٹ فتح دین کے ایک دن کے بچے کو اغواء کرکے لے گئی جس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او قصور زاہد نواز کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر میاں غلام فرید نے سی سی ٹی فوٹیج سے عورت کو ٹریس کر لیا اور آخری لوکیشن تک اس کا پیچھا بھی کیا مگر عورت بار بار سواریاں بدلتی ہوئی پولیس کی نظر سے اوجھل ہو گئی
آج بچے کو 11 دن ہو گئے اغواء ہوئے مگر نامعلوم عورت و مغوی بچے کا کوئی سراغ نہیں ملا
لواحقین کا کہنا ہے کہ شادی کے پندراں سال بعد اکلوتا بیٹا پیدا ہوا تھا اسے ہسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت سے اغواء کروایا گیا ہے اور ابھی تک ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہیں کی گئی
لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمیں ہمارا بچہ ڈھونڈ کا واپس دیا جائے بصورت دیگر بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا کیونکہ چند دن قبل ہمارے احتجاج کرنے پر ہمیں تسلیاں دے کر ٹرخا دیا گیا تھا مگر اب ہمارا احتجاج بچے کی بازیابی تک جاری رہے گا -

سرکار کو ٹیکہ لگانے والے چور
قصور
تھانہ کنگن پور کی کاروائی،محکمہ معدنیات کا چور پکڑ لیا
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت اور ڈی ایس پی خالد اسلم اور اسسٹنٹ کمیشنر عدنان بدر چونیاں کی ہدایت پر محمد زمان انسپکٹر معدنیات کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ کنگن پور کی کاروائی چوروں کے خلاف ایکشن لے کر کرین مشین اور ایک عدد ٹریکٹر ٹرالی معہ ریت گرفتار کر کے تھانہ کنگن پور میں بند کر دیا کنگن پور کے نواع گاؤں اٹاری کٹا فارم سے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کی ریت چوری ہو رہی تھی جس سے محکمہ معدنیات کو ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا کئی مرتبہ محکمہ معدنیات نے درخواست دی مگر کل ملزمان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ریت چوروں کی رہائی کے لیے سیاسی شخصیات میدان میں ` گئیں