Baaghi TV

Category: قصور

  • کروڑوں روپے مالیت کی زمین واگزار

    کروڑوں روپے مالیت کی زمین واگزار

    قصو
    اینٹی کرپشن لاہور ریجن B کا قبضہ مافیا کے خلافِ کامیاب آپریشن کروڑوں روپے مالیت کی زمین واگزار کروا لی

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی نے قصور کے نواحی گاؤں بگری ضلع قصور میں 209 کنال سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروا ہے
    خانقاہ صدقی شاہ سے ملحقہ محکمہ اوقاف کی ملکیت سرکاری اراضی کو واگزار کروایا گیا ہے جس پر محمد حسین وغیرہ عرصہ دراز سے ناجائز قابض تھے
    واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت 4کروڑ روپے سے زائد ہے
    اینٹی کرپشن نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ملکر آپریشن کیا
    وسیم سعید سندھو ڈائریکٹر ریجن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز قابضین سے سرکاری اراضی واگزار کروانے کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں کر رہے ہیں

  • زہر کا ٹیکہ لگا کر مارنے پر خوف

    زہر کا ٹیکہ لگا کر مارنے پر خوف

    قصور
    ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں خوف کی فضا پیدا کر دی گئی زہر کا ٹیکہ لگا کر مارنے کی افواہ
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں کرونا وائرس کی وجہ سے اموات کے ڈر سے آؤٹ ڈور مریضوں کی تعداد میں زبردست کمی دیکھی جا رہی ہے بلکہ ایمرجنسی مریضوں میں بھی یہی ڈر پایا جاتا ہے اور یہ ڈر ڈالنے والے کوئی اور نہیں بلکہ اسی ہسپتال میں تعینات وہ ڈاکٹرز ہیں جو اپنے پرائیویٹ کلینک پر بھی پریکٹس کرتے ہیں جن میں ہر مرض کے ماہر ڈاکٹر وسیم اعجاز خود ایم ایس ڈاکٹر لیئق اور کئی دیگر ڈاکٹرز نے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو کرونا وائرس میں مبتلا کرکے قرنطینہ میں ڈال کر حکومت کی’ظرف سے دیئے گئے کروڑوں کے فنڈ خورد برد کئیے اور اب اپنے کلینکس میں بیٹھ کر ڈر کے مارے مریضوں سے نوٹ کما رہے ہیں ہسپتال میں اپنے ماتحت عملے کے ذریعے یہ افواہ بھی پھیلا رکھی ہے کہ ہسپتال میں داخل کرونا وائرس کے مریضوں کو ٹیکہ لگا کر ابدی نیند سلا دیا جاتا ہے ان ڈاکٹرز کے خلاف قانون کے مطابق انکوائری کرکے ضابطے کی کارروائی کی جائے

  • صحافی و ادیب علیم شکیل وفات پا گئے

    صحافی و ادیب علیم شکیل وفات پا گئے

    قصور
    بابائے صحافت قصور محترم علیم شکیل علالت کے بعد دنیا فانی سے کوچ کر گئے
    تفصیلات کے مطابق بابائے صحافت قصور جناب علیم شکیل صاحب آج رات تقریبا 12 بجے انتقال فرما گئے علیم شکیل کچھ عرصہ سے علیل تھے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں زیر علاج رہنے کے بعد ان کو حالت بگڑنے پر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ آج رات خالق حقیقی سے جا ملے
    مرحوم کی صحافتی خدمات نئے صحافیوں کے لئے مشعل راہ ہیں انہوں نے پنجابی زبان میں کئی مشاہرے کئے اور غزلوں و شعروں کے مجموعے پر کتب بھی لکھیں
    قصور کی صحافی برادری نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے

  • سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا

    سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا

    قصور
    چونیاں پولیس کی بڑی کاروائی لڑکیوں کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کے حکم پر تھانہ سٹی چونیاں پولیس کی بڑی کارروائی لڑکیوں کی نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والہ گینگ گرفتار کر لیا گیا ہے جو کہ کم عمر لڑکوں پر مشتمل ہے اس بارے لوگوں نے میڈیا ہر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعظم پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب، آر پی او شیخوپورہ رینج اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے تمام اعلیٰ افسران سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔ تاکہ ایسے بے غیرت لوگ دوبارہ کسی شریف انسان کا گھر برباد نہ کر سکیں

  • سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش پر نوجوان گرفتار

    سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش پر نوجوان گرفتار

    جرار شاکر ، (باغی ٹی وی قصور)
    پولیس تھانہ گنڈا سنگھ نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک ملزم ابو بکر نے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والی اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی جس پر پولیس تھانہ گنڈا سنگھ نے ایکشن کرتے ہوئے گوہڑ ہٹھاڑ کے نزدیک سے ملزم ابو بکر کو رائفل سمیت گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کو حوالات میں بند کر دیا۔‎

  • ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان جانبحق ہوگیا

    عبدالغفار شاکر (باغی ٹی وی قصور)
    رائے ونڈ روڈ بھٹی اسپتال کے قریب ڈاکووں کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
    شہباز روڈ کا رہائشی شبعان راجہ جنگ سے وآپس آرہا تھا،پولیس زرائع
    .تین مسلح ڈاکووں نےموٹر سائیکل نہ روُکنے پر گولی ماردی تھی۔
    قاتلوں کی تلاش جاری ہے اور مجرموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

  • موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی کوشش ناکام

    موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی کوشش ناکام

    عبدالغفار شاکر ، (باغی ٹی وی قصور)
    ریلوے روڈ پر موبائل مارکیٹ میں پولیس اہلکاروں نے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا۔ دو نقاب پوش ڈاکو موبائل شاپ پر گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہزاد اے ایس آئی اپنی ٹیم کے ہمراہ گشت پر تھا کہ دو نقاب پوش ڈاکو موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کر رہے تھے۔ پولیس کو دیکھ کر ڈاکوں کے ہوش اڑ گئے۔
    موبائل ایسوسی ایشن نے پہلے ڈاکوئوں کی خوب درگت بنائی پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔
    ڈاکوئوں کے قبضے سے پسٹل اور نقدی برآمد کر لی گئی۔

  • قصور میں پاکستان رینجرز نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

    قصور میں پاکستان رینجرز نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

    عبدالغفار شاکر (باغی ٹی وی قصور)
    پاک رینجر کی تلوار چیک پوسٹ قصور پر بارڈر کراسنگ کرنے والے سمگلروں کے خلاف کامیاب کاروائی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاروائی میں 3 ملزمان گرفتار اور کروڑوں روپے مالیت کی اعلی کوالٹی کی 21 کلو ہیروئن و اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ ۔
    ملزمان سرحدی بارڈر کراس کر کے منشیات بھارت سمگل کرنا چاہتے تھے۔
    گرفتار ملزمان میں سے 2 کاتعلق قصور جبکہ ایک کا شیخوپورہ سے ہے۔
    ملزمان کے خلاف اینٹی نارکوٹکس فورس لاہورکے تھانہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

  • پولیس افسران کے آۓ روز تبادلے ، جرائم میں نمایاں اظافہ

    پولیس افسران کے آۓ روز تبادلے ، جرائم میں نمایاں اظافہ

    (عبدالغفار شاکر ،باغی ٹی وی قصور)
    تھہ شیخم اورگردونواح میں منشیات فروشی کا دہندہ عروج پر، پولیس منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے لگی، علاقہ مکینوں کا آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج اور ڈی پی اوقصور سے نوٹس لے کر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنیوالے ایس ایچ او سمیت دیگر عملے کے خلاف کاروائی کرنے اور علاقے سے منشیات فروشی کے خاتمے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق تھہ شیخم پولیس اسٹیشن میں آئے روز ایس ایچ او تبدیل کردیاجاتاہے جبکہ گزشتہ کچھ ماہ قبل قبضہ مافیا کی پشت پناہی پر ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھی بھیجا گیا، ڈی پی اوقصور کی جانب سے یہ تمام تر اقدامات قابلِ ستائش ہیں لیکن دوسری جانب جونہی کوئی نیا ایس ایچ او تعینات ہوتاہے کچھ دن علاقہ مکین سُکھ کا سانس لیتے ہیں لیکن دوبارہ پھر علاقہ میں منشیات فروش سرگرم ہوجاتے ہیں اور تعینات ہونے والے ایس ایچ او سمیت دیگر عملے کو اپنے بس میں کرکے منشیات فروشی کا مکروہ دہندہ دیدہ دلیری سے جاری رکھے ہوئے ہیں، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جب تک فرض شناس اور ایماندار پولیس آفیسر تھانہ تھہ شیخم میں تعینات نہیں ہوتا منشیات فروشی کا مکروہ دہندہ اسی طرح جاری رہے گاجس کی بیخ کنی کے لیے ڈی پی اوقصور کو سخت اقدامات اُٹھانے ہوں گے تاکہ علاقہ سے اس مکروہ دہندے کا مکمل طورپر قلع قمع کیاجاسکے۔ انہوں نے آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج اور ڈی پی اوقصور سے نوٹس لے کر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنیوالے ایس ایچ او سمیت دیگر عملے کے خلاف کاروائی کرنے اور علاقے سے منشیات فروشی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • 90 فیصد سورج گرہن کا آغاز

    90 فیصد سورج گرہن کا آغاز

    قصور
    ملک بھر کی طرح قصور میں بھی سورج گرہن ماہرین کی لوگوں کو سورج کی طرف بغیر عینک سے دیکھنے سے گریز کی ہدایت
    تفصیلات کے مطابق ملک بھی کی طرح قصور میں بھی سورج گرہن کا آغاز ہو گیا ہے اور ساتھ مطلع ابر آلود ہے قصور اور گردونواح میں سورج گرہن 9:48 پر شروع ہوا ہے اور دوپہر 1:11 منٹ پر برقرار رہے گا قصور میں تقریبا 90 فیصد سورج گرہن ہو گا
    ماہرین نے لوگوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ سورج کی طرف نا دیکھیں اگر دیکھنا انتہائی ضروری ہے تو کالے چشمے سے دیکھیں تاکہ سورج گرہن کی مضر تابکاری آنکھو کو اثر انداز نا کر سکے جبکہ آج قصور کا کم سے کم درجہ حرارت 33 اور زیادہ سے زیادہ 44 درجہ سینٹی گریڈ ہے اور ہوا کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے