قصور
بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ
تفصیلات کے مطابق لیسکو سب ڈویژن کھڈیاں خاص نے ایس ڈی او محمد آفتاب کے زیر قیادت چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 32 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے دھر لیا یہ کاروائی چاہ فتح والا، ویرم ہٹھاڑ، جودھ سنگھ والا میں کی گئی پولیس نے ایس ڈی او کی مدعیت میں بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی
Category: قصور

بجلی چور پریشان

زنابالجبر کی کوشش
قصور
الہ آباد میں لڑکی سے زنا بالجبر کی کوشش
تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواحی گاؤں گہلن میں غریب محنت کش محمد بوٹا کی جواں سالہ لڑکی کو کو ملزموں محمد باسط اور ایک فرد نامعلوم نے رات کی تاریکی میں زبردستی لڑکی کو بزور اسلحہ کھیتوں میں لے جا کر زنا بالجبر کی کوشش کی لڑکی کے شور مچانے پر اہلیان دیہہ اور لڑکی کے ورثاء پہنچ گئے جنہیں دیکھتے ہی ملزمان بھاگ گئے
محمد بوٹا نے محمد باسط اور ایک نامعلوم فرد کے خلاف اپنی بیٹی سے زنا بالجبر کی کوشش کی درخواست دی مگر پولیس نے ملزمان سے پیسے لے کر درخواست تھانہ سے ہی غائب کر دی اور 11 روز گزرنے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی
محمد بوٹا نے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے نوٹس لے کر محمد باسط اور فرد نامعلوم کے ساتھ تھانہ الہ آباد کے اہلکاران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
پیٹرول مقدار میں کمی
قصور
الہ آباد کے نواح تلونڈی میں پیٹرول پمپ پر کم مقدار میں تیل ڈالنا معمول بن گیا
تفصیلات کے مطابق دیپال پور روڈ پر واقع تلونڈی سٹاپ پر اٹک کمپنی کا پیٹرول پمپ ہے جس سے لوگ پیٹرول ڈلواتے ہیں کئی لوگوں نے شکایت کی کہ پمپ سے تیل کم مقدار میں ڈالا جاتا ہے راشد علی نامی شہری بھی اسی پیٹرول پمپ سے پیٹرول ڈلواتا رہا جس پر اسے شبہ ہوا کہ پیٹرول کم ڈالا جاتا ہے اور پیسے پورے وصول کیئے جاتے ہیں اس بابت راشد علی نے پیٹرول پمپ کے عملہ سے بات کی تو بجائے کہ کوئی تسلی بخش جواب دیتے الٹا پمپ عملہ نے راشد علی کو دھمکانا شروع کر دیا اور کہا کہ جاءو جو مرضی کر لو ہم اپنی مرضی سے ہی پیٹرول ڈالیں گے اگر تمہیں زیادہ تکلیف ہے تو پولیس میں رپورٹ کرو پھر ہم دیکھتے ہیں کون ہمارے پمپ کی چیکنگ کرتا ہے
شہری راشد علی نے ڈی سی قصور سے پیٹرول پمپ انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
چونیاں، زیادتی و قتل کے ملزم کو انعام کے لالچ میں کس نے گرفتار کروایا؟
قصور کی تحصیل چونیاں میں بچوں سے زیادتی کے ملزم کو انعام کی لالچ میں دوست نے پکڑوایا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے قومی اخبار روزنامہ نوائے وقت نے دعویٰ کیا ہے کہ چونیاں میں بچوں سے زیادتی اور قتل میں مبینہ طور پر ملوث مرکزی ملزم محمد شہزاد کی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رحیم یار خان سے گرفتاری بارے سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔
نوائے وقت کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ملزم کے دوست محمد حنیف جس کے گھر شہزاد نے پناہ لے رکھی تھی، نے مبینہ طور پر 25 لاکھ انعام کی لالچ میں مخبری کر کے اسے گرفتار کروانے میں مدد کی۔ ذرائع کے مطابق اس واقعہ میں مبینہ طور پر ملوث محمد شہزاد نامی ملزم کے ہمراہ دیگر 3 ملزمان کو بھی رحیم یار خان کے نزدیک واقع قصبہ امین آباد (مدینہ ٹائون) سے پولیس کی بھاری نفری اور ایلیٹ فورس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب گرفتار کیا ہے، جنہیں فوری طور پر سخت حفاظتی اقدامات میں قصور پہنچا دیا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ سے بچنے کیلئے مبینہ مرکزی ملزم شہزاد نے دیگر تین ملزمان کے ہمراہ امین آباد میں اپنے ایک دوست محمد حنیف کے گھر کئی دنوں سے پناہ لے رکھی تھی۔ گزشتہ روز قائم مقام ڈی پی او زاہد نواز مروت نے سجاد احمد کی گرفتاری کی تصدیق کی تاہم انہوں نے کہا کہ اسکا ڈی این اے ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ہی واقعہ میں ملوث ہونے یا نہ ہونے بارے تصدیق کی جائے گی۔ معلوم ہوا ہے ملزم ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور ہے۔ گرفتاری کی خبروں پر اس کے اہل خانہ بھی گھر کو تالا لگا کر غائب ہو چکے ہیں۔
چونیاں اور قصور سے اغواہونے والے بچوں کو قتل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار کرلیا گیا

تعلیم ہر ایک پاکستانی بچے کا بنیادی حق ہے، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر قصور
قصور۔(اے پی پی)تعلیم ہر ایک پاکستانی بچے کا بنیادی حق ہے،4سے 9سال تک کے ہر بچے اور بچی کے سکول میں داخلے کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر قصور میاں مقصود احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجو کیشن این سی ایچ ڈی اعجاز احمد چوہدری نے بچوں کے داخلے کی انرولمنٹ سکینڈ فیز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن حافظ ذوالفقار علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لٹریسی شکیل احمد،ڈی ای او ایلمنٹری ملک محمد اشرف، ڈی ای او لٹریسی دانش گل،گڈ تھنکر آرگنائزیشن سے وقاص عابد، اتحاد فاؤنڈیشن سے میڈم ارشاد بھٹی، الفاء فاؤنڈیشن سے جواد احمد سید، اعلیٰ سماجی شخصیات اور کارکنان نے اس موقع پر شرکت کی۔ بچوں کی سکول میں انرولمنٹ سکینڈ فیز مہم امریکن افوجی کمیٹی، ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی قصور اور این سی ایچ ڈی کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے جس میں ضلع قصور کی نمایاں این جی اوز بھی حصہ لے رہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر قصور میاں مقصود احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت اولین ترجیح ہونی چاہیے اس لئے والدین اور اساتذہ کو ہر حالت میں اس پر توجہ دینا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بیادی حق ہے اس لئے چار سے نو سال کی عمر کا جو بھی بچہ سکول نہیں جاتا اس کو فوری طور پر کسی بھی سکول میں داخل کروانے کا بندوبست کیا جائے تا کہ وہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو سکے۔

چونیاں ملزم کی آمد
رحیم یار خان سے گرفتار مبینہ ملزم شہزاد / سجاد احمد نے ابتدائی تفتیش میں بچوں سے زیادتی کا اقرار کرلیا ، 36 سالہ شہزاد / سجاد احمد 4 بچوں کا باپ ہے اور ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور ہے
یاد رہے بچے کی لاش اور باقیات کی اطلاع بھی ایک اور ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور نے دی تھی
قاتل شہزاد / سجاد احمد بچوں کو قتل کرنے کے بعد 22 ستمبر سے گھر سے غائب مفرور تھا ملزم کے گھر والوں نے اس کے اغوا کی FIR بھی درج کروائی ہوئی ہے ملزم کے بارے میں ملنے والی مزید اطلاعات کے مطابق اس کا نام شہزاد / سجاد احمد ولد محمد حسین قوم جٹ ساکن محلہ رسول نگر چونیاں ہے
گزشتہ شب خفیہ اطلاع پر اے ایس پی صدر سرکل رحیم یار خان سید سلیم شاہ اور اے ایس پی صادق آباد سرکل ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود امین آباد کے علاقہ میں مقامی زمیندار محمد حنیف کے گھر پر چھاپہ مار کر چونیاں میں کمسن بچوں کو اغواء کر کے قتل کرنے والا مبینہ ملزم شہزاد / سجاد احمد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ مقامی زمیندار محمد حنیف کو حراست میں لیکر تھانہ منتقل کر دیا تھا ملزم کو پولیس کی بھاری نفری کیساتھ آج قصور لائے جانے کا امکان ہے
بی ڈی کی بدمعاشی
قصور
محکمہ واپڈا کا عملہ کام چوری میں سب سے آگے
تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن بہادر پورہ کا عملہ انتہائی کام چور ہے کئی سالوں سے بل ڈسٹری بیوٹر لوگوں کے گھروں میں بل پہنچانے کی بجائے لوگوں کی دکانوں پر بل پھینک کر بھاگ جاتا ہے
بل جمع کروانے کی آخری تاریخ 27 ستمبر ہے جبکہ 26 ستمبر کو صرف ایک دن پہلے بل پہنچائے جا رہے ہیں
مذید یہ کہ بی ڈی صاحب لوگوں کے نام بھی صحیح نہیں لکھتے کچھ بلوں پر اردو نام کچھ اور لکھا ہوا ہے جبکہ بل پر محکمہ کی طرف سے پرنٹ نام کچھ اور ہے جس سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم تو ان پڑھ ہیں ہی مگر واپڈا ملازمین زیادہ ان پڑھ ہیں سب ڈویژن بہادر پورہ کے بجلی صارفین نے ایس ای لیسکو قصور اور ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ بی ڈی حضرات کو پابند کیا جائے کہ بل ہمارے گھروں میں دے کر جائیں کیونکہ وہ سرکار سے اسی کام کی تنخواہ لے رہے ہیں
چھانگا مانگا بچہ اغواء
قصور چھانگا مانگا میں بچے کے اغوا کا ایک اور واقعہ پیش آ گیا
تفصیلات کے مطابق حادثہ چھانگامانگا کے نواح سرائے آبادی میں پیش آیا ہے جہاں دس سالہ عثمان کو اغواء کیا گیا ہے
عینی شاہدین کے مطابق دو ملزمان نے عثمان کو ریلوے اسٹیشن سے اغوا کیا وقوعہ کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے بچے سے بدفعلی کا اعتراف بھی کرلیا جبکہ دوسرا ملزم بچے کو لے کر فرار ہو گیا
پولیس کے مطابق ملزم عظیم بچوں سے بدفعلی کے دیگر مقدمات میں بھی شامل ہے تاہم بچے کو بازیاب نہیں کروایا جاسکا پولیس کی جانب سے بچے کی بازیابی کیلئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے
چونیاں واقعہ کا اہم ملزم گرفتار
قصور
سانحہ چونیاں کا مرکزی ملزم رحیم یارخان سے گرفتار
تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کی بڑی کارروائی، چونیاں اورقصور سے اغواءہونے والے بچوں کو قتل کرنے والامبینہ ملزم مقامی زمیندار کے گھر سے گرفتار نامعلوم مقام پر منتقل
زمیندار کوحراست میں لےکر تھانہ سیل کردیا گیا گزشتہ شب خفیہ اطلاع پر اے ایس پی صدر سرکل سید سلیم شاہ اور اے ایس پی صادق آباد سرکل ڈاکٹرحفیظ الرحمن بگٹی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود امین آباد کے علاقہ میں مقامی زمیندار محمد حنیف کے گھر پر کامیاب چھاپہ مار کرچونیاں اوربقصور سے کمسن بچوں کو اغواءکرکے قتل کرنے والا مرکزی مبینہ ملزم سجاد احمد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاجبکہ مقامی زمیندار محمد حنیف کو حراست میں لیکر تھانہ منتقل کرتے ہوئے مکمل طورپر تھانے کو سیل کردیا
ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم سجاد احمد کو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ قصور منتقل کرنے کی تیاریاں جارہی ہیں

30 روپیہ فی کلو مہنگی
قصور
ایل پی جی کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ
تفصیلات کے مطابق غریب گھرانوں میں استعمال کونے والی ایل پی جی لیکوڈ پیٹولیم گیس کی قیمتوں میں 30 روپیہ فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے مہنگائی کا مارا مزدور طبقہ مذید پفیشانی کا شکار ہو گا کئی مزدور گھرانے ایک آدھ کلو گیس بھروا کر اپنے گھر کا چولہا جلاتے ہیں کیونکہ لکڑی کی قیمتیں بھی اب آسمان کو چھو رہی ہیں اس لئے غریب طبقہ گلی محلوں میں بیٹھے گیس فروشوں سے گیس حاصل کرکے گزارہ کرتا ہے گیس فروشوں کو آئے روز پولیس والے لائسنس نا ہونے پر تنگ کرتے ہیں جس کی بابت گیس فروش پولیس کی مٹھی گرم کرتے ہیں اور اپنی دی گئی رشوت کی کسر عام مزدوروں سے مہنگی گیس فروخت کرکے نکالتے ہیں
لوگوں نے ڈی سی قصور سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور مذید استدعا کی ہے کہ گیس فروشوں کو لائسنس جاری کیئے جائیں تاکہ دکان دار پولیس سے بچ کر کام کریں اور پولیس کو دی جانے والی منٹھلی لوگوں کی جیبوں سے نا نکلوائیں









