Baaghi TV

Category: لاہور

  • پاک افغان خطے کے مسائل کو اجاگر کرنے میں باغی پشتو کے کردار کا ایک سال کامیابی کے ساتھ مکمل

    پاک افغان خطے کے مسائل کو اجاگر کرنے میں باغی پشتو کے کردار کا ایک سال کامیابی کے ساتھ مکمل

    لاہور:پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کی پشتو زبان میں نیوز ویب سائٹ باغی پشتو کا آج ایک سال کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ باغی پشتو نے گزشتہ سال 14 اگست کو پشتو اور دری میں نشریات کا آغاز کیا تھا جس کو افغانستان اور پاکستان میں عوامی سطح پر بہت زیادہ پذیرائی ملی۔

    کراچی کی مستند آواز، اب صرف باغی ٹی وی پر.شہر کے مسائل پر ہو گی بے لاگ گفتگو،

    باغی پشتو پلیٹ فارم نے افغانستان کے گراؤنڈ سے رپورٹنگ کرتے ہوئے گزشتہ ایک سال کے تبدیلیوں اور حالات پر مصدقہ اور بروقت صحیح معلومات لوگوں تک پہنچائی اور لوگوں کے مسائل کو انتہائی مثبت انداز میں اعلی حکام تک پہنچانے میں بھی اپنا کردار ادا کیا۔

    باغی ٹی وی کی طرف سے لکھاریوں کے لیے75 سالہ جشن آزادی کی خوشی میں تحریری مقابلہ

    باغی پشتو کو افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد سمیت دیگر اعلی حکام کے انٹرویوز کا عزاز بھی حاصل ہے افغان حکومت کے ساتھ باغی پشتو ایک ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم کے طور پر رجسٹرڈ بھی ہے۔

    لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ:گلگت بلتستان سےچین تک باغی ٹی وی مقبول ہونےلگا

    باغی پشتو نے گزشتہ ایک سال میں قبائلی علاقہ جات سمیت پورے پاکستان میں لوگوں کے مسائل کو اجاگر کیا ہے۔ باغی پشتو وہ واحد پلیٹ فارم ہے جس نے قبائلی علاقہ جات کے مسائل اور واقعات کو بروقت اور سب سے پہلے رپورٹ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ خیبر پختونخوا میں خاصا مقبول حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

  • برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

    برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

    برج پلئیر جہانگیر نے باغی ٹی سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پینتیس برس سے برج گیم کھیل رہا ہوں ، فی الحال جو ٹورنا منٹ ہو رہا ہے اچھا جا رہا ہے یہ تو فائنل رائونڈ ہونے کے بعد پتہ چلے گا کہ کونسی ٹیم کہاں سٹینڈ کررہی ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے ملتان سے دو ٹیمیں آئی ہیں دو اسلام آباد سے آئی ہیں اور ایک ٹیم کراچی سے آئی ہے۔ ابھی جو زرلٹ آرہے ہیں وہ فائنل نتائج سے کافی مختلف ہوں گے۔ دیکھتے ہیں کہ کون سی ٹیم کس سے ہارتی ہے۔

     

    غیاث ملک نے کہا کہ یہ ایک مائنڈ گیم ہے دنیا بھر میں بہت پالولر ہے اور پوری دنیا میں سب سے زیادہ لٹریچر بھی اسی گیم پر لکھا گیا ہے۔ ہمارے ہاں یہ گیم لاہور کراچی، اسلام آباد اور ملتان میں کھیلی جاتی ہے۔اس گیم کو آپ کی ذہانت کی آزمائش کہا جا سکتا ہے۔اس گیم میں اس لئے بھی نوجوان نسل کی دلچپسی نہیں کیونکہ اب ہر کوئی نیٹ پر بیٹھا رہتا ہے فزیکلی لوگ کہیں کم ہی آتے جاتے ہیں۔

     

    ان کا کہنا تھا کہ عام تاثر یہ ہے کہ یہ تاش جوا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہے اس گیم میں نہ جوا لگتا ہے نہ ہی پیسے لگتے ہیں یہاں تک کہ کسی قسم کی کوئی شرط نہیں لگتی۔سعیداختر (صدر راولپنڈی اسلام آباد ایسوسی ایشن )نے کہا کہ یہ گیم مینٹل ایکسرسائز ہے مینٹلی الرٹ رہنے کے لیے اس گیم کو ضرور کھیلا جانا چاہیے۔

  • عمران خان کا ایک بار پھر ملک گیر جلسوں کا اعلان

    عمران خان کا ایک بار پھر ملک گیر جلسوں کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ جو بھی مجھے نا اہل کرنے کے لیے سازش کررہا ہے اسے کہتا ہوں سن لومیرا مقابلہ لندن میں بیٹھے ہوئے ڈاکوسے نہ کرو، سازش کرنے والوں کان کھول کر سن لو میں کوئی ڈیل نہیں کروں گا۔عوام میں نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگلے ہفتے راولپنڈی ،کراچی میں جلسے کروں گا، سندھ جاؤں گا، پشاور، مردان، اٹک، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، جہلم، گجرات، فیصل آباد والو آپ بھی تیار ہو جاؤ۔

    لاہور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں تحریک انصاف کے حقیقی آزادی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ اللہ صرف تیرے سے مدد مانگتے ہیں، جشن آزادی تقریب میں ماؤں، بہنوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، جہاں ایسے باشعور نوجوان ہو وہ ملک خوش قسمت ہوتے ہیں، آج میں نے حقیقی آزادی کا راستہ بتانا ہے، حقیقی آزادی کوحاصل کرنے کے لیے کیا قدم اٹھانے ہیں آج راستہ بتاؤں گا، چارقسم کی غلامی انسان کرتا ہے، قائداعظمؒ نے ہمیں ایک غلامی سے آزادی دلوائی۔

    انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے 75 سال پہلے کہا ہم انگریزکی غلامی سے نکل کر ہندوؤں کی غلامی میں نہیں جانا چاہتے، قائداعظم نے کہا ہم ایک آزاد ملک بننا چاہتے ہیں، جب پاکستان بن رہا تھا تو ایک نعرہ تھا پاکستان کا مطلب کیا اور تیرا میرا رشتہ کیا، ضمیر کا سودا کرنے والے راہِ حق سے ہٹ کر جھوٹے خدا کے سامنے جھکتے ہیں، خوف کا بت انسان کو غلام بنادیتا ہے، غلام قوم کبھی بھی اوپرنہیں جاسکتی۔

    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ پاکستان جب بنا تو لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دیں، لاکھوں قربانیوں کے بعد ہمارا ملک آزاد ہوا تھا، غلامی انسان کے اندر احساس کمتری ڈال دیتی ہے، لاہور جمخانہ، پنجاب کلب کے لوگ انگریزوں کی طرح رہتے تھے، احساس کمتری ایسی تھی پاکستانی انگریز بننا چاہتے تھے، جب بیرون ملک کرکٹ کھیلنے گیا تو سینئرز کہتے تھے انگریزسے جیتنے کا سوچنا بھی مشکل ہے۔ احساس کمتری کی وجہ سے میچ ہار جاتے تھے، جب ہم ذہنی طور پر آزاد ہوئے تو میچ جیتنا شروع ہوگئے، قائداعظم نے ہمیں غلامی سے آزاد کر دیا، چودہ اگست کا جشن یہاں منائیں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ اسلام تلوار سے نہیں پھیلا، اسلام تلوار سے نہیں پھیلا، پہلے ذہنوں کے اندر انقلاب آیا تھا، ہم نے اپنے نبیﷺ کی سیرت پرچلتے ہوئے نوجوانوں کو پہلے ذہنی طور پر آزاد کرنا ہے، پاکستانیوں آج کل آپ پر خوف طاری کیا جارہا ہے، خوف کی غلامی سب سے خوفناک غلامی ہے، مسلمانوں کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ کربلا میں ہوا، کوفہ کے لوگوں کو پتا تھا حضرت امام حسینؑ راہ حق پرہیں، کوفہ کے لوگوں نے یزید کے خوف کی وجہ سے حضرت امام حسینؑ کی مدد نہیں کی بعد میں پچھتائے، تیسرا خوف یہ ہے نوکری یا کاروبار نہ ختم ہو جائے، ان تین خوف کی وجہ سے انسان راہ حق پر چلنے سے ڈرتا ہے۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ مخالفین 26 سال سے میری ہر قسم کی کردار کشی کر رہے ہیں، اللہ کی شان دیکھو آپ کی تعداد میری حوصلہ افزائی کر رہی ہے، عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، جو موت سے ڈرتا ہو وہ زندگی میں کبھی بڑا کام نہیں کرسکتا، مدینہ کی ریاست میں ہمارے نبیﷺ نے انسانوں میں موت کا خوف ختم کردیا تھا۔

    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کے سب سے عظیم لیڈر کی امت ہیں، ہم دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلا کر کیوں پھرتے ہیں، اللہ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نوازا ہے، غلام قوم کی پرواز کبھی اونچی نہیں جاسکتی، ہم نے اپنے بچوں کواپنے نبیﷺ کی سیرت پڑھانی ہے، جب وزیراعظم تھا تو میں نے رحمت اللعامین اتھارٹی بنائی تھی، پیارےنبی کی سیرت کو پڑھنے سے ہمیں دین اسلام بارے پتا چلے گا۔ میں اینٹی امریکن نہیں ہوں، امریکا میں سب سے طاقتور پاکستانی کمیونٹی ہے، ہماری سب سے زیادہ ایکسپورٹ امریکا سے ہے، امریکا سے دوستی چاہتا ہوں لیکن غلامی نہیں۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں کسی ملک کے خلاف نہیں ہوں، امریکا، یورپ کی نفسیات کو جانتا ہوں، اگر ان کے پاؤں میں گریں گے تو وہ ہمیں استعمال کریں گے، اگر ہم ان کی چمچہ گیری کریں گے تو وہ ہماری عزت نہیں کریں گے، اگر ہم اپنے ملک کے مفاد کے لیے کھڑے ہوں گے تو ان کو اچھا نہیں لگے گا لیکن آپ کی عزت کریں گے، 26سال پہلے بھی میری یہی پالیسی تھی، 26سال پارٹی کا آغاز کیا تو میرا نصب العین یہی تھا میں خود کبھی کسی کے سامنے جھکا نہ اپنی قوم کو کسی کے سامنے جھکنے دوں گا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ نے مجھے سب سے زیادہ شہرت دی تھی، مجھے کیا ضرورت تھی سیاست میں ان گندے لوگوں کے ساتھ 26 سال ماتھا لگایا، میں نے اپنے ملک میں انگریز کی غلامی کی وجہ سے احساس کمتری دیکھی، کوئی انگریزآتا تھا تو یہ ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوجاتے تھے، اللہ سے وعدہ کیا تھا اگر مجھے موقع ملا تو کبھی قوم کو کسی کے آگے جھکنے نہیں دوں گا۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ سیاستدان ہمیں شرمندہ کراتے تھے، وزیردفاع خواجہ آصف کہتا ہے، امریکا نے ہمیں وینٹی لیٹر پر رکھا ہوا ہے، خواجہ آصف سے پوچھتا ہوں ملک کو وینٹی لیٹرپرڈالا کس نے؟ 30 سال سے دو خاندان حکمرانی کرتے رہے اور قوم کو مقروض کر دیا، پہلے قوم کو مقروض کیا اور اب کہتے ہیں امریکا کی غلامی نہ کی تو مرجائیں گے، ملک کا کرائم منسٹر کہتا ہے، امریکا کے بغیرجی نہیں سکتے تو ہرے پاسپورٹ کی کیا عزت ہوگی، وزیراعظم بھکاریوں کی طرح پھرتا ہے، کرکٹر تھا جب بیرون ملک جاتے تھے تو ہمیں بے عزت ہونا پڑتا تھا، ان حکمرانوں کی جائیدادیں بیرون ملک ہے، نوازشریف جب اوباما سے ملاقات کر رہا تھا تو کانپیں ٹانگ رہی تھیں، نوازشریف اتنا گھبرایا ہوا تھا اسے اوباما کو تھینک یو بھی پڑھ کرکہنا پڑا۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا سے دوستی کر رہا تھا لیکن غلامی کے لیے تیار نہیں تھا، ڈونلڈ ٹرمپ سے میرے تعلقات اچھے تھے، ٹرمپ نے مجھے سب سے زیادہ پروٹوکول دیا تھا، امریکا نے پرویز مشرف کو جنگ میں شرکت کے لیے دھمکی دی تھی، بدقسمتی سے مشرف نے اس وقت گھٹنے ٹیک دیئے، جنگ میں شرکت پر پاکستانی قوم نے بھاری قیمت ادا کی، امریکا کی جنگ میں شرکت کر کے ہمارے فوجی، شہریوں نے قربانیاں دیں۔

    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دہشت گرد الطاف حسین 30 سال سے برطانیہ میں بیٹھا ہوا ہے، کیا برطانیہ ہمیں الطاف حسین پر ڈرون حملے کی اجازت دے گا؟ ہم امریکا کے اتحادی تھے اور امریکا نے 400 ڈرون حملے کیے، جب ڈرون حملے ہوتے تھے تو ہمارے حکمران چوہے بیٹھے ہوئے تھے جو احتجاج نہیں کرتے تھے، نوازشریف، زرداری کے اربوں ڈالر بیرون ملک پڑے تھے، نوازشریف،زرداری پیسے کی پوجا کرتے ہیں، انہوں نے ملک میں ظلم ہونے دیا، اینٹی امریکن نہیں ہوں لیکن قوم کے مفادات پرکسی قسم کا کمپرومائزکرنے کوتیارنہیں، پاکستان میں ہمارے سفیرسے ڈونلڈ لو نے ملاقات کی، ڈونلڈ لونے پاکستانی سفیرسے کہا عمران خان کو ہٹانا ہو گا ورنہ نتائج بھگتنا ہوں گے، ڈونلڈ لونے کہا تمہارا وزیراعظم روس چلا گیا، مجھے پتا چلا تومیں نے کہا یہ کون ہوتے ہیں مجھے کہنے والے کیا میں غلام ہوں؟

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آزادی کی جشن کی رات ہے تھکنا نہیں، روس سے 40 فیصد کم قیمت پر پاکستانیوں کو سستا تیل ملنا تھا، صدرپیوٹن سستا تیل دینے کے لیے تیارتھے، امریکا اتنا ناراض ہوا کہا کہ عمران کوہٹادو، میں پاکستانیوں کے فائدے کے لیے روس گیا تھا، بھارت امریکا کا اسٹرٹیجک پارٹنرہے، بھارتی وزیرخارجہ نے امریکا سے کہا ہمارے لوگوں کوسستے تیل کی ضرورت ہے، تم کون ہوتے ہو، امپورٹڈ حکومت میں اتنی جرات نہیں تھی۔ واضح کردوں قوم کو کبھی غلامی نہیں کرنے دونگا، ہم سب مل کر اپنے قرضے اتاریں گے، آزادی آسانی سے نہیں ملتی قربانیاں دینا پڑتی ہیں، امپورٹڈ حکومت کو فارغ کرنے تک حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی، جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا ہم سب ملکرجدوجہد جاری رکھیں گے، ہمارے حکمران امریکا کے پیروں میں لیٹے ہوئے ہیں، قانون کی حکمرانی کے بغیر لوگ آزاد نہیں ہوسکتے، دیہاتوں کے لوگ تھانے، کچہری کی سیاست میں پھنسا ہوا ہے، طاقتور چوری کرتا ہے اسے ہمارا انصاف کا نظام نہیں پکڑسکتا، ہمارے نبی نے مدینہ کی ریاست میں انصاف دے کرلوگوں کوآزاد کیا تھا، جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اس حکومت کو گھر نہیں بھیجتے اور الیکشن نہیں ہوتے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ کمزوروں کوانصاف دلوانا ہو گا، 25 مئی کو ہمارے پُر امن احتجاج پر بدترین شیلنگ کی گئی، تحریک انصاف حکومت میں دو دفعہ، فضل الرحمان، ایک دفعہ کانپیں ٹانگنے والی دھرنے دیئے، ہم نے کسی پر تشدد نہیں کیا تھا، پہلے حکومت گرائی پھر پرامن احتجاج پرتشدد کیا گیا، شہبازگل کو اٹھالیا اوراس پر بھی تشدد کیا گیا، شہباز گل کو انصاف کا موقع ملنا چاہیے، شہباز گل کے ڈرائیور کی دس ماہ کی بچی کو بھی اٹھالیا گیا، یہ اس لیے آپ لوگوں کو ویڈیو دکھا رہا ہوں یہ خوف طاری کیا جا رہا ہے، جوبھی یہ سارے سازشی کررہے ہیں کان کھول کر سن لو! تم اب اس قوم کونہیں روک سکتے۔

    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ سب کو چودہ اگست کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، اپنی زندگی کی سب سے بہترین چودہ اگست کا جشن منایا، میرا دل کہہ رہا ہے اگلی چودہ اگست تک ہم اپنی حقیقی آزادی لے چکے ہوں گے۔ قوم کے خلاف سازش ہو رہی ہے، ہم نے اس سازش کو پاش پاش کرنا ہے، میر جعفر، میر صادق نے پہلے ہماری حکومت گرائی ان کا خیال تھا لوگ مٹھائیاں بانٹیں گے، قوم سازش کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی، 25مئی کوانہوں نے چھاپے مار کر لوگوں کوڈرایا، جب پنجاب کے ضمنی الیکشن آئے توہم نے دھاندلی کے باوجود ان کوپھینٹا لگایا، واحد کپتان تھا بھارت کے اندر ہی بھارتی ٹیم کو پھینٹا لگا کرآیا تھا، انہوں نے انتظامیہ، امپائروں کو ساتھ ملایا ہوا تھا، چیف الیکشن کمشنرنے ہرقسم کی دھاندلی کی، بزدل آدمی کوپیچھے سے ایک جوتا پڑا تواس نے پوری مدد کی، لاہورکے لوگوں نے ضمنی الیکشن میں ان کوشکست دی۔ انہوں نے ایک نیا پلان بنایا ہے، میرے خلاف کیسز کر کے مجھے نااہل کر کے بھگوڑے کو لندن سے لانا چاہتے ہیں، جوبھی یہ سازش کررہا ہے سن لومیرا مقابلہ ڈاکوسے نہ کرو، سازش کرنے والوں کان کھول کرسن لومیں کوئی ڈیل نہیں کروں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مشرقی پاکستان جب ٹوٹا تو ملک کا نقصان ہوا، آج پھر وہی سازش اورمیرے خلاف ہرقسم کا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، یہ کیسے ہوسکتا ہے میں اپنے ملک کی فوج کو کمزورکروں، بیرون ملک سے اتنی سازشیں ہو رہی ہیں میں کبھی نہیں چاہوں گا فوج کمزور ہو، نوازشریف، مریم نواز، مولانا فضل الرحمان، ایازصادق، خواجہ آصف کے افواج پر تنقید کرنے والے چوہے ہمیں آج غدارکہہ رہے ہیں، یہ کمپین چلارہے ہیں تحریک انصاف فوج کے خلاف ہے، میری تنقید تعمیری ہوتی ہے جس طرح ایک باپ اپنے بچوں کی اصلاح کرتا ہے، جن کا پیسہ اورسب کچھ باہر وہ مجھے غدارکہہ رہے ہیں، ملک کی سب سے بڑی جماعت کو فوج کے خلاف کھڑا کرنا ملک کے خلاف سب سے بڑی سازش ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کو پکڑ کر کہا جا رہا ہے عمران خان کے خلاف بیان دو، عوام میں نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگلے ہفتے پنڈی اورپھرکراچی میں جلسے کروں گا، زرداری بڑا لیٹرا ہے اس نے سندھ کی عوام کوغلام بنایا ہوا ہے، سندھ کے لوگوں میں آ رہا ہوں، پشاور، کوئٹہ، مردان، اٹک، ملتان، بہاولپور، سرگودھا، جہلم، گجرات، فیصل آباد والو تیار ہو جاؤ۔ حقیقی آزادی کی جنگ آخری اورفیصلہ کن مرحلے میں ہے، نوجوانوں کی ٹائیگرفورس بنارہا ہوں، حقیقی آزادی کا پیغام خواتین، نوجوان گھر، گھر پہنچائیں، آپ کا کپتان خوفزدہ نہیں تو آپ کوبھی کوئی ڈرنہیں ہونا چاہیے، کارکنوں کوڈیزل باربارکیوں یاد آجاتا ہے۔

    اس سے پہلے اس سے قبل نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان میرے قائد ہیں، ان کی کاوشوں کو تسلیم کرتے ہوئے اب وہ صرف پاکستان کے نہیں دنیائے اسلام کے لیڈر بن گئے ہیں، تمام مسلمانوں کی دعا بنے ہیں، یہ سارے کا سارا کریڈٹ پورے پاکستان کو جاتا ہے، پاکستان کو دنیائے اسلام میں کھڑا کر کے رکھ دیا ہے۔ میں خان کے ویژن کو آگے لیکر چلوں گا، ان کی کاوشیں لیکر آگے چلوں گا، میرا محور عام آدمی، غریب آدمی اور مفت تعلیم دینا تھا، میرا ویژن تھا جہاں عوام کو تکلیف ہو وہاں سکون پہنچایا جائے، ریسکیو 1122 بہترین مثال ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے 2004ء وزیراعلیٰ پنجاب بنتے ہی تعلیم فری کر دی تھی اور کتابیں بھی فری دی تھیں، ورلڈ بینک کی میٹنگ میں میرا نام لیکر سراہا جاتا تھا، اس میٹنگ چین، اور ہندوستان کے چھوٹے صوبوں کو کہا جاتا تھا کہ پاکستانی پنجاب کو فالو کیا جائے۔ پاکستان اسلام کے نظریہ پر عمل میں آیا تھا، مسلمانوں کی بہت قربانیاں ہیں، میرے قائد اور آپ کے قائد جناب قائداعظم نے جو ویژن دیا تھا اس کو عمران خان نے آگے بڑھایا تھا۔ حضور ﷺ کے رہنمائے اصولوں کو لیکر آگے چل رہا ہوں، اس ویژن کی عملی مثال سود کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے میں قانون لا رہا ہوں جو سود کا کام کرے گا اس کو پانچ سال کی قید سنائی جائے گی۔

    پرویز الٰہی نے کہا کہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد بیگم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہیلتھ کارڈ کو زبردست طریقے سے آگے بڑھایا، حمزہ شہباز کی حکومت نے اس کو بند کر دیا تھا، وہ ہم نے اتنی تیزی سے شروع کیا ہے یہ کارڈ اب ہر جگہ پہنچے گا، دیہاتوں اور صوبے کے تمام شہروں میں پہنچے گا، تاجروں کا کاروبار وفاقی حکومت نے ٹھپ دیا، میں نے تاجروں سے آتے ہی ملاقات کی اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ رات نو بجے دکانیں بند کرنے کا حکمنامہ واپس لے لیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے قائد عمران خان سے بات کی تھی کہ میں آپ کے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں نے پچیس مئی کو خوفناک تشدد کا سامنا کیا۔ جنہوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ زیادتی کی ہے، ان سے بدلہ لیا جائے گا۔ ان کی سات سات پشتیں بھی یاد رکھیں گی، کہ کوئی آیا تھا تو اس نے ایسا جواب دیا کہ یہ سب یاد رکھیں گے، جو بھی کروں گا قانون کے تحت کروں گا، مجھے سب کچھ آتا ہے قانون کے تحت کرنا۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تم سن لو! تمہیں ضرور پھانسی ہو گی، میرے دل میں بات اتر گئی جب میں نے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا 25 مئی کو گولیاں چل رہی تھیں، اس وقت حاملہ خاتون پر بھی تشدد کیا گیا، اللہ کے گھر میں دیر ہے اندھیر نہیں، رانا ثناء اللہ تم جیل کے پیچھے جانے والے ہو۔ ہم کیس لانے والے ہیں، مجھے اللہ پر پورا یقین ہے رانا ثناء اللہ کو پھانسی کی سزا ہو گی، عمران خان صاحب چاہیں تو بیشک ان کو عمر قید کی سزا سنا دیں، اب شریف خاندان کے لوگ نہیں بچیں گے۔ عمران خان نے قوم کو ایک نیا نظریہ دیا ہے، یہ لوگوں کو کسی کے سامنے نہیں جھکنے دے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 75 ویں یوم آزادی پر ہمیں سوچنا چاہیے کہ کیا وجہ ہے کہ پاکستان پیچھے رہ گیا ہے، ہمارے پاس سکیمیں ہیں، ویژن ہے، ایمان کی طاقت ہے، تمام بحرانوں کا خاتمہ کریں گے اور سب ملکوں سے آگے نکلیں گے۔ پنجاب میں خان صاحب کا ویژن آگے لیکر چلوں گا، احساس پروگرام اس کی بہترین مثال ہے، صوبے میں مہنگائی ختم کرنے کا بہترین منصوبہ میرے پاس موجود ہے۔

    پرویز الٰہی نے کہا کہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی میں تمام دوائیاں فری ملیں گی، ریسکیو 1122 میں جدت لا رہے ہیں، جہاں پر کال آئے گی وہاں پر موٹر سائیکل بھی جائینگی، تمام سہولیات بھی ملیں گی، ڈاکٹروں کے لیے اچھی خبر ہے جو ایمرجنسی میں کام کرے گا ، اگر اس کی تنخواہ ایک لاکھ روپے ہے تو جلد اڑھائی لاکھ روپے ملنا شروع ہو جائے گی۔

    پاک فوج سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی کو پاک فوج کے ساتھ لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے یہ منصوبہ ناکام ہو گا، میں شریفوں کے لیے بری خبر ہے، پاک فوج اور عمران خان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، ساتھ چلے تھے اور آئندہ بھی چلیں گے، کوئی بھی غلط فہمی میں نہ رہے۔ ڈان لیکس کس نے چلائی، یہ شریف خاندان کا کیا دھرا تھا، کشمیر کی سرحدوں پر پاک فوج کے جوان شہید ہو رہے تھے عین اسی وقت نواز شریف بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو ساڑھیاں بھجوا رہے تھے اور جاتی عمرہ بلا رہے تھے۔

  • چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے آئی جی پنجاب پولیس کی ملاقات

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے آئی جی پنجاب پولیس کی ملاقات

    لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے عمران خان سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک میں ملاقات کی، جس میں رہنما ق لیگ مونس الٰہی موجود تھے۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں مونس الٰہی نے صوبے کی سیاسی صورتحال پر عمران خان کو اعتماد میں لیا، جبکہ آئی جی پنجاب نے عمران خان کو صوبے کی امن وامان کی صورتحال پر بریفننگ دی۔آئی جی پنجاب نے 25 مئی کو شہریوں پر تشدد کرنیوالے پولیس افسران سے متعلق جاری انکوائری اور پیشرفت سے آگاہ کیا۔

    خیال رہے کہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے موقع پر پنجاب پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد جانے سے روکنے کیلئے ان پر بہیمانہ تشدد کیا گیا تھا، جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

    پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعد 25 مئی کو تشدد میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے حکم دیا تھا کہ پچیس مئی کو تشدد میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • عمران خان ہاکی ستیڈیم پہنچ گئے،اہم اعلان متوقع

    عمران خان ہاکی ستیڈیم پہنچ گئے،اہم اعلان متوقع

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ہاکی اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں. ہاکی سٹیڈیم میں پارٹی کے کارکنوں اور رہنماوں نے چیئرمین کا استقبال کیا ،جلسہ گاہ میں ہر طرف پارٹی پرچموں کی بہار ہے،کارکن پارٹی ترانوں پر رقص کرتے رہے .عمران کان کی آمد سے قبل پارٹی رہنماوں نے کارکنوں سے خطاب کیا.

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی جلسہ کیلئے کروڑوں روپے کی آسٹرو ٹرف بھی پنجاب حکومت نے عمران خان کو خوش کرنے کیلئے اتار دی تھی.

    پی ٹی آئی کی پنجاب حکومت نے عمران خان کا جلسہ لاہور کامیاب بنانے کیلئے پوری قوت کا مظاہرہ کیا.، اور پی ٹی آئی کے کارکن اور ضلعی رہنما جلسہ گاہ میں چیئرمین عمران خان کا خطاب سننے کیلئے بے تاب ہیں.وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اور مونس الہیٰ بھی جلسہ گاہ پہنچ چکے ہیں.جلسہ میں آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا.لاہور کے جلسہ میں عمران خان قوم کو 75ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیں گے . عمران خان کی جانب سے اہم اعلان کی توقع بھی کی جارہی ہے.

    اس سے قبل ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ روکنے کے دلائل سے لاہور کی عدالت عالیہ مرعوب نہ ہوسکی۔لاہور ہائی کورٹ نے ہاکی اسٹیڈیم میں پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کے لیے دائر درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے عطا تارڑ سمیت دیگر کی درخواستوں پر 18 صفحات کا فیصلہ جاری کیا ہے۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پنجاب حکومت کا درخواستیں ناقابل سماعت ہونے کا موقف درست نہیں تھا، دراصل عدالت جلسہ روکنے کے دلائل سے مرعوب نہیں ہوئی۔عدالت عالیہ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عدالت آئینی دائرہ اختیار میں ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کے معاملے کی تحقیقات نہیں کرسکتی۔فیصلے میں کہا گیا کہ 12 اگست کو درخواستیں دائر کی گئیں اور دوپہر 3 بجےکیسز اس عدالت کو ملے، پی ٹی آئی کا جلسہ 13 اگست کو ہونا تھا اور نوٹس جاری کرنے کا وقت نہیں تھا۔لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں مزید کہا کہ عدالت نے یہ فیصلہ دستیاب دستاویزات کی روشنی میں کیا ہے، کوئی فریق ہماری آبزرویشن سے متاثر ہو تو کیس کی دوبارہ سماعت کی استدعا کر سکتا ہے۔

    عدالت عالیہ نے یہ بھی کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور اسپورٹس بورڈ کے اجازت ناموں کو فیصلے کا حصہ بنایا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر نے جلسہ انتظامیہ کو سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔
    فیصلے میں کہا گیا کہ اجازت نامہ کے تحت پی ٹی آئی جلسے کی سیکیورٹی کی ذمہ دار ہوگی، اسپورٹس بورڈ کے آرڈر کے مطابق ہاکی اسٹیڈیم سے آسٹرو ٹرف احتیاطاً اکھاڑی گئی۔

    لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ پی ٹی آئی کو نئی آسٹرو ٹرف کی خریداری کاذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا، پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کے نکات تفصیلی تحقیقات کے متقاضی ہیں۔
    فیصلے میں کہا گیا کہ ایک درخواست گزار پہلے ہی کمشنر سے رجوع کرچکا، کمشنر میرٹ پر درخواست کا فیصلہ کریں۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا اختیار متعلقہ حکام کے پاس موجود ہے، جلسے کی اجازت ملنے کے بعد اس کو روکنا انصاف کے تقاضوں کےخلاف ہوگا۔

    لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عوام کی سیکیورٹی پر درخواست گزار داد رسی کے لئے متعلقہ حکام سے رجوع کرسکتے ہیں۔فیصلے میں یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت یقینی بنائے کہ اجتماع میں کوئی بھی ہاکی اسٹیڈیم کو نقصان نہ پہنچائے، پی ٹی آئی ہاکی اسٹیڈیم میں کسی بھی نقصان کے ازالے کی ضمانت دے۔لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، پنجاب حکومت آسٹرو ٹرف کی تبدیلی یا بحالی جلد یقینی بنائے، آسٹرو ٹرف کی بحالی یا تبدیلی کے لئے خصوصی انتظامات اور بجٹ مختص کیا جائے۔

  • بابا معصوم شاہ کے عرس کی تقریبات کا اعلان ہو گیا

    بابا معصوم شاہ کے عرس کی تقریبات کا اعلان ہو گیا

    گڑھی شاہو لاہور میں سالانہ عرس مبارک حضرت سید بابا معصوم شاہ رح ماہ اگست کے آخری ہفتے میں ہو گا

    عرس کی ابھی سے ہی تیاریاں و انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں، عرس کی تقریبات دو روزہ ہوں گی، 27,28 اگست کو محفلِ سماع ہو گی ، عرس کی تقریب میں آنے والوں کے لئے لنگر کا وسیع انتظام کیا جائے گا، عرس میں مہمان خصوصی چودھری محمد ناصر ، ممتاز اعوان، محمد حسنین شہزاد (نیٹ گیٹ) محمد علی شہزاد (خان کیبل و نیٹ) و دیگر ہوں گے

    حافظ سعد رضوی کی رہائی کے بعد استقبال کے مناظر،خصوصی ویڈیو

    علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے عنوان پر مسلمان قوم میں بیداری پیدا کی،مولانا معاویہ اعظم طارق

    تحریک انصاف کی اہم شخصیت خادم رضوی کے عرس میں پہنچ گئی،سعد رضوی سے ملاقات

  • کامن ویلتھ گیمز کے فاتح  ریسلرز بنے وزیراعلی پنجاب کے مہمان

    کامن ویلتھ گیمز کے فاتح ریسلرز بنے وزیراعلی پنجاب کے مہمان

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسلرز کو اپنا مہمان بنا لیا .

    کامن ویلتھ گیمز میں سلور میڈل جیتنے والے ریسلرزمان انور، شریف طاہر اور کانسی کا تمغہ جیتنے والے علی اسد کی وزیراعلیٰ آفس آمد،وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ریسلرز زمان انور، شریف طاہر اور علی اسد نے ملاقات کی.وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے زمان انور، شریف طاہر کو 10، 10 لاکھ روپے اور علی اسد کو5لاکھ روپے کے انعامات دیئے.وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب میں عالمی معیار کے 3 سپورٹس ارینا بنانے کا اعلان کیا.

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ سپورٹس ارینا گوجرانوالہ، ملتان اور لاہور میں بنائے جائیں گے، سپورٹس ارینا میں کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ریسلرز کو تربیت کیلئے بیرون ملک بھجوانے کا اعلان بھی کیا.
    چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ریسلرز کو غیر ملکی کوچز سے تربیت دلوائیں گے
    . وزیراعلیٰ نے کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جیتنے پر ریسلرز زمان انور، شریف طاہر اور علی اسد کو مبارکباد، پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی.

    پرویز الٰہی نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جیت کر ریسلرز زمان انور، شریف طاہر اور علی اسدنے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ ریسلرز زمان انور، شریف طاہر اور علی اسدجیسے کھلاڑی پاکستان کا سرمایہ ہیں – ریسلرز زمان انور، شریف طاہر اور علی اسدنے کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز جیت کر قوم کا سرفخر سے بلند کیاہے۔ دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰریسلرز زمان انور، شریف طاہر اور علی اسدکوآئندہ بھی کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔پنجاب حکومت ریسلرز زمان انور، شریف طاہر اور علی اسدجیسے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتی رہے گی-

    صوبائی وزیر کھیل ملک تیمور مسعود، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری کھیل، ڈی جی سپورٹس بورڈ پنجاب اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.

  • عمران خان کوپاکستان کی سیاست کاناسورسمجھتا         ہوں:گلوکارجواداحمدچیئرمین برابری پارٹی

    عمران خان کوپاکستان کی سیاست کاناسورسمجھتا ہوں:گلوکارجواداحمدچیئرمین برابری پارٹی

    لاہور: معروف گلوکاراورسیاستدان چیئرمین برابری پارٹی جواد احمد پچھلے کئی ہفتوں سے اپنی توپوں کا رخ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب کیئے ہوئے ہیں اور وہ تنقید اورآڑے ہاتھوں لینے کا کوئی موقع ضائع نہیں ہونے دے رہے ، اس تازے بیان میں بھی جواداحمد نے عمران خان پرسخت تنقید کی ہے

    عمران خان کے خلاف ٹوئٹر پر جاری پیغام میں جواد احمد نے لکھا کہ ‘یہ خوش قسمت ہےکہ امیروں کابگڑا ہوا بچہ تھا، امیروں کے ایچیسن کالج میں پڑھتاتھا، امیروں کے جمخانہ کرکٹ کا ممبر تھا اور امیروں کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں فیس دے سکتا تھا توکرکٹ کھیل گیا اور بڑاکھلاڑی بھی بن گیا’۔

    برابری پارٹی کےچیئرمین جواد احمد جو کہ گلوکار بھی ہیں نے کہا ‘اگر عمران ہاکی کھیلتا ہوتا تو وزیراعظم بن کرپاکستان برباد تو نہ کرتا’۔

     

     

    عمران خان کے ہی خلاف اپنے ایک اور ٹوئٹ میں جواد احمد نے کچھ اس طرح اپنے جزبات کا اظہار کیا ہے وہ لکھتے ہیں کہ ‘سمجھ نہیں آتا کہ پی ٹی آئی کو امریکا کے ساتھ لابنگ کرنے کی اتنی جلدی کیا تھی؟، 14 اگست کو یوم آزادی تو گزر جانے دیتے، اس کے بعد غلام بن جاتے؟’

     

     

    جواد احمد نے آج کل عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے کی دو وجوہات بھی بتائیں، انہوں نے کہا ‘میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اس وقت پاکستان کی سیاست کا ناسور سمجھتا ہوں جو کہ اس ملک میں کرسی کےلیے فساد پھیلا رہا ہے اس لیے اس کی اصلیت بتانا ضروری ہے’۔

     

     

    گلوکار نے سخت ترین الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘میں اسے پاکستان کاسب سےگھٹیا آدمی سمجھتا ہوں جو جھوٹا، چور، منافق، لالچی، مکار ہے اور میں اپنےٹوئٹس میں اس کا ثبوت دیتاہوں’۔

  • محبت کی شادی کا انجام:فقط دس دن میں 500 سےزائد خواتین طلاق لینے عدالت میں پہنچ گئیں

    محبت کی شادی کا انجام:فقط دس دن میں 500 سےزائد خواتین طلاق لینے عدالت میں پہنچ گئیں

    لاہور:محبت کی شادی کا انجام:فقط دس دن میں 500 سےزائد خواتین طلاق لینے عدالت میں پہنچ گئیں،اطلاعات کے مطابق صرف لاہور اور گردو نواح میں طلاق کی شرح اتنی زیادہ ہوگئی ہے کہ سننے والوں کے رونگھٹے کھڑے ہوجاتے ہیں ، اس سلسلے میں لاہور کی سول فیملی کورٹس میں خواتین کی جانب سے گزشتہ 10 دنوں کے دوران 500 طلاق کے کیسز دائر کیے گئے جن میں سے اکثریت نے پہلے اپنی پسند کے مردوں سے شادیاں کیں لیکن اب بڑھتے ہوئے گھریلو جھگڑوں سے جان چھڑانا چاہتی ہیں۔ اپنے شوہروں کی بے روزگاری کی وجہ سے جھگڑے،

    معلوم ہوا ہے کہ اپنے والدین کی مرضی کے خلاف نام نہاد محبت کے نام پر اپنی پسند کے مردوں سے شادی کرنے والی خواتین نے مبینہ طور پر اپنے شوہروں کا گھر چھوڑنا شروع کر دیا ہے۔

    طلاق کی درخواستوں میں خواتین نے کہا کہ انہوں نے والدین کے مشورے کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی مرضی کے مطابق شادی کی لیکن بعد میں انہیں پچھتاوا ہوا۔

    "شوہر بے روزگار ہے۔ اسے نوکری نہیں ملتی۔ اگر میں گھر کا خرچہ مانگتا ہوں تو وہ تشدد کا سہارا لیتا ہے۔ سسرال والوں نے مجھے نوکرانی کے طور پر رکھا ہوا ہے،‘‘ اکثر خواتین نے طلاق کی درخواستوں میں کہا۔

    ڈیوٹی ججز نے شوہروں کو عدالتی تعطیلات کے بعد یکم ستمبر کو عدالتوں میں پیش ہونے کے نوٹس جاری کر دیئے۔

    طلاق کا معاملہ صرف پاکستان میں ہی نہیں دنیا کے دیگر ممالک میں بھی کچھ ایسی ہی صورت حال ہے ، سعودی عرب میں طلاق کی شرح میں گزشتہ 10 سالوں کے دوران تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں طلاق کی شرح فی گھنٹہ 7 طلاقیں ہوگئی ہے۔ طلاق کے رجحان میں اضافہ 2011 کے بعد سے ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2020 میں سعودی عرب میں 57 ہزار 595 طلاقیں رجسٹرڈ ہوئیں۔ یہ اعداد وشمار 2019 کے مقابلے میں 12 فیصد سے بھی زیادہ ہیں۔ سعودی عرب میں فی گھنٹہ 7 طلاقیں ہورہی ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں حکومتی سطح پر اورپبلک سیکٹرمیں خواتین کی عزت افرائی کے بعد خواتین زیادہ خومختار ہوگئی ہیں اوراپنے فیصلے اپنے مطابق کررہی ہیں۔

  • تحریک انصاف کا جلسہ،سیکورٹی سخت،عمران خان کریں گے خطاب

    تحریک انصاف کا جلسہ،سیکورٹی سخت،عمران خان کریں گے خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف آج لاہور میں جلسہ کر رہی ہے

    ہاکی گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے سے عمران خان سمیت دیگر خطاب کریں گے،جلسے کی تیاریاں و انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں پی ٹی آئی کا جلسہ شام کوہوگا ،وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی شرکت کریں گے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی پی ٹی آئی جلسے میں شرکا سے خطاب کریں گے سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی بھی پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کریں گے

    جلسے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، 1500 سے زائد اہلکار ڈیوٹی دیں گے ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ خواتین کی چیکنگ کیلئے 110 لیڈیز اہلکار فرائض انجام دیں گی ، ڈولفن سکواڈ ٹیمیں بھی سٹیڈیم کے اطراف گشت یقینی بنائیں گی

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور میں ہیں اور گزشتہ شب انہوں نے جلسہ گاہ کا دورہ بھی کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا،تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان یا دنیا میں جہاں بھی پاکستانی موجود ہوں تمام لوگ اس کا حصہ بنیں۔ مینار پاکستان میں عمران خان بڑے بڑے جلسے کرچکے ہیں لاہور میں آج کی تقریب شایان شان ہو گی۔ پاکستان کی آزادی کے لیے لاکھوں خاندان یہاں آ رہے تھے اور پاکستان کی آزادی کے لیے لاکھوں جانیں قربان ہوئیں

     بشریٰ مانیکا کی جانب سے سیاستدانوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم پر قراداد پیش

    علیم خان، حمزہ شہباز میں لڑائی کی خبریں، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    وزیراعظم کا نیشنل اکنامک ایڈوائیزری کونسل تشکیل دینے کا فیصلہ

    وزیراعظم آزادکشمیر عبد القیوم نیازی کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی۔

    شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں دوڑیں لگوا دیں،ملازمین کی موجیں ختم

    بنی گالہ میں عمران خان کی کابینہ تشکیل ، چیف آف سٹاف بھی مقرر