Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور:موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا

    لاہور:موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا

    لاہور:سخت گرمی ، حبس یا پھرانتظامی معاملات پنجاب صوبائی حکومت کی جانب سے حالیہ مون سون کے پیش نظر موسم گرما کی تعطیلات بڑھا دی گئی ہیں۔

    اس حوالے سے یونیورسٹی آف پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ چھٹیوں کو چودہ اگست تک بڑھایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چھٹیاں 29 جولائی تک تھیں۔

     

     

    پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے دو ماہ قبل موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جوکہ 29 جولائی تک جاری رہنی تھی، تاہم اب پنجاب یونیورسٹی نے موسم گرما کی چھٹیوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

    پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق یونیورسٹی 15 اگست سے دوبارہ کھلے گی۔

    دوسری جانب پنجاب میں مختلف پرائیوٹ اسکولز کی جانب سے بھی والدین کو چھٹیوں میں اضافے کے ایس ایم ایس کیے گئے ہیں۔

    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ صوبہ پنجاب میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی اور نئی کابینہ کی تاحال تشکیل نہ ہونے کے باعث صوبائی وزیر تعلیم کا عہدہ خالی ہے۔

    دوسری طرف لاہور نے سکولوں کا 17 کروڑ روپے کا نان سیلری بجٹ روک لیا گیا،1 ہزار 119سکولوں کو آخری سہ ماہی کی قسط جاری نہ ہوسکی،سکولوں کو سہ ماہی قسط جاری نہ ہونے پر سکول سربراہان پریشان ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق 1ہزار119 سکولوں کو آخری سہ ماہی کی قسط تاحال جاری نہ ہوسکی،سکولوں کو گزشتہ مالی سال میں اپریل ،مئی ،جون کے فنڈز تاحال نہ مل سکے۔ یکم اگست سے تعلیمی سرگرمیاں شروع ہونے سےقبل سکولوں کو فنڈز درکار ہیں۔بیشتر سکولوں کے پاس فنڈز دستیاب نہ ہونے کے باعث بجلی منقطع ہونے کا خدشہ ہے۔

    سکول سربراہان کےمطابق چھٹیاں ختم ہونے میں تین روز باقی ہیں۔انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سکولوں کو نان سیلری بجٹ کی آخری قسط فی الفور جاری کی جائے۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فنڈز ملتے ہی سکولوں کو جاری کردیے جائیں گے۔

  • بارشوں کی وجہ سےریلوے کا ٹرین آپریشن متاثرہوا:سی اوپاکستان ریلویز فرخ تیمورغلزئی

    بارشوں کی وجہ سےریلوے کا ٹرین آپریشن متاثرہوا:سی اوپاکستان ریلویز فرخ تیمورغلزئی

    لاہور:چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز فرخ تیمور غلزئی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جاری موسلادھار بارشوں سے پاکستان ریلویز کا ٹرین آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش کا یہ بے مثال سپیل ختم ہونے کے بعد ٹرینوں کی وقت کی پابندی معمول پر آجائے گی۔ سی ای او ریلوے نے کہا کہ کئی مقامات پر ٹریکس، یارڈز اور سگنلنگ سسٹم متاثر ہوئے تاہم پاکستان ریلویز کے عملے اور افسران نے اس بات کو یقینی بنایا کہ کوئی بھی ٹرین منسوخ نہ ہو جس کو سراہا جانا چاہیے، یہ بات انہوں نے ای کچری کے ذریعے عام لوگوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ .

    فرخ نے کہا کہ ریلوے اب ٹیک آف کر رہا ہے اور سی پیک سے متعلق منصوبے محکمے میں مزید مثبت تبدیلی لائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سی ای او نے کہا کہ ہماری ایجنسیوں کی طرف سے سیکیورٹی کلیئرنس ملتے ہی سبی-ہرنائی سیکشن کام شروع کر دے گا۔

    مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے سی ای او ریلوے نے کہا کہ جلد ہی تمام ٹرینوں میں فاسٹ چارجنگ پورٹ نصب کر دی جائیں گی۔ سی ای او نے چند اسٹیشنوں پر صفائی کے ناقص انتظامات کی شکایات موصول ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ افسران کو 24 گھنٹے کے اندر شکایات کا ازالہ کرنے اور اس سلسلے میں ہیڈ کوارٹر کو رپورٹ بھیجنے کا حکم دیا۔

    فرخ تیمور غلزئی نے ریلوے ملازمین پر واضح کیا کہ ای کچہری کا مقصد صرف اور صرف عوام کے مسائل حل کرنا ہے اور روزگار سے متعلق مسائل کو متعلقہ ڈویژن تک پہنچایا جائے۔

    سٹاپ دینے کے بارے میں بات کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی پالیسی کے مطابق ایک لاکھ روپے تک کی یومیہ آمدنی والے سٹیشنوں پر سٹاپ دیئے جاتے ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں سی ای او نے کہا کہ ہمارے وسائل ہمیں فی الحال کوئی نئی ٹرین چلانے کی اجازت نہیں دیتے۔ تاہم نئی درآمد شدہ کوچز کے پاکستان پہنچنے کے بعد نئی ٹرینیں ضرور چلیں گی۔ ای کیچری میں دس ہزار سے زائد سوالات موصول ہوئے۔

  • عطاء اللہ تارڑ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقررکر دیا گیا

    عطاء اللہ تارڑ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقررکر دیا گیا

    سابق صوبائی وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقررکر دیا گیا،عطاء تارڑ کاعہدہ وفاقی وزیر کے براہر ہو گا، باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے

    عطاء اللہ تارڑ نے نیا عہدہ ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا اور اس کے ساتھ ہی اپنی قیادت کا بھی شکریہ ادا کیا ہے . عطاء تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنی تقرری کا نوٹیفیکیشن شیئر کیا اور اپنے پیغام میں کہا کہ میں اپنی قیادت کا شکرگزار ہوں کہ مجھے وفاقی وزیر کے سٹیٹس کے ساتھ وزیراعظم کا معاون خصوصی تعینات کیا گیا ہے، الحمدللہ.

    عدالتی اصلاحات کے بغیر جمہوریت کا سفر نا مکمل ہوگا،ایک پاکستان میں 2 آئین نہیں چلیں گے۔ بلاول

    قبل ازیں مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سابق صوبائی وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں مارچ سے آئینی بحران پیدا کیا گیا 2 جماعتوں نے اس بحران کو سنگین کرنے میں اہم کردار ادا کیا

     

    مسائل کے حل کے لئے سب کو قدم سے قدم ملاکرچلنا ہو گا،راجہ پرویز اشرف

     

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کے انتخاب کے لئے نمبر گیم پوری نہ ہونے پر اجلاس 2 بار ملتوی کیا گیا اس کے بعد ڈپٹی سپیکر پر حملہ کیا گیا گورنر پنجاب نے حلف لینے سے انکار کیا تو کوئی نوٹس نہیں لیا گیا گورنر کو برطرف کیا گیا تو انہوں نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کیا لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیا انصاف کا دوہرا معیار سنا تھا لیکن دیکھنے میں پہلی بار آ رہا ہے 197 ووٹ لینے والے کو 179 ووٹ والا کہا جا رہا ہے جبکہ 172 والے کو 186 ووٹ والا کہا جا رہا ہے ہم نے جوڈیشل وزیراعلی پہلی بار دیکھا ہے کہ آئینی و قانونی وزیراعلی کو ہٹا کر عدالتی حکم کے ذریعے کسی اور کو لایا گیا ہے عدالتی ترازو میں عمران خان اور چوہدری شجاعت کے خطوط برابر ہونے چاہیئں کیونکہ قانون اندھا ہوتا ہے عمران خان کے خط پر 25 اراکین کے ووٹ مسترد کئے جاتے ہیں جبکہ چوہدری شجاعت کے خط پر ووٹ دوسرے جانب شمار کر دئیے جاتے ہیں

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کیا کل کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈی سیٹ ہونے والے پی ٹی آئی کے 25 اراکین بحال تصور ہوں گے؟ یہ رن آف الیکشن ہے اس میں 186 ووٹ نہ لینے والے امیدوار ایوان میں موجود اکثریت کی بنیاد پر منتخب تصور کیا جاتا یے راجہ صغیر کا پہلے ووٹ مسترد کیا گیا اور رن آف میں ان کا ووٹ شمار کر لیا گیا ،ایک خط کے تحت 25 ووٹ عمران خان کے فائدے کے تحت مسترد اور دوسرے خط کے تحت بھی عمران خان کو فائدہ پہنچاتے ہوئے ووٹ شمار کر لئے جاتے ہیں فل کورٹ بنایا جانا آئینی ماہرین کا بھی مطالبہ تھا نواز شریف کیخلاف فیصلے میں پارٹی سربراہ کو سب کچھ مانا گیا ہم نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کو تسلیم کیا ہے ہم نے عدلیہ بحالی کی تحریک چلائی لیکن 2014 کے دھرنوں کے بعد مانیٹرنگ جج پانامہ کیس پر بٹھایا گیا

  • امید ہے پرویز الٰہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے اقدامات کریں گے،خرم نواز گنڈاپور

    امید ہے پرویز الٰہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے اقدامات کریں گے،خرم نواز گنڈاپور

    پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ورکنگ کونسل کے اجلاس میں سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے تحریک انصاف پنجاب کا اقتدار ملنے پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کے ساتھ ہونے والی نا انصافی کے ازالے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی اور وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے اقدامات کریں گے۔

    بیلنس کرنے کے نام پر عدالتی فیصلے ہوں گے تو نظام کیسے چلے گا؟عطاء اللہ تارڑ

    سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث پولیس افسران اور سول بیوروکریٹس کو عہدوں سے ہٹایا جائے اورشریف برادران کے دور حکومت میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان پر درج کی جانے والی جھوٹی ایف آئی آرز ختم کی جائیں۔

     

    دفتر پہنچنے سے پہلے ہی پرویز الہیٰ نے گوگی بچاؤ مہم شروع کر دی

     

    انہوں نے کہاکہ ہم توقع رکھتے ہیں کہ جے آئی ٹی پر سٹے آرڈر ختم کروانے کیلئے قانونی محاذ پرپنجاب حکومت شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی اورماضی کی غلطیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ آئینی و سیاسی بحران سے باہر نکلے گا اور عوام کوریلیف ملے گا۔

    انہوں نے مزید کہاکہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معاشی بحران سنگین ہو چکا ہے۔مہنگائی،بے روزگاری کی وجہ سے عوام بہت پریشان ہیں۔اجلاس میں بریگیڈیئر (ر) اقبال احمد خاں،راجہ زاہد محمود،نوراللہ صدیقی،جواد حامد، رانا محمد ادریس،شہزاد رسول،عرفان یوسف، حاجی اسحاق،شہزاد رسول،منصور قاسم اعوان،الطاف رندھاوا،سردار عمر دراز، رانا نفیس حسین سدرہ کرامت،عائشہ شبیر نے شرکت کی۔

  • مستقل معاشی بحران جمہوریت کیلئے خطرہ :۔ تجزیہ:شہزاد قریشی

    مستقل معاشی بحران جمہوریت کیلئے خطرہ :۔ تجزیہ:شہزاد قریشی

    عدالتی فیصلے کے بعد ایک طبقہ اس صورتحال سے پریشان ہے اور دل برداشتہ ہے جبکہ دوسرا طبقہ اس کو آئین اور قانون کی فتح قرار دے رہا ہے ۔ تاہم تبصروں کا سلسلہ شروع ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ ملک کا اقتدار اور سیاست اتنا پرکشش نہیں رہا جتنا سمجھا جا رہا ہے موجودہ معاشی صورت کے پیش نظر حالات کا ادراک رکھنے والا کوئی بھی ذی شعور انسان کانٹوں کا یہ تاج سر پر سجانا نہیں چاہے گا۔ عوام کا استحصال اور معاشی قتل ہو رہا ہے اور یہ معاشی قتل عمران خان کے دور حکومت سے شروع ہوا اور تادم تحریر شہباز حکومت میں بھی جاری ہے۔

    تاہم بے حسی حکومت کرنے والوں کی وطن عزیز میں بنیادی شرط ہے تاہم موجودہ حالات کے پیش نظر ملک کے مقتدر حلقوں کی کوشش ہے کوئی ایسا درمیانی راستہ نکالا جائے ملک میں رواداری ،سیاسی انتشار کا خاتمہ کیا جائے اور مصالحت کروائی جائے تاکہ ملکی معیشت مستحکم ہو۔ درمیانی راستہ تو ملک میں انتخابات ہیں کیا پی ڈی ایم اور شہبازشریف اس پر آمادہ ہونگے؟ تاہم کچھ حلقوں کا خیال ہے کہ مختلف سیاسی دھڑوں کے درمیان تصادم جتنی شدت اختیار کر گیا ہے درمیانی راستہ نکالنا اتنا آسان نہیں۔ تاہم موجودہ سیاسی کامیڈی سرکس سے بیزار عوام سیاست سے نالاں عوام اپنے بنیادی مسائل کے عذابوں میں مبتلا ہیں۔ ملک کے سیاستدانوں کو ایک بات یاد رکھنی چاہئے جب معیشت کا مستقل بحران شدت اختیار کرنے لگتا ہے تو جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوتا ہے بنیادی مسائل سے دوچار عوام بھی کسی اور کا ساتھ دیتے ہیں۔ ملک کی تاریخ گواہ ہے جنرل ایوب سے لے کر پرویز مشرف تک کے اقتدار کو انہی سیاستدانوں نے سہارا دیا اور عوام نے بھی۔

    ملک میں آئین، قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے ساتھ ساتھ جمہوریت مستحکم قرار دادیں پاس کرنے سے نہیں ہوتی۔ اس کے لئے جمہوری رویوں کو فروغ دینا ہوتا ہے۔ موجودہ سیاسی انتشار سے ثابت ہوتا ہے کہ ہماری سیاسی جماعتوںنے تاریخی سے سبق نہیں سیکھا۔ عمران خان سمیت ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو جمہوری رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ جمہوری رویوں کو فروغ دینے جمہوریت کو مستحکم کرنے ملک میں قانون، آئین پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا۔ ملک اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ بقول ملک کے تین بار وزیراعظم نوازشریف کے ٹویٹ جو انہوں نے کیا کہ ملک کو تماشا بنا دیا گیا ہے خدارا اس ملک کو عالمی سطح پر تماشا نہ بنایا جائے۔

    وقت ہے، جمہوریت بچا لیں،تجزیہ ” شہزاد قریشی

  • پرویز الہیٰ کے وزیراعلیٰ پنجاب  بننے کے بعد شجاعت حسین کا بیان بھی آگیا

    پرویز الہیٰ کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد شجاعت حسین کا بیان بھی آگیا

    چوہدری پرویز الہیٰ کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے بعد سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا بیان بھی سامنے آگیا.

    سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسینس کا کہنا ہے کہ اس وقت ملکی حالات کو سدھارنے کی سب سے بڑی ذمہ داری سیاستدانوں کی، سیاستدان ایسا طبقہ ہے جو عوام کو صحیح سمت پر لانے کی صلاحیت رکھتا ہے.

    چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سیاسی منشور کو پینڈنگ رکھ کے غریبوں کی بھلائی کا صرف سوچیں بلکہ اس کو حل کرنے کی تجاویز دیں، سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات نہیں بھولنا چاہتیں نہ بھولیں لیکن اس کو پس پشت پر ڈالیں،غریب آدمی کو آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کے سبق نہ سکھائیں ان کی بہتری کیلئے کچھ کریں.

    انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ پاکستان میں اتنا بڑا کرائسس آیا کہ ملکی معیشت بری طریقے سے متاثر ہوئی، پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے سارے لوگ سمجھ رہے ہیں کہ اس کی سیاسی وجوہات ہیں، سیاسی وجوہات ضرور ہوں گی لیکن غریب آدمی کو اس سے کوئی غرض نہیں کہ سیاست کھیل رہے ہیں یا نہیں.

    چودھری شجاعت حسین نے مزئد کہا کہ اختیارات رکھنے والے تمام لوگ ایک ایجنڈے یعنی معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے سوچ بچار اور عملی طور پر حل کرنے پر غور کریں، موجودہ حالات میں ورکنگ ریلیشن شپ ہونی چاہئے تاکہ ملک کے معاملات بغیر کسی رکاوٹ کے چل سکیں اور تعصب کا شکار نہ ہوں.

  • رانا ثنا اللہ گورنر راج کے بجائے عوامی راج کی بات کریں،راجہ بشارت

    رانا ثنا اللہ گورنر راج کے بجائے عوامی راج کی بات کریں،راجہ بشارت

    سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو اسوقت گورنر راج کے بجائے عوامی راج کہ بات کرنی چاہئیے، عوام نے اپنا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں سنا دیا ہے.

    بیلنس کرنے کے نام پر عدالتی فیصلے ہوں گے تو نظام کیسے چلے گا؟عطاء اللہ تارڑ

    راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی وزیراعلی پنجاب ہیں ، رانا ثنا اللہ کو گورنر راج کی بات کرنے سے پہلے متعلقہ آرٹیکل بھی پڑھ لینے چاہئیے ،متعلقہ آرٹیکلز کے مطابق گورنر راج لگانے میں رانا ثنا اللہ کا کوئی عمل دخل نہیں ہے،طے شدہ طریقہ کار کے مطابق نہ اس قسم کہ حرکت یہ کر سکتے ہیں اور ُامید ہے نہ ہی وہ انتشار کی بات کریں گے.

     

    گورنر راج کی سمری پر میں نے کام شروع کر دیا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

     

    علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جس کی بھی گورنر راج لگانے کی خواہش ہے وہ لگا کر دیکھ لے، یہ عوامی ردعمل 2 گھنٹے بھی برداشت نہیں کر سکیں گے۔ رانا ثناء اللّٰہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ رسی جل گئی لیکن بل نہیں گیا، گورنر راج کی باتیں کرنے والوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ پنجاب میں عوامی راج لگ چکا ہے۔

     

    حکومت کا پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر غور

     

     

    فرخ حبیب نے کہا کہ کل کی عبرت ناک شکست کے بعد ان کا رونا دھونا تو بنتا ہے،
    اسلام آباد ٹول پلازہ سے باہرنکلیں تو شہباز شریف کی حکومت ویسے ہی ختم ہو جاتی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ یہ وہی رانا ثناء اللّٰہ ہیں جو کہتے تھے کہ لانگ مارچ میں 20 بندے نہیں نکلنے دوں گا۔

    واضح رہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ گورنر راج کی سمری وزارتِ داخلہ میں تیار ہو رہی ہے، میں نے گورنر راج کی سمری پر کام شروع کر دیا ہے، میرا پنجاب میں داخلہ بند ہوا تو گورنر راج کا جواز ہو گا۔

    پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے اپنے وکلاء رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ اور اسد بٹ ایڈووکیٹ کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ میں شہباز شریف کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ کل ہم نے تخت لاہور کو اکھاڑ دیا ہے۔ اگلا سٹاپ ہمارا وزیراعظم شہباز شریف کا ہے۔ پی ٹی آئی پنجاب کے بعد اب اپنا جھنڈا وفاق میں لہرائے گی۔ یورپ کے دورے پر اشتہاری ملزمان کے ساتھ بیٹھ کر ریاست کے راز ڈیسکس کیے۔ یہ راز اشتہاری ملزمان کے ساتھ ڈیسکس کرنا قانون کی خلاف وزری ہے۔

    عندلیب عباس نے مزید کہاکہ میں نے بطور شہری یہ درخواست دائر کی ہے۔ سلیمان شہباز کو سرکاری دورے کے دوران ساتھ بٹھایا۔ انہوں نے پاکستان کو اپنی جاگیر سمجھا ہوا ہے۔ پوری دنیا میں کیا پیغام گیا ہوگا۔ اس درخواست میں کہا ہے کہ شہباز شریف کی نااہلی ناگزیر ہے۔ ترکی کے دورے کے دوران سلیمان شہباز اپنی اہلیہ کے ساتھ سرکاری وفد کے ساتھ موجود تھے۔ آپ اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرو ان سے پیسے ریکور کرو۔

  • بیلنس کرنے کے نام پر عدالتی فیصلے ہوں گے تو نظام کیسے چلے گا؟عطاء اللہ تارڑ

    بیلنس کرنے کے نام پر عدالتی فیصلے ہوں گے تو نظام کیسے چلے گا؟عطاء اللہ تارڑ

    مسلم لیگ ن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور سابق صوبائی وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں مارچ سے آئینی بحران پیدا کیا گیا 2 جماعتوں نے اس بحران کو سنگین کرنے میں اہم کردار ادا کیا

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کے انتخاب کے لئے نمبر گیم پوری نہ ہونے پر اجلاس 2 بار ملتوی کیا گیا اس کے بعد ڈپٹی سپیکر پر حملہ کیا گیا گورنر پنجاب نے حلف لینے سے انکار کیا تو کوئی نوٹس نہیں لیا گیا گورنر کو برطرف کیا گیا تو انہوں نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کیا لیکن کوئی نوٹس نہیں لیا گیا انصاف کا دوہرا معیار سنا تھا لیکن دیکھنے میں پہلی بار آ رہا ہے 197 ووٹ لینے والے کو 179 ووٹ والا کہا جا رہا ہے جبکہ 172 والے کو 186 ووٹ والا کہا جا رہا ہے ہم نے جوڈیشل وزیراعلی پہلی بار دیکھا ہے کہ آئینی و قانونی وزیراعلی کو ہٹا کر عدالتی حکم کے ذریعے کسی اور کو لایا گیا ہے عدالتی ترازو میں عمران خان اور چوہدری شجاعت کے خطوط برابر ہونے چاہیئں کیونکہ قانون اندھا ہوتا ہے عمران خان کے خط پر 25 اراکین کے ووٹ مسترد کئے جاتے ہیں جبکہ چوہدری شجاعت کے خط پر ووٹ دوسرے جانب شمار کر دئیے جاتے ہیں

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کیا کل کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ڈی سیٹ ہونے والے پی ٹی آئی کے 25 اراکین بحال تصور ہوں گے؟ یہ رن آف الیکشن ہے اس میں 186 ووٹ نہ لینے والے امیدوار ایوان میں موجود اکثریت کی بنیاد پر منتخب تصور کیا جاتا یے راجہ صغیر کا پہلے ووٹ مسترد کیا گیا اور رن آف میں ان کا ووٹ شمار کر لیا گیا ،ایک خط کے تحت 25 ووٹ عمران خان کے فائدے کے تحت مسترد اور دوسرے خط کے تحت بھی عمران خان کو فائدہ پہنچاتے ہوئے ووٹ شمار کر لئے جاتے ہیں فل کورٹ بنایا جانا آئینی ماہرین کا بھی مطالبہ تھا نواز شریف کیخلاف فیصلے میں پارٹی سربراہ کو سب کچھ مانا گیا ہم نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کو تسلیم کیا ہے ہم نے عدلیہ بحالی کی تحریک چلائی لیکن 2014 کے دھرنوں کے بعد مانیٹرنگ جج پانامہ کیس پر بٹھایا گیا

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان، علیمہ باجی کے لئے انصاف کا معیار دوسرا جبکہ نواز شریف اور مریم نواز کے لئے الگ ہوتا ہے انصاف کے حصول کے لئے جدوجہد جاری رہے گی عمران خان کیخلاف عدالتی حکم کیوں نہیں آتا جبکہ ہمیں ایک دن بھی سکون سے کام نہیں کرنے دیا گیا بیلنس کرنے کے نام پر عدالتی فیصلے ہوں گے تو نظام کیسے چلے گا کیا کل دوبارہ وزیراعلی کا انتخاب نہیں ہونا چاہیئے تھا ؟ 2018 میں ہم نے ملک کو بہتر حالت میں چھوڑا تھا ہم عدل کا نظام قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ جوڈیشل وزیراعلی کیخلاف کافی آپشنز زیر غور ہیں وفاق میں ہماری حکومت قائم ہے، عمران خان فرح گوگی اور پنکی کو این آر او دینا چاہتے تھے ان کیخلاف وفاق میں مقدمات درج کر سکتے ہیں حکومت ڈٹ کر کھڑی ہے اسی لئے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا ہمیں عمران خان کس پھیلایا ہوا گند صاف کرنے کی ذمہ داری اٹھانا پڑی ہے ضمنی انتخابات میں ہمارے ووٹوں میں 39 فیصد اضافہ ہوا ہے ہم نظام عدم کو ٹھیک کرنے اور ملکی ترقی و خوشحالی کا بیانیہ لے کر چل رہے ہیں

    عمران خان نے 258 کنال اپنی اہلیہ بشری بی بی کے نام کروائی جبکہ 240 کنال اپنی اہلیہ کی دوست فرح گوگی کے نام کروائی

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

  • ڈی جی خان سیلاب میں پھنسے افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا،پی ڈی ایم اے

    ڈی جی خان سیلاب میں پھنسے افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا،پی ڈی ایم اے

    ضلع راجن پور کے درجنوں علاقے ندی نالوں میں طغیانی سے سیلاب سے شدید متاثر ہوئےہیں ۔ دریائے چناب میں چناب نگر کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں سے 1 لاکھ 32 ہزار 675 کیوسک پانی کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔

    راجن پور کا پورا ضلع 2010 کے بعد ایک بار پھر سیلاب کی لپیٹ میں ہے۔ علاقے میں مسلسل بارشوں کا سلسلہ تو تھم گیا ہے۔ دریائے چناب میں نچلے درجے کے سیلاب کے سبب ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

    لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا امکان

    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دریائے چناب میں پانی کی بڑھتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے۔ ڈپٹی کمشنر احمد کمال مان نے فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اور تمام متعلقہ محکموں کو فلڈ کے حوالے سے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔

     

    مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

     

    کشمور میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث دریائے سندھ گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے، گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 83 هزار 80 کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ اخراج 2 لاکھ 72 ہزار 937 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، گڈو بیراج کے بچاؤ بندوں پر بھی پانی کا دباؤ بڑھنے لگا۔

    فلڈ فور کاسٹنگ سنٹر کی رپورٹ کے مطابق 28 جولائی سے راولپنڈی،گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں بارش اور طوفان کا امکان ہے.پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج ،راوی،چناب اور جہلم میں بھاری بارش اور طوفان کا امکان ہے۔اگلے 24 گھنٹے کے دوران ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق ڈی جی خان میں ریلیف آپریشن کے لیے دوسرے اضلاع سے بھی بھجوائی جانے والی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ ڈی جی خان میں سیلابی علاقوں میں پھنسے افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں ۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات مکمل ہیں۔آئندہ 48 گھنٹوں میں مرالہ،خانکی اور قادر آباد کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب کا خدشہ ہے۔ آئندہ 48 گھنٹوں میں دریائے جہلم، راوی اور چناب کے نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے ہدایت جاری کر دی ہے کہ تمام اضلاع پیشگی انتظامات مکمل کریں،اور فلڈ ریلیف کیمپس کے لیے محفوظ جگہ کا تعین کریں۔ملحقہ اضلاع سیلاب میں استعمال ہونے والی مشینری اور امدادی ٹیمیںوں کو متحرک رکھیں.

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق نشیبی علاقوں میں گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کیا جائے اور برقی آلات سے دور رہیں جبکہ شہری دریاؤں اور نہروں میں نہانے سے پرہیز کریں اور ندی نالوں کے قریب نہ جائیں۔ شہری ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کریں۔

  • پنجاب اسمبلی اجلاس بغیر کارروائی ملتوی،پی ٹی آئی ارکان نے حکومتی نشستیں سنبھال لیں

    پنجاب اسمبلی اجلاس بغیر کارروائی ملتوی،پی ٹی آئی ارکان نے حکومتی نشستیں سنبھال لیں

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس بائیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا.اجلاس کی صدارت پینل آف چیئرمین وسیم خان بادوزئی نے کی.اجلاس شروع ہوتے ہی تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے ایوان میں حکومتی نشستیں سنبھال لی.

    پرویز الہیٰ کی عمران خان سے ملاقات، سپیکر کون بنے گا نام پر ہوا اتفاق

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سابق صوبائی وزراءراجہ بشارت ، چوہدری ظہیر الدین سمیت دیگر رکن اسمبلی ایوان میں موجود رہے.اجلاس میں مسلم لیگ ن اور ان کی اتحادی جماعتوں کا کوئی رکن اسمبلی ایوان میں نہیں پہنچا.

     

    پرویزالہیٰ کا وزیراعلیٰ بننے کے بعد تبادلے شروع

     

    پینل آف چیئرمین وسیم خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے 28 جولائی دوپہر ایک بجے تک ملتوی کر دیا،وسیم خان بادوزئی نے کہا کہ ابھی حکومت کے تشکیل دئیے جانے کا سلسلہ جاری یے، جب تک کابینہ نہیں بنتی اجلاس نہیں چلایا جا سکتا، انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی کر دیتے ہیں.

     

    ایوان صدرمیں تقریب حلف برداری:چوہدری پرویزالٰہی وزیراعلیٰ پنجاب:صدرنے حلف لیا

     

    قبل ازیں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کیلئے دو بجے کا وقت دیا گیا تھا جبکہ 23 جولائی کو اجلاس ارکان کی سپریم کورٹ میں مصروف کے باعث ملتوی کیا گیا تھا ،اجلاس پینل آف چیئرمین نوابزادہ وسیم بادوزئی 27جولائی بدھ تک ملتوی کیا تھا.

    ذرائع کے مطابق آج کااجلاس رولز کے مطابق نہیں ہوسکتا کیونکہ سپیکروزارت اعلیٰٰ کا حلف اٹھا چکے ہیں ،اجلاس کی آئینی حیثیت نہیں رہی ،سپیکر کا عہدہ خالی ہو چکا ہے،اب اجلاس گورنر بلائے گا جس میں سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہو گا.