Baaghi TV

Category: لاہور

  • کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپین شپ: پاکستان کی سری لنکا کو  شکست

    کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپین شپ: پاکستان کی سری لنکا کو شکست

    کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپیئن شپ ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی۔

    کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپین شپ میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ایونٹ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی، میچ میں پاکستان کی کامیابی کا اسکور 20-18 اور 23-06 رہا،پاکستان کی جانب سے آصف علی کو شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ دیا گیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں گزشتہ شب بھارت کو بھی دو صفر سے ہرایا تھا، پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ آج رات میزبان مالدیپ کے خلاف کھیلے گی۔

    سیلاب ،مسلم ویمن لیگ کی رہنما و خواتین رضاکار بھی متحرک

    9 مئی کے دو مقدمات میں خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

    شادی کے لئے بھارت آنے والی امریکی خاتون قتل ، لاش جلا دی گئی

  • 9 مئی کے دو مقدمات میں خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

    9 مئی کے دو مقدمات میں خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور:انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے دو مقدمات میں سابق وزیر خزانہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    عدالت نے ٹرائل کیلیے پیش نہ ہونے پر خدیجہ شاہ کے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کیےعدالت نے مقدمات میں غیر حاضر رہنے والے 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جن میں عمران، فائزہ عظمت، عثمان، احمد مرسلین، حمزہ سہیل اور محمد خالد شامل ہیں۔

    عدالت نے دو ملزمان عبد الرزاق اور صفدر کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا،ملزم عبد الرزاق اور ملزم صفدر جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ہیں، دونوں ملزمان وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر پیش نہیں ہوئے تھے۔

    شادی کے لئے بھارت آنے والی امریکی خاتون قتل ، لاش جلا دی گئی

    آج سعودی عرب میں جو عزت ملی دنیا دیکھتی رہ گئی، مریم نواز

    جسٹس طارق محمود جہانگیری سپریم کورٹ پہنچ گئے

  • اپووا کا اعلیٰ سطحی اجلاس، نویں سالانہ تربیتی ورکشاپ نومبر میں منعقد کرنے کا فیصلہ

    اپووا کا اعلیٰ سطحی اجلاس، نویں سالانہ تربیتی ورکشاپ نومبر میں منعقد کرنے کا فیصلہ

    آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کا ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس کی صدارت بانی و صدر ایم ایم علی نے کی۔

    اجلاس میں تنظیم کے سینئر وائس چیئرمین ملک یعقوب اعوان سمیت دیگر مرکزی و فعال عہدیداران، ممبران اور نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد تنظیم کی آئندہ سرگرمیوں پر غور و خوض، گذشتہ کارکردگی کا جائزہ اور آئندہ منصوبہ بندی تھا۔ شرکاء نے متفقہ طور پر اس بات کا اعادہ کیا کہ اپووا کی تعلیمی و ادبی خدمات کو مزید وسعت دی جائے گی، اور اس ضمن میں سالانہ تربیتی ورکشاپ کو مسلسل نویں سال بھی بھرپور انداز میں منعقد کیا جائے گا۔اپووا کے بانی صدر ایم ایم علی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نویں سالانہ تربیتی ورکشاپ نومبر کے دوسرے ہفتے میں منعقد کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ورکشاپ کا بنیادی مقصد نوجوان لکھاریوں، محققین، اساتذہ اور ادبی ذوق رکھنے والے افراد کی تربیت اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔

    اجلاس میں شامل دیگر اہم شرکاء میں حافظ محمد زاہد، سفیان فاروقی، اسلم سیال، محمد بلال، ممتاز اعوان، طارق نوید، ایمن سعید، لاریب اقراء، مدیحہ کنول، اور عروج درانی شامل تھے، جنہوں نے اپنی قیمتی آراء اور تجاویز سے اجلاس کو مؤثر بنانے میں کردار ادا کیا۔شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ ورکشاپ میں نہ صرف ملک بھر سے ابھرتے ہوئے لکھاریوں کو موقع دیا جائے بلکہ معروف ادبی شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے تاکہ نوجوانوں کو سیکھنے کا بہتر ماحول فراہم ہو۔اجلاس کے اختتام پر بتایا گیا کہ ورکشاپ کی حتمی تاریخ اور دن کا باقاعدہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ صدر اپووا ایم ایم علی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اللہ کے فضل سے اس بار بھی ورکشاپ اپنے معیار، اثر اور کامیابی کے حوالے سے ایک یادگار علمی و ادبی سرگرمی ثابت ہو گی۔

  • پنجاب کے 27 اضلاع، 64 تحصیل میں 3775 دیہات سیلاب سے متاثر

    پنجاب کے 27 اضلاع، 64 تحصیل میں 3775 دیہات سیلاب سے متاثر

    پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر فلڈ ریلیف کمیٹیاں اور سیلاب متاثرین کیلئے سروے فارم، موبائل ایپ اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈ قائم کرنے پر بریفنگ دی گئی،اجلاس میں صوبے بھر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کا آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے آسان ترین طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت بھی کی گئی،اس موقع پر ریونیو ڈپارٹمنٹ نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب کے 27 اضلاع، 64 تحصیل میں 3775 دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے، سیلاب سے 63 ہزار 200 پکے اور 3 لاکھ 9 ہزار 684کچے مکانا ت متاثر ہوئے، سیلاب متاثرین کے سروے کیلئے ٹیم میں اربن یونٹ، ریونیو، زراعت اور آرمی کے نمائندے شامل ہوں گے۔

    مریم نواز نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سڑکوں، پلوں اورانفرا اسٹرکچر کی فوری بحالی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بھر پورامداد کیلئے یکسو ہے، حکومت کو سیلاب متاثرین تک خود پہنچنا چاہی، سیلاب متاثرین کو امداد کی ترسیل کیلئے زیادہ کیمپ اورپوائنٹس قائم کیے جائیں، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کریں گے تاکہ کوئی ریلیف سے محروم نہ رہے.

  • سیلاب زدہ علاقوں سے پانی نکلنا شروع ہو گیا ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے

    سیلاب زدہ علاقوں سے پانی نکلنا شروع ہو گیا ہے،ڈی جی پی ڈی ایم اے

    لاہور: ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان علی کاٹھیا نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں مون سون کا سیزن باضابطہ طور پر ختم ہو گیا ہے اور آئندہ ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ مون سون کے اختتام کے بعد سیلاب زدہ علاقوں میں پانی اترنا شروع ہو گیا ہے، کئی اضلاع میں پانی کی سطح کم ہونے کے باعث کشتیاں بھی آپریشنل نہیں رہیں۔ ان کے مطابق مرالہ سے لے کر پنجند تک دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے اور کہیں بھی بند توڑنے کی نوبت نہیں آئی۔عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ سیلابی صورتحال کے دوران تمام اداروں نے مل کر کام کیا، جس کے نتیجے میں بڑے انسانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔ ان کے مطابق پنجاب کے 28 اضلاع میں مجموعی طور پر 4 ہزار 755 دیہات متاثر ہوئے، جن میں سب سے زیادہ متاثرہ علاقے علی پور، ملتان اور جلال پور رہے۔

    انہوں نے کہا کہ 24 لاکھ 82 ہزار ایکڑ زرعی رقبہ زیرِ آب آیا، جس میں چاول کی فصل کو 15 فیصد اور گنے کی فصل کو 22 فیصد نقصان پہنچا۔ تاہم محکمہ زراعت کی مدد سے مویشیوں کو چارہ فراہم کیا گیا اور لائیو اسٹاک کو بڑی حد تک بچایا گیا۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ متاثرہ افراد کے علاج کے لیے 425 میڈیکل کیمپس قائم کیے گئے، جہاں طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ تاہم گزشتہ روز سانپ کے کاٹنے سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔انہوں نے یہ بھی تصدیق کی کہ رواں سیلابی صورتحال کے دوران مجموعی طور پر 123 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ ہزاروں افراد کو بروقت ریسکیو آپریشن کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

  • چونڈہ کا میدان، بھارتی ٹینکوں کا قبرستان

    چونڈہ کا میدان، بھارتی ٹینکوں کا قبرستان

    چونڈہ کا میدان، بھارتی ٹینکوں کا قبرستان

    جنگ عظیم دوئم کے بعد چونڈہ کی جنگ ٹینکوں کی سب سے بڑی لڑائی مانی جاتی ہے،تقریباً چھے سو سے زائد بھارتی ٹینک اور 2 ہزار سے زائد پیدل سپاہ نے چونڈہ پر قبضے کے ناکام ارادہ سے حملہ کیا،پاکستانی آرٹلری نے ہیبت ناک بمباری سے دشمن کی صفوں کو تہس نہس کر ڈالا،پاکستانی ٹینک یونٹ کے بے باک ایڈوانس، آرٹلری کی تباہ کن بمباری اور پاکستانی انفنٹری کی ثابت قدمی کے آگے تین بھارتی ڈویژن بے بس ہو گئے،بھارتی فوج سینکڑوں لاشیں چھوڑ کر دم دبا کر بھاگ نکلی،تقریباً 8 سو کے قریب بھارتی فوجی جہنم واصل جبکہ ایک ہزار سے زائد قیدی بنا لئے گئے،بھارتی فرست آرمرڈ ڈویژن 180 ٹینکوں کو تباہ کروا کر بھی پاکستانی سپاہیوں کے آہنی عزم کو توڑ نہ سکا،عبرتناک شکست کے بعد بھارتی آرمرڈ ڈویژن بارڈر کی طرف پسپا ہو کر لوٹ گیا

  • ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران سے پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ کے وفد کی ملاقات

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران سے پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ کے وفد کی ملاقات

    پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ اینڈ ڈیجیٹل میڈیا کے صدر ملک محمد سلمان کی قیادت میں سینئر صحافیوں، اینکرز،کالم نگاروں کے وفد نے ڈی آئی جی آپریشنزلاہور محمد فیصل کامران سے ملاقات کی، وفد میں روزنامہ سرزمین کے چیف ایڈیٹر صفدرعلی خان، روزنامہ طاقت کے ایڈیٹر محمد اویس رازی،مشرق میگزین کے ایڈیٹر ساجد خان، سنو ٹی وی کے اینکر طارق حفیظ بزمی،ٹی وی ٹوڈے کے اینکر عابد نصیر،سنو ٹی وی مارننگ شو کے میزبان عزیر ملک،کالم نگار نئی بات حافظ ذوہیب طیب،کالم نگار نوائے وقت حمزہ نوید چوہدری، نیو ٹی وی کی اینکر ردا جمشید،ایکسپریس ٹی وی کی اینکر سنیہ اسحاق، خبریں ڈیجیٹل کی اینکر خوشبو افضال، اینکر،سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سعدیہ مقصود، ایڈیٹر باغی ٹی وی ممتاز اعوان شامل تھے.

    ڈی آئی جی آپریشنز آفس پہنچنے پر میڈیا وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے میڈیا وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہور میں جرائم کی شرح میں مسلسل کمی ہو رہی ہے،پولیس میں اصلاحات لا رہے ہیں، خدمت مرکزعوام کی خدمت کر رہے ہیں، تھانوں کو عوام اپنا گھر سمجھیں،تمام مقدمات میرٹ پر درج کیے جاتے ہیں،مقدمہ درج نہ ہونے پر ایس ایچ او کو معطل کر دیا جاتا ہے،عوام کے ذہنوں سےپولیس کا ڈر ختم کرنے کے لئے،پولیس کی جدید اصلاحات اجاگر کرنے کے لئے میڈیا پل کا کردار ادا کرے،صحافی پولیس پر تنقید کریں لیکن بلیک میلنگ والا دھندہ چھوڑیں،پولیس سرکار کی ملازم ہے،جوئے کے اڈے، قحبہ خانوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی،جائز کام کے لئے کسی سفارش کی ضرورت نہیں،میرا دفتر عوام کےلئے کھلا ہے، میرے دفتر سمیت تمام تھانوں اور جمعہ میں مساجد کو کھلی کچہریوں کا سلسلہ شروع کیا ہے تا کہ عوام اور پولیس کے مابین روابط میں بہتری آ سکے،صحافی تجاویز دیں عمل کریں گے،جرائم پیشہ عناصر کے لئے لاہور میں اب کوئی جگہ نہیں،جرائم میں شرح کی کمی لاہور پولیس کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے،پولیس امن و امان کے قیام کے لئے قربانیاں دے رہی ہے،لاہور کو محفوظ ترین شہر بنا دیا،دنیا بھی لاہور پولیس کے اقدامات کو تسلیم کر رہی ہے.

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پولیس شہر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے اور ہر قسم کے دباؤ اور پریشر گروپس کو بالائے طاق رکھ کر میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے،لاہور پولیس نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں جرائم کے خلاف مثالی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں نہ صرف جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی بلکہ منشیات کے خلاف تاریخی کارروائیاں بھی عمل میں لائی گئیں،لاہور پولیس کی کامیابیوں میں پنجاب حکومت اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی واضح پالیسیوں اور مکمل سرپرستی کا کلیدی کردار ہے،انہوں نے آئی جی پولیس پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا، جن کی براہِ راست نگرانی اور رہنمائی سے پولیس کو بہتر نتائج دینے میں مدد ملی۔

    ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے دوران بریفنگ سیف سٹی اتھارٹی کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کے پہلے 8 ماہ میں صرف 17,276 مقدمات رپورٹ ہوئے، جب کہ 2023 میں یہ تعداد 58,014 اور 2022 میں 34,684 تھی، دورانِ ڈکیتی قتل کی وارداتوں میں 65 فیصد کمی آئی ہے۔ رواں سال صرف 6 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ سال 17 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔دیگر جرائم میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، صرف جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہی نہیں بلکہ پولیس کے اندرونی نظام میں بھی احتساب کا عمل مزید سخت کیا گیا ہے۔ جو افسران یا اہلکار نااہلی یا غفلت کے مرتکب پائے گئے ان کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئیں،لاہور پولیس ہر گزرتے دن کو پچھلے سے بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ جرائم میں مزید کمی لا کر "کرائم فری انڈیکس” میں مزید بہتری لائی جائے گی تاکہ لاہور کو حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق "محفوظ اور پُرامن شہر” بنایا جا سکے،اس ضمن میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے، میڈیا پولیس کی کارکردگی کو عوام کے سامنے لائے اور ایک پل کا کردار ادا کرے.

  • لاہور پولیس کا کمال،جرائم کی پیش گوئی،روک تھام کیلیے "پنجاب ایمرجنسی اے آئی” سسٹم متعارف

    لاہور پولیس کا کمال،جرائم کی پیش گوئی،روک تھام کیلیے "پنجاب ایمرجنسی اے آئی” سسٹم متعارف

    لاہور پولیس نے جرائم کی پیشگی روک تھام اور مؤثر نگرانی کے لیے جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) پر مبنی سسٹم "پنجاب ایمرجنسی اے آئی” کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ اقدام لاہور کو محفوظ تر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے اس جدید سسٹم کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس کا سہرا پولیس کی جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ حکمت عملی کے سر ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان فیڈرل کونسل آف کالمسٹ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔فیصل کامران کا کہنا تھا کہ پنجاب ایمرجنسی اے آئی سسٹم ایک ایسا جدید پلیٹ فارم ہے جو جرائم کی ممکنہ جگہ، وقت اور نوعیت کی پیشگی نشاندہی کرتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے لاہور پولیس متعدد علاقوں میں ڈکیتی، چوری اور دیگر جرائم کو ہونے سے پہلے ہی روکنے میں کامیاب ہوئی ہے،یہ سسٹم مختلف ڈیٹا ذرائع جیسے ماضی کے جرائم، لوکیشن کے رجحانات، جرائم کے اوقات، اور دیگر عوامل کا تجزیہ کرکے ان علاقوں کی نشاندہی کرتا ہے جہاں جرائم کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، ان علاقوں کو "ہاٹ اسپٹس” قرار دے کر پولیس وہاں پہلے سے ہی گشت اور نفری بڑھا دیتی ہے، یہ نیا اے آئی سسٹم لاہور میں "سمارٹ پولیسنگ” کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جہاں فیصلے ڈیٹا بیسڈ اور پیشگی معلومات پر مبنی ہوں گے اس سے پولیس فورس کو جرائم کے خلاف بروقت ردعمل دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا،اگرچہ "پنجاب ایمرجنسی اے آئی” کی نشاندہی کی گئی جگہوں پر ہر بار جرائم کا وقوع پذیر ہونا سو فیصد یقینی نہیں ہوتا، لیکن متعدد کیسز میں سسٹم کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر کامیاب کارروائیاں کی گئی ہیں ،لاہور پولیس کا یہ قدم نہ صرف ٹیکنالوجی کے استعمال کی ایک بہترین مثال ہے بلکہ پاکستان میں پیشگی جرائم کنٹرول کے حوالے سے ایک سنگ میل بھی ہے۔ اگر یہ ماڈل کامیابی سے چلتا رہا، تو یہ دیگر شہروں کے لیے بھی ایک قابل تقلید مثال بن سکتا ہے۔

  • ہم ہر قسم کے چیلنج کے لیے تیار ہیں،سلمان علی آغا

    ہم ہر قسم کے چیلنج کے لیے تیار ہیں،سلمان علی آغا

    ایشیاکپ 2025 کے گروپ مرحلے میں پاک-بھارت ٹاکرے کے دوران کشیدگی کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے واضح کیا ہے کہ ہم روایتی حریف کے خلاف میچ کے لیے تیار ہیں اور ہم ہر قسم کے چیلنج کے لیے تیار ہیں-

    پاکستان نے گزشتہ روز اپنے آخری گروپ اے کے میچ میں متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر سپر فور مرحلے میں رسائی حاصل کی، جہاں وہ راؤنڈ رابن فارمیٹ میں گروپ بی کی دو ٹیموں سے بھی مقابلہ کریں گےبھارت اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ کرکٹ 2013 سے معطل ہے اور دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آتی ہیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے یو اے ای کے خلاف 41 رنز کی فتح کے بعد پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ،ہم روایتی حریف کے خلاف میچ کے لیے تیار ہیں اور ہم ہر قسم کے چیلنج کے لیے تیار ہیں،ہم صرف اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں، اگر ہم اچھی کرکٹ کھیلیں، جیسی ہم نے پچھلے چند مہینوں میں کھیلی ہے، تو میرا خیال ہے ہم کسی بھی ٹیم کے خلاف اچھے کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں،متحدہ عرب امارات کے خلاف صرف فخرزمان نصف سینچری بنانے میں کامیاب رہے لیکن باقی ٹاپ آرڈر پورے ٹورنامنٹ میں ناکام دکھائی دیا جب کہ اوپنر صائم ایوب مسلسل تینوں میچوں میں صفر پر آؤٹ ہوئےہمیں اپنی بیٹنگ بہتر کرنا ہوگی، ہم نے میچ تو جیت لیا لیکن ہمیں مڈل آرڈر میں اپنی بیٹنگ کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، یہ انتہائی تشویش ناک بات ہے اور اس پر ہمیں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کو ایشیا کپ کے گروپ مرحلے میں 7 وکٹوں سے آسانی سے شکست دی تھی، تاہم اس دوران ٹاس کے وقت اور میچ کے اختتام نے بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی پر تنازع کھڑا ہوگیاپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوراً ہٹانے کا مطالبہ کیا اور یہاں تک کہ ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے پر بھی غور کیا۔

    پی سی بی کی جانب سے کہا گیا کہ پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا سے کہا تھا کہ وہ بھارتی کپتان سوریہ کمار یادو سے میچ سے پہلے ہاتھ نہ ملائیں،یہ معاملہ اس وقت طے پایا جب پی سی بی نے کل کے میچ سے قبل کہا کہ پائی کرافٹ نے پاکستانی ٹیم کے منیجر اور کپتان سے حالیہ پاک بھارت میچ کے دوران پیدا ہونے والے تنازع پر معافی مانگ لی ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان ٹورنامنٹ میں تیسری بار بھی مدمقابل ہوسکتی ہیں، اگر دونوں ٹیمیں 28 ستمبر کو ہونے والے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔

  • پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی اسکیم کا آغاز کر دیا

    پنجاب حکومت نے پہلی ای-ٹیکسی اسکیم کا آغاز کر دیا

    پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ وژن 2030 کے تحت صوبے کی پہلی ای-ٹیکسی اسکیم کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسکیم کے پہلے مرحلے میں 1100 الیکٹرک ٹیکسیاں شہریوں میں فراہم کی جائیں گی، دلچسپی رکھنے والے افراد اپنی درخواستیں آن لائن ای-ٹیکسی پنجاب کی ویب سائٹ پر 5 اکتوبر 2025 تک جمع کروا سکتے ہیں۔

    حکام کے مطابق یہ اقدام نہ صرف فضائی آلودگی کم کرے گا بلکہ ایندھن کے اخراجات میں بھی نمایاں کمی لائے گا، جس سے شہریوں کو ماحول دوست اور کم خرچ سفری سہولت ملے گی، صوبے میں شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، اس اسکیم سے پنجاب کے بڑے شہروں میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بھی بہتر بنانے کی توقع ہے۔

    نریندر مودی کی 75ویں سالگرہ پر ٹرمپ کی مبارکباد

    منصوبے کے مطابق حکومت کی جانب سے خریداروں کے لیے سبسڈائزڈ ڈاؤن پیمنٹ کی سہولت دی جائے گی، جبکہ سود کی ادائیگی کا بوجھ حکومت برداشت کرے گی، اور 40 لاکھ سے 1 کروڑ روپے مالیت کی گاڑیوں پر پنجاب حکومت خریدار کی ڈاؤن پیمنٹ میں 5 لاکھ 85 ہزار روپے بھی ادا کرے گی، باقی رقم شراکت دار بینک فنانس کریں گے۔

    واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے فنانسنگ منصوبہ بھی منظور کیا ہے، گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ نے اس اسکیم کی منظوری دی تھی، جس کے تحت شراکت دار بینک 6. 65 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کریں گے۔

    مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی