Baaghi TV

Category: لاہور

  • عظمیٰ بخاری کی معروف تھیٹر آرٹسٹوں  سے ملاقات

    عظمیٰ بخاری کی معروف تھیٹر آرٹسٹوں سے ملاقات

    وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے معروف تھیٹر آرٹسٹوں قیصر ثناء اللہ اور نسیم وکی سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی اور ای ڈی پکار اطہر مسعود بھی موجود تھے، ملاقات میں تھیٹر ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے نئے ڈراما ایکٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا،عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ حکومت ایسا ڈرامہ ایکٹ لانا چاہتی ہے جو تھیٹر انڈسٹری کی مشاورت سے مرتب کیا جائے،تھیٹر ایسوسی ایشن کی دو تجاویز کو نئے ایکٹ میں شامل کرنے پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔

    https://x.com/saifullahawan40/status/1967112682156474732

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تھیٹر میں فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کے بعد ڈراموں کے معیار میں بہتری آئی ہے، تاہم بعض تھیٹرز کے بارے میں اب بھی شکایات موصول ہو رہی ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ جب تک تھیٹر سے فحاشی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، چین سے نہیں بیٹھیں گے،گلی محلوں میں تھیٹر قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ تھیٹر کے اوقاتِ کار میں بھی تبدیلی ناگزیر ہے ہم ایسا ماحول چاہتے ہیں جہاں فیملیز اعتماد کے ساتھ ڈرامے دیکھنے آئیں، تھیٹر ڈراموں میں خواتین کو نشانہ بنا کر جملے بازی بند ہونی چاہیے اور اچھے، سماجی موضوعات پر مبنی ڈرامے پیش کیے جائیں،پڑھی لکھی نوجوان نسل کو تھیٹر میں پروموٹ کیا جائے تاکہ تھیٹر کا مجموعی ماحول تبدیل ہو سکے۔

    وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مریم اورنگزیب کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

    مون سون بارشوں کے گیارویں اسپیل کا الرٹ جاری

    مون سون بارشوں کے گیارویں اسپیل کا الرٹ جاری

  • وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مریم اورنگزیب کا  سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

    وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مریم اورنگزیب کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے بوٹ پر سیت پور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی-

    وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر سیت پور کے اندرونی علاقوں میں ٹینٹ اور دیگر امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے،مریم اورنگزیب نے فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور کہا کہ مجھے آپ کی بہن، بیٹی اور ماں مریم نواز نے آپ کی تکلیف میں آپ کے پاس بھیجا ہے ان شاءاللہ آپ کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا،سیلاب متاثرین کو کھانا، خشک راشن، ٹینٹ اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جارہا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ علی پور مکمل طور پر ڈوب گیا ہے اور وہاں بڑا نقصان ہوا ہے، جس کا تخمینہ لگانے کا عمل شروع کردیا گیا ہےوزیر اعلیٰ مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ ہر متاثرہ فرد کے نقصان کا تعین کیا جائے تاکہ بروقت معاوضہ فراہم کیا جا سکے،دن کے وقت سیت پور کے دورے کے بعد وہ رات کو دوبارہ علی پور بھی پہنچیں۔

    مون سون بارشوں کے گیارویں اسپیل کا الرٹ جاری

    متاثرین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی میاں نواز شریف سیلاب کے دوران خود ان کے درمیان آئے تھے اور آج اُن کی بیٹی مریم نواز نے انہیں بھیجا ہے، جس سے ان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔

    ہدف صرف بھارت کے خلاف میچ نہیں بلکہ ایشیا کپ کی ٹرافی جیتنا ہے،صائم ایوب

  • چناب، سندھ، ستلج اور راوی میں  پانی کی سطح مسلسل بلند

    چناب، سندھ، ستلج اور راوی میں پانی کی سطح مسلسل بلند

    فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ملک کے بڑے دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے اور پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے۔

    دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پرانتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جہاں پانی کا اخراج 4 لاکھ 94 ہزار147 کیوسک تک پہنچ گیا ہےاسی طرح دریائے سندھ میں گڈوبیراج پراونچے درجے کا سیلاب ہے اورپانی کا اخراج 5 لاکھ 32 ہزار 72 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ سکھربیراج پردرمیانے درجے کا سیلاب جاری ہے، جہاں سے 4 لاکھ 22 ہزار 400 کیوسک پانی کا گزرہورہا ہے۔

    فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پردرمیانے درجے کا سیلاب جاری ہے، اورپانی کا اخراج 89 ہزار60 کیوسک ہے،سلیمانکی کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں اخراج 69 ہزار19 کیوسک ہے، ہیڈ اسلام پر بھی درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے اورپانی کا اخراج 82 ہزار 155 کیوسک تک پہنچ گیا ہےاسی طرح دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پرنچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا اخراج 41 ہزار 335 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    ماہرین کے مطابق مسلسل بارشوں اورپانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث دریاؤں کے اطراف نشیبی علاقوں میں سیلابی خطرات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اورمتعلقہ حکام کوہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

    وزیر خارجہ سے مصری ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ

  • سیلاب متاثرین ریسکیو، ،طارق جمیل فاؤنڈیشن کی کشتیاں مرکزی مسلم لیگ کے حوالے

    سیلاب متاثرین ریسکیو، ،طارق جمیل فاؤنڈیشن کی کشتیاں مرکزی مسلم لیگ کے حوالے

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ نےسیلاب متاثرہ اضلاع میں 14 خیمہ بستیاں قائم کر دیں ،خیمہ بستیوں میں24 ہزار سے زائد افراد مقیم ہیں، طارق جمیل فاؤنڈیشن کی جانب سے دو کشتیاں خدمت خلق کے رضاکاروں کے حوالے کر دی گئیں، مسلم ویمن لیگ نے بھی دو کشتیاں سیلاب متاثرہ علاقوں میں بھجوا دیں،جلال پور پیروالا میں مرکزی مسلم لیگ سندھ کی جانب سے لگائی گئی بستی میں سیلابی ریلا آنے سے متاثرین کو دوسرے مقام پر منتقل کر دیا گیا.

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں،لاہور،قصور،بہاولپور،مظفر گڑھ،ملتان، لودھراں، جلال پور پیروالا سمیت 14 خیمہ بستیاں قائم کی گئی ہیں،خیمہ بستیوں‌میں‌خواتین، بچوں سمیت 24 ہزار سے زائد افراد مقیم ہیں، خیمہ بستیوں میں متاثرین کوتین وقت کھانا فراہم کیا جا رہا ہے، خیمہ بستیوں میں میڈیکل کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں جہاں مریضوں کا مفت علاج معالجہ کیا جا رہا ہے،لاہور کی خیم بستی میں بچوں کے لئے سکول بھی قائم کیا گیا ہے ،خواتین کے لئے خیمہ بستیوں میں الگ سے واش رومز بنائے گئے ہیں ، مرکزی مسلم لیگ کی خیمہ بستیوں میں نماز کی ادائیگی کے لئے مساجدبھی بنائی گئی ہیں، جہاں پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کی جاتی ہے،خیمہ بستیوں‌میں مقیم بچوں میں مسلم سٹوڈنٹس لیگ کی جانب سے گفٹ بھی تقسیم کئے گئےہیں.موہلنوال کی خیمہ بستی میں 5 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس پر مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے مبارکباد دی گئی اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی.مسلم ویمن لیگ کی جانب سے خیمہ بستی میں خواتین میں کپڑے و دیگر اشیا بھی تقسیم کی گئیں.

    جلال پور پیر والا میں تباہ کن سیلاب نے مرکزی مسلم لیگ سندھ کی جانب سے قائم ماڈل خیمہ سٹی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا،سینکڑوں خیموں پر مشتمل خیمہ بستی میں مسجد، اسکول،خواتین و مردوں کے لیے علیحدہ باتھ رومز بھی تعمیر کیے گئے تھے۔ مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئی۔مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نےمتاثرہ خاندانوں کو بروقت محفوظ‌مقام پر منتقل کر دیا، مسلم ویمن لیگ کی جانب سے سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے کے لئے دو کشتیاں خدمت خلق کے حوالے کی گئی ہیں، مولانا طارق جمیل فاؤنڈیشن نے بھی سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرنے کے لئے کشتیاں مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں کے حوالے کیں،مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں کی جانب سے سیلاب متاثرہ اضلاع میں متاثرین کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کرنے،کھانے،راشن کی تقسیم اور میڈیکل کیمپوں پر علاج معالجے کا سلسلہ جاری ہے.

  • سزا پوری کرنے والے غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم

    سزا پوری کرنے والے غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم

    سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے نظرثانی بورڈ نے سزا پوری کرنے والے غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔

    سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 29 مرد اور 4 خواتین غیرملکی قیدیوں کو پیش کیا گیا جن پر غیرقانونی سرحد پار کرنے اور اسمگلنگ کےالزامات ہیں،قیدیوں کا تعلق بھارت، افریقا، کینیا اور بنگلادیش سمیت مختلف ممالک سےہے،اس موقع پر عدالت میں ایڈیشنل ہوم سیکرٹری جیل اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت دیگرافسران بھی پیش ہوئے،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے سزا مکمل کرنے والے غیرملکی قیدیوں کو رہائی کا حکم دیتے ہوئے انہیں اپنے ملک واپس بھجوانےکی ہدایت کی ہے،اس کے علاوہ نظرثانی بورڈ نے غیر ملکی قیدیوں کو بہتر خوراک و طبی سہولتیں دینےکی بھی ہدایت کی ۔

  • مریم نواز متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لے رہی ہیں، عظمیٰ بخاری

    مریم نواز متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لے رہی ہیں، عظمیٰ بخاری

    لاہور:صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ،پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ ہر علاقے میں متاثرین تک پہنچ رہی ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لے رہی ہیں۔

    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیلاب سے متاثرہ ہر علاقے میں متاثرین تک پہنچ رہی ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز خود متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لے رہی ہیں جہاں بھی کسی انتظامی کوتاہی کی نشاندہی ہوتی ہے، وزیراعلیٰ فوری طور پر متعلقہ افسر کو جوابدہ بناتی ہیں۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا 3 ہفتوں سے ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو 1122، پنجاب پولیس اور دیگر ادارے متاثرہ افراد کی مدد میں مصروف ہیں جب کہ پاک فوج اور رینجرز کی ٹیمیں بھی جذبہ حب الوطنی کے تحت خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔

    سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کردیا

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نواز اپنے فرائض ایک درد دل رکھنے والی ماں اور بہن کی طرح ادا کر رہی ہیں، لیکن بعض چھوٹے لوگ سیلاب متاثرین کے نام پر سیاست کر رہے ہیں سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے انسانی جانوں کی اہمیت اور متاثرین کے مسائل سے لاعلم ہیں، عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ مشکل وقت میں کون ان کے ساتھ کھڑا ہے اور کون ان کے زخموں پر نمک پاشی کر رہا ہے۔

    پنجاب میں سیلاب سے 5 ہزار دیہات متاثر،100 اموات

  • رجب بٹ کے خلاف مبینہ توہین مذہب کی درخواست،تحریری فیصلہ جاری

    رجب بٹ کے خلاف مبینہ توہین مذہب کی درخواست،تحریری فیصلہ جاری

    لاہور کی سیشن عدالت نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف مبینہ توہین مذہب سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

    یہ درخواست شہری شہزادہ عدنان کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ رجب بٹ نے اپنے بیانات میں توہین آمیز کلمات ادا کیے ہیں، جو مذہبی جذبات کو مجروح کرتے ہیں۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ اس نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کو شکایت جمع کروائی تھی، لیکن ادارے کی جانب سے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا۔عدالت نے ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ کی سربراہی میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد تحریری حکم جاری کرتے ہوئے NCCIA کو ہدایت کی ہے کہ وہ درخواست کا جائزہ لے کر قانون کے مطابق کارروائی کرے،فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ سائبر کرائم ایجنسی کو معاملے کو متعلقہ قوانین کی روشنی میں دیکھنا ہوگا، تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

  • حسان نیازی کی ملٹری کورٹ کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

    حسان نیازی کی ملٹری کورٹ کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

    لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کی ملٹری کورٹ کی کارروائی کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

    جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 16 ستمبر کو درخواست پر سماعت کرے گا عدالت نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر رکھا ہےرجسٹرار آفس نے مؤقف اپنایا ہے کہ درخواست کے ساتھ کمانڈنگ آفیسر کے مصدقہ آرڈر کی نقل شامل نہیں کی گئی اور متعلقہ فورم سے رجوع بھی نہیں کیا گیا۔

    امریکا کی انڈیا پر مزید ٹیرف عائد کرنے کی اپیل

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی، ملٹری کورٹ کی کارروائی اور کورٹ مارشل کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کیا تھا،کیس کی سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی تھی۔

    فیصل صدیقی کی وساطت سے دائر درخواست میں حسان نیازی نے مؤقف اپنایا تھا کہ 9 مئی کیس میں گرفتاری کے بعد انہیں کسی سویلین عدالت میں پیش نہیں کیا گیا بلکہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے غیر قانونی طور پر فوج کے حوالے کر دیا،درخواست میں کہا گیا ہے کہ کمانڈنگ آفیسر کا 17 اگست 2023 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور ملٹری کسٹڈی سمیت تمام کارروائیاں ختم کی جائیں،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انہیں جیل سے رہا کرنے یا انسداد دہشتگردی عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔

    پنجاب میں سیلاب سے 5 ہزار دیہات متاثر،100 اموات

  • پنجاب میں سیلاب سے 5 ہزار دیہات متاثر،100 اموات

    پنجاب میں سیلاب سے 5 ہزار دیہات متاثر،100 اموات

    پنجاب میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں اموات 100 سے تجاوز کر گئیں۔

    ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کمشنر آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب آیا جس میں تقریباً 5 ہزار دیہات متاثر ہوئے،اس سال پنجاب کے تین دریا بیک وقت اونچے درجے کے سیلاب سے متاثر ہیں، بدقسمتی سے جلال پور پیروالا اور مضافاتی علاقوں میں صورتحال خراب ہوئی،سیلاب کے دوران پنجاب میں 101 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اس وقت 483 ریلیف کیمپس سیلاب متاثرین کے لیے سروسز فراہم کر رہے ہیں، سیلاب کے دوران پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن کیا گیا، پنجاب میں 20 لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

  • چناب اور سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ

    چناب اور سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ

    دریائے چناب اور دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    چناب کے مقام پنجند پر پانی کا بہاؤ انتہائی بلند (Very High) جبکہ دریائے سندھ کے مقام گڈو پر اونچا (High) قرار دیا گیا ہےفلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کی تازہ رپورٹ کے مطابق پنجند ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد اور اخراج دونوں 5 لاکھ 75 ہزار کیوسک سے زائد ہے، جس کے باعث علاقے میں شدید سیلابی خطرہ موجود ہے،چنیوٹ اور قادرآباد کے مقامات پر بہاؤ نارمل بتایا گیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ دریائے سندھ پر گڈو کے مقام پر 5 لاکھ 44 ہزار کیوسک پانی کی آمد اور 5 لاکھ 14 ہزار کیوسک اخراج ریکارڈ کیا گیا، جسے اونچا بہاؤ قرار دیا گیا،سکھر بیراج پر درمیانہ (Medium) جبکہ کوٹری بیراج پر بہاؤ کم (Low) بتایا گیا،دریائے راوی کے مقام سدھنائی پر بہاؤ درمیانہ (Medium) ہے، جبکہ دریائے ستلج کے سلیمانکی بیراج پر پانی کا بہاؤ کم (Low) ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام بیarrage پر بہاؤ درمیانہ سطح پر ہے۔

    نیپال میں عام انتخابات مارچ میں کرانے کا فیصلہ

    فلڈ ڈویژن کے مطابق تربیلا، منگلا اور چشمہ ڈیمز میں پانی کی آمد اور اخراج معمول کے مطابق ہے۔ دریائے کابل، جہلم اور راوی کے مختلف مقامات پر صورتحال قابو میں ہے،محکمہ موسمیات اور فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو الرٹ رہنے اور مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کا قصور اور ملتان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ