Baaghi TV

Category: لاہور

  • ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی سے4 سیٹیں چھینی ہیں:مریم نواز

    ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی سے4 سیٹیں چھینی ہیں:مریم نواز

    لاہور:ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہےکہ ان کی جماعت تو کوئی سیٹ نہیں ہاری بلکہ ن لیگ نے پی ٹی آئی سے 4 سیٹیں جیت کر چھینی ہیں‌، ، ان کا کہنا تھا ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے بھرپور کامیابیاں سمیٹی ہیں،

     

    پرویز الٰہی کی وفاقی وزرا اور حمزہ شہباز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

    مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے ، ووٹ بینک میں‌کمی نہیں ہوئی ، مریم نواز کا کہنا تھا کہ آنے والے انتخابات میں پارٹی کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی

    فارن فنڈنگ کیس:وزیر اعظم کی الیکشن کمیشن کو جلد فیصلہ سنانے کی استدعا

    اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو کئی اچھے نتائج بھی ملے، جن حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوئے ان میں سے کئی میں 2018 کے عام انتخابات میں ہمارے پاس کوئی امیدوار ہی نہیں تھا۔

     

    مریم نواز نے کہا کہ الحمدللہ امیدوار نہ ملنے سے لے کر سخت مقابلہ کرنے تک بڑی بہتری ہوئی ہے۔رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ چند برسوں کے دوران ہم نے اپنی ایک بھی سیٹ نہیں ہاری۔ درحقیقت حقیقت پی ٹی آئی سے چھینی ہی ہیں

    حکومتی اتحادیوں اور پی ڈی ایم قائدین کی آج لاہور میں اہم بیٹھک

    17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو صرف 4 نشستیں ہی حآصل ہوئی تھی جب کہ تحریک انصاف نے 15 نشستیں اپنے نام کی ہیں۔جبکہ ایک آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوا ہے ، جس کے بارے میں ابھی کچھ نہں کہا جاسکتا کہ وہ کون سی پارٹی جوائن کریں گے یا پھرآزاد رہیں گے

  • کاروان فکر پاکستان کے زیراہتمام عید ملن مشاعرہ

    کاروان فکر پاکستان کے زیراہتمام عید ملن مشاعرہ

    علمی،ادبی اور ثقافتی تنظیم کاروان فکر پاکستان کے زیراہتمام عید ملن مشاعرہ،صدارت ملک کے نامور شاعر،دانشورجان کاشمیری نے کی، مہمان خصوصی یو ای اے سے تشریف لائے سینئر صحافی بیورو چیف روزنامہ نوائے وقت یو اے ای تھے جبکہ مہمان اعزاز پنجابی کے نامور شاعر سکالر پروفیسر محمد عباس مرزا، پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق خان، بہت سے معروف ڈراموں کے پروڈیوسر کامران مغل برلاس تھے ، تقریب کی نقابت کے فرائض کاروان فکر کے جنرل سیکرٹری انیس احمد نے ادا کیے، یہ تقریب کاروان_ فکر کے لیگل ایڈوائزر زاہد چوہدری ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر ہوئی، تلاوت کلام پاک اور نذرانہ عقیدت بحضور سرور_ کونین پیش کرنے کے بعد چیئرمین اقبال گورائیہ نے تنظیم کے اغراض و مقاصد بیان کرنے کے بعد عہدیداروں کا اعلان کیا جن میں پیٹرن ان چیف ولید اقبال، چیئرمین اقبال گورائیہ، سینئر وائس چیئرمین فہیم ٹھاکر، وائس چیئرمین میاں الیاس آرائیں، صدر امجد اقبال امجد، سینئر نائب صدر میاں صفدر علی سرگانہ، نائب صدور ظفر قریشی، عدنان چوہدری، سجاد افضال چٹھہ، جنرل سیکرٹری میاں انیس احمد، ڈپٹی سیکرٹری نجف علی شاہ، انفارمیشن سیکرٹری حسیب اعجاز عاشر، ایگزیکٹو ممبر چوہدری منیر اقبال، وحید ناز، شعبہ خواتین میں چیئرپرسن ڈاکٹر ثمینہ چوہدری، صدر ڈاکٹر عمرانہ مشتاق، نائب صدر نائلہ حق، ڈپٹی سیکرٹری انمول گوہر ایڈووکیٹ شامل ہیں، صدر امجد اقبال امجد نے تقریب میں تشریف لانے والے حاضرین اور شعرائے کرام کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس میں ہر مکتبہ فکر کے احباب شامل ہیں اور مختلف سیاسی نظریات رکھنے کے باوجود یہاں اکٹھے ہیں اور اختلاف کو خندہ پیشانی سے برداشت کرتے ہوئے مثبت افکار کو ساتھ لے کر چلتے ہیں

    ایک خوشگوار ادبی ماحول میں نقیب محفل میاں انیس احمد نے اپنے کلام سے مشاعرہ کا آغاز کیا مشاعرہ میں صفیہ ملک ،حسیب اعجاز عاشر، زاہد چوہدری، وحید ناز، صائمہ ضیا رانا سرگودہا، ڈاکٹر جاوید باتش، امجد اقبال امجد، جواد اشرف، انمول گوہر، ڈاکٹر محمد رفیق خان اور صدر جان کاشمیری نے کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا، مہمان خصوصی سینئر جرنلسٹ ظاہر منیر طاہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ہے کہ میرے یو اے ای کے دوستوں امجد اقبال اور پرنس اقبال گورائیہ نے پاکستان منتقلی کے بعد بھی یو اے ای کی طرح یہاں ادبی ماحول میں خوشگوار اضافہ کیا ہے ایسے ادبی پروگرام معاشرے سے تلخی کم کرنے کا باعث بنتے ہیں میری خواہش ہے کہ میں بھی کاروانفکر کا حصہ بنوں، چیئرمین اقبال گورائیہ نے اعلان کیا کہ طاہر منیر طاہر یو اے ای میں کاروان فکر کے صدر ہوں گے اور وہاں بھی مثبت ادبی ماحول کو پروان چڑھائیں گے، مہمان خصوصی نے یو اے ای میں مشاعرے منعقد کرنے کا اعلان کیا جس میں دنیا بھر سے شعراء کو مدعو کیا جائے گا ، تقریب کے صدر جان کاشمیری اور مہمان خصوصی طاہر منیر طاہر کو اقبال گورائیہ ، فہیم ٹھاکر، میاں الیاس ارائیں، انیس احمد، محمد عباس مرزا، اور دیگر عہدیداروں نے پھول پیش کئے، طاہر منیر طاہر کو ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی، تقریب کے اختتام پروائس چیئرمین فہیم ٹھاکر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور زاہد چوہدری نے مہمانوں کیلئے پرتکلف ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا۔

  • مہنگائی جو عمران خان کی حکومت کا ردعمل ہے ہم نے بھگتا ہے،خواجہ سعد رفیق

    مہنگائی جو عمران خان کی حکومت کا ردعمل ہے ہم نے بھگتا ہے،خواجہ سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ہوا بازہ اور مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم پوچھتے ہیں اسے کب تک لاڈلا رکھا جائے گا الیکشن کمیشن کیوں نہیں فیصلہ سنا رہا فارن فنڈنگ کا؟-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ہوا بازی اور مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پی ڈی ایم اجلاس سے قبل ماڈل ٹاون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے سیلاب آنے کا کہا جا رہا ہے یہ پی ٹی آئی کی سیٹیں تھیں جن میں سے 5 ہم نے جتیں ہیں مسلم لیگ ن ووٹ بینک برقرار رہا ہے ووٹرز کو ٹھیک طرح جوڑ نہیں سکے-

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی جو عمران خان کی حکومت کا ردعمل ہے ہم نے بھگتا ہے ہمارے کپڑے بھی اس وجہ سے میلے ہوئے ہیں سیاست دانوں کی کھال بہت موٹی ہوتی ہے عمران خان کے فتنے کو انجام تک پہنچائیں گے-

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب حکومت کے لیے فائٹ بیک کریں گے ہم پوچھتے ہیں اسے کب تک لاڈلا رکھا جائے گا الیکشن کمیشن کیوں نہیں فیصلہ سنا رہا فارن فنڈنگ کا؟ پارٹی سے کہوں گا کہ بولیں بات کریں ہمیں بھی اب بولنے دیں بات کرنے دیں ایسا نہیں ہو سکتا کہ وزارت کی وجہ سے ہم چپ بیٹھے رہیں-

    انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہمیں کہا گیا کہ قیمتیں بڑھائیں, دوسری طرف الیکشن میں دھکیل دیا گیا میں نہیں سمجھتا کہ الیکشن میں انہیں کوئی مدد ملی ہو اس کا تو کوئی کاروبار نہیں اس کو کون پیسے دیتا ہے یہ انصاف کی کون سی قسم ہے, اداروں کو بھی فیصلہ کرنا ہوگا سیٹیں اس کی تھیں امیدواروں کا مسئلہ تھا-

  • پنجاب حکومت نے 11 ٹول پلازے ختم کر دیئے

    پنجاب حکومت نے 11 ٹول پلازے ختم کر دیئے

    لاہور: پنجاب حکومت نے 11 ٹول پلازے صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد ایک سال کیلئے ختم کردیئے جبکہ باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق شیخوپورہ میں مرید کے کے مقام پر مریدکے نارووال روڈ ٹول پلازہ ، شیخوپورہ میں برج اٹاری کے مقام پر قائم لاہور، جڑانوالہ، فیصل آباد روڈ ٹول پلازہ ، ضلع ننکانہ صاحب میں موڑ کھنڈا کے مقام پر ٹول پلازہ ختم کرنے کی منظوری دے دی-

    اس کے علاوہ ضلع سیالکوٹ بائی پاس پر واقع گوجرانوالہ سیالکوٹ روڈ ٹول پلازہ ، وزیر آباد بائی پاس پر وزیر آباد سیالکوٹ کشمیر روڈ ٹول پلازہ، ضلع قصور میں کھڈیاں خاص کے مقام پر واقع قصور دیپالپور روڈ ٹول پلازہ ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔

    صوبائی حکومت نے ضلع اوکاڑہ میں دیپالپور قصور روڈ پر واقع ٹول پلازہ ، ضلع وہاڑی میں چیچہ وطنی، بوریوالا روڈ پر واقع ٹول پلازہ، ضلع بہاولپور میں بہاولپور حاصل پور، چشتیاں روڈ پر واقع ٹول پلازہ ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

    علاوہ ازیں لاہور، جڑانوالہ، فیصل آباد روڈ ٹول پلازہ، ضلع ساہیوال میں ساہیوال، عارفوالہ روڈ پر واقع ٹول پلازہ اور ضلع ساہیوال میں ساہیوال پاکپتن روڈ پر واقع ٹول پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری دی۔

    واضح رہے کہ تمام ٹول پلازے ختم ہونے سے 64کروڑ روپے کی سرکاری خزانے میں کمی ہوگی۔

  • ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 65 میگاواٹ تک پہنچ گیا

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 65 میگاواٹ تک پہنچ گیا

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار میگا واٹ ہے –

    باغی ٹی وی : ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ونڈ پاور پلانٹس 1100 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے پیداوار 170 ہے،بگاس سے چلنے والے پلانٹس 160میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ، جوہری ایندھن 2 ہزار 285 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ،ملک بھر کے بڑے شہروں میں 8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے،ہائی لاسز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے تک ہے-

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 65 میگاواٹ ہے،بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 435 میگاواٹ ہے،ملک میں بجلی کی طلب 28 ہزار 500 میگاواٹ ہے،پانی سے 6 ہزار 600 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ،سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار 120میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ،

    دوسری جانب ترجمان واپڈا کے مطابق تربیلا میں پانی کی آمد ایک لاکھ 49 ہزار300کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 55 ہزارکیوسک ہے ،منگلا میں پانی کی آمد 28 ہزار600 کیوسک اور اخراج 15 ہزارکیوسک ہے ، چشمہ میں پانی کی آمد ایک لاکھ91 ہزار کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 90 ہزارکیوسک ہے دریائے چناب میں پانی کی آمد 54 ہزار400 کیوسک اور اخراج 27 ہزار500 کیوسک ہے دریائے کابل میں پانی کی آمد 43 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 43 ہزار100 کیوسک ہے –

    ترجمان واپڈ ا کے مطابق تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 31 لاکھ37 ہزار ایکڑ فٹ ہے،منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 10لاکھ 77 ہزارایکڑ فٹ ہے ،چشمہ میں آج پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 20 ہزار ایکڑ فٹ ہے ، تربیلا ، منگلا اور چشمہ ریزوائر میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 43 لاکھ 34 ہزارایکڑ فٹ ہے-

  • انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ، ڈالر 223 روپے کا ہوگیا

    انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ، ڈالر 223 روپے کا ہوگیا

    کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

    باغی ٹی وی : پیر کے روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور کاروبار کے دوران ڈالر ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا پیر کے روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 215.20 روپے پر بند ہوا۔

    منگل کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا اور انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 55 پیسے مہنگا ہوکر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 216 روپے 75 پیسے ہو گیا تھا بعد ازاں روپے کی قد میں مزید کمی دیکھنے میں آ ئی اور کاروبار کے دوران ڈالر مزید مہنگا ہوا اور اس کی قدر میں مجموعی طور پر6 روپے 80 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 223 روپے ہوگئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر8 روپے مہنگا ہوکر 224 روپے میں فروخت ہورہا ہے-

    واضح رہے کہ شہبازحکومت کےدوران ڈالر 40 روپے7 پیسےتک مہنگا ہوچکا ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت میں ڈالر 58 روپے88 پیسےتک مہنگا ہواتھا جو ملکی تاریخ میں اس کی بلند ترین سطح ہے ہر روز ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کوچھو رہا ہے-

  • پہلی پاکستانی کوہ پیما خاتون نائلہ کیانی کے ٹو کے کیمپ ون پر پہنچ گئیں،مزید سفر شروع

    پہلی پاکستانی کوہ پیما خاتون نائلہ کیانی کے ٹو کے کیمپ ون پر پہنچ گئیں،مزید سفر شروع

    کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز حاصل کرنے کے لیے نائلہ کیانی نے اپنے سفر کا آغاز کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بننے کا عزم لیے نائلہ کیانی نے اپنی پیش قدمی کا آغاز کردیا ہے اور وہ چوٹی کے کیمپ ون پر پہنچ چکی ہیں دبئی میں رہائش پذیر پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے اتوار کے روز کے ٹو بیس کیمپ سے سمٹ کیلئے سفر شروع کیا تھا ۔ پیر کی شام وہ کیمپ ون پر پہنچی گئیں۔

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور مرطوب رہے گا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر موسم ٹھیک رہا تو وہ 22 جولائی تک کے ٹو سر کرنےمیں کامیاب ہو جائیں گی نائلہ کیانی ایڈوانس بیس کیمپ کو کراس کرنے کے بعد 6900 میٹر بلندی پر اس کے کیمپ ون تک پہنچیں نائلہ کیانی دنیا کی 13 ویں بلند ترین چوٹی گاشر برم دوم سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما بھی ہیں۔

    حب ڈیم سے حب ندی میں مزید ڈیڑھ لاکھ کیوسک پانی آنے کا خدشہ

    دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی اونچائی 8 ہزار 611 میٹر ہےاسے پہلی بار 31 جولائی 1954ء کو دو اطالوی کوہ پیماؤں لیساڈلی اور کمپانونی نے سر کیا۔

    اسے ماؤنٹ گڈون آسٹن اور چوگو ری(چھوغو ری) یعنی بڑا پہاڑ بھی کہتے ہیں، کے ٹو یا گاڈون آسٹن کی چوٹی قراقرم کے پہاڑی سلسلے کی وہ بلند ترین چوٹی ہے جو پاکستان اور چین کی سرحد کے قریب گلگت بلتستان میں واقع ہے۔

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات مسترد کر دیئے

  • ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور مرطوب رہے گا

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور مرطوب رہے گا

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مرطوب رہے گا-

    با غی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ، بلوچستان ، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے ،گلگت بلتستان ا ور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،خضدار،قلات ،لسبیلہ،خاران، مکران،تربت اورآواران میں بارش متوقع ہے –

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجگور، جیوانی اورگوادر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، راولپنڈی ، گلیات، مری ، جہلم ، اٹک ، لاہور،گوجرانوالہ اورسیالکوٹ میں بارش متو قع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ،بدین، اسلام کوٹ، میر پور خاص اوردادو میں بارش کا امکان ہے ،دیر، سوات، بالا کوٹ،کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متو قع ہے-

  • ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور مرطوب رہنے کا امکان

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مرطوب رہے گا-

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ، بلوچستان ، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقا مات پر بارش کا امکان ہے ،گلگت بلتستان ا ور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،خضدار،قلات ،لسبیلہ،خاران، مکران ،تربت اورآواران میں بارش متوقع ہے –

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجگور، جیوانی اورگوادر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،راولپنڈی ، گلیات، مری ، جہلم ، اٹک ، لاہور،گوجرانوالہ اورسیالکوٹ میں بارش متو قع ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی، ٹھٹھہ،بدین، اسلام کوٹ، میر پور خاص اوردادو میں بارش کا امکان ہے ،دیر، سوات، بالا کوٹ، کوہستان، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متو قع ہے-

  • حکومتی اتحادیوں  اور پی ڈی ایم قائدین کی آج لاہور میں اہم بیٹھک

    حکومتی اتحادیوں اور پی ڈی ایم قائدین کی آج لاہور میں اہم بیٹھک

    وزیراعظم شہباز شریف نے ضمنی انتخابات کے نتائج کے بعد حکومتی اتحادیوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کا اجلاس آج ماڈل ٹاون لاہور میں بلا لیا ہے ، اجلاس میں شرکت کیلئے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کراچی سے لاہور پہنچ گئے .

    اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی کے لیے اتحادی جماعتوں کے رہنماوں سے مشاورت کی جائے گی ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کا اہم اجلاس آج دوپہر ہو گا ،وزیراعظم نے حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کو لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر دعوت دی ہے .

    96 ایچ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین مجموعی ملکی صورتحال کا جائزہ لیں گے ،حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کے اجلاس میں اہم امور پر مشاورت ہوگی.

    قبل ازیں اغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، وفاقی وزرا رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب اور اعظم نذیر تارڑ، سردار ایاز صادق، ملک احمد خان، عطاء اللہ تارڑ، سردار اویس لغاری، رانا مشہود و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات میں پارٹی کی شکست اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شکست کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کیا تھا۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات میں شکست کی وجوہات اور آئندہ کی حکمت عملی اور حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ بچانے کے لئے حکمت عملی پرمشاورت کی گئی.زرائع کے مطابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے قبل ازوقت انتخابات نہ کرانےکا فیصلہ کرلیا۔

    علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ کھڑا ہونےکا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے بعد بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سی ای سی کے اجلاس میں سیاسی صورت حال پر بات ہوئی، پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرےگی، سی ای سی نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ کھڑا ہونےکا فیصلہ کیا ہے، قیادت آج لاہور میں اتحادیوں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کرےگی۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہونے والے اجلاس میں انتخابی اصلاحات پر مشاورت ہوگی، پیپلزپارٹی کی سی ای سی نے فیصلہ کیا ہے الیکشن اپنے وقت پر ہوں۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونگے اوروفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرے.

    انہوں نےکہا کہ عمران خان مسٹر ایکس اور مسٹر وائی سے معافی مانگیں، پنجاب میں ضمنی الیکشن جیت کر بھی عمران ہارگیا۔ الیکشن میں عمران خان نے الیکشن کمیشن کو متنازع بنایا۔