Baaghi TV

Category: لاہور

  • بلاول بھٹو نے آج ای سی سی کا ہنگامی اجلاس بلا لیا،ن لیگ کا بھی اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلانے کا عندیہ

    بلاول بھٹو نے آج ای سی سی کا ہنگامی اجلاس بلا لیا،ن لیگ کا بھی اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلانے کا عندیہ

    کراچی: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ہونے والے بڑے اپ سیٹ کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج سی ای سی کا اجلاس طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پیپلزپارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس شام چار بجے بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا مٹینگ میں اراکین بذریعہ ویڈیو لنک بھی شرکت کریں گے۔


    واضح رہے کہ پنجاب کے بیس حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے حصے میں چار اور ایک نشست آزاد امیدوار نے اپنے نام کی۔

    دوسری جانب پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلانے کا سگنل دیے دیا۔

    وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقابلہ پی ٹی آئی سے نہیں، مہنگائی سے تھا ۔پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں اور پیپلزپارٹی کی قیادت کو بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کے فیصلے کو تسلیم کیا ہے،اب بھی تسلیم کرتے ہیں، آج ہم بھی عمران خان کی طرح رونا رو سکتے تھے ۔ ہم ایسا نہیں کریں گے، اتحادی جماعتوں کی مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن جمہوری سیاسی جماعت ہےجبکہ ووٹ کی عزت اورووٹ کی طاقت تسلیم کرنے کے لیےموجودہ حکومت شامل جماعتوں نےجدوجہد کی ہے ہم نے اپنی سیاست داؤ پر لگائی اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور آگے بھی ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

  • ہمارا اصل مقابلہ مہنگائی سے تھا:جس کی وجہ سے ہم ہارگئے:خواجہ سعد رفیق

    ہمارا اصل مقابلہ مہنگائی سے تھا:جس کی وجہ سے ہم ہارگئے:خواجہ سعد رفیق

    لاہور:ہمارا اصل مقابلہ مہنگائی سے تھا:جس کی وجہ سے ہم ہارگئے:خواجہ سعد رفیق نے ان خیالات کا اظہارالیکشن میں بُری شکست کے حوالے سے کیا ،ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مہنگائی نے شکست دی ہے ، عمران خان نے نہیں

    خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے الزامات غلط ثابت ہوئے جو وہ الیکشن کمیشن اور دیگرمعاون اداروں پرلگا رہے تھے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی غیرجانبداری بھی ثابت ہوگئی ہے،

    خواجہ سعد رفیق نے اس موقع پر کہا کہ ثابت ھو گیا کہ حکومت نے کوئی دھاندلی نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ،تیل کی قیمتوں میں اضافہ اوردیگرمسائل تھے ،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ن لیگ ایک جمہوری سیاسی جماعت ہے اور عوام کے فیصلے کو قبول کیا ہے ،

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کل یا پرسوں اتحادیوں کا اجلاس بلایا جائے گا، مشاورت کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

    سعد رفیق نے کہا آج ہم بھی عمران خان کی طرح رونا رو سکتے ہیں اور دھاندلی کے الزامات لگاسکتے ہیں، ثابت ہوگیا ریاستی اداروں اور حکومت کی طرف سے دھاندلی نہیں کی گئی، نتائج بتارہےہیں اسٹیبلشمنٹ اورپنجاب حکومت غیرجانبدارتھے۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آج شام کوعمران خان نے حسب عادت رونا شروع کردیا تھا، آج پھر عمران خان اور انکے ساتھی جھوٹے ثابت ہوئے۔

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے اپنی سیاست داو پرلگائی اورملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی ،خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہمارا مقابلہ ایسے لوگوں سے تھا جواخلاقیات سے عاری تھے ،ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ پنجاب حکومت غیرجانبدارثابت ہوئی اورملک میں پرامن الیکشن کروائے اور ایک گولی بھی نہیں چلی

  • قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے قریبی ساتھی خان اعظم خان عبدالقیوم خان کی 121 ویں سالگرہ

    قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے قریبی ساتھی خان اعظم خان عبدالقیوم خان کی 121 ویں سالگرہ

    تحریک پاکستان کے صف اول کے رہنماء اور بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے قریبی ساتھی خان اعظم خان عبدالقیوم خان کی 121 ویں سالگرہ پورے مُلک کی طرح عارف والا میں بھی جوش و جذبہ سے منائی گئی۔ اس سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ (قیوم) ضلع پاکپتن کی جانب سے مقامی ریسٹورنٹ میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

    سالگرہ کی پُروقار تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (قیوم) ساہیوال ڈویژن کے صدر سید امتیاز الحسن گیلانی جنرل سیکرٹری چوہدری جاوید اقبال، مسلم لیگ قیوم یوتھ ونگ کے ڈویژنل صدر چودھری اسد اقبال ایڈووکیٹ، چوہدری عدنان ایڈووکیٹ ، بہاولپور ڈویژن کے صدر پیر علی محمد چشتی۔ بہاولنگر سے میاں محبوب سکھیرا نے خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب کے میزبان اور مسلم لیگ قیوم ضلع پاکپتن کے صدر چودھری ندیم گوہیر، جنرل سیکرٹری میاں عنصر وٹو اور سیکرٹری اطلاعات سید غضنفر عباس بخاری بھی شریک ہوئے۔

    تقریب میں خان عبدالقیوم کی قومی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ خان عبدالقیوم خان نے پاکستان کی تعمیر میں جو کردار ادا کیا اُنکا متبادل کوئی نہیں ہے انکی قومی خدمات تاریخ کے سنہری حروف سے لکھی جا چکی ہیں۔ سید امتیاز الحسن گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خان عبدالقیوم کے بغیر پاکستان کا نقشہ مکمل نہیں ہو سکتا تھا انہوں نے ریفرنڈم جیت کر گلگت بلتسان اور صوبہ سرحد کو پاکستان میں شامل کیا اور مقبوضہ کشمیر میں قبائلی بھیج کر کشمیر کا ایک حصہ آزاد کروایا۔

    ڈویژنل صدر بہاولپور پیر علی احمد چشتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خان عبدالقیوم خان جیسی شخصیت صدیوں بعد پیدا ہوتی ہے پاکستان کی آزادی کے بعد پاکستان کی تعمیر و ترقی میں انکی خدمات آج بھی سر بلند ہیں۔اُنہوں نے کہا 1970 کے انتخابات میں خان اعظم کی قیادت میں پاکستان مسلم نے 40 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔

    چودھری ندیم احمد گوہیر ضلع صدر پاکپتن نے کہا کہ خان عبدالقیوم خان کی قومی خدمات سے پاکستان کی بنیادیں تعمیر ہوئیں انہوں نے وزیر داخلہ کی حیثیت سے پاکستانی پاسپورٹ کو عام کیا چودھری ندیم احمد گوہیر نے مزید کہا کہ نئی نسل کو قائد اعظم کے سچے ساتھیوں کے کردار اور انتھک قومی خدمات سے ۤآگاہ کرنا ضروری ہے۔ پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان کو دُنیا میں تنہا کرنے کے ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی کو خالص قومی مفادات میں ڈھالنے کی ضرورت ہے۔

    اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ قیوم کے مرکزی صدر سید فقیر حسین شاہ بخاری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان میں امن و خوشحالی کیلئے دُعا کی گئی اور خان عبدالقیوم خان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔

  • تحریک لبیک پاکستان ضمنی انتخابات کے نتائج مسترد کر دیئے

    تحریک لبیک پاکستان ضمنی انتخابات کے نتائج مسترد کر دیئے

    تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے نتائج کو یکسر مستردکرتے ہوئے مرکزی مجلس شوریٰ کا آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاروت کی جائے گی۔

    حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ سارا دن ہمارے امیدواروں اور پولنگ ایجنٹ کو تنگ کیا گیا۔جن حلقوں میں تحریک لبیک کی پوزیشن مضبوط تھی وہاں ووٹ ہی کاسٹ نہیں کرنے دیے گئے۔پی پی 140 اور پی پی 237 میں الیکشن کمیشن کے نمائندے خود ووٹ کاسٹ کرتے رہے سارا دن الیکشن کمیشن سے ہمارے امیدوار ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے رہے لیکن الیکشن کمیشن ٹال مٹول کرتا رہا۔

    بلخصوص لاہور میں پولنگ ایجنٹوں کو پولنگ اسٹیشنوں میں بیٹھنے کی اجازت ہی نہیں دی جارہی تھی۔ ہماری خواتین پولنگ ایجنٹوں سے الیکشن کے نتائج سے پہلے ہی فارم 45 پردستخط کروائے گئے۔

    سعد حسین رضوی نے اداروں سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ بتائیں پاکستان کو آئی ایم ایف کا مقروض کس نے کیا؟ ملک کو معاشی مسائل سے دوچار کس نے کیا؟ غریب عوام پر مہنگائی،بے روزگاری اور فاقہ کشی کے پہاڑ کس نے توڑے؟جہاں سے دھاندلی کی پلاننگ اور ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں ہمیں سب پتہ ہے۔

    حافظ سعد حسین رضوی نے کہا کہ عمران خان الیکشن سے پہلے نتائج کا اعلان کرتا پھر رہا تھا۔نیوٹرل نے عمران خان کو پہلے سے ہی ون سائیڈ ڈ نتائج دے دیے۔الیکشن پہلے کوئی نتائج کا اعلان کیسے کر سکتا ہے۔ انشاء اللہ مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد سب حقائق سامنے لائیں گے اورآئند ہ کے لائحہ عمل بھی دینگے۔

  • ضمنی الیکشن ، شہبازشریف نے لاہوراور بلاول نے کراچی میں اجلاس بلا لیا

    ضمنی الیکشن ، شہبازشریف نے لاہوراور بلاول نے کراچی میں اجلاس بلا لیا

    پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت لاہور میں اہم اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے . جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، سردار ایاز صادق، سعد رفیق اور عطا اللہ تارڑ شامل ہیں،ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضمنی انتخابات کے نتائج اور آئندہ کے سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے اب تک کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 11 نشستوں پر کامیاب قرار پائی ہے جبکہ ن لیگ ایک ہی سیٹ جیت سکی ہے۔ن لیگ نے ضمنی انتخابات میں شکست بھی تسلیم کرلی ہے.

    دوسری طرف چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی(سی ای سی) کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا۔ ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق سی ای سی کا اجلاس آج شام 4 بجے بلاول ہاؤس کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق یہ ایک ہائبرڈ میٹنگ ہوگی جس میں شرکاء ذاتی طور پر اور بذریعہ ویڈیو کانفرنس شریک ہوں گے۔
    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد پیدا ہونے والی ملک کی سیا سی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی .

  • ‘عمران خان اسمبلی توڑنےکا کہیں گےتوسوچوں گا نہیں دوسیکنڈ میں اسمبلی توڑدوں گا،پرویزالہی

    ‘عمران خان اسمبلی توڑنےکا کہیں گےتوسوچوں گا نہیں دوسیکنڈ میں اسمبلی توڑدوں گا،پرویزالہی

    لاہور:پنجاب میں ضمنی انتخابات اپنے اختتام کو پہنچے ہیں اور اس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف سب سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی اسی فتح کو بنیاد بناتے ہوئے کہا ہےکہ اگر عمران خان اسمبلی توڑنےکا کہیں گے تو میں سوچوں گا نہیں دو سیکنڈ میں اسمبلی توڑ دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ محنت عمران خان نےکی، میں نے بہت ضمنی الیکشن جیتے ہیں پر عمران خان نے جو حکمت عملی بنائی وہ کمال بنائی اور اپنی انرجی کا بھرپور استعمال کیا۔

    پنجاب میں لمحہ بہ لمحہ بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ 30 سال کی سیاست میں میں میرا نظریہ رہا ہےکہ جو اللہ کی رضا ہو وہ ہوکر رہتا ہے، اللہ نے ناممکن کو ممکن کردیا ہے،

    اس موقع پراسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی کمنٹمنٹ اوربرباری سے بہت خوش ہیں اور اس کی سیاسی حکمت عملی نے بھی متاثرکیا ہے، چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہےکہ میں مونس کوکریڈٹ دوں گا کہ اس نے مجھے پکڑ کر رکھا کہ ہلنا نہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اگر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اسمبلی توڑنےکا کہیں گے تو میں سوچوں گا نہیں دو سیکنڈ میں اسمبلی توڑ دوں گا، میں مشورہ ضرور دوں گا لیکن عمل عمران خان کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ڈائیلاگ سیاست کا حصہ ہیں، ہوتے رہتے ہیں، مریم نواز نے اچھی بات کہی کہ ہار مان لی جائے، 22 جولائی کے حوالے سے شریف خاندان کے لیے مشورہ ہےکہ یہ خود آکر کہیں کہ ہم الیکشن نہیں لرتے بلکہ مل کر چلتے ہیں ۔

    یاد رہے کہ ان ضمنی انتخابات کی 20 میں سے اکثرکے نتائج آچکےہیں اورپاکستان تحریک انصاف نے سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کی ہیں‌َ ابھی تک آخری اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 14 جیت چکی ہیں جبکہ ن لیگ نے تین پرکامیابی حاصل کی ہے اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا ، جبکہ دوکے نتائج ابھی آنے باقی ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ بھی پاکستان تحریک انصاف کے حصے میں آسکتی ہیں

  • حکومت اور پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب،ہڑتال کی کال واپس

    حکومت اور پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن میں مذاکرات کامیاب،ہڑتال کی کال واپس

    وفاقی حکومت اور پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے بعد پیٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل ہڑتال کی کال واپس لے لی.حکومت نے فی لٹر پیٹرول اور ڈیزل پر 7 روپے کمیشن مقرر کرنے پر آمادگی کا اظہارکیا ہے.

    ترجمان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت بہت جلد نوٹیفکیشن جاری کردے گی پہلے دور میں ڈیڈ لاک رہا۔ مگر دوسرے راونڈ میں اتفاق رائے ہوگیا.

    قبل ازیں پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ لاہور کے پیٹرول پمپس پر ہڑتال اور مطالبات کے حوالے سے بینرز بھی آویزاں کئے تھے.پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری کا کہنا تھا کہ کم سے کم اجرت 25 ہزار ہوگئی، ڈیلرز کا کمیشن بڑھایا جائے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بجلی بھی مہنگی ہو گئی، لوڈشیڈنگ سے جنریٹرز کے اخراجات بڑھ گئے،ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا تھا کہ حکومت وعدے کے مطابق ڈیلرز کا کمیشن 6 فیصد کرے۔

  • ضمنی الیکشن:پی ٹی آئی16سیٹوں پرکامیاب،ن لیگ کی 3نشستیں،جبکہ ایک آزادامیدوارکامیاب

    ضمنی الیکشن:پی ٹی آئی16سیٹوں پرکامیاب،ن لیگ کی 3نشستیں،جبکہ ایک آزادامیدوارکامیاب

    لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ جیت گیا، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 20 میں سے 16سیٹوں پر پی ٹی آئی، 3 پر مسلم لیگ ن جبکہ ایک پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔ ایک پر تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے۔

    ان 20 نشستوں میں لاہور کی 4، راولپنڈی کی ایک، خوشاب کی ایک، بھکر کی ایک، فیصل آباد کی ایک، جھنگ کی 2، شیخوپورہ کی ایک، ساہیوال میں ایک، ملتان میں ایک، لودھراں میں 2، بہاولنگر میں ایک، مظفر گڑھ میں 2، لیہ میں ایک اور ڈیرہ غازی خان کی ایک نشست شامل ہے۔

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج

    پی پی 7 راولپنڈی:

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کرنل (ر) شبیر اعوان 68902 ووٹ لیکر آگے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد 68744 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

     

     

    2018ء کے عام انتخابات میں راجہ صغیر احمد نے بطورِ آزاد امیدوار فتح حاصل کی اور بعد میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ انہوں نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے راجہ محمد علی اور غلام مرتضیٰ ستی کو شکست دی تھی۔

    پی پی 83 خوشاب:

    پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی الیکشن کے دوران پی پی 83 کی نشست بھی جیت لی۔

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 83 خوشاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار حسن اسلم نے کامیابی حاصل کی، انہوں نے 48475 ووٹ حاصل کیے۔

    آزاد امیدوار اسلم بھاء نے 41752 ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

    2018ء کے عام انتخابات میں آزاد امیدوار ملک غلام رسول سنگھا کامیاب ہوئے تھے اور پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے، انہوں نے مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد آصف ملک، آزاد امیدوار ملک ظفر اللہ خان بگٹی اور تحریک انصاف کے گل اصغر خان کو زیر کیا تھا۔

    پی پی 90 بھکر:

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عرفان اللہ نیازی 68982 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سعید اکبر نوانی 59856 لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    2018ء کے جنرل الیکشن میں آزاد امیدوار سعید اکبر خان نوانی نے فتح حاصل کی اور پی ٹی آئی میں شامل ہوئے، انہوں نے ن لیگ کے عرفان اللہ خان نیازی اور پی ٹی آئی کے احسان اللہ کو شکست دی تھی۔

    پی پی 97 فیصل آباد:

    غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی افضل ساہی 44550 ووٹ لیکر آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد اجمل چیمہ 37016 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    2018ء کے جنرل انتخابات میں انہی امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا تھا، اجمل چیمہ نے بطورِ آزاد امیدوار فتح حاصل کر کے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    پی پی 125 ، 127جھنگ:

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اعظم چیلہ نے 82382 ووٹ حاصل کیے اور فتح حاصل کی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار فیصل حیات جبوانہ نے 52128 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

    پی پی 127 میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار مہر نواز بھروانہ نے 69986 ووٹ حاصل کر کے فتح کو گلے لگایا جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار مہر اسلم بھروانہ نے 46825 ووٹ حاصل کیے۔

    2018ء کے جنرل انتخابات میں پی پی 125 سے آزاد امیدوار فیصل حیات جبوانہ نے فتح سمیٹی تھی اور میاں اعظم چیلہ کو شکست دی تھی جبکہ پی پی 127 سے بھی آزاد امیدوار مہر محمد اسلم بھروانہ نے مہر محمد نواز بھروانہ کو پچھاڑا تھا۔

    پی پی 140 شیخوپورہ:

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار خرم شہزاد ورک نے 49 ہزار 734 ووٹ حاصل کیے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار میاں خالد محمود نے 32 ہزار 812 ووٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

    2018ء کے جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میاں خالد محمود نے مسلم لیگ ن کے امیدوار یاسر اقبال کو شکست دی تھی۔

    پی پی 158لاہور

    پی پی 158 سے پاکستان تحریک انصاف کے اکرم عثمان نے 37463 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، ن لیگ کے امیدوار رانا احسن شرافت 13906 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    پی پی 167لاہور

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پی پی 167 سے امیدوار چودھری شبیر گجر نے فتح حاصل کی، انہوں نے 40206 ووٹ حاصل کیے، جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار نذیر چوہان 26535 ووٹ حاصل کر سکے۔

    پی پی 168لاہور

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 168 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اسد کھوکھر 25685 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار 15 ہزار 81 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    پی پی 170 لاہور

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ظہیر عباس کھوکھر نے 23969 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ٹھہرے، جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد امین ذوالقرنین نے 14916 ووٹ حاصل کیے۔

    2018ء میں صوبائی دارالحکومت لاہور کے چار حلقوں میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا جوڑ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں سے پڑے گا۔ چاروں حلقوں میں پی ٹی آئی نے فتح حاصل کی تھی، تاہم حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کی پاداش میں تمام امیدوار ڈی سیٹ ہو گئے ہیں۔

    پی پی 202 چیچہ وطنی

    پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میجر (ر) غلام سرور نے 61 ہزار 989 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ٹھہرے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار نعمان لنگڑیال نے 59167 ووٹ حاصل کیے۔

    2018ء کے جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ملک نعمان لنگڑیال نے ن لیگ کے شاہد منیر کو 13 ہزار کی ووٹوں سے شکست دی تھی۔

    پی پی 217 ملتان

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 122 پولنگ سٹیشنوں میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے امیدوار مخدوم زین قریشی نے 46427 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد سلمان نعیم 40285 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    واضح رہے کہ فاتح امیدوار زین قریشی سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے ہیں۔

    محمد سلمان نعیم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن تھے اور جہانگیر ترین گروپ کے حصے ہونے کے باعث وزارتِ اعلیٰ کے الیکشن میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کے باعث ڈی سیٹ ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ 2018ء کے جنرل الیکشن میں بطورِ آزاد امیدوار محمد سلمان نعیم نے تحریک انصاف کے وائس چیئر مین شاہ محمود قریشی کو شکست دی تھی اور جہانگیر ترین کے توسط سے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے، ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکن تھے تاہم ان کو ٹکٹ نہیں دیا گیا جس کے باعث یہ آزاد امیدوار میدان میں اُترے تھے۔

    پی پی 224، 228 لودھراں:

    پی پی 228 لودھراں میں آزاد امیدوار رفیع الدین بخاری نے کامیابی حاصل کی، انہوں نے 42719 ووٹ حاصل کیے۔ پی ٹی آئی کے کیپٹن (ر) عزت جاوید 34 ہزار 635 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ مسلم لیگ ن کے نذٰیر احمد بلوچ 30 ہزار 841 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

    پی پی 224 لودھراں سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عامر اقبال شاہ 69265 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار زوار حسین وڑائچ 55748 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    2018ء کے جنرل الیکشن میں دونوں حلقوں زوار حسین وڑائچ نے ن لیگ کے رہنما محمد عامر اقبال شاہ اور نذیر احمد خان نے مسلم لیگ ن کے سیّد محمد رفیع الدین بخاری کو پچھاڑا تھا، پی ٹی آئی کے دونوں فاتح امیدوار اب ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے پلیٹ فارم سے حصہ لے رہے ہیں۔

    پی پی 237 بہاولنگر:

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار فدا حسین وٹو نے 61248 ووٹ حاصل کیے اور کامیابی کو گلے لگایا، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سیّد آفتاب رضا نے 25227 ووٹ حاصل کیے۔۔

    2018ء کے جنرل الیکشن میں آزاد امیدوار فدا حسین نے پاکستان تحریک انصاف کے محمد طارق عثمان کو شکست دی تھی، اور بعد میں جہانگیر ترین خان کے توسط سے پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔

    پی پی 272، 273 مظفر گڑھ:

    پی پی 272 میں پاکستان تحریک انصاف کے معظم جتوئی 49823 ووٹ لیکر فاتح ٹھہرے جبکہ زہرہ باسط بخاری 42995 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    پی پی 273 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے سبطین رضا 21795 ووٹ لیکر آگے تحریک انصاف کے یاسر عرفات جتوئی 21625 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    2018ء کے بائی الیکشن کے دوران زہرہ بتول نے کامیابی حاصل کی تھی، انہوں نے آزاد امیدوار سیّد ہارون احمد بخاری کو ہرایا تھا جبکہ پی پی 273 میں پاکستان تحریک انصاف کے سبطین رضا بخاری نے آزاد امیدوار رسول بخش کو پچھاڑا تھا۔

    پی پی 282 لیہ:

    پاکستان تحریک انصاف کے قیصر عباس مگسی 43922 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ٹھہرے جبکہ لالہ طاہر رندھاوا 29715 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

    2018ء کے الیکشن میں آزاد امیدوار لالہ طاہر رندھاوا نے پی ٹی آئی کے قیصر عباس خان کو شکست دیکر فتح حاصل کی تھی۔

    پی پی 288 ڈی جی خان :

    ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے ڈیرہ غازی خان میں ن لیگ کو پچھاڑ دیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سیف الدین کھوسہ نے 56 ہزار 857 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عبد القادر کھوسہ نے 33 ہزار 254 ووٹ حاصل کیے۔

    2018ء کے جنرل الیکشن کے دوران اس حلقے میں محسن عطاء خان کھوسہ نے بطورِ آزاد امیدوار کامیابی حاصل کی تھی اور پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

  • اتحادیوں اور کارکنوں کا مشکور ہوں،عمران خان،،پی ٹی آئی کا جشن،11 جماعتی اتحاد کو شکست دی،شاہ محمود

    اتحادیوں اور کارکنوں کا مشکور ہوں،عمران خان،،پی ٹی آئی کا جشن،11 جماعتی اتحاد کو شکست دی،شاہ محمود

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی وکٹری اسپیچ کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔پی ٹی ائی کے رہنما حماد اظہر نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کچھ دیر میں آپ سے خطاب کریں گے.


    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے اتحادیوں پی ایمایل کیو،ایم ڈبلیو ایم، اور سنی اتحاد کونسل کا شکریہ ادا کیا ،اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا میں سب سے پہلے اپنے ورکرز اور پنجاب کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے نا صرف مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو شکست دی بلکہ ریاستی مشینری اور خاص طورپر پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے اور جانبدار الیکشن کمشن کو بھی شکست دی،عمران خان نے اپنے ٹویتر پر پوستر بھی شیئر کیا جس پر لکھا تھا کہ بس نام رہے گا اللہ کا.

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے سینئر رہنماؤں سے وکٹری اسپیچ پر مشاورت کی۔ عمران خان خطاب میں پنجاب کے لوگوں کا شکریہ ادا کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے، عمران خان ایک بار پھر حکومت سے عام انتخابات کا مطالبہ کریں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام نے 11 جماعتوں کے اتحاد کو شکست دی۔ پی پی 217 میں صاحبزادے زین قریشی کی فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف 11 جماعتوں کا اتحاد بنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں من پسند نتائج کے لیے چن چن کر افسران تعینات کیے گئے تھے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ نتائج نے ثابت کردیا کہ عوام جب فیصلہ کرلیں تو کوئی طاقت ان کے سامنے نہیں ٹہر سکتی۔انہوں نے پیپلز پارٹی پر تنقید کی اور کہا کہ پی پی پہلے عوام کی طاقت کی قائل تھی لیکن اب اس نے نظریہ ضرورت اپنا لیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور اُن کے والد آصف علی زرداری نے اپنی سیاست کے لیے ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ دفن کردیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے بھیک مانگ رہی ہے جبکہ عمران خان ان سب کے لیے اکیلا ہی کافی ہے۔

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے گھر پر ان کے بیٹے زین قریشی کی جیت کی خوشی میں کارکنوں نے جشن منایا۔اس موقع پر زین حسین قریشی کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کے بیانیہ کی جیت ہے، ٹرن آؤٹ بہت اچھا رہا جو تقریبا 42 فیصد تھا۔

    زین قریشی نے کہا کہ حکومت اور ان کے اہلکاروں نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائیں، علی حیدر گیلانی سیکیورٹی پروٹوکول میں پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرتے رہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ویڈیوثبوت کے ساتھ ریٹرننگ آفیسر کو کارروائی کے لیے درخواست دوں گا۔

  • سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ دل بڑا کرنا چاہیے۔ مریم نواز

    سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ دل بڑا کرنا چاہیے۔ مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ضمنی الیکشن، ن لیگ نے شکست تسلیم کر لی

    ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں۔ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ دل بڑا کرنا چاہیے۔ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انھیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔ انشاءاللّہ خیر ہو گی۔

    ن لیگی رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ آج مسلم لیگ ن کیلئے خراب رزلٹ آیا،اس الیکشن کا اثر پورے پاکستان پر جائے گا، عام انتخابات اگلے سال ہوں گے نواز شریف ہوتے تو حالات مختلف ہوتے،میاں نواز شریف خود پاکستان میں ہوتے تو شاید نتیجہ مختلف ہوتا،مریم نواز نے اچھی انتخابی مہم چلائی، مریم نواز کی اچھی مہم کی وجہ سے ووٹرز کا ٹرن آؤٹ اچھا رہا، پی ٹی آئی کو خیبر پختونخوا اور سندھ میں مسلم لیگ ن پر برتری ہے

    پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ کون آئے گا، اسد عمر نے اعلان کر دیا

    دوسری جانب تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹریٹ میں جشن منایا جا رہا ہے مرکزی سیکریٹری جنرل اسد عمر سمیت دیگر قائدین موجود ہیں ،اسد عمر کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اہم دن ہے،پی ٹی آئی 16سے 17سیٹیں جیتے گی 60،70سالوں سے بندکمروں کے اندر پاکستان کے فیصلے ہوتے تھے عمران خا ن نے کل تحریک انصاف کی کورکمیٹی کااجلاس بلایا ہے،آج عوام نے پیغام دے دیا کہ غلامی نامنظور،ابھی تک جو نتائج آچکے ہیں اس میں بھاری اکثریت پی ٹی آئی کو ملی ہے،کل 3بجے کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد آگے کا لائحہ عمل طے کریں گے 22جولائی کو بس ایک رسمی کارروائی رہ گئی ہے مریم نواز کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پرویز الہٰی امیدوار ہیں اور رہیں گے، اس نظام میں نقصان ہی نقصان ہے،آگے الیکشن کی طرف جانا چاہئے

    شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں تو13 سے 14نشستیں دیکھ رہا تھا،اسٹیبلشمنٹ نے اس الیکشن میں بہت اچھا کردار ادا کیا،اب یوٹرن لیا جائے اور قومی اسمبلی کا الیکشن بھی کرایا جائے،میں رانا ثنااللہ کی طرح دو ڈھائی مہینہ پہلا بیان نہیں دیتا،اس قوم نے عمران خان کو اپنا لیڈر منتخب کر لیا ہے،

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو حکمت عملی بنائی وہ کمال تھی،مونس الہٰی کو کریڈٹ دوں گا اس نے مجھے پکڑ کر رکھا کہ ہلنا نہیں ،عمران خان نے جو حکمت عملی بنائی وہ کمال بنائی،میں سوچوں گا نہیں دو منٹ میں اسمبلی توڑ دوں گا،مشورہ ضروردوں گا لیکن عمل عمران خان کا ہوگا،ڈائیلاگ سیاست کا حصہ ہیں ہوتے رہتےہیں،

    فواد چوھدری کا کہنا تھا کہ لوگوں نے پنجاب حکومت بنانے کیلئے ووٹ نہیں دیا، لوگوں نے عمران خان کے بیانیے کو ووٹ دیا ہے،ہماری طرف سے وزیر اعلیٰ کے امیدوار پرویز الہٰی ہی ہوں گے، موجودہ الیکشن کمیشن کے ساتھ جنرل الیکشن میں جانا زیادتی ہو گی، مسلم لیگ ن جنرل الیکشن کی طرف آجائے تو حالات بہتری کی طرف آجائیں گے

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی کامیابی ایک بڑا سرپرائز ہے، میرے خیال میں اب زیڈ اور وائی والی باتیں ختم ہونی چاہییں جن سیٹوں پر الیکشن ہوا 2018میں تحریک انصاف نے جیتی تھیں، موجودہ صورتحال میں حکومت پر مزید دباوبڑھے گا