Baaghi TV

Category: لاہور

  • آئندہ الیکشن میں بہترامیدواروں کا انتخاب کریں گے،رانا ثناء اللہ

    آئندہ الیکشن میں بہترامیدواروں کا انتخاب کریں گے،رانا ثناء اللہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہےکہ پنجاب میں ضمنی الیکشن کے دوران مسلم لیگ ن جن امیدواروں کونامزدکیا ان پرگزشتہ حکومت کی کارکردگی کابوجھ تھا۔ پارٹی کے ووٹرز سے بھی امیدواروں کو مکمل سپورٹ نہ مل سکی، ن لیگ کے لوگوں نے بھی ان کا دفاع نہیں کیا، آئندہ الیکشن میں بہترامیدواروں کا انتخاب کریں گے۔

    لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایک پاگل شخص جیت کربھی کہہ رہا ہے دھاندلی ہوئی، کیا 20کی 20سیٹیں جیتوگے توپھرشفاف الیکشن ہوں گے؟ اپنا گھٹیا پن اس سے چھپائے نہیں چھپتا، جب تم حکومت میں تھے تو تم نے الیکشن میں دھاندلی کروائی، جب تم حکومت میں تھے توتم نے الیکشن کا عملہ اغوا کروایا، ضمنی الیکشن میں کسی بھی الیکشن عملے کواغوا نہیں کیا گیا، اس کے باوجود تم الیکشن کمشنرکی ذات کونشانہ بنارہے ہو۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اس مہم جوئی کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتی ہے، تم اداروں سے دھونس، بلیک میلنگ کرکے اپنی بات نہیں منوا سکتے۔ اداروں کے خلاف گھٹیا گفتگو کی جا رہی ہے، ہم اس حوالے سے بھرپورجواب دیں گے، چیف الیکشن کمشنراوران کے تمام ممبران پر پوری قوم کو اعتماد اور انکے ساتھ کھڑے ہیں، ہم توہارنے کے باوجود الیکشن کمیشن پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، یہ تو جیت کر بھی کہہ رہا ہے دھاندلی ہوئی ہے، فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ محفوظ ہوا ہے، اس لیے ایسی گفتگو کر رہا ہے، آج اس نے بے معنی اورآوارہ قسم کی گفتگوکی گئی۔ یہ آدمی ہروقت اداروں کے خلاف الزام لگاتا ہے، اداروں کواس کی بلیک میلنگ میں نہیں آنا چاہیے، یہ تاریخ کا پہلا الیکشن ہے جس میں کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔ہم اس کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، ادارے جھوٹے بدمعاش کے چکروں میں نہ آئیں، جب اس کوسختی سے ہینڈل کیا گیا تو پھر ڈی چوک سے ہی تقریر کر کے چلا گیا تھا۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج سے 15 دن پہلے ایک خاتون کے خلاف ہم نے شواہد پیش کیے تھے، القادرٹرسٹ کی زمین پر50ارب کی رشوت وصول کی گئی، آپ کوتویہ بھی نہیں پتا آپ کے کتنے بچے کہاں،کہاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دعوے سے کہتا ہوں عمران خان نے چیف الیکشن کمشنرسے چور دروازے سے ملاقات کرنے کی کوشش کی، جب چیف الیکشن کمشنرنے ملاقات سے انکار کیا تو اس طرح کی گفتگو شروع کر دی۔ صاف شفاف ضمنی انتخابات قوم کے سامنے ہے، بیس حلقوں میں جن کوامیدوارنامزد کیا تھا ساڑھے تین سالوں کابوجھ ان کے سر پر تھا، پارٹی کے ووٹرزسے بھی امیدواروں کومکمل سپورٹ نہ مل سکی، مسلم لیگ(ن) کے لوگوں نے بھی ان کا دفاع نہیں کیا، آئندہ الیکشن میں بہترامیدواروں کا انتخاب کریں گے، پنجاب میاں نوازشریف کا تھا اوراگلے الیکشن میں ثابت کریں گے، نوازشریف نے ملک کوایٹمی قوت بنایا۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جو بھی اتحادی جماعتیں فیصلہ کریں گی وہی فیصلہ ہو گا، بعض دوستوں کی رائے تھی بدبخت، پاگل شخص کو بھی مبارکباد دی جائے، جس طرح آج گفتگوکی گئی اس کے بعد مناسب نہیں سمجھا، شہبازشریف نے ہمیشہ نوازشریف کواپنا قائد سمجھا، اگرعمران خان الیکشن کے لیے مخلص ہوتا تو پہلے وفاق، پنجاب، خیبرپختونخوا کی حکومت چھوڑتے، اگرہم کل کو الیکشن کا اعلان کردیتے ہیں تو پھریہ کہے گا پہلے چیف الیکشن کمشنر کو تبدیل کرو، یہ نوجوانوں کو گمراہ اورقوم کوتقسیم کرنا چاہتا ہے۔

    پریس کانفرنس کے دوران میاں جاوید لطیف کی پریس کانفرنس کے دوران رانا ثناء اللہ نے جواب دینے سے گریز کیا اور اتنا کہہ دیا چھوڑو یار کوئی اور بات کرو۔

    انہوں نے کہا کہ فری اینڈ فیئرالیکشن کرانا (ن) لیگ کی جیت ہے، آئندہ بھی الیکشن شفاف ہوگا، کوئی مداخلت نہیں ہوگی۔

  • ریونیو سپرنٹینڈنٹ گوادر دلجم بلوچ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

    ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ریٹائرڈ ہونے والے ریونیو سپرنٹینڈنٹ دلجم بلوچ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ الوداعی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذاکر علی بلوچ اسسٹنٹ کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ راجہ طہر عباس سمیت دیگر آفیسراں اور اہلکاروں نے شرکت کی

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اسسٹنٹ کمشنر گوادر ویگر نے ریٹائرڈ ہونے والے افسر رینویو سپرٹنڈنٹ دلجم بلوچ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ محکمہ کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ رینویو سپرٹنڈنٹ دلجم بلوچ نے دوران ملازمت محکمہ کے افسران اور اہلکاروں کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ آج ہم خوشگوار یادیں لیکر جارہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر ریٹائرڈ افسران میں تحائف تقسیم کئے گئے اور ان کی زندگی میں برکت اور خوشحالی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی

  • لوگوں کو صحت عامہ کی فراہمی محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے،عبدالواحد بلوچ

    لوگوں کو صحت عامہ کی فراہمی محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے،عبدالواحد بلوچ

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گوادر ڈاکٹر عبدالواحد بلوچ نے کہاھےکہ لوگوں کو صحت عامہ کی فراہمی محکمہ صحت کی ذمہ داری ھےاس سلسلے میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف دلجمی اور احسن طریقے سے اپنا فرض منصبی انجام دیں تاکہ لوگوں کو فوری اور بروقت طبی سہولتوں کی فراہمی ممکن ان خیالات کا اظہار انہوں مختلف مراکز صحت کے دورہ کے دوران ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف نرسز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ھے.

    ضلعی افسر صحت نے جن مراکز کا دورہ کیا ان میں بنیادی مراکز صحت شادوبند ، سی ڈی شمبے اسماعیل ، بی ایچ یو گھٹی ڈور اور آر ایچ سی سر بندن شامل ہیں دورہ کے دوران انہوں نے مراکز صحت کے اسٹاف کی حاضریاں چیک کرنے کے ساتھ ساتھ اور دوسرے شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اس کے علاؤہ ای پی سینٹر کے شعبے کو چیک کیا انہوں نے محدود اسٹاف کے ساتھ ان سینٹروں کی کارکردگی کو سراہا اور اس بات پر زور دیا مراکز صحت کو مذید بہتر کیا جائےساتھ میں اسٹاف کو بھی تنبیہ کیا کہ وہ اپنی حاضری کو ہر صورت یقینی بنائیں اور اپنے محدود وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے لوگوں کو بہتر سے بہتر صحت کی سہولیات فراہم کریں اور ای پی آئی انچارج کو ہدایت کی کہ اپنی آؤٹ ریچ سیشن کو اور بہتر طریقے سے موثر بنائیں تاکہ ڈسٹرکٹ کے اندر کوئی بھی بچہ بغیر ویکسینیشن کے نہ رہے جو کہ بچوں میں سب سے بہتر اور موثر طریقے سے خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہنے کا بہترین ذریعہ ہے .

    ضلعی افسر صحت نے سینٹروں میں نیوٹریشن پروگرام کی ریکارڈ کو چیک کیا اور اس سلسلے میں ایک بریفنگ میں بھی شرکت کی اور تاکید کی کہ اپنے اپنے کیچمنٹ ایریا پاپولیشن میں کمزور اور خوراک میں کمی کے شکار ہونے والے بچوں کو زیادہ سے زیادہ ڈھونڈیں اور ان کو UNICEF کی طرف سے دیئے گئے مفت اور صحت مند خوراک کو انہی کمزور بچوں تک پہنچائیں۔ اس انہوں نےکہا کہ ہیسپتال بیلانگ، اسٹاف کوارٹرز اور اسٹاف کی کمی کا ایک جامع رپورٹ بنا کر سیکٹری ہیلتھ کو ارسال کیا گیا ہے اور ساتھ میں مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ کے اندر خالی پوسٹوں کو جلد سے جلد پر کیا جائے تاکہ ہیلتھ سینٹرز کو اسٹاف کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے جو اس وقت بہت بڑا مسلہ ہے اور خاص طور پر آر ایچ سی سر بندن جہاں اس وقت کوئی ڈاکٹر پوسٹ نہیں ہے اور آر ایچ سی کو اسٹاف کی بھی کمی کا سامنا ہے ۔

    سر بندن دورے کے دوران انہوں نے ملیریا اسپرے کی دوائیاں سر بندن کے کونسلر کے حوالے کیے اور ہر طرح کی تعاون کی یقین دہائی کرائی اور حالیہ بارشوں کے بعد شہر کے اندر غیر استعمال جمع شدہ پانی کا جائزہ لیا تاکہ ان جگہوں میں جلد سے ملیریا اور ڈینگی مچھر کی افزائش کو کنٹرول کرنے کے لیے larvaeciding کی جائے ۔

  • منحرف ارکان اور سخت معاشی فیصلے ناکامی کا سبب بنے،ن لیگ کے اجلاس میں رپورٹ

    منحرف ارکان اور سخت معاشی فیصلے ناکامی کا سبب بنے،ن لیگ کے اجلاس میں رپورٹ

    مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو ضمنی انتخابات میں شکست کی رپورٹ پیش کردی گئی، عوام نے منحرف ارکان کو قبول نہیں کیا، پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے جیسی وجوہات شکست کا باعث بنیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، وفاقی وزرا رانا ثناء اللہ، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب اور اعظم نذیر تارڑ، سردار ایاز صادق، ملک احمد خان، عطاء اللہ تارڑ، سردار اویس لغاری، رانا مشہود و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات میں پارٹی کی شکست اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی شکست کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کیا تھا۔ اجلاس میں ضمنی انتخابات میں شکست کی وجوہات اور آئندہ کی حکمت عملی اور حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ بچانے کے لئے حکمت عملی پرمشاورت کی گئی.

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف حکومتی اتحادیوں سے بھی رابطے کریں گے اور آئندہ کی حکمت عملی کے لیے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی طلب کیا جائے گا ،زرائع کے مطابق حکومتی اتحادی جماعتوں کا اجلاس کل لاہور میں طلب کیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کا اہم اجلاس کل دوپہر کو ہو گا ،وزیراعظم نے حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کو لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر دعوت دی ہے . 96 ایچ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ اجلاس میں حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین مجموعی ملکی صورتحال کا جائزہ لیں گے ،حکومت کی اتحادی جماعتوں اور پی ڈی ایم کے قائدین کے اجلاس میں اہم امور پر مشاورت ہوگی

    ذرائع کے مطابق ضمنی انتخابات میں پارٹی کی شکست پروفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے اپنی تفصیلی تجزیاتی رپورٹ پیش کی۔ پارٹی رپورٹ میں ہر حلقے کے حوالے سے الگ الگ تجزیہ پیش کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق حلقوں میں لیگی کارکنوں نے مخالف پارٹی سے منحرف ہو کر آنے والوں کو دل سے قبول نہیں کیا، پارٹی عہدیداروں، پرانے ٹکٹ ہولڈرز اور سابقہ بلدیاتی نمائندوں نے انتخابی مہم میں جان نہیں لڑائی، سخت معاشی فیصلوں کے نام پر پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے بلوں میں اضافے نے مہنگائی کی شرح میں اضافہ کیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ مہنگائی کی انتہائی شرح نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور ہار میں بنیادی کردار ادا کیا، ضمنی انتخابات سے صرف دو روز قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اس معمولی کمی کو رد کر کے مخالفت میں ووٹ دئیے۔

  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر 216 روپے کا ہوگیا

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 216 روپے کا ہوگیا

    پاکستان میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور روپے کی قدر مزید کم ہوتی جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے 5 پیسے مہنگا ہو کر 214 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے 5 پیسے مہنگا ہو کر 216 روپے تک مہنگا ہوگیا، ڈالر 216 روپےتک مہنگا ہوکرتاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا-

    جبکہ ڈالر گزشتہ ہفتے 201.95 پیسوں کی سطح پربند ہوا تھا، 21 جون کو ڈالرنے 212 روپےکی بلند ترین سطح کوچھولیا تھا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل جون میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 211 روپے 48 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان ہے اور 100 انڈیکس 431 پوائنٹس کم ہوکر 41643 پر ٹریڈ کر رہا ہے اور اُدھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 103 اور ڈبلیو ٹی آئی 99 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

  • ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار سے تجازو،لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک ہو گیا

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار سے تجازو،لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے تک ہو گیا

    لاہور،لیسکو نے لوڈمینجمنت پلان جاری کردیا، لوڈمینجمنت پلان کے تحت لاہور میں ساڑھے 3 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان کے مطابق نیشنل گرڈ اسٹیشن سے لیسکو کو 3694 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 4263 میگاواٹ ہے، لیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال 569 میگاواٹ تک پہنچ گیا-

    دوسری جانب ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار849 میگاواٹ ہو گیا ہے جس کے بعد لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ایک بار پھر 10 گھنٹے تک چلا گیا۔

    ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار21ہزار 651 میگاواٹ جب کہ کل طلب 27 ہزار500 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 6 ہزار 520 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس 1ہزار 112میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں ۔

    نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار10ہزار550میگاواٹ ہے ۔ ونڈ پاور پلانٹس 990 اور سولرپلانٹس سے پیداوار120 میگاواٹ ہے بگاس سے چلنے والے پلانٹس 123میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جوہری ایندھن سے 2ہزار 228 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے ۔

    پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال بڑھنے سے ملک بھر کے بڑے شہروں میں 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جب کہ ہائی لاسز کے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ8 سے 10 گھنٹے ہے۔

  • سی سی پی او لاہور کی ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد پر لاہور پولیس کو شاباش

    سی سی پی او لاہور کی ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد پر لاہور پولیس کو شاباش

    لاہور: سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی ضمنی انتخابات کے پرامن انعقاد پر لاہور پولیس کو شاباش-

    باغی ٹی وی : سی سی پی او نے کہا کہ لاہور پولیس کی طرف سے الیکشن مہم اور پولنگ ڈے پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے،بہترین کوآرڈینیشن اور ٹیم ورک کی وجہ سے ضمنی انتخابات کا پر امن انعقاد ممکن ہو،ووٹرز نے آزادنہ فضا اور محفوظ ماحول میں حق رائے دہی استعمال کیا-

    ہمارا اصل مقابلہ مہنگائی سے تھا:جس کی وجہ سے ہم ہارگئے:خواجہ سعد رفیق

    بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ معمولی لڑائی جھگڑے کے چند واقعات کے علاوہ کہیں کوئی سنگین واقعہ پیش نہیں آیا،حالات انڈرکنٹرول اور پرامن رہے،کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ہوائی فائرنگ،اسلحہ کی نمائش،ساتھ کے کر چلنے پر پابندی کی مہم کامیاب رہی ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ ایلیٹ فورس کی ٹیموں نے پولنگ سٹیشنز کے اطراف موثر پٹرولنگ کی-

    کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

    دوسری جانب باغبانپورہ میاں بیوی کے قتل پر سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے سی سی پی او لاہور نے قتل میں ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے انہون نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں-

    پولیس کے مطابق شادی پورہ میں نامعلوم ملزمان نے سیڑھی لگائی اورچھت پر سوتے میاں بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کا کہنا ہے کہ مقتولین کی شناخت 30 سالہ شہزاد اور28 سالہ فرح کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتولین پر ایک سال قبل بھی گھر میں گھس کر حملہ ہوا تھا جس کا مقدمہ آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

    قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے قریبی ساتھی خان اعظم خان عبدالقیوم خان کی 121 ویں…

    علاوہ ازیں شادباغ گاڑی سوار شخص کو قتل کرنے کا بھی سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے نوٹس لے لیا اور ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی سی سی پی او لاہورنے واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی ہدایت کی اور قتل میں ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں-

    تحریک لبیک پاکستان ضمنی انتخابات کے نتائج مسترد کر دیئے

  • مشکل فیصلوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچا ہے،نواز شریف

    مشکل فیصلوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن کو نقصان پہنچا ہے،نواز شریف

    لندن: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ امیدواروں کی شکست کے بعد کہا ہے کہ مشکل فیصلوں کا نقصان مسلم لیگ (ن) کو ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے رابطہ کیا اور ضمنی انتخابات کے نتائج کے تناظر میں آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی ہدایت کی نواز شریف نے کہا کہ واضع نتائج آنے کے بعد ہنگامی اجلاس میں آئندہ مرحلے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    بلاول بھٹو نے آج ای سی سی کا ہنگامی اجلاس بلا لیا،ن لیگ کا بھی اتحادی جماعتوں کا اجلاس بلانے کا…

    ذرائع کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ مشکل فیصلوں کا نقصان (ن) لیگ کو ہوا ہے لیکن ہم عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔

    اس سے قبل مریم نواز نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن )کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنے چاہئیں، عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے، سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، دل بڑا کرنا چاہیے۔

    مذاکرات کامیاب،پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

    خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج مطابق پاکستان تحریک انصاف 15 اور مسلم لیگ (ن) نے 4 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

    بشریٰ، ارسلان آڈیو لیک: کیا اسلام آباد ہائی کورٹ کا کام تفتیش کرنا ہے؟ جسٹس عامر فاروق

  • پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل پی ٹی آئی اورق لیگ کا اہم اجلاس طلب

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل پی ٹی آئی اورق لیگ کا اہم اجلاس طلب

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے قبل مشاورت کے لیے پی ٹی آئی اور ق لیگ کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پنجاب اسمبلی کا اہم اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہو گا اسمبلی کے اجلاس سے قبل پی ٹی آئی اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔

    پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف 15 نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔ مسلم لیگ ن چار جب کہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے جس کے بعد پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے اتحاد نے پنجاب میں اپنا وزیراعلیٰ بنانے کے لیے مطلوب اراکین کی تعداد حاصل کر لی ہے۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تھا کہ 60،70 سالوں سے بند کمروں کے اندر پاکستان کے فیصلے ہوتے تھے، عمران خا ن نے کل تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس بلایا ہے، پیر کی سہ پہر تین بجے کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

    اسد عمر نے کہا تھا کہ ابھی تک جو نتائج آچکے ہیں اس میں بھاری اکثریت پی ٹی آئی کو ملی ہے، 22 جولائی کو بس ایک رسمی کارروائی رہ گئی ہے، مریم نواز کے پاس شکست تسلیم کرنے کے علاوہ کچھ نہیں تھا، مریم نواز کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، شہباز شریف صرف اسلام آباد کے وزیراعظم رہ گئے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے پرویز الہٰی امیدوار ہیں اور رہیں گے، اس نظام میں نقصان ہی نقصان ہے، پاکستان کو سیاسی ہیجان سے نکال کر نئے الیکشن کی طرف جانا چاہئے۔

  • مذاکرات کامیاب،پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

    مذاکرات کامیاب،پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی

    وزرات پٹرولیم اور پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی اور پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رکھنےکا اعلان کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی :ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت فی لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر7 روپے کمیشن مقرر کرنے پر آمادہ ہوگئی ہےترجمان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت بہت جلد نوٹیفکیشن جاری کردے گی ڈیلرز کے مطابق یہ فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا گیا ہے-

    پیٹرولیم ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سمیر نجم الحسن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز کے مارجن میں ساڑھے 3 روپے فی لیٹر تک اضافے کی یقینی دہانی کرائی گئی ہے جس میں سے 50فیصد 31جولائی جبکہ مزید 50فیصد 15 اگست کو کیا جائے گا۔

    اجلاس وزیر مملکت برائے توانائی، پیٹرولیم ڈویژن مصدق ملک کی سربراہی میں پی ایس او کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوا شاہد خاقان عباسی اور وفاقی سیکریٹری برائے پیٹرولیم ظفر علی بھٹہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی جبکہ پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی قیادت چیئرمین عبدالسمیع خان نے کی۔

    پی ایس او کی اعلی انتظامیہ، چیئرمین اوگرا، چیئرمین او سی اے سی اور دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے نمائندے بھی اجلاس میں شریک تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات منظور نہ ہونےکی صورت میں 18 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔

    پیٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزارہوگئی ہے لیکن ڈیلرز کا کمیشن نہیں بڑھایا جارہا، حکومت وعدے کے مطابق ڈیلرز کا کمیشن 6 فیصد کرے۔