Baaghi TV

Category: لاہور

  • مسلم لیگ ن نے شکست تسلیم کر لی ,عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا:ملک احمد خان

    مسلم لیگ ن نے شکست تسلیم کر لی ,عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا:ملک احمد خان

    لاہور:پی پی 217سے تحریک انصاف کے امید وار اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کےبیٹے زین قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیانیہ کےدفاع کیلئے الیکشن لڑا، مجھے اکثر لوگوں نے کہا تھا الیکشن مت لڑو،یہ الیکشن اب ملک کا فیصلہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی،ہر کسی کا دل کرتا ہے کہ ترقی کریں۔

    ذرائع کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میں یوسف رضا گیلانی کو ہرا کر ایم این اے بنا تھا،اس بار ٹرن آوٹ بہت زیادہ رہا ہے،اس الیکشن میں خواتین اور نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔انہوں نے کہا کہ میرا مونس الہٰی اور پرویز الہٰی کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

    پی پی 217 کے مکمل 124 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار زین قریشی کے 46963 ووٹ لے کر کامیاب جب کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سلمان نعیم 40104 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

    ادھرپنجاب میں ضمنی انتخابات میں صوبائی وزیر ملک احمد خان نے ضمنی الیکشن ہارنے پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن شکست تسلیم کرلی، دل سے تسلیم کرتا ہوں کہ تحریک انصاف کو تاریخی فتح حاصل ہوئی۔

    صوبائی وزیر ملک احمد خان کا مزید کہنا ہے کہ عوام کا ووٹ ہمارے خلاف آیا، وزیراعلیٰ پنجاب سے بات ہوئی انہوں نے بھی کہا عوام کی رائے کا احترام کیا جائے۔

    واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد اب ووٹوں کی گنتی جاری ہے جہاں پی ٹی آئی اب تک دو نشستوں پر کامیابی حاصل کرچکی ہے جب کہ 15 نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدواروں کو واضح برتری حاصل ہے۔

  • پرامن ضمنی انتخابات کو یقینی بنانے کیلئےدن رات محنت کی،حمزہ شہباز

    پرامن ضمنی انتخابات کو یقینی بنانے کیلئےدن رات محنت کی،حمزہ شہباز

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ غیر جانبدار اور شفاف ضمنی انتخابات کے انعقاد پرتمام متعلقہ اداروں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ پرامن ضمنی انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ اداروں نے دن رات محنت کی۔ووٹرز نے پرامن ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ کچھ مقامات پر ناخوشگوار واقعات پیش آئے،جس پر فوری ایکشن لیاگیا۔

    اپنے بیان میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پنجاب کے 20حلقوں میں مجموعی طورپر امن و امان کی صورتحال اطمینان بخش رہی۔ پرامن ماحول میں ضمنی الیکشن کا انعقاد یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔وضع کردہ سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔ پرامن ماحول میں ضمنی الیکشن کا انعقاد ہماری ذمہ داری تھی جسے بطریق احسن پورا کیاگیا۔ امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کے لئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے گئے۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر انتظامیہ اورپولیس نے عملدرآمدکرایا۔

    صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے پنجاب میں ضمنی الیکشن کے پرامن انعقاد پر اپنے پیغام میں کہا کہ الحمد اللہ آج پنجاب میں پرامن الیکشن کا انعقاد ہوا ، پورے پنجاب میں کہیں بھی کوئی سنگین واقعہ پیش نہیں آیا نہ کوئی جانی نقصان ہوا ہے ،کچھ مقامات پر معمولی جھگڑے ہوئے لیکن حالات پر قابو پا لیا گیا ،پنجاب کو اسلحہ سے پاک کرنے کی کمپین بلا امتیاز اور مؤثر طریقے سے چلائی گئی اور پورے دن میں ایک گولی بھی نہیں چلی.

  • ضمنی انتخابات:باغی ٹی وی کی لائیوٹرانسمیشن تبصروں ،تجزیوں اورنتائج کے ساتھ جاری

    ضمنی انتخابات:باغی ٹی وی کی لائیوٹرانسمیشن تبصروں ،تجزیوں اورنتائج کے ساتھ جاری

    لاہور:ضمنی انتخابات:باغی ٹی وی کی لائیوٹرانسمیشن تبصروں ،تجزیوں اورنتائج کے ساتھ جاری.،اطلاعات کے مطابق سوشل میڈیا کی دنیا میں ایک نیا انقلاب آیا ہے ، باغی ٹی وی کی لائیو ٹرانسمیشن جاری ہے ، اس لائیو ٹرانسمیشن میں ماہرین تبصرے اور تجزیئے شروع ہیں

    اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سینئرصحافی مبشرلقمان بھی باغی ٹی وی پراپنا ماہرانہ تجزیہ اور تبصرہ پیش کرچکے ہیں ، اس کےساتھ ساتھ میزبان عفیفہ راو اپنے مہمانوں کوبہترسوالات کے ذریعے سامعین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں‌

    باغی ٹی وی کی لائیو ٹرانسمیشن سننے کےلیے یوٹیوب کے اس لنک پر کلک کریں اور مستفید ہوں تازہ تبصروں اورتجزیوں سے https://www.youtube.com/watch?v=I1mzSWvIg1U

     

     

     

     

    ادھر آخری اطلاعات کے آنے تک تحریک انصاف کے منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے سے خالی ہونے والی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو چکا ہے اور رزلٹ آنے کا سلسلہ جاری ہے، اب تک غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق 14 سیٹوں پر تحریک انصاف کو برتری حاصل ہے۔

    ان 20 نشستوں میں لاہور کی 4، راولپنڈی کی ایک، خوشاب کی ایک، بھکر کی ایک، فیصل آباد کی ایک، جھنگ کی 2، شیخوپورہ کی ایک، ساہیوال میں ایک، ملتان میں ایک، لودھراں میں 2، بہاولنگر میں ایک، مظفر گڑھ میں 2، لیہ میں ایک اور ڈیرہ غازی خان کی ایک نشست شامل ہے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق مجموعی طور پر 45 لاکھ 79 ہزار آٹھ سو 98 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ان 20 حلقوں میں کُل 3 ہزار 131 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، مردانہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 731، خواتین کے لیے 700 جبکہ 1700 مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

  • ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی بازی جیت گئی

    ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی بازی جیت گئی

    ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی بازی جیت گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کو پنجاب میں واضح برتری حاصل ہے

    پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی دس سیٹیں اب تک جیت چکی ہے جبکہ سات پر آگے ہے، حکمران جماعت ن لیگ اب تک صرف ایک سیٹ پر کامباب ہوئی ہے

    لاہور کی 4 ميں سے 3 نشستوں پر بھی پی ٹی آئی اميدوار جیت چکے ہیں، ايک نشست پر ليگی اميدوار جیتا ہے پی ٹی آئی نے لاہور کی تین، شیخوپورہ، ملتان، ساہیوال، خوشاب، لودھراں، لیہ اور ڈیرہ غازی خان کی نشستیں جیت لی ہیں۔

    شیخوپورہ، پی پی 140 میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا لودھراں،پی پی 224 میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا پی ٹی آئی کے عامر اقبال شاہ 69 ہزار 881 ووٹ لیکر کامیاب ،ن لیگ کے زوار حسین وڑائچ 56 ہزار 213 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو حکمت عملی بنائی وہ کمال تھی،مونس الہٰی کو کریڈٹ دوں گا اس نے مجھے پکڑ کر رکھا کہ ہلنا نہیں ،عمران خان نے جو حکمت عملی بنائی وہ کمال بائی،میں سوچوں گا نہیں دو منٹ میں اسمبلی توڑ دوں گا،مشورہ ضروردوں گا لیکن عمل عمران خان کا ہوگا،ڈائیلاگ سیاست کا حصہ ہیں ہوتے رہتےہیں،

    فواد چوھدری کا کہنا تھا کہ لوگوں نے پنجاب حکومت بنانے کیلئے ووٹ نہیں دیا، لوگوں نے عمران خان کے بیانیے کو ووٹ دیا ہے،ہماری طرف سے وزیر اعلیٰ کے امیدوار پرویز الہٰی ہی ہوں گے، موجودہ الیکشن کمیشن کے ساتھ جنرل الیکشن میں جانا زیادتی ہو گی، مسلم لیگ ن جنرل الیکشن کی طرف آجائے تو حالات بہتری کی طرف آجائیں گے

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی کامیابی ایک بڑا سرپرائز ہے، میرے خیال میں اب زیڈ اور وائی والی باتیں ختم ہونی چاہییں جن سیٹوں پر الیکشن ہوا 2018میں تحریک انصاف نے جیتی تھیں، موجودہ صورتحال میں حکومت پر مزید دباوبڑھے گا

    تحریک انصاف کے منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے سے خالی ہونے والی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو چکا ہے اور رزلٹ آنے کا سلسلہ جاری ہے، ان 20 نشستوں میں لاہور کی 4، راولپنڈی کی ایک، خوشاب کی ایک، بھکر کی ایک، فیصل آباد کی ایک، جھنگ کی 2، شیخوپورہ کی ایک، ساہیوال میں ایک، ملتان میں ایک، لودھراں میں 2، بہاولنگر میں ایک، مظفر گڑھ میں 2، لیہ میں ایک اور ڈیرہ غازی خان کی ایک نشست شامل ہے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق مجموعی طور پر 45 لاکھ 79 ہزار آٹھ سو 98 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ان 20 حلقوں میں کُل 3 ہزار 131 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، مردانہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 731، خواتین کے لیے 700 جبکہ 1700 مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

  • ضمنی انتخابات گنتی شروع،نتائج آنے لگ گئے

    ضمنی انتخابات گنتی شروع،نتائج آنے لگ گئے

    ضمنی انتخابات میں 20 نشستوں پر پولنگ کا وقت ختم،گنتی شروع،اطلاعات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے آج بروز اتوار 17 جولائی کو ہونے والے پولنگ وقت ختم ہوگیا اور گنتی جاری ہے

    پی پی 288 پہلا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ پولنگ اسٹیشن نمبر 117 گرلز پرائمری سکول بستی میرن موضع لاڈن
    1۔سردارسیف الدین کھوسہ پاکستان تحریک انصاف انتخابی نشان بلا حاصل کردہ ووٹ 488
    2۔سردار عبدالقادر کھوسہ پاکستان مسلم لیگ ن انتخابی نشان شیر حاصل کردہ ووٹ 147
    3۔عرفان اللہ تحریک لبیک پاکستان انتخابی نشان کرین حاصل کردہ ووٹ 10
    4۔اللہ ڈتہ آزاد حاصل کردہ ووٹ 10
    مسترد ووٹ:09
    کل ووٹ؛1110
    کاسٹ ووٹ:669
    60٪کاسٹنگ ایوریج

    بہاولنگر،حلقہ پی پی 237 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری پولنگ اسٹیشن نمبر 2سے ن لیگ کے فدا حسین وٹو320ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ،تحریک انصاف کے سید آفتاب رضا 157ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر،تحریک لبیک پاکستان کے میاں راشد محمود وٹو نے72ووٹ حاصل کیے

    پی پی 217 پولنگ اسٹیشن نمبر 26سے پی ٹی آئی کےزین قریشی461ووٹ لیکر پہلے نمبر پر، ن لیگ کےسلمان نعیم 424 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر

    جھنگ، پی پی 127 پولنگ اسٹیشن نمبر ایک سے پی ٹی آئی کے مہر نواز 180ووٹ لیکر پہلے نمبر پر،پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مہر اسلم بھروانہ 79 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر

    علی پور، حلقہ پی پی273 پولنگ اسٹیشن44 سے ن لیگ کے سبطین رضا 92ووٹ لیکر پہلے نمبر پر،علی پور، حلقہ پی پی273 پولنگ اسٹیشن44 سے پی ٹی آئی کے یاسر عرفات کو108ووٹ ملے ،پی پی 273پولنگ اسٹیشن نمبر 11سے ن لیگ کے سبطین رضا424ووٹ لیکر پہلے نمبر پر،تحریک انصاف کے امیدوار سردار یاسر عرفات جتوئی نے 213 ووٹ حاصل کئے

    پی پی 83خوشاب ضمنی الیکشن
    16پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی نتائج
    مسلم لیگ ن کے امیر حیدر سنگھا2932ووٹ لے کر آگے
    ،آزاد امیدوار آصف بھا 2232ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر

    ،
    پی ٹی آئی کے حسن اسلم 1934ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر
    ضمنی انتخابات میں ان 20 نشستوں پر 175 امیدوار میدان میں اترے ہیں، 45 لاکھ 80 ہزار ووٹرزمیں سے ووٹ کاسٹ کرنے والوں کی شرح بہت کم رہی ہے

  • ضمنی الیکشن ،لاہور کی 3 سیٹوں پر پی ٹی آئی کامیاب

    ضمنی الیکشن ،لاہور کی 3 سیٹوں پر پی ٹی آئی کامیاب

    تحریک انصاف کے منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے سے خالی ہونے والی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہو نے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔

    20 نشستوں میں لاہور کی 4، راولپنڈی کی ایک، خوشاب کی ایک، بھکر کی ایک، فیصل آباد کی ایک، جھنگ کی 2، شیخوپورہ کی ایک، ساہیوال میں ایک، ملتان میں ایک، لودھراں میں 2، بہاولنگر میں ایک، مظفر گڑھ میں 2، لیہ میں ایک اور ڈیرہ غازی خان کی ایک نشست شامل ہے۔

    اب تک کے غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کےمطابق لاہور کے تین حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف پنے کامیابی حاصل کر لی ہے.

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے پی پی 167 سے امیدوار چودھری شبیر گجر نے فتح حاصل کی، انہوں نے 40206 ووٹ حاصل کیے، جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار نذیر چوہان 26535 ووٹ حاصل کر سکے۔

    لاہور میں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 158 کی نشست پی ٹی آئی کے نام رہی اور میاں محمد اکرم عثمان کامیاب قرار پائے۔ حلقے کے مکمل 151 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار نے 36888 ووٹ لیکر فتح حاصل کی جبکہ ن لیگ کے رانا احسن 31447 ووٹ لے سکے۔

    پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 170 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ظہیر عباس کھوکھر 24688 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے ، جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد امین ذوالقرنین نے 17519ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے.

    غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی 168 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک اسد کھوکھر 26169 ووٹ لیکرکامیاب رہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار ملک نواز اعوان 15767 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

    غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق شیخوپورہ، پی پی 140 میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا،شیخوپورہ،پی ٹی آئی کے خرم شہزاد ورک 49734 ووٹ لیکر جیت گئے،شیخوپورہ،پی ٹی آئی کے خرم شہزاد ورک 49734 ووٹ لیکر جیت گئے.شیخوپورہ،ن لیگ کے میاں خالد محمود 32812 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے.

    الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق 20 حلقوں میں کُل 3 ہزار 131 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے، مردانہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 731، خواتین کے لیے 700 جبکہ 1700 مشترکہ پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

  • جلیل شرقپوری کو پیمنٹ کردی،شیخ رشید کی آڈیو لیک

    جلیل شرقپوری کو پیمنٹ کردی،شیخ رشید کی آڈیو لیک

    ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے سابق رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوی کا کہنا ہے کہ شیخ رشید عمران خان کا دشمن ہے

    جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کسی کے کہنے پہ ایسے بیان دے رہا ہے میں نے عمران خان کو علیم خان کے بارے بھی بہت پہلے کہہ دیا تھا اور سب قرآن پہ ہاتھ رکھ کر کہہ سکتا ہوں کہ شیخ رشید بھی دشمن ہےشیخ رشید نے کسی کے کہنے پر آڈیوریکارڈ کرائی،نواز شریف کی سیاست سے میں اختلاف رکھتا ہوں،میں نے کہا بزدار کے خلاف عدم اعتماد میں ساتھ نہیں دوں گا،عثمان بزدار ایک شریف آدمی ہے، شیخ رشید قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہے میں نے مذاق میں بات کی ہے،میں نے پرویز الہٰی کو کہا تھا کہ میں نے ق لیگ میں شامل نہیں ہوناعمران خان نے خود کہا کہ ہم نے آپ کو کھڑا کرنا ہے، میں نے کبھی مسلم لیگ ن سے ٹکٹ نہیں مانگا،میرا کوئی گروپ نہیں ہے،

    قبل ازیں شیخ رشید کی آڈیو لیک ہوئی تھی ،شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اس آڈیو کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ یہ آواز میری لیکن میں مذاق کر رہا تھا ، شیخ رشید اور گل زمان نامی شخص کی مبینہ آڈیو سامنے آئی جس میں شیخ رشید کہتے ہیں کہ جلیل شرقپوری کو پیمنٹ کردی ہے،گل زمان نے جواب دیا کہ یہ ٹیلی فون ہے اللہ کے بندے، صورت حال دیکھنا بیڑا پار ہوگا،انشاء اللہ ،شیخ رشید نے کہا کہ میں نے آپ کی وجہ سے بیپر دیا ہے کہ دیکھیں پھر کیا ہونا ہے، گل زمان نے کہا کہ آپ نے میری وجہ سے بیپر دیا اللہ پردہ رکھنے والا ہے،شیخ رشید نے کہا کہ ابھی نکلے نہیں آپ اتنا زبردست الیکشن ہے،

    https://twitter.com/Haider_787/status/1548632316368535553

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کی آڈیو میں موجود گل زمان کو سب جانتے ہیں گل زمان پرویز الہٰی کا فرنٹ مین ہے، میاں جلیل شرقپوری اچھا انسان نہیں ہے،جلیل شرقپوری نے پیسے لیے ہوں اس میں کوئی بعید نہیں ہے جو پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود ہوں گے وہ5بجے بعد ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں ،

    گل زمان کا کہنا ہے کہ شیخ رشید سے گفتگو کے متعلق واضح کرنا چاہتا ہوں مجھے آج صبح شیخ رشید کی کال ضرور آئی
    پیمنٹ سے متعلق بات پر میں نے شیخ رشید کو روک کر کہا کہ آپ کس قسم کی بات کر رہے ہیں میں آج تک نہ جلیل شرقپوری کو ملا ہوں نہ انہیں کبھی دیکھا جلیل شرقپوری بھی مجھے نہیں جانتے ہوں گے مجھے نہیں معلوم شیخ رشید کے دماغ میں کیا چل رہا تھا پتہ نہیں انہوں نے مجھ سے اس قسم کا سوال کیوں کیا میرا ان چیزوں سے کوئی واسطہ نہیں

    شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت کو اصل تکلیف یہ ہے کہ اس نے پرویز الہٰی کو استعفیٰ کیوں دیا

  • ضمنی الیکشن،جھگڑے، ڈنڈوں کا استعمال، پولیس کی ہوائی فائرنگ،کئی زخمی و گرفتار

    ضمنی الیکشن،جھگڑے، ڈنڈوں کا استعمال، پولیس کی ہوائی فائرنگ،کئی زخمی و گرفتار

    پنجاب کے 14 اضلاع میں صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر پولنگ جاری ہےجب کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کیلیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، بیس نشستوں پر مجموعی طور پر 175 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ ان حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 45 لاکھ 79 ہزار 898 ہے۔

    پولنگ کے لیے 3 ہزار 131 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 1900 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے، ضمنی انتخاب میں امن و امان کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔
    پولنگ کے دوران بعض حلقوں میں چند ناخوشگوار واقعات بھی پیش آئے۔ مخالفین نے ایک دوسرے پر ڈنڈے سوٹوں سے حملے کئے،تاہم پولیس کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کرنا پڑی۔ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی 288 میں ووٹرز گتھم گتھا ہو گئے، ڈنڈوں کے ساتھ ایک دوسرے پر حملے کئے۔ جھنگ میں اٹھارہ ہزار ی میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے آئے ،کچھ وقت کیلئے الیکشن کا عمل بند بھی ہوا تاہم پولیس کی ہوائی فائرنگ کے بعد کارکن منتشر ہو گئے۔راولپنڈی میں پنجاڑ کے پولنگ اسٹیشن پر سیاسی کارکنوں میں لڑائی جھگڑا ہوا۔پی پی 158 میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان مارکٹائی.پی پی 158 میں یوسی دھرم پورہ پولنگ اسٹیشن میں اندر جانے پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے آئے۔ پی پی 158 میں ہی جھگڑے کے دوران ن لیگ کے کارکن کا سر پھٹ گیا ، زخمی کارکن نے الزام عائد کیا کہ جمشید اقبال چیمہ کے کہنے پر اُسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    وزیر داخلہ پنجاب عطاء اللہ تارڑ نے پی پی 158 لاہور میں جھگڑے کا نوٹس لیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جمشید اقبال چیمہ اور سعید مہیس نے تشدد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے کارکن کا سر پھاڑدیا۔ وزیر داخلہ نے جمشید اقبال چیمہ اور سعید مہیس کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ پولیس نے پولنگ سٹیشن ایری گیشن کینال پر مسلم لیگ ن کے ایک کارکن کا سر پھٹنے پر پی ٹی آئی کے کارکن رانا نعیم کو گرفتار کرلیا۔

    اسی حلقے میں یو سی دھرم پورہ کے پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکان کے درمیان لڑائی ہوئی۔ پی ٹی آئی پولنگ ایجنٹ نے پولیس پر جانبداری کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس ن لیگ کے کارکان کو اندر جانے کی اجازت دے رہی ہے، جبکہ میں پولنگ ایجنٹ ہوں لیکن مجھے روکا جا رہا ہے ، لڑائی اس بات پر ہوئی۔

    اسی حلقے میں شہریوں نے ووٹ کا علاقہ تبدیل کرنے کی شکایت کی۔ نئی آبادی گڑھی شاہو کے رہائشی ثقلین اور یاسر محمود کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی کا سپوٹر ہوں ہمارا علاقہ ووٹ تبدیل کردیا گیا۔ شالیمار 148 کے علاقے میں ہمارا ووٹ منتقل کردیا جہاں پولنگ ہی نہیں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ 158 میں پی ٹی آئی کے تمام ووٹرز کے ووٹ حلقہ148 میں پھینک دیے گئے۔

    پولیس نے لاہور کے صوبائی حلقے پی پی 167 میں وفاقی کالونی ایفا اسکول پولنگ اسٹیشن سے پی ٹی آئی کے 15 کارکن گرفتار کرلیے۔ حلقے سے پی ٹی آئی کے امیدوار شبیر گجر نے الزام عائد کیا ہے کہ کارکن پرامن طور پر موجود تھے، بلاوجہ گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جوہر ٹاون پولیس نے کارکنوں کو پی ٹی آئی کے کیمپ سے حراست میں لیا۔

    پی ٹی آئی اور لیگی کارکنوں کے ہنگامے کے باعث پولنگ کا عمل کچھ دیر کےلیے رک گیا اور پولنگ اسٹیشن 60 میں ووٹرز کو اندر جانے سے روک دیا گیا۔ تحریک انصاف کے امیدوار ملک نواز اعوان نے بھی پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔

    بستی سیدن شاہ پولنگ اسٹیشن کے سامنے سے مسلح شخص کو گرفتار کرلیا گیا جس کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔ اس کے قبضے سے منی رائفل برآمد کرلی گئی۔ ملزم عبدالرحمان ڈاکٹر معارف نامی شہری کا پرائیوٹ گارڈ ہے۔ ستوکتلہ پولیس نے حلقہ پی پی 170 کے پولنگ اسٹیشن اسمارٹ اسکول ویلنیشا ٹاؤن کے باہر سے 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں اصغر، محمد حسین اور شوکت علی شامل ہیں، جن کے قبضے سے 2 جدید رائفلز، 6 میگزین اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں.

    دوسری طرف چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بیان میں کہا ہے کہ انتحابی عمل میں اگر حالات خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو سخت ایکشن ہو گا، گڑ بڑ میں ملوث امیدواروں کی نااہلی بھی ہوسکتی ہے۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کنٹرول روم کو ووٹرزاورسیاسی کارکنان کے درمیان لڑائی جھگڑے سے متعلق 6 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 3 کو فوری حل کر لیا گیا۔ حکام معاملات کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

    پی پی 272 میں سیاسی کارکنوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ،جس پرالیکشن کمیشن نے مظفر گڑھ سے تحریک انصاف کے ورکرز کی مبینہ گرفتاری کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ڈی آر او، آر او اور مانیٹرنگ آفس سے رپورٹ طلب کرلی۔

    سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ نے کینال روز ایرگیشن آفس الیکشن بوتھ پر ہونے والی لڑائی کے مقام کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ کا عمل پرامن ہورہا ہے، جھگڑے میں پی ٹی آئی کے ایک کارکن کا سر پھٹا تھا اسے ہسپتال شفٹ کردیا ہے جبکہ ایس پی کینٹ لاہور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولنگ اسٹیشن کے باہر جھگڑا ہوا اور زخمی ہونے والے ورکر کو ہسپتال بھجوادیا گیا ہے۔

    راولپنڈی میں حلقہ پی پی 7 میں متعدد پولنگ اسٹیشنز پر میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی گئی ۔ پریزائیڈنگ افسران نے میڈیا کو پولنگ بوتھ تک جانے کی اجازت نہیں دی اور صحافیوں کو الیکشن کمیشن کے ایکریڈیشن کارڈز کے باوجود روکا گیا۔

    ضمنی انتخاب کے دوران امن و امان یقینی بنانے کیلئے پولیس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ پولیس کے ساتھ رینجرز کو بھی سڑکوں پر آنے کی ہدایت کی گئی ہے علاوہ ازیں فوج کو اسٹینڈ بائی پوزیشن پر تیار رکھا گیا ہے۔ پاک فوج کے دستے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئیک ری ایکشن فورس کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔

    وزارت داخلہ میں ضمنی الیکشن کے موقع پر مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیاہے،مانیٹرنگ سیل صوبائی حکومتوں کے کنٹرول سینٹرز اور وفاقی قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ منسلک ہے، یہاں سے انتخابی حلقوں میں امن و امان کے حوالے سے مسلسل نگرانی کی جائے گی۔

  • آسٹریلوی پچ ایکسپرٹ کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، اسٹیڈیم کی پچ اور گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ کا جائزہ لیا

    آسٹریلوی پچ ایکسپرٹ کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، اسٹیڈیم کی پچ اور گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ کا جائزہ لیا

    آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ماہر پچ کیوریٹر ڈیمیئن ہوف نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق دورے کے دوران ڈیمیئن ہوف نے اسٹیڈیم کی پچ اور گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ کا جائزہ لیا، ساتھ ہی وکٹ اور گراؤنڈ کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والی مشینری کا بھی معائنہ کیا۔

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیغام کیوں جاری کیا؟

    اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے کیوریٹر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ آغا زاہد نے ڈیمیئن ہوف کو بریفنگ دی۔


    یاد رہے کہ ڈیمیئن ہوف 2 ہفتے کے لیے پاکستان آئے ہیں، وہ لاہور کے بعد ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں موجود ٹیسٹ سینٹرز کا بھی دورہ کریں گے ڈیمیئن ہوف 28 جولائی تک پاکستان میں قیام کریں گے 0

    ڈیمیئن ہوف اس فیلڈ میں 26 سال کا تجربہ رکھتے ہیں، وہ پاکستان کے ان چاروں شہروں میں موجود ٹیسٹ سینٹرز کی آؤٹ فیلڈ اور پچ اسکوائرز کا معائنہ کریں گے۔

    یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے

    آسٹریلوی ماہر ڈیمیئن ہوف اپنے دورے کے دوران مقامی کیوریٹرز، کرکٹ ایسوسی ایشنز اور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو تینوں طرز کی کرکٹ کے لیے پچز کی تیاری پر خصوصی لیکچرز دیں گے۔

    ڈیمیئن ہوف کیوریٹرز اور کوچز کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کے لیے پچز کی تیاری پر بھی معلومات فراہم کریں گے۔

    ایشیا کپ کا انعقاد: پاکستان کی سری لنکا کی حمایت کا فیصلہ

  • ضمنی الیکشن میں اب تک  12 افراد کو گرفتار کیا گیا، ڈی آئی جی  آپریشنز لاہور

    ضمنی الیکشن میں اب تک 12 افراد کو گرفتار کیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

    لاہور:ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں اب تک 12 افراد کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ٹاؤن شپ میں ایک مشکوک گاڑی کی چیکنگ کے دوران دوران پستول اور گولیاں ملنے پر پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا، ستوکتلہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے 3 افراد سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔

    ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کوٹ لکھپت ، نصیر آباد اور نشتر کالونی میں چار افراد سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔

    اس سے پہلے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ الکیشن بہت اہم ہیں اور پی ٹی آئی سپورٹر کو تاکید کی تھی کہ وہ باہر نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں

     

    فوج کےجوان پولنگ کےدوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئےذمہ داریاں نبھائیں گے:آئی ایس پی آر

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے آج الیکشن کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج کا دن پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اہم دن ہے۔انہوں نے کہا کہ سب باہر نکلیں اور عمران خان کے امیدوار کو ووٹ دیں، آج تخت لاہور کا فیصلہ ہونا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جو لوگ ہم پر مسلط کیے گئے اور جن کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہوا اور جن لوگوں کی وجہ سے مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا ان لوگوں سے صرف ووٹ کے ذریعے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

     

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ صرف 2 گھنٹے رہ گئے ہیں، عوام ووٹ دینے کیلئے باہر نکلیں، عمران خان نے بہت محنت کی ہے، عمران خان کے امیدوار انکو کامیاب کروائیں۔

    واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ پولنگ جاری ہے، صبح 8 بجے شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

    20 صوبائی حلقوں میں 175 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے، آج کے ضمنی انتخابات ن لیگ اور تحریکِ انصاف کی مقبولیت کا امتحان بھی ہیں۔

     

    ووٹ ڈالتے ہوئے گزشتہ دور میں تبدیلی کےنام پر برپا کی گئی تباہی کےبارے ضرور سوچئےگا،وزیر اعظم

    پنجاب کی پگ کا فیصلہ آج ہو جائے گا، مسلم لیگ ن کو حمزہ شہباز کی وزارتِ اعلیٰ برقرار رکھنے کے لیے مزید 9 نشستوں کی ضرورت ہے، جبکہ پی ٹی آئی مزید 13 نشستوں کی خواہش مند ہے.