Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور: فیکٹری ایریا سے مبینہ طور پر ووٹ خریدنے والا ملزم گرفتار

    لاہور: فیکٹری ایریا سے مبینہ طور پر ووٹ خریدنے والا ملزم گرفتار

    لاہور: پولیس نے فیکٹری ایریا سے مبینہ طور پر ووٹ خریدنے والا ملزم گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : لاہور پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم کو فیکٹری ایریا سے ووٹ خریدنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن سے 200 شناختی کارڈ زبرآمد ہوئے-

    پولیس کے مطابق ملزم خالد سندھو پی پی 168 میں شناختی کارڈز کے ذریعے ووٹ خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پی پی 168 لاہور کی مختلف یوسیز میں ووٹروں کے شناختی کارڈ لےکر انہیں پیسے دئیے ملزم خالد سندھو نے بتایا کہ ان لوگوں کی ڈیمانڈ تھی اور ہر کارڈ کے عوض پیسے دینے کی ڈیل ہوئی تھی، ڈیل یہ تھی کہ ہر کارڈ پر اتنے پیسے دیں تو ووٹ ڈالیں گے، اس لیے کارڈ اکٹھے کیے تھے کہ ہر کارڈ کے عوض کسی کو 2 اور کسی کو 3 ہزار روپے دینے تھے-

    واضح رہے کہ پنجاب کے14 اضلاع کے 20حلقوں میں اہم ترین ضمنی انتخابات کا میدان کل سجے گا۔20 حلقوں میں 175 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 45 لاکھ 79 ہزار 898 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔رجسٹرڈ ووٹرز میں 24 لاکھ 60 ہزار 206 مرد ، 21 لاکھ 19 ہزار 692 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

    20حلقوں کے لیے3ہزار131پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔ مرد پولنگ اسٹیشنز کی تعداد731،خواتین کیلئے700جبکہ1700مشترکہ اسٹیشنز قائم ہیں۔مجموعی طور پر 1900 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیے گئے ہیں۔696پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس،ایک ہزار204حساس قرار دیے گئے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور اور ملتان کے حلقے انتہائی حساس اضلاع قرار دیئے گئے ہیں لاہور کے تمام پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قرار دیا گیا ہے بیلٹ پیپرز کی ترسیل ریٹرننگ افسران تک کردی گئی ہے. آج الیکشن مٹیریل ریٹرننگ افسران کے دفاتر سے پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کیا جائے گا۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، پولیس اور رینجرز کی نفری حساس،انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر ڈیوٹی سر انجام دے گی۔

  • 92 سالہ بھارتی خاتون اپنا آبائی گھر” پریم نیواس” دیکھنے پاکستان پہنچ گئیں

    92 سالہ بھارتی خاتون اپنا آبائی گھر” پریم نیواس” دیکھنے پاکستان پہنچ گئیں

    لاہور: 92 سالہ بھارتی خاتون رینا چھبر اپنا آبائی گھردیکھنے کے لئے پاکستان پہنچ گئیں۔

    باغی ٹی وی : میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے خیرسگالی طورپر بھارتی بزرگ خاتون کو تین ماہ کا ویزاجاری کیا ہے بھارتی بزرگ خاتون اوران کا خاندان راولپنڈی میں رہتا تھا۔ 1947 میں ان کا خاندان پاکستان سے انڈیاچلا گیا، رینا چھبرکی عمراس وقت تقریبا 15 برس تھی پریم نیواس 1935 میں تعمیرکیا گیا تھا اوراس کا نام رینا کے والد بھائی پریم چند چھبرکے نام پر پریم نیواس رکھا گیا۔

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیغام کیوں جاری کیا؟

    رینا چھبر نے سوشل میڈیا پرشیئرکی جانیوالی اپنی ویڈیو میں کہا ہے کہ انہوں نے 2021 میں ویزا اپلائی کیا جو مستردہوگیا اس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پراپنا گھردیکھنے کی خواہش کی اورحناربانی کھرکو بھی ٹیگ کیا حنا ربانی کھرنے فورا پاکستانی ہائی کمیشن کو ویزاجاری کرنے کی ہدایت کی ، نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامورآفتاب حسن خان نے ان سے ملاقات کی اور 90 دن کا ویزا دیا ہے۔

    رینا چھبر ہفتے کی صبح واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں، پاک انڈیا سرحد عبور کرتے ہی ان کی آنکھیں نم ہوگئیں، واہگہ بارڈر سے رینا چھبر راولپنڈی کے لئے روانہ ہوئیں جہاں وہ اپنا آبائی گھر پریم نیواس دیکھیں گی اوراپنی بچپن کی سہیلیوں محلے داروں سے ملاقات کریں گی۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق بزرگ خاتون رینا کا کہنا ہے وہ 75 برس گزرجانے کے باوجود اپنے دل سے اپنے آبائی گھر،اپنے محلے اورگلیوں کونہیں نکال سکیں، انہیں اپنی کئی سہلیاں بھی یاد ہیں انہوں نے 1965 میں پاکستان آنے کے لئے ویزااپلائی کیا تھا مگر پاک بھارت جنگ کی وجہ سے حالات کشیدہ ہونے کے باعث نہیں آسکی تھیں تاہم ایک بارپاکستان اورانگلینڈ کا کرکٹ میچ دیکھنے لاہورآئی تھیں ،اس وقت پاکستان نے بھارتی شہریوں کو میچ کے لئے ویزے جاری کئے تھے۔

    رینا کے مطابق انہوں نے2021 میں کورونا وبا کے دوران سوشل میڈیا پراپنا آبائی گھر پریم نیواس دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر راولپنڈی سے ایک پاکستانی شہری سجاد حیدر نے ان سے رابطہ کیا اورانہیں ان کے آبائی گھر کی تصاویراورویڈیوز سینڈ کی تھیں۔

    ہم مکمل طور پر غیرجانبداری سے کام کر رہے ہیں،الیکشن کمشنر پنجاب

  • خدشہ تھا کہ اسلحہ سے لیس جتھے پختونخوا سے پنجاب آئیں گے،عطا تارڑ

    خدشہ تھا کہ اسلحہ سے لیس جتھے پختونخوا سے پنجاب آئیں گے،عطا تارڑ

    خدشہ تھا کہ اسلحہ سے لیس جتھے پختونخوا سے پنجاب آئیں گے،عطا تارڑ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور اور مقبول گجر پر پنجاب میں داخلے پر پابندی قانونی طور پر لگائی گئی

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پابندی کے باوجود مقبول گجر کی پنجاب داخلے کی کوشش ان کے مذموم مقاصد ظاہر کرتا ہے، مقبول گجر کے پنجاب میں داخلے کے پلان سے ان کے خطرناک ارادے ظاہر ہوگئے ،خدشہ تھا کہ اسلحہ سے لیس جتھے پختونخوا اور آزاد کشمیر سے پنجاب آئیں گے ،ان کا ارادہ تھا کہ ضمنی الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال خراب کریں ،ضمنی الیکشن کے دوران کسی کو بدامنی پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں اسلحہ سے لیس جتھوں کو کسی صورت پنجاب میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا

    صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ اسلحہ سے لیس لوگوں کے خلاف پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر کارروائی کی جائے گی ،اسلحہ کی نمائش کی گئی یا اسلحہ برآمد ہوا تو قانون حرکت میں آئے گا ، اسلحہ بردار لوگوں کو فورا گرفتار کیا جائے گا الیکشن کے دوران امن و امان قائم کرنا پنجاب حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے اسلحہ بردار لوگوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا ،ان کا ارادہ تھا کہ ضمنی الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال خراب کریں

    عثمان بزدار کے گرد بھی گھیرا تنگ،ایک گرفتاری بھی ہو گئی

    عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    بزدار کی رہائشگاہ پر اینٹی کرپشن کے چھاپے

    عثمان بزدار کاجنوبی پنجاب سے مبینہ فرنٹ مین اینٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گیا

    قبل ازیں پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پوراورمقبول گجر کے پنجاب میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے  پنجاب میں داخلے سے پابندی بارے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے مذکورہ رہنماوں کو رواں مال 15 جولائی سے 18 جولائی تک پنجاب میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں حکومتی مداخلت کو روکا جائے،علی امین گنڈاپور کے پنجاب داخلے پر پابندی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،اقدام سے وفاق کے اتحاد اور یگانگت کو بھی نقصان پہنچے گا، علی نے تمام زندگی لاہور میں گزاری ان پر پابندی ماحول خراب کرنے کی کوشش ہے،یہ لوگ انتظامی مداخلت کر کے انتخابات کا ماحول خراب کر رہے ہیں،

  • ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نذیر چوہان کی  پیسے دینے کی ویڈیو آ گئی

    ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نذیر چوہان کی پیسے دینے کی ویڈیو آ گئی

    ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نذیر چوہان کی پیسے دینے کی ویڈیو آ گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں

    حلقہ پی پی 167 میں نذیر چوہان ن لیگ کے امیدوار ہیں، نذیر چوہان نے پی ٹی آئی چھوڑی تھی اور ن لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی، حلقے میں مہم کا وقت گزشتہ شب ختم ہو چکا ہے، اب ن لیگی امیدوار نذیر چوہان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ حلقے کے عوام میں پیسے تقسیم کر رہے ہیں

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نذیر چوہان جیب سے پیسے نکالتے ہیں اور پانچ پانچ ہزار کے نوٹ انکے پاس ہوتےہیں وہ تقسیم کرتے ہیں

    نذیر چوہان کی جانب سے پیسے تقسیم کرنے کی ویڈیو سامنے آنے پر تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا کہ اب ضمیر خریدنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے الیکشن کمیشن کو فوری نوٹس لینا چاہئے،

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب 17 جولائی کو ہوگا۔ پی پی 7راولپنڈی، پی پی83 خوشاب،پی پی90 بھکر ، فیصل آباد کے حلقہ پی پی 97 ، جھنگ میں حلقہ پی پی125 ،127 اور شیخوپورہ میں پی پی 140 پر ضمنی انتخاب ہوگا۔اس کے علاوہ لاہور کی نشست پی پی 158، 167، 168 اور پی پی 170 پر ضمنی انتخاب ہوگا جبکہ ساہیوال میں پی پی202 ، پی پی217 ملتان، لودھراں کے حلقہ پی پی 224 اور 228 پر ضمنی الیکشن ہوگا۔بہاولنگر میں پی پی 237 اور مظفر گڑھ کے 3 حلقوں پی پی 237، 272، 273 پرضمنی انتخاب ہوگا۔ لیہ کے حلقہ پی پی 282 اور ڈیرہ غازی میں پی پی 288 پر بھی ضمنی انتخاب کا میدان سجے گا

    عثمان بزدار کے گرد بھی گھیرا تنگ،ایک گرفتاری بھی ہو گئی

    عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

    عثمان بزدار کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

    بزدار کی رہائشگاہ پر اینٹی کرپشن کے چھاپے

    عثمان بزدار کاجنوبی پنجاب سے مبینہ فرنٹ مین اینٹی کرپشن کے ہتھے چڑھ گیا

  • گدو پاور پلانٹ آتشزدگی، مجرمانہ غفلت پائی گئی، انجینیر امیر ضمیر خان

    گدو پاور پلانٹ آتشزدگی، مجرمانہ غفلت پائی گئی، انجینیر امیر ضمیر خان

    گدو پاور پلانٹ آتشزدگی، مجرمانہ غفلت پائی گئی، سیکرٹری جنرل آئی ای پی انجینیر امیر ضمیر خان

    گدو پاور پلانٹ کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے ،سیکرٹری جنرل آئی ای پی انجینیر امیر ضمیر خان نے انکشاف کیا ہے کہ گدو پلانٹ میں مجرمانہ غفلت پائی گئی ہے گدو پاور پلانٹ میں اسی وجہ سے کروڑوں کا نقصان ہوا اگر بروقت اوورہالنگ کر لی جاتی تو یہ قومی نقصان نہ ہوتا جنوری 22 میں گدو کی تین ٹربائن کی اوور ہالنگ ضروری تھی ڈیڑھ سال پہلے گدو پلانٹ اوورہالنگ کا پراسیس شروع ہونا تھا جس کے لئے بورڈ میں اگست 2020 سے کیس رکھا گیا لیکن عمل درآمد نہ ہو سکا ایک سال سے گدو میں چیف ایگزیکٹو نہیں لگایا گیا جینکوز میں بھی ریگولر چیف ایگزیکٹو نہیں لگایا گیا

    سال ہا سال سے جینکوز میں نان انجنیئر سربراہ براجمان ہے اگر اداروں میں پروفیشنل انجنیئرز لگائے ہوتے یہ حال نہ ہوتا حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زمہ داران کو سزا دی جائے نان انجنیئر ز کی جگہ انجنیئرز کو سرکاری اداروں تعینات کیا جائے واپڈا این ٹی ڈی سی جینکوز میں فوری بورڈز تحلیل کئے جائیں بورڈز میں پروفیشنل ٹیکنیکل افراد لگائے جائیں ۔سرکلر ڈیٹ ختم اور کارکردگی بہتر ہو سکے گی

    ایف بی آر نوٹس کی مہلت ختم،عمران ریاض خان پیش نہ ہوئے

    آپ اتنا مت گھبرائیں،فارن فنڈنگ کیس میں عدالت کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    شک تھا ناجائز اولاد ہے،سفاک باپ نے بیٹی کو ذبح کر دیا

    واضح رہے کہ عید کی چھٹیوں میں ملے کی نااہلی کی وجہ سے گدوپاورپلانٹ مکمل جل کرراکھ بن گیا،اس حوالے سے تخمینہ لگانے والوں کا کہنا ہے کہ قومی خزانےکو20 ارب روپےکا نقصان ہو گیا ہ عید کی رات گدو پاور پلانٹ میں آگ لگنے سے747 میگا واٹ بجلی سسٹم سےنکل گئی آتشزدگی سے گدو پاور پلانٹ مکمل طور پرجل گیا جس کی بحالی میں کئی ماہ لگ سکتےہیں واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    جس وقت آگ لگی گدو پاور پلانٹ میں آگ بجھانے کے آلات نہیں تھے، اس وقت عملہ بھی ڈیوٹی پر نہیں تھا، 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا تھا۔کیا آگ لگانے والے آلات سرے سے ہیں ہی نہیں‌یا پھروقتی طورپرمل نہ سکے یہ بھی ایک حساس معاملہ ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہیں

  • عالمی بینک کی پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری

    عالمی بینک کی پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری

    عالمی بینک نے پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی : عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم صوبہ پنجاب کے لیے فراہم جائے گی، پاکستان کو فراہم کی جانے والی رقم زرعی شعبے کی بہتری اور چھوٹے کسانوں کے منصوبوں کے لیے خرچ ہو گی رقم کی فراہمی کے بعد پاکستان کو پانی کے استعمال میں بہتری اور چھوٹے کسانوں کی آمدنی بڑھانا ہو گی۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل آئی ایم ایف نے بھی پاکستان کے لیے ایک ارب 17 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا یا تھا تاہم پاکستان کو بجٹ میں دی گئی پالیسیوں اور کرپشن کی روک تھام کے لیے سختی سے عمل درآمد کرنا ہو گا۔

    یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی بحالی پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی کوششوں کو سراہا تھا

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ معاہدے کی بحالی کے لیے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وزارت خارجہ کی کوششوں کو بھی سراہتا ہوں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی بحالی بہترین ٹیم ورک کی عمدہ مثال ہے آئی ایم ایف سے معاہدے کے نتیجے میں پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

    پاکستان ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان

  • مریم نواز کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

    مریم نواز کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

    لاہور: پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات سے ایک دن قبل مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    واضح رہے کہ مریم نواز لاہور سمیت مختلف حلقوں میں انتخابی مہم چلا رہی تھیں گزشتہ چند دن میں انہوں نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انتخابی جلسے کیے اور کل انتخابی مہم کے آخری روز بھی انہوں نے جلسے سے خطاب کیا تھا۔

    پنجاب کے 20حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کل بروز 17 جولائی کو ہوگی جس میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے –

    خیال رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کیسز میں تیزی آ گئی اور 10 مریض انتقال کر گئے۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 737 کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر 3.28 فیصد ہو گئی۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 22 ہزار 451 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ کورونا سے متاثرہ 189 مریضوں کی حالت تشویش ناک رہی۔

    دوسری جانب محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے کوروناوائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعداد وشمار جاری کردیئے ،سیکرٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ ہم صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں- گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کیسز 172 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 510,099 ہو چکی ہے اب تک صوبہ بھر میں 494,812 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 1 ہلاکت لاہور سے رپورٹ ہوئی۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل 13,581 تعداد ہو چکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6998 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔صوبہ بھر میں کورونا کےاب تک مجموعی طور پر 11,397,843 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہورسے کورونا وائرس سے 131 جبکہ راولپنڈی سے 12 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد سے 9، سیالکوٹ سے 8 اور سرگودھا سے 8 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان سے 2 جبکہ ساہیوال اور بہاولپور سے 1 ایک کیس رپورٹ ہوا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 2.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 6.6 فیصد، راولپنڈی سے 1.0 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فیصل آباد میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2.4 فیصد، سیالکوٹ میں 2.5 فیصد، سرگودھا سے 1.8فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔ ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے چوتھے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے کوویکسن لگائی گئی ہے۔ عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

  • یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے

    یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے

    قومی کرکٹر یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی اسپنر بن گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گال ٹیسٹ میں یاسر شاہ نے لیجنڈ اسپنر عبدالقادر کا ریکاارڈ توڑ دیا، یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی اسپنر بن گئےانہوں نے یہ اعزاز سری لنکا کے بیٹر اینجلیو میتھوز کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنے نام کیا-

    سال 2014 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے یاسر شاہ نے 47 ٹیسٹ میچز میں یہ اعزاز اپنے نام کیا جبکہ لیجنڈ اسپنرعبدالقادرنے67 ٹیسٹ میچوں میں 236 وکٹیں اپنے نام کیں تھی،تاہم دانش کنیریا بدستور پہلےنمبر پرموجود ہیں جنہوں نے پاکستان کے لئے 61 ٹیسٹ میچز میں 261 وکٹیں حاصل کررکھیں ہیں۔

    یاسر شاہ کی بہترین باؤلنگ 41 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کرنا ہیں ، اس کے علاوہ ٹیسٹ میچز میں دس وکٹیں 3 بار، 16 مرتبہ 5،5 وکٹیں اور 9 مرتبہ 4،4 وکٹیں لینا شامل ہے۔

    یاسر شاہ نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ اگست 2021 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف کھیلا تھا جس کے بعد وہ انگوٹھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، یاسر شاہ نے سری لنکا میں ہی 50 ٹیسٹ وکٹیں مکمل کیں تھی۔

    واضح رہے کہ گال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے پاکستان اور سری لنکا کے مابین دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج صبح پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے شروع ہوا۔

    میچ کے آغاز سے قبل سری لنکن کپتان ڈیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے کوشش ہوگی پہلی اننگز میں بڑا ٹوٹل لگائیں اور پاکستانی ٹیم کو پریشر میں لائیں۔

    اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پاکستان کیلئے آل راؤنڈر سلمان علی آغا ڈیبیو کررہے ہیں جبکہ محمد نواز اور یاسر شاہ قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے فواد عالم سری لنکا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کی فائنل الیون میں شامل نہیں۔

    پاکستان کے اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، یاسر شاہ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

    سری لنکا کے اسکواڈ میں کپتان ڈیموتھ کرونارتنے، اوشادا فرنینڈو، کوشل مینڈس، اینجلو میتھیوز، دھننجایا ڈی سلوا، دنیش چندیمل، نروشن ڈکویلا، رمیش مینڈس، مہیش تھیکشنا، پربت جے سوریا اور کسن راجیتھا شامل ہیں۔

  • پاکستان ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان

    پاکستان ریلوے اور پی آئی اے کے کرایوں میں کمی کا اعلان

    وفاقی وزیر ریلوے اورہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کی اکنامی کلاس اورپی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرویڈیو پیغام میں وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان ریلویز کی اکانومی کلاس اور پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کی دونوں کلاسز پر کرایوں میں 10 فی صد رعایت دی جائے گی کرایوں میں کمی کا اطلاق آج رات بارہ بجے کے بعد سے ہوگا اور فی الحال یہ رعایت اگلے 30 روز کے لیے ہے۔

    پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں غائب


    سعد رفیق نے مزید کہا کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق 17 جولائی سے اگلے 30 روز کے لئے ہوگا کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا۔

    پاکستان ہیومن رائٹس کا سندھ میں نسلی اورسیاسی تناؤ میں اضافے پر تشویش کا اظہار

    وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی آئی اے میں 90 فیصد سے زائد مسافر اکانومی کلاس میں سفر کرتے ہیں اور اکانومی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کا فائدہ اپنے مسافروں تک منتقل کرنے کے لیے کرایوں میں رعایت کا فیصلہ کیا گیا۔

    ایشیا کپ کا انعقاد: پاکستان کی سری لنکا کی حمایت کا فیصلہ

  • بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیغام کیوں جاری کیا؟

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیغام کیوں جاری کیا؟

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے سابق کپتان اور آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کے لیے پیغام جاری کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کھلاڑی کی حیثیت سے پتہ ہے کہ مشکل صورتحال سے کیسے گزرا اور نکلا جاتا ہے، کھلاڑیوں کو ایسے وقت میں سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میں نے کوہلی کے لیے اس لیے پیغام دیا کہ کچھ سپورٹ ہو جائے ویرات کوہلی ایک بہترین کھلاڑی ہے، اس نے بہت کرکٹ کھیلی ہے، ویرات کوہلی کو علم ہے کہ ان چیزوں سے کیسے نکلنا ہے، وقت ضرور لگتا ہے لیکن جتنا سپورٹ کریں گے اتنا اچھا ہے۔

    سری لنکا کے خلاف سیریز سے متعلق کپتان نے کہا کہ سری لنکا میں ہمارا بہت اچھا خیال رکھا جا رہا ہے، سری لنکا کی عوام کرکٹ سے محبت کرتی ہے، آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی لوگوں کا بہت جوش دیکھا، امید ہے کہ اس سیریز میں بھی شائقین اسٹیڈیم میں آئیں گے۔

    بابر اعطم کا کہنا تھا کہ مجھے گال کا گراؤنڈ بہت پسند ہے، سیریز کے لیے اچھی تیاری کی ہے، سری لنکا کی ٹیم ہوم کنڈیشنز میں بہت ٹف ٹیم ہوتی ہے، آسٹریلیا کی سیریز پہلے ہونے سے ہمیں اندازہ ہو گیا کہ کیسی کنڈیشنز ہوں گی، ہم کافی عرصے بعد یہاں کھیلنے آئے ہیں لیکن ہمارا ہوم ورک مکمل ہےیاسر شاہ کا کم بیک ہوا ہے، انہوں نے واپسی کے لیے بہت کام کیا ہے، وہ حریف ٹیم کو ٹف ٹائم دیں گے۔


    دوسری جانب بابر اعظم کے بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے لیے پیغام کے بعد سابق بھارتی کھلاڑی عرفان پٹھان بھی میدان میں آگئے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں عرفان پٹھان نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کے حق میں پیغام پر آپ کو یاد رکھا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ان دنوں ویرات کوہلی آؤٹ آف فارم ہیں جس وجہ سے ان پر تنقید کی جارہی ہے اور انہیں دورۂ ویسٹ انڈیز کے لیے بھارتی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔