Baaghi TV

Category: لاہور

  • ایشیا کپ 2022: سری لنکا سے یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    ایشیا کپ 2022: سری لنکا سے یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ایشیا کپ 2022 ٹورنامنٹ ک سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہبے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اےسی سی) کے عہدیداروں نے سری لنکا میں زیادہ ٹیموں کا ایونٹ ناممکن قرار دے دیا اور اب ٹورنامنٹ منتقلی کا باضابطہ اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

    ایشیا کپ کا انعقاد: پاکستان کی سری لنکا کی حمایت کا فیصلہ

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے موجودہ حالات میں ایونٹ ممکن نہیں ہے جبکہ بھارتی میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ نے بھی ایونٹ کی منتقلی پر اتفاق کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ 27 اگست 2022 سے 11 ستمبر 2022 تک سری لنکا میں شیڈول ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا تھا اور کہا تھا کہ ہم ایشیا کپ شیڈول کےمطابق سری لنکا میں کرانےکی حمایت کرتے ہیں۔

    چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ ایشیا کپ سری لنکا میں ہی ہو، آسٹریلیا کی کامیاب سیریز کے بعد اب ہماری ٹیم بھی سری لنکا میں موجود ہے، تاہم ٹورنامنٹ کے وینیو کا حتمی فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل کو کرنا ہےایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) حکام سے بات ہوئی ہے وہ صورتحال کا جائزہ لے رہے، ان کا ہر فیصلہ قبول کریں گے-

    انہوں نے کہا تھا کہ آئی سی سی کی اہم میٹنگز آئندہ ہفتے ہونے جا رہی ہیں، جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے تو ہم نے ان اہم اجلاسوں کے لیے دو چیزیں ایجنڈے پر رکھی ہیں چیئرمین رمیز راجا کےہمراہ آئندہ ہفتےآئی سی سی کی سالانہ جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کروں گا، یہ اجلاس آئندہ 8 سالہ فیوچر ٹور پروگرام (ایف ٹی پی) کی تیاری کے لیے بہت اہم ہے۔

    یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے

  • بابر اعظم نے جاوید میانداد کا ریکارڈ  توڑ دیا

    بابر اعظم نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑ دیا

    گال: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔

    باغی ٹی وی : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم نے بلے بازی کرتے ہوئے بہترین طریقے سے 10 ہزار رنز مکمل کیے۔

    ون ڈے رینکنگ:بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار،امام الحق نے ویرات کوہلی کو پیچھے…

     

    بابر اعظم نے بین الاقوامی کرکٹ میں 10 ہزار رنز کرنے کے لیے تقریبا 228 اننگی کھیلیں جبکہ اس سے قبل جاوید میانداد نے یہی سنگ میل عبور کرنے کے لیے 240 سے زائد اننگز کا سہارا لیا تھا۔ بابر اعظم نے جاوید میانداد کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔

    واضح رہے کہ سری لنکن کے شہر گال میں سی لنکن ٹیم اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے-

  • پرویز الٰہی کی حمایت سے متعلق خبروں پرن لیگ کے رکن اسمبلی غیاث الدین کا بیان سامنے آ گیا

    پرویز الٰہی کی حمایت سے متعلق خبروں پرن لیگ کے رکن اسمبلی غیاث الدین کا بیان سامنے آ گیا

    پرویز الٰہی کی حمایت سے متعلق خبروں پر مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی غیاث الدین کا بیان سامنے آ گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : لیگی ایم پی اے جلیل شرقپوری کے استعفے کے ساتھ یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ غیاث الدین نے بھی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار پرویز الٰہی کی حمایت کا اعلان کیا ہے تاہم لیگی ایم پی اے غیاث الدین نے اپنے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے پرویز الہٰی کی حمایت کی تردید کر دی ہے۔

    مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی غیاث الدین کا کہنا ہے کہ مجھ سے متعلق چلنے والی خبر غلط ہے، کسی سے ملاقات کی نہ استعفیٰ دینے کا سوچا اور نہ ہی استعفیٰ دوں گا میرا ووٹ پارٹی کی امانت ہے، امانت میں خیانت نہیں کر سکتا۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 22 جولائی کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا الیکشن دوبارہ کرانے کا حکم دے رکھا ہے، پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔

    واضح رہے کہ ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے اسمبلی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے،لیگی رکن اسمبلی جلیل شرقپوری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے چوہدری پرویز الٰہی کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جلیل شرقپوری نے کہا تھا کہ میں پہلے بھی تحریک انصاف میں تھا اب بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہوں، میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں-

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے جلیل شرقپوری کا استعفی منظور کرلیا ہے، جس کے بعد سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے نشست خالی ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔سیکریٹری اسمبلی نے نشست خالی ہونے کے نوٹیفیکیشن کی کاپی الیکشن کمیشن کو ارسال کردی ہے۔

    خیال رہے کہ جلیل شرقپوری نے 2018 کے عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

  • پی ٹی آئی کا مقابلہ ن لیگ سے نہیں انتظامیہ سے ہے،حماد اظہر

    پی ٹی آئی کا مقابلہ ن لیگ سے نہیں انتظامیہ سے ہے،حماد اظہر

    سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پولیس کا رویہ غیر جانبدار اور بالکل مناسب ہے۔

    باغی ٹی وی :پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 پولنگ اسٹیشنز سے شکایات آ رہی ہیں۔ ملت کالج ممتاز آباد سے شکایت آئی ہے اور پولنگ اسٹیشنز کے اندر وہی ایجنٹ ہو جن کے پاس مجاز اتھارٹی ہو۔

    انہوں نے کہا کہ یونین کونسل 62 کے خواتین پولنگ اسٹیشن پر ابھی تک عملہ نہیں پہنچا تاہم پولیس الرٹ دکھائی دے رہی ہے اور پولیس کا رویہ غیر جانبدار اور بالکل مناسب ہے۔ بارش نہ ہو تو اچھا ٹرن آوٹ رہے گا۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 2پولنگ اسٹیشنز سے شکایات آرہی ہیں، ملت کالج ممتاز آباد سے شکایت آئی ہے ، پولنگ اسٹیشنز کے اندر وہی ایجنٹ ہوجن کے پاس مجاز اتھارٹی ہو،پولیس الرٹ دکھائی دے رہی ہے،پولیس کا رویہ غیر جانبدار اور بالکل مناسب ہے،بارش نہ ہو تو اچھا ٹرن آوٹ رہے گا،ووٹر ز جلد از جلد پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ کر ووٹ کاسٹ کریں عمران خان نے فرنٹ فٹ پر پارٹی کی کمپین کی،اس وقت پولنگ پرامن طو رپر جاری ہے،مجھے پی ٹی آئی اس وقت ڈٹی ہوئی نظر آئی،میں نے ہمیشہ کوشش کہ دروغ گوئی سے کام نہ لیا جائے-

    رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے پی پی167 لاہور کا دورہ کیا اورپولنگ کےعمل اور ووٹر زٹرن آؤٹ کو بہتر قرار دے دیا ضمنی انتخابات کےحوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ انتہائی اچھے ماحول میں جاری ہے، چھوٹی موٹی شکایات ہیں لیکن بظاہر ماحول خوشگوار اور موسم بھی ابھی تک ساتھ دے رہا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ مجموعی طور پر ووٹنگ کی شرح بہتر ہے، امید ہے ہم اپنا ہدف حاصل کریں گے، اکا دکا واقعات ہوتے رہتے ہیں لیکن سکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کرنا چاہیے، ہم پر امن لوگ ہیں اور ووٹ کا حق استعمال کریں گے جن لوگوں کا ووٹ ہے فوراً پولنگ اسٹیشن پہنچیں اور فرض ادا کریں، ہمیں خوشی ہے کہ لوگ ووٹ ڈالنے کے لیے خود باہر نکل رہے ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن انتظامی طور پر نااہل ثابت ہوا ہے لیکن فی الحال اسی الیکشن کمیشن پر گزارہ کرنا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما حماد اظہرنے کہا کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ ن لیگ سے نہیں انتظامیہ سے ہے،ہمارے کیمپوں میں کافی رش ہے،امپورٹڈ حکومت کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا، اس وقت ہر جگہ پرامن طریقے سے پولنگ جاری ہے،ابھی تک کہیں سے کوئی شکایت نہیں ملی،یہ الیکشن بیرون قوتوں،پولیس اور انتظامیہ کیخلاف ہے،جگہ جگہ الیکشن کمیشن کی نااہلی دیکھنے کو مل رہی ہے،ہمارا ووٹر پرجوش ہے اور جیت ہماری ہی ہوگی،یہ الیکشن بیرونی قوتوں،پولیس اور انتظامیہ کے خلاف ہے-

    پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں غلامی میں جینا ہے یا حقیقی آزادی سے-

    پی ٹی آئی رہنماعمران اسماعیل نےکہاکہ دھمکی، دھونس، رشوت سےووٹ خریدنا ن لیگ کا پرانا طریقہ واردات ہے ، پنجاب ضمنی الیکشن حقیقی آزادی کی شروعات ہے،عوام امپورٹڈ حکومت کے بیانیہ کومسترد کرکے عمران خان کے ساتھ کھڑےہیں، پنجاب کے عوام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں غلامی میں جینا ہے یا حقیقی آزادی سے-

    اسد عمر نے کہا ہے کہ پولیس ووٹرز کے لیے پریشانی پید اکرنے کی کوشش کررہی ہے،پولیس ووٹنگ کے عمل میں مداخلت کرنے کی کوشش کررہی ہے،علی امین گنڈاپور کو پنجاب آنے سے منع کر دیا گیا،قوم حقیقی آزادی کیلئے کھڑی ہو گئی،عوام کا سمندر پولنگ اسٹیشنز کی طرف جارہا ہے-

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ۔تمام جماعتیں، حکومتی مشینری ایک طرف دوسری طرف عوام ،عمران خان اور پی ٹی آئی، جیت حق کی ہوگی۔

    رہنما پی ٹی آئی شہباز گل نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈی سی او مظفر گڑھ شریف خاندان کا غلام ہے۔ شہباز گل نے دھمکی دی ہے کہ ڈی سی او کو قانون کے اندر رہ کر نشان عبرت بنائیں گے۔

    شہباز گل نے کہا ہے کہ پی پی 272 پولنگ اسٹیشن 44ا ور46 سے ہمارے پولنگ ایجنٹس کو نکالا گیا،ہمارے ایجنٹ کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئی ،دونوں حلقوں میں 10سے15ہزار جعلی ووٹ ڈالے جائیں گے،تحریک کا انتخابی کیمپ متحرک ہے۔

    شہباز گل کے مطابق انہیں خالی ڈبے اور بیلٹ پیپر چیک نہیں کرنے دئیے گئے۔ فارم 46 شفافیت ختم کر دی گئی۔ اب پتہ نہیں اس پولنگ سٹیشن پر کتنے جعلی ووٹ ڈالے جائیں گے۔دھاندلی کا آغاز کر دیا گیا۔

    انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ جن حلقوں میں الیکشن ہیں وہاں سب لوگ اپنا ووٹ کاسٹ کریں اور فراڈیوں پر نظر رکھیں۔

  • پنجاب ضمنی انتخابات:لاہوراور فیصل آباد پولنگ اسٹیشن پر ہنگامہ آرائی

    پنجاب ضمنی انتخابات:لاہوراور فیصل آباد پولنگ اسٹیشن پر ہنگامہ آرائی

    لاہور: گرین ٹاؤن لاہور پولیس نے گجرات شناختی کارڈ کے ساتھ پولنگ سٹیشنوں کی طرف آنے والے 13 افراد کو گرفتار کر لیا ہے-

    باغی ٹی وی : پولیس کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ قربان لائن سکول کے باہر سے پی ٹی آئی کارکن کو حراست میں لے لیا تحریک انصاف کا ورکر امن امان کی صورتحال کو خراب کر رہا تھا تحریک انصان نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے ورکر کو علیم خان کی ایما پر گرفتار کیا گیا ہے-

    دوسری جانب پی پی 168، پی ٹی آئی اور لیگی کارکنوں میں ہنگامہ،پولنگ کا عمل رک گیا لاہور،پولیس نےپی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں کے درمیان ہنگامہ آرائی بند کروادی ،دونوں جماعتوں کے کارکنوں کو اپنے اپنے کیمپوں میں بھیج دیاگیا-

    پولنگ اسٹیشن50،51،53،59اور60 پر پولیس نفری طلب کر لی گئی ایمرجنسی صورتحال میں تعیناتی کیلئے دوسرے اضلاع سے بھی نفری بلائی جاسکتی ہے ولیس فورس کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ پی پی 7،رینجرز کے دستے کلر سیداں کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر پہنچ گئے-


    ذرائع کے مطابق پولیس اور انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق پنجاب بھر میں انتخابی عمل پرامن طور پر جاری ہے لاہور میں ٹرن آؤٹ 7 سے 8 % ہے۔ پنجاب کے دیگر حلقوں میں بھی اب تک ٹرن آؤٹ کم ہے-


    سوشل میڈیا صارف کے مطابق گرین ٹاؤن لاہور پولیس نے گجرات شناختی کارڈ کے ساتھ پولنگ سٹیشنوں کی طرف آنے والے 13 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔ لاہور پولیس اپنا کام بھرپور طریقے سے کر رہی ہے لاہور پولیس نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجرز کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کیا ہے۔ قبل از وقت گشت کا اچھا اثر ہو رہا ہے۔


    پی پی 170 رکھ چندرائے میں پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری امین اور پی ٹی آئی کے ظہیر عباس موقع پر موجود ہیں۔


    ٹرن آؤٹ اب بڑھ رہا ہے زیادہ تر پولنگ سٹیشنوں پر تقریباً 20 فیصد ٹرن آوٹ ہوا۔

    دوسری جانب فیصل آباد ، پی پی 97 ، پولنگ اسٹیشن 72چک 106میں ہنگامہ آرائی ،جھگڑا پولنگ ایجنٹ کے منع کرنے پر ہوا پولیس اہلکاروں اور پولنگ ایجنٹس کی باہر جانے پر تکرار ہوئی

    ڈیرہ غازی خان،خواتین کی بڑی تعداد پولنگ میں حصہ لے رہی ہیں بارش کے باعث پولنگ کا عمل سست روی کا شکار ہے ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے-

    پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ 2 حلقوں میں پولنگ تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے 52 ہزار سے زائد اہلکار و افسران ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

    لاہور کے حلقے پی پی 167 میں پولنگ کے عمل میں تاخیر ہوئی ہے حلقہ پی پی 167 میں پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز پہنچ گئے مگر پولنگ کا عمل وقت پر شروع نہ ہو سکا مذکورہ حلقے میں پولنگ کے عملے کے نہ پہنچنے کی وجہ سے پولنگ بروقت شروع نہیں کروائی جا سکی۔

    الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ پولنگ ایجنٹ کو فارم46 کی کاپی بھی حاصل کر کے اس کی وصولی کی رسید دینی چاہیے،پولنگ ایجنٹ کو پریذائیڈنگ افسر سے لازمی فارم 45 حاصل کرنی چاہیے، پولنگ ایجنٹ کے پاس اختیار نامہ اور اصل قومی شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے-

    ادھر راولپنڈی کے حلقے پی پی 7 کلر سیداں میں وقت پر پولنگ کا آغاز نہ ہو سکاکلر سیداں شہر کے مذکورہ حلقے میں ووٹرز پہنچنا شروع ہو گئے، پولنگ آفیسرز بھی موجود تھے تاہم پولنگ ایجنٹ کے نہ پہنچنے کے سبب پولنگ میں تاخیر ہوئی۔

    صبح 8 بجے شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا 175 امیدواروں میں مقابلہ ہورہا ہے،مسلم لیگ ن کو حمزہ شہباز کی وزارتِ اعلیٰ برقرار رکھنے کے لیے مزید 9 نشستوں کی ضرورت ہے، جبکہ پی ٹی آئی مزید 13 نشستوں کی خواہش مند ہے۔

    جلیل شرقپوری نے اسمبلی سے استعفی دے دیا

    20 حلقوں میں 45 لاکھ سے زائد ووٹرز کے لیے 3131 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جس میں سے 676 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 1194 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

    صوبائی اسمبلی کے 20 حلقوں میں 175 امیدوار میدان میں ہیں لیکن اصل مقابلہ ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ہے پنجاب اسمبلی کے لیے راولپنڈی کے حلقے پی پی 7، خوشاب میں پی پی 83، پی پی 90 بھکر 2، پی پی 97 فیصل آباد 1، پی پی 125 جھنگ، پی پی 127 جھنگ 4 ، پی پی 140 شیخوپورہ کی نشست پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔

    اس کے علاوہ لاہور کے حلقوں پی پی 158، پی پی 167، پی پی 168 اور پی پی 170 پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 202 ساہیوال، پی پی 217 ملتان، پی پی 224 لودھراں ون اور پی پی 228 لودھراں 5، پی پی 237 بہاولنگر، پی پی 272 مظفر گڑھ 5، پی پی 273 مظفر گڑھ 6، پی پی 282 لیہ اور پی پی 288 ڈیرہ غازی خان میں بھی ضمنی انتخاب کا میدان سج گیا ہے۔

    پی پی 158 میں ن لیگ کے رانا احسن شرافت اور پی ٹی آئی کے اکرم عثمان درمیان مقابلہ ہے، پی پی 167 میں ن لیگ کے نذیر چوہان پی ٹی آئی کے شبیر گجر کے مدِ مقابل ہیں، پی پی 168 میں ن لیگ کے اسد کھوکھر کا پی ٹی آئی کے نواز اعوان سے ٹاکرا ہے، پی پی 170 میں ن لیگ کے امین ذوالقرنین پی ٹی آئی کے ظہیر کھوکھر سے مقابلہ ہے۔

    پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات: آج کانٹے دار مقابلے ہوں گے

    ملتان میں پی ٹی آئی کے زین قریشی اور مسلم لیگ ن کے سلمان نعیم آمنے سامنے ہیں، پیپلز پارٹی نے بھی اپنا پورا وزن مسلم لیگ ن کے پلڑے میں ڈال دیا، کہوٹہ، بھکر، خوشاب، مظفر گڑھ، ڈیرا غازی خان اور ساہیوال میں بھی ٹکر کے مقابلے متوقع ہیں۔

    الیکشن کے دوران امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ رینجرز اور ایف سی کو بھی تعینات کیا گیا ہے جبکہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے دستے کوئیک ری ایکشن فورس کی حیثیت سے ڈیوٹی دیں گے۔

    وزارت داخلہ میں بھی ضمنی الیکشن کے لیے امن و امان مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے، مانیٹرنگ سیل ناخوشگوار واقعے پر فوری ریسپانس کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولنگ اسٹیشنز میں اے کیٹیگری کے 676، بی کیٹیگری کے ایک ہزار 197 اور سی کیٹیگری کے ایک ہزار 258 اسٹیشنز شامل ہیں اور سیاسی جماعتوں کے ایک ہزار سے زائد کارکن و امیدواران سے شورٹی بانڈز لیے گئے ہیں۔

    خواتین کے پولنگ بوتھوں پر لیڈی پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ حساس اضلاع میں اینٹی رائٹ اور ریزور فورس کے اضافی دستے اسٹینڈ بائی ہیں۔ پر امن انتخابات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مکمل شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے گی جبکہ اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ، لڑائی جھگڑے اور مخالفین کے کیمپ اکھاڑنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

    لاؤڈ اسپیکر ایکٹ سمیت ہر قسم کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس ہو گا اور نقص امن کا باعث بننے والے عناصر قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور مانیٹرنگ آفیسرز پرتشدد واقعات کا نوٹس لیں، قانون کے تحت فوری بلا امتیاز سخت کارروائی ہوگی، قانون کی خلاف ورزی اور پر تشدد واقعات کی بالکل اجازت نہیں ہوگی،اپنا ووٹ اپنی پسند کے امیدواروں کے حق میں ضرور استعمال کریں-

    چیف ایکشن کمشنر نے کہا کہ جہاں پر ضروری ہو وہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کریں،کہیں الیکشن کمیشن مجاز اتھارٹی ہے تو کیس کو فوری طور پر الیکشن کمیشن بھجوایا جائے-

    لودھراں میں پی پی 228 میں آزاد امیدوار پیر رفیع الدین شاہ نے ووٹ کاسٹ کردیا،پیر رفیع الدین شاہ نے مہر آباد میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا-

    ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر لاہور نذر عباس نے کہا کہ ایف سی کے 3 سو جوان لاہور پولیس کے ڈسپوزل پر ہیں، ووٹرز بلا خوف اور بلا تعطل اپنا حق رائے دہی استعمال کریں،کسی قسم کا اسلحہ اور موبائل فون پولنگ اسٹیشنز کے اندر لے جانے کی اجازت نہیں-

    پی پی83،ڈی پی او خوشاب اسد اعجاز ملہی نے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا ،،ڈی پی او ڈاکٹراسداعجازملہی نے سیکیورٹی امور کا جائزہ لیا، 3ہزار سے زائد پولیس افسر اور جوان ڈیوٹی پر مامور ہیں جبکہ راولپنڈی،حلقہ پی پی 7 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 77 پر میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا ہے-

  • جلیل شرقپوری نے اسمبلی سے استعفی دے دیا

    جلیل شرقپوری نے اسمبلی سے استعفی دے دیا

    لاہور:ضمنی انتخاب سے قبل ن لیگ کو بڑا دھچکا: ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل احمد شرقپوری مستعفی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی جلیل شرقپوری نے اسمبلی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے، جلیل احمد شرقپوری کے استعفے کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

    لیگی رکن اسمبلی جلیل شرقپوری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے چوہدری پرویز الٰہی کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جلیل شرقپوری نے کہا کہ میں پہلے بھی تحریک انصاف میں تھا اب بھی تحریک انصاف کے ساتھ ہوں، میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

     

     

    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے جلیل شرقپوری کا استعفی منظور کرلیا ہے، جس کے بعد سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے نشست خالی ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔سیکریٹری اسمبلی نے نشست خالی ہونے کے نوٹیفیکیشن کی کاپی الیکشن کمیشن کو ارسال کردی ہے۔

    خیال رہے کہ جلیل شرقپوری نے 2018 کے عام انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 شیخوپورہ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

  • پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات: آج کانٹے دار مقابلے ہوں گے

    پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات: آج کانٹے دار مقابلے ہوں گے

    لاہور:پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں کے ضمنی انتخابات میں آج ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات: آج کانٹے دار مقابلے ہوں گے

    صوبے کے 14 اضلاع کے ضمنی انتخابات میں 175 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔ 20 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 45 لاکھ 79 ہزار 898 ہے جن کیلئے 3 ہزار 131 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

    676 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور ایک ہزار194پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

    ضمنی انتخاب کے دوران امان و امان کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب رینجرز کے د ستے گشت کریں گے اور فوج اسٹینڈ بائی پوزیشن پر ہوگی۔

    پنجاب اسمبلی کے کن حلقوں میں ضمنی انتخاب ہوگا؟
    پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخابات راولپنڈی کے حلقے پی پی 7، خوشاب میں پی پی 83، پی پی 90 بھکر 2، پی پی 97 فیصل آباد 1، پی پی 125 جھنگ، پی پی 127 جھنگ 4 ، پی پی 140 شیخوپورہ کی نشست پر ہوں گے۔

    اس کے علاوہ لاہور کے حلقوں پی پی 158، پی پی 167، پی پی 168 اور پی پی 170 پر ووٹ ڈالیں جائیں گے۔

    پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 202 ساہیوال، پی پی 217 ملتان، پی پی 224 لودھراں ون اور پی پی 228 لودھراں 5، پی پی 237 بہاولنگر، پی پی 272 مظفر گڑھ 5، پی پی 273 مظفر گڑھ 6، پی پی 282 لیہ اور پی پی 288 ڈیرہ غازی خان میں بھی ضمنی انتخابات ہوں گے۔

    ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے اور ن لیگ نے پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ ہونے والے ارکان کو ٹکٹ دیے ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ ضمنی انتخابات بہت دلچسپ ہیں جس میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے کیلئے ن لیگ کی 20 میں سے 9 نشستوں پر کامیابی ضروری ہے۔

    خیال رہے کہ 20 مئی کو الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کا ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کردیا تھا۔ڈی سیٹ کیے جانے والے 20 ارکان کی جنرل نشستوں پر ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔

  • سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی‘ مختلف کالعدم تنظیموں کے6مبینہ دہشت گرد گرفتار

    سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی‘ مختلف کالعدم تنظیموں کے6مبینہ دہشت گرد گرفتار

    لاہور:کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کارروائی کر کے مختلف کالعدم تنظیموں کے6 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے۔ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے رواں ہفتے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 14 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکیے جس میں 14 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے دوران مختلف کالعدم تنظیموں کے6 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے اسلحہ‘ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعی مواد برآمد کر لیا-

    ترجمان نے کہاکہ گرفتار مشتبہ افراد کے قبضہ سے 1155 گرام دھماکہ خیز مواد‘ 24.6 فٹ حفاظتی فیوز‘ 4 ڈیٹونیٹرز،1 آئی ای ڈی بم،4 دستی بم، 36340 روپے نقدی‘کالعدم تنظیم کی ایک رسید بک‘ 1700 گرام چرس اور ایک 1 میچ باکس برآمد کر کے مقدمات درج کروا دیئے گئے ہیں۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے669 کومبنگ آپریشنز کیے گئے‘ ان آپریشنز کے دوران25255 افراد کو چیک جبکہ63 مشتبہ افراد کو گرفتار56ایف آئی آر درج جبکہ29 بازیابیاں کی گئیں۔ترجمان نے مزید کہاکہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پوری مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اور دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی‘ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر کال کریں۔

  • صاف اور شفاف انتخابات کا راگ الاپنے والے پی ٹی آئی رہنما ووٹ خریدنے لگے

    صاف اور شفاف انتخابات کا راگ الاپنے والے پی ٹی آئی رہنما ووٹ خریدنے لگے

    صاف اور شفاف انتخابات کا راگ الاپنے والے پی ٹی آئی رہنما ووٹ خریدنے لگے.

    پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے لاہور کے حلقہ پی پی 168 سے ایک شخص سے شناختی کارڈ ملنے کے معاملے پر زیرحراست شخص کی پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کے ساتھ مبینہ واٹس ایپ گفتگو لیک ہوگئی۔

    ملزم نے پی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت عباس سے مبینہ طور پرگفتگو کی۔ ملزم نے گزشتہ رات تمام شناختی کارڈزمبینہ طور پر فرخ حبیب کو واٹس ایپ کے ذریعے بھیجے۔

    پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے گرفتار ملزم خالد سندھو کو29 جون 2022میں واٹس ایپ میسیج کیا اور میسج میں اینا نام بتایا اورپی ٹی آئی رہنما حافظ فرحت کا حوالہ دیا،یعنی حافظ فرحت نے ملزم خالد سندھو اور فرخ حبیب کا رابطہ کرایا،چیٹ کے مطابق خالد سندھو نے اپنا تعارف کرایا اور کہا کہ میں آپ کو کہاں دیکھ سکتا ہوں،فرخ حبیب نے جواب کہ آپ وائے بلاک آجائیں ،ملزم خالد سندھو پی پی 168 میں فرخ حبیب کو جا کر ملا ہے اور بعد میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ملزم کو اپنے گھر کی لوکیشن بھی بھیجی ہے اور کہا کہ آپ اس لوکیشن پر آجائیں،ملزم فرخ حبیب کو تصاویر بھی بھیجتا رہا ہے، جس کے بعد ان کے درمیاں چیٹنگ اور فون کالز ہوتی رہی ہیں،ملزم نے گزشتہ رات فرخ حبیب کو تمام شناختی کاردز کےعکس وٹس ایب کئے.جو ملزم نے مبنیہ طور پر فرخ حبیب کے کہنے پر خریدے تھے،ملزم نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ وہ مینارٹی ونگ کے 2 ہزار کارڈز اب تک خرید چکا ہے اور وہ تمام لوگ پیسے لینے کے بعد کارڈز فریز کرنے کا بھی کہ رہے ہیں، اپنے آخری پیغام میں ملزم نے کہا کہ وہ 7 ہزار کاردزخریدر چکا ہے.

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 168 میں پکڑے جانے والے شناختی کارڈز کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

    لاہور کی فیکٹری ایریا پولیس نےخالد سندھو نامی پی ٹی آئی کے ایک کارکن کو گرفتار کیا ہے، جس کے قبضے سے 200 شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم خالد سندھو پی پی 168 میں شناختی کارڈز کے ذریعے ووٹ خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے بتایا کہ انہوں نے پی پی 168 کی مختلف یوسیز کے ان افراد کو 2 سے 3 ہزار روپے فی ووٹرز دینا تھے اور ان لوگوں سے ووٹ خرید کر پی ٹی آئی کو ڈلوانا تھے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکن کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے پی پی 168 میں مخلتف یوسیز میں ووٹروں کے شناختی کارڈ لے کر انہیں پیسے دیے۔

  • پنجاب کے ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی ضروری ہے،چیف الیکشن کمشنر

    پنجاب کے ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی ضروری ہے،چیف الیکشن کمشنر

    لاہور: چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجا کا کہنا ہے کہ ووٹرز کی حفاظت کے لئے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں فوج کی تعیناتی ضروری ہے۔

    باغی ٹی وی : انہوں نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو سیکورٹی اورانتظامات کا جائزہ لینے کے لئے لاہور کیمپ آفس قائم کرنے کی ہدایت کی دوسری جانب سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان لاہور پہنچ گئے ضمنی انتخابات کے لئے سیکورٹی اورالیکشن انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے صوبائی الیکشن کمشنر کے دفترمیں کیمپ آفس قائم کردیا گیا ہے۔

    وزارت داخلہ نےالیکشن کمیشن کی درخواست پرضمنی انتخابات کےموقع پر 2000 ایف سی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ امن و امان کی ممکنہ صورت حال کے باعث کیا گیا۔ الیکشن کے دوران کسی قسم کی بدامنی برداشت نہیں کی جائے گی اورتخریبی عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے گی تمام ریاستی اداروں کی بھرپور مدد حاصل ہے۔ بہتر انتظامات اور مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ عوام بلا خوف و خطر گھر سے باہر نکلیں اور ووٹ ڈالیں-

    قبل ازیں الیکشن کمشنر پنجاب سعید گل نے کہا تھا کہ ہم نے قانون و آئین کے تحت کام کرنا ہے اور ہم مکمل طور پر غیرجانبداری سے کام کر رہے ہیں پولیس تعینات ہے اور رینجرز کیو آر ایف کی صورت میں موجود ہو گی جب کہ تمام نتائج کے لیے لاہور کے کیمپ آفس میں بڑی اسکرین لگائی گئی ہے اور تمام آر اوز کے پاس پریزا ئیڈ نگ افسران واٹس ایپ پر فارم 45 بھیجیں گے۔

    الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا تھا کہ ہم نے قانون و آئین کے تحت کام کرنا ہے اور ہم مکمل طور پر غیر جانبداری سے کام کر رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن پر جو الزامات لگائے جارہے ہیں اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، تمام آر اوز کے کیمپ آفس سے پریزائیڈنگ افسران سامان لے کر جائیں گے اور تمام پولنگ اسٹیشنز پر سامان لے جانے کے لیے سیکیورٹی کی الگ الگ گاڑیاں ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب پلین ایریا ہے پولنگ اسٹیشنز کا زیادہ سے زیادہ فاصلہ ایک گھنٹہ ہو گا اس لیے نتائج میں تاخیر نہیں ہو گی اور پریزائیڈنگ افسر وٹس ایپ پر نتائج بھیج دیں گے لیکن اگر پریزائیڈنگ افسر وٹس ایپ پر نہیں بھیج سکتا تو آر او آفس پہنچ جائے گا۔