Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب حکومت کی جانب سے 57000 گھروں کی تعمیر کا منصوبہ

    پنجاب حکومت کی جانب سے 57000 گھروں کی تعمیر کا منصوبہ

    پنجاب حکومت کی جانب سے 57000 گھروں کی تعمیر کا منصوبہ سامنے آگیا-

    ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبے کے تحت محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے زیرانتظام سستی رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گیز،پنجاب بھر کے 21 اضلاع میں سرکاری زمینوں پر رہائش گاہوں کی تعمیر کی جائے گی،پہلے مرحلے میں 20000 رہائشگاہوں کی تعمیر کیلئے صوبہ بھر میں 41 سائٹس کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

    رہائش گاہیں آسان اقساط پر مستحق افراد کو دی جائیں گی،منصوبہ 5 سال میں مکمل کر لیا جائے گا،رہائش گاہیں ورلڈ بینک اور پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے تعمیر کی جائیں گیز،تعیمرات کے دوران معیار کی جانچ اور منصوبے کی نگرانی باقاعدگی سے یقینی بنائی جائے گی،منصوبہ صوبائی کابینہ کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    جج سندھ ہائیکورٹ کے بیٹے کے قتل کا ملزم سپریم کورٹ سے بری

    بیوی کا حق نان نفقہ ازدواجی تعلقات یا رخصتی سے مشروط نہیں، سپریم کورٹ

    ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی نے پاکستان کو نگرانی کی فہرست سے نکال دیا

  • پنجاب سیلاب: اموات کی تعداد 100 کے قریب، تقریباً 45لاکھ افراد متاثر،2300 سے زائد دیہات متاثر

    پنجاب سیلاب: اموات کی تعداد 100 کے قریب، تقریباً 45لاکھ افراد متاثر،2300 سے زائد دیہات متاثر

    پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باعث اموات کی تعداد 97 تک پہنچ گئی جبکہ اب تک 45 لاکھ 98 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی،ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق دریائے راوی، ستلج اور چناب میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث ساڑھے 4ہزار سے زائد موضع جات متاثر ہوئےدریائے چناب میں سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 2335 موضع جات، ستلج میں 672 موضع جات اور راوی میں 1482 موضع جات متاثر ہوئے۔

    ریلیف کمشنر نبیل جاوید کے مطابق سیلاب میں پھنس جانے والے 24 لاکھ 51 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 396 ریلیف کیمپس اور 490 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں،مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 405 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں 19 لاکھ ایک ہزار جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

    ہڑپہ کی کھدائی کی 100 ویں سالگرہ، پنجاب حکومت کا بڑا اعلان

    ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق منگلا ڈیم 93 فیصد جبکہ تربیلا ڈیم 100 فیصد تک بھر چکا ہے۔ دریائے ستلج پر موجود انڈین بھاکڑا ڈیم 88 فیصد تک بھر چکا ہے، پونگ ڈیم 94 فیصد جبکہ تھین ڈیم 89 فیصد تک بھر چکا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

    برطانوی ہائی کمشنر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، سیلاب متاثرین کے لیے تعاون کا اعلان

  • قومی سلامتی کے بیانیہ پر عمران کے وار کا حقیقت پر مبنی جواب

    قومی سلامتی کے بیانیہ پر عمران کے وار کا حقیقت پر مبنی جواب

    فتنہ الخوارج سے بات چیت کبھی کامیاب نہیں ہوئی؛ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے ساتھ ہر "امن معاہدہ” الٹا نقصان دہ ثابت ہوا ہے۔ یہ بالکل پاگل پن کی آئن سٹائن والی تعریف یے: ایک ہی کام بار بار کرنا اور مختلف نتیجے کی امید رکھنا۔

    یہ دعویٰ کرنا کہ غیر ملکی طاقتیں ہمیں فوجی آپریشن پر مجبور کر رہی ہیں محض عوامی فریب ہے۔ ٹی ٹی پی ایک اندرونی خطرہ ہے، کوئی بین الاقوامی سازش نہیں، البتہ علاقائی سازش اس صورت ضرور ہے کہ انکا پشت بان بھارت ہے، اسلئے انہیں ختم کرنے میں ہی عوام کا تحفظ ہے.

    دہشت گردی کی جنگ میں 95 فیصد سے زائد جانی نقصان فتنہ الخوارج کے ہاتھوں ہوا۔ یہ حقیقت سمجھنی ہوگی کہ کسی بھی بیرونی دشمن سے زیادہ نقصان ان خوارج نے پہنچایا.

    افغانستان کھلے عام ٹی ٹی پی کے کیمپ آباد کئے بیٹھا ہے اور کمانڈرز کو پال رہا ہے۔ یہ اب کوئی راز نہیں۔

    2021 کے بعد سے پاکستان میں دہشت گردی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے؛ اور 2017 کے بعد سے کوئی بڑا فوجی آپریشن نہیں ہوا۔ تو کوئی منصوبہ نہیں ہونا چاہئے یا ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے رہیں اور لاشیں گنتے رہیں ؟

    اور یہ “اینٹی طالبان لابی” آخر کیا بلا ہے؟ کیا عمران یہ کہنا چاہتا ہے کہ آپ اب طالبان کے حامی ہیں؟ یہ کتنا فاسق نظریہ ہے۔

    افغانستان برادر مسلم ملک سے زیادہ اب ایک مخالف ریاست ہے جس نے کبھی پاکستان کے وجود کو تسلیم نہیں کیا اور آج بھی ہمارے آدھے علاقے پر دعویٰ کرتا ہے۔

    افغان مہاجرین قومی سلامتی کے لئے خطرہ بنتے جارہے ہیں۔ ان میں سے بہت سے کھلم کھلا "گریٹر افغانستان” کی حمایت کرتے ہیں اور "پاکستان زندہ باد” کہنے سے بھی انکار کرتے ہیں۔ ہمیں سب کو نہیں نکالنا لیکن یہ تسلیم تو کرنا ہوگا کہ ایک بڑا حصہ فوری طور پر واپس جانا چاہیے۔

    عمران نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں جو کچھ لکھا وہ گمراہ کن یا بالکل جھوٹ ہے۔ افسوسناک ہے کہ قومی سلامتی کو سیاسی کھیل بنا دیا گیا ہے. فتنہ الخوارج کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنا آخر کس طرح حل ہے؟ یہ کوئی "آزاد خارجہ پالیسی” نہیں بلکہ قومی خودکشی ہے.

  • پنجاب: سیلاب سے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے با اختیار کمیٹی بنانے کا فیصلہ

    پنجاب: سیلاب سے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے با اختیار کمیٹی بنانے کا فیصلہ

    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے سیلاب سے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے با اختیار کمیٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

    کمیٹی سیلاب سے بچاؤ کے لیے سفارشات بھی مرتب کرے گی جبکہ زرعی اجناس کو پہنچنے والے نقصان اور ازالہ کا بھی جائزہ لے گی۔ کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے اراکین شامل ہوں گے،پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کمیٹی کے ٹی او آر بنانے میں مصروف ہےکمیٹی ماہرین کو بھی طلب کرے گی اور متاثرین کی بحالی کے لیے سفارشات مرتب کرے گی، کمیٹی ریسکیو آپریشن پر بھی بریفنگ لے گی،سیکریٹری زراعت، سیکریٹری لائیو، سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ڈائریکٹر جنرل پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور سیکریٹری خزانہ کو بھی بلایا جائے گا۔

    صدر حکومتی دعوت پر چین کے 10 روزہ دورے پر کل روانہ ہوں گے

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی پی ٹی آئی ارکان مستعفی

    ڈیڑھ ارب روپے کے فراڈ میں ملوث بینکار اور پی آئی اے کا نائب قاصد گرفتار

  • وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا

    وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا

    بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر 37 سالہ،وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈنے وقاص مقصود کے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے کا اعلان کیاوقاص مقصود نے 2011 سے 2023 تک 81 فرسٹ کلاس میچز، 56 لسٹ اے میچز اور 68 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے،وقاص مقصود نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کی نمائندگی کی۔

    وقاص مقصود نے نومبر 2018 میں د بئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کی نمائندگی کی، وقاص مقصود ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں پاکستان کی جانب سے کھیلنے والے 80 ویں کھلاڑی تھے، انہوں نے 1.5 اوورز میں 21 رنز دے کر 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

    خیبرپختونخوا حکومت کی مختلف حکمتِ عملیوں نے انسداد دہشتگردی کی کوششوں کو پیچیدہ بنا دیا،رپورٹ

    اسرائیلی حملہ: وزیراعظم ہنگامی دورے پر قطر پہنچ گئے، محمد بن سلمان کی آمد بھی متوقع

    ہندوؤں کا نعرہ نہ لگانے پر مسلم اداکار کو گرل فرینڈ سمیت جان سے مار دینے کی دھمکیاں

  • آٹے کی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،عظمیٰ بخاری

    آٹے کی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ،عظمیٰ بخاری

    لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مصنوعی قلت پیدا کر کے آٹے کی قیمت نہیں بڑھانے دیں گے۔

    پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سیلابی صورتحال ہے اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلابی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز آج بھی قوم کی خدمت میں مصروف ہیں، سیلابی صوتحال کے دوران میڈیا کا کردار مثبت رہا تاہم کچھ لوگوں نے سیلابی کیفیت کو سنجیدہ نہیں لیا اور سیلاب پر سیاست کرنا نامناسب ہے، ہیڈ محمد والا پر پانی کی صوتحال کنٹرول میں ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرائیویٹ کشتیوں کے زائد معاوضے پر نوٹس لے لیا ہے اور سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کشتیاں سرکاری نگرانی میں چلائی جائیں گی، پرائیویٹ کشتیوں کے مالکان متاثرین سے ہزاروں روپے مانگ رہے ہیں تاہم اب پرائیویٹ کشتیوں کے مالکان کو ادائیگی حکومت پنجاب کرے گی-

    انہوں نے کہا کہ متاثرین سے لوٹ مار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی، ملتان میں 319 کشتیاں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، اور گزشتہ روز کشتی ڈوبنے کا واقعہ سامنے آیا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنر جلالپور کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور مکرم خان کو نیا اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیروالہ تعینات کیا گیا ہے۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ جلالپور پیروالا میں صورتحال سنگین ہے۔ تاہم ریسکیو اور انخلا کا عمل جاری ہے حکومت کی کوتاہی کی نشاندہی کریں تاکہ ہم ازالہ کریں، پنجاب میں سیلاب کے باعث 4 ہزار سے زائد موضع جات اور 42 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں سے تقریباً 22 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہےسیلابی صورتحال میں 17 لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، اور 396 ریلیف اورمیڈیکل کیمپس لگائے گئے ہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی سیلاب متاثرین کی مدد کی جا رہی ہے۔

    آٹے کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آٹے کی سرکاری قیمت کو ہر حال میں لاگو کیا جائے گا اور مصنوعی قلت پیدا کر کے آٹے کی قیمت نہیں بڑھانے دیں گے خانیوال میں گندم بروقت منتقل نہ کرنے پر خراب ہوئی، آٹے کی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور پنجاب میں گندم کی کسی قسم کی کوئی کمی نہیں اور نہ ہی گندم کی قیمت میں کمی آئی ہے، آٹے کی قیمت کو آویزاں کرنا لازمی ہے ، نہ کرنے پیرا فورس کوکارروائی کی ہدایات دی ہیں، گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع کمانے نہیں دیا جائے گا۔

  • پنجاب حکومت نے ریسکیو آپریشنز کے لیے جدید ایئرلفٹ ڈرون حاصل کر لیا

    پنجاب حکومت نے ریسکیو آپریشنز کے لیے جدید ایئرلفٹ ڈرون حاصل کر لیا

    پاکستان میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے لیے بڑا سنگ میل عبور کر لیا گیا ہے، حکومت پنجاب نے سیلاب متاثرین کو امداد پہنچانے اور محفوظ مقام تک منتقل کرنے کے لیے جدید ایئرلفٹ ڈرون حاصل کر لیا۔

    یہ ملک کی پہلی ایمرجنسی ایئرلفٹ ڈرون سروس قرار دی جارہی ہے، جو دو سو کلوگرام تک وزنی شخص کو اٹھا کر محفوظ مقام تک منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔سیکرٹری داخلہ پنجاب کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی بدولت ناقابل رسائی اور خطرناک مقامات سے بھی متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا جا سکے گا۔ سول ڈیفنس کے لیے مزید 10 ایئرلفٹ ڈرونز خریدنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ ڈرون کی ٹیسٹ فلائیٹس لاہور میں کامیابی سے مکمل کر لی گئیں، جس کے بعد سیکرٹری داخلہ نے اسے جنوبی پنجاب کے لیے ملتان بھجوانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ریسکیو آپریشنز میں انقلابی تبدیلی آئے گی اور متاثرین تک بروقت مدد پہنچانا ممکن ہوگا۔

    جلالپور پیر والا:وزیر اعلیٰ مریم نواز کا دورہ، سیلاب متاثرین کے دکھ درد میں شریک

  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر 6 شہروں میں ریسکیو آپریشن کے لیے مزید سامان روانہ

    وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر 6 شہروں میں ریسکیو آپریشن کے لیے مزید سامان روانہ

    لاہور (باغی ٹی وی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ جنوبی پنجاب کے چھ شہروں ملتان، مظفرگڑھ، رحیم یار خان، بہاولپور اور لودھراں میں ریسکیو آپریشن کے لیے مزید سامان اور افرادی قوت روانہ کر دی گئی ہے۔

    ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ملتان میں متاثرین کی امداد کے لیے 108 کشتیاں، 109 ربڑ بوٹس اور 1130 لائف جیکٹس پہنچا دی گئیں۔ مظفرگڑھ میں 57 کشتیاں، 53 ربڑ بوٹس اور 683 لائف جیکٹس، رحیم یار خان میں 47 کشتیاں، 44 ربڑ بوٹس اور 519 لائف جیکٹس جبکہ بہاولپور میں 38 کشتیاں، 40 ربڑ بوٹس اور 519 لائف جیکٹس فراہم کی گئی ہیں۔ اسی طرح لودھراں میں 19 کشتیاں، 18 ربڑ بوٹس اور 546 لائف جیکٹس متاثرہ عوام کے لیے بھیجی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر 119 سے زائد بوٹ آپریٹرز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

    ادھر جلالپور پیر والا کی نواحی بستی بہاراں کے حفاظتی بلوچ واہ فلڈ بند میں اچانک شگاف پڑنے کے بعد ہنگامی انخلا شروع کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر موقع پر پہنچ گئے جبکہ پاک فوج، انتظامیہ اور اریگیشن ٹیمیں شگاف پُر کرنے اور امدادی سرگرمیوں کے لیے مصروف عمل ہیں۔

    انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں نے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے پانچ دیہات میں اعلانات کے ذریعے انخلا کا عمل شروع کیا۔ اہلکار گھروں کے دروازوں پر دستک دے کر شہریوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

  • پاکستان اسلامک کونسل کی قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

    پاکستان اسلامک کونسل کی قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت

    پاکستان اسلامک کونسل کی قطر پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت ۔ یہ حملہ صرف قطر پر ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام پر ہے ، اسرائیلی جارحیت کے سامنے بند نہ باندھا گیا تو کوئی بھی مسلم ملک محفوظ نہیں رہے گا ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان اسلامک کونسل کے چئیرمین اور جامعہ سعیدیہ سلفیہ کے پرنسپل ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملہ عالمی قوانین، انسانی حقوق اور اخلاقی اقدار کی کھلی خلاف ورزی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین ترین خطرہ ہے۔ اسرائیل نہ صرف مسلمانوں کے خون سے کھیل رہا ہے بلکہ اقوامِ عالم کے امن کو بھی داو پر لگا رہا ہے۔ اسرائیلی حکومت کی درندگی اور بربریت اب کسی ایک ریاست تک محدود نہیں رہی بلکہ یہ رویہ پورے خطے کو لپیٹ میں لینے کی سازش ہے۔ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی مظلوموں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ اگر اب بھی دنیا نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو ایک نئی عالمی تباہی کے دروازے کھل سکتے ہیں، جس کا نقصان صرف مشرقِ وسطیٰ ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو بھگتنا پڑے گا۔انھوں نے کہا کہ یہ وقت امتِ مسلمہ کے باہمی اتحاد اوربیدار ہونے کا ہے۔ مسلم حکمرانوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ امریکہ اور یہود و نصاریٰ کبھی بھی مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔ ان کے وعدے، معاہدے اور دوستی کی باتیں محض فریب اور دھوکہ ہیں۔ اصل راستہ صرف قرآن و سنت کی رہنمائی اور مسلمانوں کی باہمی اتحاد و یکجہتی میں ہے۔اگر مسلمان آج بھی ایک صف میں کھڑے ہو جائیں سیسہ پلائی دیوار بن جائیں باہمی اختلافات ختم کردیں تو دنیا کی کوئی طاقت ان کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔ آج ہمیں غیرتِ ایمانی جگانے اور باہمی اتحاد وا تفاق کی ضرورت ہے، کیونکہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مسلمان اپنے دین سے وابستہ ہوئے،انھیں عزت وکامیابی ملی اور اللہ تعالیٰ نے انہیں فتح و نصرت عطا کی ہے ۔قطر پر اسرائیلی حملہ مسلمانوں کے باہمی اختلافات کا شاخسانہ ہے ۔ یہود کے عزائم کبھی ڈھکے چھپے نہیں رہے وہ عظیم تر اسرائیل کے قیام کے ناپاک خواب دیکھ رہا ہے اس وقت جو کچھ ہورہا ہے یہ سب اسی کی کڑی ہے اس کے سامنے بند باندھنا تمام مسلمان ممالک کا فرض ہے ۔

  • جلال پور میں 11 سرکاری کشتیاں, جن میں سے 9 کے انجن خراب ہونے کا انکشاف

    جلال پور میں 11 سرکاری کشتیاں, جن میں سے 9 کے انجن خراب ہونے کا انکشاف

    چیئرمین خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ شفیق الرحمان وڑائچ نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جلال پور پیر والا میں سیلاب سے خوفناک تباہی ہوئی، حکومت ریسکیو کے نام پر قوم کو دھوکہ دے رہی،سرکاری 11 کشتیاں ہیں جن میں سے 9کے انجن خراب ہیں، چنے کے پیکٹ دے کر حکومت متاثرین کو کہہ رہی کہ دس دن کی خوراک ہے، خدا کے لئے حکومت متاثرین کے ساتھ مذاق بند کرے

    چیئرمین خدمت خلق مرکزی مسلم لیگ شفیق الرحمان وڑائچ کا کہنا تھا کہ صحافی برادری سیلاب متاثرین کی آواز بنی ، انکے شکر گزار ہیں، سیلاب نے وطن عزیز کو بری طرح متاثر کیا ہے، اس میں بہت سی چیزیں نظر انداز ہوئیں انکو آج اجاگر کریں گے، تا کہ جو لوگ مشکل میں پھنسے ہیں ان کی مدد کر سکیں اور کسی بڑے انسانی المیے سے بچ سکیں، غذر سے لے کر خیبر پختونخوا، شانگلہ ،باجوڑ، مینگورہ سمیت دیگر علاقے سیلابی صورتحال سے متاثر ہوئے، بابو سر میں کلاؤڈ برسٹ ہوا وہاں امدادی سرگرمیاں ہماری جاری تھیں کہ اطلاع ملیں کہ چناب میں پانی آ گیا، چناب نے مختلف علاقے سیالکوٹ، نارووال کو ڈبونا شروع کیا پھرپانی وزیر آباد، پنڈی بھٹیاں، سے ہوتا ہوا آگے چلا گیا، علاقے ڈوبتے چلے گئے، لاہور راوی میں سیلابی ریلا آیا، وہ علاقے ڈوبے جن کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے، آج بھی اگر موہلنوال یا ملحقہ بستیوں‌میں جائیں تو دس دس فٹ پانی موجود ہے، کشتیوں کے ذریعے آج بھی وہاں ریسکیو جاری ہے، بدقسمتی یہ ہے کہ پانی مزید آ رہا ،راوی اور چناب کے پانی سے آگے علاقے ڈوب چکے ہیں، بڑے گاؤں زیر آب آ چکے ہیں، دویائے ستلج کو دیکھیں، گنڈا پورا سے پانی داخل ہوا تو پاکپتن بہاولنگر میلسی ہر علاقے کو ڈبو دیا، جلال پور پیر والا میں تینوں دریاؤں کا پانی اکٹھا ہوا اور وہاں خوفناک تباہی ہوئی ہے، 25 کلو میٹر تک جلال پور پیر والا میں ہم نے کشتی پر سفر کیا،ہزاروں گاؤں، لاکھوں لوگ ہیں جو پانی میں گھرے ہوئے ہیں، حکومت کو بار بار آگاہ کر رہے تھے کہ وسائل کو بروئے کار لائیں یہ پانی اب آگے بڑھ رہا ہے خان پور کا 80 فیصد علاقہ ڈوب چکا ہے، اب پانی سندھ میں داخل ہونا ہے، مرکزی مسلم لیگ لیگ کی ہر ضلع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، پیر امیڈیکل سٹاف متعلقہ علاقوں میں موجود ہے، خیبر پختونخوا میں ہم کوئی جان نہیں بچا سکے،وہ لمحوں کی تباہی تھی، بستیوں کے نام ونشان مٹ گئے، جن لوگوں کو وہاں ریسکیو کیا ان کو ادویات دیں، گھر صاف کئے، کھانا دیا، پنجاب میں اب انسانی جانوں کے ضیاع کا بہت بڑا خدشہ ہے،خیبر پختونخوا ،گلگت میں بحالی کا عمل شروع ہو چکا ہے،متاثرین کے گھر بنائیں گے ،روزگار کے لئے مدد کریں گے، یہ سانحہ حکومتوں کے بس کا نہیں،لیکن جو کام کر سکتے تھے اس میں غفلت کیوں ہے، جلال پور میں 11 کشتیاں ہیں جن میں سے 9 کے انجن خراب ہیں، ڈیڑھ لاکھ بندہ وہاں پھنسا ہوا اور آپ فوٹو شوٹ کروا رہے ہیں، ایک چنے کا پیکٹ دے کر کہتے ہیں کہ دس دن کی خوراک ہے، خدارا آگے بڑھیئے جانیں بچائیے، اخلاص نیت کے ساتھ کام کیجیے، ڈوبنے والے لاکھوں، بچانے والے کروڑوں ہم ایک قوم بن کر متحد کو سب کر سکتے ہیں

    مرکزی کسان لیگ کے صدر ذوالفقار اولکھ کا کہنا تھا کہ جو حالات ہیں حکومت اگر پانچ دس فیصد بھی کام کرتی تو یہ حالات نہ بنتے،کسان تو سیلاب میں مر چکا، اللہ یہ دن کسی کو نہ دکھائے، فصلیں سب بہہ گئی ہیں،ٹربائینیں بہہ گئی ہیں،ٹریکٹر بہہ گئے،18، 18 فٹ زمین کی سطح پر پانی آیا ہے، 25 اگست سے 5 ستمبر تک حکومت نے پوچھا ہی نہیں، صرف فوٹو سیشن جہاں تک گاڑیاں‌جاتی تھیں وہاں تک کیا گیا،کسانوں کی پچھلی فصل تیار تھی تباہ ہو گئی،یہ بارشوں کا پانی ہے لیکن پاکستانی بارشوں کا نہیں، منصوبہ بندی کے تحت یہ سب کچھ ہوا، بھارت نے آبی جارحیت کی،بھارت نے اپنی جنگ ہارنے کا بدلہ پاکستان سے لیا ہے، شہری آبادیاں محفوظ ہیں لیکن کھیتوں میں میڈیا بھی نہیں، ہماری چیخیں سننے والا کوئی نہیں، مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان نے ہمیں سنبھالا ہے،ڈی سی نارووال ثابت کریں کوئی سرکاری کشتی نہیں گئی، کوئی امداد نہیں دی گئی،اب ہم سے بجلی کے بل مانگے جا رہے ہیں، ہم کس چیز کے بل دیں، سب کچھ ڈوب گیا،بجلی ہم چلا نہیں سکے، مطالبہ کرتے ہیں کہ زمیندار کو ریسکیو کریں،بجلی کے بل معاف کیے جائیں،زرعی قرض فوری طور پر معطل ،معاف کئے جائیں، ہمارا سب کچھ بہہ گیا، ہم کیسے قرضے دیں، کسان ٹیکس دیتا ہے، سب کچھ کرتا ہے آج ہمارا کچھ نہیں بچا تو ہماری کوئی نہیں سن رہا،آبیانہ،کسان پر جگا ٹیکس یہ اب ختم کیا جائے،گندم کسان کے پاس تھی تو سستی تھی اب مہنگی ہو گئی اب قانون اور ضابطے ان کے کہاں گئے،جنگ صرف کسانوں کی نہیں تھی، وقار پورے وطن کا تھا،کسانوں پر بوجھ نہ ڈالا جائے،شہری آبادیاں محفوظ لیکن کسان کا کھیت غیر محفوظ ہے، حکومت کو فوری طور پر قومی سلامتی کا اجلاس بلانا چاہئے،بھارت نے ڈیموں سے پانی چھوڑا ہمیں برباد کیا، حکومت کو واضح لائحہ عمل دینا چاہئے،ہمارے مطالبے نہ مانے گئے تو ہم بھر پور احتجاج کریں گے، کسان سڑکوں پر نکلیں گے،حکومت کو کہنا چاہتا ہوں کہ کسان کو کھاد، بیچ دیں، 25 اضلاع پنجاب کے ڈوبے ہیں کسان کو ریلیف ملنا چاہئے، آبیانہ،بجلی، زرعی ٹیکس معاف ہونے چاہئے.اگر حکومت نے نوٹس نہ لیا تو معیشت بھی ڈوبتی رہے گی،مطالبے پورے نہ ہوئے تو پھر دما دم مست قلندر ہو گا، ہمارا گھر کیسے چلے گا

    مرکزی مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری جنرل مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ اس وقت جو ملک کی کیفیت ہے اس کی بنیادی وجوہات کو تلاش کرنا چاہئے، معرکہ حق میں بھارت کی ناکامی کا بدلہ انہوں نے پاکستانی قوم سے لینے کا فیصلہ کیا اور پاکستان کے سب سے بڑے ڈوبے کو ڈبونے کا منصوبہ بنایا، سندھ طاس معاہدہ معطل کیا اور ڈیٹا بھی پاکستان کے ساتھ شیئر نہیں کیا، پاکستان اور بھارت میں بارشوں کا ڈیٹا دونوں حکومتوں کے پاس تھا لیکن بھارت نے ڈیٹا نہیں دیا اور پانی چھوڑ دیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ 25 اضلاع ڈوب گئے ،پاکستان کو قومی سلامتی کا اجلاس بلانا چاہے، بھارت نے بڑا آبی حملہ کیا،تین ہفتے ہونے والے ہیں، مسلسل راوی،ستلج ،چناب میں پانی آ رہا ہے،ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کمزوری نہ دکھائے اور مودی پر بھارتی آبی حملے کا مقدمہ درج کیا جائے،ہم کہتے ہیں کہ یہ پاکستان کی عوام کا مطالبہ ہے، پاکستان کے دشمنوں کوتگڑا جواب دینا چاہئے، جن لوگوں نے ماضی میں غلطیاں کیں،جماعت علی شاہ نے غداری کی،بھارت کو ڈیم بنانے کا موقع دیاایسے لوگوں کا احتساب ہونا چاہیے ،نقصانات کو مکمل جائزہ لیا جائے،مرکزی مسلم لیگ نقصانات پر وائیٹ پیپر جاری کرے گی، جس جس کا بھی نقصان ہوا سب کا ازالہ کیا جائے، موہلنوال کا علاقہ اور گردونواح کی بستیاں یہ مزدور،محنت کش تھے، انکے نقصانات کا ازالہ حکومت کی ذمہ داری ہے،پاکستان میں اناج، گندم کا جو بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس پر فوری قابو پایا جائے، جھوٹ کی بجائے حقائق قوم کے سامنے رکھنے چاہئے، اس وقت ہندوستان حملہ‌آور ہے اور پوری پاکستانی قوم کو تیار رہنا چاہے، مرکزی مسلم لیگ تحریک شروع کرنے جا رہی ہے، ہم عوام کو ساتھ لے کر دشمنوں کو ایک مضبوط اور واضح پیغام دیں گے،ہم عوام میں شعور پیدا کریں گے کہ دشمن کیا کر رہا ہے، حکومتی جو غفلت کر رہی ہے ہم مجبور کریں گے کہ پاکستانی قوم کی آواز سنے ،نقصانات کاازالہ کیا جائے،اور آئندہ کے لئے سدباب کیا جائے، دریاؤں کی گزرگاہوں کو کھلا کیا جائے، ہم پورا منصوبہ حکومت کے سامنے رکھیں گے،موسمیاتی تبدیلی سے پورا خطہ متاثر ہے،ہمیں جب پانی کی ضرورت ہے تو بھارت نے دریاؤں کو بند کر دیا، بھارت پانی اکٹھا کرتا رہا، جب بارشیں ہوئیں تو مون سون کے دنوں میں بھارت نے پانی چھوڑا، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ بھارت نے پانی چھوڑ کر آبی جارحیت کی ہے، پاکستان میں ڈیموں کی تعمیر کے لئے غلط فہمیوں کو ختم کرنا چاہئے، جو سندھ یا دریائے کابل پر بن سکتے ہیں ان ڈیموں کو بنانا چاہئے،تا کہ بارشوں کے پانی کو کنٹرول کیا جا سکے،جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو گا بھارت آبی جارحیت کرتا رہے گا،اس وقت لوگوں کی زندگیاں بچانا اہم ہے، قومی سطح پر کام کرنے والے رفاہی اداروں کو کام کرنے کی مکمل اجازت ہونی چاہئے،