Baaghi TV

Category: لاہور

  • پشاور میں ملزم کو گرفتاری کے دوران قتل کرنے کی کوشش نا کام:

    پشاور میں ملزم کو گرفتاری کے دوران قتل کرنے کی کوشش نا کام:

    پشاور میں ملزم کو گرفتاری کے دوران قتل کرنے کی کوشش نا کام:

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں ایک ملزم جس کی تلاش کافی عرصے سے تھی ۔پولیس مسلسل اس ملزم کو تلاش کر رہی تھی ۔جب آخر کار یہ ملزم پولیس کے ہاتھ آ ہی گیا تو پولیس نے فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

    پولیس کی رپورٹ کے مطابق پھندو پولیس ملزم کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے لے کر جا رہی تھی۔لیکن جب آدھا راستہ گزر گیا تو اچانک سے ہی ایک مخالف فریق آ گیا اور اس نے پولیس کی حراست میں ملزم پر فائرنگ کرنا شروع کر دی تھی ۔

    مزید یہ کہ اس سب واقعے کے دوران پولیس نے بہت عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوۓ فائرنگ کرنے والے ملزم کی کوشش کو نا کام بنانے میں کامیاب ہو کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور ساتھ میں اس سے ہر قسم کے غیر قانونی ہتھیار بھی ضبط کر لیے تھے۔

    اس سارے واقعے کا جب ایس ایس پی آپریشنز ہارون رشید کو علم ہوا تو انہوں نے بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفیسر کے لئے نقد رقم اور اسناد کا اعلان بھی کیا ۔اور ان پولیس افسران کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔

  • دس جون کو پوری دنیا میں یوم حرمت رسول منایاجائےگا،علماء

    دس جون کو پوری دنیا میں یوم حرمت رسول منایاجائےگا،علماء

    چیئرمین متحدہ علماء بورڈ پنجاب حافظ محمود طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران پارٹی کے لوگوں نے سرکار دو عالم اہلبیت اور ازواج مطہرات پر گستاخی کی جس پر عالم اسلام میں پہلی بار شدید ردعمل آیا ہے، بھارت سرکاری پر معافی مانگے،ملعون گستاخ کے خلاف قانونئ کارروائی کی جائے، قطر، کویت ایران، عمان سب نے مذمت کی ہے، ہر چیز برداشت کرسکتے ہیں لیکن سرکار ناموس کی توہین کو برداشت نہیں کر سکتے.

    پنجاب انسٹیٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سینٹر لاہورمیں خطاب کرتے ہوئے طاہرمحمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر اس بات پر متفق ہیں جب تک بھارتی حکومت مجرموں کو سزا اور معافی نہیں مانگتی تب تک بھارتی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیاجائے، تمام مسلم ممالک نے احتجاجا بھارتی مصنوعات کو سٹورز سے باہر پھینک دیا ہے،

    طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ سرکار کی گستاخی کو عالمی مجرم قرار دیا جائے، دس جون کو پوری دنیا میں یوم حرمت رسول منایاجائےگا۔ احتجاجی مظاہرے و جلسے جلوسوں میں پر امن انداز سے احتجاج کریں گے، فتنہ فساد پھیلانے والوں سے عوام کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، سب سے بڑی دہشت گردی ناموس رسالت کی توہین ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت سرکاری طورپر معافی نہیں مانگتی اس کا بائیکاٹ کیاجائےگا، گستاخ رسول پر مسلم حکمرانوں میں سب سے پہلے شہباز شریف کا بیان سامنے آیا،اس وقت مشکل وسطی و اسلامی دنیا میں بہت سخت ردعمل آیا ہے۔ فرانس نے گستاخی عمران خان کے دور میں ہوئے عالمئ سطح کا مسئلہ ہے اسے چھوٹے تناظر میں دیکھنا چاہئیے،پاکستان کا ہر مسلمان اور غیر مسلم یوم حرمت پر ہمارے ساتھ ہیں،ہم تحریک انصاف کا حصہ نہیں تھے ہماری جماعت تو متحدہ علما بورڈ ہے.

    اس موقع پرعلامہ محمد اکبر نے کہا کہ جمعہ کے روز یوم احتجاج یوم حرمت رسول کےطورپر منائیں گے، احتجاج ہمارا حق ہے اس کے خلاف قانون سازی کی ضرورت ہے، بھارت کشمیر اور مسلمانوں پر جو ظلم کررہاہے ،بھارت کا سوشل بائیکاٹ ہونا چاہیئے،دنیا نے بھارت کا بائیکاٹ کیاہے تو بھارتی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کرے.

    انہوں نے کہا کہ بھارت سے کسی قسم کی تجارت نہیں ہونی چاہئیے گستاخی کرکے ملک میں بدامنی کی کوشش کی ہے،سرکاری یا پرائیویٹ املاک کو عشق رسول کی محبت میں نقصان نہ پہنچائیں کیونکہ دشمن نقصان چاہتا ہے۔

    عبد الوہاب روپڑی نے کہا کہ احتجاج ہمارا حق ہے ہمیں کرنا چاہئیے پر امن ہو ،ہمیں ہر چیز سے زیادہ عزیز ناموس رسالت ہے ،جمعہ کے روز اہلیان پر امن احتجاج کریں ،بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر رمضان سیالوی کا کہنا تھا کہ یوم حرمت رسول جمعہ کو منایاجارہاہے سب لوگ حرمت رسول پر بات کریں گے،وزیراعظم کا یوم حرمت پر اقدام قابل تحسین ہے، نماز روزہ حج و زکوتہ ابھی لیکن سرکار سے کوئی چیز اچھی نہیں،

    مولانا محمد خان لغاری کا کہنا تھا کہ سرکار دو عالم کی شان میں گستاخی کوئی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا، جب تک بھارت معافی نہیں مانگتا اس وقت تک بائیکاٹ جاری رکھیں گے.

  • ماں نے موبائل پر گیمز کهیلنے سے روکا تو بچے نے ماں کو ہی مار ڈالا

    ماں نے موبائل پر گیمز کهیلنے سے روکا تو بچے نے ماں کو ہی مار ڈالا

    ماں نے موبائل پر گیمز کهیلنے سے روکا تو بچے نے ماں کو ہی مار ڈالا:

    باغی ٹی وی : نئی دہلی کے ایک علاقے لکھنو میں بیٹے کو جب ماں نے موبائل پر گیمز کهیلنے سے روکا تو اس پر بیٹا بہت غصے میں آ کر اپنی ماں کو ہی مار ڈالا پھر اس واقعے کے بعد ماں کی لاش کے پاس پورے 3 روز تک بیٹھا رہا ۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس بچے کی عمر 16 سال تھی ۔جب اس بچے نے اپنوں ہاتھوں سے یہ سب کیا تو اس کے بعد 3 روز لاش کے پاس بیٹھے رہنے کے بعد جب لاش کی بدبو اس سے برداشت نہ ہوئی تو بچے نے فوری طور پر پولیس کو اس خبر سے آغاہ کیا ۔

    جب پولیس نے اس سارے واقعے کی تفتیش کی تو 16 سالہ بچے نے جھوٹی کہانی بنا کر پولیس والوں کے سامنے پیش کر دی ۔لیکن پولیس نے تفتیش جاری رکھی تاہم دو سے ڈھائی گھنٹے کے بعد بچے نے اپنے جرم کا اعتراف کر ہی لیا ۔کہ اس سب واقعے کے پیچھے یہ خود تھا ۔

    پولیس نے جب پورا واقعہ سنانے کو کہا تو بچے نے بتایا کہ ماں نے گیم کهیلنے سے جب منع کیا تو میں نے ماں کو مار دیا اور 3 دن تک لاش کے قریب بیٹھا رہا تھا ۔اور بہن کو کمرے میں بند کر دیا تھا بچے ۔کا باپ بھارتی فوج کا افسر ہے۔ جوکولکتہ میں تعینات ہے۔ سارا واقعہ سننے کے بعد پولیس نے لڑکے کو گرفتارکرلیا ہے۔

  • پاکستانی ادكاره ایمان ویلانی نے  مس وائرل کا کردار کیسے حاصل کیا ؟

    پاکستانی ادكاره ایمان ویلانی نے مس وائرل کا کردار کیسے حاصل کیا ؟

    پاکستانی ادكاره ایمان ویلانی نے مس وائرل کا کردار کیسے حاصل کیا ؟

    باغی ٹی وی :کینیڈا مس مارول میں اداکارہ ایمان ویلانی مسلمان سپر ہیرو کا کردار ادا کرنے والی نے بتایا ہے کہ کس طرح سے انہوں نے یہ کردار حاصل کیا۔
    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی نژاد کینی کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی کی سیریز ‘مس مارول کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے سیریز 8 جون سے نشر ہونا شروع ہو جاۓ گی ۔یہ پہلی سیریز ہو گی جس میں پاکستانی نژاد سپرہیرو کوپہلی دفعہ اسکرین پر دکھایا جائے گا ۔
    مزید یہ کہ پاکستانی نژاد لڑکی ایمان ویلانی کی عمر 19 سال ہے۔اور انہوں نے مس مارول کا کردار کیسے حاصل کیا یہ جان کر سب کو بہت حیرانگی ہو گی ۔

    کچھ دن قبل اداکارہ ایمان ویلانی نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کو مس مارول میں کمالہ خان کے کردار کے لیے مارول کی تلاش کا علم اپنے رشتہ دار کی طرف سے ہوا تھا جنہوں نے ان کو ایک میسج فروری 2020 میں فارورڈ کیا تھا ۔
    ایمان ویلانی نے اپنی ایک آڈیشن کی ویڈیو بنائی جو ان کو کچھ خاص پسند نہ آئی ۔ان کا کہنا تھا کہ میں بہت جلد مایوس ہو گئی تھی۔ ابھی مجھے محنت کرنے کی ضرورت تھی ۔اور میں پہلے ہی مایوس ہو گئی تھی ۔اگر محنت کی جاۓ تو کامیابی مل ہی جاتی ہے ۔
    پھر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمت کر کے رات کے تقریباً 3 بجے میں نے وہ آڈیشن ویڈیو بھیج دی اور پھر 2 دن بعد
    مجھے کال آئی ۔

    اس کے بعد ایمان ویلانی کی سارہ فن سے ملاقات ہوئی اور کورونا کی وبا کے باعث ان کا ٹیسٹ سکرین زوم پر ہوا۔ پھر ایمان کا ہائی اسکول ختم ہوا ہی تھا اور انہیں اسی دن مس مارول کے کردار کے لیے چن لیا گیا تھا اور اس طرح سے ان کے کیریئر کا آغاز ہوا۔
    مس مارول کو اب نہیں بلکے گزشتہ سال ریلیز ہونا تھا ۔لیکن کرونا کی وبا کے باعث ایسا نہ ہو سکا ۔لیکن یہ آغاز آج ہو گیا ہے ۔

  • جوڑ میلہ میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    جوڑ میلہ میں شرکت کے لیے بھارت سے سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے

    سکھ مذہب کے گورو ارجن دیو جی کے شہیدی دن (جوڑ میلہ)کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے 150سے زائد سکھ یاتری واہگہ کے راستے پیدل پاکستان پہنچ گئے .

    متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز رانا شاہد،ڈپٹی سیکرٹری عمران گوندل سابق پردھان سردار بشن سنگھ اور دیگر سکھ رہنماؤں نے انکا استقبال کیا۔.

    چیئرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی اپنے شیڈول کے مطابق تمام تر مذہبی رسومات اداکی جاتی ہیں حکومت پاکستان اور ٹرسٹ بورڈ پی ایس جی پی کے ساتھ مل کر سکھ یاتریوں کی سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات میں مصروف عمل ہے .

    واہگہ بارڈر پر گفتگو کرتے ہوئے رانا شاہد نے کہا کہ پاکستان سکھوں کے لیے ایک مقدس جگہ ہے ہم ہر مرتبہ مذہبی تقریبات کے ادائیگی و مہمان نوازی کے لیے بھر پور اقدامات کرتے ہیں۔سکھ یاتریوں کے پارٹی لیڈرسردار سکھ مندر سنگھ نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے ہمیں یہاں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا،ہم اپنے گورو کی دھرتی پر حاضری کے لیے آتے رہیں گے ہمیں پاکستان سے بہت محبت ہے۔

    جتھ کے ہمرا ہ آئے دیگر یاتریوں نے پاکستان یاترا کے لیے آنے پر خوش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کے اس لازوال محبت پر شکر گزار ہیں یاتری سپیشل ٹرین کے ذریعے گورو دوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال روانہ ہو گئے،حسن ابدال میں مذہبی رسومال کی ادائیگی کے بعد 10جون کو گورو دوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب آئیں گے جہاں پر گورو دوارہ سچا سوا کا دورہ کریں گے۔13جون کو یاتری ننکانہ سے گورو دورارہ ڈیرہ صاحب لاہور آئیں گے سکھ یاتری 13 سے 15جون کرتار پور نارووال اور گورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد دورہ کریں گے اور مذہبی رسومات ا دا کریں گے۔مرکزی تقریب 16جون کو گورو دواہ ڈیرہ صاحب لاہور میں منعقد ہو گی یاتری 17جون کو دورہ مکمل ہو نے پر واپس بھارت روانہ ہو جائیں گے۔

  • لاہورکے حلقہ پی پی 167 میں ضمنی انتخاب،ن لیگ اور پیپلزپارٹی آمنے سامنے

    لاہورکے حلقہ پی پی 167 میں ضمنی انتخاب،ن لیگ اور پیپلزپارٹی آمنے سامنے

    پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد امیدواروں نے ضمنی انتخاب کیلئے کاغزات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کرانا شروع کر دیئے ہیں.لاہور کے حلقہ پی پی 167 میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن آمنے سامنے آگئے.

    لاہور کے حلقہ پی پی 167 سے پی ٹٰی آئی کی ٹکٹ پر نزیر چوہان رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے جو بعدازاں پارٹی سے اختلافات کے باعث منحرف ہوگئے اورعدم اعتماد کی تحریک میں پارٹی کے مخالف امیدوارحمزہ شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ دیا .

    الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ آنے کے بعد وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے منحرف ہونے والے ارکان کو یقین دلایا تھا کہ ان کی سیٹوں پر دوبارہ ضمنی الیکشن کی صورت میں مسلم لیگ ن ان کی بھرپور حمایت کرے کی اور ان کو پارٹی کی جانب سے ٹکت بھی دیا جائے گا.تاہم مسلم لیگ ن نے کاگی حد تک اپنا وعدہ وفا کردیا اور لاہور کے حلقہ پی پی 167 سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ منحرف رکن نزیر چوہان کو دے دیا .

    مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈراورامیدوار نذیر چوہان نے پی پی 167 سے اپنی کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن میں جمع کرا دئیے،اس موقع پر مسلم لیگ ن کی ایم این اے شائیستہ پرویز ملک بھی ان کے ہمراہ تھیں. نذیر چوہان کا کہنا تھا کہ ن لیگ حقیقی سیاسی جماعت ہے ،مسلم لیگ ن نے جوعزت افزائی کی اسے ہمیشہ یاد رکھوں گا، میرا حلقہ ن لیگ کا گڑھ رہاہے، انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ضمیر کی آواز پر مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا ،عمران خان کا فتنہ ملک کو مسائل کی طرف لیکر جارہا تھا ،نواز شریف اور شہباز شریف کے بیانیہ پرمنفی سیاست کی گئی

    نزیر چوہان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سوشل میڈیا پر الیکشن کروا کر سوشل میڈیا کا وزیر اعظم بنوا دیں ،ایک سوچ کے تحت پی ٹی آئی کو جوائن کیا لیکن اب شرمندہ ہیں انہوں نے بتایا کہ لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں جماعت اسلامی ،پی ٹی آئی اور دیگر جماعتوں کے کارکن ن لیگ میں شامل ہو
    چکے ہیں .کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران شائستہ پرویز ملک کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن میں آنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہیں. جب قیادت نے فیصلہ کیاہے کہ پی پی 167 سے نزیر چوہان پارٹی کے امیدوار ہیں تو پارٹی ورکرز بھی نزیر چوہان کو دل سے تسلیم کرینگے .

    دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی سے فیصل میر نے لاہور کے حلقہ پی پی 167 سے ضمنی انتخابات کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن شاہین غزل کے دفتر میں جمع کروا دئیے۔ اس موقع پرحاجی عزیزالرحمن چن، افنان بٹ اور شاہد عباس اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔

    فیصل میر کا کہنا تھا کہ وہ پی پی-167 سے پہلے بھی پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑ چکے ہیں اور یہ قومی اسمبلی کے حلقے این-اے 133 کا ہی صوبائی حلقہ ہے۔ 2021 کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے اسی حلقے این اے-133 سے بتیس ہزار ووٹ حاصل کئے تھے جس میں سے تقریباً بیس ہزار ووٹ پی پی -167 میں حاصل کئےگئے تھے۔ ایک سوال کے جواب میں فیصل میر نے کہا کہ بیس خالی ہونے والی تمام نشستوُں پر ن لیگ کو سپورٹ کرنے کی پیپلزپارٹی کسی پالیسی کا انہیں علم نہیں ہے۔ ہم اپنی قیادت سے درخواست کریں گے کہ اگر ن لیگ تمام بیس نشستوں پر پی ٹی آئی کے سابقہ ممبران پنجاب اسمبلی کو ٹکٹیں دے رہی ہے تو کم از کم صرف ایک نشست پی پی -167 میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو ن لیگ اور پی ٹی آئی کے خلاف ایڈجسٹمنٹ کئے بغیر الیکشن لڑنے کا موقع دیا جائے.

    مزید برآں پیپلزپارٹی کی شریک چیئرمین اصف علی ذرداری اور وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماوں نے ضمنی الیکشن مشترکہ طور پر لڑنے پر اتفاق کیا. ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان نئی اںدرسٹینڈنگ سے دونوں جماعتوں کے کارکنوں میں تحفظات پائے جاتے ہیں جنہیں دور نہ کیا تو دونوں جماعتوں کے کارکن اپنی اپنی جماعتوں سے متنفر ہو سکتے ہیں.

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ پر احتجاج

    کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ پر احتجاج

    کراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ پر احتجاج:

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے شہر گلستان جوہر پرفیوم چوک کے نزدیک لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے احتجاج کیا گیا۔جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ اس علاقے میں رہنے والے لوگ بجلی جانے سے بہت تنگ آ کر مطالبہ کیا یہ کہ انہیں بجلی پانی اور گیس تینوں چیزیں فراہم کی جائیں۔

    اس کے ساتھ ساتھ شاہ فیصل کالونی 2 نمبر میں بھی لوشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔خواتین بچوں سمیت نیچے بیٹھ گئی اور احتجاج کرتی رہی جس کی وجہ سے روڈ پر موجود ٹریفک جام ہو گئی۔

    مزید یہ کہ گارڈن میں بھی رہنے والوں نے لوڈ شیڈنگ پر احتجاج کیا۔ یہاں پر بھی عورتوں اور بچوں نے خوب احتجاج کیا جس کی وجہ سے یہاں پر بھی ٹریفک جام ہو گئی۔

    خیال رہے کہ کراچی کو روشنیوں کا شہر کہا جاتا تھا اور اس شہر میں بہت صفائی بھی تھی یہ شہر اتنا خوب صورت تھا کہ لوگ یہاں پر سروسیاحت کرنے جاتے تھے ۔لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ گزشتہ چند برسوں سے کراچی کے حالات بہت خراب ہو چکے ہیں ۔اس شہر میں نہ تو پانی ہے پانی کی بہت تنگی ہے لوگوں کو اس حوالے سے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس کے ساتھ ساتھ گیس کی بھی بہت تنگی ہے۔اور لوڈ شیڈنگ کی طرف سے بھی عوام بہت تنگ ہے ۔آج اس حوالے سے کراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاج بھی ہوا ۔جس کی وجہ سے روڈ پر ٹریفک جام ہو گئی۔

  • کراچی میں جرائم کی شرح میں اضافہ پولیس اہلكار بھی ملوث

    کراچی میں جرائم کی شرح میں اضافہ پولیس اہلكار بھی ملوث

    کراچی میں جرائم کی شرح میں اضافہ پولیس اہلكار بھی ملوث:
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مشہور شہر قائد میں جرائم کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

    اس کے ساتھ ایک اور اہم خبر یہ کہ ان جرائم میں پولیس افسران بھی ملوث نکلے۔ پہلے تو جرائم عوام کرتی تھی اور پولیس سزا دیتی تھی لیکن اب افسوس اس بات کا ہے کہ پولیس بھی ملوث نکلی ۔اور ایک اور افسوسناک خبر یہ بھی ہے کہ سی ٹی ڈی افسر پر اغوا برائے تاوان کا الزام لگ گیا۔ جو حفاظت کرنے والے اور غلط اقدام کے خلاف سزا دینے والے جب خود ایسے جرائم کریں گے تو عوام کس پر بھروسہ کرۓ گی ۔

    کراچی کے ایک شہر بلال قانونی سے دو شہریوں کو اغوا کیا گیا ۔سادہ لباس میں پولیس اہلکار وین سے اترے اور دو شہریوں کو پکڑ کر ساتھ لے گئے۔بات صرف یہاں تک نہیں ہے پھر ان پولیس والوں نے شہروں کے ساتھ جو کیا پڑھ کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔
    انہوں نے (سی ٹی ڈی) انسپکٹر شعیب قریشی اور ٹیم نے حراست میں لئے گئے افراد سے نہ صرف پیسے نکلوا لیے بلکے زیر حراست شہری فیضان کو 2 لاکھ 70 ہزار رشوت لے کر چھوڑا اور سعد نامی شہری کو چھوڑنے کے 25 لاکھ روپے طلب بھی کر دیے ۔
    مزید یہ کہ اس واقعے کے بعد پھر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ۔ ایس ایس پی نے اس سارے واقعے کی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی انکوائری افسر مقرر نے تقریباً سات دنوں میں ہی انکوائری رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

  • نیب ملازمین اور  انکے اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب

    نیب ملازمین اور انکے اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب

    پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے قومی احتساب بیورو کے تمام سابق اور موجودہ ڈائریکٹرز، ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ نیب کے سابق چیئرمین کہتے رہے اب تک 820 ارب روپے ریکور کر چکے ہیں لیکن سیکرٹری خزانہ نے قومی خزانے میں 15 ارب روپے جمع کرائے جانے کی تصدیق کی ہے.

    قائم مقام چیئرمین نیب ظاہر شاہ نے بریفنگ میں بتایا کہ وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں ایک اکاؤنٹ میں ریکوری کا پیسہ ہوتا ہے، کسی فریق کا کیس فائنل ہونے تک پیسے آفس فنڈ میں رکھے جاتے ہیں، اب بھی بینک میں کچھ ارب روپے موجود ہیں، آڈٹ کرانے کو تیار ہیں جو پیسے نیب سے آئے ان کا آڈٹ ہونا چاہیے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جو بھی ریکوری ہو جائیں، اس کا آڈٹ ہو گا۔

    آڈیٹر جنرل نے بتایا کہ قومی خزانے میں نیب کی ریکورکردہ رقم کا 2، 3 فیصد ہی جاتاہے۔ سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا ملک میں اتنی کرپشن ہوئی ہے کسی نے تو کی ہے، اوپرسے تو نہیں آئی؟ ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب کے تما م موجودہ اور سابق ڈائریکٹرز ، ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات ایک ماہ میں طلب کرلیں۔

    چیئرمین کمیٹی نور عالم خان نے کہاکہ اب احتساب کا بھی احتساب ہوگا، نیب حکام کے زیر استعمال گاڑیوں اور مراعات کی تفصیلات بھی دی جائیں، نیب حکام کا تحفہ قبول کرنا بھی کرپشن ہے، کوئی افسر اخلاقی طور پر اچھا نہیں ہے تو اس کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔ان کا کہنا تھاکہ نیب کیس ثابت نہ کرنے پر کسی سے معافی نہیں مانگتا۔

    کمیٹی کی جانب سے نیب ملازمین کو پرفارما بھر کر دینے کے معاملے پر ڈی جی نیب کراچی کی نور عالم خان سے بحث ہوئی ہے۔ ڈی جی نیب کراچی نے کہا کہ آپ جو پرفارما بھیجنے کا کہہ رہے ہیں وہ ملزمان سے تحقیقات کیلئے ہوتا ہے، افسران کی ذلت ہوگی اور ساکھ بھی متاثر ہوگی۔ نور عالم نے کہاکہ نیب یہ پرفارما سیاست دان کو بھرنے کیلئے بھی کہتا ہے، کیا اس کی عزت نہیں؟

    پی اے سی کی نیب بننے سے اب تک نیب کے تمام ملازمین،ان کے ماں باپ اوربہن بھائیوں کے تمام اثاثہ جات کا آڈٹ کرنے کی ہدایت کی اور ایک ماہ میں نیب ملازمین کی تنخواہوں اور مراعات سمیت تمام تفصیلات پی اے سی کوجمع کروانے اور میڈیا کے ذریعے پبلک کرانے کی بھی ہدایت کی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس 7 اب جولائی کو دوبارہ ہو گا۔

  • امت مسلمہ کو گستاخی کرنے والوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ھو گا،تحریک انصاف

    امت مسلمہ کو گستاخی کرنے والوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ھو گا،تحریک انصاف

    پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد . جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب حماد اظہر اور سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے اپنے مشترکہ بیان میں بی جے پی کے رہنماء کی طرف سے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ھے۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کوئی مسلمان برداشت نہیں کر سکتا ۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل دکھتے ہیں۔

    رہنماؤں نے کہاکہ او آئی سی بی جے پی کے رہنماء کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی پر بھارت کے خلاف سخت ایکشن لے۔ مودی نے کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ھے۔ تمام مسلمانوں کو ملکر مودی کے ظلم کو روکنا ھو گا۔

    تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں واحد لیڈر عمران خان ھے جنہوں نے اسلاموفوبیا پر اقوام متحدہ کے اجلاس میں آواز بلند کی اور دنیا کو بتایا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی سے سارے مسلمانوں کے دل دکھتے ہیں۔

    وقت کی ضرورت ہے کہ تمام مسلمانوں کو یک جان ھو کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اپنانا ھو گا اور ان کے خلاف سخت ایکشن لینا ھو گا تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت کرنے کی جرات نہ کر سکے۔