Baaghi TV

Category: لاہور

  • ضمنی الیکشن میں بھرپور تیاری سے حصہ لیں گے، پی ٹی آئی

    ضمنی الیکشن میں بھرپور تیاری سے حصہ لیں گے، پی ٹی آئی

    پی ٹی آئی وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کی صدارت پارٹی رہنماوں کا اجلاس منعقد ہوا.اجلاس میں وسطی پنجاب کے اضلاع میں ہونے والے ضمنی الیکشن اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.اجلاس میں وسطی پنجاب میں تنظیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا.وسطی پنجاب کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے اپنے نے اپنے اضلاع کی رپورٹ پیش کی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وسطی پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ وسطی پنجاب میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں بھرپور تیاری سے حصہ لیں گے،عوام لوٹوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    صدر پی ٹی آئی وسطی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت دھاندلی کےلئے اداروں میں اپنے حواریوں کو لگا رہی ہے، اجلاس سے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی وسطی پنجاب حماد اظہر نے بھی خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ سازشی حکومت نے ملک پر پٹرول اور بجلی بم گرائے ہیں۔امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کر کےعوام سے دو وقت کا نوالہ بھی چھین لیا ھے۔

    سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی وسطی پنجاب عندلیب عباس نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی تجربہ کار ٹیم نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں۔ پی ٹی آئی امپورٹڈ حکومت کے ہر ظلم کا حساب لے گی۔

    اجلاس میں سینئر نائب صدور اعجاز منہاس ۔محمد احمد چٹھہ۔ ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی ۔بریگیڈر (ر) اعجاز شاہ ۔سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس۔ حافظ عبیداللہ ۔طارق حمید۔کنور عمران سعید۔اسجدملہی۔شیخ امتیاز ۔زبیر نیازی نے شرکت کی.

    سلیم سرور جوڑا۔مبین حیات ۔ عمران عباس بھٹی۔ عظیم نور گھمن ۔ندیم چوہدری ۔میاں ارقم۔ خالد عزیز لون ۔طارق گجر.طارق انیس ۔احسن واہگہ ۔ میاں اعجازجاوید۔ بیرسٹر جمشید غیاث ۔سید وجاہت حسین۔ حاجی اعجاز بھی اس موقع پر موجود تھے.
    اجلاس میں وسطی پنجاب میں ممبر سازی کے حوالے سے بھی لائحہ عمل مرتب کیا گیا

  • مقصود چپڑاسی کی موت سے شریف خاندان کے مقدموں پراثر ہو گا؟ ایف آئی اے کا موقف آ گیا

    مقصود چپڑاسی کی موت سے شریف خاندان کے مقدموں پراثر ہو گا؟ ایف آئی اے کا موقف آ گیا

    مقصود چپڑاسی کی موت سے شریف خاندان کے مقدموں پراثر ہو گا؟ ایف آئی اے کا موقف آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دبئی پولیس کی جانب سے مقصود احمد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ان کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے ،دبئی پولیس کی جانب سے جاری ڈیتھ سرٹفکیٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقصود احمد کا انتقال دل کی تکلیف باعث 7 جون کو ہوا ،ڈیتھ سرٹفکیٹ نو جون کو جاری کیا گیا ، جاری ڈیتھ سرٹفکیٹ کے مطابق مقصود احمد ولد نیاز احمد کی عمر 49 برس تھی

    قبل ازیں شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس، مقدمے کا شریک ملزم مقصود چپڑاسی وفات پا گیا،مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں پیسے آنے پر اسے شامل تفتیش کیا گیا تھا، مقصود چپڑاسی کی موت دل کے دورے کی وجہ سے ہوئی ہے ، وہ بیرون ملک مقیم تھا

    ایف آئی اے پراسیکیوٹر فاروق باجوہ کا کہنا ہے کہ ملک مقصود کی وفات کا ابھی علم ہوا ہے، مقصود چپڑاسی کی وفات سے کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،ملک مقصود گواہ نہیں ملزم تھا، کیس پرکوئی اثر نہیں پڑے گا، ملزمان کیخلاف کیس ایف آئی اے عدالت میں چل رہا ہے

    اسپیشل سینٹرل کورٹ نے ملک مقصود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں ،ملک مقصود نیب اور ایف آئی اے کیسز میں شریف فیملی ریفرنسز میں نامزد ملزم ہے احتساب عدالت لاہور ملک مقصود کو اشتہاری قرار دے چکی ہے

    ن لیگ کا کہا تھا کہ شریف خاندان سے منسلک ملازمین کو دوران تفتیش ہراساں کیا جاتا رہا ہے جس کے وجہ سے وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہوئے ہیں

    واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس ایف آئی اے سپیشل کورٹ میں زیر سماعت ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز خود عدالت میں پیش ہو چکے ہیں، یہ کیس سابق وزیراعظم کے سابق مشیر شہزاد اکبر کی جانب سے بنایا گیا ہے ، شہزاد اکبر نے ہی انکشاف کیا تھا کہ مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی

    وزیراعظم شہباز شریف پر نیب میں دیگر کیس بھی چل رہے ہیں شہباز شریف کو نیب متعدد بار گرفتار کر چکی ہے تا ہم بعد میں عدالت نے انہیں رہا کر دیا تھا، شہباز شریف اس وقت ضمانت پر ہیں، ایف آئی اے میں بھی ان پر کیسز چل رہے ہیں ،وزیراعظم شہباز شریف نیب، ایف آئی اے، عدالت میں طلبی پر مسلسل پیش ہو رہے ہیں ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز ایف آئی اے میں پیش ہو چکے ہیں

    دوسری جان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے الزام عائد کیا ہے کہ مقصود چپڑاسی ،ڈاکٹر رضوان اور نوید شریف فیملی منی لانڈرنگ کے اہم کردار ہیں،مقصود چپڑاسی اورڈاکٹر رضوان کو ہارٹ اٹیک ہوا ،ہلاک کردیئے گئے، نوید زندگی اور موت کے درمیان لٹک رہا ہے،تینوں کو خاص قسم کے کیمیکل کھانے میں دے کر ہارٹ اٹیک کروانے کا خدشہ ہے ،

    تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا تھا کہ مافیا نے پورا نظام کرپٹ کردیا گیا ڈاکٹر رضوان کو ہٹایا گیااوران پر دباو ڈالا گیا،ان کی موت سوالیہ نشان ہے،آج مقصود ملک کے انتقال کی خبر آئی 10ہزار روپے تنخواہ لینے والا دبئی میں کیسے گزارہ کررہا تھا؟ گواہان کوراستے سے ہٹانا اس مافیا کا کام ہے،

    پنجاب کی سابق صوبائی وزیر، تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مقصود چپڑاسی کی دبئی میں موت کیسے ہوئی تحقیقات ہونی چاہیے ،مقصود چپڑاسی شہباز شریف کے ساتھ منی لانڈرنگ میں شامل ہیں، ہم مطالبہ کر رہے ہیں کہ مقصود چپڑاسی کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے مقصود چپڑاسی منی لانڈرنگ کیس کے شریک ملزم اور اہم گواہ تھے، جمہوریت کا نعرہ لگایا گیا، 25 مئی کو جمہوریت دیکھ لی، پنجاب کی 20 سیٹیں ہماری ہیں، ہم الیکشن لڑیں گے،پنجاب اسمبلی میں ہمارے لوگوں کو زدو کوب کیا گیا،جعلی الیکشن کسی صورت قابل قبول نہیں، ق لیگی رہنما وں نے ابھی تک کچھ نہیں کہا کہ ہمارا اختلاف ہے،

    نواز شریف کو سرنڈر کرنا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا تو پھر…عدالت کے اہم ریمارکس

    نواز شریف حاضر ہو، اسلام آباد ہائیکورٹ نے طلبی کی تاریخ دے دی

    نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

  • کھلے مقامات پر  گرمی کی شدت کی وجہ سے کارکن  کے  کام کرنے پر پابندی عائد:

    کھلے مقامات پر گرمی کی شدت کی وجہ سے کارکن کے کام کرنے پر پابندی عائد:

    کھلے مقامات پر گرمی کی شدت کی وجہ سے کارکن کے کام کرنے پر پابندی عائد:

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت نے فیصلہ کیا ہے کہ 15 جون سے 15 ستمبر تک تقریباً دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے سہ پہر 3 یا ساڑھے3 بجے تک کھلے مقامات پر دھوپ میں تمام کارکن سے ڈیوٹی نہیں لی جا سکتی ہے اس پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

    اس حوالے سے ڈپٹی سیکریٹری محسن النسی کا کہنا تھا کہ امارات میں دوپہر کے وقت کھلے مقامات پر دھوپ میں ڈیوٹی پر پابندی کا یہ سلسلہ 17 برس پہلے سے ہی شروع کیا جا چکا تھا۔ بہت پہلے ہی اس بات کا نوٹس لیا جا چکا تھا کہ کارکن کو دھوپ میں کام کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ۔جس کی وجہ سے یہ پابندی لگائی گئی ۔

    بیان میں اس بات کی تصدیق بھی کر دی گئی کہ یہ پابندی صرف صرف انسانی بنیادوں کو مد نظر رکھتے ہوۓ لگائی ہے ۔کیونکہ اتنی سخت گرمی اور دھوپ کی شدت کی وجہ سے کارکن کام نہیں کر سکیں گے۔
    وزارت افرادی قوت نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص اس کی خلاف ورزی ہوتے ہوۓ دیکھے تو فوری طور پر اس کی رپورٹ کروا دے ۔

  • ق لیگ کے صدر اور سابق امید وار کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

    ق لیگ کے صدر اور سابق امید وار کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

    ق لیگ کے صدر اور سابق امید وار کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے پہلے پی ٹی آئی اور اب ق لیگ کی بھی وکٹ گرا دی۔ ق لیگ کے سابق امید وار عطا اللہ نے گلگت بلتستان سے پیپلز پارٹی میں شرکت اختیار کر لی ۔

    مزید یہ کہ پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں شمولیتی پروگرام کاانعقاد کیاگیا ۔جس میں ق لیگ کے سابق امید وار نے گلگت بلتستان سے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔

    اس کے علاوہ ایک اور اہم خبر یہ ہے کہ ق لیگ ضلع دیامیر کے صدر ناصر محمود بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گے۔

    اس تقریب میں پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی اور انچارج سید سبط الحیدر بخاری اور چودھری منظور اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی محمدامجد سعدیہ اورممبر سعدیہ دانش اور ممبر سی سی سی محمد موسیٰ نے شرکت بھی کی۔ اور مزید گلگت بلتستان کے بہت سے عہدیداران کی بھی تعداد موجود تھی۔شمولیتی پروگرام کے دوران جئے بھٹو زندہ باد کے نعرے بھی لگ گئے ۔

  • عمران خان نے جاتے جاتے بارودی سرنگیں بچھائیں ، شیخ رشید کا اعتراف

    عمران خان نے جاتے جاتے بارودی سرنگیں بچھائیں ، شیخ رشید کا اعتراف

    عمران خان نے جاتے جاتے بارودی سرنگیں بچھائیں ، شیخ رشید کا اعتراف

    عمران خان کو پتا تھا حکومت گر جاۓ گی ،شیخ رشید کا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر داخلہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ایک انکشاف کیا ہے کہ مجھے تو انٹیلی جنس بیورو نے 4 ماہ پہلے ہی بتادیا تھا کہ آپ جارہے ہیں۔

    انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سب جانتا تھا کہ یہ ملبه گرنا ہے ۔جس کو ہم کہتےہیں بارودی سرنگیں بچھا گئے۔ انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوۓ کہا کہ عمران خان نے جب قیمتوں میں کمی کی تھی تو اس کے پیچھے کچھ نہ کچھ ضرور تھا ۔

    عمران حکومت کے گرنے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مجھے آئی بی نے 4 ماہ پہلے بتادیا تھا کے اب آپ جا رہے ہیں ۔جب مجھے اس بات کا علم ہوا تو میں نے عمران خان کو یہ سب بتایا ۔لیکن یہ جان کر مجھے بہت حیرانگی ہوئی کے وه تو پہلے سے ہی سب کچھ جانتے تھے ۔

    اس پر انہوں نے  کہا کہ میں نے اس حوالے سے دوتین ماہ انتظار بھی کیا کہ آئی بی کی رپورٹ بعض اوقات سنی سنائی بھی ہوتی ہے۔

  • جولائی کے شروع میں لوڈ شیڈنگ میں کمی ہو گی، خرم دستگیر

    جولائی کے شروع میں لوڈ شیڈنگ میں کمی ہو گی، خرم دستگیر

    جولائی کے شروع میں لوڈ شیڈنگ میں کمی ہو گی، خرم دستگیر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ صنعتی شعبے کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے،بجلی کا شارٹ فال4ہزار میگاواٹ کے قریب ہے اور ملک میں بجلی کی پیداوار22ہزار جبکہ طلب26ہزار میگاواٹ ہے۔

    اسلام آباد میں پریس کرنفرنس کے دوران وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ کوشش ہے دو سے تین ہفتوں میں بجلی کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کریں گے اور ساتھ میں کوئلے کی کمی کو بھی پورا کر لیا گیا ہے۔کروٹ ہائیڈو پاور کو فروری2022میں مکمل ہونا تھا جسے اب فعال کیا جارہا ہے مزید براں آئندہ ماہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی آئے گی ۔

    انہوں نے موسم کے حوالے سے کہا کہ موسم کی شدت اور ہائیڈل پاور میں کمی کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور ری فیولنگ سے کروٹ ٹو اپنی استعداد سے 1100میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔ ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بجلی کی بچت کے حوالے سے بھی حکومت نے پلان بنا چکی ہے ماضی میں  شروع ہونے والے منصوبے مکمل ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کیلئے اقدامات نہیں کیے۔

    خرم دستگیر کا مزید اس حوالے سے کہنا تھا کہ تریموں پاور پلانٹ اسی سال اپنی پیداوار شروع کر دے گا۔اور جولائی کے اشروع میں لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔

    گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ہفتے کو چھٹی اور 20 فیصد لوگوں کو گھروں سے کام کرنے کی تجویز دی جا چکی ہے۔

  • فیصل آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث باراتی گھوڑوں اور اونٹوں پر آ گئے ۔

    فیصل آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث باراتی گھوڑوں اور اونٹوں پر آ گئے ۔

    فیصل آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث باراتی گھوڑوں اور اونٹوں پر آ گئے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی حد تک اضافہ ہونے کے بعد ایک اہم خبر سامنے آ گئی ۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہونے کے بعد بارات کار پر آنے کی بجاۓ موٹر سائیکل یا پھر سائیکل پر نہیں بلکے گھوڑں پر آ پہنچی ۔
    مزید تفصیلات سے اگاہ کیا جاتا ہے کہ فیصل آباد میں باراتی گھوڑوں پر بارات لے کر آ گئے۔ جس پر دلہن والے بہت حیران ہوۓ۔
    باراتی نہ صرف گھڑوں پر بلکے اونٹوں پر بھی سوار تھے ۔
    اس حوالے سے باراتیوں کا کہنا کچھ یوں تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ کار کی قیمتوں کے کراۓ بھی زیادہ ہو چکے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ہم گھوڑوں اور اونٹوں پر بارات لے آئیں ہیں ۔

  • دماغی طور پر کام کرنے والی ایسی چپ تیار جو ایک سیکنڈ میں 2 ارب تصاویر پروسیس کر سکتی ۔

    دماغی طور پر کام کرنے والی ایسی چپ تیار جو ایک سیکنڈ میں 2 ارب تصاویر پروسیس کر سکتی ۔

    دماغی طور پر کام کرنے والی ایسی چپ تیار جو ایک سیکنڈ میں 2 ارب تصاویر پروسیس کر سکتی ۔

    پینسلوانیا میں پہلی مرتبہ سائنس دانوں نے عین دماغی طور پر کام کرنے والی ایسی طاقتور آپٹیکل چپ بنائی ہے جو صرف ایک سیکنڈ میں دو ارب تصاویر پروسیس کرسکتی ہے۔
    پنسلوانیا کے ماہرین نے یہ برقی چپ اعصابی نیٹ ورک کے طرز پر تیار کی ہے ۔اس کے کام کرنے کا انداز تھوڑا مختلف ہے ۔یہ روایتی انداز کے برعکس کام کرتی ہے اور کسی بھی طرح سست نہیں ہوتی ہے ۔

    ساتھ ایک اور دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ وه خود ہی سیکھتے رہتے ہیں بلکل ہی نیورل نیٹ ورک کی طرح ہی ۔اور یہ اسی سیکھنے کے عمل کے دوران اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں۔
    اس چپ کو آپٹیکل چپ کا نام بھی دیا گیا ہے ۔کیونکہ اس چپ میں برقی سگنل کی بجاۓ روشنی ایک سے دوسرے مقام سے گزرتی دکھائی دیتی ہے ۔
    جب اس چپ پر تجربہ ہوا تو پتا چلا کہ یہ ایک چپ 9.3 مربع ملی میٹر بنائی گئی ہے ۔

    مزید یہ کہ ہر ایک تصویر کو شناخت کرتے ہوئے چپ کو صرف 0.57 نینو سیکنڈ لگے ۔اس سے اس بات کا اندازہ بھی ہوا کہ صرف ایک ہی سیکنڈ کے اندر چپ پونے دوارب تصاویر دیکھ کر پروسیس کرسکتی ہے۔
    اب اس چپ کے دوسرے اہم پہلو کی طرف جاتے ہیں جس سے ہمیں پتا چلتا ہے کہ اس میں معلومات جزوقتی اسٹور نہیں ہوتی ہیں۔اور چپ میں میموری موجود نا ہونے کی سب سے اہم ترین وجہ بھی یہ ہی ہے۔اور یہ عمل اس طرح سےمحفوظ بھی ہے ۔

  • فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی:

    فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی:

    فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی واقعہ:

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پورے ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں حیران کن کمی کی گئی ہے ۔
    مزید تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 1 امریکی ڈالر کی تنزلی دیکھی گئی اور ساتھ ہی نئی قیمت 1848 ڈالر فی اونس کر دی گئی ہے ۔
    جن شہروں میں حیران کن طور پر 850 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے اور نئی قیمت ایک لاکھ 42 ہزار 400 روپے کر دی گئی ہے ۔ان میں درج ذیل شہر شامل ہیں ۔
    کراچی
    لاہور
    اسلام آباد
    پشاور
    سکھر
    گوجرانوالا
    راولپنڈی
    فیصل آباد
    حیدر آباد
    یہ تمام شہر شامل ہیں ۔

    مزید یہ کہ فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 729 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی ہے ۔ اورنئی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 85 روپے ہو گئی ہے ۔

  • ٹویوٹا گوجرانوالہ موٹرز اور ہوم لینڈ رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کے متاثرین میں چیک تقسیم

    ٹویوٹا گوجرانوالہ موٹرز اور ہوم لینڈ رئیل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز کے متاثرین میں چیک تقسیم

    قومی احتساب بیورو (نیب)،لاہور میں چیک تقسیم کرنیکی دوسری تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ٹویوٹا گوجرانوالہ موٹرز، ہوم لینڈ رئیل اسٹیٹ اور لینڈ ایکوزیشن کلکٹر میاں عبدالرؤف و دیگر کیخلاف مقدمات میں ملزمان سے برآمد کروائی گئی 36 کروڑ 71 لاکھ مالیت پر مشتمل رقوم کے چیک تقسیم کئے گئے۔ نیب لاہور کے ڈائریکٹر انویسٹی گیشن سید حسنین احمد نے تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

    تقریب میں متاثرین سے خطاب کے دوران نیب لاہور کے ڈائریکٹرسید حسنین احمد نے کہاکہ نیب لاہور نے گوجرانوالہ موٹرز کرپشن کیس میں ملزمان سے ڈیڑھ ارب (1.5 بلین) کی پلی بارگین کی ہے جبکہ اس رقم میں سے 1 ارب 21 کروڑ روپے متعلقہ متاثرین میں تقسیم بھی کئے جا چکے ہیں اسکے علاوہ ہوم لینڈ رئیل اسٹیٹ سکینڈل کیس میں نیب لاہور کیجانب سے 8 کروڑ 46 لاکھ روپے کی پلی بارگین کی گئی جو کہ مکمل رقم آج کی تقریب کے ذریعے متاثرین کو واپس لوٹائی جا رہی ہے۔

    ڈائریکٹر نیب کا کہنا تھا کہ نیب کی اعلی قیادت کی جانب سے واضح ہدایات ہیں کہ کرپشن کیسز میں ملوث بدعنوان عناصر سے فوری ریکوری کو یقینی بنایا جائے جبکہ نیب لاہور نے عوام کو منافع کا لالچ دے کر لوٹ مار کرنے والے عناصر کیخلاف درج مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔

    سید حسنین احمد نے مزیدکہا کہ عوام سے دھوکہ دہی کے مقدمات میں مخصوص طبقہ کو ٹارگٹ کئے جانے کے شواہد حاصل ہوئے ہیں تاہم نیب آفیسران عوام کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے سر توڑ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں حال ہی میں نیب لاہور کیجانب سے تاریخ کی سب سے بڑی 16 ارب مالیت کی پلی بارگین بھی کی گئی ہے تاکہ متاثرین کو ان کے نقصان کا ازالہ کروایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب کی حقیقی کامیابی ملزمان سے لوٹی گئی مکمل رقوم کی برآمدگی اور ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہے۔

    تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی ڈائریکٹرسید حسنین احمد نے 728متاثرین میں مجموعی طور پر 36کروڑ 71 لاکھ مالیت کے چیک تقسیم کئے تاہم متاثرین کیجانب سے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کی سربراہی میں لاہور ریجن کی کارکردگی اور اعلی اقدامات کو بھرپورسراہا گیا.