Baaghi TV

Category: لاہور

  • آئی ایم ایف سے ہمارے معاہدوں کی وجہ سے پٹرول اور بجلی مہنگے ہوئے ، شاہ محمود قریشی کا اعتراف

    آئی ایم ایف سے ہمارے معاہدوں کی وجہ سے پٹرول اور بجلی مہنگے ہوئے ، شاہ محمود قریشی کا اعتراف

    پی ٹی آئی کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے قبول کرلیا کہ موجودہ مہنگائی، ڈالر، پٹرول اور بجلی کی قیمیتیں آئی ایم ایف سے ہمارے کئے گئے معاہدوں کی وجہ سے بڑھیں ہیں.

    دنیا نیوز کے پروگرام آن دی فرنٹ کے میزبان کامران شاہد کے ساتھ گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیانات کو توڑ موڑ کرپیش کیا جا رہا ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ اگر ملکی معیشت تنزلی کا شکار رہے گی توااللہ نہ کرے ملک ڈیفالٹ کر سکتا ہے اور اس پر انہوں نے حوالے دیئے کہ جب ملک ڈیفالٹ کرتے ہیں تو کیا ہوتا ہے.

    پروگرام کے دوران سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے پوچھا گیا کہ معاشی مسائل تو پی ٹی آئی کی حکومت کے دور میں بھی تھے اور ان کی حکومت میں ہی آئی ایم ایف سے معاملات طے کئے گئے اور مانا گیا کہ پٹرول اور بجلی کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی اور آپ ہی کے دور میں بیرونی قرض بھی بڑھا مگر اس وقت تو آپ نے پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی بات نہیں کی .

    189 تک تو ڈالر کی قیمت پی ٹی آئی کی حکومت چڑھا کر گئی ہے مگر اس وقت بھی ملک کے ڈیفالٹ ہونے کی بات نہیں کی گئی کیونکہ اس وقت آپ حکومت میں تھے.پٹرول کی قیمتیں بڑھانے پر مسلم لیگ ن کی حکومت پر تنقید ہو رہی ہے حالانکہ یہ پی ٹی آئی کی حکومت کی ڈیل تھی آئی ایم ایف کے ساتھ ،اب آپ کہ رہے ہیں کہ ملک ڈیفالٹ ہونے جارہا ہے تو دو ماہ پہلے آپ کی حکومت تھی تو تب ملک ڈیفالٹ نہیں ہو رہا تھا ؟

    سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جواب دیا کہ آپ بالکل درست کہ رہے ہیں (یعنی شاہ محمود قریشی نے تسلیم کر لیا کہ ان کی حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے ہوئے تھے جس کے مطابق پٹرول اور بجلی کی قیمتیں مرحلہ وار بڑھانا تھیں ) انہوں نے جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ معاشی مشکلات چند ہفتوں کی پیدا کردہ نہیں ہیں،عمران خان بھی یہی کہ رہے ہیں کہ معاشی چیلینجز راتوں رات پیدا نہیں ہوئے، کزشتہ 30 سال مسلم لیگ ن اور پیپلزپارتی برسراقتدار رہے ہیں.

  • لاہور اور اسلام آباد ائرپورٹ سے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی

    لاہور اور اسلام آباد ائرپورٹ سے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی

    ائیرپورٹس سکیورٹی فورس نے اسلام آباد اور لاہور ائیرپورٹس پر کارروائیاں کے دوران دو مسافروں کے سامان سے منشیات برآمد کرلی۔

    ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد سے ابوظبی جانے والے مسافر محمد عدنان خان سے 1.8 کلو گرام حشیش جب کہ لاہور سے بحرین جانے والے مسافر عبدالرحمان سے950 گرام آئس ہیروئن برآمد کی ہے.

    ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کے احکامات کی روشنی میں صدر ڈویژن پولیس نےمنشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے لاہور میں منشیات کی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی.

    سبزہ زار پولیس نے کارروائی کے دوران 40کلو گرام چرس برآمد کر کےخاتون سمیت 3ملزمان گرفتارکع لئے.گرفتار ملزمان میں عثمان ،حمزہ اور شاد بی بی شامل ہیں،ملزمان علاقہ غیر سے چرس لاکر لاہور سمیت دیگر اضلاع میں سپلائی کرتے تھے۔ ملزمان گاڑی کے خفیہ خانوں میں چرس چھپا کر لا رہے تھے۔ ملزمان کو سبزہ زار کے علاقے میں سنیپ چیکنگ کے دوران چیک کیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات عمل میں لائی جارہی ہیں.

    دونوں مسافروں نے منشیات اپنے اپنے بیگز میں انتہائی مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔اے ایس ایف کے مطابق ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سول ایوی ایشن نے ملازمین کی اسلام آباد ایئرپورٹ کے لیے متعدد روٹس پر ٹرانسپورٹ سروس بند کردی،پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے پر سی اے اے کے ملازم نے ڈی جی کے نام درخواست لکھ دی ،درخواست گزار نے لکھا کہ سی اے اے کی پارکنگ میں گدھا گاڑی لانے کی اجازت دی جائے،اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کام کرنے والے سی اے اے کے ملازم راجہ آصف اقبال نے درخواست میں کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں سول ایوی ایشن نے ٹرانسپورٹ بند کر دی، اس لئے گدھا گاڑی پارکنگ تک لانے کی اجازت دی جائے،فدوی پبلک ٹرانسپورٹ افورٹ نہیں کر سکتا

    درخواست کے بعد ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ سی اے اے ملازمین کو فیول الاؤنس دیتا ہے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت موجود ہے، جن ملازمین کو فیول الاؤنس ملتا ہے اور جہاں سہولت ہے ان روٹس پر ٹرانسپورٹ بند کردی ہے،

    واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ شب بھی پٹرول مہنگا کر دیا، پٹرول مہنگا ہونے کی وجہ سے کرایہ جات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے

  • ڈسکہ ضمنی الیکشن دھاندلی، دو افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ معطل

    ڈسکہ ضمنی الیکشن دھاندلی، دو افسران کیخلاف کاروائی کا فیصلہ معطل

    لاہور ہائیکورٹ نے ڈسکہ ضمنی الیکشن دھاندلی میں دو افسران کے خلاف کاروائی کا فیصلہ معطل کردیا گیا

    جسٹس شجاعت علی خان نے کیس پر سماعت کی ،عدالت نے ڈی سی سیالکوٹ ذیشان جاوید اور اسسٹنٹ کمشنر آصف حسین کے خلاف کاروائی معطل کردی عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین سے 30 جون کو تحریری جواب طلب کرلیا ،جسٹس شجاعت علی خان نے ڈی سی سیالکوٹ ذیشان جاوید اور اسسٹنٹ کمشنر آصف حسین کی درخواست پر فیصلہ سنایا

    دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے برعکس انکوئری شروع کررکھی ہے, ڈسکہ الیکشن میں انتظامی امور کی ڈیوٹی تھی, الیکشن کمیشن نے سیشن جج سیالکوٹ پر استغاثہ بھی دائر کررکھا ہے, ضمنی الیکشن کا حصہ بھی نہیں تھےعدالت الیکشن کمیشن کی جاری انکوائری ختم کرنے کا حکم دے

    دوسری جانب لاہور سپریم کورٹ رجسٹری میں چیف الیکشنر کمشنر سکندر سلطان راجہ سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے مارچ 2021 میں سینٹ کے حوالے سے فیصلہ دیا تھا،عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن صاف شفاف کروانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جاٸے,الیکشن میں جدید ٹیکنالوجی ابھی تک استعمال نہیں کی گئی ,ووٹنگ کیلے الیکڑونک ٹیکنالوجی استعمال شروع نہی کی گئی , الیکشن کمیشن کو کئی خط لکھے گیے مگر عمل درآمد نہ ہوا,الیکشن میں کرپشن اور دھاندلی کرنے والوں کیخلاف بھی تاحال کوئی کاروائی نہ کی گئی ,عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے چیف الیکشن کمشنر سمیت ذمہ داروں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے,

    علاوہ ازیں سیالکوٹ کے رہائشی مجیب الرحمن اس کے بھائی دوست محمد اور ان کی 82 سالہ والدہ کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی جسٹس ساجد محمود سیٹھی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کریں گے .وکیل درخواست گزار کا کہنا ہے کہ نادرا نے غیر قانونی طور پر شناختی کارڈ بلاک کر رکھا ہے، لاہور ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو معاملے کو اپیل تصور کرکے اس پر پر فیصلہ جاری کرنے کا حکم دیا،سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے معاملہ ڈسٹرکٹ لیول کمیٹی سیالکوٹ کو بھجوا دیا،سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی،لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف ورزی پر سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے،

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج
    لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کر دیا گیا

    جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو چیلنج کیا ،دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات میں 60 روپے تک اضافہ کیا گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ پر اثر پڑے گا، عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری کالعدم قرار دے

    واضح رہے کہ گزشتہ روزحکومت پاکستان نے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید 30، 30 روپے کا اضافہ کردیا ہے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے ملک میں پٹرول کی فی لٹر قیمت 209 روپے 86 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 204 روپے 15 پیسے کردی گئی

    پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی،قرارداد تحریک انصاف کی رکن اسمبلی سیمابیہ طاہر کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ حکومت نے ہفتے میں پیٹرول کی قیمت میں 60 روپے فی لٹر اضافہ کر دیا حکومت کی نااہلی کے باعث قومی خزانے دیوالیہ ہونے کے قریب ہے عوام پریشان ہے،حالیہ اضافے کو فی الفور واپس کیا جائے

    پیٹرول پرسبسڈی کے باعث ڈیفالٹ کی طرف جا رہے تھے،وفاقی وزیر خزانہ
    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیٹرول پرسبسڈی ناقابل برداشت ہے ،پیٹرول پرسبسڈی کے باعث ڈیفالٹ کی طرف جا رہے تھے،عمران خان نے پیٹرول پر 30روپے لیوی عائد کیا جو معاشی مشکلات ہیں وہ عمران خان کے معاہدے کے باعث ہیں،کوئلے کے پلانٹ نہیں چل رہے عوام سمجھتے ہیں کہ یہ مہنگائی اور تباہی عمران خان کی ہے، عمران خان نے فروری میں روس سے تیل کیوں نہیں لیا عمران خان کی وجہ سے مہنگائی آئی ہے، 5 ہفتے میں ختم نہیں ہوسکتی، جیسے ہی بجٹ آئے گا تو ہم مہنگائی پر قابو پانے کی کوشش کریں گے،اگست 2023 تک مدت ہے تب تک یہ اسمبلیاں چلتی رہیں گی،

    وزیراعلیٰ سندھ کا خود سمیت تمام وزرا اور افسران کا پیٹرول 40 فیصد کم کرنے کا حکم
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں،پیٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ خزانے پر مزید نہیں پڑنا چاہیے خزانہ پر بوجھ کا مقصد عوام پر بوجھ ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے خود سمیت تمام وزرا اور افسران کا پیٹرول 40 فیصد کم کرنے کا حکم دے دیا، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 40فیصد پیٹرول کوٹا کی کمی سے خزانہ پر بوجھ نہیں پڑے گا کچھ کم ہوگا،

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا تھا کہ حکومتی وزرا ،ججز، اور سول افسران یکجہتی دکھائیں ، پیٹرول الاؤنسز معطل کر دیں،پیٹرول کی قیمتیں واپس آنے تک اعلیٰ عہدوں پر براجمان لوگ عوام کی تکلیف میں حصہ دار بنیں،علامتی طور پر عوام کے ساتھ نظر تو آئیں، آپ کے دورے ہی ختم نہیں ہو رہے،سابق وفاقی وزیر فوادچودھری

    25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

    ‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

    پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

    وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

    جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

  • عمران خان کا متنازعہ بیان ملکی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ

    عمران خان کا متنازعہ بیان ملکی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے حالیہ متنازعہ بیان نے قومی سلامتی سنگین خطرے میں ڈالی ہے، عمران خان کے بیان نے ملک کی آزادی، خود مختاری اور سالمیت کو سنگین خطرےمیں ڈالا ہے۔

    عمران خان کے بیان سے لوگوں کے درمیان نفرت پیدا ہوئی ہے جبکہ عمران خان کا بیان ملکی امن وامان کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے، سابق وزیراعظم نے اقتدار سے علیحدہ ہونے کے بعد عوام میں اشتعال انگرزی کو پروان چڑھایا ہے جو ملکی سلامتی کیلئے خطرناک ہو سکتاہے،ملک کے ریاستی اداروں کا احترام ہمیشہ ہی قوم کیلئے مقدم رہا ہے مگرپی ٹی آئی چیئرمین نے متعدد بار قابل احترام ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی .

    کسی بھی ملک کے سابق وزیراعظم کیلئے اس کا ملک اور ادارے مقدم ہوتے ہیں مگر عمران خان نے محض اپنے اقتدار کی خاطر ملک کی سلامتی ،خودمختاری اور سالمیت کو داو پر لگا دیا بلکہ عوام کو بھی سول نافرمانی کی ترغیب دی جو کسی بھی مہزب معاشرے کیلئے زہر قاتل ہے.

    سیاسی جماعتوں کی جانب سےبھی عمران خان کے متنازع بیان کی شدید مذمت کی گئی ہے، آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ کوئی بھی پاکستانی ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات نہیں کرسکتا،طلال چودھری کہتے ہیں عمران خان اتنا بوکھلا گئے ہیں کہ ملک توڑنے کی بات کر رہے ہیں، ایم کیوایم نے عمران خان کے بیان کو کھلم کھلا ملک دشمنی قرار دیدیا۔

    عمران خان کا ملک ٹوٹنے اور افواج پاکستان کیخلاف بیان ناقابل قبول قرار دئیے گئی ہیں.

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

    شیریں مزاری کے خود کش حملے،کرتوت بے نقاب، اصل چہرہ سامنے آ گیا

    اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔جلیل احمد شرقپوری

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    خدارا ملک کا سوچیں،مجھے فخر ہے میں ایک شہید کا باپ ہوں،ظفر حسین شاہ

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران کے نام سے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹس سیاسی جماعت استعمال کرنے لگی

  • اٹک نے کراچی کو شکست دیکر نیشنل بینک آف پاکستان ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی اپنے نام کر لی

    اٹک نے کراچی کو شکست دیکر نیشنل بینک آف پاکستان ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی اپنے نام کر لی

    *اٹک نے کراچی کو شکست دیکر نیشنل بینک آف پاکستان ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی اپنے نام کر لی*

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی (02-06-2022)نیشنل بینک آف پاکستان ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی 2022 گریڈ ٹوکے فائنل میں اٹک نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کو شکست دیدی۔فاطمہ جناح کرکٹ گراؤنڈ کوئٹہ میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے اٹک کی سائیڈ کو کھیلنے کی دعوت دی۔ اٹک کے بیٹسمینوں نے شروع سے ہی جارہانہ انداز اپنایا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز اسکور بورڈ پر سجائے، محمد راحیل 59 اور احتشام الحق 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کراچی کی جانب سے طاہر علی، عبدالوہاب اور حسن رضا ایک ایک وکٹ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔

    جواب میں کراچی نے 203 رنز کا ہدف حاصل کرنے کی سرتوڑ کوشش کی اورطاہر علی کی سنچری کی بدولت عمدگی سے ہدف کا تعاقب کیا تاہم 5 رنز کی کمی کے باعث وہ نیشنل بینک آف پاکستان ٹی20 بلائنڈ کرکٹ ٹرافی 2022 کا ٹائٹل اپنے نام نہ کرسکی۔ کراچی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنا سکی۔ طاہر علی 104 اور بسم اللہ خان 21 رنز بنا کر ٹاپ ا سکورر رہے۔ اٹک کی جانب سے احتشام الحق نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں اورمین آف دی میچ ایوارڈحاصل کیا۔

    اس موقع پر چیئرمین پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل سید سلطان شاہ، سی ایس آر آفیسر این بی پی جناب جنید اقبال، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز پی بی سی سی سید سلمان بخاری، ڈائریکٹر ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن پی بی سی سی جناب عاطف قیوم، پی سی بی کوئٹہ کی جانب سے جناب منصور خان کے نمائندے اورصدر کیو سی سی بی جناب نصر اللہ شاہوانی بطور مہمان مدعو تھے جبکہ مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔ بی ون کیٹیگری میں اٹک کے محمد سہیل، بی ٹو میں کوئٹہ کے نعمت اللہ اور بی تھری میں ملتان کے محمد صفدر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ کوئٹہ کے نصیب اللہ کے حصے میں آیا۔

  • محمد طاہر برنجو کی زیر صدارت سینیٹ کمیٹی قوائد و ضوابط و  استحقاق  کا پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس

    محمد طاہر برنجو کی زیر صدارت سینیٹ کمیٹی قوائد و ضوابط و استحقاق کا پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس

    محمد طاہر برنجو کی زیر صدارت سینیٹ کمیٹی قوائد و ضوابط و استحاق کا پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس
    باغی ٹی وی:پریس ریلیز
    سینیٹ سیکرٹریٹ
    میڈیا ڈائریکٹوریٹ
    اسلام آباد (2 جون2022) سینیٹ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طاہر بزنجو کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ کمیٹی اجلاس میں سینیٹر عرفان صدیقی کی جانب سے سابق ڈی جی ریڈیو پاکستان کے خلاف استحقاق کے معاملے کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کمیٹی اجلاس میں بتایا کہ ریڈیو پاکستان راولپنڈی کی حدود میں پرانے درختوں کو کاٹ کر فروخت کیا گیا ہے۔ میرا ریڈیو پاکستان سے گہرا تعلق رہا ہے اور اس کے تمام حصوں سے بخوبی واقف ہوں۔ میں نے تمام زندگی پڑھانے، صحافت اور آدب میں گزاری ہے جب مجھے درختوں کی کٹائی سے متعلق خبر موصول ہوئی تو تصدیق اور وجوہات کیلئے فون کیا تو بتایا گیا کہ ریڈیو پاکستان کے مالی بحران سے نمٹنے کیلئے پرانے درختوں کو کاٹ کر فروخت کیا گیا ہے۔ میں نے معاملہ ایوان بالاء کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات کو خط لکھ کر اٹھایا ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ اس کے بعد میرے خلاف باقاعدہ مہم شروع کی گئی۔ مجھے سوشل میڈیا پر بدنام کیا گیا اور میرے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے۔ سی بی اے جو ایک تنظیم ہے جس نے ایک پریس ریلیز میں میرے خلاف انتہائی نازیبا الفاظ استعمال کیے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور میرے خلاف الزامات بھی لگائے۔سیکرٹری وزارت اطلاعات ونشریات نے کمیٹی کو بتایا کہ جب یہ معاملہ میرے نوٹس میں آیا تو میں نے وزیر اطلاعات کو بھی آگاہ کیا۔ معزز سینیٹر کے خلاف جو مہم شروع ہوئی اس پر شرمندہ ہیں۔ اس مہم میں نہ ہمارا ہاتھ اور نہ ہمیں علم تھا۔ ریڈیو پاکستان ایک کارپوریشن ہے اور ہر کارپوریشن میں ایک یونین ہوتی ہے۔یونین پارٹی بننا چاہتی ہے اگر کمیٹی اجازت دے تو ان کو بھی بلایا جا سکتا ہے۔ جس پر اراکین کمیٹی سینیٹرمنظور احمد کاکڑ اور سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ یونین پارٹی کیوں بننا چاہتی ہے اور اس کے کیامقاصد ہیں سامنے لایا جائے اور جن لوگوں نے معزز سینیٹر کے خلاف پروپیگینڈا کیا ہے ان کو بے نقاب کیا جائے۔سابق ڈی جی ریڈیو نے کمیٹی کو بتایا کہ انہوں نے ریڈیو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے بہت کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات میں درختوں کی اونے پونے فروخت کے حوالے سے خبریں چلائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ معزز سینیٹر کے خلاف سوشل میڈیا اور پریس ریلیز میں جو جاری کیا گیا اس میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں ہے اور میں نے سیکرٹری وزارت اطلاعات کے ساتھ معزز سینیٹر سے ان کے آفس جا کر معذرت بھی کی ہے۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد طاہر بزنجو نے کہا کہ مالی بحران کو ختم کرنے کیلئے درختوں کی کٹائی یا قومی اثاثوں کی فروخت کی روایت کو ختم ہونا چاہیے۔ملک میں پہلے ہی جنگلات کی شدید کمی ہے۔ جنگلات کو فروغ دینا ہماری ترجیح ہونا چاہیے۔ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں موسمی تغیرات کے شدید اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ وہ ایک نامور دانشور، ادیب، صحافی اور مدبر سیاستدان ہیں۔ انہوں نے اپنی معاشرتی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے درختوں کی کٹائی کا معاملہ اٹھایا کہ کن وجوہات پر درخت کاٹے گئے ہیں۔ ان کے اس جذبے کو سراہتے ہیں۔کمیٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ معزز سینیٹر کے خلاف سوشل میڈیا اور پریس ریلیز پر جو نازیبا مواد استعمال کیا گیا ہے اور ان کے پیچھے جو لوگ ملوث ہیں ان کو بے نقاب کرنے کیلئے معاملہ ایف آئی اے کی سائبر ونگ کو ریفر کر کے رپورٹ طلب کی جائے۔
    کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز ڈاکٹر آصف کرمانی، منظور احمد کاکڑ اور عرفان صدیقی کے علاوہ سیکرٹری وزارت اطلاعات ونشریات، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت اطلاعات ونشریات،سیکرٹری پارلیمانی امور، ڈی جی پی بی سی، ڈی جی سائبر و دیگر حکام نے شرکت کی۔ ***********

  • پیپلزپارٹی لاہور کا عمران خان کے بیان کیخلاف مظاہرہ

    پیپلزپارٹی لاہور کا عمران خان کے بیان کیخلاف مظاہرہ

    سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر عمران خان کی طرف سے پاکستان کے تین ٹکڑے کرنے کے بیان پر پاکستان پیپلز پارٹی نے لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر بڑی بڑی سکرینیں آویزاں کی گئیں جن میں ایک پر سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی تصویر کے ساتھ “پاکستان کھپے “کا نعرہ درج تھا۔ ایک سکرین پر عمران خان اور تصویر تھی. اس موقع پر مظاہرین نے “ غدار ہے غدار ہے عمران خان غدار ہے” اور “ گرفتار کرو گرفتار کرو عمران کو گرفتار کرو” کے نعرے لگائے۔

    اس موقع پر پیپلز پارٹی کے راہنما حاجی عزیز الرحمن چن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے شہید بے نظیر بھٹو کی شہادت پر “پاکستان کھپے “ کا نعرہ لگا کر ملک کو بچایا۔ آج 2022 میں بھی صدر زرداری ایک مرتبہ پھر عمران خان کے عزائم خاک میں ملائیں گے-

    فیصل میر نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ عمران خان کے خلاف مظاہرہ کرنے پر بھی پابندی لگا دے گی۔ عمران خان کی گفتگو ریکارڈ ہے اور کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ بھارت کو توڑنے کی بات کر رہا تھا۔

    فیصل میر نے کہا کہ اگر پاکستان کو تین ٹکڑے کرنے کی بات صدر آصف زرداری یا بلاول بھٹو زرداری کرتے تو اب تک سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے سو موٹو نوٹس لے لیا ہونا تھا، ملک بھر میں پیپلز پارٹی والوں پر مقدمے درج ہو رہے ہونے تھے شہر شہر جلوس نکل رہے ہونے تھے۔ مگر آج جب عمران خان پاکستان کو توڑنے کی بات کر رہا ہے تو سناٹا ہے۔

    فیصل میر نے سپریم کورٹ سے اپیل کی کہ عمران خان کے ملک دشمن بیان پر سو موٹو نوٹس لیکر اس پر غداری کا مقدمہ قائم کیا جائے ۔ اس موقع افنان بٹ , احمد رضا زوہیب بٹ ، شاہدہ جبیں ، شاہد عباس اور مسرت صدیقی نے بھی خطاب کیا.

  • اگر اچھے سے حوصلہ افزائی کی جائے تو گوادر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے،مجیب الرحمن

    اگر اچھے سے حوصلہ افزائی کی جائے تو گوادر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے،مجیب الرحمن

    اگر اچھے سے حوصلہ افزائی کی جائے تو گوادر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے،مجیب الرحمن
    گوادر
    2جون2022
    باغی ٹی وی: ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا کہ ھے گوادر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے بس نوجوان کی حواصلہ افزائی چائیے ان خیالات کا اظہار انہوں جمعرات کے روز وائی ڈی ذی میوزیکل گروپ کو گیھٹار پیش کرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ھے اس موقع پر ڈاٹریکٹر فنانس طارق عزیز لاسی ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹاف نظر ناصر ضلعی آفیسر تعلیم فیمل بلقس سلیمان بھی موجود تھے اس موقع پر وائی ڈی زی گروپ کے یونس ذین اوردیدگ نے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر کو اپنے فن اور موسیقی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ ہمارے دوستوں میں بہت سے دوست ایسے بھی ہیں جو خود شاعری کرتے ہیں خود گانا لکھتے ہیں،کمپوز کرتے
    ہیں اور پھر اسے گاتے ہیں سماجی مسائل پر شاعری
    کر لکھ کر نوجوانوں کو جگاتے ہیں اس موقع پر ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی نے کہا ھےکہ موسیقی گروپ کے فروغ کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل غیر نصابی سرگرمیوں میں اپنے چھپے ھوئے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرسکے اور گوادر کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا مواقع فراہم ھو نوجوان موسیقاروں نے بتایا کہ موسیقی
    کو سمجھنے کے لئے کسی زبان کی مہارت کی ضرورت نہیں ہوتی نہ ہی موسیقی کو کسی سرحد میں باندھا جا سکتا ہے۔ موسیقی تو وہ چیز ہے جو لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہے۔ ان کے جذبات کوسُروں بھرے الفاظ میں ڈھالتی ہے اور ان کے خیالات کا اظہار کرتی ہے۔ موسیقی خود میں مکمل فن ہے اس موقع پر وائی ڈی زی میوزیکل گروپ کے یونس دیدگ اور زین نے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنے اور گوادر کے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو آگے لانے اور ان کی حواصلہ افزائی کرنے پر ڈاٹریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی کا شکریہ ادا کیا

  • مہنگائی ایسے ہی رہی تو ملک میں خانہ جنگی کے خدشات بڑھ جائیں گئیں، اعجاز قادری

    مہنگائی ایسے ہی رہی تو ملک میں خانہ جنگی کے خدشات بڑھ جائیں گئیں، اعجاز قادری

    نیوز ریلیز
    پاکستان سنی تحریک

    مورخہ:02-06-2022 حوالہ نمبر :
    تیل،گھی،آٹا اور ضرورت اشیاء عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوگئیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا
    اگر یہی حالت رہی تو ملک میں خانہ جنگی کے خدشات بڑھ جائینگے عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے اقدامات کرئے،ثروت اعجاز قادری
    مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی غربت میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے،ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا اس حوالے سے کہ سیاستدان ایکدوسرے پر بازی لیجانے کی بجائے عوام کو بدترین حالات سے نکالنے کیلئے کردار ادا کریں،ثروت اعجاز قادری نے سیساست دانوں کو چاہیے کے عوام کے بارے میں بھی کچھ سوچیں۔
    سبزیوں،پھلوں،تیل،گھی،،آٹا،چاول کی قیمتوں کو پر لگ گئے عوام شدید مشکلات میں مبتلا ہوگئے،ثروت اعجاز قادری مہنگائی کے حوالے سے بھی کہا کہ ہر چیز کی قیمت میں مزید اضافہ ہو چکا ہے۔اور یہ عوام کے لیے بہت زیادہ مشکل ہے۔
    معاشی استحکام اور قوم کو مسائل کے بھنور سے نکالنے کیلئے تمام اکائیوں کو مثبت کردرا ادا کرنا ہوگا،ثروت اعجاز قادری نے کہا
    کراچی( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند سطح پر پہنچ گئی غربت میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے،تیل،گھی،آٹا اور ضرورت اشیاء عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوگئیں،یہی حالت رہی تو ملک میں خانہ جنگی کے خدشات بڑھ جائینگے عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے اقدامات نہیں کئے تو اس کے منفی نتائج نکلیں گے،پیٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے،آئی ایم ایف سے بھیک مانگنے سے ماض حکومت کو بھی منع کیا موجودہ حکومت سے بھی کہتے ہیں قرضے نہ لئے جائیں،ملک کے وسائل پر انحصار کرکے آگے بڑھا جائے،ایسے معاشی اقدامات کئے جائیں جس سے عام آدمی کی زندگی میں مشکلات نہ آئے،سیاستدان ایکدوسرے پر بازی لیجانے کی بجائے عوام کو بدترین حالات سے نکالنے کیلئے کردار ادا کریں،سبزیوں،پھلوں،تیل،گھی،،آٹا،چاول کی قیمتوں کو پر لگ گئے عوام شدید مشکلات میں مبتلا ہوگئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملک کی معاشی واقتصادی عدم استحکام کی سورتحال پر گہری تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی وبقاء پر کوئی آنچ آنے نہیں دینگے، ملک کی تعمیر وترقی اور خوشحالی کیلئے ایک ہوکر کام کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کیلئے دعوؤں کی بجائے عملی جدوجہد کرنا ہوگی،معاشی استحکام اور قوم کو مسائل کے بھنور سے نکالنے کیلئے تمام اکائیوں کو مثبت کردرا ادا کرنا ہوگا،انہوں کا کہنا تھا کہ بانیان پاکستان کی اولادیں ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں پھوڑنا اچھی طرح جانتی ہیں،سیاسی جماعتیں الزامات کی سیاست کو ترک کرکے ملک معاشی واقتصادی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے کام کریں۔#