Baaghi TV

Category: لاہور

  • پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے ، خواجہ سلمان رفیق

    پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے ، خواجہ سلمان رفیق

    پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے ، خواجہ سلمان رفیق
    باغی ٹی وی٭ صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرزہسپتال شیخوپورہ پہنچ گئے۔ وہاں پر جا کے انہوں نے سارے ہسپتال کا جائزہ لیا۔
    ٭صوبائی وزیر نے ہسپتال میں ڈاکٹرزکی حاضری اور طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے اس حوالے سے تمام ڈاکٹرز سے بہت تفصیلی بات کی۔
    ٭ خواجہ سلمان رفیق نے ڈی ایچ کیوشیخوپورہ میں ایمرجنسی،آپریشن تھیٹرزودیگر وارڈزکا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔
    ٭ صوبائی وزیرنے ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجہ سمیت ادویات بارے دریافت کیا۔اور مریضوں کی دیکھ بھال کرنے پر زور دیا۔
    ٭جب مریضوں سے خواجہ سلمان رفیق نے پوچھا تو مریضوں نے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق سے ادویات سمیت علاج معالجہ بارے اطمینان کا اظہارکیا۔
    ٭ ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ نے صوبائی وزیر کو ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات بارے بریفنگ دی۔

    ٭ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازکی ہدایت پرصوبہ کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کیاجارہاہے۔خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا

    ٭ پنجاب کے کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ کوشش کی جاۓ کے مریضوں کو پریشانی نہ ہو۔

    ٭ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بہترعلاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔خواجہ سلمان رفیق نے مریضوں کو یقین دلوانے کی کوشش کی۔

    ٭ سیکرٹری صحت علی جان خان کو پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے طبی سہولیات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے اس حوالے سے کہا

    ٭مزید یہ کہ کوشش ہے کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرسکیں۔خواجہ سلمان رفیق نے پنجاب کی عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے کہا۔

  • الیکشن کمیشن کا پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلہ

    الیکشن کمیشن کا پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلہ

    الیکشن کمیشن کا پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن اف پاکستان (ای سی پی) نے فیصلہ سنا دیا ہے پنجاب اسمبلی کی کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے اور ان کا نوٹیفکیشن ضمنی انتخابات تک روک دیا ہے۔

    الیکشن کمیشن نے فریقین کے دلایل سننے کے بعد پی ٹی آئی کے 25 منحرف قانون سازی کی ڈی سیٹ ہونے کے بعد خالی ہونے والی خواتین اور اقلیتوں کی 5 مخصوص نشستوں پر نئے اراکین پنجاب اسمبلی  کے نوٹی فکیشن سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

    مزید کہ تحریک انصاف نے مطالبہ کیا اپنی پانچ نشستیں دینے کا۔دوسری طرف مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں اراکین کے موجودہ تناسب کے مطابق نوٹی فکیشن کے اجرا کا مطالبہ کیا تھا۔لیکن الیکشن کمیشن نے دونوں جمعاتوں کی درخواست کو مسترد کر دیا۔
    الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے فریقین کی دلایل سننے کے بعد اپنا فیصلہ سنا دیا۔اور یہ فیصلہ سناتے ہوۓ پنجاب  اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن ضمنی انتخابات تک روک دیا ہے۔

    مزید یہ کہ پنجاب کے وزیر اعلی کے انتخابات میں حمزہ شہباز شریف کو ووٹ دینے پر 5 قانون سازوں پی ٹی آئی کے ڈی سیٹ ہو گے تھے۔

    پی ٹی آئی نے 28 مئی کو لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں یہ استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو ہدایت دی جائے کہ خالی نشستوں پر نئے ایم پی ایز کی تعیناتی کے لیے اعلامیہ جاری کیا جائے۔

    اس سلسلے میں لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 2 جون تک کی مہلت دیتے ہوئے معاملے پر فیصلہ دینے کے لیے کہا تھا ۔

  • پروفیسر کو نماز پڑھنے کی سزا، زبردستی رخصت پر بھیج دیا گیا

    پروفیسر کو نماز پڑھنے کی سزا، زبردستی رخصت پر بھیج دیا گیا

    بھارت میں پروفیسر کو نماز پڑھنے کی سزا، زبردستی رخصت پر بھیج دیا گیا

    بھارت کے شہر میں علی گڑھ کالج میں قانون کی تعلیم دینے والے مسلمان پروفیسر نے جب نماز پڑھی تو ان کو زبردستی رخصت پر بھیج دیا گیا۔

    جب پروفیسر کالج کے لان میں نماز پڑھ رہے تھے تو کسی نے ان کی تصور کھینچ لی جو کے بعد میں سامنے آ گئی۔ نماز پڑھنا اپنے اپنے مذہب کی عبادت کرنے کا حق ہر انسان ہر شہری کو حاصل ہونا چاہیے۔لیکن جب ان پروفیسر نے علی گڑھ کالج میں نماز ادا کی تو احتجاج بھی کیا گیا اور ان کی تصویر بھی کھینچی گئی اور ان کے ساتھ زبردستی کر کے ان کو رخصت پر بھی بھیجا گیا۔

    مزید یہ کہ بهارت میں علی گڑھ کالج کی انتظامیہ پروفیسر پر مزید کاروائی کے لیے تحقیقات کر رہی ہےاور پروفیسر کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا جا چکا ہے۔

    خیال رہے کہ علی گڑھ کالج کی بنیاد سر سید احمد خان نے پاکستان کے قیام سے پہلے برصغیر کے مسلانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے رکھی تھی۔ جہاں پر مسلمان انگریزی اور جدید تعلیم سے استفادہ کرتے تھے۔

  • عمران خان کے بعد مراد راس بھی پاکستان دشمنی پر اتر آئے

    عمران خان کے بعد مراد راس بھی پاکستان دشمنی پر اتر آئے

    پاکستان تحریک انصاف ملک دشمنی میں بہت آگے نکلتی جارہی ہے.پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ملک کے خلاف بیانات کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن اور سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے بھی ملک دشمنی کے ایجنڈے پر عمل کرنا شروع کر دیا.پی ٹی آئی کے رہنما مراد راس اپنے دور وزارت میں محکمہ تعلیم کے حوالے سے بڑے بڑے دعوے کرتے رہے مگر مطلوبہ نتائج دینے سے قاصر رہے اور اب پاکستان کے خلاف دوسرے دوست ممالک کو پاکستان دشمنی پر اکسا رہے ہیں .پاکستان تحریک انصاف کے سابق دور میں بھی پاکستان کی خارجہ پالیسی پر سوال اٹھتے رہے اور عمران حکومت کے دور اقتدار میں پاکستان کے کئی دوست ممالک ناراض ہو گئے.لیکن اس سب کے بعد بھی پی ٹی آئی کا دل نہیں بھرا اور اب عمران خان کے بعد ان کے ساتھیوں نے پاکستان کے ساتھ دشمنی شروع کر دی ہے.

    پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر مراد راس نے سماجی راطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرپاکستان مخالف پیغام ٹویٹ کیا ہے جس میں مراد راس نے ترکی کی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ پاکستان کی موجودہ حکومت کی کسی قسم کی سپورٹ نہ کرے .

    مراد راس کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی امپورٹیڈ حکومت آپ کی تمام تر سرمایہ کاری کو تباہ کر دے گی اور آپ کا سب کچھ برباد ہو جائے گا.مراد راس نے ترک حکومت کو کہا کہ صرف پاکستان کے گزشتہ 30 دنوں کو مانیٹر کر لیں تو اپ کو تمام سوالوں کے جواب مل جائیں گے.

    اس سے قبل اقتدار سے باہر عمران خان نے پاکستان کے ٹوٹنے کی بات کی تھی ، سابق وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ان لوگوں کو اقتدار سے نہ نکالا تو ملک کے نیوکلئیر اثاثے چھین جائیں گے اور ملک کے تین ٹکڑے ہو جائیں گے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر اس وقت اسٹیبلشمنٹ صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو میں آپ کو لکھ کر دیتا ہوں یہ بھی تباہ ہوں گے اور فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی کیونکہ ملک دیوالیہ ہوگا۔

    پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اگر درست فیصلے نہ ہوئے تو پاکستان کے تین ٹکڑے ہو سکتے ہیں۔

  • دودھ کے عالمی دن کی مناسبت سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آگاہی سیمینار،واک

    دودھ کے عالمی دن کی مناسبت سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آگاہی سیمینار،واک

    دودھ کے عالمی دن کی مناسبت سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے کانفرنس اور آگاہی سیمینار کا انوقاد کیا گیا.کانفرنس کا انعقاد پنجاب فوڈاتھارٹی اور یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسزروای کیمپس پتوکی کے اشتراک سے کیا گیا جس میں ڈیری انڈسٹری سے وابستہ افراد، کسان اور اینیمل سائنسز کے سٹوڈنٹس اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی.

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب جدون کا کہنا تھا کہ کانفرنس کا مقصد دودھ کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے جدید سائنسی طریقوں کو متعارف کروانا ہے،دوددھ ہماری غذا کا بنیادی جزو ہے
    ،روزمرہ کی زندگی میں دودھ کا استعمال ہر عمر کے افراد میں کیا جاتا ہے۔ دودھ اور دودھ سے تیار ہونے والی تمام مصنوعات کی پیداوار بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہمیں اپنی اور اپنے بچوں کی کھانے پینے کی عادات بدلنا ہوں گی۔

    ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بچے ناشتہ نہیں کرتے دودھ نہیں پیتے لیکن کاربونیٹیڈ ڈرنکس بہت پیتے ہیں ،ہمیں دودھ کی پروڈکشن اور سپلائی کے عمل کو انتہائی موثر اور شفاف بنانے کی سخت ضرورت ہے۔ پنجاب فوڈاتھارٹی یوواس کے ساتھ مل کر پیداوار میں درپیش چیلنجز کو دور کرنے میں مدد کرے گی۔ ڈیری انڈسٹری کو جدید ٹیکنالوجی پر شفٹ کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

    یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز کےوی سی نسیم احمد نے کہا کہ پنجاب فوڈا تھارٹی کی چیکنگ کا عمل انڈسڑی کی اصلاح ہے۔ عوام کے ساتھ ساتھ انڈسڑی کو حفظان صحت اصولوں پر کاربند رکھنا فوڈاتھارٹی کا قابل ستائش عمل ہے۔ ورلڈ ملک ڈے ایک ایسا مستند دن ہے جس کو یو این او بھی مناتا ہے۔ انتہائی اہمیت کا حامل ڈیری ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ پہلی دفعہ یوواس نے متعارف کروایا گیا ہے۔ موسمی تبدیلی نا صرف ہمارے ماحول بلکہ ڈیری اور میٹ کی پیداوار کو بھی متاثر کر رہی ہے۔

    سٹوڈنٹس، اساتذہ انڈسٹری سے آئے افراد نے آگاہی واک میں بھی حصہ لیا،ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے یوواس ملک پاسچرائزیشن یونٹ کا بھی دورہ کیا

  • معاشی بحران کے باعث سری لنکا کے مسلمان حج کی سعادت سے محروم

    معاشی بحران کے باعث سری لنکا کے مسلمان حج کی سعادت سے محروم

    معاشی بحران کے باعث سری لنکا کے مسلمان حج کی سعادت سے محروم

    اسلام کے بنیادی طور پر 5 رکن ہیں اور ان ارکان میں سے حج ایک اہم رکن ہے ہر مسلمان مرد اور عورت کی سب سے بڑی خواہش حج کرنا ہوتی ہے

    بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق آزادی کے بعد سری لنکا کو پہلے سے مزید شدید بحران کا مسئلہ درپیش ہے۔جس کی وجہ سے وہاں کے حکومتی امرا نے اس بات کا اعلان کر دیا ہے کہ اس سال سری لنکا کے مسلمان حج کی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہیں گے۔

    مزید کہ نیشنل حج کمیٹی نے ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن اور مذہبی ثقافتی امور کے محکمے سمیت دیگر جماعت کی بات چیت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ مجودہ معاشی حالات سری لنکا کے بہتر نہیں ہیں۔ جس کی وجہ سے اس سال کوئی بھی مسلمان سری لنکا میں رہنا والا حج کی سعادت حاصل نہیں کر سکے گا۔

    سعید ایم رسمی جو کہ حج ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ہیں ان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس وقت ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہیں ڈالر کے سنگین بحران کا مسلہ درپیش ہے جس پر قابو پانے کے لیے غیر ملکی کرنسی کی ضرورت ہے۔ہم کوشش اور امید کر رہے ہیں ایسے مشکل حالات میں مسلمان ہمارا ساتھ دیں۔

  • عمران خان کے بیان کا سپریم کورٹ نوٹس لے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد

    عمران خان کے بیان کا سپریم کورٹ نوٹس لے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد

    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقارعلی بدر کی عمران خان کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے .ذوالفقار علی بدر کا کہنا ہے کہ خان صاحب آپ نے یہ ثابت کر دیا کہ آپ پاکستان دشمن طاقتوں کے نمائندے ہیں،عمران خان نے اپنی زبان سے زہر اگلا ہے، پاکستان کے خلاف ایسی زبان کاٹ دینی چاہیے،ایسی آنکھ کو بھی نکال دینا چاہئے جو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے.

    ذوالفقار علی بدرکا مزید کہنا تھا کہ ہمارے وطن پر اللہ کی خاص کرم نوازی ہے، پاکستان انشاءاللہ تا قیامت قائم ودائم رہے گا،پاکستان پیپلزپارٹی کی لیڈر شپ اور ورکرز نے پاکستان کے لئے ہمیشہ قربانی دی اور آگے بھی دریغ نہیں کریں گے، اس ملک کو ایٹمی طاقت شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بنایا تھا اور ہم اس کے محافظ ہیں، ایٹمی پروگرام رول بیک کرنے کی باتیں ملک دشمن سوچ کی عکاسی ہیں،ہم نے ہمیشہ ڈکٹیٹرز کے خلاف جنگ کی کبھی اداروں کو متنازع نہیں کیا،ہمارے وطن پر اللہ کی خاص کرم نوازی ہے، پاکستان انشاءاللہ تا قیامت قائم ودائم رہے گا.

    علاوہ ازیں عمران خان کے افواج پاکستان کے متعلق غیر سنجیدہ بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردادجمع کرائی گئی ہے ،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور اور سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان عمران خان کے افواج پاکستان کے متعلق غیرسنجیدہ بیان کی شدید مذمت کرتا ہے،عمران خان سوچی سمجھی سازش کے تحت ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں ، پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ، افواج پاکستان کی ملک میں قیام امن کےلئے قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے.

    قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ عمران خان قوم میں فوج کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، لیکن پاکستان کے بائیس کروڑ عوام عمران خان کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے،قرارداد مین سپریم کورت سے مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان کے فوج مخالف بیان کا نوٹس لیا جائے.

  • چینی قونصل جنرل کی حمزہ شہباز اور پرویز الہی سے الگ الگ ملاقات

    چینی قونصل جنرل کی حمزہ شہباز اور پرویز الہی سے الگ الگ ملاقات

    چین کے نئےقونصل جنرل ژاؤ شیرین(Mr. Zhao Shiren) نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی سے الگ الگ ملاقات کی ہے.

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے چین کے نئےقونصل جنرل ژاؤ شیرین(Mr. Zhao Shiren) کی ملاقات میں پاک چین تعلقات کے فروغ، سی پیک کے منصوبوں اور نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا.چین کے قونصل جنرل نے حمزہ شہباز کو وزیر اعلی پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور میں قونصل جنرل کی ذمہ داری سنبھالنے پر ژاؤ شیرین کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا.وزیراعلیٰ اور چین کے قونصل جنرل نے مستقبل میں تعاون کو نئی جہت دینے کیلئے تیزی سے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا.

    چینی قونصل جنرل نے کہا کہ آپ کا عوام کی خدمت کا ویژن قابل تحسین ہے، حمزہ شہباز نے کہا کہ چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ملک ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے دور میں
    پاک چین معاشی تعلقات کی نئی جہتوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔ سی پیک کے منصوبے پاکستان کی پائیدار ترقی کے سفر میں اہمیت رکھتے ہیں۔

    وزیراعلی حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان عوامی سطح پر بھی رابطے مضبوط کریں گے۔ سی پیک کی نئی جہتوں کو سامنے رکھ کر مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کریں گے۔ چینی قونصل جنرل نے کہا کہ زراعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ملکر کام کریں گے۔ چین ترقی وخوشحالی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ ہے۔

    علاوہ ازیں سپیکر چودھری پرویز الٰہی سے چینی قونصل جنرل Mr. Zhao Shirenکی اسمبلی چیمبر میں ملاقات کی ہے ،چین کے قونصل جنرل Zhao Shiren نے سپیکر چودھری پرویز الہی کو چین کے صوبہ GANSU میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جسے سپیکر چودھری پرویز الہی نے قبول کیا۔اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہر مشکل گھڑی میں چاہے وہ جنگ ہو یا قدرتی آفات چین ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔

    سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستان اور چین میں دو طرفہ مضبوط تعلقات، بھائی چارے اور برسوں کی دوستی کے رشتہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔یہ دوستی حکومتوں کے درمیان نہیں بلکہ عوام کے درمیان ہے۔ ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ سی پیک دونوں ملکوں کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے لہٰذا اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل ہونا چاہئے۔ سی پیک کی وجہ سے پاکستان کو نہ صرف خطہ میں بلکہ عالمی سطح پر بھی مزید اہم حیثیت حاصل ہو چکی ہے۔

    چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ خطے میں امن و سلامتی اور ترقی کیلئے اپنا رول بخوبی ادا کر رہے ہیں اور آج دونوں ممالک پائیدار علاقائی اور عالمی امن کیلئے شانہ بشانہ کوشاں ہیں۔

    ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیا ل بھی کیا گیا، چین کے قونصل جنرلZhao Shiren نے چودھری پرویزالٰہی کے خیالات و جذبات کا خیر مقدم کیا.چین کے قونصل جنرلZhao Shiren نے پنجاب اسمبلی کے نئے ایوان کا دورہ بھی کیا۔

    ملاقات میں چودھری ظہیر الدین‘ رکن اسمبلی‘ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی‘ سیکرٹری‘ پارلیمنٹری افیئرز عنائیت اللہ لک اور ڈائریکٹرجنرل پارلیمانی امور رائے ممتاز حسین بابر بھی موجود تھے.

  • این سی اے میں پیٹریسیا یاسمین کے آرٹ ورک پر مشتمل ”سرکلز آف لو“  کی نمائش

    این سی اے میں پیٹریسیا یاسمین کے آرٹ ورک پر مشتمل ”سرکلز آف لو“ کی نمائش

    این سی اے میں پیٹریسیا یاسمین کے آرٹ ورک پر مشتمل ”سرکلز آف لو“ کے عنوان سے نمائش کا انعقادکیا گیا۔پیٹریشیا یاسمین نے آرٹسٹ ان ریزیڈنس پروگرام کے تحت اس سال مارچ سے جون 2022 نیشنل کالج آف آرٹس میں بطور آرٹسٹ کام کیا۔ انہوں نے پروڈکٹ ڈیزائن اور ٹیکسٹائل ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کے طلباء کے لیے مختلف ”ڈیزائن تھنکنگ” اور ”اپ سائیکلنگ” ورکشاپس منعقد کیں۔ ان ورکشاپس میں کمپنی کریسنٹ بہمن کی طرف سے فراہم کردہ علاقائی ڈینم کی پیداوار سے بچ جانے والے مواد کو نئی قیمت دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

    اپنے ڈیزائن کردہ کاموں میں، وہ خود کو ماحولیاتی مسائل اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی ذمہ دار سمجھتیں ہیں تاکہ ان چیلنجوں کے لیے پائیدار طریقے اور حل تلاش کیے جا سکیں۔ وہ اس بات کو بھی یقینی بناتی ہے کہ وہ جو پروڈکٹس ڈیزائن کرتی ہیں وہ انتہائی ذمہ دارانہ طریقوں سے تیار کی جاتی ہیں۔

    NCA میں اپنے قیام کے دوران، پیٹریشیا نے ایک وژن کے ساتھ کام کیا تاکہ پروڈکٹ ڈیزائن کے طالب علموں کو دیے گئے مواد کے ساتھ نمٹنے اور اس کی خصوصیات کو جاننے کے لیے تخلیقی مواد کی تحقیق کرنے کی ترغیب دی گئی۔ اسی طرح، ٹیکسٹائل ڈیزائن ڈپارٹمنٹ میں ہر طالب علم کو x12 12 انچ کا ایک خاص سائز فراہم کیا گیا تھا تاکہ ان سب کو جوڑ کر ایک بہت بڑا انفرادی ٹکڑا بنایا جا سکے۔

    ان سو ڈینم بیگز کی مدد سے ‘سرکلز آف لو’ نامی ایک بڑا آرٹ پیس تیار کیا گیا۔ جو اب ٹولنٹن بلاک NCA میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری نے مہمان آرٹسٹ پیٹریشیا یاسمین کے تخلیق کردہ آرٹ ورکس کی تعریف کی اور اس قابل قدر پراجیکٹ میں حصہ لینے والے نوجوان طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔

    انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ درحقیقت ماحولیاتی مسائل کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے کے لیے بہت اہم ہے۔ اس نمائش میں زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

  • شہداء پولیس کے ورثاء کی دیکھ بھال کیلئےتمام وسائل بروئے کار لائیں گے،سی سی پی او

    شہداء پولیس کے ورثاء کی دیکھ بھال کیلئےتمام وسائل بروئے کار لائیں گے،سی سی پی او

    سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے ارفع کریم آئی ٹی ٹاور کے قریب جولائی 2017 میں ہونے والے خودکش دھماکہ کے شہدا پولیس کے اہل خانہ سے اپنے دفتر سے ملاقات کی۔خودکش دھماکہ میں شہید دو سگے کانسٹیبلز بھائی عابد علی اور معظم علی،شہید کانسٹیبلز غلام مرتضیٰ،علی رضا نذیر اور عمیر غنی کی فیملیز ملاقات کرنے والوں میں شامل تھیں۔

    سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے لاہور پولیس کے شہید سب انسپکٹر منظور احمد،ہیڈ کانسٹیبل آصف اقبال،کانسٹیبلز محسن علی،محمد صدام حسین اورساجد علی کی فیملیز سے بھی ملاقات کی۔ڈی ایس پیز ریحان جمال،کاشف ڈوگر اور دیگر متعلقہ پولیس افسران اس موقع پر موجود تھے۔

    بلال صدیق کمیانہ نے ملاقات میں شہدا پولیس کی شاندار خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔سی سی پی او لاہور نے شہدا پولیس کے ورثا سے مسائل دریافت کئے اور حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس کے شہدا نے ملک و قوم کی خاطر قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ شہدا پولیس کے بچوں کی تعلیم،صحت،روزگار اور دیگر معاملات کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری ہے۔

    سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ شہدا کی فیملیز کو سافٹ ویئر کے ذریعے رجسٹر کرکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔ بلال صدیق کمیانہ نے شہدا کے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ہم شہدا کو واپس تو نہیں لا سکتے تاہم ہر خوشی غمی میں اپ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہدا کے بچوں کی اعلی تعلیمی اداروں میں تعلیم کے لئے سکالر شپ جبکہ بچیوں کی شادی بیاہ کے لئے فنانشل گرانٹس بھی دے رہے ہیں۔

    بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ایسا کوئی دوسرا محکمہ نہیں جس کی ملک و قوم کی خاطر اتنی زیادہ قربانیاں ہوں،شہداء پولیس نے اپنا آج قربان کرکے قوم کا کل محفوظ کر دیا ہے ۔انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ شہدا پولیس کے ورثا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

    بلال صدیق کمیانہ نے شہدا پولیس کے بچوں سے اظہار شفقت کیا،ان کے ساتھ گھل مل گئے اور ان میں تحائف بھی تقسیم کئے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہداء پولیس کے ورثاء کی فلاح و بہبود اور دیکھ بھال کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔