Baaghi TV

Category: لاہور

  • ایف سی بلوچستان کےکمانڈوز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

    ایف سی بلوچستان کےکمانڈوز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

    ایف سی بلوچستان(ساؤتھ)کےکمانڈوز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق آج مؤرخہ 3 جون 2022 کو ایف سی ٹرینگ سینٹر خضدار میں زیرِ تربیت فرنٹیئر کور بلوچستان ساؤتھ کےکمانڈوز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    جس کے مہمانِ خصوصی آئ جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میجر جنرل کمال انور چوہدری تھے، جنھوں نے پاس آؤٹ ہونے والے ایف سی بلوچستان(ساؤتھ) کےکمانڈوز سے خطاب کیا اور ان کی پرفارمنس کو سراہا۔ان کا مزید کہناتھاکہ پاک فوج اور ایف سی کے حوصلے ہمیشہ سے بلندہیں اوریہ وہ فورس ہےجوملک کہ دفاع کےلیےہمہ وقت تیارہے۔

    تقریبِ حلف برداری کے دوران پاس آؤٹ ہونے والے کمانڈوز نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ فرنٹیئر کور بلوچستان ساؤتھ میں شامل ہو کر پاکستان کی خدمت کریں گے۔ جنوبی بلوچستان کو دہشتگردوں سے پاک کرنے، امن و امان اور خوشحالی کے حصول تک ، فرنٹیئر کور بلوچستان ساؤتھ کے مشن کے مطابق مکمل کرنے کے لئےاپنا کردار ادا کریں گے۔۔

    تقریب میں ایف سی کے کمانڈوز نے جنگی مشقوں کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والےسولجرز میں انعامات تقسیم کیے۔یادرہےکہ یہ ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے کمانڈوزکاپانچواں دستہ ہے اور کمانڈوز سخت محنت اور کٹھن تربیت کہ بعد فورس کاحصہ بنتےہیں۔

  • سود کا خاتمہ حکم الہٰی کے ساتھ  آئین پاکستان کا اہم تقاضا بھی، ڈاکٹر قبلہ ایاز

    سود کا خاتمہ حکم الہٰی کے ساتھ آئین پاکستان کا اہم تقاضا بھی، ڈاکٹر قبلہ ایاز

    سود کا خاتمہ حکم الہٰی کے ساتھ آئین پاکستان کا اہم تقاضا بھی، ڈاکٹر قبلہ ایاز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے وفاقی وزارت خزانہ، گورنر سٹیٹ بینک اور دیگر تمام بینکوں کے صدر صاحبان کے نام اپنے مراسلے میں بینكوں سے درخواست كی ہے كہ وہ ملکی معیشت اور بنکوں سے سود کے خاتمے کے لیے فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے مورخہ 28 اپریل 2022ء كے خلاف اپیل میں نہ جائیں بلكہ پانچ سال كی مدت میں سود کے خاتمے کے عدالتی فیصلے كو سامنے ركھتے ہوئے اس پر بھر پور طریقے سے عمل درآمد كیلئے اقدامات كریں، اسلامی نظر یاتی كونسل اس علمی سعی میں مكمل مشاورت اور معاونت فراہم كرنے كیلئے تیار ہے۔

    ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ سود كا خاتمہ نہ صرف حكم الہٰی ہے بلكہ اسلا میان پاكستان كا ایك دیر ینہ مطا لبہ اور خواب بھی ہے، نیز آئین پاكستان كا اہم تقاضا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کو اُمید واثق ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کرنے اور کرانے کے سلسلے میں حکومت اور دیگر تمام متعلقہ ادارے اپنا مثبت کر دار ادا کریں گے ۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل، علامہ باقر عباس زیدی

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل، علامہ باقر عباس زیدی

    امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے،
    علامہ باقر عباس زیدی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے عوام کا معاشی قتل ہے۔علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ عوام کے لیے بہتر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا معاشی قتل ہے۔

    عوام کو درپیش اذیت کا خاتمہ محض زبانی دعووں سے ممکن نہیں۔رہنما ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے مہنگائی کے تمام یکارڈ توڑ دیئے۔رہنما ایم ڈبلیو ایم نے اس حوالے سے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا ہدف عوام کے حقوق کا تحفظ نہیں بلکہ سابق حکومت کو نشانہ بنانا ہے۔

    حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ واپس لے۔رہنما ایم ڈبلیو ایم نے حکومت کو فوری ایسا کرنے کو کہا
    مزید یہ کہ کراچی مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے اور ہوشربا مہنگائی کو عوام کا معاشی قتل قرار دیا ہے۔
    انہوں نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے سے قبل معاشی انقلاب کے بلند و بانگ دعوے کرنے والی امپورٹڈ حکومت کی صلاحیتیں ایک ماہ کے اندر ہی سب پر واضح ہو چکی ہیں۔جو حکومت اپنے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کے معاشی استحصال کو ملکی ترقی کا زینہ قرار دے اس کی اہلیت پر سوائے افسوس کے اور کیا کیا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ملک کے انتظامی معاملات کی بجائے انتقامی معاملات پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔آج ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کا ہدف عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کرنے کی بجائے سابق دور حکومت کے اقدامات کو نشانہ بنانا ہے۔عوام کو درپیش اذیت کا خاتمہ محض زبانی دعووں سے ممکن نہیں۔غربت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے خود کشی کا بڑھتے ہوئے رجحان کے ذمہ دار وہ حکمران ہیں جنہیں اپنی شاہ خرچیوں سے فرصت نہیں۔ اگر اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں پر قابو پا کر انہیں معمول پر نہ لایا گیا تو پھر عوام کو اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلنے سیکوئی نہیں روک سکے گا۔
    انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کے ذریعے مہنگائی کو کنٹرول کرے اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔اشرافیہ کو پیٹرول کی مد میں جو مراعاتدی جارہی ہیں ان کافوری طور پر خاتمہ کیا جائے۔

  • ایم ڈی اے  قسور عباس کے لیے انکوائری کے احکامات جاوید اختر محمود کی جانب سے جاری

    ایم ڈی اے قسور عباس کے لیے انکوائری کے احکامات جاوید اختر محمود کی جانب سے جاری

    ایم ڈی اے قسور عباس کے لیے انکوائری کے احکامات جاوید اختر محمود کی جانب سے جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ایم ڈی اے قسور عباس کے خلاف انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔نیب ملتان نے ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کو پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری کی ہدایات دیں۔قسور عباس پر حقائق چھپانے اور نیب ملتان کو غلط معلومات دینے کے الزامات ہیں۔سپریڈنٹ انجینئرنگ پی ایچ ای ملتان ظہور احمد ڈوگر کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ سمبا ممتاز کو ڈیپارٹمنٹل نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔انکوائری دو ماہ میں مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیں گئیں ہیں۔اس موقع پر سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ آفیسران اور ملازمین ایمانداری سے ذمہ داریاں سر انجام دیں۔اُنھوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

  • وسیم اکرم کی سالگرہ پر  شنیرا اکرم کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار

    وسیم اکرم کی سالگرہ پر شنیرا اکرم کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار

    وسیم اکرم کی سالگرہ پر شنیرا اکرم کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشہور کرکٹر وسیم اکرم آج اپنی 56 سالگرہ کا جشن منا رہے ہیں۔وسیم اکرم کی بیوی شنیرا اکرم نے اس خوب صورت موقع پر سوشل میڈیا پر ان کے لیے ایک پیغعام دیا ہے۔

    شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس خوب صورت موقع پر تصاویر بھی پوسٹ کیں۔اور یہ تصاویر بہت خوب صورت اور دلکش تھی۔

    جب شنیرا نے اپنی اور وسیم کی تصاویر شئیر کی تو ساتھ میں انہوں نے بہت محبت سے لکھا میرے سلطان کو 25 سالگرہ مبارک ہو ۔انہوں نے مزید ان کی صحت و تندرستی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اگر وسیم آپ ہمارے پاس ہیں ہمارے ساتھ ہیں تو ہمارے پاس سب کچھ ہے۔سب سے اہم آپ کا ساتھ ہے۔

    شنیرا نے یہ لکھتے ہوۓ وسیم سے ملنےکا اظہار بھی کیا کہ میں آپ سے بہت جلد ملنا چاہتی ہوں اور اس کے لیے انشاء اللّه مزید انتظار نہیں کرنا پڑے گا

  • صحافیوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی اولین ترجیح ہے،سجیلہ نوید

    صحافیوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی اولین ترجیح ہے،سجیلہ نوید

    وزارت اطلاعات و نشریات پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے پاکستان انفارمیشن سنٹر کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں موبائل جرنلزم کے موضوع پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

    مذکورہ ورکشاپ کے پہلے روز پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ورکشاپ کے پہلے روز ورچوئل یونیورسٹی کے ٹرینرز ذیشان نذیر اور اظہر سمرانےصحافیوں کو موبائل سے ویڈیو بنانے اسکی ایڈیٹنگ کرنے سمیت تکنیکی معاملات کو بہت اچھے انداز میں سمجھایا جبکہ مختلف موضوعات پر دوران ورکشاپ شرکاء سے ویڈیوز بھی بنوائیں۔

    ورکشاپ کے آغاز میں ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور سجیلہ نوید نے کہا کہ صحافیوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی ان کی اولین ترجیح ہے اور ان کی کوشش ہے کہ وہ اس طرح کی ورکشاپس کرواتی رہیں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صحافیوں کے استعداد کار میں اضافے کے لیے آنے والے دنوں میں وزارت اطلاعات و نشریات، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایسے منصوبے جاری رہیں گے. ورکشاپ کا دوسرا سیشن ہفتہ کو ہوگا۔

  • رواں سال10 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے،طاہر محمود اشرفی

    رواں سال10 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے،طاہر محمود اشرفی

    چیئرمین متحدہ علما بورڈ پنجاب و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرقی وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ حکومت حجاج کرام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے،مہنگائی صرف ہمارا ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی حج کے اخراجات بڑھے ہیں تاہم رواں سال وزارت حج نے حج اخراجات پر سبسڈی دی ہے۔

    جامعہ مسجد بحریہ ٹاون میں پاکستان علما کونسل اور انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل کے زیر اہتمام جمعہ کے روز حج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ پوری دنیا سے مسلمان حج کا فریضہ ادا کرنے کے لیے حجاز مقدس میں کل سے پہنچنا شروع ہو جائیں گے،سعودی حکومت نے حجاج کرام کے لیے جو ہدایات جاری کیں ہیں تما م حجاج کرام اس پر عمل پیرا ہوں اورسیاسی گفتگو ،اجتماعات و دیگر سرگرمیوں کے بجائے صرف عبادات پر توجہ مرکوز رکھیں.

    حجاج اکرام اپنے علاوہ کسی دوسرے کا سامان لے کر نہ جائیں تا کہ پریشانی سے بچا جا سکے،عازمین حج ہمارے ملک کے سفیر ہیں ان کا ہر قول وفعل ملک کے امیج کی ترجمانی کرے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم سعودی حکومت اور شہزادہ سلمان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے کورونا میں بھی حج بند نہیں کیا تھا .

    رواں سال10 لاکھ افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ حج اس پر واجب ہے جو اس کی استطاعت رکھتا ہے،تاہم جو افراد نفلی حج کیلئے جانا چاہتے ہیں میری ان سے گزارش ہے کہ وہ پاکستان کے ایسے علاقے جیسے بلوچستان ، تھر ، چولستان وغیرہ ہیں جہاں لوگ قدرتی آفات کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں وہاں جائیں اور انسانی ہمدرد ی کی بنیاد پر ان کی خدمت کریں ،اس سے ان کو دوگنا ثواب ملے گا ۔

  • پٹرول مہنگا ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹ بھی مہنگی ہوگئی،ٹرین اور فضائی کرائے بھی بڑھیں گے

    پٹرول مہنگا ہوتے ہی پبلک ٹرانسپورٹ بھی مہنگی ہوگئی،ٹرین اور فضائی کرائے بھی بڑھیں گے

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک ہی ہفتے کے دوران مزید 30 روپے اضافے کے نتیجے میں ٹرینوں اور ائرلائنز کے کرایوں میں بڑا اضافہ ہونے کا امکان ہے جب کہ مختلف شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کا سفر بھی مہنگا ہونا شروع ہوگیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرینوں کے کرایوں میں غیر معمولی اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ ائرلائنز کی جانب سے بھی فضائی کرایوں میں اضافے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ریلوے حکام ملک بھر میں چلنے والی ٹرینوں کی تمام کلاسوں میں 20 فی صد اضافے کی تجویز پرغور کررہے ہیں۔ پاکستان ریلوے سالانہ 20 ارب روپے کا ڈیزل خریدتا ہے جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ریلوے کے سالانہ ڈیزل کی مد میں ہونے والے اخراجات 25 ارب تک پہنچ جائیں گے، جس کا سارا بوجھ مسافروں پر ڈالا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ریلوے کرایوں میں اضافے کا اطلاق اے سی سلیپر، اے سی اسٹینڈرڈ، اے سی بزنس کلاس سمیت اکانومی کلاس پر بھی ہوگا۔ حکام کو بھیجی گئی تجویز میں ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن کے مختصر سفر کے لیے بھی کرائے میں اضافہ شامل ہے۔

    دوسری جانب ائرلائنز ذرائع نے عندیہ دیا ہے کہ پٹرولیم کے نرخوں میں بڑے اضافے کے بعد قومی و نجی ائرلائنزکی اندرون و بیرون ملک پروازوں کے کرائے میں اضافہ زیر غور ہے۔ واضح رہے کہ بھاری کرایوں کے باعث پہلے ہی ائرلائنز کو مسافروں کی کمی کے باعث مالی مشکلات کا سامنا ہے جب کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے قومی و نجی ائرلائنز کے مالی اخراجات خصوصا ٹرانسپورٹ اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہو جائے گا، جس کا بوجھ فضائی مسافروں پر منتقل کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق ائرلائنز کی بزنس کلاس سمیت اکانومی کی تمام اے تا زیڈ کلاس کے کرایوں میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں پر کرایوں میں اضافے کا مالی بوجھ زیادہ پڑے گا۔

    مزید برآں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے اضافہ ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی من مانا اضافہ کیا جا رہا ہے، جس نے اندرون شہر سفر کرنے والے مسافروں کی کمر توڑ کررکھ دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ جڑواں شہروں میں کرایوں کی مد میں 150 فی صد اضافے سے شہری سخت پریشان ہیں۔

    لاہورمیں بھی پٹرولیم مصنوعات کے نرخ بڑنے کے فوری اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، جس کے نتیجے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 300 فیصد تک مزید اضافے کا امکان ہے۔

    پبلک ٹرانسپورٹرز نے لاہور سے ملک بھر کے لیے کرائے بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے مختلف روٹس پر کرایوں میں 150 سے 300 روپے تک اضافے کردیا ہے، جس کے نتیجے میں لاہور سے کراچی تک کرایہ 4 ہزار روپے سے بڑھا کر 4300 روپے ہو جائے گا۔ اسی طرح صادق آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، پشاور، مری اور ساہیوال سمیت دیگر شہروں کے کرائے میں اضافہ کردیا جائے گا۔

  • پی آئی اے جعلی ڈگری کیس، ایچ آر آفسیر بھی ایف آئی اے کے شکنجے میں آگئے

    پی آئی اے جعلی ڈگری کیس، ایچ آر آفسیر بھی ایف آئی اے کے شکنجے میں آگئے

    قومی ایئرلائن پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر بھرتیوں سے متعلق کی گئی تحقیقات میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اہم پیش رفت سامنے لے آئی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی ڈگریوں پر بھرتی میں سہولتکاری کرنے والے پی آئی اے کے شعبہ ایچ آر کے افسران و اسٹاف بھی ایف آئی اے کے شکنجے میں آ گئے ہیں۔ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر بھرتیوں میں سہولتکاری کرانے والے افسران کے خلاف بھی ایف آئی آر نمبر 27/2022 درج کرلی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق جعلی ڈگریوں کی تصدیق نہ کرانے اور دھوکا دہی میں سابق ڈائریکٹر ایچ آر حنیف پٹھان، ڈائریکٹر ایچ آر وسیم باری، ڈائریکٹر ایچ آر کیپٹن سلیم احمد ،جنرل مینجر ریکروٹمنٹ اینڈ ریکارڈ عاصم احمد کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے.ایف آئی اے کے مطابق پی آئی اے کے شعبہ ایچ آر کے گروپ 5 تا 8 کے 18 افسران کے نام بھی مقدمے میں شامل کیے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے احکامات پر پی آئی اے کی 10 سالہ اسپیشل آڈٹ رپورٹ سامنے آنے پر تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق نامزد پی آئی اے کے ایچ آر شعبے کے افسران نے دھوکا دہی سے کرپشن کرکے جعلی ڈگریوں والے ملازمین کی ڈگریاں تصدیق کے لیے متعقلہ بورڈ اور یونیورسٹیز کو بھیجی ہی نہیں تھیں۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان پر دھوکا دہی، مس کنڈکٹ اور دیگر الزامات عائد ہیں۔

    واضح رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے سپریم کورٹ کے احکامات پر جعلی ڈگریوں کی پہلے بھی محکمانہ تحقیقات کی گئی تھیں جس کے بعد سیکڑوں ملازمین کو برطرف کیا گیا تھا۔

  • ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات  سے ملک کی معیشت مضبوط ہو گی،گورنر پنجاب

    ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات سے ملک کی معیشت مضبوط ہو گی،گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے کاٹن جننگ(Ginning) ایسوسی ایشن کے وفد نےگورنر ہاوس لاہور میں ملاقات کی ہے،وفد میں چیئرمین پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن سہیل احمد ہرل، سینئر وائس چیئرمین مکیش کمار اور دیگر شامل تھے.

    کاٹن جننگ(Ginning) ایسوسی ایشن کے وفد نے گورنر پنجاب کو کاٹن جنرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ کپاس کے بیج (بنولہ)، کھل، تیل اور را کاٹن (Raw Cotton) پرسابقہ حکومت نے 17 فیصد ٹیکس عائد کیا. عائد ٹیکس سے کپاس کی فصل کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے.

    کاٹن جننگ(Ginning) ایسوسی ایشن کے وفد نے بتایا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات متاثر ہو رہی ہیں. گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپاس کی فصل کی بحالی کے لیے کاٹن جنرز کے مسائل کے حل کے لیے سفارشات متعلقہ حلقوں تک پہنچاوں گا.

    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کپاس کی فصل سے بہت سے لوگوں کا روزگار منسلک ہے. ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اضافے سے ملک کی معیشت مضبوط ہو گی.ٹیکسٹائل کے شعبے کا ملکی برآمدات اور معیشت میں ایک اہم کردار ہے.ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فروغ دینے کے لیے کپاس کے معیاری بیج پہ کام کرنے کی ضرورت ہے.

    گورنر پنجاب پلیغ الرحمان نے کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کو یقین دہانی کرائی کہ ان کی سفارشات اور سیلز ٹیکس میں کمی کی درخواست وزیراعظم تک پہنچاوں گا جس پرچیئرمین پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن سہیل ہرل نے کہا کہ کپاس کی پیداوار اچھی ہو گی تو کاٹن جننگ فیکٹریاں چلیں گی اور ملک کی معیشت بہتر ہو گی.