Baaghi TV

Category: لاہور

  • ٹرین حادثہ میں‌ جان بحق اور زخمی افراد کے لواحقین کیلئے چیک تیار

    ٹرین حادثہ میں‌ جان بحق اور زخمی افراد کے لواحقین کیلئے چیک تیار

    ترجمان ریلوے نے کہا ہے کہ ڈھرکی اور ریتی کے درمیان 17UPملت ایکسپریس اور 36DN سرسید ایکسپریس کے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور زخمی ہونے والے مسافروں کے چیک تیار ہونا شروع ہوگئے ہیں، پوسٹل لائف انشورنس نے ابتدائی طور پر چھ چیک تیار کرکے چیف کمرشل منیجر پاکستان ریلوے کے حوالے کردئیے ہیں، ان میں جاں بحق مسافروں میں طاہرہ خاتون، زوبیہ قریشی، شہزاداحمد، ظفر اقبال، حضوراں تنویر، جبکہ ایک زخمی عذرا بی بی شامل ہیں.

    جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو بالاترتیب 15 لاکھ فی کس اور زخمی ہونے والی مسافر عذرا بی بی کو 50 ہزار روپے کے چیک دیئے جائیں گے، واضح رہے کہ جیسے جیسے ریلوے کے پاس تفصیلات اکٹھی ہو رہی ہیں وہ پوسٹل لائف انشورنس کو بجھوائی جارہی ہیں تاکہ باقی چیک بھی تیار ہوسکیں.

  • مسلم لیگ ق نے وارڈز کے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا آغاز کردیا

    مسلم لیگ ق نے وارڈز کے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کا آغاز کردیا

    انجینئر شہزاد الٰہی نے بتایا ہے کہ لاہور بورڈ اور کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیات الیکشن کیلئے مسلم لیگی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیئے گے ہیں، چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویز الٰہی اور کامل علی آغا کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے وارڈ نمبر2 کیلئے مظہر حسین، وارڈ نمبر3 کیلئے ندیم جبار اختر اور وارڈ نمبر10 کیلئے چودھری ندیم اقبال کھو کھر کو ٹکٹ جاری کردیئے گے ہیں.

    مزید بتایا ہے کہ والٹن بورڈ لاہور کی وارڈ نمبر1 کیلئے ملک عاطف رسول، وارڈ نمبر3 کیلئے سمیرعاشق، وارڈ نمبر8 کیلئے محمد صہیب خان اور وارڈ نمبر10 کیلئے ندیم شہزاد چودھری کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں، پارٹی قائد چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر کنٹونمنٹ بورڈ کیلئے مسلم لیگ کے امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا ہے، باقی سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، اس موقع پر سنیئر مسلم لیگی رہنما زین شوکت دھدرا، طلحہ عثمان سندھو، جاوید گھورائیہ، چودھری اشتیاق ایڈووکیٹ، میاں تبسم ایڈووکیٹ، شیخ عمر اور یوتھ ونگ کے عہدیداروں بھی موجود تھے.

  • جہانگیر ترین گروپ سے علیحدگی کی بجائے استعفے کو ترجیح دی،عون چودھری

    جہانگیر ترین گروپ سے علیحدگی کی بجائے استعفے کو ترجیح دی،عون چودھری

    جہانگیر ترین گروپ سے علیحدگی کی بجائے استعفے کو ترجیح دی،عون چودھری

    وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی عون چودھری نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کواستعفیٰ پیش کردیا

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر عون چودھری سے استعفیٰ طلب کیا گیا تھا ،عون چودھری وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون برائے سیاسی امور تھے، عون چودھری پرجہانگیر ترین گروپ کے لیے لابنگ کا الزام تھا،انہیں وزیراعلیٰ نے طلب کیا تھا اور استعفیٰ لے لیا

    جج صاحب،ہم نے قوم کی خدمت کی شہباز شریف ،عدالت نے پھر کیا پوچھ لیا؟

    وزیراعظم کی ہدایت پر پارٹی رہنما نے اہم عہدے سے استعفیٰ دے دیا

    عون چودھری بھی وزیراعظم کے قریبی دوست ہیں، انہیں پہلے بھی مشیر وزیراعلی پنجاب کے عہدے سے ہٹا یا گیا تھا ، عون چودھری عمران خان کے سابق پولیٹکل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں. عون چودھری کو ستمبر 2018 میں مشیر بنایا گیا تھا. اور ایک سال بعد ستمبر 2019 میں عہدے سے ہٹایا گیا تھا تا ہم ایک سال بعد انکو پھر معاون خصوصی بنا دیا گیا تھا اب پھر ان سے استعفیٰ لے لیا گیا ہے،

    اسعتفیٰ دینے کے بعد عون چودھری کا کہنا تھا کہ مجھے وزیراعلیٰ آفس بلاکر ترین گروپ سے علیحدگی یااستعفیٰ کا کہا گیا ،ہرکوئی جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے خدمات کا معترف ہے، جہانگیر ترین نے 2018 انتخابات میں کامیابی میں اہم کردار ادا کیا،پنجاب اورمرکز میں حکومت کے قیام میں بھی جہانگیر ترین نے اہم کردار ادا کیا،جہانگیر ترین گروپ سے علیحدگی کی بجائے استعفے کو ترجیح دی،

    دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ فردوس عاشق اعوان سے بھی استعفیٰ طلب کیا جا سکتا ہے، فردوس عاشق اعوان مستعفی ہوتی ہیں تو ایک بار پھر وزارت اطلاعات فیاض الحسن چوہان کو مل سکتی ہے

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے

    نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف

    حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

  • کرونا کی چوتھی لہر سے عوام کے مسیحا بھی محفوظ نہیں

    کرونا کی چوتھی لہر سے عوام کے مسیحا بھی محفوظ نہیں

    ڈیلٹا نامی کرونا کی چوتھی لہر نڑی تیزی سے پھیل رہی ہے، عوام کے محافظ بھی اس لہر کا شکار ہوگئے ہیں، لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کے عملے میں بھی چوتھی لہر کے کیسسز سامنے آگئے ہیں، لاہور کے چار اسپتالوں میں بائیس ڈاکٹرز کرونا ہوگیا ہے، تیرہ نرسوں اور نو پیرامیڈیکس بھی کرونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئے ہیں، لاہورکے میو اسپتال کے دس ڈاکٹرز، چھ نرسز اورتین پیرا میڈیکس کرونا کا شکار ہوگئے ہیں، جنرل اسپتال کے پانچ ڈاکٹرز، چار نرسز اور دو پیرا میڈیکس کرونا ک اشکار ہوگئے ہیں، جناح اسپتال کے چار ڈاکٹرز، دو نرسز اوردو پیرا میڈیکس کرونا کا شکار ہوگئے ہیں، سروسز اسپتال کے تین ڈاکٹرز، ایک نرس اور دو پیرا میڈیکس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے.

    کرونا سے حفاظتی انتظامات ہونے باوجود عوام کے مسیحاؤں‌ کو کرونا کی چوتھی لہر نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، ڈیلٹا نامی کرونا وائرس کو پچھلی لہروں والے کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک قرار دیا گیا ہے، حکومت اور وزارت صحت کو چاہیے کہ فوری طور پر اسپتالوں میں ڈیلٹا نامی کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کی ایکویپمنٹس مہیا کیے جائیں، عوام کو اس وائرس سے آگاہی دی جائے، ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائے.

  • فرحان شوکت کی والدہ کا بقضائے الہی انتقال ہوگیا

    فرحان شوکت کی والدہ کا بقضائے الہی انتقال ہوگیا

    جماعت اسلامی شعبہ اطلاعات کے سینیر رکن فرحان شوکت ہنجرا کی والدہ انتقال کر گئی ہیں، ان کی والدہ کا انتقال ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوا ہے، نماز جنازہ بعد از عصر لاہور سیکرٹریٹ میں ادا کی جائے گی، مرحومہ کی تدفین آبائی علاقےنارنگ میں ہوگی.

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا فرحان شوکت نے والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، مرحومہ کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی گئی ہے.

    سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امیر لیاقت بلوچ کا فرحان شوکت نے والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، نائب امراء ڈاکٹر فرید پراچہ ، میاں محمد اسلم ، اسد اللہ بھٹو نے بھی اظہار افسوس کیا ہے، نائب امراء پروفیسر ابراہیم ، راشد نسیم ، ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے بھی اظہار افسوس کیا ہے، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے فرحان شوکت کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے.

  • خاتون قیدی کی وڈیو کا معاملہ، وزیر جیل نے کیا وضاحت دی؟

    خاتون قیدی کی وڈیو کا معاملہ، وزیر جیل نے کیا وضاحت دی؟

    وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے سے سوشل میڈیا پر ایک مبینہ خاتون قیدی کا گمراہ کن ویڈیو پیغام چل رہا ہے، گزشتہ سال بھی یہی ویڈیو پیغام ایک سازش کے تحت سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلانے کی کوشش کی گئی تھی، ویڈیو میں محکمہ جیل خانہ جات کے افسران کے خلاف لگائے گئے الزامات سراسر غلط ہیں، ڈی آئی جی ملک مبشر ایک دیانتدار، محنتی اور قابل افسر ہیں، ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت محکمہ اور ملک مبشر کے خلاف پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، ویڈیو میں موجود خاتون خود کو ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں قید بتاتی ہے، جہاں زنانہ وارڈ ہی قائم نہیں ہے، ڈسٹرکٹ جیل لاہور کے اندر اور باہر سیکیورٹی کیمروں کے ذریعے ہمہ وقت مانیٹرنگ کی جاتی ہے، گزشتہ سال محکمہ داخلہ کی انکوائری میں اس ویڈیو کو فیک قرار دیا جا چکا ہے، ایف آئی اے کو مزید تحقیقات اور انکوائری کے لیے درخواست دے دی گئی ہے.

  • دربار حضرت بی بی پاکدامنؒ لاہور کی تزئین و آرائش کا کام شروع ،زائرین کی آمد عارضی طور پربند

    دربار حضرت بی بی پاکدامنؒ لاہور کی تزئین و آرائش کا کام شروع ،زائرین کی آمد عارضی طور پربند

    دربار حضرت بی بی پاک دامن لاہور

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھر میں محکمہ اوقاف پنجاب کے زیرانتظام تمام درباروں اور مساجد کی تعمیرو مرمت و تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔ دربارحضرت بی بی پاک دامن لاہور دنیا بھر میں اہم مقام رکھتا ہے۔ جہاں دنیا بھر سے زا ئرین اور عقیدت مند جوق در جوق ان کے آستانہ پر حاضری دیتے ہیں اور روحانیت کے سر چشمے سے اپنی پیاس بجھاتے اور دلی مرادیں پاتے ہیں۔

    حکومت پنجاب نے دربار بی بی پاک دامن کو وسعت دینے اور اس کی تعمیر کو جدید انداز میں ڈھا لنا شروع کر دیا ہے۔ اوقاف آرگنائزیشن پنجاب کے زیر تحویل دربار حضرت بی بی پاکدامنؒ لاہور کی تزئین و آرائش و از سر نو تعمیری عمل شروع کر دیا ہے نئی تعمیراتی عمل میں خو بصورت داخلی ہال، نماز کی ادائیگی کے لئے جگہ، مسافر خانہ، پہلی اور دوسری منزل کی تعمیر، خوبصورت گنبد، CCTV سسٹم اور آگ بجھانے والے سسٹم کی تنصیب وغیرہ شامل ہیں۔

    ان تمام کاموں کے لئے مالی سال 2021 – 22ء کے بجٹ میں 693ملین روپے گرانٹ مختص کی گئی ہے۔ اس تعمیراتی منصوبہ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ ان تعمیراتی کاموں کی وجہ سے دربار شریف پر زائرین کی آمدکوکسی بھی ناگہانی حاد ثہ سے محفوظ رکھنے کے لئے عارضی طور پربند کر دیا ہے۔

    حکومت نے دربار کے گردو جوار میں قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن لیا اور اوقاف کی قیمتی اراضی واگزار کروائی۔دربار کا رقبہ 2کنال 6 مرلہ پر مشتمل ہے۔ دربار بی بی پاک دامن کی اپ گریڈیشن با قاعدہ منصوبہ بندی سے کی جا رہی ہے۔ماسٹر پلان کے مطابق مین دربار کی تعمیر کا رقبہ 50×50 فٹ اور اونچائی105 فٹ ہو گی۔دا خلی ہال کی تعمیر،عبادت کے لئے ہال کی تعمیر اور مسافر خانہ کی تعمیرشامل ہے۔

    گراؤنڈ فلور کا کل رقبہ 4771مربع فٹ ہو گا۔جس میں مرکزی ہال،لنگر خانہ کا،مردانہ بیت الخلا،زنانہ بیت الخلا، مردانہ عبادت گاہ اور قرآن خوانی کا ہال،زنانہ عبادت گاہ و قرآن خوانی کا ہال شامل ہو گا۔پہلا فلور کا کل رقبہ3847مربع فٹ ہو گا۔جس میں مرکزی کمرے،مسافر خانہ،مردانہ و زنانہ کی علیعدہ علیعدہ عبادت گاہ و قران خوانی ہال، داخلی گزر گاہ گارڈ و سکیورٹی ہال،اندرونی گارڈ و سکیورٹی کے لئے کمرہ شامل ہو گا۔

    سیکنڈ فلور کا کل رقبہ1466مربع فٹ ہو گا۔جس میں سی سی ٹی وی کنٹرول روم،پہلا گنبد 18فٹ قطر دوسرا گنبد 24 فٹ قطر پر محیط ہو گا۔گراؤنڈ فلور پرخواتین کے لئے 7 ٹو ائیلٹ تعمیر کئے جائیں گے،جبکہ معذوروں کے لئے ایک ٹوائیلٹ بھی تعمیر کیاجائے گا۔

    پہلے فلور پر مردوں کے لئے 628 فٹ پر رقبہ پر مشتمل 7 ٹو ائیلٹ کی تعمیر کی جائے گی,بیرونی گارڈ اور سکیورٹی کے لئے کمرہ بھی تعمیرکیا جائے گا،18فٹ قطر پرمحیط گنبد تعمیرکیاجائے گا،تمام مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے تنصیب کئے جائیں گے۔دربار کے احاطہ میں آگ بجھانے کے 30عدد جدید آلات نصب کئے جائیں گے۔

  • والٹن ایئرپورٹ کے اطراف اراضی کی نیلامی،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    والٹن ایئرپورٹ کے اطراف اراضی کی نیلامی،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    والٹن ایئرپورٹ کے اطراف اراضی کی نیلامی،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    لاہورہائیکورٹ نے نشاندہی کے بغیروالٹن ایئرپورٹ کے اطراف اراضی کی نیلامی روک دی

    لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کے بعد حکم دیا کہ متاثرہ شہریوں کی اراضی کی نشاندہی کے بغیرنیلامی نہ کی جائے ، درخواست گزار نے عدالت میں کہا تھا کہ شہریوں کی 176 کنال اراضی کو سرکاری ڈکلیئرکیا جا رہا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ اراضی کی نیلامی کو روکا جائے اور پہلے نشاندہی کی جائے،

    قبل ازیں گزشتہ ایک سماعت میں لاہور ہائیکورٹ نے والٹن ائیرپورٹ کے تربیتی طیاروں کو 8 ہفتے تک پروازوں کی اجازت دے دی تھی، درخواست میں والٹن ایئرپورٹ مسماری کیلئے آرڈیننس کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا گیا تھا دوران سماعت سول ایوی ایشن اتھارٹی نے والٹن ائیرپورٹ کے انفراسٹرکچر کی مرید کے، فیصل آباد اور سیالکوٹ منتقلی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے والٹن ایئر پورٹ کی اراضی پر کثیر المنزلہ عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے سو سالہ تاریخ کا حامل والٹن ایئر پورٹ گرانے کیلئے آرڈیننس بھی جاری کر دیا ہے اور والٹن ایئر پورٹ کی حیثیت تبدیل کرنے سے قبل درخواست گزاوں کو کوئی نوٹس نہیں دیا گیا لہذا والٹن ایئر پورٹ کی حیثیت تبدیل کرنے کیلئے جاری آرڈیننس کو آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔

    واضح رہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن کی طرف سے ایک حکم جاری کیا گیا تھس جس میں کہا گیا تھا کہ تاحکم ثانی ایئرپورٹ پرطیارہ اڑانے کی اجازت نہیں ہے لاہور کے پرانے ایئرپورٹ جسے والٹن ایئر پورٹ کہا جاتا ہے کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے بہت بڑا فیصلہ کیا ہے اوراعلان کیا ہے کہ وہ اس جگہ پردنیا کا سب سے بڑا ٹریڈ سنٹربنانے جارہے ہیں

    والٹن ایئرپورٹ:اگرعمران خان یہ کام کرنے میں کامیاب ہوگئے تویہ پاکستان کی کامیابی ہوگی:اہم شخصیت نے بڑا دعویٰ‌ کردیا

    وزیراعلیٰ بزدار والٹن ایئرپورٹ اورملحقہ علاقوں کے لئے ترقیاتی اتھارٹی کی سربراہی کریں گے

    والٹن ائیرپورٹ کو تجارتی مرکز بنانے کیلئے درخت اور نرسریاں کاٹنے کیخلاف درخواست پر ہوئی سماعت

    لاہور کا تاریخی والٹن ایئرپورٹ بند ، طلبا سراپا احتجاج

    والٹن ایئر پورٹ پر فلائنگ آپریشن بارے لاہور ہائیکورٹ نے حکم دے دیا

  • ایل ٹی سی نے صبح سویرے کریک ڈاؤن کردیا، بھاری چالان اور گاڑیاں بند کردی

    لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کا پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، کریک ڈاؤن ٹھوکر نیاز بیگ، کمپس پل، چوبرجی، پیکو روڈ، صدر گول چکر اور والٹن روڈ، پرکیا گیا ہے، بغیر روٹ پرمٹفٹنس سرٹیفکیٹ، کورونا ایس اوپی کی خلاف ورزی، اوور چارجنگ، غیر قانونی ایل پی جی سلینڈر رکھنے والی 1034 گاڑیوں کے چالان کر کے کارروائی کی گئی ہے، کارروائی بسوں کوسٹروں ویگنوں، رکشوں اور غیر قانونی موٹرسائیکل رکشوں کے خلاف کی گئی سب سے زیادہ کارروائی غیر قانونی موٹر سائیکل رکشوں کے خلاف کی گئی ہے.

    لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے سی ای او خواجہ سکندر ذیشان کی ہدایت پر ڈی جی ایم انفورسمنٹ فیصل یوسف کی سربراہی میں کارروائی کی گئی ہے، جس میں ڈپٹی ایم ایم پی آ ئی عمر سعید، واصف رضا، کاشف نعیم کی نگرانی میں انفورسمنٹ انسپکٹر اعجاز، زاہد محمود، طاھر اعوان، مظہر بٹ، محمد قاسم و دیگر نے شرکت کی ہے.

    لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی کے سی ای او خواجہ سکندر ذیشان کا کہنا تھا کہ لاھور شھر میں بغیرروٹ پرمٹ اور بغیر فٹنس چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی کوئی گنجائش نہیں ہے، کم عمر رکشہ ڈرائیور کے خلاف بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے، غیر قانونی ایل پی جی سلنڈر کا استعمال جانی ضیاع کا سبب بن سکتا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں گورنمنٹ آ ف پنجاب کی طرف سے جاری کردہ کورونا SOPs پرعمل درآمد کروایا جا رہا ہے۔

  • پولیس کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے         عثمان بزدار

    پولیس کے شہداء قوم کے ہیرو ہیں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وطن عزیز پر اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے پولیس شہداء قوم کے ہیرو ہیں ان کی لازاوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس شہداء ڈے پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں دینے والے پولیس افسران کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے-

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیس کے شہداء نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی زندگیوں کی قربانی دے کر تاریخ رقم کی ہے، پولیس کے شہداء ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔

    عثمان بزدار نے مزید کہا ہے کہ قوم آج ان عظیم ہیروز کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، پولیس شہداء کے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی، پولیس شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور پولیس شہداء کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔