Baaghi TV

Category: لاہور

  • اب گورنر کو بل نہیں بھیجیں گے، پنجاب اسمبلی میں بل منظور،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،چودھری پرویزالہیٰ

    اب گورنر کو بل نہیں بھیجیں گے، پنجاب اسمبلی میں بل منظور،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،چودھری پرویزالہیٰ

    اب گورنر کو بل نہیں بھیجیں گے، پنجاب اسمبلی میں بل منظور،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،چودھری پرویزالہیٰ

    پنجاب اسمبلی کا گورنر کو واضح پیغام ،گورنر کی جانب سے اعتراضات کے باوجود بل منظور کر لیا گیا

    پنجاب اسمبلی نے ارکان اسمبلی استحقاق ترمیمی ایکٹ 2021 دوبارہ منظور کرلیا بل رکن پنجاب اسمبلی ساجد بھٹی نے پیش کیا ،پنجاب اسمبلی نے استحقاق ایکٹ ترمیمی بل چودہ جولائی کو منظور کیا تھا گورنر پنجاب نے مذکورہ بل پر تیئیس جولائی کو اعتراضات عائد کرکے اسمبلی کو واپس بھجوایا تھا پرائیویٹ ممبر ڈے پر بل پنجاب اسمبلی اج ایوان میں دوبارہ پیش کیا گیا تمام اراکین اسمبلی نے متفقہ طور پر بل کی منظوری دے دی

    اب آئینی طور پر گورنر کے بل پر دستخط ضروری نہیں پنجاب اسمبلی براہ راست گزٹ نوٹیفیکیشن کے لیے منظور شدہ بل بھیج سکتی ہےگورنر نے بل پر متعدد اعتراضات عائد کیے تھے بل کے تحت ارکان اسمبلی استحقاق ایکٹ کے کلازز کا صحافیوں پر اطلاق نہیں ہوگا استحقاق ایکٹ کے تحت بیورو کریسی معزز ارکان اور ایوان کا استحقاق مجروح کرنے پر جوابدہ ہو گی اسمبلی کی جوڈیشل کمیٹی اس حوالے سے شکایت کا جائزہ لیکر ایکٹ کے تحت تجویز کردہ سزا دے سکے گی

    صدارتی نظام….ہمیں یہ کام کرنا ہی ہو گا، گورنر سندھ خاموش نہ رہ سکے

    سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

    سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

    اسلام آباد میں جرائم میں اضافہ،کیمرہ مین کے ساتھ ڈکیتی، پولیس ڈکیتوں کے ساتھ صلح کے لئے دباؤ ڈالنے لگی

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں رینجرز تعینات

    اسلام آباد میں جرائم میں اضافہ، ڈاکو ایمبولینس گاڑی چھین کر فرار

    پنجاب اسمبلی نے دی پروونشل اسمبلی آف دی پنجاب پروویلیج ترمیمی بل 2021ء متفقہ طورپر منظور کرلیا دی پروونشل اسمبلی آف دی پنجاب پروویلیج ترمیمی بل 2021ء ق لیگ رکن ساجد احمد نے پیش کیا،

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ‌ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی گیلری میں بیٹھے لوگ ہمارے سکرین شارٹ لے رہیں ہیں ۔ جو سکرین شارٹ لے رہا ہے اسے پکڑ لیں ۔ کوئی غلطی فہمی میں نہ رہے تحفظ استحقاق بل قانون بن چکا ہے تحفظ استحقاق بل کو کوئی نہیں روک سکتا ۔اب بل گورنر کے پاس نہیں بھیجیں گے ۔اب بل کا گزٹ نوٹفیکشن اسمبلی جاری کرے گی اور وہ قانون بن جائے گا

  • شہزاد اکبر خود عدالت میں پیش ہو کر ملزم کو معاف کریں،عدالت

    شہزاد اکبر خود عدالت میں پیش ہو کر ملزم کو معاف کریں،عدالت

    لاہور کی مقامی عدالت میں ایم پی اے نذیر چوہان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی

    ایم پی اے نزیر چوہان کی درخواست ضمانت پر سماعت کچھ دیر کیلئے موخر کی گئی، عدالت نے کہا کہ مشیر داخلہ شہزاد اکبر خود عدالت میں پیش ہو کر ملزم کو معاف کریں ،وکیل نے عدالت میں کہا کہ مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر پیش نہیں ہو سکتے مشیر داخلہ شہزاد اکبر کے وکیل نے فریقین میں صلح نامہ کی تصدیق کی ،عدالت نے کہا کہ شہزاد اکبر ایک نمائندہ مقرر کریں جو عدالت میں ملزم کو معافی دے،نذیرچوہان کی جانب سے شفقت چوہان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے شہزاد اکبر کا مختار عام مقرر کرنے کیلئے مہلت دے دی

    قبل ازیں وزیر اعظم کے مشیر شہزاد اکبر نے ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو معاف کردیا شہزاد اکبر نے اسٹامپ پیپر پر صلح نامہ بھی تحریر کردیا ،بیان حلفی میں کہا گیا کہ نذیر چوہان کی ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا ، نذیر چوہان نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے نذیر چوہان نے بے بنیاد الزامات پر معذرت بھی کرلی ہےنذیر چوہان کی بعد از گرفتاری ضمانت پر اعتراض نہیں

    یاد رہے کہ ریس کورس پولیس نے نذیر چوہان کو شہزاد اکبر کی شکایت کے بعد حراست میں لیا تھا ، بعدازاں انہیں عدالت پیش کیا گیا جہاں ان کی ضمانت منظور ہو گئی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا گیا تھا تا ہم ز شہزاد اکبر کی ہی شکایت پر ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے نذیر چوہان کو ایک مرتبہ پھر سے حراست میں لے لیا تھا

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا، لاہور کے تھانہ ریس کورس میں شہزاد اکبر کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نذیر چوہان نے ٹی وی پروگرام میں میرے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔مقدمے میں 298, 189,589 اور153 کی دفعات شامل ہیں

    جہانگیر ترین کو ملی خوشخبری، ایسا اعلان کر دیا کہ سب کے پسینے چھوٹ گئے

    جہانگیر ترین فیصلہ کر لیں پارٹی میں رہنا ہے یا نہیں، میرے ساتھ بھی زیادتی ہوتی رہی،پی ٹی آئی رہنما برس پڑے

    جہانگیر ترین گروپ کی آج کس شخصیت سے ملاقات طے؟ پنجاب میں تہلکہ مچ گیا

    جہانگیر ترین گروپ کا آج ہونے والا اجلاس ایک بار پھر موخر

    جہانگیر ترین بارے رپورٹ وزیراعظم کو پیش،اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

    وزیراعظم نے جہانگیر ترین بارے کیا رپورٹ مانگی تھی؟ بیرسٹر علی ظفر کا انکشاف

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

    مقدمہ درج ہونے کے بعد ترین گروپ کے ایم پی اے کا گرفتاری دینے کا اعلان

    نذیرچوہان کی گرفتاری، جہانگیر ترین گروپ نے بڑا فیصلہ کر لیا

    نذیر چوہان کی عدالت پیشی،کچھ ویڈیو ز ملی ہیں..ایف آئی اے وکیل کا عدالت میں بیان

  • کیا ش لیگ بن رہی ہے؟ ترجمان ن لیگ نے وضاحت دے دی

    کیا ش لیگ بن رہی ہے؟ ترجمان ن لیگ نے وضاحت دے دی

    مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کل بھی متحد تھی، آج بھی متحد ہے اورہمیشہ متحد رہے گی، خادمہ باجی آپ ہماری تکلیف میں ہلکان ہونے کی بجائے بھان متی کے کنبے کو اکٹھا کرکے لولی لنگڑی بنائی گئی حکومت کی فکر کریں، مسلم لیگ (ن) میں نقب زنی کرنے والے ہر دور میں رسواء ہوئے ہیں، خادمہ جی، ن سے ش نکالتے نکالتے مشرف دبئی فرار ہوگیا ہے، شہبازشریف اپنے بھائی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے، شہبازشریف بھائی کا ساتھ دینے کی وجہ سے چار بار جیل جاچکے ہیں، شہبازشریف کو دو بار وزیراعظم بننے کی آفرملی لیکن انہوں نے وزارت عظمیٰ کی کرسی پر نوازشریف کا ساتھ دینے کو ترجیح دی ہے، کرائے کے گھوڑے آج نوازشریف اور شہبازشریف کا مقابلہ کرانے کی کوششیں کررہے ہیں، نوازشریف اور شہبازشریف مسلم لیگ (ن) کے لئے لازم ملزوم ہیں، تانگہ پارٹی اپنے مستقبل کی فکر کرے، عمران خان نے آب حیات نہیں پیا ہے.

  • بچوں کی ذہنی تربیت کیلئے سکولوں‌ میں‌ نفسیات کے استاد بھرتی کرنے کا مطالبہ

    بچوں کی ذہنی تربیت کیلئے سکولوں‌ میں‌ نفسیات کے استاد بھرتی کرنے کا مطالبہ

    پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں بچوں کی بہتر ذہنی تربیت اور کردار سازی کے لئے ایم اے نفسیات (ماہر نفسیات) تعینات کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے، قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے.

    قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ معاشرے میں مختلف وجوہات خصوصاً والدین کی اپنے بچوں پر مناسب توجہ نہ ہونے کی بناء پر ہیجانی کیفیت پائی جاتی ہے،
    جس کی وجہ سے سکول جانے والے بچے مختلف اقسام کی ہراسگی کا شکار ہو رہے ہیں، اگر تمام سرکاری و غیرسرکاری سکولوں میں بچوں کی بہتر نفسیاتی تربیت کے لئے ایم۔اےنفسیات تعینات کئے جائیں تو بچوں کو آئندہ زندگی گزارنے اور اپنا تحفظ یقینی بنانا آسان ہو جائے گا.

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کا یہ معزز ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں میں بچوں کی بہترذہنی تربیت اور کرداز سازی کے لئے ایم۔اے نفسیات (ماہر نفسیات) تعینات کئے جائیں.

  • اشتہاری ملزم بالآخر پولیس کی گرفت میں

    اشتہاری ملزم بالآخر پولیس کی گرفت میں

    انویسٹی گیشن پولیس غازی آباد نے پیشہ وراشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کی ہدایات پراشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے.

    ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ نوید ارشاد نے بتایا ہے کہ فراڈ اور بوگس چیک کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب ملزم راشد علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے، اشتہاری ملزم نے شہری ارشد کو8 لاکھ وصولی کے بعد گروی مکان کا قبضہ نہ دیا تھا، ملزم لاکھوں روپے مالیت کے بوگس چیک کے متعدد مقدمات میں بھی اشتہاری تھا، ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا، انچارج انویسٹی گیشن غازی آباد قمرساجد نے ہمراہ ٹیم اشتہاری ملزم کو گرفتار کیا ہے، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے.

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی طرف سے اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی ہے.

  • علاقہ میں خطرناک ہوائی فائرنگ کر کے خوف و حراس پھیلانے والا شخص گرفتار

    علاقہ میں خطرناک ہوائی فائرنگ کر کے خوف و حراس پھیلانے والا شخص گرفتار

    لاہور: پولیس نے جکاروائی کرتے ہوئے علاقہ میں خطرناک ہوائی فائرنگ کر کے خوف و حراس پھیلانے والے شخص بوبی گجرگرفتارکرلیا-

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق یکی گیٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے لیئق عرف بوبی گجر کو گرفتار کیا ملزم نے اسلحہ لہراتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی تھی جس کی ویڈیو بھی بنائی گئی تھی-

    محمد صادق سنجرانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں عرب پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات میں باہمی…

    تاہم ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر فوری کاروائی عمل میں لائی گئی اور ملزم کو گرفتار کیا گیا-

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم علاقہ میں خوف کی علامت سمجھا جاتا ہے اور متعدد سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے ملزم کے قبضہ سے اسلحہ برآمد ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے-

    الیکشن کمیشن کے دو اراکین کی تقرری کا معاملہ، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں ابھی…

    ایس پی سٹی حسن جہانگیر کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ نمائش کی ہرگز اجازت نہ ہے شہریوں کو حراساں کرنے والوں کو فوری قانون کے دائرہ اختیار میں لایا جارہا ہے –

    کشمیر پریمئیر لیگ: خوفزدہ بھارت نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو خط لکھ دیا

  • چاروں کمیٹیوں نے کرکٹ بورڈ کو اپ ڈیٹس پیش کر دیں

    چاروں کمیٹیوں نے کرکٹ بورڈ کو اپ ڈیٹس پیش کر دیں

    باغی ٹی وی : چاروں کمیٹیوں نے کرکٹ بورڈ کو اپ ڈیٹس پیش کر دیں

    پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا چونسٹھواں اجلاس ہفتہ کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ہوا۔ مسٹر عاصم واجد جواد اور مسٹر جاوید قریشی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس کی کارروائی میں شریک ہوئے ۔

    بورڈ کو چار آئینی کمیٹیوں آڈٹ کمیٹی ، کمرشل افئیرز کمیٹی ، نامزدگی کمیٹی اور رسک مینجمنٹ کمیٹی سے اپ ڈیٹس موصول ہوئیں اور انہیں چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کی رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔

    کرکٹ ایسوسی ایشن کے پہلے بورڈز کے تین چیئرپرسن عبداللہ خان سنبل (سنٹرل پنجاب) ، انور زیب جان (خیبر پختونخواہ کرکٹ ایسوسی ایشن) اور محمد انیس خواجہ (سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن) نے بھی بطور مبصر سیشن میں شرکت کی۔ بورڈ کے دیگر تین چیئرپرسن قیصر خان جمالی (بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن) ، سلیم اصغر میاں (ناردرن کرکٹ ایسوسی ایشن) اور عمران حسین (سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن) 65 ویں بی او جی اجلاس میں بطور مبصر شرکت کریں گے۔

    تینوں چیئرپرسنز نے اپنی کرکٹ ایسوسی ایشن کے اہداف اور مقاصد کے بارے میں پریزنٹیشن دی ,جس کا مقصد مستقبل میں پاکستان کرکٹ کو مزید مضبوط بنیادوں پر استوار کرنا ہے۔

    چیئرپرسنز نے اپنے دائرہ اختیار میں ہونے والے پروگراموں کے شیڈول کو کلبوں ، اسکولوں ، کالجز اور یونیورسٹی کرکٹ کی ٹائم لائن کے ساتھ پیش کیا۔ یہ تقریبات رواں سال کے آخر میں شروع ہوں گی اور اگلے سال کے وسط تک جاری رہیں گی۔

    بورڈ نے کرکٹ ایسوسی ایشنز کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے منصوبوں کو دلچسپی کے ساتھ نوٹ کیا، اس میں ہائی پرفارمنس سنٹر قائم کرنا اور شہروں میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کھیل سہولیات فراہم کرنا شامل ہے۔

    بی او جی نے امید افرا آغاز اور اہداف مقرر کرنے پر چیئرمینوں اور ان کے عملے کی کوششوں کو سراہا، بی او جی نے اس موقع پر اپنی مکمل مدد کی یقین دہانی کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ بنیادی سطح کے کلب اور سکول کی سطح پر سرگرمیوں کو جلد از جلد دوبارہ شروع کیا جائے اس کے لیے بنیادی سطح کی کرکٹ پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے تاکہ ٹیلنٹ کو پہچانا جا سکے۔

  • حضرت عثان کا لقب ذی النورین آپ کی امتیازی شان کی واضح برہان ہے، آصف جلالی

    حضرت عثان کا لقب ذی النورین آپ کی امتیازی شان کی واضح برہان ہے، آصف جلالی

    تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام خلیفہ سوم، جامع القرآن، حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کے سلسلہ میں عظیم الشان ”شانِ ذی النورین کانفرنس“ کا انعقاد جامع مسجد رضائے مجتبیٰ میں کیا گیا ہے، کانفرنس کی صدارت تحریک صراط مستقیم کے رہنماء الحاج محمد منیر قادری نے کی ہے.

    کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا کہ شہادت حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ تاریخ اسلام کا وہ بڑا سانحہ ہے کہ آج تک اُمت مسلمہ جس زخم کو پاٹ نہیں سکی، صدیوں کے گزر جانے کے باجود اب بھی اُمت کو شہادت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر مرتب ہونے والے خسارے کا سامنا ہے، حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مال و دولت سے اسلام کو بے حد تقویت پہنچی ہے، آپ شرم و حیا کے پیکر، بہت بڑے سخی اوردلیر انسان تھے، حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کائنات میں وہ واحد انسان ہیں جن کے نکاح میں یکے بعد دیگرے ایک ہی نبی ﷺ کے دو صاحبزادیاں آئیں، آپ کا لقب ذی النورین آپ کی امتیازی شان کی واضح برہان ہے، آپ کے عروج کی وجہ صرف اور صرف نسبت رسول ﷺ ہے، زبان رسالت مآپ ﷺ نے آپ کے امتیازات اور فضائل کو بار ہا بیان کیا ہے، احادیث رسول ﷺ میں آپ کے خلیفہ سوم ہونے کے واضح ارشادات موجود ہیں، آپ کی پاکبازی،سوزوگدازاور عاجزی تمام صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم میں مشہور تھی، عشق رسول ﷺ اور اطاعت رسول ﷺمیں آپ کا درجہ بہت بلند تھا، خلیفہ راشد کی حیثیت سے آپ نے فتوحات سے اسلامی ریاست کا دائرہ وسیع کیا، آپ وہ عظیم حکمران ہیں جن کی فوج ان کی اطاعت میں تھی۔انہوں نے اپنی جان تو دے دی مگر باغیوں کے مقابلے میں اپنی فوج کو لڑنے کا حکم نہ دے کر مدینۃ الرسول ﷺ کا تقدس پامال نہیں ہونے دیا۔ کانفرنس میں علامہ محمد ادریس جلالی، علامہ محمد ذو الفقار علی جلالی، الحاج محمد الیاس، خان کتاب جان خان، شیخ محمد حنیف شرقپوری، مولانا محمد اسماعیل جلالی و دیگر نے شرکت کی ہے.

  • آئی جی ریلوے پولیس نے ایسی کونسی پالیسی کی منظوری دے دی کہ ملازمین خوش ہوگئے

    آئی جی ریلوے پولیس نے ایسی کونسی پالیسی کی منظوری دے دی کہ ملازمین خوش ہوگئے

    انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پولیس عارف نواز خان کی منظوری پر ریلوے پولیس کی ویلفیئر پالیسی میں انقلابی اقدامات کئے گئے ہیں، ریلوے پولیس کی ویلفیئر پالیسی میں کی جانے والی مثبت تبدیلیوں کے بارے تحریری احکامات بھی جاری کر دئے گئے ہیں، شہداء ، حاضر سروس، ریٹائرڈ اور مرحوم ملازمین کی فیملیز کے لئے انقلابی اقدامات کے متعلق تحریری احکامات جاری کر دئیے ہیں، جس کے مطابق جہیز گرانٹ کو 20,000 سے بڑھا کر 40,000 روپے کر دیا گیا ہے، پنشنری سپورٹ کو 2,000 سے بڑھا کر 4,000 روپے ماہانہ کر دیا گیا ہے، اس سکیم کے تحت یہ فنڈ اب شہداء کی بیواؤں کو بھی دیا جائے گا، تعلیمی وظائف کی مد میں خاطر خواہ اظافہ کر دیا گیا ہے، ملک کی بڑی یونیورسٹی میں میرٹ پر آنے والے ملازمین کے بچوں کے لئے مکمل ٹیویشن فیس کا اضافہ کر دیا گیا ہے،

    آئی جی پاکستان ریلواے نے مزید انٹرمیڈیٹ ڈگری پر 8,000 روپے، بیچلرز ڈگری پر 15,000 روپے، ماسٹرز ڈگری پر 20,000 روپے اور پروفیشنل ڈگری پر 25،000 روپے وظیفہ کی رقم کا اعلان کیا گیا ہے، طبی مالی امداد کی مد میں بھی خاطر خواہ اصافہ کر دیا گیا ہے، طبی مالی امداد کی سکیمیں جس میں دل کی سرجری، ہیپاٹائٹس، کینسر، گردے و جگر ٹرانسپلانٹ، ایمرجنسی ڈیلوری کیس اور دیگر بیماریوں اور ایکسیڈنٹ سے متعلق بھی خاطر خواہ امداد کا اعلان کر دیا گیا ہے، مذکورہ بالا سکیمیں ریلوے پولیس کی سابقہ ویلفیئر پالیسی میں موجود نہ تھی جن میں اضافہ کو ریلوے پولیس ملازمین کی جانب سے سراہا گیا ہے۔

  • چودھری پرویز الہیٰ نے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کر دی

    چودھری پرویز الہیٰ نے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کر دی

    چودھری پرویز الہیٰ نے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کر دی

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر، چیئرمین ایجوکیشن فاؤنڈیشن پنجاب سردار آفتاب اکبر ایم پی اے اور چیئرمین ملک عبدالمنان کی ملاقات ہوئی ہے

    اس موقع پر چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی لہر لمحہ فکریہ ہے، تعلیمی ادارے کھول کر بچوں اور والدین کی زندگیوں سے نہ کھیلیں ،کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہونا چاہئے کورونا کی چوتھی لہر بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے ایسے میں تعلیمی اداروں کو کھول کر عوام کو اس میں مبتلا نہ کریں کورونا کے باعث پوری دنیا سمیت پاکستان کی معیشت تباہ حال ہے ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے سب کو مل کر چلنا ہو گا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    ملاقات میں حلقہ این اے 65 اور پی پی 23 اور پی پی 24 کے مسائل کے حل کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا چیئرمین ایجوکیشن فاؤنڈیشن پنجاب سردار آفتاب اکبر نے چودھری پرویزالٰہی کے عزائم کی تائید کی ،سردار آفتاب اکبر کا کہنا تھا کہ حلقہ کی عوام کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا ،چودھری سالک حسین ایم این اے اور حافظ عمار یاسر کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے: