Baaghi TV

Category: لاہور

  • پالپا نے پی آئی اے  کے پائلٹ کو شوکاز نوٹس بھیج دیا

    پالپا نے پی آئی اے کے پائلٹ کو شوکاز نوٹس بھیج دیا

    پالپا نے پی آئی اے کے پائلٹ کو شوکاز نوٹس بھیج دیا

    باغی ٹی وی : پاکستان پائلٹ ایسوسی ایشن نے کیپٹن عدنان زریز کو شو کاز نوٹس بھیج دیا . ادارے کی طرف سے موقف اپنایا گیا کہ کیپٹن عدنان زریز نے قواعد و ضوابط کا کی خلاف ورزی کی ہے اور دیگر عملے کو مس گائیڈ کیا ہے اور انہیں بغاوت پر ابھارا ہے. اس لیے کیپٹن عدنان کو اصول ضوابط کی خلاف ورزی پر رکنیت سے فارغ کیا جاتا ہے .

    واضح رہے کہ کیپٹن عدنان نے پی آئی اے کے خلاف ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ انہیں پی آئی اے ادارے سے فارغ تو کر دیا گیا ہے لیکن انہیں واجبات نہیں دیے گئے . جس وجہ سے ان کی حالت بھی اچھی نہیں ہے . اور وہ مشکل ترین مالی حالت سے گزر رہے ہیں.


    اس حوالے سے پی آئی اے کے ساتھ اٹھارہ سال تک اپنی خدمات ادارے کو پیش کرنے والے کیپٹن عدنان زریز نے کہا کہ میں نے دسمبر 2020 میں پی آئی اے کی رضاکارانہ دستبرداری سکیم کو اپنایا تھا جس کے مطابق 20 جنوری تک انہوں نے ہمیں تمام واجبات ادا کرنے تھے جو طے کیے تھے . لیکن آج 20 مارچ ہو چکی ہے ہمیں کوئی واجبات نہیں‌ملے .

    کیپٹن عدنان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ 20 دیگر کیپٹن بھی شامل تھے ان میں دو کیپٹن وفات پاچکے ہیں اور وہ ان حالات کی وجہ سے چل بسے ہیں جو ہمارے ساتھ اپنایا جارہا ہے . اور ان کے ساتھ ہی ان دو کیپٹن کے گھر بھی برباد ہوچکے ہیں . عدنان کا کہنا کہ ان کے بچے کن حالات سے دوچار ہیں ادارے کے ذمہ داران نہیں جانتے میں جانتا ہوں .

    کپٹن عدنان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس حالت میں‌پہنچا دیا ہے کہ ہم اپنا علاج بھ کروا سکیں ، میں پچھلے دنوں سے سخت بخار میں مبتلا ہوں لیکن میرے پاس اتنے پیسے بھی نہیں ہیں کہ اپنا علاج کروا سکوں .

    ان حالات میں متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ ہمارے حال پر رحم کھائیں اور ہمارے واجبات ادا کریں تا کہ ہم کم از کم اپنا علاج تو کوا سکیں . اس کے علاوہ اپنے بچوں کی بنیادی ضروریات پوری سکیں ،

    کیپٹن نے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے حکام بالا کو جھنجھوڑا ہے کہ خدارا ان کے حال پر رحم کیا جائے اور ان کو ان حق جو تسلیم کیا جا چکا ہے وہ ادا کردیں‌تاکہ وہ اپنی روزی روٹی چند دن تو چلا سکیں .

  • مقررہ نرخ پر چینی فراہم کرنے کے لیے وزیراعلیٰ نے اہم احکام جاری کردیے

    مقررہ نرخ پر چینی فراہم کرنے کے لیے وزیراعلیٰ نے اہم احکام جاری کردیے

    مقررہ نرخ پر چینی فراہم کرنے کے لیے وزیراعلیٰ نے اہم احکام جاری کردیے

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا جس میں صوبےمیں چینی کےاسٹاک،نرخ اوردستیابی کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا.وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب بھرمیں چینی کی مقررہ نرخ پرفراہمی یقینی بنانےکاحکم دیا ہے .

    وزیراعلیٰ پنجاب. نے ہدایت جاری کی کہ پنجاب میں چینی مقررہ نرخ پرفروخت کرنےکیلئےفوری اقدامات کیے جائیں،وزراڈویژنل ہیڈکوارٹراوراضلاع میں جاکرچینی کی صورتحال مانیٹر کریں،

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شوگرملوں سےمقررہ نرخ پرچینی فراہم کرنےکیلئےقانونی کارروائی کی جائےمقررہ نرخ پرچینی فروخت نہ کرنےوالوں کااسٹاک قبضےمیں لیکرنیلام کردیاجائےگا.

    ادھر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے زیرصدارت اجلاس میں فروغ تعلیم اورتعلیم تک رسائی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 27ہزار سے زائد سکول اپ گریڈ ہونے اور انرولمنٹ میں اضافہ ہونے سے 40 لاکھ بچے مستفید ہوسکیں گے۔

    اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں اپ گریڈ ہونے والے سکولوں میں جنوبی پنجاب کے 10ہزار سے زائد سکول شامل ہونگے۔ سکولوں کو تین مراحل میں اپ گریڈ کیا جائے گا،پہلے فیز میں 20ہزار سے زائد پرائمری سکول ایلیمنٹری لیول پر اپ گریڈ کئے جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں 6653ایلیمنٹری ہائی سکول لیول اپ گریڈ کیے جائیںگے جبکہ تیسرے مرحلے میں ہائی سکولوں کو ہائر سکینڈری سکول لیول پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

  • سیالکوٹ پسرور روڈ کی تعمیر سست روی کا شکار ، علاقہ مکینوں‌ کے لیے وبال جان بن گیا

    سیالکوٹ پسرور روڈ کی تعمیر سست روی کا شکار ، علاقہ مکینوں‌ کے لیے وبال جان بن گیا

    سیالکوٹ پسرور روڈ کی تعمیر سست روی کا شکار ، علاقہ مکینوں‌ کے لیے وبال جان بن گیا

    باغی ٹی وی : سیالکوٹ پسرور روڈ خستہ حال ہے سٹرک کی وجہ سے علاقہ مکین شدید پریشان ہیں . پسرور روڈ پر طالب علموں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہ جب ان کو اس خستہ حال سٹرک پر سفر کر کے کالچ جانا پڑتا ہے تو ان کا تعلیمی حرج بھی ہوتا ہے . سیالکوٹ پسرور روڈ کی تعمیر سست روی کا شکار ہے ، راستہ میں بجلی و ٹیلی فون کے کھمبے اور تجاوزات بھی تعمیراتی کام میں رکاوٹ بن گئے ۔

    سیالکوٹ پسرور روڈ کی تعمیر عرصہ دراز قبل شروع ہوئی تھی لیکن مسلسل اس شاہراہ کی تعمیر سست روی کا شکار ہے ۔ سیالکوٹ پسرور روڈ پر سینکڑوں دیہات آباد ہیں جبکہ ہزاروں عوام روزانہ کی بنیاد پر اس شاہراہ کو استعمال کرتے ہیں۔ لوگوں کو بھی اس صورتحال میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

    زیر تعمیر روڈ میں ناقص میٹریل بھی استعمال ہو رہا ہے جس پر ضلعی حکومت اور تبدیلی سرکار خاموش ہے ۔ با اثر مافیا فنڈز ہڑپ کرنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے ۔ شہری حلقوں نے سیالکوٹ پسرور روڈ کی تعمیر کا کام تیزکرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ اس سڑک میں میرٹ کو نظر انداز نہ کیا جائے ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ با اثر مافیا فنڈز ہڑپ کرنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے

  • وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر نے سرکاری رہائش گاہ پر کیا کام کروایا؟ خاتون کے عدالت میں بیان پر وزیراعلیٰ کی طلبی

    وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر نے سرکاری رہائش گاہ پر کیا کام کروایا؟ خاتون کے عدالت میں بیان پر وزیراعلیٰ کی طلبی

    وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر نے سرکاری رہائش گاہ پر کیا کام کروایا؟ خاتون کے عدالت میں بیان پر وزیراعلیٰ کی طلبی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن عدالت نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو نوٹس جاری کر دیا

    عدالت نے پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت،صوبائی وزیراجمل چیمہ اورسیکریٹری بیت المال کوبھی نوٹس جاری کر دیا عدالت نے ایس ایچ اوٹاوَن شپ کونوٹسزکی تعمیل کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے ایس پی انویسٹی گیشن کو آئندہ سماعت 12 اپریل کورپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا ،ایڈیشنل سیشن جج مسعود احمد نے افشاں بی بی کی اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت کی ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ میری سرکاری رہائش گاہ پر وزیراعلیٰ پنجاب و دیگر ملزمان کے ایما پر آگ لگائی گئی، کاشانہ ہوم کی بچی کائنات کے قتل کیخلاف آواز اٹھانے پرمجھے اوراہل خانہ کو جلانے کی کوشش کی گئی،اندراج مقدمہ کیلئے آئی جی پنجاب اورسی سی پی اولاہورکو درخواستیں دیں مگر مقدمہ درج نہ ہوا،

    کاشانہ معاملہ، افشاں لطیف کا حکومت کے خلاف انتہائی اقدام

    کاشانہ کیس، ن لیگ بھی میدان میں آ گئی، عظمیٰ بخاری نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کاشانہ کیس،اخلاقی کرپشن، عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ سامنے آ گیا

    کاشانہ کی بیٹیوں کی پرخلوص دعاﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب کوحادثہ سے بچالیا ،افشاں لطیف

    افشاں لطیف کے خدشات درست ثابت،کاشانہ اسکینڈل کے اہم راز جاننے والی اقرا کائنات کی پراسرار حالات میں موت

    کم عمر بچیوں کی شادی نہ کروانے پر کاشانہ کی سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا؟

    کاشانہ کیس،بات پارلیمنٹ تک پہنچ گئی، رحمان ملک نے بڑا حکم دے دیا

    قبل ازیں افشاں لطیف نے کاشانہ معاملے پر مدد کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے نام بھی ایک خط لکھا تھا جس میں اپنے متعلق سیکیورٹی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا،خط میں انہوں نے لکھا کہ یتیم بچیوں کے ساتھ ہونے والے سلوک کو سامنے لانے کی سزا دی جارہی ہے اور مجھ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ سارے الزامات واپس لوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ میری فیملی اور مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں لہٰذا فیملی اور مجھے تحفظ فراہم کیا جائے۔

  • حکومت کے برے دن، اتحادی جماعت کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ بھی پھٹ پڑے

    حکومت کے برے دن، اتحادی جماعت کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ بھی پھٹ پڑے

    حکومت کے برے دن، اتحادی جماعت کے رہنما چودھری پرویز الہیٰ بھی پھٹ پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی اتحادی جماعت کے رہنما، سابق وزیراعلیٰ پنجاب، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ بھی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے

    اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ سے کسان تنظیموں کے نمائندوں نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں کسان تنظیموں کے نمائندوں نے کسانوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا، اس موقع پر ق لیگی رہنما چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الٰہی نے کسانو ں کے مسائل سننے کے بعد کہا کہ ملکی غذائی ضروریات کو پورا کرنے والے کسانوں سے برا سلوک کب ختم ہو گا۔ کسانوں کو جب باردانہ نہیں دیا جا رہا تو پھر ضلع وار بار دانے پر پابندی کا کیا مقصد ہے حکومت کسانوں سے گندم پرچیز نہیں کر رہی تو پھر پابندی کس بات کی۔ بہاولپور، ملتان، جنوبی پنجاب سمیت تمام اضلاع میں کاشت کار پر یشان ہیں۔ چودھری پرویز الٰہی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال بھی یو کرائن کے کسانوں کو فائدہ پہنچایا گیا اور ہمارے کسان رُل گئے تھے۔ سندھ حکومت اپنے کسانوں سے گندم 2 ہزار روپے میں خرید رہی ہے۔ پنجاب کے کسانوں کا پتہ نہیں کیا حال ہوتا ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

  • رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر نارکوٹکس نے رانا ثنا اللہ کی ساری پراپرٹی پہلے ہی فریز کی ہوئی ہے تو نیب کونسی پراپرٹی کی کھوج لگانا چاہتا ہے ,عدالت نے کہا کہ آپ مان رہے ہیں کہ انسداد منشیات عدالت کے فیصلے تک یہ جائیداد منجمد رہے گی فرض کریں اگر ملزم کو منشیات میں سزا ہو تو کیا جائیداد ضبط ہو گی،جائیدادیں منجمد کرکے آپ نے کتنے روز میں عدالت سے رجوع کرناہوتا ہے،

    عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظورکر لی، عدالت سے ضمانت منظور ہونے کے بعد رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ انتقامی کاروائیوں کا عدلیہ کی جانب سے نوٹس لیا جانا ضروری ہے، اگر عدلیہ نوٹس نہیں لے گی اور حکومت کو بے لگام چھوڑے گی کہ وہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالے، پھر معاشرہ افرا تفری کا شکار ہو گا، میرے خلاف ہر قسم کے ثبوت اکٹھے کر لئے گئے، قتل کیسز سے لے کے کرپشن کیسز تک، جب دو سال سے کوئی چیز نہ ملی تو میرے خلاف اے این ایف کے ذرئعے اپنے گودام میں پڑی گئی 15 کلو ہیروئن میرے اوپر ڈالی گئی،جعلی حکومت کے ساتھ کوئی مفاہمت نہیں ہو گی ،مریم نواز کی طبیعت خراب ہے اس لئے عوامی سطح پر نہیں آ رہیں ،جب ضرورت ہو گی تو مریم نوازعوام میں بھی آئیں گی،ہم اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑیں گے،شہباز شریف اور خواجہ آصف کو بھی عدالت سے انصاف ملے گا،انتقام لینے والے خود انتقام کا شکار ہوں گے،

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    منشیات کیس، رانا ثناء اللہ پر کب ہو گی فرد جرم عائد؟

    نیب کو مکمل اعداد وشمار کے ساتھ دستاویزات پیش کرنے سے قاصر ہوں،رانا ثناء اللہ

    ہم یہاں کسی کو نہیں نواز رہے،رانا ثناء اللہ کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

  • ہم نے ہمیشہ قومی اداروں کا احترام کیا،حمزہ شہباز کا مریم کی غیر موجودگی میں اجلاس سے خطاب

    ہم نے ہمیشہ قومی اداروں کا احترام کیا،حمزہ شہباز کا مریم کی غیر موجودگی میں اجلاس سے خطاب

    ہم نے ہمیشہ قومی اداروں کا احترام کیا،حمزہ شہباز کا مریم کی غیر موجودگی میں اجلاس سے خطاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں خوشاب کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں پرویز رشید، خرم دستگیر ، سعد رفیق، برجیس طاہر، رانا تنویر ،عطا اللہ تارڑ شریک ہوئے اجلاس میں پی ڈی ایم کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال، پیپلز پارٹی کے حالیہ بیانات کا جائزہ لیا گیا ن لیگی پارلیمانی بورڈ اجلاس میں وزیر اعظم کی جانب سے عدلیہ مخالف بیان کی مذمت کی گئی، ن لیگی رہنماوَں  نے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قومی اداروں کا احترام کیا ہے،ن لیگی پارلیمانی بورڈ اجلاس میں پنجاب بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کی مشاورت کی گئی

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مہنگائی بے روز گاری اور حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوام فاقوں پر مجبور ہیں اور خودکشیاں کررہے ہیں جبکہ وزیر اعظم کہتا ہے کہ یہ کوئی مہنگائی نہیں اس سے بڑھ کر اور کیا ظلم ہے، وزیر اعظم کبھی بنی گالہ سے باہر نکلے ہوں عوام میں آئے ہوں تو انہیں مہنگائی کا اندازہ ہو، پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے عوامی مسائل پر سیاسی جماعتیں اس نااہل کرپٹ اور عقل سے عاری حکومت کا محاسبہ کرکے منطقی انجام تک پہنچائیں گے .

    ن لیگ کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز شریک نہیں ہوئیں، مریم نواز کی اجلاس میں عدم موجودگی پر کئی سوالات اٹھنے لگے ہیں، ن لیگ میں اختلافات کی خبروں کو تقویت مل رہی ہے ،بظاہر تو ن لیگ کو ایک کہا جا رہا ہے لیکن اندرون خانہ بہت کچھ چل رہا ہے، دو روز قبل بلاول کے بیان کہ ہم اپوزیشن لیڈر سے رابطہ کریں گے نے ن لیگ میں اختلافات کے بیانیے کو تقویت دی ہے،

    نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

  • لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی اہم شخصیت کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی اہم شخصیت کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی اہم شخصیت کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی

    جسٹس سرفراز ڈوگر نے آئی جی پنجاب انعام غنی کو کل پیش ہونے کا حکم دے دیا ،جسٹس سرفراز ڈوگر کا کہنا تھا کہ احکامات کو نظر انداز کرنا ناقابل برداشت ہے، آئی جی آکر وضاحت کریں احکامات پر عمل کیوں نہ کیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر نے مختلف درخواستوں پر سماعت کی

    لاہورہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے باو جود مقدمہ درج نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود تھانہ سبزہ زار پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا، ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی عدالت کے روبرو پیش ہوئے ،جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ احکامات کونظر اندازکرنا ناقابل برداشت ہے،آئی جی عدالت میں پیش ہو کروضاحت کریں احکامات پر عمل کیوں نہیں ہوا۔

    قبل ازیں ایک اور کیس میں درخواستگزار کی طرف سے ڈاکٹر خالد رانجھا ایڈووکیٹ پیش ہوئے وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت نے پولیس سیکورٹی اور بلٹ پروف گاڑی واپس لینے کے حکومتی نوٹیفیکشن پر عمل درآمد معطل کر دیا تھا ۔عدالت کے حکم کے باوجود پولیس سیکورٹی اور بلٹپروف گاڑی واپس نہین دی جا رہی ۔عدالت اپنے فیصلے پر عمل درآمد کا حکم دے

    وکیل درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اسکو بلٹ پروف گاڑی اور پولیس سیکورٹی واپس دینے کا حکم دے عدالت ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے چیف جسٹس قاسم خان نے مشتاق احمد سکھیرا کی متفرق درخواست پر سماعت کی

    سانحہ ماڈل ٹاون کا مبینہ ملزم ہوں،جان کو خطرہ،بلٹ پروف گاڑی واپس کی جائے، سابق آئی جی پنجاب عدالت پہنچ گیا

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مبینہ ملزم،سابق آئی جی پنجاب کو بلٹ پروف گاڑی نہ دی تو …عدالت کا بڑا حکم

    درخواست میں آئی جی پنجاب پولیس ۔ایڈشنل سیکرٹری ہوم ۔سیکرٹری سروسز پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے ۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ وہ سابق آئی جی پنجاب پولیس ہے۔ سابق پولیس چیف ہونے کے ناطے وہ ہر قسم کے الاونسز اور مراعات کا حق دار ہے وہ سانحہ ماڈل ٹاون کا مبینہ ملزم ہے اور کیس کا ٹرائل انسداد دہشت گردی عدالت میں زیر سماعت ہے

    وکیل درخواستگزار نے کہا کہ اسکو سابق پولیس چیف ہونے کے ناطے بلٹ پروف گاڑی اور پولیس سیکورٹی دی گئی ۔سیاسی بنیادوں پر اسکو دی گئی پولیس سیکورٹی اور بلٹ پروف گاڑی واپس لے لی گئی ہے ایسا کیا جانا اسکی جان کے لیے سیکیورٹی رسک ہے

    وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت 13 نومبر کے بلٹ پروف گاڑی اور پولیس سیکورٹی واپس لینے کا حکم کالعدم قرار دے اسکو بلٹ پروف گاڑی اور پولیس سیکورٹی دینے کا حکم دے

  • جہانگیر ترین کے علاوہ اور لوگوں  کے خلاف بھی ایف آئی آر کٹے گی ، فیاض الحسن چوہان

    جہانگیر ترین کے علاوہ اور لوگوں کے خلاف بھی ایف آئی آر کٹے گی ، فیاض الحسن چوہان

    جہانگیر ترین کے علاوہ اور لوگوں کے خلاف بھی ایف آئی آر کٹے گی ، فیاض الحسن چوہان

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جہانگیرترین کےخلاف ایف آئی آرکٹی ہے،آنےوالےدنوں میں اورلوگوں کےخلاف بھی ایف آئی آرزہوں گی،یہ جولوگ چینی چورکاشورمچاتے ہیں انکی اپنی20،20شوگرملزہیں،1100قیدی ایسےہیں جو60 سال سےاوپر ہیں ان کی ویکسی نیشن کریں گے،

    ادھر جہانگیر ترین کو خدشات ہیں کہ انھیں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، شوگر ملوں کو بھی شکایات تھیں، تاہم احتساب کا عمل قانون کے مطابق جاری ہے۔

    انھوں نے کہا شوگر کمیشن رپورٹ میں کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا گیا، احتساب کے دوران کسی کو دوست نہیں بنایا جا سکتا۔اس سلسلے میں شہزاد اکبر کا کہنا تھا شوگر کمیشن کی رپورٹ میں منی لانڈرنگ اور سٹے بازی کی نشان دہی ہوئی، جن کے خلاف کارروائیاں ہوئیں، ایف آئی اے نے سندھ اور پنجاب میں سٹے بازوں کے خلاف کارروائی کی۔

    انھوں نے کہا شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ مئی 2020 میں آئی تھی، جسے اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کیا گیا لیکن عدالتوں نے اسے درست قرار دیا، مئی 2020 سے اب تک کا سفر آسان نہیں تھا، احتساب کا کام آسان نہیں اس میں آپ دوست نہیں بنا سکتے۔

    مشیر کا کہنا تھا جہانگیر ترین کو کچھ خدشات ہیں کہ شاید انھیں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، ایف بی آر نے فرانزک آڈٹ میں 5 سالوں میں 400 ارب کے ٹیکسز کی ہیر پھیر کا پتا چلایا، کمیشن رپورٹ میں 9 بڑی کمپنیوں کی تحقیقات کی سفارش کی گئی تھی، قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، کسی کو ٹارگٹ نہیں کیا جا رہا۔

  • گوجرانوالہ فیکٹری میں لگی آگ کی صورت حال تشویشناک

    گوجرانوالہ فیکٹری میں لگی آگ کی صورت حال تشویشناک

    گوجرانوالہ فیکٹری میں لگی آگ کی صورت حال تشویشناک

    باغی ٹی وی: ریسکیو ٹیموں‌نے گوجرانوالہ،پلاسٹک فیکٹری میں لگنے والی آگ 7 گھنٹے بعد مشکل سے قابو پانے میں کامیاب ہو سکیں ،فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا.آگ بجھانے کے لیے پنجاب کے 6 اضلاع کی ریسکیو ٹیمیں گوجرانوالہ میں موجود.ہیں. لاہور،گوجرانوالہ،گجرات،سیالکوٹ،حافظ آباد اور شیخوپورہ کی ٹیموں کا آپریشن جاری ہے .

    گوجرانوالہ میں اسمال انڈسٹریل اسٹیٹ نمبر 2 میں پلاسٹک کی فیکٹری میں لگی آگ پر 12 گھنٹے بعد قابو پایا گیا .

    12 گھنٹے تک جاری رہنے والے ریسکیو آپریشن میں متعدد فائر فائٹرز اور گاڑیوں نے حصہ لیا اور طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔گوجرانوالہ کی پلاسٹک کا سامان بنانے والی فیکٹری میں لگی آگ بجھانے میں 12 گھنٹے لگ گئے، جس کے بعد اب کولنگ کا عمل جاری ہے۔

    آگ بجھانے کی کارروائی میں 80 فائر فائٹرز، فائر بریگیڈ کی 24 گاڑیوں اور 19 فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا