Baaghi TV

Category: لاہور

  • نیب پر چڑھائی نا منظور، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    نیب پر چڑھائی نا منظور، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    نیب پر چڑھائی نا منظور، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے 26 مارچ کو نیب میں پیش ہونا ہے

    پی ڈی ایم نے اعلان کیا ہے کہ 26 مارچ کو پی ڈی ایم کے کارکنان بھی مریم نواز کے ہمراہ جائیں گے، ن لیگ نے بھی کارکنان کو نیب پہنچنے کی ہدایات کی، اس سے قبل مریم نواز نیب میں پیش ہوئی تھیً تو اسوقت ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، جس کا مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا، اب مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ایک بار حالات خراب ہونے کا اندیشہ ہے اسی وجہ سے نیب نے علاقے کو ریڈزون قرار دینے کے درخواست کی جو منظور کر لی گئی

    مریم کی نیب پیشی کے موقع پر کارکنان کو ساتھ لے کر جانے کے خلاف ٹویٹر پر #نیب_پر_چڑھائی_نامنظورٹرینڈ چل رہا ہے،جس میں صارفین اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں ،ایک صارف کا کہنا تھا کہ ادارے اپنی رٹ قائم کریں’ورنہ عوام کا اعتماد ریاست کی طاقت پر سے اٹھ جائے گا-

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ایک قانونی پیشی کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے، ن لیگ اپنی بے عزتی کم کرنے کے کئے کوئ بھی گندا کھیل کھیل سکتی ہے،

    https://twitter.com/farhanz24/status/1374590112709935108

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ملک سے فراری کے لئے منہ لٹکا کر تصویر بنانے والا نواز صرف اس لئے کہ اس کو لندن جانے دیا جائے۔ جبکہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان بیماری کے دوران قوم کو مسکرا کر پیغام دے رہے ہیں کہ آپ نے گھبرانا نہیں لڑنا ہے۔

    https://twitter.com/hansbadvi/status/1374589097357021184

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ہمیں اس قانون کا سمجھ نہیں آتا۔ جہاں پر کمزور کےلئے ایک قانون اور طاقتور کےلئے دوسرا قانون چلتا ہے۔

    پنجاب حکومت نے نیب آفس کو ریڈ زون قرار دینے کی منظوری دیدی،2روزکے لیے رینجرز اور پولیس نیب آفس اور گردونواح میں تعینات کرنیکی منظوری دے دی گئی،پنجاب حکومت نے رینجرز کی خدمات لینےکیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ،محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا،

    نیب نے مریم نواز کو 26 مارچ کو طلب کر رکھا ہے جبکہ ن لیگ اور اپوزیشن اتحاد کے کارکنان نے ان کے ساتھ جانے کا اعلان کیا ہے۔ نیب لاہور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مریم نواز کی نیب پیشی کےموقع پرنیب لاہورکی عمارت پرچڑھائی کرنے کی اطلاعات ہیں لہٰذا نیب لاہور نے پولیس اوررینجرز سے معاونت طلب کرلی ہے۔ نیب لاہورکو ریڈ زون ڈکلیئرکرنے کیلئے متعلقہ حکام سے درخواست کی گئی تھی،

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی ہدایت پر نیب نے مریم نواز کو طلب کیا،مریم نواز کی نیب پیشی کے وقت رکاوٹیں نہ کھڑی کی جائیں،نیب شہزاد اکبر کے ماتحت ہے، انصاف کا ادارہ نہیں،

    مریم نواز کے شوہر کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ میں گھبرنے والا نہیں آئین پاکستان کا دفاع کروں گا نیب کے دفاتر سے اسپتال اور یونیورسٹی قائم کیے جاسکتے ہیں نیب نے ہمیشہ آمریت کو تحفظ فراہم کیا ہے،ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں مریم نواز نیب کے سامنے ضرور پیش ہو ں گی

    نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

    مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

    فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

    مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

    واضح رہے کہ اس سے قبل مریم نواز کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ یہ حکمران اس ملک اور قوم کو کہاں پہنچانا چاہتے ہیں؟سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کا ذیلی ادارہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، پاکستان کو معاشی لحاظ سے غلام بنانے کی بھونڈی سازش کی جا رہی ہے،ایسی سازش کو تسلیم نہیں کر سکتے،پاکستان کی خود مختاری اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

    فضل الرحمان کا کہناتھا کہ 26مارچ کو مریم نواز کو نیب میں طلب کیا گیا ہے ، نیب ایک کٹھ پتلی ادارہ ہے ، نیب کرپشن نہیں بلکہ اداروں کی ترجمانی کے لئےبنایا گیا ہے ، پی ڈی ایم کے تمام کارکن مریم نواز کی پیشی پر موجود ہوں گے، پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ متحد ہے ،

    وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ مریم نواز کا کارکنوں کو 26 مارچ کو نیب میں لے جانے کا نعرہ بے عقلی کی دلیل ہے کیونکہ وہ پہلے بھی نیب پر پتھراؤ کی وجہ سے مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں ،مریم بی بی یاد رکھیں کہ اس طرح کی دھمکیاں ان کے لیے مزید رسوائی کا باعث بنیں گی، جس کسی نے قانون ہاتھ میں لیا، اس کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

  • شہباز شریف کوعدالت پیشی کے دوران کون ملنے پہنچ گیا؟

    شہباز شریف کوعدالت پیشی کے دوران کون ملنے پہنچ گیا؟

    شہباز شریف کوعدالت پیشی کے دوران کون ملنے پہنچ گیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہو رمیں آشیانہ ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی

    شہباز شریف اور احد چیمہ نے عدالت میں اپنی حاضری مکمل کروائی وکیل امجد پرویز کی عدم پیش پر سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی گئی،مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر احتساب عدالت لاہور پہنچ گئے خرم دستگیر کی کمرہ عدالت میں شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے ،خرم دستگیر نے شہباز شریف کی خیریت دریافت کی، اس موقع پر شہباز شریف نے خرم دستگیر کو پارٹی معاملات بارے اہم ہدایات دیں

    قبل ازیں شہباز شریف کو عدالت پیش کیا گیا تو ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی، شہباز شریف کی آمد پر انکی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں برسائی گئیں اور انکے حق میں نعرے لگائے گئے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی

    شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

    جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

    شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟

    شہباز شریف عدالت میں کرسی پر بیٹھے تو جج نے کیا کہا؟

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے اور وہ جیل میں ہیں، حمزہ شہباز بھی گرفتار تھے تا ہم چند روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ کو ضمانت پر رہا کیا ہے

  • اصل قوت اہل پاکستان کی نظریہ پاکستان سے غیر متز لزل وابستگی ہے

    اصل قوت اہل پاکستان کی نظریہ پاکستان سے غیر متز لزل وابستگی ہے

    تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے 23مارچ”یوم قرار داد پاکستان“کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا۔ پاکستان کی اصل قوت اہل پاکستان کی نظریہ پاکستان سے غیر متز لزل وابستگی ہے۔ تحفظ پاکستان میں نظریہ پاکستان کے تحفظ کابہت بڑا کردار ہے۔ کلمہ اسلام کی بنیاد پر بننے والے ملک کے دفاع میں بھی کلمہ کا بنیادی کردار ہے۔پاکستان لاکھوں شہیدوں کے خون کی امانت اور غازیوں کی جدوجہد کی جاگیر ہے۔پاکستان راز فطرت، کرشمہ قدرت اور فیضان ختم نبوت ہے۔

    قیام پاکستان کی ایمانی تحریک کے اثرات ان شاء اللہ قیامت تک برقرار رہیں گے۔ قرارداد پاکستان میں موجزن ولولوں نے اکھنڈ بھارت کے بڑے بڑے برج الٹا دئیے اور طوفانوں کے رخ موڑ دیے۔ یوم قرارداد پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کے فولادی جذبوں کا ترجمان ہے۔ 23مارچ کا دن برصغیر کی اسلامی تاریخ کا نہایت روشن باب ہے۔ جس طرح پاکستان بنانے کا نظریہ قرآنی ہے ایسے ہی آج پاکستان بچانے اور چلانے کا فار مولا بھی قرآنی ہونا چاہیے۔ ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے نظریاتی سرحدوں کی حفاظت ناگزیر ہے۔ علاقائیت، لسانیت اور صوبائیت کے نعرے ملکی سا  لمیت کے لیے زہر قاتل ہیں۔

    قرارداد پاکستان کے اصولوں کو پس پشت ڈالنے کی وجہ سے پاکستان عدم استحکام کا شکا ر ہے۔نظام پاکستان کے خدوخال یورپ کی تقلید یا مغربی جمہوریت سے نہیں، قرآن وسنت اور خلافت راشدہ سے استوار ہونے چاہییں۔ کرونا وائرس جیسے حالات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا طریق کار اپنے نظریہ کی وجہ سے عام ممالک سے مختلف ہے۔ چنانچہ کرونا وائرس سے اہل پاکستان کے تحفظ کی خاطر بھی ہمیں شرعی طریقہ کار اور احتیاطی تدابیرکو پیش نظر رکھنا ہوگا۔

  • لاہور میں جرائم کے خلاف جنگ: پولیس ان ایکشن۔

    لاہور میں جرائم کے خلاف جنگ: پولیس ان ایکشن۔

    لاہورڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت پر اقبال ٹاؤن ڈویژن نے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن میں گزشتہ ہفتہ کی کاروائیوں کے دوران 122ملزمان کو گرفتار کیا جن کی تفصیل درج ذیل ہے سنگین نوعیت کے جرائم میں ملوث 04 ڈکیت گینگز کے 11 ملزمان گرفتار۔ملزمان کے قبضہ سے 02 لاکھ 96 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد۔اشتہاری ملزمان کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 32 اشتہاری ملزمان گرفتار۔ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں میں 09ملزمان گرفتار.گرفتار ملزمان سے09پسٹلز اور درجنوں گولیاں برآمد۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 18 ملزمان گرفتار۔ملزمان سے 04کلو سے 870 گرام چرس برآمد۔ملزمان کے قبضہ سے 70 لٹر شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی۔قمار بازی۔پتنگ بازی اور ون ویلنگ کرتب کرتے ہوئے 41ملزمان گرفتار۔ہوائی فائرنگ۔پرائس کنٹرول ۔شیشہ سموکنگ اور ون ویلنگ۔کرایہ داری پر 11 ملزمان گرفتاراس موقع پر ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاامتیاز بھر پور کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

  • وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یوم پاکستان پر پیغام

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یوم پاکستان پر پیغام

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کے آزادی کی تاریخ میں یوم پاکستان 23 مارچ کے دن کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اور یہ ایک ایسا دن ہے جب آزاد وطن کے خواب کو عملی تعبیر دینے کی بنیاد رکھی گئی تھی جس کی وجہ سے آج ہم آزاد ہیں لیکن یہ آزادی بہت سی قربانیوں، کاوشوں اور محنتوں کا ثمر ہے۔ بحیثیت قوم ہم قائداعظمؒ اور ان کی زیر قیادت قرارداد پاکستان منظور کرنیوالے مسلم لیگ کے اکابرین کوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ منٹو پارک کے تاریخی جلسے میں منظور کی جانے والی قرارداد پاکستان کے قیام کی بنیاد بنی اور 23 مارچ کا دن جذبوں کی تعمیراور خوابوں کی تعبیر کا دن ہے۔ حصول آزادی کا سفر کبھی آسان نہیں ہوتا،پاکستان کی منزل پانے کیلئے آگ اور خون کے دریاؤں سے گزرنا پڑا۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں بے شمار قربانیاں دے کر الگ وطن کی جدوجہد کامیاب ہوئی۔ برصغیر میں بسنے والی مختلف نسلیں، مختلف قبیلے اور مختلف فرقے ایک قوم بننے کا فیصلہ نہ کرتے تو پاکستان کا معجزہ کبھی ظہور پذیر نہ ہوپاتا۔ قیام پاکستان سے تعمیر پاکستان کا سفر بتدریج جاری ہے۔ اس مرحلے میں قوم کے ہر فرد کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ بحیثیت قوم ہم نے پاکستان کے موجودہ چیلنجز کو سمجھتے ہوئے ذمہ داری کا ثبوت دینا ہے اور وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نئے پاکستان کی بنیاد رکھ چکی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اس منزل کی جانب بڑھ رہا ہے جس کا خواب قائدؒ اور اقبالؒ نے دیکھا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کے 23 مارچ 1940 والے جذبے، عزم اور یکجہتی کو اپنا کر وطن عزیز کو آگے لے کر جائیں گے۔

  • اپوزیشن نے اگر استعفے دیئے تو سب سے زیادہ نقصان کس کا ہو گا؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

    اپوزیشن نے اگر استعفے دیئے تو سب سے زیادہ نقصان کس کا ہو گا؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا

    اپوزیشن نے اگر استعفے دیئے تو سب سے زیادہ نقصان کس کا ہو گا؟ گورنر پنجاب نے بتا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنرپنجاب چودھری سرور نے یوم پاکستان کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،

    گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت اور امن کے لیے قربانی دینے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، پاکستان کے قیام کی صورت میں عوام کو اپنے حقوق اور مذہبی آزادی ملی ہے، ہم سب نے ملکر اپنے پیارے پاکستان کو مضبوط خوشحال اور پر امن بنانا ہے۔ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو آج مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، عمران خان قائد اور اقبال کے مشن کے مطابق پاکستان کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں، یہ وطن عزیر ہمارے آباؤ اجداد نے جہد مسلسل اور قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا نظریہ صرف ایک ہے، وہ یہ کہ ملک کی ترقی اور اسے آگے لے کر جانا ہے، آج سب عہد کریں ہم انفرادی اور اجتماعی طور پر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے

    گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ عوام کو صاف پانی فراہم کرنا مشن ہے،آج پاکستان دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کررہا ہے، پنجاب آب پاک اتھارٹی کے تحت 4 ارب سے زائد مالیت کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔اس حوالےسےشفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔میری زندگی کا مقصد ہےکہ ہر جگہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ممکن بناؤں۔اپوزیشن میں لڑائی ہوگی تو فائدہ حکومت کو پہنچےگا،جب سےپی ڈی ایم بنی میں نے یہی کہا تھا کہ 11جماعتوں کےالگ الگ نظریات ہیں، پیپلز پارٹی نے استعفے دیئے تو سب سے زیادہ نقصان سندھ حکومت کوہوگا،جس نے ووٹ نہیں دیا اسے سہولت نہ فراہم کریں یہ ممکن نہیں،حکومت پنجاب میں تمام لوگوں کوہیلتھ کارڈ فراہم کررہی ہے،اربوں روپے لگانے کے باوجود لوگوں کو پینےکا صاف پانی نہیں پہنچایاگیا،جتنی بھی حکومتیں آئیں سب نےصاف پانی فراہم کرنےکی کوشش کی،

  • کچھ باتیں اشاروں میں کی جاتی ہیں انہیں اشاروں میں ہی رہنے دیں،قمر زمان کائرہ

    کچھ باتیں اشاروں میں کی جاتی ہیں انہیں اشاروں میں ہی رہنے دیں،قمر زمان کائرہ

    کچھ باتیں اشاروں میں کی جاتی ہیں انہیں اشاروں میں ہی رہنے دیں،قمر زمان کائرہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی فتح پر بددیانتی سے ڈاکہ ڈالا گیا،

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ استعفے کی بات میٹنگ میں کرنی چاہیے تھی میڈیا میں نہیں آنا چاہیے تھا،کچھ باتیں اشاروں میں کی جاتی ہیں انہیں اشاروں میں ہی رہنے دیں،استعفے کی بات سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد کریں گے،پیپلزپارٹی کسی طے شدہ اصول سے نہیں ہٹ رہی پیپلز پارٹی پارلیمانی فورم چھوڑنے کے حق میں نہیں،ہم نے استعفوں کا آپشن آخر میں رکھا تھا،یوسف رضا گیلانی کاپی ڈی ایم کی تمام جماعتوں نے ساتھ دیا،پی ڈی ایم میں فیصلے اتفاق رائے سے کرنےکی بات ہوئی تھی،دوستوں کا خیال تھا کہ پارلیمانی فورمز بھی چھوڑے جائیں،

    مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے

    سب سن لیں،مریم پارٹی کو لیڈ کررہی ہیں،رانا ثناء اللہ، نواز شریف کو بھی دیا مشورہ

    عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ

    کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

    پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی لانگ مارچ کے لیے تیار تھی،ہم آج بھی پی ڈی ایم کی جماعتوں کے ساتھ ہیں،سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کامیاب ہوئی،ضمنی الیکشن میں بھی زیادہ تر سیٹوں پر اپوزیشن جیتی،

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملزم کو عدالت نے سنائی سزا

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملزم کو عدالت نے سنائی سزا

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملزم کو عدالت نے سنائی سزا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں نیب ریفرنس پر اہم فیصلہ سامنے آیا ہے، مجرم افتخار احمد چیمہ کیخلاف کرپشن ثابت،عدالت نے10سال قیدکی سزا سنا دی

    نیب لاہور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مجرم افتخارکو ساڑھے 6 کروڑ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی،عدالت نے مجرم افتخاراوراہلیہ کے نام کرپشن سے بنائے گئےاثاثہ جات ضبط کرنے کا بھی حکم دیا،مجرم افتخارسزا مکمل ہونے کے 10 سال بعد تک کسی سرکاری عہدہ کیلئے نا اہل ہوگا مجرم افتخار احمد 10سال کیلئے سرکاری،نیم سرکاری بینک سے قرض یالین دین کیلئے نااہل ہو گا،احتساب عدالت نے مجرم افتخاراحمد چیمہ کوفوری سینٹرل جیل لاہورمنتقل کرنے کا حکم دے دیا،افتخار چیمہ کسٹم افسر تھا، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سزا سنائی گئی ،نیب لاہور کے مطابق تحقیقات مکمل کر کے2017میں کرپشن ریفرنس عدالت میں دائرکیا گیا تھا

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

    مریم نواز کے شوہر نے خوشخبری ملتے ہی بڑا اعلان کر دیا

    نیب پیشی کیسے ہو گی؟ مریم نے کس کو مشاورت کیلئے بلا لیا؟

  • پنجاب میں  آندھی اور بارش کے باعث نقصان،وزیراعلیٰ کا بڑا حکم

    پنجاب میں آندھی اور بارش کے باعث نقصان،وزیراعلیٰ کا بڑا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش ہوئی ہے،

    بادلوں اور ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات نے آج ملک کے اکثر علاقوں میں مزید بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے موسم کا حال بتانے والوں نے آج لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور اسلام آباد میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش اور بالائی مقامات پر ژالہ باری موسلا دھار بارش کی پیشگوئی ہے۔بلوچستان کے کچھ علاقوں جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفبای کا امکان ہے

    مظفر گڑھ تحصیل کوٹ ادو شدید بارش اور ژالہ باری سے گندم کی فصل تباہ ہو گئی ہے،حجرہ شاہ مقیم میں آسمانی بجلی نے دیہاتی کے واڑہ مویشیاں میں تباہی مچا دی.گڑھ فتح شاہ کی آ بادی ٹھٹھہ چنیا میں آسمانی بجلی گرنے سے لاکھوں روپے مالیت کے مویشی جل مرے. آسمانی بجلی عمر دراز کی ڈھاری پر واقع احاطہ مویشیاں میں گری. آسمانی بجلی کی زد میں آکر تین بیل اور پانچ گائے ہلاک ہو گئیں.

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور سمیت پنجاب کے بعض شہرو ں میں آندھی اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے، اوروزیراعلیٰ نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں –
    امدادی کاموں کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

  • ملتان میں کس کے حلقے  سے کتنا آم کا درخت کاٹا گیا ، حکومت کے لیے لمحہ فکریہ

    ملتان میں کس کے حلقے سے کتنا آم کا درخت کاٹا گیا ، حکومت کے لیے لمحہ فکریہ

    ملتان میں کس کے حلقے سے کتنا آم کا درخت کاٹا گیا ، حکومت کے لیے لمحہ فکریہ

    باغی ٹی وی : ملتان میں آم باغات کٹائی کی خبریں تیز ہیں . کہا جارہا ہے کہ جو باغات کاٹے گئے ان کی تعداد بہت زیادہ ہے . ان باغات کے کٹائی کے بعد پی ٹی آئی حکومت کی گرین پاکستان سکیم پر سوالات اٹھے گئے ہیں. اگر حساب لگا یا جائے تو

    14سو مربع زمین سے باغات کاٹے گئے ہیں. ایک مربع میں 25 ایکڑ ہوتے ہیں . ایک ایکڑ میں 2 وگہ اور1 وگہ میں 4 کنال ہوتی ہیں.
    جو باغات کاٹے گئے . ملتان روڈ پر جھوک ویس تک ہیں . یہ حلقہ 154 این اے ہے اور پی ٹی آئی ملک احمد حسین ڈیڑھ کا حلقہ بنتا ہے . اسی طرح
    ایم۔پی۔اے پی پی211 یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کا حلقہ ہے .
    اور یہ کٹائی کا کام تحریک انصاف حکومت میں شروع ہوا ہے . جو کہ بڑھ چڑھ کر گرین پاکستان اور بلین ٹری جیسے نعرے لگا رہی ہے . اب تک 90 ہزار سے زائد پھل دار درختوں کو کاٹ دیا گیا

    اور اب بھی آم کے باغات کی کٹائی جاری ھے خدا راہ پاکستان میں پہلے ھی جنگلات کم ہیں. آم کے درختوں کی کٹائی کرکے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کی تعمیرات کیلئے جگہ خالی کی جا رہی ہے تاہم اس معاملے پر حکام کا موقف آنا ابھی باقی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق درختوں کی کٹائی سے نہ صرف ماحول پر مضر اثرات مرتب ہوں گے بلکہ پاکستان کی آم کی برآمدات بھی متاثر ہوں گی۔