Baaghi TV

Category: لاہور

  • شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر کب ہو گی سماعت؟

    شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر کب ہو گی سماعت؟

    شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر کب ہو گی سماعت؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏منی لانڈرنگ ریفرنس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گئی

    جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کل سماعت کرے گا عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر رکھا ہے ،شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکا ہے اور ٹرائل جاری ہے ،کوئی ٹرانزیکشن شہباز شریف کے نام پر نہیں ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا کہ کئی ماہ سے جیل میں قید ہوں، تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے،نیب نے ریکوری نہیں کرنی، عدالت ضمانت پر رہائی کا حکم دے ۔

    شہباز شریف نے قانونی ٹیم کو ضمانت کا ڈرافٹ تیار کرنے کی ہدایت کی تھی ،اعظم نذیر تارڑ، احسن بھون، امجد پرویز اورمحمد نواز ضمانت کا ڈرافٹ تیارکیا درخواست ضمانت میں میڈیکل گراؤنڈز بھی شامل کی گئیں

    شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

    جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

    شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟

    شہباز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، 8 رکنی میڈیکل بورڈ جیل پہنچ گیا

    سینیٹ انتخابات، شہباز شریف سے کون کونسی اہم شخصیات ملنے پہنچ گئیں؟

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

  • جاوید لطیف بھی بیمار ہو گئے، کرونا کا خدشہ

    جاوید لطیف بھی بیمار ہو گئے، کرونا کا خدشہ

    جاوید لطیف بھی بیمار ہو گئے، کرونا کا خدشہ

    سیشن کورٹ لاہور میں ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی ضمانت کیس کی سماعت ہوئی

    جاوید لطیف کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ن لیگی رہنما جاوید لطیف کو کورونا کی علامات ہیں اور خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جیسا وبا کے حالات چل رہے ہیں کسی بات سے انکار نہیں کر سکتے ہیں، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ عدالت میں اتنا رش ہوتا ہے،ویرفکیشن رپورٹ منگوا لیتے ہیں، کل تک سماعت موخر کر دیتے ہیں،

    واضح رہے کہ ن لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف بغاوت کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا گیاجاوید لطیف کے خلاف ریاست سے بغاوت اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ،ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ لاہورتھانہ ٹاؤن شپ میں درج کیا گیا ،مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیاگیا،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف ہراس پھیلایا،جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف گفتگوکی ،مقدمہ بغاوت پراُکسانے،دھمکیاں دینے اور ملکی سالمیت کیخلاف بیان دینے پردرج کیا گیا

    جاوید لطیف سے معافی کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

    محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

    جاوید لطیف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ مطالبہ آ گیا

    ہم نے 72 سال میں صرف غدار بنائے،کچھ بھی ہو جائے ہم یہ کام کریں گے، جاوید لطیف

    ملک کیخلاف بات کرنی ہے تو ملک چھوڑ دیں،آئین کیخلاف بات کر کے پھر ریلیف لینے آ جاتے ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ برہم

    ایسے پالیسیاں نہ بناؤ کہ غدار پیدا ہوں،پھانسی چڑھ جاؤں گا مگربیان پر قائم ہوں، جاوید لطیف ڈٹ گئے

    واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ کے اہم رہنما میاں جاوید لطیف کس طرح نواز شریف کا بیانیہ اورمودی جیسی دھمکیاں دے رہے ہیں میاں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ بے نظیر کی ہلاکت پرتوزراری نے پاکستان کھپے کہہ دیا تھا مگراگرمریم نوازکو کچھ ہوا تو پھر پاکستان نہیں کپھے گا میاں جاوید لطیف نے مزید کہاکہ اگرمریم نوازکو اگرکچھ ہوا تو پھرمشرقی پاکستان والی تاریخ دہرائیں گے

    عمران خان نے سول نافرمانی کا کہا تو کیا کسی نے اس پر غداری کا ٹائٹل دیا؟ جاوید لطیف

  • ترقیاتی منسوبا بن گیا وبالِ جان۔

    ترقیاتی منسوبا بن گیا وبالِ جان۔

    شمع روڈ پر رہنا عزاب ہوگیا۔ اہل محلہ کا کہنا ہے کہ غریب ہونا قصور بن گیا ہے۔ واسا نے زندہ شہریوں کیلئے اجتماعی قبر کھود ڈالی ہے۔ ایک سال سے شمع روڈ اور ملحقہ راستے پرانتہائی گہرے کھڈے کھودے ہوئے ہیں۔ درجنوں پیدل، موٹر سائیکل، رکشہ اور گاڑی سوارگر کر زخمی ہوچکے ہیں۔ واسا کے افسران کو متعدد بار کہنے کے باوجودکوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ اہلِ علاقہ نے بتایا کہ کھدائی کے بعد واسا افسران، ٹھیکیدار اور لیبر غائب ہوگئے ہیں۔ آج بھی 2موٹر سائیکل سوار کھڈے میں جاگرے جنکو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ قانونی ماہرین نے بتایا کہ رولز کے مطابق کھدائی کے نتیجہ میں نکلنے والی مٹی سے راستے بلاک نہیں کیئے جاتے اور مٹی کو کسی دوسری جگہ منتقل کرکے آمد و رفت کو بحال رکھا جاتا ہے۔ ممکنہ حادثات کے خدشات کے پیش نظر کھدائی والی جگہ کو لوہے کی چادریں لگا کہ کور کیا جاتا ہے۔ کام مکمل کرلینے کے بعد نکالی گئی مٹی کو ڈمپر وغیرہ کے ذریعے واپس لا کر ڈالا جاتا ہے لیکن تھیکیدار پیسے بچانے کیلئے راستوں پرمٹی کے پہاڑکھڑے کر دیتے ہیں۔ دھول مٹی سے شہریوں کا جینا دوبھر ہوچکا ہے۔ دھول مٹی کے گردوغبار سے دمہ اور سانس کی دیگر بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ فوری سد باب نہ کیا گیا تو علاقے میں سانس کی بیماریوں سے اموات ہوسکتی ہیں۔ اہل علاقہ نے اپیل کی کہ مزید تباہ کاریوں سے قبل وزیر اعلی پنجاب اور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نوٹس لیں اور اگر اعلیٰ حکام نے نوٹس نہ لیا تومجبوری وزیر اعلیٰ ہاؤس کے آگے احتجاج کریں گے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے رکن قومی اسمبلی  کی اہم ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے رکن قومی اسمبلی کی اہم ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی ملک احمدحسین ڈہیڑ کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورسیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب ہماری کمٹ منٹ ہے اور ہم اسے نبھائیں گے- جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پاکستان تحریک انصاف کامنصوبہ ہے کوئی سبوتاژ نہیں کرسکتا۔ عثمان بزدار نے بتایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں جلد مستقل ایڈیشنل چیف سیکرٹری تعینات کردیا جائے گا- ماضی میں جنوبی پنجاب کی 32 فیصد آبادی کیلئے صرف 17 فیصد بجٹ دیا جاتا تھا اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے حقوق کی حقیقی نگہبان ہے۔ عثمان بزدار نے بولا کہ سکولوں کی اپ گریڈیشن میں جنوبی پنجاب کو 38 فیصد حصہ دیا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب بدلے گا تو پنجاب بدلے گا۔ جنوبی پنجاب کے لئے اگلے بجٹ میں الگ اے ڈی پی بک بنائیں گے۔ پسماندہ اور دوردراز علاقوں میں نئے سکول اور ڈسپنسریاں بنائیں کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک احمد حسین ڈہیڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار جنوبی پنجاب کے حقوق کے محافظ کا کردار ادا کررہے ہیں اور جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے سردار عثمان بزدار کا ویژن قابل تحسین ہے۔ رکن قومی اسمبلی ملک احمدحسین ڈہیڑ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ پر دو ٹوک موقف اختیار کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سراہا۔

  • وزیر اعظم کی جنسی درندگی کے خلاف بات کو لوگوں‌ نے عورت کے خلاف کیوں سمجھ لیا ، طاہر اشرفی

    وزیر اعظم کی جنسی درندگی کے خلاف بات کو لوگوں‌ نے عورت کے خلاف کیوں سمجھ لیا ، طاہر اشرفی

    وزیر اعظم کے جنسی درندگی کے خلاف بات کو لوگوں‌ نے عورت کے خلاف کیوں سمجھ لیا ، طاہر اشرفی

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہرمحمود اشرفی نے اپر مال قرآن اکیڈیمی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ
    عمران خان کے جنسی درندگی کے موقف پر چند لوگوں نے ایسی مہم چلائی کہ انہوں نے بہت بڑا جرم کردیا، ماہ رمضان میں کرونا ایس او پیز پر عمل ہوگا،

    عمران خان کے جنسی درندگی کے بیان پرانکی گرفت مضبوط کی کیونکہ وہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا سربراہ ہے، عمران خان نے گذشتہ ہفتے جو جنسی درندگی پر فحاشی و عریانی کو سبب قرار دیا، عورت کو جنسی درندگی کی وجہ قرار نہیں دیا،

    طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیان کی غلط تشریح کی گئی کہا گیا جنسی درندگی پھیلنے کا سبب عورت ہے،امریکی تھنک ٹینک اس بات کو کہہ چکے ہیں ، عمران خان کے بیان پر عالم اسلام تائید کررہاہے، سیاسی دوست جب دیکھتے ہیں نہ پی ڈی ایم نہ دھرنا نہ لانگ مارچ چلا تو کہا گیا ہم مسجد بند کرنا چاہتے ہیں، حکومت کسی مسجد یا مدرسے پر پابندی نہیں لگا رہی اور نہ ہی قبضہ کرنے جارہی ہے ، لائیو مناظرے پر چیلنج دیتاہوں کہ معظم غائب ہوتا یا مسجد میں پولیس آ گئی ہو ماہ رمضان میں کرونا ایس او پیز کے ساتھ فرائض ادا کریں گے،

    طاہر اشرفی نے مزید کہا گذشتہ سال پچاس سال عمر رکھی گئی اب اس سال ساٹھ سال کے بزرگ کرونا ویکسین لگانے والے مسجد جا سکتے ہیں، طکہیں ایک جگہ بے احتیاطی ہوتی تو اسے ملک کی غلطی بناکر پیش نہیں کرنا چاہئے، ہم چاہتے ہی عبادت اور احتیاط ساتھ ساتھ ہو ،

    مدارس یا مساجد کی رجسٹریشن کو منسوخ نہیں کیاگیا بلکہ وزارت تعلیم میں ہزاروں کی تعداد میں رجسٹریشن جاری ہے، وقف املاک ایکٹ سے کہیں کوئی غلط کام نہیں ہوگا،

    پہلی بار موجودہ حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کااجلاس پشاور میں ہوگا، تمام مشائخ سے رابطے میں ہیں نور الحق قادری، فواد چودھری، عبد الخبیر آزاد سے بات چیت ہورہی ہے.پوری قوم ایک روزہ اور ایک عید شروع کرے گی رمضان کا آغاز اور اختتام ایک طرح ہوگا، جج صاحب نے کہا آئین پہلے اسلام بعد میں ہے تو اگر آپ نے آئین پڑھاہوتا آئین و قانون اسلام کے تابع ہے ،کوئی توہین اسلام کرے گا تو بات کرنی پڑے گی ،طاہر اشرفی

    جہالت کی بات ہے آئین سب کو حقوق دیتاہے اسلام سب کو حقوق نہیں دیتا، چیف جسٹس آف پاکستان جج کے بیان پر نوٹس لیں گے ہمارے جذبات مجروح ہوئے ہیں،

    طاہر اشرفی نے جو قانون کا طالب علم کہے آئین پہلے اور اسلام بعد میں تو وہ جاہل ہے، جج صاحب جو قوتیں عالم اسلام کے خلاف ہیں آپکے بیانات سے وہ حملہ آور ہوں گے، جج ہونے کا مطلب نہیں کبھی وطن تو کبھی دین پر متضاد بیانات دینا شروع کر دیں لیکن ریڈ لائن ہے اس سے آگے کچھ نہیں بولنا، قوم احتیاطی تدابیر پر عمل کریں مدارس و مساجد پر پہلے اور اب بھی عمل ہوگا،

    تاجروں سے اپیل کرتے ہیں منافع پچاس فیصد کم کردیں منافع خور توبہ کریں کیونکہ ذخیرہ اندوز کےلیے عذاب ہے، چینی کا ریٹ عدالت و حکومت نے مقرر کیا اگر سٹہ بازوں کے خلاف کریک ڈائون نہ ہوتا تویہ ڈیڑھ سو روپے کلو تک جا پہنچتی، مسجد بند نہیں ہوئی تو اس کا کریڈٹ حکومت کا بھی ہوگا، ناجائز توہین مذہب کا استعمال نہیں ہونے دیں گے لیکن جائز واقعہ کو نہیں روکیں گے،چھ ماہ میں توہین مذہب کااستعمال نہیں ہوا، طاہر اشرفی

    ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کی سیٹ ن لیگ کی تھی اس نے جیت لی ہے اگر انہوں نے جیت لی تو کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہئے ، حج پر جو ضابطہ سعودی حکومت دے گی اس پر من و عن عمل کریں گے، حج پر جانے والوں کرونا ویکسین فراہم کی جائے گی،فحاشی و عریانی سے بچنے کےلئے پردہ کرنا چاہئیے،

    جنسی درندگی مدرسہ سکول و یونیورسٹی میں ہو تو درندوں کو معاف نہیں ہونا چاہئیے، درندوں کو لٹکانے پر زندہ رہنے کےلئے انسانی حقوق سامنے آ جاتے ہیں،

  • فردوس باجی ہور کوئی ساڈے لائق، عظمی بخاری کی  فردوس عاشق پر طنز

    فردوس باجی ہور کوئی ساڈے لائق، عظمی بخاری کی فردوس عاشق پر طنز

    فردوس باجی ہور کوئی ساڈے لائق، عظمی بخاری کی فردوس عاشق پر طنز

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فردوس باجی ہور کوئی ساڈے لائق،کوئی اور ہوتا تو تین دن شکل نا دکھاتا ، فردوس باجی ”میٹھا میٹھا ہپ ہپ کڑوا کڑوا تھو تھو“کے فارمولے پر چل رہی ہیں

    ڈسکہ میں اس بار دھند نہیں آئی اور آپ کو شر پسندی نہیں پھیلانی دی توخادمہ نے آر او ز پر ذلت ناک شکست کا ذمہ دار قراردے دیا، ڈسکہ میں اسجد مہلی کی شکست کے ذمہ دار آراوز نہیں بڑے نالائق اور چھوٹے نالائق کی ناقص کارکردگی ہے

    ڈسکہ کی عوام نے بکسہ چوروں اور ووٹ چوروں کےخلاف اپنے ریفرنڈم کا فیصلہ سنا دیا ہے، خدائی دعوے کرنے والا وزیراعظم عوامی طاقت سے ناآشنا ہے، عمران خان ماضی میں کہتے تھے ہر ضمنی الیکشن تو حکومت کا ہی ہوتا، آج سچ ثابت ہوا نوازشریف،شہباز شریف آج بھی لوگوں کے دلوں پر حکومت کررہے ہیں

    اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی ذلت ،رسوائی اور بدنامی عمرانی ٹولے کا مقدر بن چکی ہے، عمران خان کے منشی اور سٹپنیاں ڈسکہ الیکشن ہارنے پر بھی دلیلیں پیش کررہے ہیں

  • فردوس عاشق اعوان نے ہارنے کے باوجود اپنی پارٹی اور امیدوار کو مبارک باد کیوں دے دی

    فردوس عاشق اعوان نے ہارنے کے باوجود اپنی پارٹی اور امیدوار کو مبارک باد کیوں دے دی

    فردوس عاشق اعوان نے ہارنے کے باوجود اپنی پارٹی اور امیدوار کو مبارک باد کیوں دے دی

    باغی ٹی وی : معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی پارٹی کی ہار کے باوجود ، مبارک باد دے ان ، ان نے کہا ہے کہ علی اسجد ملہی اور تحریک انصاف کے ورکرز کو ن لیگی گاڈ فادرز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، ‏تحریک انصاف کا مقابلہ جرائم پیشہ گروپس کے علاوہ آر او ڈسکہ کیساتھ بھی تھا۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بالآخر ن لیگ کی وفاداریوں کے بندھن میں بندھے آر او ڈسکہ منشیات فروشوں، قبضہ مافیا کی بھرپور معاونت کرتے ہوئے ن لیگ کو الیکشن جتوانے میں کامیاب ہوئے۔ حکومتی پریشر سے پاک انتخابات کی اس سے پہلے کوئی مثال نہیں ملتی۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ تمام تر انتظامی اختیارات کے باوجود حکومت نے الیکشن میں کسی قسم کی مداخلت نہ کرکے اداروں کو آزاد اور خودمختار بنانے کی اعلی مثال قائم کی.

    ادھر فواد چوہدری نے کہا کہ ڈسکہ میں ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نہیں جیتی بلکہ پاکستان تحریک انصاف ہاری ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا کوئی نظریہ نہیں نہ ہی ن لیگ کوئی نظریاتی جماعت ہے، ان حواریوں کو نظریاتی نہیں کہا جاسکتا۔فواد چوہدری نے کہا کہ اسکی وجوہات ہیں جن کی طرف میں پارٹی کے اندر توجہ دلاتا ہی رہا ہوں،

    واضح رہے ک پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی امیدوار نوشین افتخار نے میدان مارلیا

  • لاہور کے بڑے ہسپتالوں کے آئی سی یو بھر گئے ، شہری محتاط رہیں

    لاہور کے بڑے ہسپتالوں کے آئی سی یو بھر گئے ، شہری محتاط رہیں

    لاہور کے بڑے ہسپتالوں کے آئی سی یو بھر گئے ، شہری محتاط رہیں

    باغی ٹی وی : کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ جس وجہ سے پنجاب کے صوبائی دالحکومت لاہور میں کورونا اپنے زوروں پر ہے، محکمہ صحت پنجاب کے مطابق شہر کے دو بڑے سرکاری اسپتال میو اور سروسز اسپتال کے آئی سی یو بھر گئے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے لاہور کے جناح، جنرل اور گنگا رام اسپتالوں کے آئی سی یو میں گنجائش موجود ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے 501 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق لاہور میں 79 فیصد اور اسلام آباد میں 53 فیصد وینٹی لیٹرز پر کورونا وائرس مریض زیرِ علاج ہیں۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 73 ہزار 875 ہے اور 6 لاکھ 31 ہزار 700 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار 972 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 529، خیبر پختونخوا 2 ہزار 618، اسلام آباد 607، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 215 اور آزاد کشمیر میں 399 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 65 ہزار 700، خیبر پختونخوا 98 ہزار 301، پنجاب 2 لاکھ 48 ہزار 438، سندھ 2 لاکھ 68 ہزار 750، بلوچستان 20 ہزار 241، آزاد کشمیر 14 ہزار 461 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 127 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

    لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ متاثر، مظفر آباد، میر پور، کوٹلی، پشاور، سوات، نوشہرہ ، دیر لوئر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ اور ہری پور ہائی رسک اضلاع میں شامل ہیں۔

    پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں 60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے

  • پاکستانی طلبا نے مفت لیکچر کے لیے تعلیمی ایپلی کیشن تیار کرلی

    پاکستانی طلبا نے مفت لیکچر کے لیے تعلیمی ایپلی کیشن تیار کرلی

    کورونا وبا کی وجہ سے دیگر سرگرمیوں سمیت تعلیمی ادارے بند ہیں اور اور طلبہ آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں انٹرنیٹ کی عدم فراہمی کی جہ سے کچھ طلبا کو یہ سہولت میسر نہیں تاہم ماہرین نے مفت لیکچر کے لیے تعلیمی ایپلی کیشن تیار کرلی ہے-

    باغی ٹی وی :کورونا کی وبا کے دوران تعلیمی اداروں کی بندش سے طلبا کو اپنی تدریس کا عمل جاری رکھنے میں سخت مشکلات پیش آرہی ہیں تدریسی سرگرمیوں کے بارے میں پائی جانے والی مشکلات کو کم کرتے ہوئے طلبا کی ان مشکلات کو ٹیکنالوجی پر مبنی اسٹارٹ اپ Edkasaنے آسان بنادیا ہے –

    لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے طلباکے تیار کردہ اس پلیٹ فارم سے پاکستان کے تمام تعلیمی بورڈز سے منسلک نویں اور دسویں جماعت کے علاوہ انٹرمیڈیٹ کی سطح کے طالب علم امتحانات کی گھر بیٹھے تیاری کرکے امتیازی نمبر حاصل کرسکتے ہیں یہ اسٹارٹ اپ زیادہ تر ایسے طلباء کو لرننگ سلوشنز فراہم کرتا ہے جو اسکولوں اور اپنے اطراف میں اساتذہ نہیں ڈھونڈ سکتے۔

    اڈکاسا کے سی ای او محمد فہد تنویر نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کی فکری صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے یہ ایک بہترین ٹول ہے اور وہ انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ اس کے بعد مزید کیا تعلیم حاصل کی جائے۔

    فہد تنویر کا کہنا تھا کہ اسے 2017 میں بنایا گیا تھا، اس اسٹارٹ اپ نے مقامی اور انٹرنیشنل انویسٹرز سے 3 لاکھ 20 ہزار ڈالرز جمع کرلیے ہیں جبکہ اس سے قبل بوسٹن میں ہونے والے ایک مقابلے میں یو ایس ایڈ، یوکے ایڈ کی جانب سے انعامی رقم بھی حاصل کی تھی۔

    فہد تنویر نے وضاحت کی کہ یہاں خاص طور پر دور دراز علاقوں میں اسکولز تو موجود تھے جن میں سائنس کے طالب علم تھے لیکن اس خاص مضمون میں اسپیشلٹ کی حیثیت رکھنے والے اساتذہ کی کمی کے باعث ان اسٹوڈنٹس کو مشکلات کا سامنا تھا ٹیکنالوجی پرمبنی اس پلیٹ فارم کا بنیادی مقصد طلبا کو امتحانات کی تیاری کے لیے عالمی معیار کے مطابق تدریس کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔

    موبائل ایپلی کیشن کی شکل میں طلبا کی رہنمائی اور نصاب کی تیاری میں مدد دینے والے اس پلیٹ فارم سے اب تک جنوبی پنجاب، کراچی، مظفرآباد اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں سمیت پاکستان کے 40 سے زائد اسکول منسلک ہوچکے ہیں اور 55ہزار طالب علم اس منفرد تعلیمی ایپلی کیشن سے استفادہ کررہے ہیں-

    انہوں نے بتایا کہ اس ایپلی کیشن کے ذریعے طلبا کو تجربہ کار اور بہترین صلاحیتوں سے لیس اساتذہ آن لائن پڑھانے کے ساتھ ریکارڈ شدہ لیکچرز کے ذریعے بھی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

    مختلف کلاسز کے ریاضی، انگریزی، بائیولوجی، کیمسٹری اور فزکس جیسے مشکل مضامین سے متعلق لگ بھگ 4500ویڈیو لیکچرز بھی اس ایپلی کیشن کا حصہ ہیں جن کی مدد سے طلبا بنیادی تصورات کلیئر کرنے کے ساتھ سیکھنے کی تکنیک سے آگہی حاصل کرسکتے ہیں۔

    اس اسٹارٹ اپ نے ہزاروں طلبا کی مدد کی ہے اور سن 2020 میں اساتذہ کے ذریعے 250،000 سے زیادہ سوالات کے جوابات کے ساتھ 1.3ملین گھنٹے سے زیادہ واچ ٹائم ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    نئی لانچ شدہ موبائل ایپلی کیشن میں طالب علموں کی ضرورت کا اندازہ لگانے کے لیے ابتدائی کوئز شامل کیا گیا ہے اور اس کے بعد طلباء کی ضروریات جیسے کہ ایک خاص امتحان، مضمون یا ایگزامینیشن بورڈ پر مبنی مطالعہ کے اپنی مرضی کے مطابق راستے پیش کیے جاتے ہیں۔

    اس کے علاوہ مختلف مضامین سے متعلق 15ہزار مختصر سوالات (ایم سی کیوز) بھی اس ایپلی کیشن کا حصہ ہیں، ایپلی کیشن سے وابستہ طالب علم کی ریکنگ بھی کی جاتی ہے تاکہ طالب علم جان سکیں کہ ان کی تیاری کس حد تک موثر ہے۔

  • شیرو…گھروں سے نکلو اور….مریم نواز نے اہم پیغام جاری کر دیا

    شیرو…گھروں سے نکلو اور….مریم نواز نے اہم پیغام جاری کر دیا

    شیرو…گھروں سے نکلو اور….مریم نواز نے اہم پیغام جاری کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈسکہ ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ جاری ہے

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسکہ کی میری مائیں، بہنیں، بیٹیاں، بزرگ، بھائی، بیٹے سب گھروں سے نکلیں اور اپنے ووٹ سے ظالم، چور، عوام دشمن حکومت کو آخری دھکا دیں۔آپ کا ایک ووٹ عوام کو مزید مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی سے بچا سکتا ہے۔ شیرو! پورے پاکستان کو بتا دو کہ ڈسکہ ووٹ چوروں کو کیسے سزا دیتا ہے۔

    ڈسکہ میں ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار بھی متحرک ہیں، نوشین افتخار حلقے میں ہیں اور انہوں نے مختلف پولنگ سٹیشن کا دورہ کیا، نوشین افتخار کی مہم اور حلقے میں ووٹر کا جوش و خروش دیکھنے سے یہی لگ رہا ہے کہ ن لیگ یہ سیٹ جیت جائے گی اور حکمران جماعت کو شکست ہو گی

    الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخاب میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔ پولنگ سٹیشنز پر پولیس اور رینجرز تعینات ہے جبکہ پاک فوج سٹینڈ بائی رہے گی ۔ حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 3 ہے۔ حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 73 ہزار 6 ہے۔ خواتین ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار 997 ہے۔این اے 75 میں 360 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، سیکیورٹی اداروں نے 47 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس، 176 کو حساس قرار دیا۔ این اے 75 کے 137 پولنگ سٹیشنز کو سی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے

    صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کا کہنا ہے کہ ڈسکہ کےپولنگ اسٹیشنز میں پولنگ پرامن طور پر جاری ہے، چیف الیکشن کمشنر انتخابی عمل کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں ،انتظامیہ ،پولیس اور متعلقہ اداروں کی طرف سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں،ووٹرز کورونا سے تحفظ کے لیے ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں،

    ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ نے دیا ن لیگ کو بڑا جھٹکا

    ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش

    پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار

    ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

    شکست کا خوف،یا کچھ اور ،ن لیگی امیدوار نے آج پھر دھاندلی کا خدشہ ظاہر کر دیا

    ڈسکہ، پولنگ جاری، سیکورٹی کے سخت انتظامات، الیکشن کمیشن بھی متحرک

    ڈسکہ انتخابات، اہم شخصیت حلقے میں پہنچ گئی، سیاسی جماعت کے کارکنان نے گھیراؤ کر لیا

    ڈسکہ انتخابات،پولیس کی بڑی کاروائی،9 افراد گرفتار،تعلق کس جماعت سے ؟ بتا دیا

    ن لیگ کونسے اور کتنے پولنگ سٹیشن سے ہارنے والی ہے؟ شہباز گل نے بتا دیا

    ڈبے سے ووٹ شیر کا ہی نکلتا ہے ،فواد چودھری نے صبح صبح ہی ہار تسلیم کر لی ،مریم اورنگزیب

    ڈسکہ انتخابات، تمام افسران کا تبادلہ لیکن احسن اقبال کا چہیتہ ریٹرننگ آفیسر تبدیل نہیں کیا گیا،اہم انکشاف

    ن لیگی امیدوار کی جانب سے دھاندلی کے خدشے پر الیکشن کمیشن نے دیا جواب

    ن لیگی امیدوار سیدہ نوشین افتخار نے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈسکہ کا دورہ کیا پولنگ کے عمل کی نگرانی کی ،اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ امید ہے آج سارا دن ووٹرز کو پر امن ماحول ملے گا اور پولنگ بالکل اسی طرح جاری رہے گی

    فردوس عاشق اعوان کو شوکاز نوٹس جاری