Baaghi TV

Category: لاہور

  • شہباز گل نے ویکسین سے  اربوں کمانے کی  حقیقت بتادی

    شہباز گل نے ویکسین سے اربوں کمانے کی حقیقت بتادی

    شہباز گل نے ویکسین سے اربوں کمانے کی حقیقت بتادی

    باغی ٹی وی : وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات نے اپنے متعلق چلنے والے میڈیا پر غیر مصدقہ اطلاعات کی سختی سے تردید کی ہے . انہوں روسی ویکسین سپٹنک فائیو بارے میں ان بے بنیاد خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں کو جب میں دیکھتا ہوں تو میری ہنسی نکل جاتی ہے . اس سلسلے میں شہباز گل نے سینئر اینکر پرسن اور صحافی مبشر لقمان کو کال کر کے اس حقیقت سے آگاہ کیا اور اپنی پوزیشن واضح کی .

    ان کا کہنا تھا کہ نہ جانے لوگ کہاں کہاں سے ایسی خبریں بنا لیتے ہیں اور پھر اس کو کسی کے ساتھ نتھی کر دیتے ہیں. شہباز گل نے دوٹوک انداز میں کہا کہ میرے متعلق ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے کہ میں نے روسی کرونا ویکسین سے کوئی کمیشن کمایا ہے جبکہ کہا جارہا ہے کہ سپتنک فائیو ویکسین کو قیمت مقرر ہونے کے بعد میری اربوں روپے کی دیہاری لگی ہے . اور میں نے کتنے ہیں پیسے کما لیے ہیں.

    شہباز گل نے کہا کہ ایسی بے بنیاد خبروں میں کوئی حقیقت یا صداقت نہیں ہے اور ان افواہوں کو دیکھ کر صرف ہنسی ہی آتی ہے . کسی پر ایسی خبر شائع کرتے وقت تحقیق کر لینی چاہیے آیا اس میں صداقت بھی ہے یا نہیں .

    واضح رہے کہ کہا گیا تھا کہ پاکستان کی حکومت نے حکومتی ترجمان شہباز گل کی کمپنی کو روسی ویکسین منگوانے کی اجازت دی ہے اور ساتھ ہی ہر خوراک پر 7000 روپے کا منافع پہلے ہی اپنے حکومتی وزیر کی جیب میں ڈال دیا ہے۔

    یہ بھی کہا گیا تھا کہ شہباز گل کی کمپنی sputnik V فی خوراک صرف دس ڈالر میں امپورٹ کر رہی ہے۔ جس کی پاکستانی روپے میں قیمت 1550 روپے بنتی ہے۔ یہی 1550 کی ویکسین اب حکومت کی اجازت سے 8500 میں بیچی جائے گی۔ شہباز گل کی کمپنی نے پہلی consignment میں دو لاکھ ویکسین کا آرڈر دیا ہے۔

  • لاہور سے کوئی سیاسی خاندان ہے جن کا ماضی یہ رہا ہے ، بلاول نے طنز  کے تیر کہاں چلا دیے

    لاہور سے کوئی سیاسی خاندان ہے جن کا ماضی یہ رہا ہے ، بلاول نے طنز کے تیر کہاں چلا دیے

    لاہور سے کوئی سیاسی خاندان ہے جن کا ماضی یہ رہا ہے ، بلاول نے طنز کے تیر کہاں چلا دیے

    باغی ٹی وی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی نے مجھ پر سلیکٹ ہونے کا الزام لگایا گیا ہے تو وہ غلط ہے ہماری رگوں میں ایسا کوئی سلسلہ نہیں ہے، لاہور سے کوئی سیاسی خاندان ہے جن کا ماضی یہ رہا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے یہ معنی خیز بیان لاہور میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے منصورہ میں ملاقات کرتے ہوئے دیا ہے .۔ ہماری جماعت کی لانگ مارچ کے حوالے سے کافی تیاری تھی۔ راولپنڈی میں ہمارے کمرے بھی بک ہو چکے تھے۔ لانگ مارچ سے دس دن پہلے استعفوں کو لانگ مارچ سے جوڑا گیا۔ پتا نہیں یہ کس کا آئیڈیا تھا۔ استعفوں کا معاملہ سی ای سی میں رکھیں گے

    سیاسی نظریات مختلف ہوسکتے ہیں لیکن رابطے قائم رہنا ضروری ہے، نیب ایک آمر کا بنایا ہوا ادارہ ہے۔ نیب اس وقت اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنارہا ہے۔

    بلاول بھٹو کا مزید کہناتھا کہ ہمارا ہمیشہ سے الیکشن اصلاحات پر زور رہا ہے، الیکشن اصلاحات پر جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی کا مؤقف ایک ہے۔ الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کی مذمت کرتے ہیں۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خوشحال پاکستان کیلئے آزاد الیکشن کمیشن کی ضرورت ہے، اقتدار دینا عوام کا کام ہے،ادارے کی مرضی نہیں چلنی چاہیے۔ عوام سمجھتے ہیں کہ اب نیب کا بھی احتساب ہونا چاہیے. سراج الحق نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ آئندہ الیکشن سے قبل انتخابی اصلاحات ہوجائیں، مرضی کے نتائج نہ آئے تو الیکشن کمیشن سے استعفیٰ مانگا گیا، الیکشن کمیشن آزاد نہ ہو تو ہرالیکشن کےبعدلوگ روتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت مضبوط نہیں ہوگی تو پاکستان مضبوط نہیں ہوگا، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن آزاد ہو۔ موجودہ حکومت نےعوام کیلئےکچھ نہیں کیا۔

  • پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کاروباری برادری کے مسائل جلد حل کرنے کے لیے پرعزم

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کاروباری برادری کے مسائل جلد حل کرنے کے لیے پرعزم

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل (ر) عامرعظیم باجوہ نے کہا ہے کہ پی ٹی اے کاروباری برادری کے مسائل جلد حل کرنے کے لیے پرعزم ہے، سیلولرسروس پرووائیڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی خدمات کا معیار بہتر بنائیں۔ وہ لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح اور نائب صدر طاہر منظور چودھری نے بھی اس موقع پر خطاب کیا جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی اراکین حاجی محمد آصف سحر، ذیشان سہیل ملک، شیخ سجاد افضل، ملک ریاض اقبال اور سلیم اصغر بھٹی بھی اجلاس میں موجود تھے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ تنگ گلیوں اور بیسمنٹ میں سگنلز کا مسئلہ آرہا ہے۔ کرونا کی وجہ سے آن لائن کام بڑھا اور ڈیٹا کے استعمال میں 70فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دو سے ڈھائی ملین نئے سبسکرائبرسسٹم میں آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے موبائل ٹاورز کی تنصیب وقت طلب کام ہے۔ پاکستان میں ہینڈ سیٹ اسمبل ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ گذشتہ سال 2.4ملین ہینڈ سیٹ اسمبل کیے گئے تھے جبکہ صرف گدشتہ دو ماہ میں 1.5ملین سیٹ اسمبل کیے گئے ہیں جس سے اس شعبہ کی گروتھ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ جلد ہی پاکستان ہینڈ سیٹس کے پچاس فیصد پارٹس تیار کرنا شروع کردے گا۔ صدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح نے چیئر مین پی ٹی اے کو آگاہ کیا کہ لاہور چیمبر کے ممبران گذشتہ کچھ مہینوں سے لاہور شہر خصوصالاہور کی گنجان مارکیٹوں میں موبائل نیٹ ورکس کے کمزور سگنلزکی شکایات کر رہے ہیںمگر تاحال یہ مسئلہ حل نہیں ہوا، چونکہ ٹیلی مواصلات کے شعبے میں پی ٹی اے اہم ریگولیٹری اتھارٹی ہے، لہذا اس معاملے پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موبائل فون کے استعمال میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کل کاروبار کو چلانے اور فروغ دینے کے لئے موبائل فون کا استعمال کافی حد تک بڑھ گیا ہے جبکہ واٹس ایپ،ایمو، اسکائپ وغیرہ جیسے بہت سارے ایپس آڈیو / ویڈیو کال کرنے اور ملٹی میڈیا شیئر کرنے کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ پچھلے کچھ سالوں میں موبائل بینکنگ ایک اہم اور مفید ٹول کے طور پر ابھری ہے۔ کاروباری افراد کے لئے یو بی ایل اومنی، ایزی پیسہ، جاز کیش، یو پیسہ اور پیماز زونگ وغیرہ جیسے نیٹ ورکس نے بھی پورے ملک میں دور دراز کے گاہکوں کو فوری ادائیگی کرنے میں بڑی آسانی پیدا کردی ہے۔ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال سے موبائل فون نیٹ ورک کے معیار پر کاروبار کا انحصار بڑھ گیا ہے،ایسی صورتحال میں خراب سگنلز سے تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں پرانی مارکیٹیں گنجان آباد ہیں اور زیادہ ترانہیں مارکیٹوں میں یہ مسئلہ سنگین ہے۔ انہوں نے چیئر مین پی ٹی اے کو بتایاکہ لاہور چیمبر نے یہ معاملہ گورنر پنجاب اور موبائل کمپنیوں کی سینئر انتظامیہ کے سامنے بھی اٹھایا ہے، چونکہ پی ٹی اے اس شعبے کی نگرانی کرتا ہے، لہذامسئلے کے مستقل حل کے لئے پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موبائل کمپنیوں کی انتظامیہ سے بھی ملاقاتیں کی گئیں اور انھیں یہ باور کرانے کی کوشش کی گئی کہ انہیں سگنل بڑھانے کے لئے موبائل صارفین کی تعداد کے مطابق ٹاورز کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ موبائل سگنل ٹاورز کی کارکردگی خراب ہوجاتی ہے جس پر متعلقہ موبائل کمپنیوں کو توجہ دینا ضروری ہے مگر تاحال اس طرف توجہ نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کے مستقل حل کے لئے پی ٹی اے جلد از جلد کوئی حکمت عملی وضع کرے۔

  • تاجروں کا 23 مارچ کو مارکیٹ کھولنے کا اعلان کردیا۔

    تاجروں کا 23 مارچ کو مارکیٹ کھولنے کا اعلان کردیا۔

    تاجروں کا 23 مارچ کو لبرٹی مارکیٹ کھولنے کا اعلان کردیا۔ صدر لبرٹی مارکٹ کا کہنا تھا 23 مارچ کو ایس او پیز کے ساتھ مارکیٹ کھلی رہے گی ہفتہ میں دو دن پہلے ہی مارکیٹ بند رہتی ہے اور اس وجہ سے چھوٹے تاجروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔ ہفتہ وار دو چھٹیوں کے بعد مزید چھٹی کی گنجائش نہیں ہے۔ صدر عبد الستار ڈوگر کا کہنا تھا 23 مارچ کو مارکیٹ میں یوم دفاع بھی منائیں گے۔ پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کی ریلی نکالیں گے۔

  • ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی کی زیر صدارت لاہور میں ایس پیز کا اہم اجلاس

    ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی کی زیر صدارت لاہور میں ایس پیز کا اہم اجلاس

    ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی کی زیر صدارت لاہور میں ایس پیز کا اہم اجلاس منقد ہوا۔ ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے ہدایت کی کے سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے چیکنگ میکانزم کو مزید موثر بنایا جائے اور سوشل میڈیا پرآن لائن پتنگوں کی خریدو فروخت کرنے والے عناصر کی مانیٹرنگ کی جائے۔
    ڈی آئی جی آپریشنزلاہورساجد کیانی نے کہا ہے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو خصوصی طور پر چیک کیا جائے۔ کورونا وباء کے خدشات کے پیش نظر حکومتِ پنجاب کی جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں منعقدہ ایس پیز کے اہم اجلاس کے دوران کیا۔ ایس ایس پی آپریشنز احسن سیف اللہ، ایس پی ہیڈ کورارٹرزعمران احمد ملک،ایس پی ڈولفن سکواڈ راشد ہدایت،ایس پی اے آر ایف ساجد کھوکھر، ڈویژنل ایس پیزنے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں شہر بھر میں کرائم کنٹرول،پریوینشن آف کرائم اینڈ آپریشنل سٹرٹیجی کا جائزہ لیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے کہا کہ 15کال پررسپانس ٹائم مزید بہتر کریں اوردانستہ تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ جرائم کی ایف آئی آرز میں غیر ضروری تاخیر ہر گز نہ کریں۔ساجد کیانی نے کہا کہ سائلین کی درخواستوں پر فوری کارروائی عمل میں لائیں۔شہر میں امن وامان کا قیام یقینی بنانے کیلئے پٹرولنگ، سنیپ چیکنگ، سرچ آپریشنز اور جنرل ہولڈ اَپ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پتنگیں بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھیں۔

  • لاہور پولیس آپریشنز ونگ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم ہو گئی۔

    لاہور پولیس آپریشنز ونگ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم ہو گئی۔

    لاہور پولیس آپریشنز ونگ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم ہو گئی۔
    گذشتہ روز اسلحہ، منشیات فروشی،ون ویلنگ،پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 84ملزمان گرفتار کئے گئے۔ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر26مقدمات درج کئے گئے۔ ملزمان سے 73پتنگیں، 12چرخیاں،12پنی ڈوراور 07گھچی ڈور برآمد کی گئی۔

    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا ہے کہ لاہور پولیس آپریشنز ونگ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرگرم عمل ہے۔سٹریٹ ودیگرکرائم کے تدارک کیلئے ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ لاہور کو امن کا گہوارہ بنانے میں شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ گذشتہ روز اسلحہ، منشیات فروشی،ون ویلنگ،پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 84ملزمان گرفتار کئے گئے۔پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر26مقدمات درج کیے گئے۔پتنگ بازوں سے73پتنگیں، 12چرخیاں،12پنی ڈوراور 07گھچی ڈور برآمد کی گئی۔اسلحہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر22ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے۔گرفتار ملزمان سے 20پسٹلز،01رائفل اور سینکڑوں گولیاں برآمد کی گئیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران26ملزمان گرفتارہوئے۔ملزمان کے قبضہ سے11کلو583گرام چرس،120گرام ہیروئن،523لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں ملوث 04گینگز کے 09ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔تھانہ سبزہ زارپولیس، مصطفی ٹاؤن، اچھرہ اور تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1لاکھ31ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا۔گذشتہ روز ون ویلنگ کرنے والوں کیخلاف 10مقدمات درج کئے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

  • بلاول لاہور میں اچانک کہاں پہنچ گئے

    بلاول لاہور میں اچانک کہاں پہنچ گئے

    بلاول لاہور میں اچانک کہاں پہنچ گئے

    باغی ٹی وی :پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے منصورہ پہنچ کر سب کو حیران کردیا بلاول بھٹو منصورہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے امیرجماعت اسلامی سراج الحق سےملاقات کی ہے . ان کے ہمراہ یوسف رضاگیلانی،راجہ پرویزاشرف اورقمرزمان کائرہ بھی ہمراہ ہیں.بلاول بھٹواورسراج الحق کےدرمیان ملکی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال ہوگا.

    خیال رہے کہ اس وقت پی ڈی ایم کی اہم جماعتیں ایک پیچ پر نہیں ہیں .پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان حکومت مخالف تحریک کے سلسلے میں کافی اختلاف پایا جاتا ہے .

    کہا جارہا ہے کہ حکومت کے خلاف پی ڈی ایم تحریک میں‌پیپلز پارٹی کی راہیں بالکل الگ ہیں .اس سے پہلے شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ گزشتہ روزمریم نواز نے زبان کاٹنے کی دھمکی آصف زرداری کودی،مریم نوازکرپشن کاجواب دینےکی بجائے ادارےپرلشکرکشی کی ترکیب دےرہی ہیں.مریم نوازکی کل کی دھمکی شاید آصف علی زرداری کی طرف تھی ،

    مریم نواز کا گزشتہ روز کنونشن میں لب ولہجہ مایوس کن تھا.مریم نواز کا لب و لہجہ فراست سےعاری فردکا لگ رہاتھا.مریم نواز پرمتعدد مقدمات ہیں وہ نیب پر چڑھائی کی دھمکی دے رہی ہیں .دھمکی میں زبانیں کھینچنا اور کاٹنے وغیرہ کا ذکر تھا.پارٹی کارکنان اور دوسرے لوگوں کو تشدد کی ترغیب دی جارہی ہے

    ادھر ن لیگ پیپلز پارٹی پر الزام لگاتی آئی ہے کہ اس کی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ساز باز ہے اور وہ اپنے مفادات حاصل کر رہی ہے ، پی ڈی ایم تحریک کے لیے سنجیدہ نہیں ہے . ادھر زداری نواز شریف کوکہہ چکے ہیں‌کہ وہ حکومت مخالف تحریک کو کامیاب کرنےکے لیے ملک واپس آئیں . اور مل کر اس حکومت کو گراتے ہیں.

    ایک صوبےتک محدود پارٹی بہت کچھ منوانا چاہتی ہے،مولانا سے مریم نوازنے پی پی کی شکایتیں لگادیں

  • وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس اجلاس میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے امور کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں کورونا ویکسین لگانے کے عمل پر ہونے والی پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ کو یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بتایا کے پنجاب کے ہر شہری کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس دیں گے اور یہ ہدف دسمبر2021ء تک حاصل کریں گے۔ یونیورسل ہیلتھ انشورنس تحریک انصاف کی حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بتایا کے پہلے مرحلے میں ساہیوال اورڈیرہ غازی خان ڈویژن کے لوگوں کو یونیورسل ہیلتھ انشورنس فراہم کی جائیگیاور یہ پاکستان کی تاریخ میں ہیلتھ کیئر کے حوالے سے ایسا بہترین پروگرام کسی حکومت نے نہیں دیا ہوگا۔
    عثمان بزدار کا کہنا تھا کے یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام سے شہریوں کو معیاری علاج معالجہ کی سہولتیں بالکل مفت میسر آئیں گی-عوام کو ان کی دہلیز پرمعیاری علاج معالجہ فراہم کریں گے-
    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب ہیلتھ انییشیٹو مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرزکو جلد مکمل کرنے کی ہدایت ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کے ہیلتھ ورکرز کے ساتھ بزرگ شہریوں کو بھی کوروناویکسین لگانے کا عمل مزید تیز کیا جائے اور انہو نے کہا کے ویکسینیشن سینٹرز پربزرگ شہریوں کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔وزراء کو ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں ویکسینیشن سینٹرز کا وزٹ کرے اور سہولتوں کا جائزہ لیں۔کورونا کی صورتحال خطرناک ہے۔ ہم سب پرفرض ہے کہ زیادہ سے زیادہ احتیاط کریں اور کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔ عثمان بزدار نے یقین دلایا کے عوام کی زندگیاں بچانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے۔

    اجلاس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان،چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری پرائمری و سکینڈری ہیلتھ،سیکرٹری خزانہ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام کی شرکت ہوئی۔

  • ساٹھ سال سے زائد افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لگانے کا عمل جاری ہے۔

    ساٹھ سال سے زائد افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لگانے کا عمل جاری ہے۔

    ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک کے مطابق کل 7892 مرد و خواتین کو ویکسینیشن لگائی گئی اور گیارہ روز میں 56 ہزار 839 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لگا دی گئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کے شہری کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے خاصےمطمئن ہیں اور انتظامات پر تسلی بخش کا اظہار کر رہے ہیں۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے بتایا تمام محکمے ایکسپو سنٹر میں ساٹھ سال سے زائد سینئر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ سہولیات میں پارکنگ سے فیلڈ ہسپتال تک لانے کے لیے الیکٹریکل وہیکل، وہیل چیر، رجسٹریشن کے عمل تک کی بہترین سہولیات دی گئی ہیں۔

  • لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرائے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور۔

    لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرائے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس بُلایا گیا جس میں اورنج لائن میٹرو ٹرین اور میٹرو بس سروس سے متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ٹرین کے سٹیشنز کیلئے بزنس پلان تیار کرنے کی ہدایت گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ای ٹکٹنگ کیلئے سافٹ ویئر بروقت نہ خریدنے پر اور تنصیب میں تاخیر کی انکوائری کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے حکم دیا کے معاملے کی جامع تحقیقات کرکے 15 روز میں رپورٹ وزیراعلیٰ آفس میں پیش کی جائے اور ہدایت دی کہ اس ضمن میں ذمہ داروں کا بھی تعین کیا جائے۔ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرائے، بزنس پلان اور دیگر امورطے کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ نے آپریشنل اخراجات کو کم کرنے کیلئے جامع پلان تیار کرنے کا حکم دیا۔
    کمیٹی اورنج لائن میٹرو ٹرین سے متعلقہ امور کے بارے میں ٹائم لائن کے ساتھ 15 روز میں رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔
    سٹیشنز پر کمرشل سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے منفرد انداز میں منصوبہ بندی کرنے کا حکم دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے روٹ اورسٹیشنز پر صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔
    لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے کرائے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا جس میں ٹرین کا کرایہ سٹیشن ٹو سٹیشن کرنے کی تجویز بھی دی گئی۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے اورنج لائن میٹروٹرین اور میٹرو بس سروس کے امور کے بارے میں بریفنگ دی۔
    اجلاس میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی،مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔