Baaghi TV

Category: لاہور

  • پاک بھارت آبی تنازعات پر دو روزہ مذاکرات منگل سے نئی دہلی میں شروع ہوں گے

    پاک بھارت آبی تنازعات پر دو روزہ مذاکرات منگل سے نئی دہلی میں شروع ہوں گے

    پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازعات پر دو روزہ مذاکرات میں شرکت کے لئے انڈس واٹر کمیشن کے سربراہ مہر علی شاہ کی قیادت میں آٹھ رکنی وفد واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوگا۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ مذاکرات نئی دہلی میں منگل سے شروع ہوں گے۔ بھارتی وفد کی قیادت بھارتی انڈس واٹر کمیشن کے سربراہ پی کے سکسینا کریں گے۔

    دونوں ملکوں کے درمیان آخری مذاکرات اگست 2018 میں لاہور میں ہوئے تھے جس میں بھارت نے پاکستانی وفد کو بھارت آکر بھارت کی جانب سے ہائیڈروالیکٹرک منصوبوں کا معائنہ کرنےکی دعوت دی تھی تاہم کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضہ کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی اور کورونا کے باعث پاکستانی وفد بھارت نہ جاسکا۔ بھارت نے پاکستان کو ورچوئل مذاکرات کی دعوت بھی دی جسے پاکستان نے قبول نہیں کیا تھا۔

     منگل کو ہونے والے مذاکرات میں پاکستان مقبوضہ کشمیر میں کشتواڑ کے مقام پر دریائے چناب پر1000 میگاواٹ کے پکل ڈل اور 48 میگاواٹ کے لوئر کلنائی ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹس کے مجوزہ ڈیزائنز اور دیگر معاملات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرے گا۔ پاکستان کا دعوی ہے کہ بھارت یہ منصوبے غیرقانونی طور پر پاکستانی دریاوں پر تعمیر کرہا ہے۔

    مذاکرات میں پاکستانی وفد میں انڈس واٹر کمیشن کے علاوہ واپڈا، اٹارنی جنرل آفس،  موسمیات، اریگیشن اور دوسرے متعلقہ اداروں کے افسران بھی شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کل ہونے والے مذاکرات کے دوران بھارت کے مجوزہ پراجیکٹس کی سائیٹس کا دورہ نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 1960 میں ہونے والے انڈس واٹر ٹریٹی کے مطابق دونوں ملکوں کو سال میں کم از کم ایک میٹنگ کرنا ہوتی ہے۔ 

  • جعلی راجکماری کیا کر رہی ہیں ؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    جعلی راجکماری کیا کر رہی ہیں ؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوا ن نے کہا ہے کہ جعلی راجکماری عدالتوں پر یلغار کرکے لانگ مارچ کا ٹریلر دکھانا چاہتی ہیں،مریم نواز کا جتھوں کی صورت میں عدالت پر چڑھائی کرنے کا ارادہ ایک طرف تو ان کی مایوسی کی انتہاکو ظاہر کر رہا ہے تو دوسری طرف ان کےاباجی کےاداروں پر یلغار کرنےکےسیاسی سٹائل کو دہرانے کی کوشش ہے،جعلی راجکماری مخالفین کامنہ توڑنےاورزبان کھینچنےکی بات کرکےاپنی اصل تربیت کے پول کھول رہی ہیں،فکر نہ کریں اس وقت ملک کاوزیراعظم عمران خان ہے،مریم کی ایسی تمام خواہشیں دل ہی میں رہ جائینگی اور قانون اپنا راستہ بناتے ہوئےمریم سمیت ہر کرپٹ اورٹھگ کو اس مقام پرپہنچائےگاجس کاوہ سزاوارہے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوا ن نے کہاکہ مریم کی پیشی پر عدالت پر چڑھائی کرنے کا اعلان کرکےفضل الرحمان نے لانگ مارچ کے درپردہ مقاصد سے بھی پردہ اٹھا دیا ہے،اداروں اور عدالتوں پر یلغار نون لیگ کی پرانی روایت ہے یہ لوگ اسی کو ہی جمہوریت کہتے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کی عوام دشمنی اپنی آخری حدوں کو پہنچ چکی ہے،ایک طرف عوام کوکرونا کے ہاتھوں جان کے لالے پڑے ہوئے ہیں اور دوسری طرف مرحوم ہو جانے والی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم) کے جسد خاکی پر لواحقین کی آہ و بکا اور واویلا ہے کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔

  • مریم نواز نے ایسا کیا اعلان کر دیا کہ حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز نے ایسا کیا اعلان کر دیا کہ حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی

    وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ مریم نواز کا کارکنوں کو 26 مارچ کو نیب میں لے جانے کا نعرہ بے عقلی کی دلیل ہے کیونکہ وہ پہلے بھی نیب پر پتھراؤ کی وجہ سے مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں ،مریم بی بی یاد رکھیں کہ اس طرح کی دھمکیاں ان کے لیے مزید رسوائی کا باعث بنیں گی، جس کسی نے قانون ہاتھ میں لیا، اس کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون پنجاب نے مریم نواز کی جانب سے 26 مارچ کو کارکنوں سمیت نیب آفس جانے کے اس اعلان کو ایک آئینی ادارے پر چڑھائی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ مریم اپنی اور خاندان کی کرپشن چھپانے کے لیے نیب جیسے آئینی ادارے کو دباؤ میں لانا چاہتی ہیں لیکن قانون اس طرح کے منفی ہتھکنڈوں سے سختی کے ساتھ نمٹے گا۔ انہوں نے وارننگ دی کہ جس کسی نے قانون ہاتھ میں لیا، اس کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

    راجہ بشارت نے مریم نواز کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ذہن میں رکھیں کہ وہ اور اس کے والد پہلے ہی نیب کے مقدمات میں ضمانت پر ہیں، ایسا نہ ہو کہ وہ اس طرح کی حرکتوں کےباعث نیب کی جانب سے دی گئی رعایت سےمحروم ہوجائیں،پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کا شیرازہ بکھرنے کے بعد مریم بوکھلائی ہوئی ہیں اور اپنی بدترین شکست کا بدلہ معصوم اور غریب کارکنوں سے لینا چاہتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مریم بی بی یاد رکھیں کہ اس طرح کی دھمکیاں ان کے لیے مزید رسوائی کا باعث بنیں گی،بہتر یہی ہے کہ اپنی اور پارٹی کی بچی کھچی عزت کو مزید داؤ پر نہ لگائیں ۔ راجہ بشارت نے کیپٹن صفدر کی جانب سے ڈی جی آئی ایس آئی پر تنقید کا سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ جس طرح ایک آئینی ادارے کو چیلنج کر رہے ہیں اوراسے سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں یہ مذموم کھیل کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، کیپٹن صفدر جس طرح قومی اداروں کو بدنام کرنے کی روش پر چل نکلے ہیں اور انہیں سرعام للکار رہے ہیں،حکومت اسے ہرگز برداشت نہیں کرے گی۔

  • میری سچائی پر مہر ثبت کردی گئی،   نواز شریف کا یوتھ کنونشن سے خطاب

    میری سچائی پر مہر ثبت کردی گئی، نواز شریف کا یوتھ کنونشن سے خطاب

    سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میں نے کہا تھا کہ اپنے گھر کی خبر لینی چاہیے لیکن میری بات کو ڈان لیکس بنایا گیا،آج پھر سے میرے ہی الفاظ دہرائے گئے اور ایک بار پھر میری سچائی اورمیرے نظریے پر مہر ثبت کردی گئی اور جس بات پر مجھے غدار کہا گیا تھا آج وہی بات مجھے غدار کہنے والے بھی کہہ رہے ہیں۔

    لاہور میں مسلم لیگ ن کے یوتھ کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ہم نے برسوں پہلے کہا تھا کہ بلکہ 1999 سے مسلسل بڑی دل سوزی سے یہ بات کرتا آیا ہوں کہ ہمیں اپنے اعمال کا جائزہ لینا چاہیے،

    اپنے گھر کی خبر لینی چاہیے اور اپنے گھر کو ٹھیک کرنا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ میری حب الوطنی پر سوال اٹھا کر مجھے غدار بنادیا گیا، مجھے غدار کہا گیا اور منتخب وزیراعظم کے احکامات کے خلاف فوج کے ادارے میں سے ایک جرنیل نے لکھ دیا میری ٹوئٹ ریجیکٹڈ اور اس کو پاو¿ں تلے روندا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر یہ سب کچھ آپ کے سامنے آرہا ہے، گزشتہ 70 برسوں سے یہ ثابت کرنے پر محنت ہوتی رہی ہے کہ عوامی رائے غلطی پر ہوتی مگر وقت نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ عوامی رائے کبھی غلطی پر نہیں ہوتی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اگر حقیقی جمہوریت کے راستے پر ڈالنا ہے، آئین کی حکمرانی ہونی ہے تو پھر دستور کے مطابق چلنا پڑے گا ورنہ یہی پسماندگی، غربت اور دوسری غلامی مقدر رہے گی لیکن ہم نے اپنے مستقبل کو ماضی سے مختلف بنانا ہے۔

  • وزیر اعظم  کے ویژن کے تحت 17 نکاتی ریفارم ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے، صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب

    وزیر اعظم کے ویژن کے تحت 17 نکاتی ریفارم ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے، صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب

    3:01 PM وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت 17 نکاتی ریفارم ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے، صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور پنجاب

    باغی ٹی وی : صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ کے دورہ دبئی متحدہ عرب امارات کے دوران پی ٹی آئی کے عہدیداران سے ملا قات ہوئی .
    خواجہ آصف کلیم صدر پاکستان تحریک انصاف،نائب صدر محمد نواز جدون و دیگرعہدیداران و ممبران ا ور پاکستانی کمیو نٹی نے ملا قات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے گفتگو ہوئی .
    صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ پنجاب میں پہلی بار اوور سیز کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔اس کمیشن کو با اختیار بنا کر ٹاسک دیا گیا ہے کہ ا وورسیز پا کستانیوں کے مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔تمام حکومتی اداروں کو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ اوورسیز پا کستانیوں کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کرنے کے کو فوقیت دیں۔

    صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ اوقاف پنجاب میں وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے تحت 17 نکاتی ریفارم ایجنڈے پر کام ہو رہا ہے۔محکمہ اوقاف میں کرپشن و لینڈ قبضہ ما فیا کے خلاف جنگ جاری ہے۔محکمہ اوقاف کی بے شمار قیمتی زمین غیر آبادہے۔اس اراضی کو اوور سیز پاکستانیوں،پبلک پرائیویٹ پار ٹنر شپ کے تحت عوامی فلاح و بہبود کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔

    دبئی متحدہ عرب امارات کی قابل رشک ترقی، انفراسٹرکچر اور کثیر الجہتی پراجیکٹس کی تکمیل میں اوور سیز پاکستانیوں کی خدمات کسی تعاوف کی محتاج نہیں۔ اوور سیز پاکستانی ہر سال ایک کثیر زرمبادلہ پاکستان بھیج کر ملکی معیشت کی استحکام میں اپنا جاندار کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، ملکی معیشت کے فروغ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔اوور سیز کمیو نٹی پاکستان نے اپنی خدمات سے پی ٹی آئی حکومت اور وزیر اعظم مارل اور فنانشیل سپورٹ فراہم کر کے ہاتھ مضبوط کئے ہیں۔ ان کی یہ خدمات ہمیشہ پی ٹی آئی اور پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جا ئیں گی

  • موٹروے زیادتی کیس ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی پریس کانفرنس ، میڈیا کے کردار کی تعریف

    موٹروے زیادتی کیس ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی پریس کانفرنس ، میڈیا کے کردار کی تعریف

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہورشارق جمال خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے ریپ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے اپنے فیصلہ سنا دیا ہے اور دونوں ملزمان کوسزائے موت، عمر قید اور جرمانے کا حکم سنا یا ہے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے مضبوط چالان پیش کرنے پر انویسٹی گیشن پولیس لاہور اور پراسیکیوشن ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ اِن خیالات کا اظہار ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان نے آج اپنے دفتر میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    اس موقع پر تین رکنی پراسیکیوشن ٹیم موٹروے ریپ کیس عبدالجبار ڈوگر، وقار عابد بھٹی اورحافظ اصغر بھی موجود تھے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے بتایا کہچند ماہ قبل سیالکوٹ موٹروے پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے دونوں ملزمان اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں اورملزمان کو گرفتار کرکے مضبوط چالان پیش کرنے پر انویسٹی گیشن پولیس لاہور اور پراسیکیوشن ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے اپنے فیصلے میں دونوں ملزمان کوسزائے موت، عمر قید اور جرمانے کا حکم سنا دیا ہے۔ شارق جمال خان نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے جائے وقوعہ سے فنگر پرنٹس حاصل کیے گئے اور علاقے کی جیو فینسنگ کروائی گئی۔لوکل و سیف سٹی کیمرہ جات کی فوٹیجز حاصل کی گئی اور53 مشتبہ افراد وریکارڈ یافتگان کو شامل تفتیش کیا گیا۔کیس کی سنگینی کے پیش نظر مقامی پولیس اور سی آئی اے سمیت 20سے زائد پولیس ٹیمز تشکیل دیں گئی تھیں۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی سربراہی میں سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کے افسران پر مشتمل ایک سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔اس کے علاوہ گاڑی پر لگے ہوئے حاصل شدہ خون کے سمپلز کو DNAکے لیے PFSAبھجوایا گیا،کھوجیوں اور مخبران کی مدد حاصل کی گئی اور 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر DNAٹیسٹ کروائے گئے۔ اُنہوں نے کہا کہ 14ستمبر2020کو ملزم شفقت کی گرفتاری کے بعد DNAکروایا گیا جو متاثرہ سے حاصل شدہ DNAسے میچ ہو گیاتھا۔ ملزم عابد علی ملیح کی گرفتاری کے لیے 25لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا اور اسکے مختلف ممکنہ حلیہ جات کی تصاویربھی شائع کی گئیں۔ 12اکتوبر2020کو پولیس کو بڑی کامیابی ملی اور اس کیس کے مرکزی ملزم عابد علی ملیح کو گرفتارکر لیاگیا۔ملزم شفقت اورعابد علی کو دوران شناخت پریڈ متاثرہ خاتون نے درست شناخت کیا۔

    ملزمان کے بیانات قلمبند کروا کر چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان نے کہا کہ پاکستان ایک زندہ وپائندہ ریاست ہے جہاں آئین اور قانون کی عملداری ہے۔ اس ریاست کا نظام عدل قانون کے مطابق مظلوموں کی داد رسی کا فریضہ بطریق احسن سرانجام دے رہا ہے۔ ریاست پاکستان میں ظلم جبر اور استحصال کو پنپنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ میڈیا نے بڑی ذمہ داری سے کردار نبھاتے ہوئے سارے واقعہ کو کور کیا اورمتاثرہ قانون کی شناخت کوصیغہ راز میں رکھاجس پر آپ زبردست داد وتحسین کے مستحق ہیں۔ شارق جمال خان نے کہا کہ انویسٹی گیشن پولیس لاہور اسی لگن اور جانفشانی سے اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔

  • ”میری خوشی …… میرے عوام“ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا عالمی یوم مسرت پر پیغام

    ”میری خوشی …… میرے عوام“ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا عالمی یوم مسرت پر پیغام

    ( 20 مارچ 2021 شام 6:30 ) وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں، حلقوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی ، وزیر اعلی عثمان بزدار ہر ضلع کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج کررہے ہیں، منتخب نمائندوں کے حلقوں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کام ہونگے،

    عثمان بزدار نے مزید کہا کہ مخصوص شہروں پر فوکس کرنا ترقی نہیں بلکہ پسماندہ علاقوں کی حق تلفی ہے، شوبازی والے منصوبے”سفید ہاتھی“ بن کر خزانے پر بوجھ بنے
    حکومت یکساں ترقی پر عمل پیرا ہے، نظر انداز علاقوں میں پہلی بار ترقیاتی کام ہورہے ہیں، ون مین شو کا قائل نہیں،ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں

    کورونا کی وباء میں شدت آ رہی ہے، شہریوں کو سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، محفوظ رہنے کیلئے لازمی ماسک پہنیں ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی وزیراعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کی دعا کی ، نیک خواہشات کا اظہار کیا ، ”میری خوشی …… میرے عوام“ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا عالمی یوم مسرت پر پیغام جاری کر دیا گیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صوبائی وزیر اجمل چیمہ کو ٹیلی فون،ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت، مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا

  • بابر اعظم نے اپنے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    بابر اعظم نے اپنے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    ( 20 مارچ 2021 سہ پہر 4:30 بجے ) کرکٹر بابر اعظم نے اپنے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ، بابر اعظم نے اپنی درخواست میں ایف آئی اے اور حامزہ مختار کو فریق بنایا ہے، بابر اعظم قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور بہترین پلئیر ہیں ۔بابر اعظم کئی بین الاقوامی ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں ۔

    مقدمہ درج کرنے سے قبل ہمارا موقف نہیں سنا گیا ۔درخواستگزار معصوم ہے اور ہائیکورٹ سے انصاف مانگ رہا ہے ، اعلی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف سیشن کورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے ، لاہور ہائیکورٹ سیشن کورٹ کے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔درخواست کے حتمی فیصلے پر مقدمہ درج کرنے کے فیصلے کو معطل کیا جائے ۔

  • عظمی بخاری نے بزدار حکومت کانیا نام متعارف کروا دیا

    عظمی بخاری نے بزدار حکومت کانیا نام متعارف کروا دیا

    (‌20 مارچ 2021 س0 پہر 4:15 ) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ، بدبودار حکومت نے لاہور کچرا کنڈی شہر بنادیا ہے، چھ ماہ سے لاہور کی سڑکوں پر ہزاروں ٹن کوڑا پڑا ہے، دو ہفتوں سے ایل ڈبلیو ایم سی کے چیئرمین اور تین بورڈ ممبر مستعفی ہیں، ترک کمپنیاں چار ارب کی عدم ادائیگی پر عدالتوں کے چکر لگارہی ہیں

    پنجاب کا ایک وزیر کوڑے میں بھی کروڑوں کی دیہاڑی لگاگیا ہے، جو حکومت کوڑا اٹھانے کی صلاحیت نہیں رکھتی وہ پچاس لاکھ گھر ایک کروڑ نوکریاں کیسے دے گی، فردوس امجد جتنا پی ڈی ایم کو یاد کرتی ہے اتنا تو ہیر نے رانجھے کو بھی یاد نہیں کیا ہوگا، جو حکومت کوڑے پر بھی حصہ وصول کرے اس سے عوامی فلاح کی توقع کیسے رکھے، پنجاب حکومت نے اب گھروں اور دکانوں سے بھی "کوڑا ٹیکس”لینے کا فیصلہ کیا ہے، نیا پاکستان ڈیم فنڈ،کورونا فنڈ کے بعد اور اب کوڑا ٹیکس سے بنے گا

  • اسلام آباد۔ ترکی۔ استنبول ٹرین سروس کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دی گئیں

    اسلام آباد۔ ترکی۔ استنبول ٹرین سروس کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کر دی گئیں

    ( 20 مارچ 2021 سہ پہر 4 بجے ) لاہورسیکرٹری / چیئرمین ریلویز حبیب الرحمان گیلانی کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں اسلام آباد۔ ترکی۔ استنبول ٹرین کے حوالے سے ایک اہم اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ جس میں اسلام آباد۔ ترکی۔ استنبول ٹرین کے حوالے سے مختلف مسائل کا جائزہ لیاگیا۔جو پہلو زیر بحث آئے اُن میںسیکورٹی معالات، ٹریک کی صورت حال، رولنگ سٹاک اور انجنوں کی دستیابی کے معاملات تھے۔ سیکرٹری / چیئرمین ریلویز حبیب الرحمان گیلانی نے موجودہ صورتحال ،مسائل اور مستقبل میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں استفسار کیا اور اُن کو حل کرنے اور اسلام آباد۔ ترکی۔

    استنبول ٹرین چلانے والی پاکستان ریلوے کی ٹیم کو فوری طور پر ای سی او سیکرٹریٹ رابطہ کرنے کا کہا گیا۔تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی گئی۔انہوں نے اس اہم ٹرین کی سیکورٹی کے حوالے سے خصوصی طور پر ریلوے پولیس اور دوسری ایجنسیز کو سیکورٹی معاملات کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میںچیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز نثار احمد میمن، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت ریلوے عارف انور بلوچ، قائم مقام ایڈیشنل جنرل منیجرٹریفک سفیان سرفراز ڈوگر، چیف مارکیٹنگ منیجر کاشف رشید یوسفانی ، ڈی جی پلاننگ عامر علی بلوچ، ڈی جی آپریشنز عمران حیات، چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ، ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد اکبر، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز وقار عباسی ، ڈائریکٹر کمرشل پی آر ایف ٹی سی جمشید عالم، ڈپٹی سی او پی ایس گڈز حمد ان نذیر، سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔