Baaghi TV

Category: لاہور

  • مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے عمران خان پر کیا الزام لگایا؟

    مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے عمران خان پر کیا الزام لگایا؟

    مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کافردوس عاشق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ، ایک اسلام آباد میں بیٹھے ایماندار نے قوم کو چینی،گندم،پیٹرول،ادویات میں ہزار ارب سے زائد کا ٹیکہ لگادیا، دوسرے لاہور میں بیٹھے ایماندار نے پنجاب اپنے فرنٹ مینوں کے حوالے کردیا ہے، عثمان بزدار آج بھی اپنا تعارف کرانے کےلئے شہبازشریف کا نام استعمال کرتا ہے

    جس شخص کی اپنی کوئی پہچان نہیں اس کو گیارہ کروڑ کی آبادی والے صوبے پر مسلط کردیا ہے، عثمان بزدار جیسا ڈمی شخص جب تک وزیراعلی رہے گا پنجاب میں مہنگائی،بے روزگاری اور کرپشن عروج پر رہے گی

    عثمان بزدار نے 32ایم پی اے پر مشتمل اپنا گروپ بنالیا ہے اس لیے عمران خان اب اس کو ہٹانہیں سکتے، عمران خان نے جس دن عثمان بزدار کو ہٹانے کا فیصلہ کیا عثمان بزدار اپنا الگ گروپ لے کر سامنے آئیں گے، چیئر مین سینیٹ اب یوسف رضاگیلانی ہی بنیں گے حکومت جیتنا چاہیے مرضی زور لگا لے، عمران خان واحد وزیر اعظم ہیں جو اپنے ارکان کو ہی اغواءکرلیتے ہیں

  • شیخ رشید کے جانے کے بعد کے سی آرمنصوبہ بند ہونے کی طرف گامزن

    شیخ رشید کے جانے کے بعد کے سی آرمنصوبہ بند ہونے کی طرف گامزن

    شیخ رشید کے جانے کے بعد کے سی آرمنصوبہ بند ہونے کی طرف گامزن
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود کے سی آرمنصوبہ سست روی کے بعد بند ہونے کی طرف گامزن،مسافر کوچزاورانجنوں کی تیاری بن دکردی گئی،

    ریلوے نے 40 میں سے 20 مسافرکوچزاور8 میں سے صرف 4انجن تیارکرکے منصوبہ بندکردیا،مسافر ٹرینیوں کی تعداد بھی 4 سے کم کرکے 2 کردی گئی ۔ترجمان ریلوے نے کہاہے کہ منصوبہ سندھ حکومت کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے ،باغی ٹی وی کے مطابق کراچی سرکلرریلوے کے لیے 40 مسافرکوچزاور 8 لوکوموٹوانجن جنوری 2021تک تیارکئے جانے تھے ۔مسافر کوچزریلوے کیرج فیکٹری اسلام آبادمیں تیارہونی تھیں جس کے لیے جنوری 2021 کا وقت دیا گیا تھا اس عرصے کے دوران 40 مسافرکوچز کوتیارکرکے کراچی ڈویژن کے حوالے کرناتھی تاکہ یہ مسافرکوچزکے سی آر کے روٹ پر چلائی جاسکیں اور اس کے ساتھ 8 انجن بھی تیارکرکے دینے تھے مگر ڈیٹ لائن گزرنے کے ایک ماہ سے زائد عرصہ ہونے کے باوجود نہ مکمل 8انجن اور نہ ہی 40 مسافرکوچزکراچی ڈویژن کوکے سی آر چلنے کے لیے دی گئیں ۔

    ذرائع نے بتایاکہ ابھی تک صرف 4 انجن اور 20 مسافرکوچز ہی تیارکرکے کراچی ڈویژن کوفراہم کی گئیں ہیں جبکہ ریلوے نے کراچی سرکلرریلوے کے لیے باقی 20 مسافرکوچز بنانا بندکردی ہیں جبکہ کراچی سرکلرریلوے کے لیے ایک تیارکیاگیاانجن پشاور ڈویژن میں چلایاجارہاہے ۔ کے سی آر پر مسافر ٹرینوں کی تعداد جوپہلے 4 تھی جن میں سے دواپ اور دوڈاؤن تھی کو کم کرکے اب صر ف دوٹرنیں چلائی جارہی ہیں جن میں سے ایک اپ اور ایک ڈاؤن ہے ۔اب کے سی آر کی ایک ٹرین صبح پیپری سے اورنگی اور یہی ٹرین شام کواورنگی سے پیپری چلائی جاتی ہے ۔

    ترجمان ریلوے نے موقف دیتے ہوئے کہاکہ کے سی آرکا کوئی بھی منصوبہ بند نہیں کیاگیاہے مسافر کوچز کی تیاری پر کام سست کیاگیاہے کیونکہ جتنا ٹریک بنناتھاوہ سندھ حکومت کی وجہ سے سست روی کاشکارہے سندھ حکومت نے فلائی اورزاورانڈرپاسز نہیں بنائے۔باقی مسافرکوچز بھی بنائی جائیں گی اوردو انجنوں کوبحال کردیاگیاہے اورباقی انجنوں کی بحالی کے حوالے سے ٹینڈرز دیئے گئے ہیں ۔کے سی آر منصوبہ بند نہیں کیاگیاہے روزانہ ایک ٹرین چل رہی ہے۔

    رپورٹ ،محمد اویس اسلام آباد

  • لاہورمحکمہ وائلڈ لائف نے شادی شدہ جوڑے کی شیر کے بچے کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر کا نوٹس لے لیا

    لاہورمحکمہ وائلڈ لائف نے شادی شدہ جوڑے کی شیر کے بچے کے ساتھ ویڈیوز اور تصاویر کا نوٹس لے لیا

    لاہور کے محکمہ وائلڈ لائف نے سوشل میڈیا پر ایک نئے شادی شدہ جوڑے کی شیر کے بچے کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو اور تصاویر کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    باغی ٹی وی :حال ہی میں ایک فوٹوگرافر کی جانب سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر متعدد اسٹوریز شیئر کی گئیں جو دیکھتے دیکھتے ہی وائرل ہو گئیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے شادی کے فوٹو شوٹ میں دولہا دُلہن کے ساتھ ایک شیر کا بچہ بھی موجود ہے جس کا استعمال فوٹو شوٹ کے لیے کیا جا رہا ہے۔
    https://twitter.com/wildpakistan/status/1368662296663363588?s=20
    اس معاملے پر ٹوئٹر پر سیو دی وائلڈ نامی اکاؤنٹ سے پنجاب والڈ لائف کو توجہ دلاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کیا آپ کا اجازت نامہ ایک شیر کے بچے کو شادی کی تقاریب کے لیے کرائے پر دینے کی اجازت دیتا ہے؟۔

    صارف نے کہا کہ اس بیچارے شیر کے بچے کو دیکھیں جسے تقریب میں ایک پروپ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہےیہ اسٹوڈیو لاہور میں ہے جہاں اس شیر کے بچے کو قید کیا ہوا ہے، براہ کرم اسے بچائیں۔

    فیصل امین نامی صارف نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ کیا مسئلہ ہے ، ایک متاثرہ شیر کو ایک پروپ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور اسٹوڈیو کو جس نے ایسا کیا اس کو شرم آنی چاہئے پنجاب گورنمنٹ کو اب سیاسی جلسوں سے لیکر شادی کی شوٹنگ ، جانوروں کی طرح کے حامیوں تک ، ان کی "اسیران نسل” کی پالیسی پر نظر ثانی کرنا ہوگی ، یہ شیر کا بچہ بیمار ہے-

    ایک صارف پنجاب وائلڈ لائف کو توجہ دلاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ‘جانورو ں کے ساتھ اس زیادتی کو روکا جائے۔

    ڈاکٹر آصف علی خان نامی صارف نے کہا کہ ’ریاست کہاں ہے، کہاں ہے قانون، غیر فعال حکام کو کیا اس سے زیادہ کسی ثبوت کی ضرورت ہے؟‘۔

    جس کے بعد لاہور کے محکمہ وائلڈ لائف نے سوشل میڈیا پر ایک نئے شادی شدہ جوڑے کی شیر کے بچے کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو اور تصاویر کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے بی بی سی اردو نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس حوالے سے وائلڈ لائف لاہور کے ڈی ایف او تنویر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب اور وائلڈ لائف پنجاب نے کچھ شرائط کے ساتھ جنگلی حیات کی افزائش کے لیے ’بریڈنگ فارم‘ کی اجازت دے رکھی ہے جس کا لائنسس حاصل کرنے کے بعد ایسی جنگلی حیات کی جن کی پاکستان میں آماجگاہیں نہیں ہیں اور وہ پاکستان کی مقامی جنگلی حیات نہیں ہیں بریڈنگ اور فارمنگ کی اجازت دی جاتی ہے۔

    لیکن حکام کے مطابق اس میں کسی بھی صورت میں نمائش کرنے کی کوئی اجازت نہیں ہے اور یہ کہ جوڑے اور تصاویر بنانے والے سٹوڈیو نے تصاویر اور ولاہور مھیڈیو بنوا کر غیر قانونی کام کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سٹوڈیو اور جوڑے پر کم از کم ایک لاکھ روپے جرمانہ یا انھیں قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

    تنویر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال کے مطابق مذکورہ شیر کا بچہ کسی بریڈنگ فارم سے حاصل کیا گیا ہوگا اور ان کے مطابق اس بریڈنگ فارم کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔

    تنویر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ تصاویر اور ویڈیو میں بظاہر لگ رہا ہے کہ ’شیر کا بچہ بے سدھ ہے۔وہ کسی قسم کی حرکت نہیں کر رہا، مگر ایسا نہیں ہےمحسوس ہوتا ہے کہ یہ تربیت یافتہ ہے اپنے مالک کے ساتھ مانوس ہو چکا ہے اور اس کی ہدایات پر عمل کرتا ہے شادی کی تصاویر اور ویڈیو میں بھی لگتا ہے کہ وہ اپنے مالک کی ہدایات پر عمل کر رہا ہے۔

    تنویر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ بریڈنگ فارمز میں شیروں اور جنگلی حیات کو تربیت فراہم کی جاتی ہے جس کے بعد وہ انسانوں سے مانوس ہو جاتے ہیں یہ افریقی نسل کے شیر کا بچہ ہے جس کی عمر کوئی دو، تین ماہ ہو سکتی ہے۔

    جبکہ دوسری جانب بی بی سی می رپورٹ کے مطابق افضل سٹوڈیو کے احسن نے دعویٰ کیا ہے کہ شادی شدہ جوڑے کی تصاویر کے ساتھ شیر کے بچے کی تصاویر بعد میں شامل کی گئیں ہیں ان کا کہنا تھا کہ تصاویر کے موقع پر شیر وہاں موجود نہیں تھا۔

    جب ان سے کہا گیا کہ ایسی ویڈیوز بھی موجود ہیں جن میں شیر کا بچہ نظر آ رہا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے ویڈیو نہیں بنائی تھی اور ویسے بھی یہ تصاویر دس، پندرہ روز پرانی ہیں۔

  • پی سی بی عملے کے کرونا ٹیسٹ جاری

    پی سی بی عملے کے کرونا ٹیسٹ جاری

    پی سی بی عملے کے کرونا ٹیسٹ جاری

    باغی ٹی وی : پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں عملے کی کورونا وائرس کے ٹیسٹ جاری ہیں.
    پی سی بی کے عملے کو مختلف اوقات میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے بلایا گیا ہے، پی سی بی لاہور کے تمام عملے کی کورونا ٹیسٹنگ آج مکمل ہو جائے گی۔

    اسی طرح کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں عملے کو کل سے دوبارہ کام کرنے کی اجازت ہوگی. ادھر کہ پی سی بی آفیسر کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر دفاتر کو 3 روز کے لیے بند کیا گیا۔

    یاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا کسز بڑھ رہے ہیں. گزشتہ ہفتے کے دوران کرونا کے کیسز میں اضافہ ہوا،وفاقی حکومت نے تعلیمی اداروںکو بند کرنے کا حکم دیا ہے . شادی ہال سے متعلق پالیسی برقرار رہے گی،کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ان ڈور شادہوں اور ان ڈور ڈائیننگ کی بحالی کا فیصلہ موخر کر دیا گیا ہے تقریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا،

  • تعلیمی ادارے بند نہیں کر سکتے، کھلے رکھیں گے،اہم شخصیت کا بڑا اعلان

    تعلیمی ادارے بند نہیں کر سکتے، کھلے رکھیں گے،اہم شخصیت کا بڑا اعلان

    تعلیمی ادارے بند نہیں کر سکتے، کھلے رکھیں گے،اہم شخصیت کا بڑا اعلان

    کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولزفیڈریشن نے کہا ہے کہ بوجہ امتحانات سکولز مزید بند نہیں ہوں گے ۔تعلیمی ادارے کھلے رکھیں گے.

    کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ بوجہ امتحانات وفاق کی مزیدسکولزبند کرنے کی تجویز مسترد کرتے ہیں، سب کھلا ہے توسکولزمزید بند نہیں ہوں گے۔مائیکرولاک ڈاون کاآپشن استعمال کیا جائے۔یونیسف کے مطابق سکولزکی بندش سے 4 کروڑپاکستانی طلباکی تعلیم مستقل متاثرہوئی ہے۔-UN، یونیسف ، یونیسکو و عالمی بنک ایڈویزری کےمطابق کورونامیں بھی سکولز کھلے رکھے جائیں،بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں۔

    کاشف مرزا کا کہنا تھا کہ گیلپ سروے کے مطابق87% والدین بچے سکولز بجھوانا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن باعث5کروڑطلباکےتعلیمی نقصان کاازالہ ناممکن ہے۔ 2.5کروڑ پاکستانی بچے پہلے ہی اپنے آئینی حق سے محروم ہیں۔سکول نہ جانے والے بچوں کی بڑی تعداد چائلڈلیبر کا شکار ہو رہی ہے، 50 فیصد تعداد لڑکیوں کی ہے!وزیراعظم،چیف جسٹس،آرمی چیف اور NCOC غیر قانونی سیاسی اجتماعات رکوائیں اور تعلیمی سلسلہ بحال رکھا جائے۔نجی سکولزکا معاشی قتل ہے، بندش سے 10000 سکولز مکمل بند اور7 لاکھ ٹیچرز بے روزگار ہوچکے ہیں۔

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں حالات خراب ہونے پر اسکول بند کر سکتی ہیں،

    این سی او سی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے اپنے طور پر بھی جائزہ لے سکتے ہیں،کہ اس میں کرونا کی کیا صورتحال ہے؟پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر میں مسائل نظر آئے ہیں، صوبائی حکومتیں حالات خراب ہونے پر اسکول بند کر سکتی ہیں،.پنجاب کے 7 شہروں میں 15 مارچ سے تعلیمی ادارے بند ہوں گے،

    شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد اور کے پی کے میں بھی 15 مارچ سے تعلیمی ادارے بند رہیں گے، پیر سے موسم بہار کی چھٹیاں شروع ہوں گی جن اداروں میں امتحانات ہورہے ہیں وہ جاری رہیں گے،فیصلے کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پرہوگا، پشاورمیں بھی کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،پشاور میں بھی تعلیمی ادارے بند ہوں گے

    وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ رواں سال اگست سے اسکولوں کے تعلیمی سال کا آغاز ہو گا،وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ نجی اسکولوں کو قومی نصاب کے مطابق کسی بھی نصابی کتاب کو استعمال کرنے کا اختیار ہے،کتاب کو استعمال کرنے سے متعلق صوبائی حکومت سے این او سی لینا لازم ہوگا،

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    تعلیمی ادارے بند، امتحانات کب ہوں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم نے بتا دیا

    تعلیمی ادارے کب سے کھلیں گے؟ وفاقی وزیر تعلیم کا بڑا اعلان سامنے آ گیا

    واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کرونا وائرس کی دوسری لہر اور بڑھنے کیسز پر گزشتہ سال 26 نومبر سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ قبل ازیں گزشتہ سال 23 مارچ کی پہلی بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو گزشتہ سال 15 دسمبر سے مرحلہ وار کھولا گیا تھا

  • شہباز شریف کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی

    شہباز شریف کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی

    شہباز شریف کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منی لانڈرنگ ریفرنس پر احتساب عدالت میں سماعت ہوئی

    شہباز شریف کو عدالت میں پیش کیا گیا، شہباز شریف نے عدالت میں بیان دیا کہ جج صاحب اس حقیر آدمی نے قوم کے اربوں روپے بچائے، جس پر عدالت نے کہا کہ شہباز شریف آپ نے چارج شیٹ پر کچھ نہیں بتایا، جب موقع آئے گا تو بات کرلینا،

    شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 18 مارچ تک توسیع کر دی گئی،عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے مزید گواہ طلب کرلیے

    نیب لاہور کے مطابق شہباز شریف کے خلاف سٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر انکوائری شروع کی،شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں نے 2008 سے 2018 تک 9 کاروباری یونٹس قائم کیے ، 1990 میں شہباز شریف کے اثاثوں کی مالیت 21 لاکھ تھی ، 1998 میں ان کے اور ان کی اولاد کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 8 لاکھ ہوگئی ، 2018 میں شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی مالیت بینامی کھاتے داروں ، فرنٹ مین کی وجہ سے 6 ارب کے قریب پہنچ گئی، شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ نے کرپشن کرکے اس وقت 7 ارب سے زائد کے اثاثے بنا لیے ہیں، منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز اشتہاری قرار دئیے جا چکے ہیں. شہباز شریف اور دیگر اہل خانہ کے خلاف نیب منی لانڈرنگ کیس میں تمام قانونی تقاضے پورے کر رہا ہے ۔ شہباز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں نے نو انڈسٹریل یونٹس سے دس برسوں میں اربوں کے اثاثے بنائے، تحقیقات کے مطابق شہباز شریف نے اپنے فرنٹ مین ، ملازمین اور منی چینجرز کے ذریعے اربوں روپے کے اثاثے بنائے،شہباز شریف نے متعدد بے نامی اکاونٹس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی۔

    احتساب عدالت احاطے میں جانے کی کوشش، روکنے پر مسلم لیگ نواز کی خاتون کارکن نے لیڈی پولیس کانسٹیبل کو تھپڑ ماردیا ،پولیس نے لیگی خاتون کو حراست میں لے لیا

    قبل ازیں شہباز شریف کو عدالت پیش کیا گیا تو ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی، شہباز شریف کی آمد پر انکی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں برسائی گئیں اور انکے حق میں نعرے لگائے گئے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی

    شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

    جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

    شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟

    شہباز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، 8 رکنی میڈیکل بورڈ جیل پہنچ گیا

    سینیٹ انتخابات، شہباز شریف سے کون کونسی اہم شخصیات ملنے پہنچ گئیں؟

    حمزہ کی ضمانت کے بعد شہباز شریف نے بھی لاہور ہائیکورٹ سے امیدیں وابستہ کر لیں

    یہ چھانگا مانگا کی عدالت نہیں،کیا عدالت شہباز شریف کے پاس لے جائیں؟ عدم پیشی پر عدالت کے ریمارکس

    سینیٹ الیکشن کے بعد شہباز شریف ہوئے بیمار

    شہباز شریف عدالت پیش،میں اس کیس کی مزید سماعت نہیں کروں گا،جج نے ایسا کیوں کہا؟

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

    حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

    جج صاحب ، میں نے یہ کام کیا تو کمر درد شروع ہو گئی، شہباز شریف کا عدالت میں بیان

  • شہباز شریف سے ملاقات کے بعد شاہد خاقان عباسی نے لگایا وزیراعظم پر سنگین الزام

    شہباز شریف سے ملاقات کے بعد شاہد خاقان عباسی نے لگایا وزیراعظم پر سنگین الزام

    شہباز شریف سے ملاقات کے بعد شاہد خاقان عباسی نے لگایا وزیراعظم پر سنگین الزام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایک شخص کا ٹرائل چل رہا تھا، اسے حراست میں لے کر جیل میں ڈال دیا گیا،

    شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس کے خلاف کام کررہے ہیں وہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہے، ہمیں یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ ہم سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے مگر آج پھر وہی کام شروع کردیا گیا نیب جو بھی کر رہا ہے وہ سب جھوٹ ہے اب تو سپریم کورٹ نے بھی کہہ دیا ہے،عمران خان جواب دیں سینیٹر بننے والے سے 70 کروڑ روپے کس نے لئے،اداروں کی طرف سے منتخب نمائندوں پر بدترین دباؤ کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ۔عمران خان نے سینیٹ کاووٹ بھی حاصل کرلیا اور 70کروڑ بھی .عمران خان کے دفتر میں 70 کروڑ دیے گئے،

    شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ نیب، اینٹی کرپشن اور عدالتیں خاموش ہیں، ڈھائی سال ہو گئے کیس ابھی تک چل رہا ہے، یہ کیس ہے کیا کسی کو پتہ نہیں،شہباز شریف پر جھوٹے کیس بنانے کی کوشش کی گئی، شہباز شریف کو جیل میں ڈال کر سچ کی آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے،

    قبل ازیں نیب کورٹ میں شاہد خاقان عباسی کی میاں شہباز شریف سے خصوصی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کا الیکشن ، پی ڈی ایم لانگ مارچ و دیگر صورتحال پر بات چیت و مشاورت کی گئی

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

    شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟

    شہباز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، 8 رکنی میڈیکل بورڈ جیل پہنچ گیا

    سینیٹ انتخابات، شہباز شریف سے کون کونسی اہم شخصیات ملنے پہنچ گئیں؟

    حمزہ کی ضمانت کے بعد شہباز شریف نے بھی لاہور ہائیکورٹ سے امیدیں وابستہ کر لیں

    یہ چھانگا مانگا کی عدالت نہیں،کیا عدالت شہباز شریف کے پاس لے جائیں؟ عدم پیشی پر عدالت کے ریمارکس

    سینیٹ الیکشن کے بعد شہباز شریف ہوئے بیمار

    جج صاحب ، میں نے یہ کام کیا تو کمر درد شروع ہو گئی، شہباز شریف کا عدالت میں بیان

  • مسلم لیگ ن کے رہنما کو بڑا صدمہ، والدہ وفات پا گئیں

    مسلم لیگ ن کے رہنما کو بڑا صدمہ، والدہ وفات پا گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما کو بڑا صدمہ، والدہ وفات پا گئیں

    مسلم لیگ ن کے ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی والدہ ماجدہ رضائے الہی سے وفات پا گئی ہیں، بلال یاسین کی والدہ کافی عرصے سے علیل اور ہسپتال میں زیر علاج تھیں،

    بلال یاسین کی والدہ کا نماز جنازہ بعد نماز مغرب نواب شادی ہال دفتر بلال یسین موہنی روڈ میں پڑھایا جائے گا۔ نماز جنازہ میں پارٹی رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں شریک ہوں گے، نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے، ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کی بھی نماز جنازہ میں شرکت متوقع ہے

    بلال یاسین کی والدہ کی وفات پر مسلم لیگ ن کے‌ صدر شہباز شریف، حمزہ شہباز ، مریم نواز سمیت دیگر رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی ہے

  • جج صاحب ، میں نے یہ کام کیا تو کمر درد شروع ہو گئی، شہباز شریف کا عدالت میں بیان

    جج صاحب ، میں نے یہ کام کیا تو کمر درد شروع ہو گئی، شہباز شریف کا عدالت میں بیان

    جج صاحب ، میں نے یہ کام کیا تو کمر درد شروع ہو گئی، شہباز شریف کا عدالت میں بیان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور اہل خانہ کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس پر سماعت ہوئی

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے،شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت پیش نہیں ہوا، ہر پیشی پر معزز عدالت میں پیش ہوتا ہوں، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ پابند سلاسل ہیں، جیل والوں نے پیش کرنا ہوتا ہے،شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ سینیٹ انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے اسلام آباد گیا، سینیٹ انتخابات کیلئے جیل سے ووٹ کاسٹ کرنے کی درخواست دی، الیکشن کمیشن نے درخواست منظور نہیں کی، گاڑی پر سفر کیا اور کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوگیا،

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی کمرہ عدالت میں ملاقات ہوئی حمزہ شہباز نے والد سے خیریت دریافت کی حمزہ شہباز نے ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا

    اس کیس میں عدالت شہباز شریف ، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کر چُکی ہے شہباز شریف کو ضمانت مسترد ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا

    نیب لاہور کے مطابق شہباز شریف کے خلاف سٹیٹ بینک کے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر انکوائری شروع کی،شہباز شریف اور ان کے صاحبزادوں نے 2008 سے 2018 تک 9 کاروباری یونٹس قائم کیے ، 1990 میں شہباز شریف کے اثاثوں کی مالیت 21 لاکھ تھی ، 1998 میں ان کے اور ان کی اولاد کے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ 8 لاکھ ہوگئی ، 2018 میں شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی مالیت بینامی کھاتے داروں ، فرنٹ مین کی وجہ سے 6 ارب کے قریب پہنچ گئی، شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ نے کرپشن کرکے اس وقت 7 ارب سے زائد کے اثاثے بنا لیے ہیں، منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز اشتہاری قرار دئیے جا چکے ہیں. شہباز شریف اور دیگر اہل خانہ کے خلاف نیب منی لانڈرنگ کیس میں تمام قانونی تقاضے پورے کر رہا ہے ۔ شہباز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں نے نو انڈسٹریل یونٹس سے دس برسوں میں اربوں کے اثاثے بنائے، تحقیقات کے مطابق شہباز شریف نے اپنے فرنٹ مین ، ملازمین اور منی چینجرز کے ذریعے اربوں روپے کے اثاثے بنائے،شہباز شریف نے متعدد بے نامی اکاونٹس سے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی۔

    احتساب عدالت احاطے میں جانے کی کوشش، روکنے پر مسلم لیگ نواز کی خاتون کارکن نے لیڈی پولیس کانسٹیبل کو تھپڑ ماردیا ،پولیس نے لیگی خاتون کو حراست میں لے لیا

    قبل ازیں شہباز شریف کو عدالت پیش کیا گیا تو ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی، شہباز شریف کی آمد پر انکی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں برسائی گئیں اور انکے حق میں نعرے لگائے گئے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی

    شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

    جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

    شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟

    شہباز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، 8 رکنی میڈیکل بورڈ جیل پہنچ گیا

    سینیٹ انتخابات، شہباز شریف سے کون کونسی اہم شخصیات ملنے پہنچ گئیں؟

    حمزہ کی ضمانت کے بعد شہباز شریف نے بھی لاہور ہائیکورٹ سے امیدیں وابستہ کر لیں

    یہ چھانگا مانگا کی عدالت نہیں،کیا عدالت شہباز شریف کے پاس لے جائیں؟ عدم پیشی پر عدالت کے ریمارکس

    سینیٹ الیکشن کے بعد شہباز شریف ہوئے بیمار

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

    حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

    شہباز شریف عدالت پیش،میں اس کیس کی مزید سماعت نہیں کروں گا،جج نے ایسا کیوں کہا؟

  • لاہور اور چمن چیمبرز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    لاہور اور چمن چیمبرز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    لاہور اور چمن چیمبرز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

    لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور چمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کی رو سے دونوں ادارے صنعت و تجارت اور معیشت کے لیے مشترکہ کوششیں کریں اور باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ مفاہمتی یادداشت پر لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح اور صدرچمن چیمبر جلات خان اچکزئی نے دستخط کیے۔ لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر ناصر حمید خان، نائب صدر طاہر منظور چودھری، سابق سینئر نائب صدر امجد علی جاوا، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین شیخ سجاد افضل، سلیم اصغر بھی اور محمد علی افضل بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    صدر چمن چیمبر جلات خان نے کہا کہ چمن بلوچستان کا دوسرا بڑا شہر ہے جو تجارت کے حوالے سے بہت اہم اور وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی کا اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چمن بارڈر پر انفراسٹرکچر بہر کرکے مغربی ہمسایہ ممالک اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چمن میں ایک ہزار ایکڑ پر سپیشل اکنامک زون تعمیر کیا جارہا ہے جو تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرے گا۔ انہوں نے لاہور چیمبر کے وفد کو چمن چیمبر کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے کہا کہ نجی شعبہ کی طاقت اتحاد میں پنہاں ہے لہذا باہمی تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر اپنے ممبران کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھااور نئی کاروباری تکنیکوں سے فائدہ اٹھانے میں مدد دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر نے اپنے ممبران کی سہولت کے لیے ایک چھت تلے بہت سے سرکاری اداروں کے ہیلپ ڈیسک قائم کیے ہیں، دیگر چیمبرز کو بھی یہ قدم اٹھانا چاہیے۔