Baaghi TV

Category: لاہور

  • تہمینہ دولتانہ ، مائزہ حمید کے گرد شکنجہ سخت ہونے گا

    تہمینہ دولتانہ ، مائزہ حمید کے گرد شکنجہ سخت ہونے گا

    تہمینہ دولتانہ ، مائزہ حمید کے گرد شکنجہ سخت ہونے گا

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید کے شوہر اور تہمینہ دولتانہ کے بھائی کو کل طلب کر لیا گیا ہے۔ سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں اینٹی کرپشن نے طلب کیا ہے .

    اینٹی کرپشن حکام نے بتایا کہ ڈی سی وہاڑی نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کو مائزہ حمید کے شوہر عمر ارشد گجر اور تہمیہ دولتانہ کے بھائی میاں زاہد دولتانہ کے خلاف اندراج مقدمہ کے دو الگ الگ ریفرنس بھیج دئیے ہیں، جس کے متن کے مطابق دونوں نے محکمہ انہار کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو کروڑں کا نقصان پہنچایا۔

    ریفرنس کے متن کے مطابق مائزہ حمید کے شوہر عمر ارشد گجر وہاڑی میں محکمہ انہار کی 63 کنال قیمتی سرکاری اراضی پر قابض ہیں، انہوں نے محکمہ انہار کے آفیسران و اہلکاران کے ساتھ ملی بھگت کرکے اسلام ہیڈ ورکس ڈویژن کی زمین پر پندرہ سال سے غیر قانونی طور پر قبضہ کیا ہوا ہے۔

    ریفرنس کے متن میں ہے کہ میاں زاھد دولتانہ گزشتہ 15 سال سے محکمہ انہار کی 48 ایکڑ زمیں پر قابض ہیں، انہوں نے نے سیاسی اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے محکمہ انہار کے افسران کی ملی بھگت سے اسلام ہیڈورکس ڈویژن کی زمین پر قبضہ کیا۔

    اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ زاہد دولتانہ اور عمر ارشد گجر نے محکمہ انہار کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو کروڑں کا نقصان پہنچایا، معاملے کی مکمل چھان بین اور بے لاگ تحقیقات کے لئے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب نے ریجنل ڈائریکٹر ملتان کو انکوائری کا حکم دے دیا ہے، مکمل انکوائری کے بعد تمام مفادکنندگان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گ

  • ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی

    ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی

    معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے پنجاب کے رہائشیوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔
    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ان کا کہناتھا کہ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہو گی۔ این سی او سی نے شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی کی سفارش کی ہے تاہم شادی کی تقریبات کے حوالے سے فیصلہ کل ہو جائے گا۔ان کا کہناتھا کہ پابندیوں کا فیصلہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کیا جائے گا۔

  • دوسرے ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح

    دوسرے ویکسینیشن سنٹر کا افتتاح

    کمشنر لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کرونا ویکسینیشن سنٹر مینار پاکستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور کا کہنا تھا کے تمام انتظامات مکمل ہیں کل دوسرے ویکسینیشن سنٹر کا انشاءاللہ افتتاح ہو جائے گا۔کمشنر لاہور نے کرونا ایس اوپی ز پر مامور مانیٹرنگ ٹیموں کو چیک کیا۔ کمشنر لاہور نے مختلف علاقوں میں خواتین اور گاڑی سواروں میں ماسک بھی تقسیم کیے۔کمشنر لاہور نے چیکنگ ٹیموں کو خود بھی ماسک پہننے اور کرونا ایس او پی ز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت دی۔ کمشنر لاہور نے سختی سے ہدایت جاری کی کے کوئی سرکاری آفیسر یا اہلکار بغیر ماسک کے کسی کو چیک نہیں کریگا اور اگر کوئی آفیسر یا اہلکار خود کرونا ایس او پیز کے بغیر پایا گیا تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • بوائلر پھٹنے سے 1 شخص جانبحق

    بوائلر پھٹنے سے 1 شخص جانبحق

    فیصل آباد کے جڑانوالا تھانہ صدر کے علاقے 69گ۔ب ملکی میں دھماکہ۔۔بوائلر پھٹنے سے 1 شخص جانبحق 5افراد شدید زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق مکوآنہ سے جسوآنہ روڈ پر 69 گ۔ب ملکی میں پرانے ٹائر جلا کر تیل نکالنے کی فیکٹری میں دھماکہ ہوگیا فیکٹری کا بوائلر پھٹنے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ پانچ افراد میں محمد انور ولد محمد نذیر سکنہ پاکپتن, شاہد اقبال ولد صابر سکنہ پاکپتن, خرم شہزاد ولد بشیر احمد سکنہ سرگودھا, عظیم انور ولد محمد انور سکنہ 361 گ ب ٹوبہ ٹیک سنگھ اور محمد فیصل ولد نیاز سکنہ پاکپتن شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کا اکبر ولد نور محمد بتایا گیا ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کردی ذرائع کے مطابق بوائلر پرانا اور زنگ آلود ہونے کے باعث پھٹا فیکٹریوں میں حفاظتی اقدامات کو چیک کرنے کا نظام غیر فعال ہونے کے باعث فیکٹری مالکان لاپروائی کرتے ہیں جس کا خمیازہ انسانی جانوں کے ضیاء کے ساتھ بھگتنا پڑتا ہے

  • یا ماسک، یا مقدمہ۔ انتخاب آپکا۔

    یا ماسک، یا مقدمہ۔ انتخاب آپکا۔

    نواں کوٹ پولیس کی حکومتی احکامات کے مطابق کاروائی پر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج۔ ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق نے بتایا کے ملزم علی حسن بغیر ماسک نجی بس اڈا پر بس میں مسافروں کا سامان رکھ رہا تھا جس وجہ سے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور اسکو حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ بس اڈا جات کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ عوام کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ماسک اور مناسب فاصلہ کی عادت ڈالیں ورنہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نواں کوٹ پولیس نے ایس او پیز پر عمل درآمد کیلئے قانونی کاروائیاں تیز کر دیں ہے حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔

  • جعلی پولیس والا گرفتار

    جعلی پولیس والا گرفتار

    لاہور میں اقبال ٹاؤن پولیس نے کاروائی کر کے پولیس کی وردی میں ملبوس جعلی پولیس والا گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق نے بتایا کے ملزم ڈولفن کی وردی پہن کر سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپلوڈ کرتا تھا۔ ملزم فخر کو ڈولفن فورس کی جعلی وردی میں گرفتار کیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ملزم کی گرفتاری پر اقبال ٹاؤن پولیس کو شاباش دی۔ اویس شفیق کا کہنا تھا کے سوشل میڈیا پر قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

  • ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔ عثمان بزدار

    ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔ عثمان بزدار

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہولی کے تہوار پر ہندو برادری کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کے ہولی کا تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔خوشیوں کے تہوار مل کر منانے سے یگانگت، محبت اور باہمی تعلقات کو فروغ ملتا ہے۔ اگر ہم ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونگے تو بھائی چارے، محبت اور امن کا پیغام عام ہو گا۔ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ اور مذہبی آزادی حاصل ہے۔ہندو برادری سمیت تمام اقلیتیں پاکستان کے برابر کے شہری ہیں۔ پاکستان میں بسنے والے مسلمان، سکھ، ہندو،مسیحی، پارسی سمیت تمام مذاہب کے لوگ اس ملک کے شہری ہیں۔ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری نے ملک کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری ہمارے لئے قابل احترام ہے۔ اقلیتوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرکے قومی دھارے میں شامل کیا گیا ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہو کر بھائی چارے اور امن کا پیغام عام کرنا ہے۔ آج کے دن محبت، تحمل، برداشت اور رواداری کے پیغام کو عام کرنے کا عہد کرناہے۔

  • اپوزیشن کو منفی سیاست کا جواب عوامی خدمت کے ذریعے دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب

    اپوزیشن کو منفی سیاست کا جواب عوامی خدمت کے ذریعے دیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے۔ اُن کا کہنا تھا کے ایماندار قیادت ہی ملک کو آگے لیکر جا سکتی ہے۔ ملک کی قسمت کھوٹی کرنے والے سابق حکمران عبرت کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ قومی مفادات کو بالائے طاق رکھنے والی پی ڈی ایم خوداپنے منطقی انجام تک پہنچ چکی ہے- ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو پہلے کچھ حاصل ہوا نہ آئندہ کچھ حاصل ہوگا۔ ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت مدت پوری کرے گی اور سازشی عناصرہاتھ ملتے ہی رہ جائیں گے۔ اپوزیشن کو منفی سیاست کا جواب عوامی خدمت کے ذریعے دیں گے۔

  • سروسز ہسپتال لاہور کے ہاسٹل سے  اے ایم ایس  کی لاش برآمد ، وجہ موت معمہ بن گئی

    سروسز ہسپتال لاہور کے ہاسٹل سے اے ایم ایس کی لاش برآمد ، وجہ موت معمہ بن گئی

    سروسز ہسپتال لاہور کے ہاسٹل سے ڈاکٹر کی لاش برآمد ، وجہ موت معمہ بن گئی

    باغی ٹی وی : سروسز ہسپتال لاہور کے ہاسٹل سے ڈاکٹر کی لاش برآمد، موت کیسے ہوئی تعین نہ کیا جاسکا۔ ہسپتال انتظامیہ کاکہناہے کہ اے ایم ایس ڈاکٹر حسن اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے ۔ڈاکٹر حسن کی موت کی وجہ کا تاحال تعین نہ ہو سکا،ہسپتال حکام کاکہناہے کہ ڈاکٹرحسن چندروز سے بیمار تھے ،اتوار کی صبح انہیں خون کی قے آئی جس پر انہیں ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈاکٹرحسن کو فوری طور پر سروسز اسپتال کی ایمرجنسی میں لےجایاگیا، جس وقت انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تو ان کے منہ سے خون نکل رہا تھا۔ڈاکٹرحسن سروسز ہسپتال میں بطور اے ایم ایس کام کررہےتھےان کی پر اسرار ہلاکت کی وجہ کا تاحال تعین نہ ہوسکا ہے۔

    ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈاکٹرحسن کو فوری طور پر سروسز اسپتال کی ایمرجنسی میں لےجایاگیا، جس وقت انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تو ان کے منہ سے خون نکل رہا تھا۔ڈاکٹرحسن سروسز ہسپتال میں بطور اے ایم ایس کام کررہےتھےان کی پر اسرار ہلاکت کی وجہ کا تاحال تعین نہ ہوسکا ہے۔
    بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر حسن کو طبیعت کی خرابی کے باعث کورونا ٹیسٹ کروانے کا بھی کہا گیا تھا جس سے انہوں نے انکار کردیا تھا۔

    ادھر کورونا کی تیسری لہر سے مزید 57 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اب تک مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 215 تک پہنچ گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 158 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ54 ہزار591ہو گئی ہے
    ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد44ہزار447ہے اور 5 لاکھ53 ہزار929افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں.

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار229افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار4491، خیبر پختونخوا 2 ہزار283، اسلام آباد559، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 206 اور آزاد کشمیر میں 344 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 55 ہزار594، خیبر پختونخوا84ہزار609، سندھ 2 لاکھ 64 ہزار607، پنجاب 2 لاکھ 12 ہزار918، بلوچستان 19 ہزار497، آزاد کشمیر 12 ہزار367 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 999 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

  • مریم نواز کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

    مریم نواز کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

    مریم نواز کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے تاہم ان کی طبیعت ناساز ہے۔

    ترجمان ن مریم اورنگزیب نے تصدیق کی کہ مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے۔ مریم نوازشریف نے آئندہ چار روز کے لئے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔

    مریم نوازشریف کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے۔ مریم نوازشریف کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے مریم نواز شریف کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    ادھر مولانا فضل الرحمان کی طبعت بھی ناساز ہے . جے یو آئی کے زرائع کے مطابق مولانافضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں رہائشگاہ پر ہیں،مولانا فضل الرحمان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ نیگٹیو ہے،انہوں نےطبیعت ناسازی پرسیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں.مولانا فضل الرحمان کوڈاکٹرز کامکمل آرام کرنےکامشورہ دیا ہے .

    ان کے متعلق اس پہلے یہ خبریں گردش کر ہیں تھیں کہ اطلاعات یہ ہیں کہ ڈاکٹروں نے صورت حال کو پریشان کن قرار دیا ہے ،

    ذرائع جے یو آئی ف کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طبیعت بگڑ گئی تھی ۔ تو دوسری جانب سے پی ڈی ایم کے سربراہ بھی علیل ہوگئے ہیں اوران کی حالت اچھی نہیں ہے

    اطلاعات یہ تھیں کہ پی ڈی ایم سربراہ کو 2 روز سے شدید بخار کی شکایت ہے۔ مولانا کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ کو چھپایا جارہا ہے اور اس حوالے سے متضاد خبریں آرہی تھیں.

    ادھر کورونا کی تیسری لہر سے مزید 57 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اب تک مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 215 تک پہنچ گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 158 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ54 ہزار591ہو گئی ہے
    ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد44ہزار447ہے اور 5 لاکھ53 ہزار929افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں.