Baaghi TV

Category: لاہور

  • افسوس ناک واقع ، چھٹی کے دن پیاروں سے ملنے کے لیے جانے والے خالق حقیقی سے جا ملے

    افسوس ناک واقع ، چھٹی کے دن پیاروں سے ملنے کے لیے جانے والے خالق حقیقی سے جا ملے

    افسوس ناک واقع ، چھٹی کے دن پیاروں سے ملنے کے لیے جانے والے خالق حقیقی سے جا ملے

    باغی ٹی وی : چھٹی کے دن اپنے پیاروں سے ملنے جانے والے افراد خوفناک حادثے میں اللہ سے جاملے

    یہ افسوسناک حادثہ مرید کے کے قریب سادھوکی نامی علاقے کے قریب پیش آیا جب مسافر بس تیز رفتاری کے باعث ٹرالر سے ٹکراگئی،جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ بارہ سے زائد زخمی ہوگئے۔

    اس خوفناک حادثے کے بعد ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کیں گئیں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا، حادثے کے باعث بس کو شدید نقصان پہنچا، یہ بس صادق آباد سے سیالکوٹ جارہی تھی .

    مریدگے حادثے سے پہلے مستونگ بلوچستان میں مسافر کوچ اور کار کے درمیان ہونے والے خوفناک ایکسیڈنٹ ہوا ، جس کے نتیجے میں سات افراد لقمہ اجل بن گئے .

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں چار بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں، حادثے کے نتیجے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ کوچ کو بھی کافی نقصان پہنچا

    چوبیس مارچ کو ہی باغ آزادکشمیر میں مظفرآباد شاہراہ پر پہاڑی تودے نے سیر وتفریح کے لئے افراد پر قیامت ڈھائی، حادثہ غازی آباد کے قریب مکھیالہ کے مقام پر پیش آیا، جہاں کار سوار افراد پر پہاڑی تودہ آن گرا۔

  • مریم نواز کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی

    مریم نواز کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی

    مریم نواز کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نوازکی طبیعت ناسازہے،مریم نوازنےآئندہ4روزکیلئےسیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں،مریم نوازکوتیز بخاراورگلےمیں شدیددردہے،مریم نوازکاکوروناٹیسٹ بھی کرایاگیاہے،ڈاکٹرزنےمریم نوازکوآرام کامشورہ دیاہے،

    ادھر مولانا فضل الرحمان کی طبعت بھی ناساز ہے . جے یو آئی کے زرائع کے مطابق مولانافضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں رہائشگاہ پر ہیں،مولانا فضل الرحمان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ نیگٹیو ہے،انہوں نےطبیعت ناسازی پرسیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں.مولانا فضل الرحمان کوڈاکٹرز کامکمل آرام کرنےکامشورہ دیا ہے .

    ان کے متعلق اس پہلے یہ خبریں گردش کر ہیں تھیں کہ اطلاعات یہ ہیں کہ ڈاکٹروں نے صورت حال کو پریشان کن قرار دیا ہے ،

    ذرائع جے یو آئی ف کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طبیعت بگڑ گئی تھی ۔ تو دوسری جانب سے پی ڈی ایم کے سربراہ بھی علیل ہوگئے ہیں اوران کی حالت اچھی نہیں ہے

    اطلاعات یہ تھیں کہ پی ڈی ایم سربراہ کو 2 روز سے شدید بخار کی شکایت ہے۔ مولانا کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ کو چھپایا جارہا ہے اور اس حوالے سے متضاد خبریں آرہی تھیں.

    ادھر کورونا کی تیسری لہر سے مزید 57 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، اب تک مہلک وائرس سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 215 تک پہنچ گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 158 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ54 ہزار591ہو گئی ہے
    ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد44ہزار447ہے اور 5 لاکھ53 ہزار929افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں.

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار229افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار4491، خیبر پختونخوا 2 ہزار283، اسلام آباد559، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 206 اور آزاد کشمیر میں 344 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 55 ہزار594، خیبر پختونخوا84ہزار609، سندھ 2 لاکھ 64 ہزار607، پنجاب 2 لاکھ 12 ہزار918، بلوچستان 19 ہزار497، آزاد کشمیر 12 ہزار367 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 999 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ آگئی

  • پولیس افسران اور ملازمین کی ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے روبرو ذاتی شنوائی

    پولیس افسران اور ملازمین کی ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے روبرو ذاتی شنوائی

    لاہور27مارچ2021 :
    ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کا اردل روم۔*
    پولیس افسران اور ملازمین کی ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے روبرو ذاتی شنوائی۔
    *دوران اردل روم کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا گیااردل روم میں ابتک 520 جوانوں کو ان سہولت کے مطابق تعینات کیا جا چکا ہے. ساجد کیانی

    تعیناتی کی مدت، زیر التواء محکمانہ انکوائری اور دیگر قانونی وجوحات پر تبادلے نہیں کئے جائیں گے. ڈی آئی جی آپریشنز لاہور
    اردل روم میں ذاتی شنوائی کا مقصد پولیس ملازمین کے معاملات میں سفارش کلچر کا خاتمہ ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز
    تمام پولیس افسران و جوان فرائض منصبی خوش اسلوبی اور ایمانداری سے سرانجام دیں. ساجد کیانی

    دوران ڈیوٹی غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی. ڈی آئی جی آپریشنز
    براہ راست شنوائی سے مسائل کے حل اور انتظامی امور بہتر بنانے کے حوالے سےمثبت اثرات سامنے آرہے ہیں۔ساجد کیانی
    پولیس ملازمین اپیلوں،ٹرانسفر پوسٹنگ کیلئے سفارشیں کروانے کی بجائے میرٹ پر یقین رکھیں ۔ڈی آئی جی آپریشنز
    اپیلوں،ذاتی مسائل اورٹرانسفر پوسٹنگ سمیت مختلف معاملات میں پولیس ملازمین باقاعدگی سے اردل روم میں پیش ہو رہے ہیں۔

  • پاکستان فرسٹ موومنٹ کی یوتھ اے پی سی اور نظریہِ پاکستان    از: طہ منیب

    پاکستان فرسٹ موومنٹ کی یوتھ اے پی سی اور نظریہِ پاکستان از: طہ منیب

    پاکستان فرسٹ موومنٹ کی یوتھ اے پی سی اور نظریہِ پاکستان از طہ منیب

    چند روز قبل عثمان رضا جولاہا صدر والنٹیئر فورس پاکستان کی دعوت پر انسٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز اسلام آباد میں آل پارٹیز یوتھ کانفرنس میں شرکت کا موقع ملا جس میں وفاقی وزیر علی محمد خان ، ترجمان پنجاب حکومت سیمابیہ عارف، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان فرخ ڈال، صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر مجاہد گیلانی سمیت متعدد یوتھ قائدین شریک ہوئے۔

    قومی یکجہتی کے عنوان پر ملک کے طول و عرض سے نوجوان شریک تھے۔ بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا سمیت کشمیر سے نوجوان قیادت نے اپنے مسائل بتانے کے ساتھ ساتھ انکے حل پر زور دیا۔

    راقم نے قیام پاکستان کی بنیاد یوم پاکستان کی روداد اور نظریہ پاکستان کی اہمیت کو یاد کرنے اور اس پر عمل کرنے پر زور دیا کہ یہ دو قومی نظریہ ، نظریہ اسلام ہی نظریہ پاکستان تھا جسکی بنیاد پر یہ ملک لا الہ الااللہ کے نظام اور اسکے احکامات کی تعمیل کیلئے حاصل کیا۔ آج ہمسایہ ملک میں مسلمانوں کی حالت زار اس نظریہ کی حقانیت پر دلالت کرتی ہے۔

    جہاں ایک سال قبل متنازعہ شہریت بل میں لاکھوں مسلمان سڑکوں پر جبکہ ہزاروں طلباء نیو دہلی میں لاٹھیوں اور گولیوں کا نشانہ بنے تھے۔ چند دن پہلے ایک مسلم بچہ مندر میں پانی پینے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنا جبکہ بابری مسجد، گجرات فسادات سمیت ہند میں مسلم کش فسادات کی ایک تاریخ ہے۔

    جب یہ نظریہ کمزور پڑا تو ہمارا ملک دولخت ہو گیا جہاں کل مودی نے ایک بار پھر بنگلہ دیش کے قیام کی جدوجہد میں شرکت کی وجہ سے اپنی گرفتاری کا حوالہ دیا اور اس سے قبل اندرا گاندھی نے بھی انڈین پارلیمنٹ میں اپنی فاتحانہ تقریر میں نظریہ پاکستان کو خلیج بنگال میں ڈبونے کی بات کی تھی۔

    دوسری طرف ہزاروں پڑھے لکھے پی ایچ ڈی ، ایم فل ، انجینئرز کشمیری نوجوانوں کا پچھلی ایک دہائی میں تکمیل پاکستان کی جنگ میں پیش کیا گیا مقدس خون پاکستانی ارباب اختیار کے سامنے سوال بن کر کھڑا ہے۔

    پاکستان کی یوتھ پاکستان کا مستقبل ہے ، یوتھ اگر نظریہ پاکستان کے سبق کو یاد کرے اور اس پر عمل پیرا ہو تو یہ ارباب اختیار کو بھی نظریہ پاکستان پر کھڑا کر سکتی ہے۔ یہ نظریہ پاکستان ہی ہے جو ہماری سالمیت اور بقا کا ضامن ہے۔

  • ایف آئی اے کی بڑی کاروائی، کتنے افراد کے بینک اکاؤنٹس کئے منجمد؟

    ایف آئی اے کی بڑی کاروائی، کتنے افراد کے بینک اکاؤنٹس کئے منجمد؟

    ایف آئی اے کی بڑی کاروائی، کتنے افراد کے بینک اکاؤنٹس کئے منجمد؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینی سکینڈل میں اہم ترین پیشرفت سامنے آئی ہے ،وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سٹہ بازی میں ملوث 40 افراد کے بینک اکاؤنٹ منجمد کر دئیے ہیں

    ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون ون محمد رضوان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہو ااجلاس میں چینی کے سٹہ بازوں کے خلاف جلد کارروائیوں کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔ ایف آئی اے 37 افراد کے شناختی کارڈز پہلے ہی بلاک کروا چکا ہے۔ 100 جعلی اور بے نامی اکاؤنٹس بھی فریز کئے گئے ہیں، چینی کے سٹہ بازوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،

    دوسری جانب ضلعی انتظامیہ لاہور نے مارکیٹ میں چینی کی قلت دور کرنے کے لیے کمر کس لی۔ لاہور میں ایک لاکھ کلو روزانہ چینی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ہنگامی لائحہ عمل بنا لیا ہے،کمشنر لاہور کی ہدایت پر پتوکی شوگر ملز سے چینی کے ایک ہزار تھیلے منگوا لیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ شوگر ملز سے 93 روپے فی کلو چینی خریدی گئی 50 ہزار کلو چینی شہر کے 100 ہول سیلرز کو پہنچا دی، مزید 50 ہزار کلو چینی بھی آج پہنچ جائے گی، ذخیرہ اندوزوں کو 3 سال کے لیے ڈائریکٹ جیل بھجوائیں گے پنجاب فوڈ کنٹرول ایکٹ 1958پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے گا۔

    چینی سبسڈی سکینڈل کی تحقیقات،چیئرمین نیب نے بڑا حکم دے دیا

    آٹا، چینی ،پٹرول کے بعد اب کونسا بحران آنیوالا ہے؟ حمزہ شہباز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

    قبل ازیں مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے چینی 105 روپے فروخت ہونے کے خلاف صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی۔ ان کا کہنا تھا کے حکومت اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود 70روپے کلو چینی کی فروخت یقینی بنانے میں ناکام ہو گئی ہے۔ چینی کی بڑھتی قیمت کو فوری کنٹرول کیا جائے چینی مافیا غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے، چینی کی بڑھتی قیمت کو فوری کنٹرول کیا جائے۔ اُن کا مطالبہ تھا کے حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنا اپنی ترجیحات میں شامل کرے۔

    جہانگیر ترین چینی بحران کے ذمہ دار، شہری عدالت پہنچا، عدالت نے کیا حکم دے دیا

    جہانگیر ترین 100 فیصد ڈیل کر کے آئے، اب جوڑ توڑ ہو گی، اہم شخصیت کا بڑا دعویٰ

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

    جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

    چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

    شوگر کمیشن رپورٹ انگریزی میں اپوزیشن کو سمجھ نہیں آئی،جھاڑو کا سن کر شہباز نے قرنطینہ کر لیا، شہزاد اکبر

    سی سی پی کا شوگرملزایسوسی ایشن کے دفاتر کا سرچ انسپکشن،اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا

    جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے گزشتہ 3 برسوں کے آڈٹ کیخلاف درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

  • ضلع نارووال میں انسداد پولیو مہم 29مارچ سے لیکر 2 اپریل تک جاری رہے گی۔

    ضلع نارووال میں انسداد پولیو مہم 29مارچ سے لیکر 2 اپریل تک جاری رہے گی۔

    صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ ضلع نارووال میں انسداد پولیو مہم 29مارچ سے لیکر 2 اپریل تک جاری رہے گی۔ انسدادپولیو مہم کے دوران38142 پانچ سال سے کم عمر بچوں کوانسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں جائے گے۔ جس کے لیے 798 موبائل ٹیمیں تشکیل دی جاچکی ہیں۔ ویگن سٹینڈ، لاری اڈااورریلوے اسٹیشن پربھی انسداد پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے ۔وزیر اوقاف نے نارووال نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کا روشن مستقبل صحت سے وابستہ ہے، لہذا بچوں کو ساری عمر کی معذوری سے بچانے کے لیے انہیں ہر صورت انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پلانا ہونگے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اورسی ای او ہیلتھ کو ہدایت دی کہ وہ پولیو موبائل ٹیموں کو فیلڈ میں پوری طرح متحرک کریں، انہوں نے کہا اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائیں گی۔

  • انویسٹی گیشن پولیس اسلامپورہ کی کارروائی پر مغویہ بازیاب: ملزم گرفتار

    انویسٹی گیشن پولیس اسلامپورہ کی کارروائی پر مغویہ بازیاب: ملزم گرفتار

    انویسٹی گیشن پولیس اسلامپورہ کی کارروائی پر مغویہ کو بازیاب کروالیا گیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی ہدایات پرانویسٹی گیشن پولیس کمیونٹی پولیسنگ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ چند روزقبل اغواء ہونے والی7سال کی مغویہ ثانیہ کو بازیاب کروا کر والد کے سپرد کردیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی نے بتایا کے مغویہ کا والدشعیب اپنی بیٹی ثانیہ کو اس کی والدہ صباء مشتاق سے ملوانے کے لیے عدالت لایا تھا جس پر بچی کی والدہ نے سابقہ شوہر آصف کے ساتھ مل کر احاطہ عدالت سے بچی کو اغواء کر لیا تھا۔ مغویہ کے ورثاء نے تھانہ اسلامپورہ میں اغواء کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن اسلامپورہ راشد محمود نے بچی کوبازیاب کر کے ملزم آصف کو گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کا کہنا تھا کے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے بچی کی بحفاظت بازیابی پر پولیس ٹیم کو شاباش۔

  • سردار عثمان بزدار کا ملتان میں کورونا ویکسینیشن سنٹر کا اچانک دورہ

    سردار عثمان بزدار کا ملتان میں کورونا ویکسینیشن سنٹر کا اچانک دورہ

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان میں کورونا ویکسینیشن سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار این سی او سی کی ویڈیولنک میٹنگ کے فوری بعد محلہ امیرآباد میں ڈی ایچ ڈی سی کورونا ویکسینیشن سنٹرپہنچے گئے۔ وزیر اعلی عثمان بزدارنے سنٹر پر بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا اورسنٹرپر بزرگ شہریوں کیلئے فراہم کردہ سہولتوں کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویکسین لگوانے کے لئے آئے بزرگ شہریوں کی خیریت دریافت کی بزرگ خاتون نے سنٹر پر بہترین انتظامات پر وزیر اعلی عثمان بزدار کو دعائیں دیں۔ بزرگ خاتون کا کہنا تھا کے اللہ تعالی آپ کو بزرگ شہریوں کی مزید خدمت کی توفیق دے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ویکسینیشن کیلئے آئے بزرگ شہریوں سے سہولتوں کے بارے میں بھی دریافت کیا جس پر بزرگ شہریوں کا وزیراعلیٰ کو کہنا تھا کے آپ کی قیادت میں پنجاب حکومت نے ویکسین لگوانے کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں اور ویکسین لگوانے کے لئے سنٹر میں موجود عملہ پورا تعاون کرتا ہے۔ ہر سطح پر عملہ رہنمائی کرتا ہے اور عزت کے ساتھ ویکسین لگائی جاتی ہے۔
    ہمیں ویکسین لگوانے میں کوئی دقت پیش نہیں آئی۔حکومت نے بزرگ شہریوں کیلئے مثالی اقدامات کئے جس پر آپ کو مبارکباد دیتے ہیں۔ عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کے پنجاب میں ہیلتھ ورکرز کے ساتھ بزرگ شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل خوش اسلوبی سے جاری ہے -میں ویکسینیشن کے عمل کا ذاتی طور پر جائزہ لے رہا ہوں۔ ویکسینیشن کے لئے پنجاب کے ہر ضلع میں سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ ہیلتھ ورکرز اور بزرگ شہریوں کے بعد اب 50 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو بھی ویکسین لگانے کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔ ہم سب نے اس قومی چیلنج کا مل کر مقابلہ کرنا ہے اور کورونا پر قابو پانے کے لئے ہر ایک کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا- خوشی ہے کہ بزرگ شہریوں کو عزت و احترام کے ساتھ ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔ حکومت نے عوام کی زندگیوں کی حفاظت کیلئے ضروری اقدامات کئے ہیں۔صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • گارڈن ٹاؤن پولیس کی شراب فروشوں کےخلاف بڑی کارروائی۔

    گارڈن ٹاؤن پولیس کی شراب فروشوں کےخلاف بڑی کارروائی۔

    گارڈن ٹاؤن پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی امپورٹڈ شراب برآمد کر لی۔ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن حمزہ بھٹی نے بتایا کہ شراب فروش آفتاب نامی ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے اور یہ متعدد مقدمات میں مفرور تھا۔ملزم اسلام آباد سے شراب منگوا کر لاہور میں سپلائی کرتا تھا۔ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے حوالات میں بند کر دیا گیا تھا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن اور انکی ٹیم کو شاباشی دی اور تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کے مطابق سماج دشمن عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • پیپلز پارٹی کی جانب سے ن لیگ کو دیا گیا داغ مفارقت کا زخم ابھی تازہ ہے: فیاض الحسن چوہان

    پیپلز پارٹی کی جانب سے ن لیگ کو دیا گیا داغ مفارقت کا زخم ابھی تازہ ہے: فیاض الحسن چوہان

    وزیر جیل خانہ جات پنجاں فیاض الحسن چوہان نے مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل سامنے آگیا۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کے پیپلز پارٹی کی جانب سے ن لیگ کو دیا گیا داغ مفارقت کا زخم ابھی تازہ ہے۔ مفاہمتی سیاست کی پرنانی نے ن لیگ کے ساتھ شریکے داری توڑ کر ن لیگ کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔ اسی جدائی کی چیخ و پکار اب لیگی ترجمانوں کے بیانات کی صورت میں عوام کو برداشت کرنا پڑ رہی ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے بیک جنبش قلم شریف خاندان کو نوازنے کے لیے 20 ارب کی سبسڈی کا فرمان جاری کیا ہے۔ اب لیگی ترجمان کس منہ سے سردار عثمان بزدار پر سبسڈیز دینے کا الزام لگا رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ نواز شریف نے پاکستان کو ایسی ترقی دی جسکی سزا پاکستان آج تک بھگت رہا ہے۔ شریف خاندان نے اپنی تابناک کرپشن سے ملک کو خساروں، قرضوں اور معاشی بدحالی کے سوا کچھ نہ دیا۔ ن لیگی دور نے پاکستان کو 94 ارب ڈالر بیرونی اور 1200 ارب کے گردشی قرضوں کا تحفہ دیا۔ ن لیگ نے 2700 ارب کے بجٹ خسارے اور 16 ارب ڈالرز کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے ساتھ ملک ہمارے حوالے کیا۔ سوئی گیس 157 ارب، سٹیل مل 187 ارب، ریلوے 37 ارب اور پی آئی اے 360 ارب خسارے کے ساتھ چھوڑا۔ مزید برآں لیگی دور میں یوٹیلیٹی سٹورز 14 ارب جبکہ میٹرو بس منصوبہ 8 ارب کے خسارے میں گیا۔ شریف خاندان کی پاکستان میں عجب ترقی کی غضب کہانی سمجھ سے بالاتر ہے۔ پاکستان کو برباد کر دینے والے ایک اور موقع کے لیے ایڑھیاں رگڑ رہے ہیں۔