Baaghi TV

Category: لاہور

  • ن لیگ سیاسی دہشت گرد،حمزہ اور مریم کا کیا  چل رہا ہے؟ وفاقی وزیر کا اہم انکشاف

    ن لیگ سیاسی دہشت گرد،حمزہ اور مریم کا کیا چل رہا ہے؟ وفاقی وزیر کا اہم انکشاف

    ن لیگ سیاسی دہشت گرد،حمزہ اور مریم کا کیا چل رہا ہے؟ وفاقی وزیر کا اہم انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ کہا تھا اپوزیشن نہ استعفے دے گی نہ لانگ مارچ کرے گی،

    وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ یہ بھی کہا تھا کہ اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں بھی حصہ لے گی،یہ بات سامنے آچکی شہباز،حمزہ کی لائن کچھ اور ہے اور مریم کی کچھ اور،ن لیگ کی قیادت سیاسی دہشت گردی کی مرتکب ہورہی ہے،ن لیگ اداروں پر حملہ آور ہونے کی کوشش کررہی ہے ، پی ڈی ایم کی کوئی بات سچی ثابت نہیں ہوئی،پی ایم ایل این والے سیاسی دہشت گرد ہیں، قوم کو ان کے چنگل سے نکالیں گے، ن لیگ والے سیاسی ڈرامے باز ہیں، پیپلز پارٹی نے پہلے دن سے کہا تھا استعفے نہیں دیں گے،حالات اور وقت نے ثابت کیا یہ لوگ ملک سے مخلص نہیں قومی ایشوز پر حکومت نے اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے،پی ڈی ایم کی کوئی بات سچی ثابت نہیں ہوئی، پی ڈی ایم خود انتشار کا شکار ہے، اپوزیشن کا واحد مقصد این آر او کا حصول ہے مسلم لیگ ن کے اندر بھی گروپس ہیں،پی ڈی ایم میں موجودساری جماعتوں کے نام مجھے بھی نہیں پتا،حالات اور وقت نے ثابت کیا پی ڈی ایم ملک سےمخلص نہیں،

    گیلانی کا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد بڑا اعلان،مولانا ،مریم پریشان

    اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

    مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

    ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

    گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    کرونا کا غلط علاج بتانے پر فیس بک کا ایکشن، صدر کا فیس بک پیج فریز کر دیا

  • ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالے، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالے، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کی بنیاد سیمی کنڈیکٹر پر رکھی جاتی ہے،

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن وزیر اعظم کی بات مانتی تو آج ان کا مذاق نہ بنتا، ہماری نظر میں پی ڈی ایم ختم ہو چکا،ہم نے دو ڈھائی سال استعفا استعفا کھیل لیا اب آگے چلیں، استعفوں کی سیاست ختم، اصلاحات کی سیاست شروع ہو چکی وزیر اعظم نے اپوزیشن کو سمجھایا تھا آپ کی ضد کا فائدہ حکومت کو ہو گا،قومیں وہی آگے جاتی ہیں جو ماضی سے سیکھتی ہیں،اگر اس وقت بات مانی جاتی تو سینیٹ الیکشن میں مذاق نہ بنتا،اپوزیشن جماعتوں کو عمران فوبیا سے نکل کر اپنی خامیوں پرتوجہ ڈالنی چاہیے، ن لیگ والوں کامنہ بنا ہوا ہے،انہیں کہا تھا آئیں انتخابی اصلاحات کریں

    گیلانی کا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد بڑا اعلان،مولانا ،مریم پریشان

    اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

    مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

    ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

    گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ ایک بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن آج کل بچوں کو دی ہوئی ہے، پی ڈی ایم میں دھینگا مشتی جاری ہے ،ہم تمام جماعتوں سے الگ الگ رابطہ کریں گے، جب بھی ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو یہ حکومت کو کمزور سمجھتے ہیں ملزم ملزم ہوتا ہے ،ہربلانے والے ملزم کے ساتھ یکساں سلوک کرنا چاہیے،نوازشریف روزلندن کےن ئے ریسٹورنٹ جا رہے ہیں ،مریم نواز کے والد سارا پیسہ لندن لے گئے

  • ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے سیاسی یتیم شہزاد اکبر کو سینیٹ کا ٹکٹ نہیں ملا، آج خاموش ہے،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہی شخص کہتا تھاجب منہگائی ہوتو وزیر اعظم چور ہوتا ہے شہباز شریف نے گنے کی قیمت180روپے رکھی تاکہ کسانوں کوپریشانی نہ ہو،کنٹینر پر چڑھ کر جھوٹ بولے گئے،شہبازشریف دور میں 52 روپے میں بکنے والی چینی آج 120 روپے کلوہوگئی،چینی کمیشن بنا تو چینی 72 روپےکلوتھی مگرآج چینی 120 تک پہنچ چکی ،ان کاطریقہ واردات یہ ہےچورچورکا شور مچائیں اورخود عوام کو لوٹیں ،شہبازشریف نے گنے کی قیمت 180 روپے رکھی تاکہ کسان کا حق محفوظ ہوسکے،حکمران چینی انکوائری کمیشن رپورٹ پر عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں،کمیشن رپورٹ میں جن افراد کو ذمے دار ٹھہرایا گیا وہ ملک پر مسلط ہے ،ندیم بابر کو 122 ارب کا ایل این جی میں ڈاکا ڈالنے کے بعد ہٹایا گیا، ندیم بابر کو صرف ہٹانا نہیں چاہیے بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہیے

    گیلانی کا سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد بڑا اعلان،مولانا ،مریم پریشان

    اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

    مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

    ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

    گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان، عثمان بزدار ، جہانگیر ترین اور خسرو بختیار چینی چور ہیں ،جنھیں چور کہتے ان کے دور میں 35 روپے کلو آٹا تھا،آج 80 روپے کلو ہے،آپ کے کاغذ لہرانے سے نواز شریف ، شہباز شریف،حمزہ چور نہیں ہوں گے،آٹا،بجلی،گیس چوری اور بی آر ٹی پشاور میں کدھر ہے نیب اب ثبوت ندیم بابر،جہانگیر ترین،خسرو بختیار،عثمان بزدار کے خلاف ہیں،ایک پارٹی کے فیصلے نے پی ڈی ایم کی جدوجہد کو نقصان پہنچایا،کل جو کچھ ہوا افسوسناک ہے،یہ پی ڈی ایم اتحاد کی نفی ہے،کل جو ہوا اس کو پی ڈی ایم میں لے کر جارہے ہیں،فضل الرحمان کی سربراہی میں پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس بلانے کا سوچ رہے ہیں،بی اے پی کس کے کہنے پر ووٹ دیتی ہے، ن لیگ والے بچے نہیں،بی اے پی نے کس کے کہنے پر یوسف رضا گیلانی کوووٹ دیا؟

  • شہباز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی جیل سے باہر آنے کیلئے بیتاب

    شہباز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی جیل سے باہر آنے کیلئے بیتاب

    شہباز شریف کے بعد خواجہ آصف بھی جیل سے باہر آنے کیلئے بیتاب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اثاثہ جات کیس میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے ضمانت کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

    خواجہ آصف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب نے انکوائری کے شکایت کنندہ کا کوئی ریکارڈ احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا،احتساب عدالت کے جج نے نیب کے پاس تمام متعلقہ ریکارڈ ہونے کی آبزرویشن دی، الیکشن کمیشن اور ایف بی آر کے پاس اثاثوں کی تمام تفصیلات موجود ہیں، عدالت بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے، خواجہ آصف کو نیب نے گرفتار کر رکھا ہے اور گزشتہ روز احتساب عدالت میں خواجہ آصف کی پیشی بھی ہوئی تھی

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    آٹا ،چینی بحران کے ذمہ داروں کو سزا کب ملے گی؟ حمزہ شہباز

    آٹا و چینی بحران ہماری کوتاہی، وزیراعظم نے کیا اعتراف، اور کیا بڑا اعلان

    چینی بحران رپورٹ میں کی گئی باتیں غلط، وزیراعظم کو موقف پیش کریں گے، جہانگیر ترین

    عدالت نے خواجہ آصف کے مزید 8 اپریل تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی عدالت نے جیل حکام کو 8 اپریل کو خواجہ آصف کو پیش کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے آئندہ سماعت پر جیل سپرنٹنڈنٹ سے رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے خواجہ آصف کا ریفرنس دائر نہ کرنے پر نیب چیئرمین سے جواب طلب کر لیا،خواجہ آصف کی میڈیکل رپورٹ ڈپٹی جیل سپرنٹنڈنٹ نےجمع کرائی

    دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی تک ریفرنس دائر کیوں نہیں کیا گیا ؟ کیا مسئلہ ہے آپ نے ابھی تک کیوں نہیں ریفرنس دائر نہیں کیا،آپ نے عدالتوں کومذاق بنا رکھا ہے، ایک ملزم اور4 گواہ ہیں ،آپ اسکا ریفرنس ابھی تک نہیں بنا سکے، آپ کی وجہ سے عدالتیں بدنام ہوتی ہیں، اگر آپ نے ایسے ہی کیا تو ملزم بری یا آسانی سے رہا ہو سکتا ہے

  • احتجاجی کیمپ کیوں اکھاڑا،محکمہ صحت کے ملازمین سڑکوں پر آ گئے

    احتجاجی کیمپ کیوں اکھاڑا،محکمہ صحت کے ملازمین سڑکوں پر آ گئے

    احتجاجی کیمپ کیوں اکھاڑا،محکمہ صحت کے ملازمین سڑکوں پر آ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سروسز اسپتال لاہور کے ملازمین نے جیل روڈ پر احتجاج کیا ہے

    سروسز ہسپتال کے ملازمین او پی ڈی بند کر کے روڈ پر نکل آئے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ہمارا احتجاجی کیمپ کو اکھاڑ دیا گیا،ہمیں دھکے دیئے گئے اور تنگ کیاگیا، مستقل کیاجائے اور تنخوایوں میں اضافہ کیا جائیں، ملازمین کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس واپس لیے جائیں،

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کے حوالہ سے ناقص پالیسییوں کے خلاف لاہور کے سروسز اسپتال میں ملازمین کا احتجاج کئی دنوں سے جاری ہے، احتجاج کے دوران او پی ڈی کو بھی بند کر دیا جاتا ہے جس سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لواحقین کہتے ہیں کہ دور دراز سے علاج کی غرض سے اسپتال پہنچے ہیں لیکن یہاں عملے کی ہڑتال ہی ختم نہیں ہو رہی

    گرینڈ ہیلتھ الائنس پاکستان کے زیر اہتمام مظاہرین نے جیل روڈ کے ایک سائیڈ ٹریفک کے لیے بند کر دی اور مطالبہ کیا کہ سرکاری ھسپتالوں میں مریضوں کے لیۓ فری معیاری ادویات اور ٹیسٹوں کی سہولت کو 100% یقینی بنایا جائے آپریشن کا سامان،ادویات اور ٹیسٹ 100% فری ھونے چاہئے،آئین پاکستان کیمطابق شہریوں کو صحت کی معیاری بنیادی فری سہولیات فراھم کرنا حکومت کا فرض اور ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے،حکومت ایم ٹی آئی ایکٹ کو واپس لے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے کورونا وبا کے دوران کام کرنے والے ہیلتھ پروفیشنلز کو.رسک الاونس دیا جائے

    ینگ کنسلٹنٹس ایسوسی ایشن کا کرونا سے بچاؤ کے لئے ڈاکٹر اسامہ شہید کے نام سے فنڈ کے قیام کا اعلان

    محکمہ صحت کا انوکھا کارنامہ۔ ڈاکٹر حامد بٹ سروسز ہسپتال سے برطرف۔ ایم ایس کی ویڈیو لیک۔۔

    مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی

    مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال

    مریم نواز عدالت پہنچ گئی، بہارہ کہو میں کارکنان نے کیا استقبال

    عدالت پہنچنے پر مریم نواز نے کارکنان کے لئے جاری کیا حکم،ن لیگی رہنماؤں کو روک دیا گیا

    سروسز ہسپتال میں کرونا مریضوں کے علاج میں کرپشن،ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کا پروفیسرکی ریٹائرمنٹ پر یوم تشکر منانے کا اعلان

    نواز شریف کو فرار کروانے والے پروفیسر محمود ایاز کے نئے کارنامے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

    سروسز ہسپتال کو مسلسل ایک منظم گروہ کی بلیک میلنگ کا سامنا ہے،اعلامیہ جاری

    کرپشن کے انکشافات پر سروسز ہسپتال انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار،نواز شریف کو فرارکروانے کے سوال پر نہ دیا جواب

    لاہور میں‌ ڈاکٹروں کا احتجاج، سروسز کی اوپی ڈی بند

  • منرل اینڈ مائنز میں مالی بدعنوانیاں،،صوبائی وزیر سبطین خان کی عدالت پیشی

    منرل اینڈ مائنز میں مالی بدعنوانیاں،،صوبائی وزیر سبطین خان کی عدالت پیشی

    منرل اینڈ مائنز میں مالی بدعنوانیاں،،صوبائی وزیر سبطین خان کی عدالت پیشی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منرل اینڈ مائنز میں مالی بدعنوانیوں کا معاملہ ،صوبائی وزیر سبطین خان کے خلاف ریفرنس کیس پر سماعت ہوئی

    عدالت کے حکم پر شریک ملزم ارشد وحید کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کر دی گئی ۔ملزم کے گھر کے باہر اشتہار آویزاں کر دیے گئے ۔احتساب عدالت کے جج امجد نزیر چوہدری نے کیس پر سماعت کی ۔عدالت نے درخواست پر سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔عدالت میں صوبائی وزیر سبطین خان پیش ہوئے

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 14 جون کو نیب لاہور نے سبطین خان کو غیر قانونی ٹھیکوں کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ وہ میانوالی پی پی 88 چار سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے اور پھر وزیر جنگلات وجنگلی حیات بنے۔ ماہ ستمبر میں انہیں لاہور ہائیکورٹ نے رہا کیا تھا،لاہورہائی کورٹ نے 50لاکھ روپے کے 2مچلکوں کےعوض ضمانت منظورکی تھی .

    چوہدری برادران کے دور میں اربوں کی کرپشن کرنیوالے صوبائی وزیر جنگلات گرفتار

    واضح رہے کہ نیب نے سبطین خان کو گرفتار کیا تو انہوں نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا. صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان نے سیاست کا آغاز 90 کی دہائی میں کیا، وہ 1990 سے 93 سے پنجاب اسمبلی کے رکن رہے اور ساتھ میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات بھی تھے، چوہدری برادران کی جب حکومت بنی تو وہ وزیر معدنیات بنے، گزشتہ الیکشن میں صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان تحریک انصاف میں شامل ہوئے اور الیکشن جیتے، تحریک انصاف نے انہیں صوبائی وزیر بنا یا تھا.

  • لاہور میں انویسٹی گیشن پولیس شمالی چھاؤنی نے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    لاہور میں انویسٹی گیشن پولیس شمالی چھاؤنی نے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    لاہور میں انویسٹی گیشن پولیس شمالی چھاؤنی نے بروقت کارروائی کی جس کی وجہ سے پولیس مقابلے میں ملزمان ہلاک ہو گئے اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور شارق جمال خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ کیپٹن(ر) محمد اجمل نے بتایا کے 2روز قبل پولیس مقابلے میں ہلاک ہونیوالے 2ڈاکوؤں کے زیر استعمال جدید آتشیں اسلحہ قبضہ میں لیا گیا ہے جس میں ایک عددSMGرائفل، 3میگزین اور 100گولیاں جبکہ 2پسٹل30بور، 6میگزین، 100گولیاں برآمد ہوئے۔ ملزمان کے زیر استعمال ایک عدد MP5، 3میگزین اور50گولیاں بھی قبضہ میں لے لی گئیں، ہلاک ملزمان کرایہ کے گھر میں رہائش پزیر تھے اور دوران ریڈ یہ جدید آتشیں اسلحہ اِن سے برآمد کیا گیا۔ اس پولیس مقابلے میں ایس ایچ او سرور روڈسمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ انچارج انویسٹی گیشن شمالی چھاؤنی انسپکٹر ذوالفقار علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسلحہ برآمد کیا ہے۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان کا کہنا تھا کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور بھاری مقدار میں اسلحہ کی برآمدگی پر پولیس ٹیم کو شاباش۔

  • گندم خریداری پالیسی طے ، گندم خریدنے پر وزیراعلیٰ پنجاب خود کیا کریں گے

    گندم خریداری پالیسی طے ، گندم خریدنے پر وزیراعلیٰ پنجاب خود کیا کریں گے

    گندم خریداری پالیسی طے ، گندم خریدنے پر وزیراعلیٰ پنجاب خود کیا کریں گے

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 42واں اجلاس ہوا، جس میں گندم خریداری پالیسی 2020-21 ء کی منظوری دی گئی،پنجاب حکومت کاشتکاروں سے 1800 رو پے فی من کے حساب سے گندم خریدے گی،گندم خریداری کا ٹارگٹ 35 لاکھ میٹرک ٹن سے 50 لاکھ میٹرک ٹن تک رکھا گیا ہے ،ضرورت پڑنے پر پنجاب حکومت مزید گندم بھی خرید سکتی ہے ،گندم پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر خریدی جائے گی ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا اور گندم خریداری مہم کی خود نگرانی کروں گا،

    عثمان بزدار نے وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق صوبائی ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی اورکہاکہ کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر جلد اپنی حتمی سفارشات پیش کرے ۔کابینہ نے پنجاب شوگر سپلائی چین مینجمنٹ آرڈر2021 کی اصولی منظوری دی،جس کے تحت چینی کی خرید و فروخت کے پورے نظام کو ریگولیٹ کیا جا سکے گا،شوگر ملزاور ڈیلرز کے گودام کی رجسٹریشن ہو گی اور صرف رجسٹرڈ ڈیلرہی چینی کی خریدو فروخت کر سکے گا ، کابینہ اجلاس میں آرڈیننس کی اصولی منظوری دی گئی، جس کے تحت اشیاضروریہ کے نرخوں کو سٹے بازی کے ذریعے بڑھانے کی روک تھام کی جا سکے گی، پنجاب کابینہ نے قیمتوں میں استحکام کیلئے مزید 2 لاکھ میٹرک ٹن تک چینی امپورٹ کرنے کافیصلہ کیا ، کابینہ نے میانوالی، ڈیرہ غازی خان اور خوشاب میں مزید 4 نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کی منظوری دی،

    سیمنٹ پلانٹس کے منصوبوں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہو گی اور روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے ، اجلاس میں قحط سالی سے متاثرہ ضلع خوشاب کی تحصیل نورپور تھل میں کاشتکاروں کو آبیانہ، زرعی ٹیکس اور دیگر واجبات معاف کرنے کی منظوری دی گئی اورنور پور تھل کے 75 مواضعات کو آفت زدہ قرار دیا گیا ، 2020ء کے مون سون فلڈ کے متاثرہ افراد کے نقصانات کے ازالے کیلئے 44 کروڑ روپے کے مالی امداد کے پیکیج ،ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کی سال2019-20ء کیلئے سفارشات کی منظوری دی گئی اوران سفارشات کے تحت روٹ پرمٹ فیس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا،اجلاس میں پنجاب سول اینڈ ایڈمنسٹریشن ایکٹ 2017میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا، ایلیمنٹری وپرائمری اساتذہ کو ایڈوانس انکریمنٹ دینے کا فیصلہ موخر کردیا گیا،کابینہ نے پنجاب سیلز ٹیکس سپیشل پروسیجر(ٹرانسپورٹیشن، آئل ٹینکرز کے ذریعے کیرج آف پٹرولیم آئلز)رولز 2020ء کی منظوری دے دی، پراجیکٹس،پروگرامز، پالیسی یونٹس،پولیو سیلز،کمپنیز،اتھارٹیز،فاؤنڈیشنز، فنڈز اورکمیشنز میں تعینات افسروں کے لئے خصوصی الاؤنس دینے کا فیصلہ موخر کر دیا گیا،

    سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں گندم ایکسپورٹ 2016ء کے حوالے سے اہم امور پرکمیٹی تشکیل دی گئی،کمیٹی تمام امور کا باریک بینی سے جائزہ لے گی اور ایکسپورٹ دستاویزات کی تصدیق کے بعد فیصلہ کرے گی، اجلاس میں خصوصی افراد کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ بحالی مرکز،ہسپتال کے قیام کے لئے سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی اراضی سپیشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی،ٹاؤن شپ لاہور میں 26 کنا ل 10 مرلے اراضی پر سپیشل افراد کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنایا جائے گا،چیئرمین راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے ٹرمز اینڈ کنڈیشنز پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا،چیئرمین کو اب تنخواہ نہیں ملے گی بلکہ صرف گاڑی اور پی او ایل ملے گا،کابینہ نے چیئرمین راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی راشد عزیز کا استعفیٰ منظور کر لیا،سابق بیوروکریٹ عرفان الٰہی اتھارٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ سرکاری ممبران میں سینئر ممبربورڈ آف ریونیو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری ہاؤسنگ شامل ہوں گے ۔لاہور رنگ روڈ اتھارٹی ایکٹ 2011ء میں ترمیم کی منظوری دی گئی،لاہوررنگ روڈ اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر تک بڑھایا جائے گا۔اجلاس میں پنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف وویمن کی سالانہ رپورٹ برائے 2018ء منظوری کے لئے پیش کی گئی۔

    شہزاد اکبر کیساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مہنگائی ایک بڑا مسئلہ ہے اور اس سے عام آدمی کی زندگی متاثر ہوتی ہے ،ماضی میں اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے نتیجے میں عام آدمی کی زندگی کو انتہائی مشکل بنا دیا گیا ، الزام مارکیٹ فورسز پر لگا کر شعبہ کو کبھی قواعدوضوابط کا پابند نہ کیا گیا جس کا خمیازہ عام آدمی نے مہنگائی کی صورت میں بھگتا۔عثمان بزدار نے کہاکہ کابینہ کے 42 ویں اجلاس میں حکومت نے دو آرڈیننس جاری کئے ہیں جن کا فائدہ صوبے کے عوام کو پہنچے گااور انہیں مہنگائی سے حقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔کوئی بھی فیکٹری، ڈیلر، ہول سیل ڈیلر2.5 میٹرک ٹن سے زیادہ چینی سٹور نہیں کر سکے گا اوراس سے زائد چینی ذخیرہ کرنے کی اجازت متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے حاصل کرنا ہو گی ۔وزیراعلیٰ نے میڈیا کے سوالوں کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی اداروں سے متعلق اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ ابھی موصول نہیں ہوا تاہم اس کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیں گے ۔صفائی کی صورتحال میں بہتری آپ سب دیکھیں گے ۔بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہاکہ اشیا ضروریہ سے متعلق آرڈیننس کے نفاذ سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے -انہوں نے کہاکہ اداروں پر حملہ کرنا شریف خاندان کا وتیرہ رہاہے ۔

    ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے پنجاب حکومت کیلئے 8ایمبولینس گاڑیوں اور15موٹر سائیکلوں کا عطیہ دیا گیا،وزیراعلیٰ آفس میں ایمبولینس گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں پنجاب حکومت کے سپرد کرنے کی تقریب ہوئی، عثمان بزدار کوڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر الپتھاماہی پالانے ایمبولینس گاڑیوں کی چابیاں پیش کیں ۔ایمبولینس گاڑیاں کورونا کے مریضوں کو منتقل کرنے کیلئے استعمال کی جائیں گی۔عثمان بزدار نے دنیا نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں سرپرائز وزٹ کرونگا ،تمام اضلاع میں موقع پر جاکر عوام کے مسائل سنوں گا، سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جس آفیسر کی شکایات ہوں گی وہ فوری معطل ہوگا،کرپٹ اور کام نہ کرنے والے افسروں کو فوری عہدے سے ہٹایا جائے گا،سرپرائز وزٹ کے دوران عوام سے ڈائریکٹ ملاقات کرونگا، سردار عثمان بزدار کا ایک سوال پر کہنا تھا کہ میرے آفس کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں، میرے پاس حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے ممبران اسمبلی جب چاہتے ہیں ملتے ہیں، انکا کہنا تھا کہ سرپرائز وزٹ کے دوران ترقیاتی سکیموں اور کوالٹی کا بھی جائزہ لیا جائے گا،

    عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور آئندہ بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی، گزشتہ حکومتیں تماشا زیادہ لگاتی رہیں،مہنگائی کے خاتمے کے لئے خود ،وزرا، افسر سب فیلڈ میں ڈیوٹی دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مخالفین آئے روز افواہیں پھیلاتے ہیں تاکہ ترقی کا عمل رک سکے لیکن عوام اپوزیشن اور مخالفین کو سمجھ چکی کہ وہ کرپشن کو چھپانے اور ترقیاتی عمل کو روکنے کے لئے افواہیں پھیلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اعلان نہیں عملی طورپر کام پر یقین رکھتے ہیں، اگر چاہیں تو سابق حکومت کی طرح کئی سو ارب روپے کے اعلان کردیں اور کام نہ ہو لیکن ہم وہ کہتے ہیں جو کرتے ہیں

  • قمر زمان کائرہ  کی گاڑی کو حادثہ

    قمر زمان کائرہ کی گاڑی کو حادثہ

    قمر زمان کائرہ کی گاڑی کو حادثہ

    باغی ٹی وی : پی پی پی کے رہنما قمر زمام کائرہ کی گاڑی موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گئی ،، حادثہ جاتی امراء گیٹ کے سامنے پیش آیا.گاڑی قمر زمان کائرہ خود چلا رہے تھے

    ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے ، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ جاتی امرا جار رہے تھے . اطلاعات کے مطابق ان کی گاڑی موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گئی ، گاڑی قمر زمان خود چلا رہے تھے .گاڑی موٹر سائیکل سوار خاتون کے گھٹنے سے ٹکرائی تھی۔

    حادثے میں موٹر سائیکل سوار جوڑا اور بچہ محفوظ رہا، قمر زمان کائرہ نے گاڑی سے اتر کر موٹرسائیکل سوار جوڑے کی خیریت دریافت کی۔

    قمر زمان کائرہ نے موٹرسائیکل سوار خاتون کو پانی پلایا،گاڑی موٹر سائیکل سوار خاتون کے گھٹنے سے ٹکرائی تھی تاہم حادثے میں مالی جانی نقصان کی اطلات نہیں‌ ہیں . قمر زمان کائرہ مریم نواز کے ہاں ناشتہ کی دعوت پر گئے تھے . یہ دعوت جاتی امرا رائیونڈ میں تھی

    ان کے ساتھ پارٹی کے دیگر عمائدین بھی شریک تھے . اس سے پہلے قمر زمان کائرہ نے مریم نواز کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہاتھا کہ نیب کو مریم نواز کے خلاف بطور ہتھیار استعمال کیا جارہا ہے . تمام سیاسی جماعتیں بے لاگ احتساب چاہتی ہیں، عمران خان کی حکومت کے پاوں اکھڑ چکے، الٹی گنتی شروع ہو گئی۔

    لاہور میں پی ڈی ایم جماعتوں کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نیب جو کچھ کر رہا ہے یہ احتساب نہیں، ایک قانون سب پر لاگو ہونا چاہیئے، جس کے ہم حق میں ہیں، مریم نواز کے ساتھ پیپلز پارٹی کے کارکن بھی جائیں گے، اگر روکا گیا تو ذمہ داری ان پر عائد ہو گی، سپریم کورٹ نے پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال کر دیئے ہیں۔

  • ملزم پتنگیں اور ڈور فروخت کرتا تھا: ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق

    ملزم پتنگیں اور ڈور فروخت کرتا تھا: ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق

    لاہور میں ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت پر پتنگ وڈور فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ لاہور کے علاقہ سمن آباد میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کی جس کے نتیجہ میں ملزم آصف کے قبضہ سے 200 پتنگیں 08 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد ہوئیں۔ ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق نے تبایا کے ملزم پتنگیں اور ڈور فروخت کرتا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش کیلئے انوسٹی ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن اویس شفیق نے کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او سمن آباد محمد زکاء اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور ہدایت دی کے پتنگ فروشوں اور پتنگ سازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں۔