Baaghi TV

Category: لاہور

  • پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ  عہدے سے برطرف

    پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ عہدے سے برطرف

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میڈیا سیل پنجاب کے سربراہ شایان بشیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق شایان بشیر کے غیرذمہ دارانہ بیانات سے پارٹی کے تشخص اور مقاصد کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا، جس کے بعد انہیں عہدے سے برطرف کیا گیا۔چیف آرگنائزر پنجاب کے حکم پر جاری نوٹیفکیشن میں تمام پارٹی شعبوں اور عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس فیصلے پر فوری عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

    ایران کا حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے فیصلے کی مخالفت کا اعلان

    اسد قیصر کی جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کے فیصلے پر قوم سے معذرت

    فیلڈ مارشل کا بھارتی دوغلی پالیسیوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کا عزم

  • پنجاب میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز

    پنجاب میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز

    پنجاب میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔

    ایکس اکاؤنٹ پر ہونہار پورٹل اوپننگ کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ میرے پیارے پنجاب کے طلباء آپ کے خواب پنجاب کے مستقبل کی دھڑکن ہیں،ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے 80 ہزار نوجوانوں کو اسکالرشپ دے رہے ہیں ، 50 ہزار پہلے ہی اپنے اسکالرشپ حاصل کر رہے ہیں،پورٹل اب کھلا ہے ، براہ کرم یقین کے ساتھ درخواست دیں، شوق کے ساتھ مطالعہ کریں، جو کچھ آپ حاصل کر سکتے ہیں اس پر یقین کرنے سے کبھی باز نہ آئیں ، آپ کی کامیابی ہمیشہ میرا سب سے بڑا فخر رہے گی۔

    ادھروزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ طالب علم اکرام اللہ سے ملاقات کی اور انہیں میٹرک میں پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

    معرکہ حق کی وجہ سے جشن آزادی کی اہمیت بڑھ گئی،شرجیل انعام میمن

    بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالبعلم اکرام اللہ نے راولپنڈی بورڈ کے میٹرک امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کی،اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمے میں ملاقات ہوئی تھی،اکرام اللہ کاکڑ کاخاندان سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا،ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی،آج دیکھ کرخوشی ہوئی کہ اکرام اللہ محنت سے اپنے ہدف کی طرف گامزن ہے۔

    اکرام اللہ نے وزیراعظم شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب آپ کی بدولت ممکن ہوا،آپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔

    مظفر آباد : باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جا گری ، 4افراد جاں بحق ، 9 زخمی

  • تھانہ شادمان اور دیگر  جلاؤ گھیراؤ کیسز کا فیصلہ 11 اگست کو  سنایا جائے گا

    تھانہ شادمان اور دیگر جلاؤ گھیراؤ کیسز کا فیصلہ 11 اگست کو سنایا جائے گا

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ اور راحت بیکری چوک میں گاڑیاں جلانے کے دو مقدمات کا فیصلہ محفوظ کر لیا، دونوں مقدمات کا فیصلہ پیر 11 اگست کو سنایا جائے گا۔

    عدالت نے دونوں کیسز کا جیل ٹرائل مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا۔ جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں رات گئے تک سماعت کی اور کہا کہ وقت کی کمی کے باعث فیصلہ فوری سنانا ممکن نہیں تھا۔پہلے کیس میں تھانہ شادمان کو جلانے کے واقعے میں 41 ملزمان کے خلاف چالان پیش کیا گیا، جن میں سے 25 کا باقاعدہ ٹرائل ہوا، 15 کو اشتہاری قرار دیا گیا جبکہ ایک ملزم دوران سماعت وفات پا گیا۔ مقدمے میں 45 سرکاری گواہان نے بیانات ریکارڈ کرائے۔

    دوسرے کیس میں جناح ہاؤس کے قریب راحت بیکری چوک پر پولیس گاڑیاں جلانے کے الزام میں 17 افراد کا ٹرائل کیا گیا، 7 کو اشتہاری قرار دیا گیا جبکہ ایک ملزم وفات پا چکا ہے۔ اس مقدمے میں 65 گواہان نے شہادت دی۔

    نیب کا لوٹی گئی قومی دولت کی بازیابی اور عوامی مفاد کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

  • لاہور میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا ‘آزادی کارواں’، ہزاروں افراد کی شرکت

    لاہور میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا ‘آزادی کارواں’، ہزاروں افراد کی شرکت

    لاہور (باغی ٹی وی) یوم آزادی کے موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے زیر اہتمام ایک شاندار ‘پہلا آزادی کارواں’ نکالا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے اپنے قومی جذبے کا بھرپور اظہار کیا۔

    کارواں کا آغاز بیگم کوٹ سے ہوا اور یہ شاہدرہ، بادامی باغ، راوی روڈ اور بھاٹی چوک سے ہوتا ہوا ریلوے اسٹیشن لاہور پر اختتام پذیر ہوا۔ کارواں کے راستے میں جگہ جگہ شہریوں نے استقبالیہ کیمپ لگا کر شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ان کا والہانہ استقبال کیا۔ فضا "پاکستان زندہ باد” اور "مرکزی مسلم لیگ پائندہ باد” کے پرجوش نعروں سے گونجتی رہی۔

    قیادت اور مرکزی رہنماؤں کی شرکت
    کارواں کی قیادت پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے صدر انجینئر عادل خلیق نے کی۔ اس موقع پر مرکزی رہنماؤں میں قاری یعقوب شیخ، ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی (جنرل سیکرٹری لاہور)، چوہدری معاذ اشتیاق (سٹی صدر)، عمر فاروق گجر، اور عمر عبد العزیز بھی موجود تھے۔

    پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا تحفظ ہمارا اولین مقصد: انجینئر عادل خلیق
    انجینئر عادل خلیق نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستان مرکزی مسلم لیگ پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے۔ ہم اس 78ویں یوم آزادی کو حقیقی قومی جذبے کے ساتھ منانے کے لیے نکلے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہماری نسلوں میں ایک نئی روح پھونک رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس جرات سے پاکستان نے دشمن کو ناک رگڑوائی ہے، وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 1971ء کا بدلہ چکاکر بھارت کی بدمعاشی کو لگام ڈالی گئی ہے۔

    ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ "آزادی کوئی تحفہ نہیں، یہ بے شمار قربانیوں کا ثمر ہے۔” انہوں نے نوجوان نسل کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کی سالمیت، خودمختاری اور نظریاتی تشخص کے تحفظ کے لیے مرکزی مسلم لیگ ہمیشہ صفِ اول میں رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہماری سیاست اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست ہے، اور ہمارا مشن نوجوانوں کو مایوسی سے نکال کر امید، وحدت اور عمل کے راستے پر گامزن کرنا ہے۔”

  • حکومت پنجاب کا گندم کی کاشت سے قبل  بلاسود قرضے دینے کی تجویز پر اتفاق

    حکومت پنجاب کا گندم کی کاشت سے قبل بلاسود قرضے دینے کی تجویز پر اتفاق

    حکومت پنجاب نے گندم کی کاشت سے قبل 100 ارب روپے کے بلاسود قرضے دینے کی تجویز پر اتفاق کر لیا ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت گندم کے کاشتکاروں کی سپورٹ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں پنجاب میں گندم کی بوائی سے قبل زرعی مداخل کی لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کا حکم دیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کی بوائی سے قبل کھاد کی وافر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گندم کے چھوٹے کاشتکار کو ریلیف کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ پنجاب میں بہتر پیدوار کیلئے گندم کی بروقت بوائی ضروری ہے، پنجاب میں 2 ماہ کے دوران کاشتکاروں کو 63 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی، کسان کارڈ کے ذریعے کاشتکاروں نے 50 ارب روپے کے بلاسود قرضے حاصل کئے ہیں۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب گندم سپورٹ پروگرام کے تحت 13 ارب روپے سبسڈی دی گئی ہے، جس پر مریم نواز نے کہا کہ گندم کے کاشتکار کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، حکومت پورا ساتھ دے گی، پنجاب کے کاشتکاروں کو سب سے زیادہ سہولت اور حکومتی معاونت حاصل ہے۔

  • حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزم گرفتار

    حوالہ ہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزم گرفتار

    ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت گل امیر کے نام سے ہوئی ، جس کا تعلق پشاور سے ہے، ملزم کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث پایا گیا، چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے 64 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے، حوالہ ہنڈی کی رسیدیں اور دیگر ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔

    ایف آئی اے لاہور زون کی ایک اور کارروائی میں انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث ملزم کو دھر لیا گیا۔ ملزم کو ننکانہ صاحب سے گرفتار کیا گیا، شناخت محمد طلحہ لطیف کے نام سے ہوئی گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث ہے، ملزم نے ساتھی کی ملی بھگت سے شہریوں کو دبئی اور بحرین ملازمت کا جھانسہ دیکر مجموعی طور پر 16 لاکھ 50 ہزار روپے بٹورے اور بعد میں شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا، ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا۔

  • پنجاب خزانے پر 31 سال سے بوجھ بننے والا قرضہ  ادا کردیا گیا

    پنجاب خزانے پر 31 سال سے بوجھ بننے والا قرضہ ادا کردیا گیا

    پنجاب خزانے پر 31 سال سے بوجھ بننے والا قرضہ مکمل ادا کردیا گیا-

    3 دہائیوں بعد پنجاب حکومت مقامی بینک کے قرضوں کے بوجھ سے آزاد ہوگئی جب کہ بینک قرضوں کا باب بند ،اب وسائل عوامی فلاح پر خرچ ہوں گے،گندم خریداری و سبسڈی کا 675 ارب روپے قرض صفر کردیا، 25 کروڑ روپے یومیہ سود سے عوام کی جان چھوٹ گئی۔

    وزیراعلی مریم نواز، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد زمان، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیردل کی کوششیں کامیاب ہوگئیں جب کہ صوبائی معیشت کو استحکام، قرض اتارنے سے سالانہ اربوں کی بچت ہوگی،نیشنل بینک کو آخری قسط 13 ارب 80 کروڑ روپے ادا کر دی گئی، قرض رول اوور کی بینکوں کی تمام درخواستیں پنجاب حکومت نے مسترد کر دیں، بروقت ادائیگی نہ ہوتی تو ماہانہ 50 کروڑ روپے سود دینا پڑتا، 675 ارب روپے کی واپسی سے مالی خودمختاری کی نئی مثال قائم ہو گئی۔

    یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل:اسلام آباد ایئرپورٹ پر 8 روز تک پروازیں معطل رکھنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے کہا کہ پنجاب کی عوام کے ساتھ ساتھ صوبے کے مالی حالات میں تاریخی بہتری آگئی، سود کی مد میں اربوں روپے کی سالانہ بچت ہوئی، خزانے کا بہترین استعمال صوبائی معیشت کو نئی زندگی ملی،قرض اتارنے سے پنجاب حکومت کے مالیاتی استحکام میں اضافہ ہوگا، بینک قرضوں کا باب بند — اب وسائل عوامی فلاح پر خرچ ہوں گے۔

    فیاض چوہان کےعمران خان پر سنگین الزامات،لوٹا چور کا لقب دے دیا

  • پی ٹی آئی اراکین کی معطل رکنیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    پی ٹی آئی اراکین کی معطل رکنیت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    تحریک انصاف نے اپنے ارکان کی رکنیت معطلی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
    پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے عدالت میں درخواست دائر کی،پی ٹی آئی کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ اسمبلی اجلاس کے دوران چار قوانین کی منظوری کے وقت کورم کی نشاندہی کی، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اسمبلی رولز 4 اور 5 کا غلط استعمال کیا، درخواست گزار کی اسمبلی کے 15 اجلاس کے لیے رکنیت معطل کردی گئی، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا رکنیت معطل کرنے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے اور درخواست گزار کی رکنیت بحال کرنے کا حکم دیا جائے

  • دباؤ ڈالا تو مستعفی ہو جاؤں گی،وزیراعلیٰ پنجاب ڈٹ گئیں

    دباؤ ڈالا تو مستعفی ہو جاؤں گی،وزیراعلیٰ پنجاب ڈٹ گئیں

    وزیراعلیٰ پنجاب کی بیوروکریسی میں تقرریوں کے معاملے میں سیاسی مداخلت برداشت نہ کرنے کی پالیسی نون لیگ میں اندرونی سطح پر مبینہ کشیدگی کا سبب بن رہی ہے، اور اس دوران ایک وفاقی وزیر اس بات پر ناراض ہیں کہ ان کے حلقہ انتخاب سے متعلق ایک انتظامی فیصلے میں انہیں نظر انداز کر دیا گیا۔

    روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت پنجاب کی وزیراعلیٰ بیوروکریسی میں تقرریوں کے حوالے سے کوئی سیاسی دباؤ (چاہے پارٹی کے اندر سے یا پھر باہر سے) قبول نہ کرنے کے اپنے اصولی فیصلے پر قائم ہیں، اس وقت وفاقی وزیر اس بات پر ناراض ہوئے ہیں کہ سیالکوٹ کے اے ڈی سی کو ہٹا کر گرفتار کیا گیا اور اُن سے مشاورت بھی نہیں کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے یہ اقدام اپنے روبرو افسر کے خلاف ثبوت پیش کیے جانے کے بعد کیا، بہت ہی کم لوگوں کو اس فیصلے کا پہلے سے علم تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ایک قریبی ذریعے کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کیلئے سیاسی لحاظ سے یہ صورتحال مشکل ہو سکتی ہے لیکن وزیراعلیٰ پہلے ہی واضح کر چکی ہیں کہ وہ سمجھوتہ کرنے کی بجائے مستعفی ہونا پسند کریں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نے شواہد پر مطمئن ہونے کے بعد ہی افسر کیخلاف کارروائی کی منظوری دی۔ اس صورتحال نے وزیر دفاع کو خصوصاً پریشان کیا ہے جو سیالکوٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔

    پارٹی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اس لیے ناخوش تھے کہ ان کے سیاسی گڑھ کے ایک اہم عہدیدار کو ہٹانے سے پہلے ان سے مشاورت نہیں کی گئی۔ ایک ذریعے کا کہنا ہے وفاقی وزیر سمجھتے ہیں وزیراعلیٰ نے اے ڈی سی کیخلاف کسی باضابطہ انکوائری کے بغیر کارروائی کی ہے۔ ذریعے نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر کو توقع تھی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب افسر کیخلاف سخت کارروائی سے قبل شکایت کی تصدیق کر لیتیں۔

    رابطہ کرنے پر پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے دی نیوز کے سوالوں کا جواب نہیں دیا۔ وفاقی وزیر کو واٹس ایپ کے ذریعے سوالات بھیجے گئے کہ کیا وہ پنجاب حکومت کے سیالکوٹ میں کئے گئے اقدام سے ناراض ہیں اور کیا وہ توقع کر رہے تھے کہ انتظامی تبدیلی کے حوالے سے ان سے مشاورت کی جاتی۔

    پنجاب کی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے اس دوران جمعرات کو اے ڈی سی کے چار روزہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع حاصل کر لی، اگلی سماعت 11 اگست کو ہوگی۔ سیاسی مبصرین اس صورتحال کو مریم نواز کے بیوروکریسی کو سیاست سے پاک کرنے کے عزم کا امتحان سمجھ رہے ہیں۔ سیاسی تقرریوں کیخلاف ان کے سخت موقف نے نہ صرف نون لیگ بلکہ اس کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کو بھی ناراض کیا ہے، لیکن وزیراعلیٰ پنجاب پر عزم ہیں اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتا کرنے کو تیار نہیں۔

  • دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب، پی ڈی ایم اے پنجاب کا الرٹ جاری

    دریائے ستلج میں ممکنہ سیلاب، پی ڈی ایم اے پنجاب کا الرٹ جاری

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے دریائے ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 13 اگست سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں کے باعث دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بالائی علاقوں میں مون سون کے نئے اسپیل اور آبی ذخائر سے پانی کے اخراج کے باعث خطرہ بڑھ گیا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح بڑھنے کا خدشہ ہے، بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح گزشتہ ہفتے کے دوران غیر معمولی حد تک بڑھی ہے۔ بھاکڑا ڈیم 61 فیصد، پونگ ڈیم 76 فیصد اور تھین ڈیم 64 فیصد تک بھر چکے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق ارسا اور محکمہ آب پاشی 24 گھنٹے دریاؤں کی صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں، جبکہ صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

    ایران کے صوبے کرمان میں ٹرین حادثہ، 30 افراد زخمی

    علیمہ خان اسٹیبلشمنٹ کی ٹاؤٹ ہے، شیر افضل مروت کا الزام

    پی ٹی آئی اجلاس، شیر افضل مروت کی واپسی پر مشاورت