Baaghi TV

Category: لاہور

  • متحد قوم،فاتح پاکستان ،مرکزی مسلم لیگ کا ہفتہ آزادی ،تقریبات کا آغاز

    متحد قوم،فاتح پاکستان ،مرکزی مسلم لیگ کا ہفتہ آزادی ،تقریبات کا آغاز

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام متحد قوم فاتح پاکستان سلوگن کے تحت ہفتہ آزادی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، ہفتہ آزادی کے پہلے روز لاہورمیں آزادی کارواں کا انعقاد کیا گیا،فیصل آباد میں آزادی ریلی نکالی گئی، علماء کرام نے خطبات جمعہ میں متحد قوم ،فاتح پاکستان کو موضوع بنایا،گوجرانوالہ،بہاولپور ،کراچی،پشاور،ہری پورسمیت دیگر شہروں میں شجرکاری مہم کابھی آغاز کر دیا گیا،صدر مرکزی مسلم لیگ خالد مسعود سندھو کا کہنا ہے کہ فاتح پاکستان اب معاشی سفر کی منزلیں کامیابی سے طے کرے گا.

    ہفتہ آزادی کے پہلے روز مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان ہمارے اسلاف کی دعاؤں، قربانیوں اور شہادتوں کا ثمر ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بحیثیت ایک متحد قوم، دشمنانِ وطن کے عزائم کو ناکام بنائیں اور وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں، اگر ہم متحد رہے تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکتی۔ ہمیں رنگ، نسل، زبان، یا فرقہ پرستی کے بجائے صرف ایک پرچم کے نام پر جمع ہونا ہے۔ یہی ہماری اصل قوت ہے۔مرکزی مسلم لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ آزادی اللہ کی عظیم نعمت ہے، جسے قائم رکھنے کے لیے ہمیں نظریاتی اور اخلاقی طور پر مضبوط ہونا ہوگا، اگر ہم متحد رہیں تو پاکستان مضبوط اور خوشحال ہو گا، متحد قوم ،فاتح پاکستان ایک سلوگن نہیں بلکہ ایک مشن ہے ایک تحریک ہے،مرکزی مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک، انجینئر حارث ڈار و دیگر نے کہا کہ پاکستان کلمہ کے نام پر حاصل کیا گیا ملک ہے، آج بھی کلمہ کی بنیاد پر قوم متحد ہو سکتی ہے، قوم کا اتحاد ہی پاکستان کے مضبوط دفاع کا ضامن ہے،

    مسلم یوتھ لیگ گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام ہفتہ آزادی کے پہلے روز شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا، شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب میں صدر مسلم یوتھ لیگ پاکستان انجینئر حارث ڈار، راشد علی سندھوو دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر گوجرانوالہ میں دس ہزار پودے لگانے کا عزم کیا گیا.کراچی کے علاقے صفورہ گوٹھ میں بھی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا، اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے رضاکاروں نے پودے لگائے،بہاولپور،پشاور،ہری پور میں بھی شجرکاری مہم کے دوران مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان نے پودے لگائے.

  • لاہور: دوران چیکنگ کار سوار خاتون نے لیڈی پولیس،اہلکار کا بوتل سے سر پھاڑ دیا

    لاہور: دوران چیکنگ کار سوار خاتون نے لیڈی پولیس،اہلکار کا بوتل سے سر پھاڑ دیا

    لاہور:ناکہ محمود بوٹی پر معمول کی چیکنگ کے دوران کار سوار خاتون نےپولیس اہلکار سے جھگڑا کیا۔
    مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات
    ترجمان ڈولفن کے مطابق مشتعل خاتون نے ایسٹرن بائی پاس کی معمول کی ٹریفک کو گاڑی کھڑی کرکے بلاک کیا، خاتون نے ناکے پر موجود دیگر اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں،ڈیوٹی پر موجود لیڈی پولیس اہلکار نے مشتعل خاتون کو گاڑی سائیڈ پر کرنے کا کہا لیکن کار سوار خاتون نے طیش میں آکر میٹل کی بوتل لیڈی پولیس اہلکار کے سر میں دے ماری،لیڈی پولیس اہلکار رباب سر پر چوٹ آنے سے زخمی ہوگئی،مشتعل خاتون سمیرا کو حراست میں لے کر تھانہ مناواں منتقل کر دیا گیا، قانونی کارروائی کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔

    زندہ قومیں اپنے قومی تہوار شاندار انداز میں مناتی ہیں،شرجیل میمن

    ایس پی موبائلز نے کہا کہ قانونی کارروائی کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا، ناکہ جات پر پولیس اہلکار آپ کی حفاظت کیلئے 24/7 موجود ہوتے ہیں، شہر میں امن و امان قائم کرنے کیلئے شہری پولیس کا ساتھ دیں۔

    منڈی بہاؤالدین: ملازم نے زمیندار اور اسکی بیوی کو قتل کردیا

  • مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات

    مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر کی الوداعی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے الوداعی ملاقات کی-

    ملاقات میں ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، معدنیات اور آئی ٹی خدمات میں تجارت کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیامریم نواز نے پاکستان میں شاندار خدمات پر ہائی کمشنر نیل ہاکنز کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے باہمی روابط اور دوطرفہ تعلقات اہمیت کے حامل ہیں،ملک میں سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی منتقلی اور دیرپا شراکت داری کو فروغ دیا جارہا ہے، دونوں ممالک زراعت اور لائیوا سٹاک میں بھی باہمی تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ ایکوا کلچر، فشریز کی امپورٹ کیلئے کولڈ چین لاجسٹکس کے فروغ کیلئے پر امید ہیں، آسٹریلوی ایگریکلچر مشن کا گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ ایگری ٹریڈ میں گہرے تعاون کا عکاس ہے، پاکستان کی آسٹریلیا کیساتھ بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک شراکت داری میں پنجاب بھی شامل ہے۔

    سونے کے نرخ ایک بار پھر بلند سطح پر پہنچ گئے

    اسرائیلی آرمی چیف اور اپوزیشن لیڈر نےنیتن یاہو کی مخالفت کردی

    ٹرمپ ٹیرف بھارتی سٹاک ایکسچینج کو لے ڈوبا، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان

  • ڈائریکٹر مانیٹرنگ سپیشلایزڈ ہیلتھ کیئر عتیق الرحمان کی عملے سے بدتمیزی،ویڈیو بھی وائرل کر دی

    ڈائریکٹر مانیٹرنگ سپیشلایزڈ ہیلتھ کیئر عتیق الرحمان کی عملے سے بدتمیزی،ویڈیو بھی وائرل کر دی

    اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے ڈائریکٹر مانیٹرنگ عتیق الرحمان کی سیالکوٹ میں ہسپتال عملے کے ساتھ بدتمیزی اور گالیوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عتیق الرحمان عملے کے ساتھ انتہائی نامناسب رویئے کے ساتھ پیش آ رہے ہیں ، یہ ویڈیو بنا کر انہوں نے ٹک ٹاک پر بھی اپنے اکاؤنٹ پر اپلوڈ کر دی،

    عتیق الرحمان نے علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ کے عملے کے ساتھ انتہائی بدتمیزی اور بدسلوکی کی، حتیٰ کہ ایک موقع پر وہ عملے کو تھپڑ مارنے کی کوشش بھی کرتے ہوئے دیکھے گئے۔عتیق الرحمان نے ہسپتال کے عملے پر نازیبا زبان استعمال کی اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی، جس سے ہسپتال کے اندر ایک ناخوشگوار صورتحال پیدا ہو گئی۔

    مزید تشویشناک پہلو یہ ہے کہ عتیق الرحمان نے اس بدسلوکی کے مناظر کو اپنی ذاتی ٹک ٹاک ویڈیو پر بھی پوسٹ کیا، جس کا مقصد مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنا تھا۔ اس ویڈیو میں ان کا عملے کے ساتھ رویہ نہ صرف غیر پیشہ ورانہ بلکہ غیر اخلاقی بھی محسوس کیا جا رہا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسے آفیسر کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے جو عملے کے ساتھ بدتمیزی کے ساتھ پیش آتے ہیں اور پھر اس کی ویڈیو بنا کر وائرل کرتے ہیں، اگر افسران کو ٹک ٹاک بنانے کا شوق ہے تو ایسے افراد کو سرکاری ملازمتوں سے نکالا جائے

  • مناواں میں ڈرون گر گیا،پولیس پہنچ گئی

    مناواں میں ڈرون گر گیا،پولیس پہنچ گئی

    لاہور کے نواحی علاقے مناواں میں جنڈیالہ روڈ پر ایک مشتبہ ڈرون گرنے کا واقعہ پیش آیا۔

    مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور ڈرون کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ ڈرون ممکنہ طور پر منشیات کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق، گرنے والا ڈرون جدید نوعیت کا ہے .ماہرین کی مدد سے ڈرون کا تجزیہ کیا جا رہا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ کس مقام سے اڑایا گیا اور اس کے ذریعے کیا منتقل کیا جا رہا تھا۔

    دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ڈرون بھارتی تھا جس کو سیکورٹی فورسز نے گرایا ہے، ڈرون کی پاکستانی حدود میں نقل و حرکت دیکھی گئی تھی، جس پر فوری کارروائی کی گئی۔ ابتدائی تحقیقات میں ڈرون کو سرویلنس کے لیے استعمال ہونے والا قرار دیا گیا ہے، اور اس میں کوئی بارودی مواد موجود نہیں تھا۔ حساس اداروں نے ڈرون کو تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    ڈرون کا اس طرح رہائشی علاقے میں آنا اور پھر گر جانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے، مقامی افراد میں اس واقعے کے بعد خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اس علاقے میں ایسا کوئی واقعہ پیش آیا ہے، اور حکام کو چاہیے کہ فضائی نگرانی کے ایسے واقعات پر نظر رکھیں تاکہ مستقبل میں کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔پولیس نے ڈرون قبضے میں لے کر سیف سٹی اتھارٹی اور حساس اداروں کو بھی اطلاع دے دی ہے، تاکہ ڈرون کی پرواز کی سمت اور کنٹرول کرنے والے مقام کا سراغ لگایا جا سکے۔

  • موٹر سائیکل سوار کو دل کا دورہ،بیوی سمیت فلائی اوور سے گر کر جاں بحق

    موٹر سائیکل سوار کو دل کا دورہ،بیوی سمیت فلائی اوور سے گر کر جاں بحق

    لاہور: فیصل ٹاؤن کے علاقے میں اکبر چوک فلائی اوور پر پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں میاں بیوی جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار شوہر کو دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث موٹرسائیکل بے قابو ہو کر فلائی اوور کی باؤنڈری وال سے ٹکرا گئی۔

    جاں بحق ہونے والے 65 سالہ شیخ افضل اور اُن کی اہلیہ 60 سالہ عابدہ نور اقبال ٹاؤن سے فیروز پور روڈ پر واقع اپنے گھر واپس جا رہے تھے۔ فلائی اوور سے اترتے ہوئے شیخ افضل کو دل کا شدید دورہ پڑا، جس کے بعد ان کی موٹرسائیکل دیوار سے ٹکرا گئی۔ ٹکر کے نتیجے میں دونوں میاں بیوی فلائی اوور سے نیچے جا گرے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون عابدہ نور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جبکہ شوہر افضل کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ اہل خانہ اور اہلِ علاقہ اس حادثے پر شدید غمزدہ ہیں۔

    دوسری جانب لاہور شہر میں دیگر مختلف مقامات پر بھی خطرناک ٹریفک حادثات میں مزید پانچ قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔شاہکام فلائی اوور پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد زخمی ہوئے۔ پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔اسی مقام کے قریب کینال روڈ شاہکام چوک پر ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کار کی ٹکر سے تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور دو مزید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق حادثات کی بنیادی وجہ تیز رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے۔شہر میں بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ پولیس نے سختی سے ہدایت کی ہے کہ موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ اور حفاظتی سامان کا استعمال کریں اور گاڑی چلاتے وقت رفتار پر قابو رکھیں۔

  • پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں  بڑھا دی گئیں

    پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں بڑھا دی گئیں

    حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے نجی اور سرکاری اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کر دی ہے۔ اسکول اب یکم ستمبر سے دوبارہ کھلیں گے۔

    وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اعلان کیا کہ شدید موسمی حالات کے پیش نظر چھٹیوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موسمی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا، کیونکہ وقفے وقفے سے بارشیں جاری ہیں اور بارش نہ ہونے کی صورت میں شدید گرمی اور حبس پیدا ہو رہا ہے۔پہلے موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہونے والی تھیں، تاہم موسمی پیشگوئیوں اور موجودہ صورتحال کے باعث تعطیلات میں مزید 15 روز کی توسیع کی گئی ہے۔

    اب صوبہ بھر کے اسکول یکم ستمبر 2025 سے دوبارہ کھلیں گے۔

    جنوبی وزیرستان اپر کا نام ’محسود وزیرستان ضلع‘ رکھنے کی قرارداد منظور

    بھارت نے پاکستان پر حملوں میں اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے،نیتن یاہو کی تصدیق

    ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری، نیا طریقہ کار جاری

    بجلی سستی کرنے کی منظوری ، صارفین کو 55 ارب روپے کا ریلیف

  • پنجاب حکومت کا صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ترجمان محکمہ بلدیات پنجاب کے مطابق یہ فیس 200 روپے سے لے کر 5000 روپے تک ہوگی، جو علاقے کی نوعیت کے مطابق مختلف ہوگی۔ترجمان کے مطابق رہائشی علاقوں میں کم جبکہ کمرشل علاقوں میں زیادہ صفائی فیس وصول کی جائے گی۔ بلنگ کا عمل ڈیجیٹلائز کیا جائے گا تاہم ابتدائی دو ماہ فیس کے بل پرنٹ کی شکل میں بھیجے جائیں گے۔

    حکام نے بتایا کہ بڑے ریلوے اسٹیشنز پر صفائی کی ذمہ داری ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو آؤٹ سورس کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس منصوبے کے تحت پہلے سال کا ہدف 15 ارب روپے کی وصولی مقرر کیا گیا ہے۔

    بحریہ ٹاؤن سے منسلک 3 کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکہ کے لاہور میں تعینات نئے قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکہ کے لاہور میں تعینات نئے قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور میں تعینات ہونے والے امریکہ کے نئے قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرزنے ملاقات کی۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسٹیٹسن سینڈرز کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا اور قونصل جنرل کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،تجارتی تعلقات،توانائی تعاون، ٹیکنالوجی، زراعت اور تعلیمی تبادلوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اسٹیٹسن سینڈرز کی تعیناتی تب ہوئی جب پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں مثبت پیش رفت دیکھنے میں آ رہی ہے۔ پاک امریکہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ایک قابلِ اعتماد،مستحکم اور دور رس شراکت داری کی بنیاد پر قائم ہیں۔ عوامی رابطوں، تجارتی تعاون اور مشترکہ مفادات نے پاک امریکہ پارٹنرشپ کو مزید مضبوط کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ 2024 میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی حجم میں اضافہ خوش آئند امرہے۔امریکہ پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور قابلِ اعتماد اقتصادی پارٹنر ہے۔ پاکستانی نژاد امریکی برادری دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط کی ایک مضبوط کڑی ہے۔اپریل 2025 میں امریکی کانگریشنل پاکستان کاکس سے بھی ملاقات کر چکی ہوں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں ہر سال 20 ہزار سے زائد آئی ٹی گریجویٹس فارغ تحصیل ہو رہے ہیں۔ پنجاب پاکستان کی زرعی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ پنجاب حکومت واٹر ایفیشنٹ فارمنگ، پریسیژن ایگریکلچر اور کولڈ چین انفرااسٹرکچر کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے۔ امریکی ایگریکلچر ٹیکنالوجی کمپنیاں پنجاب میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔پاکستان اور امریکہ کا تعلق ایک آزمودہ، بااعتماد اور پائیدار شراکت داری کی مثال ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاک امریکہ تعلق کو ایک جامع، اسٹریٹجک اور عوامی مفاد پر مبنی پارٹنرشپ میں تبدیل کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔پنجاب میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس نئی الیکٹرک ٹرین متعارف کرائی جا رہی ہے۔ پنجاب میں اپنی چھت اپنا گھر کے تحت چند ماہ کے قلیل عرصے میں پبلک سیکٹر ہاؤسنگ میں قابل تقلید مثال قا ئم کی۔

  • سبی، جعفر ایکسپریس کو نقصان پہنچانے کی سازش ناکام

    سبی، جعفر ایکسپریس کو نقصان پہنچانے کی سازش ناکام

    سبی ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کی کوشش کی گئی جس کا مقصد پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو نقصان پہنچانا تھا۔ خوش قسمتی سے دھماکہ جعفر ایکسپریس کے گزر جانے کے بعد ہوا، جس کے باعث نہ تو ٹرین کو کوئی نقصان پہنچا اور نہ ہی مسافروں کو کوئی جسمانی نقصان ہوا۔

    ریلوے حکام کے مطابق یہ واقعہ جعفر ایکسپریس کے سبی اسٹیشن سے روانہ ہونے کے فوراً بعد پیش آیا۔ دھماکے کی جگہ پر فوری طور پر سیکیورٹی فورسز اور ریلوے عملے نے پہنچ کر علاقے کو محفوظ بنایا اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد کس نے اور کس مقصد کے لیے رکھا تھا، اس کی چھان بین جاری ہے۔ریلوے حکام نے عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جعفر ایکسپریس کو معمول کے مطابق سبی سے پشاور کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے اور ریلوے کی سیکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔