Baaghi TV

Category: لاہور

  • سکول وین ٹرک سے ٹکرا گئی ، ننھے پھول مسل دیے گئے

    سکول وین ٹرک سے ٹکرا گئی ، ننھے پھول مسل دیے گئے

    سکول وین ٹرک سے ٹکرا گئی ، ننھے پھول مسل دیے گئے

    باغی ٹی وی: دھند اور تیز رفتاری کی وجہ سے حادثے تو عام ہو رہے ہیں لیکن یہ حادثہ بہت ہی درد ناک ہے جب بہاولپور کی نواحی تحصیل خیرپور ٹامیوالی کے قریب دھند کے باعث تیز رفتار ٹرک سکول وین سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں چھ بچے جاں بحق جبکہ 7 شدید زخمی ہوگئے۔

    حادثہ کھنڈ موڑ اڈہ اسرانی کے قریب اسوقت پیش آیا جب خیرپور ٹامیوالی سے بہاولپور جانے والی سکول وین شدید دھند کے باعث تیز رفتار ٹرک کی زد میں آگئی۔ حادثے میں وین مکمل تباہ ہوگئی۔

    وین میں سوار بچوں کو فوری طور پر ہسپتال روانہ کیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر 7 شدید زخمیوں کو بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا، وین ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

  • سینیٹ انتخابات، وزیراعلیٰ پنجاب متحرک، چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات میں اہم ٹاسک دے دیا

    سینیٹ انتخابات، وزیراعلیٰ پنجاب متحرک، چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات میں اہم ٹاسک دے دیا

    سینیٹ انتخابات، وزیراعلیٰ پنجاب متحرک، چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات میں اہم ٹاسک دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے یہاں ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی

    ملاقات میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اتحادی قیادت کی مشاورت میں متعدد تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔ تینوں رہنماؤں نے سینیٹ کیلئے لائحہ عمل کوحتمی شکل دی جبکہ مختلف گروپس تشکیل دے کر پارٹی رہنماؤں کو ٹاسک دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    ملاقات میں وزیرقانون راجہ بشارت بھی شریک تھے جنہوں نے ارکان سے رابطوں پر بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اتحادیوں کی مشاورت سے سینیٹ میں کامیابی حاصل کریں گے، تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ارکان اسمبلی سے رابطے کریں گے۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سینیٹ کے حوالے سے اتحادی ایک پیج پر ہیں، مل کر نامزد امیدواروں کامیاب کروائیں گے۔ رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے کہا کہ نمبرز گیم پورا کرلیاہے انشا اللہ کامیابی ملے گی، سینیٹ کے حوالے سے مزید رابطے بھی جار ی رہیں گے۔

  • چینی سبسڈی سکینڈل کی تحقیقات،چیئرمین نیب نے بڑا حکم دے دیا

    چینی سبسڈی سکینڈل کی تحقیقات،چیئرمین نیب نے بڑا حکم دے دیا

    چینی سبسڈی سکینڈل کی تحقیقات،چیئرمین نیب نے بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیوروکے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب کا اعلٰی سطح کا اجلاس نیب ہیڈ کوارٹر ز میں منعقد ہوا۔

    اجلاس میں ڈپٹی چئیرمین نیب، پراسیکوٹر جنرل نیب، ڈی جی آپریشن نیب، ڈی جی نیب راولپنڈی اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مبینہ شوگر سبسڈی سکینڈل کی شفاف، غیر جانبدرانہ،آزادانہ،، میرٹ اورقانون کے مطابق تحقیقات کیلئے تجربہ کاراور محنتی افسران پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(CIT) تشکیل دی گئی تھی۔ اجلاس میں مبینہ شوگر سبسڈی سکینڈل کی تحقیقات اور ا ب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ مبینہ شوگر سبسڈی سکینڈل کی تحقیقات مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(CIT)کر رہی ہے جس میں دو انوسٹی گیشز افسران، فنانشل ایکسپرٹ، لیگل کنسلٹنٹ، شوگر انڈسٹری کے معاملات کے بارے میں تجربہ رکھنے والے ایکسپرٹ، فرانزک ایکسپرٹ اور کیس افسر/ ایڈیشنل ڈائریکٹر اور متعلقہ ڈائریکٹر کے علاوہ تحقیقات کی نگرانی ڈی جی نیب راولپنڈی کررہے ہیں۔

    چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اجلاس میں مبینہ شوگر سبسڈی سکینڈل کی تحقیقات کے سلسلہ میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو ہدایت کی کہ تحقیقات کو شفاف، غیر جانبدارانہ، میرٹ اور پروفیشنل انداز میں مکمل کیا جائے اور اس سلسلے میں تمام صوبوں سے چینی سبسڈی سے متعلق تفصیلات معلوم کرنے کے علاوہ ایس ای سی پی سے متعلقہ کمپنیوں کی مالی اور آڈٹ رپورٹس اور دیگر متعلقہ اداروں سے معلومات حاصل کرکے معاملہ کی تہہ تک پہنچا جائے۔

    چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے ہدایت کی کہ مبینہ چینی سبسڈی سکینڈل کی تحقیقات میں تمام متعلقہ افراد اور محکموں کو اپنی صفائی کا قانون کے مطابق پورا موقع فراہم کیا جائے اور غیر قانونی طریقہ سے چینی سبسڈی وصول کرنے والے ہر اس شخص کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی جن کو قواعد و ضوابط کے خلاف مبینہ طور پر غیر قانونی طریقے سے نہ صرف چینی سبسڈی دی گئی بلکہ قومی خزانے کو بھی مبینہ طور پر اربوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا ۔

  • ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی متحرک كارواہياں

    ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی متحرک كارواہياں

    ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہو گئے اور اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی کاروائیاں جاری.05 منی پٹرول مشینوں کو ضبط کر لیا گیا. نیز نصرت روڈ بہار کالونی میں کارروائیاں کی گئیں.
    اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کا لینڈ ریکارڈ سنٹر ماڈل ٹاؤن کا بھی دورہ جس میں انتظامات کا جائزہ لیا گیا. ملازمین کی حاضری کو چیک کیا گیا.
    ایک ایس سی او ڈیوٹی سے غیر حاضر، جواب طلبی کر لی گئی. انتقال اراضی کیسز اور زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا گیا. اے ڈی ایل آر اور انچارج کو زیر التوا 122 انتقال اراضی کیسز کو فوری نمٹانے کی ہدایات جاری کیں. اے ڈی ایل آر کو 13 کھیوٹ کیسز کو بھی 02 دن میں نمٹانے کی ہدایت کی. لینڈ ریکارڈ سنٹر میں آئے ہوئے سائلین سے بھی بات چیت کی. سنٹر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا. سنٹر انتظامیہ کو سائلین کے مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں.
    ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا گیا ہے.

  • لاہور، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھاری نقصان بھگتنا پرا!!

    لاہور، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بھاری نقصان بھگتنا پرا!!

    ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری.مجموعی طور پر 10 دکانوں و سٹوروں کو سیل، 03 کو وارننگ جبکہ 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے. اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ضحی شاکر نے 02 دکانوں کو سیل جبکہ 03 کو وارننگ دی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 05 ہزار اور اوورچارجنگ پر بھی 05 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے. اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصان احمد نے 04 ریسٹورنٹس اور 04 دکانوں و سٹوروں کو سیل کروایا. تحصیل کینٹ میں راکس الیکٹرک سٹور اور باٹا شوز کو سیل جبکہ حمید تکہ شاپ، سعید کریانہ سٹور اور شہزاد بونگ پائے کو وارننگ جاری کی گئی. تحصیل سٹی میں حاجی اشفاق بٹ پکوان ہوٹل سمن آباد عبداللہ ہوٹل سمن آباد، حیدری ہوٹل یتیم خانہ، کراچی نصیب بریانی سمن آباد، کو نیکا سٹی فوٹوز، ہئیر شاپ گلشن راوی، حافظ بٹ کراکری سٹور اور رائل بوٹس شوز کو سیل کر دیا گیا. ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائیاں کی گئیں ہیں.
    ڈی سی لاہور مدثر ریاض کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری رہیں گی.

  • 11تھانوں کے نئے ایس ایچ اوز تعینات، 05پولیس لائنز حاضر کر لئے گئے ،

    11تھانوں کے نئے ایس ایچ اوز تعینات، 05پولیس لائنز حاضر کر لئے گئے ،

    ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی، ایس ایچ اوزکے تقرروتبادلے، 11تھانوں کے نئے ایس ایچ اوز تعینات، 05پولیس لائنز حاضر کر لئے گئے ، ایڈیشنل ایس ایچ اونواب ٹاؤن اسد اقبال، ایڈیشنل ایس ایچ او ستوکتلہ شاہد حسین، ایڈیشنل ایس ایچ او کوٹ لکھپت نیر نثار لائن حاضر کر لئے گئے ، ایس ایچ او اسلام پورہ انسپکٹر طاہر محمود، ایڈیشنل ایس ایچ او شالیمارآصف ادریش بھی لائن حاضر کر دیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی نے11 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے۔

    انسپکٹر وجیہ الحسن کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او رائیونڈ تعینات کیا گیا۔پولیس لائنز سے سب انسپکٹرماجد بشیر ایڈیشنل ایس ایچ او نواب ٹاؤن تعینات۔انسپکٹر ظہیر الدین کو پولیس لائن سے ایس ایچ اوستوکتلہ تعینات کیا گیا۔پولیس لائنز سے سب انسپکٹر علی شیر ایس ایچ او کوٹ لکھپت تعینات۔انسپکٹر مقصود گجر پولیس لائنز سے ایس ایچ او شفیق آباد تعینات۔انسپکٹر عتیق ڈوگر ایس یچ او شفیق آبادکو ایس ایچ اوجنوبی چھاؤنی تعینات کیا گیا۔ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی انسپکٹر عمران خان ایس ایچ او اسلام پورہ تعینات۔انسپکٹر عبدالواحد پولیس لائنز سے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن تعینات کر دیا گیا

    ایڈیشنل ایس ایچ اواقبال ٹاؤن عاصم حمیدکوایڈیشنل ایس ایچ او شالیمار تعینات کیا گیا۔ایڈیشنل ایس ایچ او لٹن روڈ شہریارایڈیشنل ایس ایچ او موچی گیٹ تعینات کر دیا گیا ، ایس ایچ او موچی گیٹ انسپکٹر ریحان ضیاء کو ایس ایچ او لٹن روڈ تعینات کرنے کے احکامات جاری۔ ڈی آئی جی آپریشنزساجد کیانی کا تمام افسران کو فوری طور پر اپنی اپنی تعیناتی کے مقام پر رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا

  • ڈیفنس میں خواتین کی آڑ لیکر منشیات فروخت کرنیوالا 6 رکنی گروہ گرفتار

    ڈیفنس میں خواتین کی آڑ لیکر منشیات فروخت کرنیوالا 6 رکنی گروہ گرفتار

    ڈولفن سکواڈ کا مڈ نائٹ انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن ، ڈیفنس میں خواتین کی آڑ لیکر منشیات فروخت کرنیوالا 6 رکنی گروہ گرفتار کر لیا ملزمان نے گاڑی کے ڈیش بورڈ پر واکی ٹاکی سیٹ رکھا ہوا تھا۔ڈولفن ٹیم 185نے سیاہ گاڑی کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا تھا۔

    گاڑی میں 2 خواتین و 3 مرد سوار تھے، ملزمان نے اپنا تعارف بطور پولیس آفیشلز کروایا۔گینگ کا سرغنہ بلال منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہےگاڑی سے آئس، دیگر منشیات، پسٹل و واکی ٹاکی برآمد، تھانہ فیکٹری ایریا کے حوالے۔ایس پی ڈولفن راشد ہدایت کیطرف سے ٹیم و سیکٹر انچارج کیلئے تعریفی اسناد کا اعلان۔سربراہ لاہور پولیس اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے اپنے فرائض بہادری سے سرانجام دے رہے ہیں.

  • شہباز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، 8 رکنی میڈیکل بورڈ جیل پہنچ گیا

    شہباز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، 8 رکنی میڈیکل بورڈ جیل پہنچ گیا

    شہباز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز، 8 رکنی میڈیکل بورڈ جیل پہنچ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی طبیعت خراب ہو گئی

    شہباز شریف کی جیل میں طبیعت خراب ہونے پر ڈاکٹرز کو طلب کیا گیا ہے،8 رکنی میڈیکل بورڈ شہباز شریف کا طبی معائنہ کرنے کے لئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گیا ہے، میڈیکل بورڈ میں اتفاق ہپستال کے بھی 2 ڈاکٹرز شامل ہیں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمز ڈاکٹر خالد محمود میڈیکل بورڈ کی سربراہی کر رہے ہیں

    میڈیکل بورڈ میں پروفیسر سعید احمد, پروفیسر رانا دل آویز ندیم, پروفیسر صائمہ امیر, ڈاکٹر خدیجہ عرفان شامل ڈاکٹر محمد عباس کھوکھر, ڈاکٹر عارف حسن خان, ڈاکٹر عقیل بابری اور پروفیسر نصرت اللہ چودھری شامل ہیں۔ شہباز شریف کا پیٹ سکین ،سٹی سکین اور ایم آر آئی بھی ہو چکا ہے میڈیکل بورڈ شہباز شریف کا طبی معائنہ کر کے مزید لائحہ عمل تیار کرے گا۔میڈیکل بورڈ شہباز شریف کا طبی معائنہ کرے گا اور ضروری ٹیسٹ کروائے جائیں گے،

    شہباز شریف بیٹی کے ہمراہ عدالت میں پیش، حمزہ شہباز جیل میں ہوئے بیمار

    جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

    شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

    کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    شہباز شریف خاندان کے کتنے افراد اشتہاری قرار دے دیئے گئے؟

    شہباز شریف کا عدالت پیشی کے موقع پر کس شخصیت سے ہوا ٹیلی فونک رابطہ؟

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

    حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

  • کیپٹن  ر صفدر عدالت پہنچ گئے، کیا درخواست دائر کر دی؟

    کیپٹن ر صفدر عدالت پہنچ گئے، کیا درخواست دائر کر دی؟

    کیپٹن ر صفدر عدالت پہنچ گئے، کیا درخواست دائر کر دی؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے سیشن عدالت لاہور میں بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے کی اپیل دائر کردی۔

    کیپٹن (ر)صفدر کی جانب سے وکیل فرہاد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے،وکیل فرہاد علی شاہ نے موقف اختیار کیاہے کہ بغاوت کا مقدمہ پولیس نے خلاف قانون درج کیا ، عدالت بغاوت کا مقدمہ خارج کرنے اور ٹرائل شروع کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ریاست سے بغاوت کا مقدمہ گوجرانوالہ میں سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے مقدمے میں ن لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ بھی نامزد کیا گیا ہے

    کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں‌ گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

    کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

    مقدمہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن (ر)صفدر نے حکومت کو بزور احتجاج ختم کرنے کی دھمکی دی، کیپٹن (ر)صفدر نے ریاستی ادارے کےخلاف نفرت کے جذبات ابھارے،کیپٹن (ر)صفدر نے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر بزور طاقت اجازت لینے کی دھمکی دی۔

    گوجرانولہ پولیس کی جانب سے درج کیے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے تقریر میں کہا کہ اگر گوجرانولہ میں کوئی گرفتاری ہوئی تو کینٹ قریب ہی ہے یہاں کے کور کمانڈر کے گھر کا گھیراؤ کریں گے

    نواز شریف کا مریم نواز سے رابطہ، اہم ہدایات دے دیں،مریم سے ایک اور اہم شخصیت کا بھی رابطہ

    مریم کو ذاتی حیثیت میں بلایا تھا،نیب نے ن لیگ کے خلاف بڑا فیصلہ کر لیا

    مریم نواز کی گاڑی پر پتھراؤ، شہباز شریف، بلاول بھی میدان میں آ گئے

    تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ،پتھراؤ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ہو گی، راجہ بشارت

    نیب دفتر کے باہر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، رپورٹ طلب

    ن لیگی کارکنان کے پتھراؤ سے 3 اہلکار زخمی،ن لیگی کارکنان گرفتارکر لئے گئے

    فیصل آباد سے آنے والے 3 لیگی کارکنان کے سر پھٹ گئے،کئی گرفتار، ن لیگ کا دعویٰ

    مریم نواز کا یوٹرن،مجھے نیب آفس کیوں بلایا گیا؟ سنگین الزام لگا دیا، کہا اب واپس نہیں جاؤں گی

    واضح رہے کہ مریم نواز کے شوہر کپٹن ر صفدر نے گزشتہ برس 16 اکتوبر کے مریم نواز کے جلسہ کے سلسلے میں جمعہ کے روزایم پی اے عمران خالد بٹ کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں حکومت مخالف تقریر کی تھی۔

    مریم نواز کے باہر جانے کے اعلان کے بعد کیپٹن ر صفدر نے کیا کام شروع کر دیا؟

  • اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

    اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی ماڈل ٹاون سوسائٹی کے انتخابات میں نو منتخب عہد یداروں کو مبارکباد ، چوہدری پرویز الہی کی ماڈل ٹاون گروپ کے سرپرست اعلیٰ میاں عامر محمود کو بھی مبارکباد، چوہدری پرویز الہی نے اپنے بیان میں کہا کہ انتخاب جمہوری عمل ہے جس میں ووٹرز اپنی قیادت کا انتخاب کرتے ہیں
    امید ہے نو منتخب عہدیداران اپنے گروپ کی خدمت کی روائت برقرار رکھیں گے ، عوامی خدمت سے سرشار عہدیدار ڈلیو ر کر کے رہائشیوں کی زندگی مزید آسان بنائیں گے

    ماڈل ٹائون گروپ کے نائب صدر کے امیدوار صاحبزادہ حسیب الرحمان بھی کامیاب جبکہ ریفارمز گروپ کے صدر حامد خلیل 488 ووٹ حاصل کر سکے۔رہائشی اہم شخصیات نے ووٹ کاسٹ کئے،میاں عامر محمود نے ای بلاک میں ووٹ کاسٹ کیا، گروپ لیڈر اپٹما گروپ اعجاز نے اےبلاک میں ووٹ کاسٹ کیا، سابق گورنر مخدوم احمد محمود نے بی بلاک میں ووٹ کاسٹ کیا، سہیل افضل نے سی بلاک میں ووٹ کاسٹ کیا، جبکہ سینئر اداکار سہیل احمد عزیزی نے بی بلاک میں ووٹ کاسٹ کیا۔رہنماپیپلز پارٹی لطیف کھوسہ اور تاجر رہنمامجاہد مقصود بٹ نے بھی ووٹ کاسٹ کیا۔