Baaghi TV

Category: لاہور

  • شہیر سیالوی کی رہائی کے لئے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    شہیر سیالوی کی رہائی کے لئے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    شہیر سیالوی کی رہائی کے لئے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے مرکزی صدر شہیر سیالوی کو پولیس نے گرفتار کر لیا

    اطلاعات کے مطابق شہیر سیالوی کو پنجاب کے ضلع اٹک کے شہر جنڈ سے گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں لاہور لیکر منتقل یا جا رہا ہے، سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کےممبر، مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی – چوہدری حسیب کے گھر رات کو چھاپا مارا گیا ہے، لیکن وہ گھر میں نہیں تھے۔

    اطلاعات کے مطابق شہیر سیالوی و دیگر کے خلاف اکبری تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

    شہیر سیالوی کی گرفتاری کے بعد انکی رہائی کے لئے ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، ریلیز شہیر سیالوی ٹرینڈ میں بڑی تعداد میں سوشل میڈیا صارفین انکی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں

    https://twitter.com/AhsanNankanvi/status/1363733762396332032

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی چھترول کرنے پر برادر شہیر سیالوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے. ہم انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں جلد سے جلد رہا کیا جائے ورنہ ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا جائے گا.

    https://twitter.com/MediaWork99/status/1363732446815145984

  • ایک کمرہ 2 تین سال استعمال کیا تو اسکا کرایہ کیوں نہیں دیا؟ عدالت کا پرویز رشید سے استفسار

    ایک کمرہ 2 تین سال استعمال کیا تو اسکا کرایہ کیوں نہیں دیا؟ عدالت کا پرویز رشید سے استفسار

    ایک کمرہ 2 تین سال استعمال کیا تو اسکا کرایہ کیوں نہیں دیا؟ عدالت کا پرویز رشید سے استفسار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے پرویز رشید کاغذات نامزدگی مسترد کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    وکیل پرویز رشید نے کہا کہ ریٹرننگ افسر کے سامنے بتایا کہ جب قیام پزیر رہا اسکا کرایہ ادا کیا، عدالت نے پرویز رشیدکے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ قیام پزیر کہاں لکھا ہے؟ جس پر وکیل پرویز رشید نے عدالت میں کہا کہ درخواست کے پیرا 4 میں تمام گزارشات درج ہیں، کوئی بھی رقم لینے کو تیار ہی نہیں ہے،

    عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے اکاوَنٹ میں رقم جمع کروانی تھی، وکیل نے عدالت میں کہا کہ ہمارے پاس اکاوَنٹ نمبر نہیں ہے، کراس چیک بھی الیکشن کمیشن کو دیا، عدالت نے کہا کہ آپ نے ریٹرنگ افسر یا کسی اور کے سامنے انکار نہیں کیا کہ کمرہ آپ کے استعمال میں نہیں رہا، جسٹس شاہد وحید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو کمرہ چیک آوَٹ کرنے سے پہلے کلیئر کرنا چاہیے تھا،مجھے یہ بتائیں کہ 2011 سے 18 میں یہ کمرہ آپ کے زیر استعمال نہیں رہا، بتائیں یہ کس پیرا گراف میں لکھا ہے، آپ نے ایک کمرہ 2 تین سال استعمال کیا تو اسکا کرایہ کیوں نہیں دیا؟ میں ڈیفالٹ منگوا لوں انکے پاس رجسٹرڈ بھی ہوگا،

    عدالت نے فریقین کو مکمل ریکارڈ لے کر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی

    واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر نے مسترد کر دیے جس کو پرویز رشید نے چیلنج کر رکھا ہے ۔ لیگی رہنما پرویزرشید نادہندگی کے شواہد نہیں پیش کر سکے پرویزرشید پنجاب ہاوَس کے 95 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں

    افسوس 2018 کی ویڈیو، لیکشن کمیشن کو نہیں پتہ،کسی کا انتظار نہ کریں، سپریم کورٹ کا چیف الیکشن کمشنر کو بڑا حکم

    پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

    نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

    سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

    کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

    پرویز رشید نے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا اقدام چیلنج کر دیا ،ن لیگی رہنما پرویز رشید نے ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کر دی پرویز رشید نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرنگ افسرکو فریق بنایا،پرویز رشید نے درخواست میں کہا کہ ریٹرنگ افسرنے غیر قانونی طور پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے،الیکشن کمیشن نے قانون کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے،

    سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

    سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

    سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی کی ڈیمانڈ مان لی گئی، الیکشن کمیشن نے نیا اعلان کر دیا

    سینیٹ انتخابات، جماعت اسلامی نے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا

    پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوالات اٹھا دیئے

    پی ڈی ایم مشترکہ امیدوار،یوسف رضا گیلانی کا کس حکومتی امیدوار سے ہو گا مقابلہ؟

    مسلم لیگ ن اور جے یو آئی یوسف رضا گیلانی کو ووٹ نہیں دے گی، اہم شخصیت نے دعویٰ کر دیا

    یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی کے تجویز و تائید کنندگان جان کر سب حیران

    اک زرداری سب پر بھاری، سینیٹ الیکشن سے قبل بڑا سرپرائیز دے دیا

    سینیٹ انتخابات، کس کس امیدوار کے کاغذات نامزدگی ہوئے منظور؟جانچ پڑتال شروع

    مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ جس کی تقریر عمران خان سے برداشت نہیں ہوتی وہ آواز خاموش کرنا چاہتے ہیں،الیکشن کمیشن سے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ میرے جیسے امیدوار انھیں کانٹے کی طرح کھٹکتے ہیں۔ میری نامزدگی مسترد کرنے کا طریقہ انجینئرڈ ہے، اب انجینئرڈ ڈیفالٹ کے ذریعے انتخاب سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، مجھ پر نام نہاد ڈیمانڈز ڈالی گئیں، مجھے کبھی کسی کی طرف سے اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

    سینیٹ الیکشن ،جوڑ توڑ جاری، یوسف رضا گیلانی نے کس اہم شخصیت سے کیا رابطہ؟

  • پی ایس ایل سکس لاہوریوں کا جوش و خروش و عروج پر

    پی ایس ایل سکس لاہوریوں کا جوش و خروش و عروج پر

    پی ایس ایل سکس لاہوریوں کا جوش و جذبہ عروج پر ، لاہور میں پی ایس ایل میچز شروع ہونے سے 18 روز قبل ہی 95 فی صد سے زائد ٹکٹس فروخت ہو گئے

    لایوریوں نے بک می ڈاٹ پی کے سے ٹکٹس بک کروالیے ، لاہور میں شیڈول دس لیگ میچز کے 55ہزار ٹکٹس میں سے 54 ہزار سے زائد ٹکٹس بک ہو گئے

    دس مارچ کو قذافی اسٹیڈیم میں پشاور اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان لاہور میں پہلا میچ ہوگا 11 مارچ کو لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی کا مقابلہ ہوگا

    12 ، 13 اور 14 مارچ کو دو دومیچز شیڈول ہیں، 16 مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان آخری لیگ میچ ہو گا، پلے آف میچز اور فائنل کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

  • لاہور کے پارک میں فائرنگ کا واقعہ ، ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا

    لاہور کے پارک میں فائرنگ کا واقعہ ، ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا

    پنجاب کے صوبائی دارالخلافہ کے فیملی پارک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے جیلانی پارک میں ڈاگ شو جاری تھا جس میں بڑی تعداد میں فیملیز بھی شریک تھیں۔اسی شو کے دوران جھگڑا ہوا جس پر ایک فریق نے فائرنگ کردی جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے

    لاہور کے جیلانی پارک جیل روڈ پر دو گروپوں کے مابین شدید لڑائی جھگڑا ہوائی فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دونوں گروپوں کے درمیان ہوائی فائرنگ ڈاگ شو کے دوران ہوئی ۔اسپیشل ویزیبلٹی ٹیم ڈولفن نےفائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک شخص کا کتا مقابلے میں ہار گیا جس پر طیش میں آکر اس نے اپنے گارڈز سے فائرنگ کروائی

    ملزمان کے قبضہ سے آتشیں اسلحہ برآمد ہو گیا، ڈولفن ٹیم نے ملزمان سراج و خالق کو تھانہ ریس کورس کے حوالے کردیا ۔ملزمان کو موقع پر گرفتار کرنے والی ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا گیا

  • اغوا ہونے والے پریزائیڈنگ آفیسر نے اغوا کاروں کے بارے بڑی بات کہہ دی

    اغوا ہونے والے پریزائیڈنگ آفیسر نے اغوا کاروں کے بارے بڑی بات کہہ دی

    اغوا ہونے والے پریزائیڈنگ آفیسر نے اغوا کاروں کے بارے بڑی بات کہہ دی

    باغی ٹی وی : وزیرآباد میں پریزائیڈنگ آفیسر جس کے بارے میں خبریں تھیں کہ اغوا ہوگئے انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں‌ ان لوگوں کو جانتا ہوں جنہوں‌نے مجھے اغوا کیا اور مجھ سے رزلٹ اور وٹوں کا تھیلا چھینا . ان کا کہنا تھا کہ مجھے اب جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں. میرے بچوں کو تھریٹ کیا جارہا ہے .

    پریزائیڈنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ جب ووٹنگ ختم ہوئی تو میں رزلٹ جمع کرانے الیکشن کمیشن کے دفتر جا رہا ہے تھا تو مجھے چند لوگوں نے اغوا کر لیا اور مجھے اندھیرے میں بے آباد جگہ پر لے گئے اور مجھ سے تقاضا کرنے لگے کہ ان ک بات مانو ورنہ اس کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا.

    ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے اپنی مرضی کا رزلٹ دینے کا دباؤ ڈالا مجھ پر تشدد کیا ، میں ان کوجانتا ہوں اور وقت آنے پر ان کی شناخت بھی کرسکتا ہوں.. ان کا کہنا تھا کہ میری وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ میرا تحفظ کیا جائے کیوں کہ مجھے بہت زیادہ تھریٹ ہے .
    https://twitter.com/pti_team/status/1363442304627916802?s=20
    واضح رہے کہ کئی ڈسکہ انتخابات میں پریزائیڈنگ آفیسر کے اغوا ہونے کی خبریں زیر گردش رہی ہیں‌. ن لیگ اور پی ٹی آئی نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے کہ انہوں نے ان کو اغوا کیا ہے . اور دھاندلی کرانے کی کوشش کی گئی ہے .

  • شیخ زید ہسپتال لاہور میں زائد المیعاد ادویات بیچے جانے کا انکشاف.

    شیخ زید ہسپتال لاہور میں زائد المیعاد ادویات بیچے جانے کا انکشاف.

    لاہور (ہیلتھ رپورٹر) شیخ زید ہسپتال لاہور میں موجود فارمیسی انسانی زندگی سے کھیلنے میں مصروف، انتظامیہ خاموش تماشائی.
    تفصیلات کے مطابق شیخ زید ہسپتال لاہور کی فارمیسی میں ایکسپائرڈ ادویات فروخت ہونے کا انکشاف.
    زائد المیعاد انجکشن مریض کوتین دن سے لگائے جا رہے تھے، اس بات کی نشاندہی خود مریض کے ساتھ موجود فیملی کے افراد کی جانب سے غور کرنے پر ہوئی، جبکہ ہسپتال انتظامیہ اس حوالے سے بے خبر تھی.

    لاہور کے اس بڑے ہسپتال میں مریضوں کی بڑی تعداد زیراعلاج رہتی ہے، جب کہ ایک اندازے کے مطابق یہ ایکسپائری انجکشن کئی مریضوں کے لئے فارمیسی سے بیچے جاچکے ہیں.
    نشاندہی کرنے والے اکمل سومرو کا بتانا ہے کہ شیخ زید ہسپتال لاہور کی فور ڈی فارمیسی پر ایکسپائری انجکشن فروخت کیے جا رہے ہیں میری والدہ کو تین روز تک ایکسپائری انجکشن لگتے رہے، ڈرگ انسپکٹر اور ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ پہنچے تو مزید ادویات ایکسپائری پکڑی گئیں.

  • الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز اس حکومت کیلیئے بہت بڑی چارج شیٹ ہے،مریم نواز

    الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز اس حکومت کیلیئے بہت بڑی چارج شیٹ ہے،مریم نواز

    الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز اس حکومت کیلیئے بہت بڑی چارج شیٹ ہے،مریم نواز

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ حکمران جماعت سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ نوشہرہ سے ہارجائیں گے میاں صاحب کا بیانیہ خیبر پختونخوامیں بھی مقبول ہورہا ہے

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ چلا کہ 20 سے 22 پریزائڈنگ آفیسر کو ہی غائب کردیا گیا، 2018 میں انہوں نے بکسے چوری کیئے ابھی تو پورا عملہ ہی چوری ہو گیا کیا کبھی کسی نے سنا عملہ چوری ہوا ہو،وزیر آباد میں پریزائیڈنگ افسر پورا تھیلا لے کر بھاگ رہا تھا اور رینجرز کی موجودگی میں ایم پی اے عادل چٹھیہ اور عطاء اللہ تارڑ نے پکڑا ،ابھی تک کوئی نہیں جانتا کہ پریزائڈنگ آفیسر کو کس نے کہاں رکھا،حکومتی عہدیدارپولنگ اسٹیشن کے اندرکیا کررہے تھے

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں کے آفیسرز تو وقت پر پہنچ گئے لیکن جو پاس کے 22 آفیسرز تھے وہ نہ پہنچ سکے دھند کی وجہ سے،ابھی تک کسی کو کچھ معلوم نہیں کہ ان کو پوری رات کہاں رکھا گیا۔ باجماعت 22 افراد غائب ہو جاتے ہیں اور انکے فون بھی ایک ساتھ بند ہو جاتے ہیں۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ حلقہ این اے 75 کے نتائج تاخیر سے موصول ہوئے، چیف الیکشن کمشنر نے آئی جی پنجاب کو پریزائڈنگ آفیسر کو ڈھونڈنے کا کہا، کہا گیا کہ شدید دھند کے باعث پریزائڈنگ آفیسر نہیں آسکتے، ان کو دھند میں بھی نوازشریف نظر آرہا تھا،چلو مانا کے دھند تھی اور آپ راستہ کھو گئے، دو گھنٹے لیٹ ہوتا ہے بندہ، چار گھنٹے لیٹ ہوتا ہے، مگر کبھی سنا کہ 14 گھنٹے لیٹ؟ کبھی سُنا؟ ساری رات الیکشن کمیشن فون پہ کانٹیکٹ کرنے کی کوشش کرتے رہے،مگر رابطہ نہ ہوا، کبھی سنا دھند میں سگنلز غائب ہو گئے؟ دھند تھی یا اندھا دھند تھی

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں تینوں سیٹیں ن لیگ کی تھیں،335پولنگ اسٹیشن میں ٹرن آوَٹ 35فیصد رہا، غائب ہونے والے افسرا ن کے پولنگ اسٹیشن کا ٹرن آوَٹ90 فیصد پر پہنچ گیا ، چوروں کا بھی آکر ایک یوم حساب آتا ہے،ہم ڈسکہ میں بھی جیت گئے صرف اعلان ھونا باقی ھے مجھے اس بات کی زیادہ خوشی ہے کہ یہ لوگ ایکسپوز ہوگئے،فائرنگ ہوئی پولنگ سلو ہوئی ریٹرنگ آفیسر غائب ہوئے پنجاب حکومت وِزیراعلی پنجاب آئی جی چیف سیکریٹری کہاں تھے۔ جب ثبوت ہوتے ہیں تو دکھائے جاتے ہیں الزامات نہیں لگائے جاتے، الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز اس حکومت کیلیئے بہت بڑی چارج شیٹ ہے .

  • اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے جامع پیکج کی وضاحت کرے،ہمایوں اختر خان۔

    اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے جامع پیکج کی وضاحت کرے،ہمایوں اختر خان۔

    سینیٹ انتخابات کیلئے ووٹنگ کے بارےمیں عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کیا جائیگا’ ہمایوں اختر خان۔ قابل تقسیم محاصل سے 60فیصد صوبوں کو ،باقی 40فیصد میں سے بڑ ا حصہ قرضوں اور سود کی ادائیگیوں پر خرچ ہوتا ہے.
    لاہور، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ آرڈیننس کے اجراء کے بعد سینیٹ انتخابات الیکشن ایکٹ2017ء کے تحت اوپن بیلٹ پر ہوناہے تاہم اس حوالے سے عدالت عظمیٰ کا جو بھی فیصلہ آئے گا اس پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا ،قابل تقسیم محاصل سے 60فیصد صوبوں کو چلا جاتا ہے جبکہ باقی بچ جانے والے 40فیصد میں سے ایک بڑ ا حصہ قرضوں اور سود کی ادائیگیوں پر خرچ ہوتا ہے ، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کئی محاذوں پر چیلنجز سے نبرد آزما ہے ۔ اپنے ایک بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اپوزیشن انتخابی اصلاحات کے جامع پیکج کی وضاحت کر دے ، یہ جامع پیکج کہیں ایف اے ٹی ایف اور نیب قانون میں ترامیم کی طر ح کا تو نہیں جس میں اپنی قیادت کو ریلیف دینے کیلئے نکات سر فہرست تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سوائے احتساب کے کسی معاملے پر بھی اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے سے انکار نہیں کیا لیکن اپوزیشن کی پیشگی شرط ہی احتساب کے عمل میں رکاوٹ ڈالنا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے انعقاد میں ابھی کافی وقت پڑا تھا کہ حکومت نے اس حوالے سے بل کا مسودہ ایوان میں پیش کر دیا ، اپوزیشن اس پر بات کرنے کی بجائے ایوان میں گتھم گتھا ہو گئی ،یہاں پر مسلم لیگ (ن) کے دور میں آٹھویں ترمیم صرف اڑتیس منٹ میں پاس ہونے کا منفرد ریکارڈ بھی موجود ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عدالت عظمیٰ کے فیصلے کی پابند ہے اور سینیٹ انتخابات کی ووٹنگ کے حوالے سے معزز عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے گا اس پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا

  • لاہور جنرل ہسپتال کے ملازمین کی رہائشی کالونی کی تعمیر کے لیے سرکاری اراضی کی فراہمی

    لاہور جنرل ہسپتال کے ملازمین کی رہائشی کالونی کی تعمیر کے لیے سرکاری اراضی کی فراہمی

    پی جی ایم آئی و امیر الدین میڈیکل کالج کو زمین دینے کیلئے پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کی گئی ۔
    ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، طبی اداروں کی مشکلات سے آگاہ کیا
    میڈیکل سٹوڈنٹس کے ہاسٹلز، جنرل ہسپتال ملازمین کی رہائشی کالونی کیلئے سرکاری اراضی کی نشاندہی کرنے کے احکامات جاری۔
    وزیر اعظم پاکستان نے امیر الدین میڈیکل کالج و پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے کیمپس،میڈیکل سٹوڈنٹس کے لئے ہاسٹلز اور لاہور جنرل ہسپتال کے ملازمین کی رہائشی کالونی کی تعمیر کے لیے سرکاری اراضی کی فراہمی کی نشاندہی کے لئے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری کی درخواست پر صوبائی حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر سیمی بخاری نے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر کی دعوت پر لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ کیا تھا جہاں ان کے علم میں یہ دیرینہ مسئلہ لایا گیا تھا اور انہوں نے اس کے حل کی یقین دہانی کروائی تھی۔ واضح رہے کہ ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے دوران دونوں طبی اداروں کی بلڈنگ، طلباء و طالبات کے ہاسٹل اور ملازمین کی رہائشی کالونی کیلئے زمین فراہم کرنے کی استدعا کی تھی۔ وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری ہونے والے اس مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت اس ضمن میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کرے اور اس مسئلے کے حل کے لئے جلد از جلد کاروائی عمل میں لائی جائے۔
    پرنسپل پروفیسر الفرید ظفر نے ڈاکٹر سیمی بخاری کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ واحد ادارہ ہے جہاں پاکستان کے علاوہ دیگر ملکوں سے بھی ڈاکٹرز سپیشلائزیشن کے لئے آتے ہیں اور اس ادارے کے فارغ التحصیل ڈاکٹرز دنیا بھر میں وطن عزیز کا نام روشن کرتے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ 2012میں امیر الدین میڈیکل کالج قائم ہوا دونوں میڈیکل اداروں کی عمارت، گریجویٹ و انڈر گریجویٹ میڈیکل سٹوڈنٹس کیلئے ہاسٹلز اور ایل جی ایچ ملازمین کی رہائشی کالونی نہ ہونے کے باعث خاصی مشکلات درپیش ہیں جس کا ازالہ کرنے کے لئے ایم این اے ڈاکٹر سیمی بخاری کی نشاندہی پر وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کسی التوا کے بغیر اس معاملے کے حل کی عملی کوششیں کی جائیں گی جو پی جی ایم آئی،امیر الدین میڈیکل کالج اور لاہور جنرل ہسپتال کے لئے خوش آئند امر ہوگا.

  • موٹروے زیادتی کیس، خاتون کے انکار پر ملزمان نے کیا دھمکی دی تھی؟ چالان میں اہم انکشاف

    موٹروے زیادتی کیس، خاتون کے انکار پر ملزمان نے کیا دھمکی دی تھی؟ چالان میں اہم انکشاف

    موٹروے زیادتی کیس، خاتون کے انکار پر ملزمان نے کیا دھمکی دی تھی؟ چالان میں اہم انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی لاہور میں موٹروے زیادتی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    پولیس نے ملزمان کیخلاف چالان میں اے ٹی سی لاہو ر جمع کرا دیا ،چالان200سے زائد صفحات پر مشتمل، 40 گواہان شامل ہے،گواہان میں متاثرہ خاتون، مدعی اور 15 پر کال کرنے والا شخص بھی شامل ہے،

    چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ سانحے کے وقت موجود 3 بچوں کو گواہوں کی لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا متاثرہ خاتون نے عابد ملہی اور شفقت کی شناخت پریڈ جیل میں کی،ملزمان کی شناخت پریڈ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے کروائی گئی، متاثرہ خاتون کا 3 مرتبہ بیان ریکارڈ کیا گیا،ملزم عابد ملہی اور شفقت سے برآمدگی بھی گئی،

    چالان کے متن میں کہا گیا ہے کہ شفقت نے ڈنڈا بالامستری کے گھر سے برآمد کروایا ،عابد ملہی  نے پستول تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ سے برآمد کروایا،پولیس نے عابد ملہی اور شفقت بگا کا موبائل فون بھی برآمد کیا ملزمان نے بتایا جب خاتون نے انکار کیا تو بچوں کو مارنے کی دھمکی دی،عابد ملہی اور شفقت کا ڈی این اے میچ کرچکا ہے، عابد ملہی کے خون کا قطرہ گاڑی ٹوٹے شیشے سے ملا،

    اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں ملزمان کو عدالت پیش کیا گیا،

    موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو 12 اکتوبر کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، پولیس نے عابد کی گرفتاری کے لیے جال بچھایا اور اس کی بیوی کو فون اور نمبر فراہم کیا، یہ نمبر بیوی نے عابد سے رابطے کیلئے استعمال کیا۔ پولیس نے اس کی اہلیہ کو فیصل آباد پہنچا کر سادہ لباس اہلکاروں کا جال بچھایا تھا

    عابد ملہی نے سی آئی اے لاہور میں تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ ایک مہینہ پبلک ٹرانسپورٹ میں مختلف شہروں میں بھی پھرتا رہا۔ میں، شفقت اور بالا مستری 9 ستمبر کو واردات کے لیے کورول گاؤں سے نکلے، بالا مستری راستے سے واپس چلا گیا

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف

    ‏موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا سن کر دل دہل گیا ، ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ، مریم نواز

    موٹر وے کے قریب خاتون سے اجتماعی زیادتی،سراج الحق کا ملزمان کی گرفتاری کیلئے 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم

    درندہ صفت مجرمان کو پھانسی کی سزا دی جائے۔ دردانہ صدیقی

    موٹروے زیادتی کیس،سی سی پی او کے بیان پر کابینہ کو معافی مانگنی چاہئے تھی،عدالت،ریکارڈ طلب

    موٹرے پر سفر ذرا احتیاط سے، سینیٹر کی گاڑی پر حملہ،پولیس کا روایتی بیان،ملزم فرار

    ریپ کے مجرموں کو نامرد بنانے کی بجائے کونسی سزا دینی چاہئے؟ انصار عباسی کی تجویز

    بچوں سے زیادتی کے مجرموں کوسرعام سزائے موت ،علامہ ساجد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران

    موٹروے زیادتی کیس،گجرپورہ سے تفتیش تبدیل ،مرکزی ملزم کا شناختی کارڈ بلاک

    واضح رہے کہ  لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔ دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والی خاتون لاہور سے گوجرانوالا جارہی تھی، کار کا پٹرول ختم ہونے کے باعث موٹروے پر گاڑی روک کر شوہر کا انتظار کر رہی تھی، پہلے خاتون نے اپنے ایک رشتے دار کو فون کیا، رشتے دار نے موٹر وے پولیس کو فون کرنے کا کہا۔

    موٹروے ہیلپ لائن پر خاتون کو جواب ملا کہ گجر پورہ کی بِیٹ ابھی کسی کو الاٹ نہیں ہوئی اور موٹر وے پولیس بھی نہیں آئی۔ رشتے داروں کے پہنچنے سے پہلے ہی دو افراد نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان خاتون سے ایک لاکھ روپے نقد، سونے کے زیورات اور اے ٹی ایم کارڈز بھی لے گئے