لاہور: صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کا رحیم یار خان کے د ورے کے موقع پر پی ٹی آئی کے عہدیداروں سے ملا قات ہوئی۔ اس ملا قات میں پی ٹی آئی کے ورکرز جن میں شمیل مرزا،حسان علی،عاصم علی،محمد ریاض بٹ،صائمہ طارق اور محمد اقبال شامل ہیں۔ ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی پسند و نا پسند کے ذریعے ترقیاتی کام کرائے۔ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی بنیادی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دیئے ہیں۔ صوبہ بھر میں مختلف مقامات پر جنرل ہسپتال بنائے جانے کا ماسٹر پلان بنا لیا گیا ہے۔ یہ وقت احتجاجی سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت کا ہے۔ پی ڈی ایم کا اتحاد صرف ذاتی مفادات اور کرپشن کے تحفظ کیلئے ہے۔ اپوزیشن کورونا کے پھیلاؤ کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور کورونا پھیلانے میں پیش پیش ہے۔ جن جن شہروں میں جلسے ہوئے وہاں بے احتیاطی کی وجہ سے کورونا کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی پسند و نا پسند کے ذریعے ترقیاتی کام کرائے۔ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی بنیادی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دیئے ہیں۔ صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے اپنے دورہ رحیم یار خان کے د ورے کے موقع پر پی ٹی آئی کے عہدیداروں شمیل مرزا،حسان علی،عاصم علی،محمد ریاض بٹ،صائمہ طارق اور محمد اقبال سے ملا قات کی۔اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب کے نظر انداز کئے گئے علاقوں میں پہلی بار ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ماضی کے حکمرانوں نے ذاتی پسند و نا پسند کے ذریعے ترقیاتی کام کرائے۔پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی بنیادی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دیئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی کاوشوں سے ماضی میں صوبہ بھرکے نظر انداز کئے گئے علاقوں میں سہولتیں دی جا رہی ہیں۔ٹریفک کا مسئلہ مخصوص مقامات پر اوور ہیڈ برج اور انڈر پاسز بنا کر حل کیا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ عرصہ تیس سال گزر گئے صوبہ کی آبادی میں تیزی سے آبادی میں اضافہ ہوا مگر کسی نے اس بات کو نہ دیکھا نہ کوئی جنرل ہسپتال بنایا جا سکا۔صوبہ بھر میں کے دیگر مقامات پر بھی جنرل ہسپتال بنائے جانے کا ماسٹر پلان بنا لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت احتجاجی سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت کا ہے۔پی ڈی ایم کا اتحاد صرف ذاتی مفادات اور کرپشن کے تحفظ کیلئے ہے۔ اپوزیشن کورونا کے پھیلاؤ کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور کورونا پھیلانے میں پیش پیش ہے۔ جن جن شہروں میں جلسے ہوئے وہاں بے احتیاطی کی وجہ سے کورونا کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی ذمہ داراپوزیشن ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مخالفین ایسے نادان دوست ہیں جہاں دشمن کی ضرورت نہیں۔ان لوگوں کو ذرہ بھر بھی خدا کا خوف نہیں۔ اپوزیشن کے خواب چکنا چور ہو چکے ہیں۔اپوزیشن کی استعفے دینے کی دھمکی محض گیدڑ بھبکیا ں ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ مفاد پرست ٹولہ اپنے پاؤں پرکبھی کلہاڑی نہیں مارے گا۔حکومت کو عوام کی مکمل حمایت و تائید حاصل ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پی ٹی آئی قیادت کا عزم ہے۔عاقبت نااندیش پی ڈی ایم کوتاریخیں دینے کی عادت پڑچکی ہے۔یہ ٹولہ جانتا ہے کہ استعفے دیئے تو خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اس کرپٹ اپوزیشن میں استعفے دینے کی اخلاقی جرأت ہرگز نہیں۔ شو ر و غوغا کرنے والے قوم پررحم کریں اورمنفی سیاست ترک کردیں۔ اپوزیشن متواتر ناکامیوں کے باوجوداب تک خواب غفلت میں محوہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں لوٹ مارکا حساب دیناہوگا۔یہ عناصرجتنی مرضی منت ترلے کرلیں، این آر او نہیں ملنے والا۔ اپوزیشن کے نا آسودہ ارمانوں پراوس پڑچکی ہے۔
Category: لاہور
-

پی ٹی آئی حکومت نے عوام کی بنیادی ضرورتوں کو مد نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دیئے ہیں، صوبائی وزیر اوقاف
-

صرف ووٹ نہیں الیکشن کمیشن کا عملہ ہی چوری ہو جاتا ہے،مریم نواز
صرف ووٹ نہیں الیکشن کمیشن کا عملہ ہی چوری ہو جاتا ہے،مریم نواز
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اب پتہ چلا کہ مافیا کیا ہوتا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کا کہنا تھا کہ صرف ووٹ چوری نہیں ہوتے، بیچارے الیکشن کمیشن کا عملہ ہی چوری ہو جاتا ہے، مریم نواز نے ٹویٹر پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ بھی شیئر کر دیا
اب پتہ چلا کہ مافیا کیا ہوتا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟ صرف ووٹ چوری نہیں ہوتے، بیچارے الیکشن کمشن کا عملہ ہی چوری ہو جاتا ہے! pic.twitter.com/FezrIzJJOx
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 20, 2021
پیپلز پارٹی کی رہنما شیریں رحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا اعلامیہ پنجاب حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے، انتخابات کے نتائج کو پنجاب حکومت نے متنازع بنایا ہے،نتائج میں رد و بدل کا ذمہ دار کون ہے؟23پولنگ اسٹیشن کا عملہ پوری رات کہاں غائب رہا؟
قبل ازیں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ این اے 75 کے نتائج غیرضروری تاخیر کے ساتھ موصول ہوئے، ریٹرننگ افسر کو 20 پولنگ سٹیشن کے نتائج میں ردوبدل کا خدشہ ہے، مکمل انکوائری رپورٹ کے بغیر نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈی آر او اور ریٹرننگ افسر کو 20 پولنگ سٹیشن کے نتائج میں ردوبدل کا خدشہ ہے جس کے باعث نتیجہ جاری کرنا ممکن نہیں، مکمل انکوائری اور ذمہ داران کے تعین کیلئے ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں جبکہ ڈی آر او مکمل انکوائری رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کر رہا ہے جس کے بعد نتیجہ جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔
الیکشن کمیشن نے تمام ریکارڈ محفوظ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کمزوری لگتی ہے، این اے 75 کے نتائج غیر ضروری تاخیر کے ساتھ موصول ہوئے، متعدد بار پرائزیڈنگ افسران سے رابطے کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ آر او کی اطلاع پر چیف الیکشن کمشنر نے آئی جی اور ڈپٹی کمشنر سے رابطے کی کوشش کی مگر کوئی جواب نہ ملا، چیف سیکرٹری سے رات تین بجے رابطہ ہوا اور انہوں نے گمشدہ افسران اور پولنگ بیگس کو ٹریس کر کے رزلٹ کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی لیکن تین بجے کے بعد چیف سیکرٹری نے اپنے اپ کو عدم دستیاب کر دیا۔ صبح چھ پرائزیڈنگ افسران بمعہ پولنگ بیگس حاضر ہوئے۔
پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب
این اے 75 ڈسکہ،نتائج میں ردوبدل کا خدشہ، الیکشن کمیشن نے کیا حکم دے دیا؟
ن لیگ کے افتخار الحسن عرف ظاہرے شاہ کے انتقال سے خالی ہونیوالی نشست این اے 75 ڈسکہ پر رات ساڑھے چار بجے تک زبر دست مقابلہ چل رہا تھا ، ادھر این اے 75 ڈسکہ میں سارا دن کشیدگی کا ماحول رہا، موٹر سائیکل سوار افراد کھلے عام جدید اسلحہ لیے سڑکوں پر دندناتے رہے، پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی ہوئے اس دوران ایک پولنگ سٹیشن پر جھگڑے کے بعد فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
لوگ بتاتے ہیں سویلین کپڑوں میں لوگ پریذائیڈنگ افسران کو لے گئے،شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ
-

بدنام زمانہ بدمعاش جونا بٹ آخر کار کیسے گرفتار ہوا؟
دہشت کی علامت سمجھا جانے والا بدنام زمانہ بدمعاش جونا بٹ گرفتار ہو گیا۔ لاہور پولیس کا جواریوں،قماربازوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیاب ہو گیا۔بدنام زمانہ قمار باز، منشیات فروش، جواریا جونا بٹ 10 ساتھیوں سمیت گرفتار۔ملزمان کے قبضہ سے 05 جدید رائفلیں ،کلاشنکوف پسٹل اور سینکڑوں زندہ گولیاں برآمد ھوے۔ پولیس نے جوئے پر لگی لاکھوں رقم کو بھی قبضہ میں لے لیا۔گرفتار ملزمان میں عبید مرتضیٰ، فہد، عمیر بٹ، آصف، غلام عباس شامل ہیں۔ نعمان، عرفان، حبیب، بلال اور علی رضا کو بھی موقعہ سے گرفتار کر لیا گیا۔
جونا بٹ ریکارڈ یافتہ، مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔بدنام زمانہ ملزم جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی اور اشتہاریوں کو پناہ دیتا تھا۔
ملزمان کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ منتقل کر دیا گیا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ جواریوں، منشیات فروشوں، بدنام زمانہ بدمعاشوں کےخلاف کریک ڈاؤن میں تیزی کر دی گئی ہے۔ شہر میں کسی بھی غنڈا عناصر کو نہیں چھوڑیں گیں، کلاشنکوف کلچر پر زیرو ٹولرنس پالیسی ہے، جوئے کے اڈئے، جرائم پیشہ افراد کی نرسریاں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گیں۔ -

نیب کو مکمل اعداد وشمار کے ساتھ دستاویزات پیش کرنے سے قاصر ہوں،رانا ثناء اللہ
نیب کو مکمل اعداد وشمار کے ساتھ دستاویزات پیش کرنے سے قاصر ہوں،رانا ثناء اللہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے تحقیقات بند کرنے کے لیے نیب کو تحریری جواب بھجوا دیا
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ اے این ایف کی عدالت میں معاملہ پہلے ہی زیر سماعت ہے، ایک معاملہ پر دو وفاقی ادار بیک وقت تحقیقات نہیں کر سکتے،آئین پاکستان ہر شہری کے بنیادی حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے، ایک ہی جائیداد کیخلاف متوازی کارروائی تعصب پر مبنی ہے، جے آئی ٹی کو بتایا کہ اے این ایف نے میرے تمام اثاثے منجمد کر رکھے ہیں، میں نے نیب کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ ہر بار مکمل تعاون کیا،جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو وہ تمام ریکارڈ دیا جو موجود تھا، نیب کو مکمل اعداد وشمار کے ساتھ دستاویزات پیش کرنے سے قاصر ہوں،میں اپنے اثاثوں سے متعلق ریکارڈ فراہم کر چکا ہوں،
قبل ازیں رانا ثناء اللہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی گئی ہے ،درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمشن، رانا ثناءاللہ کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست گزار کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ نے کاغزات نامزدگی میں اثاثوں کا زکر نہیں کیا۔ رانا ثناءاللہ نے کاغزات نامزدگی میں فارم ہاوس، پلازہ، مکانات اور دفتر کا زکر نہیں کیا رانا ثناءاللہ آئین کے آرٹیکل 62 کی شق 1 ایف پر پورے نہیں اترتے۔
رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے
رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران
رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟
رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا
منشیات کیس، رانا ثناء اللہ پر کب ہو گی فرد جرم عائد؟
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ عدالت رانا ثناءاللہ سے کاغزات نامزدگی میں اثاثے چھپانے کی وجوہات طلب کرے۔عدالت رانا ثناءاللہ کو غلط بیانی اور اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نااہل قرار دے
-

سبزہ زار پولیس کی کاروائی سے موبائل سنیچر گینگ گرفتار!!
ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کی سربراہی میں متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
سبزہ زار پولیس کی کاروائی، موبائل سنیچر گینگ گرفتار ہو گیا ۔ گرفتار ملزمان میں بلال عرف کالا اور طیب شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے موبائل فونز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد ہوئی۔ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوا۔
ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان کا لاہور کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا۔جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہو گئے۔مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ -

لوگ بتاتے ہیں سویلین کپڑوں میں لوگ پریذائیڈنگ افسران کو لے گئے،شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ
لوگ بتاتے ہیں سویلین کپڑوں میں لوگ پریذائیڈنگ افسران کو لے گئے،شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بھونڈے طریقے سے الیکشن چوری کرنے کی کوشش کی گئی ہے،
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پولیس خاموش تماشائی بنی کھڑی رہی،ریٹرننگ آفیسر کوئی بات سننے کو تیار نہ تھے، شدید دباؤ کا شکار تھے، ہم نے پولنگ کیلئے اضافی وقت مانگا تھا، لیکن کوئی اضافی وقت نہیں دیا گیا، پریذائیڈنگ افسران نے بہانے پیش کئے ،لوگ بتاتے ہیں سویلین کپڑوں میں لوگ پریذائیڈنگ افسران کو لے گئے،
شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ 20 پولنگ اسٹیشن ریٹرننگ آفیسر کے دفتر سے 15 سے 20 کلومیٹر دور تھے، 20 پولنگ اسٹیشن کے پریذائیڈنگ آفیسر بھی لاپتا ہوگئے، 20 پریذائیڈنگ آفیسر غائب ہوگئے، کسی نے کہا عینک گم ہوگئی تھی، کسی نے کہا نیند آگئی تھی، 20 پولنگ اسٹیشن پر 88 فیصد پولنگ ہوئی ہے، جب یقین ہو ملک میں قانون نہیں تو ایسے کام کئے جاتے ہیں،
شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ پوری انتظامی مشنری بے بس کھڑی ہے، 20 پریذائیڈنگ افسر اور تھیلے غائب ہیں،جب تک الیکشن چوری ہوتا رہے گا ملک نہیں چل سکتا، حلقے کے 361 پولنگ اسٹیشن ہیں، 341 کا رزلٹ آگیا، ریٹرننگ آفیسر کوئی بات سننے کو تیار نہ تھے، شدید دباؤ کا شکار تھے،
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے ڈسکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے دھاندلی کرنے کی پوری کوشش کی، کچھ پولنگ سٹیشنز پر گھنٹوں پولنگ بند رکھی گئی، فردوس عاشق نتائج بدلنے کیلئے الیکشن کمیشن پہنچیں، پی ٹی آئی کارکنوں نے فردوس عاشق اعوان کے طرز عمل کی مذمت کی، این اے 75 ڈسکہ میں آر او نے انتخابی نتائج روک دیئے، سرکاری دباؤ برداشت کرنے پر ریٹرننگ آفیسر کی تعریف کرتے ہیں۔
پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب
ن لیگ کے افتخار الحسن عرف ظاہرے شاہ کے انتقال سے خالی ہونیوالی نشست این اے 75 ڈسکہ پر رات ساڑھے چار بجے تک زبر دست مقابلہ چل رہا تھا ، ادھر این اے 75 ڈسکہ میں سارا دن کشیدگی کا ماحول رہا، موٹر سائیکل سوار افراد کھلے عام جدید اسلحہ لیے سڑکوں پر دندناتے رہے، پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی ہوئے اس دوران ایک پولنگ سٹیشن پر جھگڑے کے بعد فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
این اے 75 ڈسکہ،نتائج میں ردوبدل کا خدشہ، الیکشن کمیشن نے کیا حکم دے دیا؟
-

پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب
پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی دفعہ صرف ووٹ نہیں بلکہ الیکشن کمیشن کا عملہ بھی چوری ہوگیا ہےمریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دھند کو وجہ بنا کر ڈسکہ NA 75 کے حتمی نتیجہ میں دانستہ تاخیر قابل مذمت اور شرمناک ہے تمام دن حکومتی فائرنگ اور غنڈہ گردی سے پولنگ کے عمل کو روکنے کی کوشش جاری رہی سارا دن پولنگ سٹیشنز پہ حکومتی بد معاشی کے مناظر عوام نے دیکھے
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سارا دن ناکامی کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ پولنگ سٹیشنز کا عملہ لا پتہ کردیا گیا پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوگئے الیکشن کمیشن کا اپنا پولنگ کا عملہ الیکشن کمیشن کی پہنچ سے دور ہے مسلم لیگ (ن) کی جیت کو ہار میں تبدیل کرنے کے لئے پورے کے پورے الیکشن کمیشن پہ ڈاکہ ڈالا گیا الیکشن کمیشن بے بس، ریٹرننگ افسران یرغمال، کیا شفاف الیکشن ہے؟ واہ،عمران صاحب نے بری طرح ہارنے پر الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کروایا ہے اب یہ جیت اللہ تعالیٰ کے بعد کوئی تبدیل نہیں کر سکتا
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا عملہ چوری کروانا اِس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) جیت چکی ہے اگر کسی قسم کی گھٹیا حرکت کی جائے گی تو نتائج کے زمہ دار عمران صاحب ہوں گے الیکشن کمیشن کے عملے کی چوری کی ایف آئی آر عمران خان اور بزدار صاحب پہ کٹنی چاہئیے پوری کی پوری ریاست عوام کے ووٹ چوری میں ملوث ہو تو عوام پہ عذاب ہی آتا ہے؟آٹا ، چینی ، بجلی ، گیس ، دوائی اور ووٹ چوروں نے الیکشن کمیشن کے عملے کو بھی چوری کر لیا ریاست ووٹ چوری میں مصروف ہے، یہ قومی بدقسمتی ہے جو بھی کر لیں ، فتح مسلم لیگ (ن) کی ہو گی، انشاء اللہ
-

سیمنٹ انڈسٹری اربوں روپے کی سرمایہ روزگار کے ہزاروں نئے مواقع لائے گی، میاں اسلم اقبال
لاہور 19فروری ،صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے سول سیکرٹریٹ میں بیسٹ وے سیمنٹ گروپ کے وفد کی ملاقات جس کے دوران بیسٹ وے سیمنٹ گروپ کی جانب سے سیمنٹ سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری اور این او سی کے اجراء کے امور پر بات چیت کی گئی۔ہمارےگروپ نے اٹک، میانوالی اور خوشاب میں نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے اپلائی کر رکھا ہے، این او سی کے منتظر ہیں۔ صوبائی وزیر کی بیسٹ وے سیمنٹ گروپ کے کے وفد کو این او سی کے جلد اجراء کی یقین دہانی دلائی۔ وفد میں جنرل منیجر اپریشنزبیسٹ وے سیمنٹ گروپ ارشادعلی امیر، کرنل ریٹائرڈ ثاقب ملک اور دیگر شامل تھے۔ سیکرٹری صنعت و تجارت واصف خورشید اور متعلقہ افسران بھی ملاقات میں موجود تھے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق بزدار حکومت نے پنجاب کوصنعتی سرگرمیوں کا مرکز بنا دیا ہے، نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے این او سی کے اجراء کے عمل کو تیز کیاگیا ہے
صوبے میں نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کے لئے 7 این او سی جاری ہوچکے ہیں۔ مزید این او سی بھی جلد جاری ہونگے۔ سیمنٹ انڈسٹری میں اربوں روپے کی نئی سرمایہ روزگار کے ہزاروں نئے مواقع لائے گی۔ سیمنٹ سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہیں۔سیمنٹ سیکٹر کے سرمایہ کاروں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولتیں دے رہے ہیں
پنجاب میں نئی سرمایہ کاری روزگار کے نئے مواقع اور معاشی ترقی کی نویدہے۔ -

ڈسکہ میں پولیس کا لاٹھی چارج آخر کیا وجہ بنی
ڈسکہ میںپولیس کا لاٹھی چارج آخر کیا وجہ بنی
باغی ٹی وی : پولیس کا ڈسکہ کلاں پولنگ سٹیشن میں ووٹرز پر بدترین لاٹھی چارجپولیس عوام کی ملازم ہے یا پی ٹی آئی کی ، ڈسکہ میں پولیس نے ووٹروں پر لاٹھی چارج کردیا . ووٹروں نے پولینگ اسٹیشن میں گھسنے کی کوشش کی جس وجہ سے پولیس نے ووٹروں پر اندھا دھند لاٹھی چارج کردیا .
اس سلسلےمیں عوام میں پولیس کے اس رویے کی وجہ سے شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے .ان کا کہنا ہے کہ پولیس عوام کی ہے یا پی ٹی آئی حکومت کی . اس سلسلے میں ڈسکہ میں پہلے ہی شدید کشیدگی پائی جاتی ہے . ضمنی انتخابات کے دوران ڈسکہ میں فائرنگ سے اموات ہوئی ہیں
پولیس کا ڈسکہ میں ووٹروں پر لاٹھی #Daska #Elecciones2021Ec pic.twitter.com/vlem8Vo1nH
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) February 19, 2021
گوئند کے پولنگ اسٹیشن پرفائرنگ 2 افرادجاں بحق ہو گئے، تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے،جاں بحق ہونے والوں میں شانی اور ماجد شامل ہیںایم ایس ٹی ایچ کیو نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ زخمی ہونے والے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں
نون لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنان کی فائرنگ کے بعد ڈسکہ کے رہائشی شخص نے انتظامیہ سے تحفظ دینے کا مطالبہ کر دیا۔ اور کہا کہ ڈسکہ کی عوام کو ووٹ دینے کے حق سے محروم نہ کیا جائے
ڈسکہ، ضمنی الیکشن،فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق کس پارٹی سے؟
-

میرے دفتر کے دروازے عوام الناس کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں،ایس پی اقبال ٹاؤن
لاہور ایس پی اقبال ٹاؤن کیپٹن(ر)محمداجمل کی زیر صدارت ساندہ میں کھلی کچہری کا انعقاد.کھلی کچہری میں ایس ڈی پی او اور ایس ایچ اوز کی شرکت
کھلی کچہری میں سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں شرکت.اکثر شہریوں کی فوری درخواستیں لکھوا کر متعلقہ افسران کو مارک کیں فوری کاروائی کے احکامات دئیے۔ایس پی اقبال ٹاؤن نے عوامی شکایات سنی اور مسائل کے حل کیلیے موقعہ پر احکامات صادر فرماۓ اور کہا کہ میرے دفتر کے دروازے عوام الناس کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں،سماج دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے عوام پولیس کی آنکھیں اور کان بنیں، علاقے سے بدمعاشوں اور قبضہ گروپوں کا ہر صورت میں قلع قمع کیا جاۓ گامنشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ اور اشتہاری ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں.ہر طرح کے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے،کھلی کچہری کا مقصد پولیس اور عوام کے مابین فاصلے دور کرنا اور عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے۔