Baaghi TV

Category: لاہور

  • ضمنی الیکشن ہلاکتیں، شہباز گل اور عثمان ڈار نے کس پر لگایا الزام؟ وزیراعلیٰ کا نوٹس

    ضمنی الیکشن ہلاکتیں، شہباز گل اور عثمان ڈار نے کس پر لگایا الزام؟ وزیراعلیٰ کا نوٹس

    ضمنی الیکشن ہلاکتیں، شہباز گل اور عثمان ڈار نے کس پر لگایا الزام؟ وزیراعلیٰ کا نوٹس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا،ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے، قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی

    قبل ازیدں آئی جی پنجاب نے ڈسکہ میں پولنگ اسٹیشن کے باہر فائرنگ سے 2 افراد کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب نے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی آئی جی پنجاب نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کا حکم دے دیا

    واضح رہے کہ ڈسکہ میں پانچ مقامات پر قائم پولنگ سٹیشنز کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے، ووٹرز میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ڈسکہ میں نامعلوم افراد نے آتشیں اسلحے کا بے دریغ استعمال کیا۔ دھڑلے سے فائرنگ کی اور رفو چکر ہو گئے۔ نواحی گاؤں گوئند کے میں پولنگ سٹیشن پر فائرنگ ہوئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

    اطلاعات کے مطابق جاں بحق ھونے والے ماجد کا تعلق تحریک انصاف سے جبکہ ذیشان کا تعلق ن لیگ سے ھے

    شہباز گل کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے غنڈے جاوید بٹ بے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ماجد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور ساجد کو شدید زخمی کر دیا۔ ن لیگ گلو بٹوں اور جاوید بٹ جیسے غنڈوں کی جماعت ہے۔ یہ جرائم پیشہ لوگ ہیں۔ سیاست تو صرف ایک لبادہ ہے-ایک ایک قطرہ خون کا حساب لئیا جائے گا

    عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ رانا ثناءاللہ مسلح غنڈوں کے ہمراہ سیالکوٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تاریخ رقم کرنے پہنچا ہوا ہے! اب تک گولیاں لگنے سے 7 افراد شدید زخمی جبکہ 1 کارکن شہید ہو چکا ہے! ڈسکہ میں پر امن انتخابی عمل کے دوران کی گئی اس دہشت گردی کی FIR رانا ثنااللہ اور مسلح غنڈوں کے خلاف درج کروائیں گے!

    تحریک لبیک کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ڈسکہ ایں اے 75 مخالفین کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر جدید اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا، ٹی ایل پی کے پر امن کارکنان کو زدوکوب کیا اور یہ ساری غنڈہ گردی انتظامیہ کی سرپرستی میں ہوتی رہی۔

    ڈسکہ میں فائرنگ اور زخمیوں کے بعد پولنگ سٹیشنز پر سے عوام کا رش ختم ہونا چروع ہو گیا ہے، پولنگ کیمپوں پر موجود عوام نے گھروں کو جانے کو عافیت سمجھی، پولنگ اسٹیشن نمبر 237 مین بازار ڈسکہ 2 گھنٹے سے بند ہے

    قبل ازیں ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پولنگ اسٹیشن ویران ہیں ایک پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کی گئی ، کارکنان کے سامنے آنے پر فائرنگ کرنے والے چلے گئے ،ووٹ کو پرامن طریقے سے کاسٹ کرانا ہماری ذمہ داری ہے ،ضمنی انتخابات کانتیجہ عوام کی آواز ہوگی جنہوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا وہ کریں حکومت نے ملک کوتباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا

    ضمنی الیکشن، خونی الیکشن بن گیا، دو افراد جاں بحق

    ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام پی ٹی آئی کے خلاف اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کریں،ووٹرز کو گمراہ کرنے کے لیے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں،کسی پولنگ اسٹیشن سے سادہ کاغذ پر رزلٹ نہیں لیں گے، اگروہ بڑا پولنگ اسٹیشن ہوتا توشاید آج میں ایم این اے نہ ہوتا،الیکشن کمیشن غیرمتعلقہ اور مسلح افراد کوپ ولنگ اسٹیشن میں نہ جانے دے،الیکشن صاف شفاف ہوگا تو پر امن بھی ہوگا ، پولنگ ایجنٹس گنتی کے وقت موجود ہونے چاہئیں، اپنے ایجنٹس کو کہا ہے وہ گنتی کے وقت موجود رہیں گے،

    ڈسکہ میں لیگی امیدوار نوشین افتخار نےپولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ڈگری کالج کا دورہ کیا،نوشین افتخار نےبیلٹ بکس کھلے ہونے اور دھاندلی کا الزام لگایا اس دوران امیدوار اور عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی

    ڈسکہ، ضمنی الیکشن،فائرنگ سے جاں بحق افراد کا تعلق کس پارٹی سے؟

  • ایف سی کالج کا تعلیمی میدان میں اپنا ایک الگ مقام ہے, چودھری پرویز الہی

    ایف سی کالج کا تعلیمی میدان میں اپنا ایک الگ مقام ہے, چودھری پرویز الہی

    سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ایف سی کالج کے نئے ریکٹر ڈاکٹر جوناتھن ایڈلٹن اور رجسٹرار بریگیڈیئر (ر) نیئر فردوس کی ملاقات ہوئی اس ملاقات میں ایف سی کالج میں جاری مختلف پروگرامز کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔چودھری پرویزالٰہی نے ایف سی کالج میں ٹیکنیکل ایجوکیشن دینے کیلئے تجاویز دیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے نئے ریکٹر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی
    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ایف سی کالج کا تعلیمی میدان میں اپنا ایک الگ مقام ہے۔ بطور وزیراعلیٰ اقلیتوں کو نہ صرف تعلیمی ادارے واپس کیے بلکہ پہلی بار وزارت قائم کی اور چرچز کی مرمت کیلئے فنڈز بھی مختص کیے۔ شہبازشریف نے اقلیتوں کے معاملات کے حل میں کافی مشکلات پیدا کیں۔ دس سال تک مشنری اداروں کی زمینوں پر قبضہ کیے رکھا۔ بطور سپیکر پنجاب اسمبلی اب دوبارہ کیتھڈرل چرچ سمیت دیگر سکولوں، کالجز اور پراپرٹی کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا۔ گجرات یونیورسٹی سٹیٹ آف دی آرٹ درسگاہ کا درجہ رکھتی ہے۔ گجرات یونیورسٹی میں دیگر تعلیمی کورس کے ساتھ ساتھ طلبہ کو ٹیکنیکل ایجوکیشن بھی دی جا رہی ہے۔
    ریکٹر ایف سی کالج ڈاکٹر جوناتھن ایڈلٹن ننے کہا کہ آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی۔ پاکستان کی کرسچن کمیونٹی اوراقلیتی برادری کے حوالے سے آپ کے اقدامات جان کر بہت اچھا لگا۔ ہماری کوشش ہے کہ تعلیم کے میدان میں ایف سی کالج کو مزید بلندیوں پر لے کر جائیں۔
    اس موقع پر چودھری پرویزالٰہی نے مہمانوں کو اعزازی شیلڈیں بھی پیش کیں

  • خواجہ معین الدین چشتی کے 809ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب منعقد!!

    خواجہ معین الدین چشتی کے 809ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب منعقد!!

    خواجہ معین الدین چشتی کے 809ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کے سلسلہ میں "رسمِ غسل حجرۂ اعتکاف "داتاؒ دربار میں ہوا۔
    اس موقع پرڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری،چئیر مین مذہبیہ امور کمیٹی نذیر چوہان،ایڈمنسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو و دیگر افسران اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد میں شر کت۔
    اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری کاخطاب جس میں کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات کے صحیح ابلاغ سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہوگا۔خواجہ معین الدین چشتی،برصغیر میں قافلہ شریعت و طریقت کے سرخیل اوربرصغیر کے سب سے بڑے سماجی انقلاب کے بانی تھے۔ آپ کے وجودِ سعید سے اسلام کے شجرۂ طیبہ کو آبیاری میسر آئی۔ آپ نے رواداری،انسان دوستی،محبت اور مساوات جیسے رویوں کا ابلاغ عام کیا۔ سرزمین پاک وہند اور بالخصوص خطہئ پنجاب کو ایمان وایقان کی روشنی اور تابندگی عطا کرنے والی ہستی حضرت داتا گنج بخشؒ ہیں۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیر ی سجزی نے اس آستان کے فیض کو برصغیر کے شرق وغرب اور جنوب وشمال میں روشناس کرا کے عقیدتوں اور محبتوں کے چراغ جس ہستی نے فروزاں کیے۔
    خواجہ معین الدین چشتی کے 809ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کے سلسلہ میں "رسمِ غسل حجرۂ اعتکاف ” کی روحانی و روح پرور تقریب منعقد۔
    حضرت خواجہ معین الدین چشتی برصغیر میں قافلہ شریعت و طریقت کے سرخیل اوربرصغیر کے سب سے بڑے سماجی انقلاب کے بانی تھے۔ خواجہ معین الدین چشتی کے 809ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب کے سلسلہ میں "رسمِ غسل حجرۂ اعتکاف ” کی روحانی و روح پرور تقریب داتاؒ دربار میں ہوئی۔اس موقع پرڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری،چئیر مین مذہبیہ امور کمیٹی نذیر چوہان،ایڈمنسٹریٹر داتا دربار خالد محمود سندھو و دیگر افسران اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی۔ تقریب سے ڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوفیاء کی تعلیمات کے صحیح ابلاغ سے انتہا پسندی کا خاتمہ ہوگا۔ خواجہ معین الدین چشتی،برصغیر میں قافلہ شریعت و طریقت کے سرخیل اوربرصغیر کے سب سے بڑے سماجی انقلاب کے بانی تھے۔ آپ کے وجودِ سعید سے اسلام کے شجرۂ طیبہ کو آبیاری میسر آئی۔ آپ نے رواداری،انسان دوستی،محبت اور مساوات جیسے رویوں کا ابلاغ عام کیا۔ سرزمین پاک وہند اور بالخصوص خطہئ پنجاب کو ایمان وایقان کی روشنی اور تابندگی عطا کرنے والی ہستی حضرت داتا گنج بخشؒ ہیں۔ حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیر ی سجزیؒ نے اس آستان کے فیض کو برصغیر کے شرق وغرب اور جنوب وشمال میں روشناس کرا کے عقیدتوں اور محبتوں کے چراغ جس ہستی نے فروزاں کیے۔

  • ضمنی الیکشن، خونی الیکشن بن گیا، دو افراد جاں بحق

    ضمنی الیکشن، خونی الیکشن بن گیا، دو افراد جاں بحق

    ضمنی الیکشن، خونی الیکشن بن گیا، دو افراد جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضمنی انتخابات کے دوران ڈسکہ میں فائرنگ سے اموات ہوئی ہیں

    گوئند کے پولنگ اسٹیشن پرفائرنگ 2 افرادجاں بحق ہو گئے، تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے،جاں بحق ہونے والوں میں شانی اور ماجد شامل ہیں

    ایم ایس ٹی ایچ کیو نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ زخمی ہونے والے دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں

    نون لیگ اور تحریک انصاف کے کارکنان کی فائرنگ کے بعد ڈسکہ کے رہائشی شخص نے انتظامیہ سے تحفظ دینے کا مطالبہ کر دیا۔ اور کہا کہ ڈسکہ کی عوام کو ووٹ دینے کے حق سے محروم نہ کیا جائے

    ووٹرز کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ سے ہمیں‌ ڈرایا جا رہا ہے پھر بھی ہم شیر کوووٹ دیں گے ، خواتین کا کہنا تھا کہ ہم گھروں سے شیر کو ووٹ دینے کے لئے نکلی ہیں،

    ڈسکہ میں فائرنگ اور زخمیوں کے بعد پولنگ سٹیشنز پر سے عوام کا رش ختم ہونا چروع ہو گیا ہے، پولنگ کیمپوں پر موجود عوام نے گھروں کو جانے کو عافیت سمجھی، پولنگ اسٹیشن نمبر 237 مین بازار ڈسکہ 2 گھنٹے سے بند ہے

    قبل ازیں ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پولنگ اسٹیشن ویران ہیں ایک پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کی گئی ، کارکنان کے سامنے آنے پر فائرنگ کرنے والے چلے گئے ،ووٹ کو پرامن طریقے سے کاسٹ کرانا ہماری ذمہ داری ہے ،ضمنی انتخابات کانتیجہ عوام کی آواز ہوگی جنہوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا وہ کریں حکومت نے ملک کوتباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا

    ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام پی ٹی آئی کے خلاف اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کریں،ووٹرز کو گمراہ کرنے کے لیے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں،کسی پولنگ اسٹیشن سے سادہ کاغذ پر رزلٹ نہیں لیں گے، اگروہ بڑا پولنگ اسٹیشن ہوتا توشاید آج میں ایم این اے نہ ہوتا،الیکشن کمیشن غیرمتعلقہ اور مسلح افراد کوپ ولنگ اسٹیشن میں نہ جانے دے،الیکشن صاف شفاف ہوگا تو پر امن بھی ہوگا ، پولنگ ایجنٹس گنتی کے وقت موجود ہونے چاہئیں، اپنے ایجنٹس کو کہا ہے وہ گنتی کے وقت موجود رہیں گے،

    ڈسکہ میں لیگی امیدوار نوشین افتخار نےپولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ڈگری کالج کا دورہ کیا،نوشین افتخار نےبیلٹ بکس کھلے ہونے اور دھاندلی کا الزام لگایا اس دوران امیدوار اور عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی

  • ضمنی الیکشن، فائرنگ بھی کی گئی،پی ٹی آئی پولنگ اسٹیشن ویران ہیں، رانا ثناء اللہ

    ضمنی الیکشن، فائرنگ بھی کی گئی،پی ٹی آئی پولنگ اسٹیشن ویران ہیں، رانا ثناء اللہ

    ضمنی الیکشن، فائرنگ بھی کی گئی،پی ٹی آئی پولنگ اسٹیشن ویران ہیں، رانا ثناء اللہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومتی امیدوارٹرن آوَٹ کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پولنگ اسٹیشن ویران ہیں ایک پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کی گئی ، کارکنان کے سامنے آنے پر فائرنگ کرنے والے چلے گئے ،ووٹ کو پرامن طریقے سے کاسٹ کرانا ہماری ذمہ داری ہے ،ضمنی انتخابات کانتیجہ عوام کی آواز ہوگی جنہوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا وہ کریں حکومت نے ملک کوتباہی کے دہانے پر لاکھڑا کردیا

    ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عوام پی ٹی آئی کے خلاف اپنی رائے کا آزادانہ استعمال کریں،ووٹرز کو گمراہ کرنے کے لیے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں،کسی پولنگ اسٹیشن سے سادہ کاغذ پر رزلٹ نہیں لیں گے، اگروہ بڑا پولنگ اسٹیشن ہوتا توشاید آج میں ایم این اے نہ ہوتا،الیکشن کمیشن غیرمتعلقہ اور مسلح افراد کوپ ولنگ اسٹیشن میں نہ جانے دے،الیکشن صاف شفاف ہوگا تو پر امن بھی ہوگا ، پولنگ ایجنٹس گنتی کے وقت موجود ہونے چاہئیں، اپنے ایجنٹس کو کہا ہے وہ گنتی کے وقت موجود رہیں گے،

    ڈسکہ میں لیگی امیدوار نوشین افتخار نےپولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ڈگری کالج کا دورہ کیا،نوشین افتخار نےبیلٹ بکس کھلے ہونے اور دھاندلی کا الزام لگایا اس دوران امیدوار اور عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی

    دوسری جانب چیف الیکشن کمشنرنے صوبائی الیکشن کمشنرز پنجاب اور خیبر پختونخوا کو ہدایات جاری کی ہیں کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے، انتخابات کے آزادانہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کویقینی بنا یا جائے،

    قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو دو حلقوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے این اے 75 ڈسکہ اور پی پی 51 گوجرانوالا میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 51 مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اور ن لیگ نے شوکت منظور چیمہ کی بیوہ بیگم طلعت منظور چیمہ کو اس پر امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ تحریک انصاف نے چوہدری محمد یوسف کو میدان میں اتارا ہے، جماعت اسلامی کے امیدوار ناصرمحمود ہیں (ن) لیگ نے عام انتخابات کے دوران یہ نشست 31 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے جیتی تھی۔

  • ضمنی الیکشن ، پنجاب کے صوبائی وزیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری

    ضمنی الیکشن ، پنجاب کے صوبائی وزیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری

    ضمنی الیکشن ، پنجاب کے صوبائی وزیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضمنی الیکشن پی پی پی 51 گوجرانوالہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ہے

    الیکشن کمیشن صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو نوٹس جاری کردیا ،الیکشن کمیشن نے محمود الرشید سے دو روز میں جواب طلب کر لیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ محمود الرشید نے پی پی 51 کے ضمنی انتخاب کے انتخابی مہم میں حصہ لیا ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی وزیر یا رکن اسمبلی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا

    ڈسکہ میں لیگی امیدوار نوشین افتخار نےپولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ڈگری کالج کا دورہ کیا،نوشین افتخار نےبیلٹ بکس کھلے ہونے اور دھاندلی کا الزام لگایا اس دوران امیدوار اور عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی

    دوسری جانب چیف الیکشن کمشنرنے صوبائی الیکشن کمشنرز پنجاب اور خیبر پختونخوا کو ہدایات جاری کی ہیں کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے، انتخابات کے آزادانہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کویقینی بنا یا جائے،

    قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو دو حلقوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے این اے 75 ڈسکہ اور پی پی 51 گوجرانوالا میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 51 مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اور ن لیگ نے شوکت منظور چیمہ کی بیوہ بیگم طلعت منظور چیمہ کو اس پر امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ تحریک انصاف نے چوہدری محمد یوسف کو میدان میں اتارا ہے، جماعت اسلامی کے امیدوار ناصرمحمود ہیں (ن) لیگ نے عام انتخابات کے دوران یہ نشست 31 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے جیتی تھی۔

  • عدالتیں خاموش تماشائی بن کر نہیں رک سکتیں،اہم کیس میں عدالت کا فیصلہ

    عدالتیں خاموش تماشائی بن کر نہیں رک سکتیں،اہم کیس میں عدالت کا فیصلہ

    عدالتیں خاموش تماشائی بن کر نہیں رک سکتیں،اہم کیس میں عدالت کا فیصلہ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہر دوسرے روز کی وکلاء کی ہڑتالوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کر دیا

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مرزا وقاص رئوف نے تاریخی فیصلہ جاری کر دیا ،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ہڑتالوں کا سلسلہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ عدالتوں کو ہر دوسرے دن یہ کہا جائے کہ وکلاء اپنا فرائض سرانجام نہیں دے رہے، عدالتی فیصلوں میں لکھا جاتا ہے کہ وکلاء ہڑتال پر ہیں، جس سے عدالتیں متاثر ہوتی ہیں، عدالتیں وکلاء کے بغیر نہیں چل سکتیں جو ہر دوسرے روز ہڑتال کر دیتے ہیں،

    لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ کیس جب بھی سماعت کیلئے مقرر ہو تو وکیل کو معاوضہ دینے والے درخواست گزار کیلئے عدالت میں پیش ہونا چاہیے، گر کوئی وکیل پیش نہ ہو تو عدالتوں کو اہنا کام جاری رکھنا چاہیے، سائل نقصان کیلئے وکیل کے خلاف کاروائی کر سکتا ہے، وکیل ہڑتال کو جواز بنا کر عدالت سے غیر حاضر نہیں ہو سکتے جب انھوں نے اپنا وکالت نامہ جمع کروا رکھا ہو، کسی بھی بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے دوران وکیل کو سائل کیلئے عدالت میں سے غیر حاضر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے،

    جسٹس مرزا وقاص رئوف نے فیصلے میں کہا کہ اگر کوئی وکیل ہڑتال کو جواز بنا کر اپنے سائل کے کیس میں پیش نہیں ہوتا تو وہ پیشہ ورانہ بددیانتی کا مرتکب ہوتا ہے، وکیل کیلئے اپنے سائل کیلئے عدالت میں پیش ہونے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہے، قانونی ضابطے کو کسی فریق کی مرضی کے مطابق تبدیل نہیں کیا جا سکتا، یہی وقت ہے کہ بلاجواز زیر التوا کیسز کی تعداد میں کمی لائی جا سکے، عدالتیں خاموش تماشائی بن کر نہیں رک سکتیں، قانون کی خلاف ورزی پر آنکھیں بند نہیں کر سکتیں،

  • مقدس اوراق کو درست طریقے سے تلف کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

    مقدس اوراق کو درست طریقے سے تلف کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقدس اوراق کو درست طریقے سے تلف کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ دیا ہے

    لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو 6 ماہ میں مقدس اوراق کو تلف کرنے کی پالیسی بنانے کا حکم دے دیا ،عدالت نے حکم دیا کہ پنجاب حکومت ،قرآن بورڈ کے ساتھ مشاورت کرکے مقدس اوراق کو درست طریقے سے تلف کرنے کا طریقہ کار طے کرے، جسٹس طارق سلیم شیخ نے محدم شاکر کی درخواست ضمانت پر 15 صفحات پر مشتمل تحریر فیصلہ جاری کر دیا

    عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو عملدرآمد رپورٹ بھی جمع کروانے کا حکم دے دیا ملزم شاکر کے خلاف مقدس اوراق کی بے حرمتی کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ملزم پرمقدس اوراق کو زمین میں دفن کرنے اور بے حرمتی کے الزامات یے تحت مقدمہ درج کیا گیا

    عدالتی حکم پر مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام سے بھی رائے طلب کی گئی عدالتی فیصلے میں مقدس اوراق کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے رہبر معظم سید علی خامنہ ای، آیت اللہ سید علی سیستانی حامد سعید کاظمی سمیت دیگر کی رائے کا بھی ذکر کیا گیا ہے

    گذشتہ دو ماہ میں مقدس ہستیوں کی بے ادبی پر مشتمل دس ہزار ویب سائٹس کو بند کیا گیا۔ قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

  • ایم کیو ایم کی اہم شخصیت لندن میں چل بسی

    ایم کیو ایم کی اہم شخصیت لندن میں چل بسی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کی اہم شخصیت لندن میں چل بسی

    اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور وفات پا گئے ہیں،محمد انور کی موت لندن میں ہوئی ہے وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور کی 72 برس تھی

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما محمد انور کے بارے میں مزید بتایا کہ محمد انور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ تھے

    کراچی کی عوام کو ایک قطرہ پانی کا نہ دینے والے انقلاب لانے کی بات کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال برس پڑے

    کرونا کے باعث نالوں کی صفائی کا کام تاخیرکا شکار ہوا،وزیراعلیٰ سندھ

    صوبائی خود مختاری کے نام پر صرف ایک شخص کو اختیار دیا گیا،مصطفیٰ کمال

    کراچی کے مسئلہ پر آرمی چیف کو وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرنی چاہئے،مصطفیٰ کمال نے کیا تشویش کا اظہار

    این ایف سی کے سارے پیسے وزیراعلیٰ لے کر بیٹھ جاتے ہیں،مصطفیٰ کمال

    ایم کیو ایم رہنما محمد انور نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی جماعت کا بھارت سے رقم لینے کا معاملہ حقیقت ہے۔ محمد انور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت سے تعلقات کے حوالے سے صرف مجھے الزام دینا سراسر غلط ہے، 90 کی دہائی کی ابتدا میں ایک سینئر پارٹی رہنما نے بھارتی سفارت کار سے میری ملاقات کرائی، بھارتی سفارت کار سے پارٹی کے حکم پر وسطی لندن میں ملاقات کی تھی۔

    مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی

    رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

    ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

    ایم کیو ایم بھی حکومت کو آنکھیں دکھانے لگی

  • پرویز رشید کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل،رجسٹرار آفس نے بھی اعتراض عائد کردیا

    پرویز رشید کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل،رجسٹرار آفس نے بھی اعتراض عائد کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما پرویز رشید کی کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف اپیل، رجسٹرار آفس نے پرویز رشید کی ایپل پر اعتراض لگا دیا،

    درخواست گزار کو تصدیق شدہ دستاویزات لف کرنے کی ہدایت کی گئی، پرویز رشید نے ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائرکی ہے

    پرویز رشید نے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا اقدام چیلنج کر دیا ،ن لیگی رہنما پرویز رشید نے ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کر دی پرویز رشید نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور ریٹرنگ افسرکو فریق بنایا،پرویز رشید نے درخواست میں کہا کہ ریٹرنگ افسرنے غیر قانونی طور پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے،الیکشن کمیشن نے قانون کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے،

    سینیٹ انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کے امیدوار پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر نے مسترد کر دیے ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن ہے جس میں امیدواروں پر لگائے کے اعتراضات سنے جا رہے ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے،لیگی رہنماپ رویزرشید نادہندگی کے شواہد نہیں پیش کر سکے پرویزرشید پنجاب ہاوَس کے 95 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں

    مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا کہ جس کی تقریر عمران خان سے برداشت نہیں ہوتی وہ آواز خاموش کرنا چاہتے ہیں،الیکشن کمیشن سے سینیٹ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ میرے جیسے امیدوار انھیں کانٹے کی طرح کھٹکتے ہیں۔ میری نامزدگی مسترد کرنے کا طریقہ انجینئرڈ ہے، اب انجینئرڈ ڈیفالٹ کے ذریعے انتخاب سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے، مجھ پر نام نہاد ڈیمانڈز ڈالی گئیں، مجھے کبھی کسی کی طرف سے اطلاع نہیں دی گئی تھی۔