Baaghi TV

Category: لاہور

  • گورنرپنجاب سےآل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

    گورنرپنجاب سےآل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

    لاہور: پاکستان کے تخلیقی اور ادبی میدان کو اجاگر کرنے کے لیے آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کے نمائندہ وفد نے گورنر ہاؤس لاہور کا خصوصی دورہ کیا۔ اس وفد کی قیادت سینئر وائس چیئرمین ملک یعقوب اعوان نے کی، جنہوں نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو 14 اگست کو ہونے والی "اپووا استحکام پاکستان کانفرنس اور شان پاکستان ایوارڈز” کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔

    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ا پووا وفد کا نہایت پرتپاک استقبال کیا اور دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ اس اہم تقریب کا حصہ بن سکیں۔ اگرچہ 14 اگست کو ان کے بیرون ملک جانے کا امکان ہے، مگر انہوں نے یقین دلایا کہ اگر وہ ملک میں موجود ہوئے تو کانفرنس میں ضرور شرکت کریں گے۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اپووا کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسے ایک منظم اور متحرک تنظیم قرار دیا۔ انہوں نے خاص طور پر خوشی کا اظہار کیا کہ اس تنظیم کے سینئر نائب چیئرمین ملک یعقوب اعوان اور بانی ایم ایم علی ان کے اپنے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں، جو ان کے لیے فخر کا باعث ہے۔

    ملاقات کے دوران گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے وفد کے لیے خصوصی پیشکش کی کہ لاہور کے کسی بھی ہال میں اپووا اپنی تقریبات منعقد کرنا چاہے، حکومت کی طرف سے مکمل انتظامات اور تعاون فراہم کیا جائے گا۔ وفد نے اس پیشکش کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگرچہ اس سال کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں، مگر آئندہ سال اس پیشکش سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

    ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے اپووا کے عہدیداران عابدہ نذر، فیضان شیخ اور طارق نوید کو ان کے نئے عہدوں کی نوٹیفکیشن بھی دیئے،۔ اپووا کے کوآرڈینیٹر قصور طارق نوید نے گورنر کو قصور کی مشہور مٹھائی "اندرسے” پیش کی، جسے گورنر سردار سلیم حیدر نے نہایت پسند کیا ،اپووا پنجاب کی جنرل سیکرٹری عابدہ نذر نے گورنر پنجاب کو سرگودھا میں مدعو کیا، جسے گورنر نے قبول کرتے ہوئے جلد سرگودھا کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کرنے والے اپووا وفد میں ملک یعقوب اعوان، ایم ایم علی، ممتاز اعوان، طارق نوید، غلام زادہ نعمان صابری، عبدالصمد مظفر، فیضان شیخ، مدیحہ کنول، ایمن سعید، عابدہ نذر، لاریب اقراء، محمد اویس اور دیگر معزز اراکین شامل تھے۔اپوواوفد نے گورنر کو بتایا کہ اپووا جلد ہی لکھاریوں کے لیے ایک فلاحی منصوبہ بھی شروع کرنے جا رہی ہے، جس پر گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ اپنی بھرپور کوشش کریں گے کہ حکومتی سطح پر اس منصوبے کی مکمل معاونت کی جائے۔

    گورنر ہاؤس سے واپسی کے بعد، بانی اپوواایم ایم علی نے وفد کے اعزاز میں ایک مقامی ریسٹورنٹ میں پرتکلف عصرانہ بھی دیا.

  • انکوائری کی بنیاد پر نوکری سے نہیں نکالا جا سکتا،عدالت

    انکوائری کی بنیاد پر نوکری سے نہیں نکالا جا سکتا،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ محض انکوائری کی بنیاد پر کسی کو نوکری سے برخاست نہیں کیا جاسکتا۔

    جسٹس اویس خالد نے تسنیم کوثر کی درخواست پر 10 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ 16 سال بعد خاتون سرکاری ملازم کی نوکری سے برخاست کرنے کے خلاف اپیل منظور کرلی گئی،عدالت نے قرار دیا کہ محض انکوائری کی بنیاد پر کسی کو نوکری سے برخاست نہیں کیا جاسکتا۔ فئیرٹرائل کا حق دیئے بغیر کسی کو نوکری سے نہیں نکالا جاسکتا۔ عدالت نے خاتون کو نوکری سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردے دیا،عدالت نے متعلقہ اتھارٹی کو درخواست گزار پر لگائے گئے الزامات کی دوبارہ انکوائری کی ہدایت کردی۔ درخواست گزار کے واجبات کی ادائیگی انکوائری کے فیصلہ سے مشروط کردی گئی،فیصلے کے مطابق درخواست گزار کو 2009 میں کنڈکٹ کی بنیاد پر لیب اسسٹنٹ کی نوکری سے برخاست کیا گیا۔ عدالت نے 2014 میں درخواست گزار کو نوکری پر بحال کردیا مگر عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزارکو بحال نہ کیا گیا اورمعطل کردیا، 2015 میں درخواست گزارکو دوبارہ نوکری سے برخاست کردیاگیا۔ درخواست گزار پر الزام تھا کہ بھرتی کے وقت اس نے جعلی سرٹیفکیٹ جمع کرائے۔

  • شوہر کے سامنے بیوی سے زیادتی،چوتھا ملزم بھی انجام کو پہنچ گیا

    شوہر کے سامنے بیوی سے زیادتی،چوتھا ملزم بھی انجام کو پہنچ گیا

    شوہر کے سامنے بیوی کےگینگ ریپ کی مکمل پلاننگ کرنے والا ملزم پولیس فائرنگ سے مارا گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں کچھ دن قبل خاوندکے سامنے بیوی کےگینگ ریپ کا واقعہ پیش آیا تھا جس دوران ملزمان نے خاتون پر بدترین جنسی تشدد بھی کیا تھا حتیٰ کہ واقعے کی ویڈیو بھی بنائی تھی،اس دوران ملزمان نے خاتون کے شوہر کو بھی برہنہ کیا تھا، مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے کاروائی کی تھی، پولیس کا بتانا ہے کہ افسوسناک واقعے میں 4 ملزمان اویس، زاہد، ارشاد اور عمران کو نامزد کیا گیا تھا، مقدمے میں نامزد 3 ملزمان اویس، زاہد اور ارشاد پہلے ہی مقابلے میں مارے جاچکے ہیں،سی سی ڈی کے مطابق قصور میں فائرنگ کے تبادلے میں اب چوتھا مرکزی ملزم عمران بھی مارا گیا ، ہلاک ملزم عمران نے گینگ ریپ کی مکمل پلاننگ کی تھی۔

  • موسم کی خرابی، اسلام آباد اور لاہور ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر

    موسم کی خرابی، اسلام آباد اور لاہور ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن متاثر

    ملک بھر میں موسم کی خراب صورتحال کے باعث اسلام آباد اور لاہور کے بین الاقوامی ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔

    اسلام آباد ائیرپورٹ پر کم از کم 21 پروازیں اپنی آمد اور روانگی میں تاخیر کا شکار ہیں، جبکہ کراچی سے آنے والی ایک پرواز کو حفاظتی وجوہات کی بنا پر فیصل آباد میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔فلائٹ شیڈول کے مطابق، اسلام آباد ائیرپورٹ پر ریاض، ابوظبی، مسقط، باکو اور دوحہ سے آنے والی پروازوں کی لینڈنگ میں دشواری پیش آ رہی ہے، جس کی وجہ سے غیر ملکی پروازوں کی روانگی میں ایک سے دو گھنٹے تک تاخیر ہو رہی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی پرواز تقریباً چار گھنٹے تیس منٹ کی تاخیر کے بعد دن ساڑھے بارہ بجے روانہ ہوگی، جب کہ کراچی سے اسلام آباد کے لیے ایک نجی ائیرلائن کی پرواز میں بھی دو گھنٹے کی تاخیر ہو گئی ہے۔اسی طرح، کوالالمپور سے لاہور آنے والی غیر ملکی ائیرلائن کی دو پروازیں موسم کی خرابی کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہیں۔ لاہور ائیرپورٹ پر بھی سات پروازوں کی آمد و روانگی میں ایک سے ساڑھے نو گھنٹے تک تاخیر کا سامنا ہے۔

    موسم کی خرابی کے باعث ائر لائنز نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تازہ ترین صورتحال معلوم کرنے کے لیے ایئر لائنز کے آفیشل چینلز سے رابطہ کریں اور ائیرپورٹس پر بروقت پہنچیں۔

  • جس نے بھی  پاکستان کو لوٹا خواہ وہ کوئی بھی ہو اس کا محاسبہ ہونا چاہئے،خالد مسعود سندھو

    جس نے بھی پاکستان کو لوٹا خواہ وہ کوئی بھی ہو اس کا محاسبہ ہونا چاہئے،خالد مسعود سندھو

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ خواجہ آصف کا بیوروکریسی کے حوالہ سے بیان حیران کن ہے،بیورو کریسی جو کر رہی ہے اسکی ذمہ دار حکومت ہے،خواجہ آصف اپوزیشن میں نہیں حکومت میں ہیں، نام سامنے لائیں اور تحقیقات ہونی چاہئے،جس نے بھی قائد کے پاکستان کو لوٹا خواہ وہ کوئی بھی ہو اس کا محاسبہ ہونا چاہئے

    خالد مسعود سندھو کا کہنا تھاکہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نےبیوروکریسی بارے انکشاف قوم کے سامنے رکھا،حکمران انکشاف نہیں کرتے کاروائی کرتے ہیں،بیورو کریسی حکومت کے ماتحت ہوتی ہے اور حکمرانوں کے اشاروں کے بغیر کچھ نہیں کر سکتی،بیوروکریسی کی کرپشن اور بیرون ملک جائیدادوں کے ذمہ دارحکمران ہیں، سیاستدان ہوں یا بیوروکریسی،ملک کو جس نے بھی لوٹا وہ معافی کا مستحق نہیں، اس ضمن میں خواجہ آصف کے بیان پر تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے،کرپشن سے پاک پاکستان بنے گا تو ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا، کرپشن ایک ناسور ہے، اگر واقعی ملک کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی بیرونِ ملک جائیدادیں خرید رہی ہے، شہریتیں حاصل کر رہی ہے اور اربوں روپے ہضم کر کے ریٹائر ہو رہی ہے، تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ حکومت میں ہوتے ہوئے صرف بیانات کیوں دے رہے ہیں،خواجہ آصف نہ صرف اب وفاقی کابینہ کا حصہ ہیں بلکہ کئی بار اقتدار میں رہ چکے ہیں،پاکستان مرکزی مسلم لیگ مطالبہ کرتی ہے کہ خواجہ آصف کے دعووں کی روشنی میں فی الفور ایک کمیشن بنایا جائے،اس سنگین معاملے کی مکمل چھان بین ہو.

  • جمشید دستی کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل

    جمشید دستی کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 175 مظفر گڑھ میں جمشید دستی کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل کر دیا ہے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق یہ فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ”لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے حتمی فیصلہ آنے تک الیکشن پروگرام معطل رہے گا۔واضح رہے کہ این اے 175 کی نشست جمشید دستی کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی، جس پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔

    اسکاٹ لینڈ طوفان فلورس کی لپیٹ میں، نظامِ زندگی مفلوج

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

    بذریعہ سڑک ایران جانے پر پابندی، خواجہ آصف کا وضاحتی بیان

    این ڈی ایم اے کا الرٹ،دریائے ستلج میں سیلاب کا خطرہ

  • پنجاب و سندھ اسمبلیوں میں بھارتی اقدامات کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور

    پنجاب و سندھ اسمبلیوں میں بھارتی اقدامات کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور

    پنجاب اور سندھ کی اسمبلیوں میں 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کے خلاف یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر بھارت مخالف مذمتی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں۔

    پنجاب اسمبلی میں قرارداد وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے پیش کی، جس میں کہا گیا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے غیر قانونی طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور جنیوا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ایوان نے کشمیری عوام کی بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کیا۔

    سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی صدارت میں ہوا، جہاں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے قرارداد پیش کی۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ "تمام سیاسی جماعتیں کشمیر کے معاملے پر متحد ہیں۔ قائد حزبِ اختلاف علی خورشیدی نے قرارداد کی مکمل حمایت کی اور کہا کہ کشمیر کا مقدمہ ہر قومی اور عالمی فورم پر لڑا جائے گا۔قرارداد کی منظوری کے بعد اسپیکر نے اجلاس جمعہ دوپہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا۔

    وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر دن انسانیت شرمندہ ہوتی ہے۔مودی حکومت نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔بھارت نے پرامن شہریوں کا محاصرہ اور آزادی اظہار پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔5 اگست 2019 کا اقدام جمہوریت اور انسانی حقوق کے خلاف سیاہ دن ہے۔

    تمام جماعتوں نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی۔

    اسکاٹ لینڈ طوفان فلورس کی لپیٹ میں، نظامِ زندگی مفلوج

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

    بذریعہ سڑک ایران جانے پر پابندی، خواجہ آصف کا وضاحتی بیان

    این ڈی ایم اے کا الرٹ،دریائے ستلج میں سیلاب کا خطرہ

  • این ڈی ایم اے کا الرٹ،دریائے ستلج میں سیلاب کا خطرہ

    این ڈی ایم اے کا الرٹ،دریائے ستلج میں سیلاب کا خطرہ

    نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آئندہ ہفتے کے لیے ممکنہ موسمی صورتحال پر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    ادارے کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 8 اگست تک بارشیں متوقع ہیں۔این ڈی ایم اے نے دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال پر الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جو ایک گھنٹے میں 28,657 سے بڑھ کر 33,653 کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔الرٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ 5 سے 7 اگست کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث ستلج اور بیاس کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔

    بھارت میں واقع بھاکڑا ڈیم 55 فیصد اور پونگ ڈیم 56 فیصد تک بھر چکے ہیں، جس کے بعد مزید پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ دریائے ستلج میں اس ہفتے گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

    ادارے کی جانب سے مقامی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے فوری ریسپانس تیار رکھا جائے۔
    نکاسی آب اور ممکنہ انخلا کی پیشگی تیاری کی جائے۔تمام متعلقہ اداروں کو بروقت آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔این ڈی ایم اے نے تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات مکمل رکھے جائیں تاکہ کسی بھی جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

    مولانا فضل الرحمٰن کا نواز شریف سے رابطہ، کزن کے انتقال پر تعزیت

    بھارت: سیلاب سے تباہی، 4 افراد ہلاک، 50 سے زائد لاپتا

    آیہ صوفیہ مسجد کو آگ لگانے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    نادرا کا بڑا اقدام: جانشینی سرٹیفکیٹ کسی بھی مرکز سے حاصل کیا جا سکتا ہے

  • مولانا فضل الرحمٰن کا نواز شریف سے رابطہ، کزن کے انتقال پر تعزیت

    مولانا فضل الرحمٰن کا نواز شریف سے رابطہ، کزن کے انتقال پر تعزیت

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

    مولانا فضل الرحمٰن نے فون پر گفتگو کے دوران نواز شریف کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔اس کے ساتھ ساتھ مرحوم کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی۔

    واضح رہے کہ نواز شریف اور وزیر اعظم شہباز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع 2 اگست کو انتقال کر گئے تھے۔ ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

    آیہ صوفیہ مسجد کو آگ لگانے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

    بنگلہ دیش:عام انتخابات فروری 2026 میں ہوں گے

    ملک ریاض کا بحریہ ٹاؤن کی سرگرمیاں ملک بھر میں بند کرنے کا عندیہ

  • بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کا امکان

    بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کا امکان

    سابق کپتان بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کا امکان ہے۔

    پی سی بی نے فخر زمان کے فٹنس مسائل کے باعث بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی پر غور شروع کردیا ہےفخر زمان ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران انجری کا شکار ہو گئے جس کی وجہ سے وہ نہ صرف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ نہ کھیل سکے بلکہ ون ڈے سیریز سے بھی باہر ہو گئےاوپننگ بلے باز فخر زمان کی انجری نے سلیکٹرز کو متبادل کھلاڑی کو قومی اسکواڈ میں شامل کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

    فلوریڈا سے وطن واپسی کے بعد فخر زمان کی انجری اور ری ہیب کا فیصلہ ہوگا تاہم ان کے متبادل کے طور پر سلیکٹرز نے سابق کپتان بابر اعظم پر توجہ مرکوز کر لی ہے،فخر زمان کے مکمل طور پر فٹ نہ ہونے کی صورت میں بابر ٹیم میں شامل ہونے کے مضبوط امیدوار ہیں۔

    آج ایوان میں کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتوں میں اتحاد نظر آیا ہے،شرجیل میمن

    بابر اعظم کی واپسی کا انحصار ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں ان کی کارکردگی پر ہو گا، اگر وہ اچھے کھیل سے سلیکٹرز کو متاثر کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ان کی ٹیم میں واپسی کے امکانات پیدا ہو جائیں گے،ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کارکردگی، ایشیا کپ 2025 اور سہ ملکی ٹی 20 اسکواڈ میں شمیولیت کے لیے ان کے راستے کھول سکتی ہے۔

    ہانگ کانگ میں طوفانی بارشوں نے 141 سالہ ریکارڈ توڑ دیا