Baaghi TV

Category: لاہور

  • سلیمان شہباز کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

    سلیمان شہباز کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم معطل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

    لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کے خلاف چیک سے متعلق مقدمہ درج کرنے کے حکم کو معطل کرنے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا-

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے سیلمان شہباز کی درخواست پر 5 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق سلیمان شہباز کی کمپنی نے مدعی سے 17 لیپ ٹاپ خریدے، ریکارڈ ظاہر کرتا ہے کہ درخواست گزار کی کمپنی نے مدعی کو 3 مختلف چیک دیے، جو باؤنس ہوگئے، مدعی نے درخواست گزار کو لیگل نوٹس بھجوایا، جس کے جواب میں درخواست گزار کی کمپنی نے کسی بھی لیپ ٹاپ کی وصولی سے انکار کیا اور جواب دیا کہ کمپنی کے ملازم نے فراڈ سے چیک چوری کیے، جس کا مقدمہ ملازم کیخلاف درج کروایا جاچکا ہے، درخواست گزار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم کالعدم قرار دیا جاتا ہے۔

    غزالہ جاوید نے مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کی والدہ کو کھری کھری سنادیں

    واضح رہے کہ 16 جولائی کو لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کے خلاف چیک باؤنس ہونے کے معاملے میں مقدمہ درج کرنے کے جسٹس آف پیس کے حکم کو معطل کر دیا تھا، اور پولیس و دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کرلی تھی،چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سلیمان شہباز کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کی تھی، جس میں انہوں نے ماتحت عدالت کے اس حکم کو چیلنج کیا تھا، جس میں ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

    انڈیگو کی پرواز میں مسلم نوجوان کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

  • ڈیفنس سی کے علاقے میں مزدوروں پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

    ڈیفنس سی کے علاقے میں مزدوروں پر تشدد کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

    لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں ایک تشویشناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں آفتاب میو نے مزدوروں پر تشدد کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ڈیفنس سی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اسے بند حوالات میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے بتایا کہ ملزم افتاب میو نے مزدوروں پر تشدد کی ویڈیو خود بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا تھا۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ کسی بھی شہری پر ظلم کرے۔ پولیس کی جانب سے ایس ایچ او ڈیفنس سی رضا عباس اور ان کی ٹیم کو بروقت کارروائی پر شاباش دی گئی ہے۔

    ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے واضح کیا کہ شہریوں پر تشدد کرنے والے عناصر کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا تاکہ ایسے واقعات کا دوبارہ سدباب ہو سکے۔

  • پنجاب اسمبلی ، توڑ پھوڑ پر اپوزیشن ارکان کے جرمانے، ادائیگی نہ کرنے پر کارروائی کا عندیہ

    پنجاب اسمبلی ، توڑ پھوڑ پر اپوزیشن ارکان کے جرمانے، ادائیگی نہ کرنے پر کارروائی کا عندیہ

    : پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات کے باوجود اپوزیشن ارکان کو جرمانوں کی معافی نہیں دی گئی۔

    سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق اپوزیشن کے 10 ارکان سے جرمانے کی وصولی کے لیے تیسرا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس میں ہر رکن سے 2 لاکھ 3 ہزار 550 روپے فی کس فوری جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں 28 جون اور بعد کے تمام مراسلات کی کاپیاں منسلک کی گئی ہیں، اور اپوزیشن ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ جرمانہ فوری جمع کرائیں، ورنہ مزید تاخیر کی صورت میں ان کی تنخواہوں سے جرمانے کٹوتی کیے جائیں گے۔

    پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کے جرمانوں کی عدم ادائیگی پر سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا ہے، جبکہ کیشیئر کو بھی فوری ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ 27 جون کو وزیراعلیٰ مریم نواز کی تقریر کے دوران شور شرابہ اور توڑ پھوڑ کے باعث اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کی گئی تھی۔

    پنجاب: مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کا الرٹ جاری

  • اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار، 25 افراد زخمی

    اسلام آباد ایکسپریس ٹرین حادثے کا شکار، 25 افراد زخمی

    لاہور سے اسلام آباد جانے والی اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کالاشاہ کاکو کے مقام پر خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جہاں ٹرین کی چھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

    حادثے کے بعد موقع پر بھگدڑ مچ گئی، مسافر چیخ و پکار کرتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت ایک دوسرے کی مدد کرتے رہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں 25 افراد معمولی زخمی ہوئے، جبکہ کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ بعض بوگیاں مکمل طور پر الٹ گئیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں مسافروں کو شدید خوف و ہراس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ریلوے کے سی ای او اور ڈی ایس کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر ریلوے نے واقعے کی مکمل انکوائری کا حکم دیتے ہوئے 7 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور متاثرہ مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹریک بحالی کا کام بھی فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔

    میرپورخاص میں جشن آزادی "معرکہ حق” کے عنوان سے تقریبات کا آغاز

  • پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے،مریم نواز

    پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے،مریم نواز

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98ویں یومِ تاسیس پر حکومتِ چین،چینی عوام اور مسلح افواج کو مبارکباد دی ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کے لیے کردار قابل تحسین ہے اپنے”آہنی بھائی“کو سلام پیش کرتے ہیں۔پاک ،چین تعلقات صرف ریاستی یا دفاعی مفادات تک محدود نہیں بلکہ یہ دلوں کے رشتے ہیں،پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت،جدید عسکری حکمت عملی اور قومی خدمت کا جذبہ مثالی ہے۔پاک، چین مسلح افواج کے درمیان باہمی اعتماد،تربیتی تعاون اور دفاعی اشتراک وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوا ہے پنجاب حکومت چین کے ساتھ صنعتی ترقی،ماحولیات، زراعت اور تعلیم میں مشترکہ منصوبوں کو مزید فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

    بدلتی اسٹریٹجک صورتحال کے باوجود پاک-چین دوستی ناقابل تسخیر ہے، فیلڈ مارشل

    ملک میں کوئی قانون،انصاف اورعدالت نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی

    سیلابی نقصان،جلد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا ،وزیراعظم

  • اپووا کی مرکزی جنرل سیکرٹری اور جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب کا گورنر ہاؤس کا دورہ

    اپووا کی مرکزی جنرل سیکرٹری اور جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب کا گورنر ہاؤس کا دورہ

    آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کی مرکزی جنرل سیکریٹری محترمہ مدیحہ کنول اور جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری محترمہ مہوش لاشاری نے گورنر ہاؤس کا دورہ کیا۔دونوں عہدیداران نے گورنر ہاؤس میں ڈپٹی سیکرٹری گورنر پنجاب ، محترمہ ظل ہما، سے ان کے دفتر میں خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے محترمہ ظل ہما کو حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر تنظیم کی جانب سے دلی مبارکباد ی اور گلدستہ بھی پیش کیا۔ اس خیر سگالی کے بعد، انہیں "استحکام پاکستان کانفرنس” میں شرکت کا باقاعدہ دعوت نامہ بھی پیش کیا۔ محترمہ ظل ہما نے دونوں عہدیدران آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اوران کے آنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کانفرنس کے انعقاد کو سراہا۔

    ا ن کے علاوہ ، مدیحہ کنول اور مہوش لاشاری نے گورنر پنجاب کی پی آر او (پبلک ریلیشنز آفیسر)، مس لالہ رخ ناز، سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں بھی استحکام پاکستان کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ دونوں عہدیداران نے کانفرنس کے اغراض و مقاصد اور اس کے قومی اہمیت کے موضوعات پر روشنی ڈالی، جس کا مقصد ملک میں قومی یکجہتی اور استحکام کو فروغ دینا ہے۔دونوں عہدیدران نے ڈپٹی سیکرٹری (محتسب) ڈاکٹر سیدہ زینب حسین اور ایس او ٹو گورنر پنجاب سیکرٹریٹ جمشید خان سے بھی ان کے آفسسز میں ملاقات کی ان کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری سمن شیرازی کے آفس میں بھی کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ دیا۔ حکام نے اس قومی فریضے میں دلچسپی کا اظہار کیا اور اس قسم کی مثبت سرگرمیوں کو سراہا۔

    دورے کا اختتام گورنر پنجاب سیکرٹریٹ کے ایس او (سیکشن آفیسر)، جمشید خان، سے ملاقات پر ہوا۔ ان کے دفتر میں بھی انہیں باقاعدہ دعوت نامہ پیش کیا گیا اور کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    یہ دورہ استحکام پاکستان کانفرنس کو حکومتی سطح پر ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنے اور اس میں اعلیٰ حکام کی شرکت کو یقینی بنانے میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ دونوں عہدیداران نے اس بات کا اظہار کیا کہ ان ملاقاتوں کا مقصد معاشرے کے ہر طبقے کو کانفرنس کا حصہ بنانا ہے تاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔

    رپورٹ.مدیحہ کنول

  • تحریک انصاف سے ملک کیلئے کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی،عظمیٰ بخاری

    تحریک انصاف سے ملک کیلئے کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی،عظمیٰ بخاری

    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کا گنڈاپور کے بیان کو فیٹف میں استعمال کرنا پوری پی ٹی آئی کے لیے شرمناک ہے، یہ عمل علی امین کے لیے بھی شرمناک اور قابل فکر ہے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ان لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ یہ لوگ منہ کھولنے سے پہلے سوچتے نہیں، تحریک انصاف لوگوں نے پاکستان کو دیوالیہ کروانے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے دن رات محنت اور کامیاب سفارتکاری سے پاکستان کا نام فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلوایا، جس کے بعد پاکستا ن کی مغربی منڈیوں تک رسائی اور یورپی یونین سے راہیں ہموار ہوئی۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگوں نے پاکستان کو دیوالیہ کرانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا، اس جماعت نے آئی ایم ایف ہیڈ کوارٹر کے باہر بھی احتجاج کیا،آئی ایم ایف کو خط لکھے، اس جماعت سے ملک کے لیے کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی، بھارت جنگ میں شکست کے بعد عالمی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے، مودی حکومت پاکستان سے جنگ ہارنے کے بعد جھوٹے پروپیگنڈے کر رہی ہے۔

    بھارت نے فیٹف میں میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا،علی امین گنڈا پور

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی حکومت نے فیٹف میں علی امین گنڈاپور کا بیان پاکستان کے خلاف بطور ثبوت جمع کروایا تھا جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ وہ طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں، بھارتی مؤقف ہے کہ یہ بیان پاکستان میں ریاستی سطح پر دہشت گردوں کی پشت پناہی کا ثبوت ہے-

    راولپنڈی میں جرگے کے فیصلے پر خاتون کا قتل:6ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 4 دن کی توسیع

  • اماراتی سفیر  کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات

    اماراتی سفیر کی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات

    لاہور:متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک و پرخلوص استقبال کیا اور امارات کی دُور اندیش قیادت و عوام کے لیے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔

    ملاقات میں پاکستان اور یو اے ای کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق اور برادرانہ باہمی تعلقات،اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس و پائیدار ترقی میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    امریکہ سے ففتھ جنریشن ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے میں دلچسپی نہیں، بھارت

    صدر پاکستان مسلم لیگ ن محمد نواز شریف اورمریم نواز شریف نے صدر یواے ای شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے امارات کی سائنسی ترقی، ماحول دوستی اور جدید وژن کو سراہا ۔

    نواز شریف نےکہا کہ پاکستان اور یو اے ای کا رشتہ محض سفارتی نہیں بلکہ دلوں میں بسا بندھن ہے۔ پاکستان اور یو اے ای کا باہمی رشتہ وقت اور حالات کی آزمائشوں میں ہمیشہ سرخرو رہا ہے۔یو اے ای کے ساتھ تعلیم، تحقیق اور ماحولیات کے میدان میں اشتراک عمل کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہے۔

    مونس علوی کو عہدے سے ہٹائے جانے کا فیصلہ معطل

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکہاکہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری انٹری کی اجازت قابل تحسین ہے پاک یو اے ای دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ باعث مسرت ہے۔ پنجاب میں تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں کو جدت کی راہ پر گامزن کر دیا گیا ہے۔

    مریم نواز شریف نے متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کاروں، اداروں اور کاروباری برادری کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب بزنس فرینڈلی انوئرمنٹ کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے بہترین انتخاب بن چکا ہے۔

    پرتگال اور جرمنی نے بھی فلسطین کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا

  • یاسمین راشد کی 9مئی کے تین مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں دائر

    یاسمین راشد کی 9مئی کے تین مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں دائر

    لاہور:تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے 9 مئی کے تین مقدمات میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کر دیں۔

    یاسمین راشد نے تھانہ شادمان حملہ، شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اپیلیں دائر کیں جبکہ جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں بھی اپیل دائر کی،انہوں نے سزاؤں کو معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، لہٰذا لاہور ہائی کورٹ تینوں مقدمات میں سزا کالعدم قرار دے۔ عدالت اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا معطل کر کے رہا کرنے کا حکم دے۔

    بنگلہ دیش : سابق وزیر سمیت 16 افراد سازش کے الزام میں گرفتار

    لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد دیگر رہنماؤں کو 9 مئی کے مختلف مقدمات میں سزائیں سنائی تھیں۔

    واضح رہے کہ 11 اگست کو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے 2 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بری کردیا تھا، جب کہ یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمرسرفراز چیمہ کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی تھی۔

    وزیراعظم پاکستان کی ایران کے صدر سے ملاقات

    انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی کے کیسز کی سماعت کی تھی، عدالت نے 9 مئی کو راحت بیکری کے باہر گاڑیاں جلانے اور تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمات کا فیصلہ سنایا، شاہ محمود قریشی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا گیا تھا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو تھانہ شادمان جلانے کے کیس میں 5، 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    افغانستان ،زلزلے سے تباہی، 500 اموات

  • این اے 129 ضمنی انتخاب: خواجہ سعد رفیق نے حصہ لینے سے معذرت کرلی

    این اے 129 ضمنی انتخاب: خواجہ سعد رفیق نے حصہ لینے سے معذرت کرلی

    قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

    خواجہ سعد رفیق نے ایک بیان میں کہا کہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کارکنان اور پارٹی رہنماؤں کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے، تاہم بعض ناگزیر سیاسی وجوہات کی بنا پر وہ بطور امیدوار انتخاب میں حصہ نہیں لینا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مقامی امیدواروں کا حق مقدم ہونا چاہیے۔

    ضمنی انتخابات، پیپلز پارٹی کی انتخابی مشاورت مکمل

    دوسری جانب پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے پنجاب کے 3 انتخابی حلقوں کے لیے ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس منعقد کیا، جس کی صدارت گورنر پنجاب بلیغ الرحمان اور جنرل سیکرٹری وسطی پنجاب حسن مرتضیٰ نے کی۔اجلاس میں پی پی 87 میانوالی، این اے 66 وزیر آباد اور این اے 129 لاہور کے لیے انتخابی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    حسن مرتضیٰ نے پی پی 87 میانوالی سے زبیر حمزہ کو نامزد کرنے کی سفارش کی، جب کہ این اے 66 وزیرآباد کے لیے مضبوط امیدوار لانے کا اعلان کیا۔ این اے 129 لاہور کے لیے ٹکٹ کا فیصلہ پارلیمانی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میدان میں اتر کر اپنی سیاسی جگہ بنائے گی۔

    کراچی: شخص نے 2 بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگا دی
    کراچی: شخص نے 2 بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگا دی

    امریکا نے فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او کے عہدیداروں پر پابندیاں لگا دیں