Baaghi TV

Category: لاہور

  • لاہور : آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار

    لاہور : آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے لوٹ مار کرنے والا گروہ گرفتار

    لاہور میں،آن لائن ٹیکسی ایپ سے لوٹ مار میں ملوث گروپ کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ٹیکسی سروس کا سافٹ ویئر آپریٹر ہی گروہ کا ماسٹر مائنڈ نکلا ہے-

    سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق مرکزی ملزم فرحان آفس میں سافٹ ویئر آپریٹر کے طور پر کام کرتا تھا، ملزم فرحان اپنے دیگر 3 ساتھیوں کو جعلی اکاؤنٹ بنا کر دیتا تھاجعلی اکاؤنٹ کے ذریعے ملزمان شہریوں کی کوریئر کی گئی اشیا چوری کرکے کر فرار ہوجاتے تھے، ملزمان اب تک لاکھوں روپے مالیت کی اشیا ایپ پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر لوٹ چکے ہیں، ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ الیکٹرانکس اشیا، کپڑے، دیگر چیزیں اور 2 پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

    انہوں نے کہا کہ،گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم فرحان، کاشف، فیصل اور ولید شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس ٹیم نے مل کر نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، شہریوں کے مفادات کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    5اگست کا احتجاج آغاز سے پہلے ہی فلاپ ہو گیا،عظمیٰ بخاری

  • 5اگست کا احتجاج آغاز سے پہلے ہی فلاپ  ہو گیا،عظمیٰ بخاری

    5اگست کا احتجاج آغاز سے پہلے ہی فلاپ ہو گیا،عظمیٰ بخاری

    لاہور:وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 5اگست کا احتجاج آغاز سے پہلے ہی فلاپ ہو گیا۔

    وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی، بھتیجے پاکستان نہیں آ رہے،سابق بھاوج نے بچوں کو پاکستان جانے سے روک دیا، 5اگست کا احتجاج آغاز سے پہلے ہی فلاپ ہو گیا،علیمہ خان نے بھی احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی،پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بھی احتجاج کی حامی نہیں-

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہاکہ ، خیبرپختونخوامیں 354ارب کی مالی بے ضابطگیاں چارج شیٹ ہیں،چور چور کا راگ الاپنے والے 12سال سے کرپشن کے ریکارڈ قائم کررہے ہیں،عظمیٰ بخاری نے کہاکہ9مئی واقعات پر ندامت اور شرمندگی کے بجائے دفاع کرنا شرمناک ہے،شہدا کے مجسمے جلانے والے قوم کیلئے قابل نفرت بن چکے ہیں۔

    ادھروزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روکنے کے عمل کو ڈرامہ قرار دے دیا،کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی عمل سیاسی یا مالی منافع کے بغیر نہیں ہوتا، بہت سے ڈراموں میں سے یہ بھی ایک ڈرامہ تھا ، مقصد والد اور اولاد کی ملاقات نہیں سیاسی منافع تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن اور ان کے بچے اقتدار کی ہوس اور خواہشات کی تکمیل کے لیے استعمال ہوں گے ، قربانیوں کے لیے اولاد بھی دوسروں کی اور مال بھی دوسروں کا، تاریخ میں اس سے بڑی نوسر بازی شاید ہی کسی نے کی ہو ۔

    واضح،رہےکہ،گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نےکہا تھا کہ قاسم اور سلیمان پاکستان نہیں آئیں گے، میرے بچے کسی احتجاجی تحریک میں شریک ہوں گے اور نہ ہی کسی احتجاجی تحریک کی قیادت کریں گے۔

  • جیل انتظامیہ حکم نہیں مان رہی ،علیمہ خان

    جیل انتظامیہ حکم نہیں مان رہی ،علیمہ خان

    عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہےکہ عمران خان کا کیس 30 سیکنڈ کےلیے کیس سنا اور 12 تاریخ دےدی گئی کہ اس کے درمیان کوئی ٹائم نہیں ہے۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ان کو پتا ہوگا کہ سلمان صفدر ملک سے باہر ہیں تو 24گھنٹے کے اندرکیس لگادیا، یہ سوچ رہے تھے کہ وکیل پیش نہیں ہوسکیں گے لیکن سلمان اکرم راجہ پیش ہوئے، عمران خان کا کیس 30 سیکنڈ کےلیے کیس سنا اور 12 تاریخ دےدی گئی کہ اس کے درمیان کوئی ٹائم نہیں ہے، آج عمران خان سے اہلخانہ کی ملاقات کا دن ہے اور ہم نے عدالت سے بھی حکم نامہ لیا ہوا ہے، آج توشہ خانہ کیس کی سماعت بھی ہے، گزشتہ سماعت پرپراسیکیوشن کے 12 وکلا اور عملہ ملا کر 20 کے قریب افراد جاتے تھے، ہماری جانب سے جیل انتظامیہ صرف ایک وکیل کو جانے دیتی ہے، ہمارے وکلاکی ٹیم کو اڈیالا کے اندر نہیں جانے دیا جاتا اور نہ ہی فیملی کو جانے دیتے ہیں۔

    علیمہ خان نے مزید کہاکہ اڈیالہ میں ملاقاتوں اور کیس کے حوالے سےجج کی نہیں سنی جارہی، جج نے کہا کہ اہل خانہ اور وکلا کو بلائیں لیکن جیل انتظامیہ حکم نہیں مان رہی تھی،یہ ٹرائل کے تقاضے بھی پورے نہیں کر رہے، یہ اوپن ٹرائل ہے ہی نہیں، ہم یہی چاہتے ہیں کہ فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے کیے جائیں۔

  • سیلابی موسم کے دوران غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے ٹک ٹاک کی ہدایات جاری

    سیلابی موسم کے دوران غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے ٹک ٹاک کی ہدایات جاری

    ٹِک ٹاک نے پاکستان میں جاری مون سون کے سیلابی موسم کے دوران صارفین کو مستند اور تازہ ترین معلومات تک رسائی فراہم کرنے کی غرض سے ایک نئی سرچ گائیڈ متعارف کرائی ہے۔ یہ اقدام پلیٹ فارم پر تحفظ اور حقائق پر مبنی آگاہی کو فروغ دینےکے لیے ٹِک ٹاک کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے، جس کے تحت قدرتی آفات سے متعلق غلط معلومات کے رجحانات کا مقابلہ کرنے کے لیے تصدیق شدہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔

    ٹِک ٹاک پر جب صارفین سیلاب سے متعلق معلومات تلاش کریں گے، تو اُنہیں ایک بینر نمایاں طور پر نظر آئے گا جو معتبر ذرائع سے معلومات کی تصدیق کرنے کی ترغیب دے گا۔ یہ گائیڈ صارفین کو براہِ راست نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تک رسائی دیتی ہے، جہاں سے پاکستان میں قدرتی آفات سے متعلق تصدیق شدہ معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ اس گائیڈ میں ٹِک ٹاک کے سیفٹی سینٹر پردستیاب وسائل کا بھی لنک شامل ہے، اور اسی کے ساتھ ٹِک ٹاک کے ”ٹریجک ایونٹ سپورٹ“ گائیڈ کا براہِ راست لنک بھی فراہم کیا گیا ہے، جو پریشان کن واقعات سے متاثرہ افراد کے لیے عملی مدد فراہم کرتا ہے۔

    ٹِک ٹاک کی یہ گائیڈ یہ بھی واضح کرتی ہے کہ ”سانحہ“ کس قسم کے واقعات کو کہا جاتا ہے ، جن میں قدرتی آفات سے لے کر ذاتی نقصانات تک شامل ہیں۔ یہ گائیڈ صارفین کو ذہنی صحت کی معاونت حاصل کرنے کے طریقوں سے متعلق معلومات بھی فراہم کرتی ہے، اور ایسے واقعات سے متعلق کانٹنٹ کو ذمہ داری سے شیئر کرنے یا رپورٹ کرنے کے اُصول بھی بتاتی ہے۔

    پاکستان میں ٹک ٹاک کے پبلک پالیسی اینڈ گورنمنٹ ریلیشنز کے سربراہ فہد محمد خان نیازی نے کہا:”ہم سمجھتے ہیں کہ بحران کے موقع بروقت اور درست معلومات تک رسائی انتہائی اہم ہوتی ہے۔ہم ان اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے، جو براہِ راست آفات سے نمٹنے کے عمل سے وابستہ ہیں، اور اُن وسائل کو اپنی کمیونٹی کے لیے زیادہ نمایاں بنا کر، باخبر فیصلے کرنے میں مدد فراہم کرنا چاہتے ہیں اور صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانا ہمارا مقصد ہے۔“

    اس گائیڈ کو ٹِک ٹاک کے وسیع تر اہداف کی بنیاد پر متعارف کرایا گیا ہے، جن میں معتبر معلومات کو فروغ دینا اور اپنی کمیونٹی کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول تخلیق کرنا شامل ہے۔ ان ٹولز کو براہِ راست صارف کے تجربے میں شامل کر کے، ٹِک ٹاک اپنی کمیونٹی کو بامعنی معاونت اور قابلِ اعتماد معلومات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ پلیٹ فارم ایک ایسے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے جہاں لوگ باخبر رہ سکیں، اپنی فلاح و بہبود کا خیال رکھ سکیں، اور اہم لمحات میں ذمہ داری سے مشغول ہو سکیں۔

  • موٹر سائیکل والوں کیلئےحکومتِ پنجاب کا بڑا اعلان

    موٹر سائیکل والوں کیلئےحکومتِ پنجاب کا بڑا اعلان

    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ماحولیاتی بہتری اور اسموگ کے خاتمے کے لیے انقلابی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شہری اپنی پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کریں گے، انہیں حکومتِ پنجاب کی جانب سے ایک لاکھ روپے کیش انعام دیا جائے گا۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پی ایچ اے نے ’’پلانٹ فور پاکستان‘‘ کے تحت درخت لگانے کی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہےیہ مہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے گرین پنجاب وژن کا حصہ ہے، جس کا مقصد پنجاب میں اربن فاریسٹ اور گرین کور کو فروغ دینا ہے، پنجاب کی پہلی ’’اسموگ گن‘‘ کو کل میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا، جبکہ شہر میں اسموگ کے خاتمے کے لیے ایک مکمل ٹیکنالوجی بیسڈ فائر کنٹرول فورس بھی تشکیل دی جا رہی ہے اس سلسلے میں بینک آف پنجاب مکمل نگرانی کرے گا۔

    مریم اورنگزیب نے انکشاف کیا کہ شہری اگر گھروں اور دکانوں میں روایتی لائٹس کو ایل ای ڈی میں تبدیل کریں گے تو انہیں ’’کاربن گرین کریڈٹ‘‘ دیا جائے گا، جو کہ بین الاقوامی سطح پر ماحولیاتی فائدہ تصور کیا جائے گا”پلانٹ فور پاکستان“ کا ہدف 5 کروڑ درخت تھا، جس کی میپنگ اور مانیٹرنگ جدید آسٹریلوی طرز کی ٹیکنالوجی سے کی جا رہی ہے اور رواں سال یہ سسٹم مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔

    اگر زرداری ایوان صدر میں نہ ہوتے تو نظام چھ ماہ نہ چلتا،گورنر پنجاب

    مریم اورنگزیب نے بتایا کہ فاریسٹ لائن کو ناجائز قبضہ مافیا سے واگزار کروایا جا چکا ہے اور اب اس کی حفاظت اور وسعت وزیراعلیٰ پنجاب کی ترجیح ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ لاہور کو سرسبز بنانے میں حکومت کا ساتھ دیں،لاہور کے شہری اب 1399 پر کال کر کے گھر بیٹھے پی ایچ اے کا پودا منگوا سکتے ہیں یہ سہولت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لاہور کے عوام کے لیے تحفہ ہے،لاہور کی رنگ روڈ کے ارد گرد 3 لاکھ نئے پودے لگائے جائیں گے جبکہ ایئر کوالٹی کی مانیٹرنگ کے لیے 7 جدید سسٹمز نصب کیے جا چکے ہیں، انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر نہ صرف لاہور کو خوبصورت بنائیں بلکہ اسموگ کے خلاف حکومتی کوششوں کو کامیاب بنانے میں بھی کردار ادا کریں۔

    سپریم کورٹ، عمران خان کی 9 مئی مقدمات سے متعلق اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

  • ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے نئی فٹنس پالیسی متعارف

    ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے نئی فٹنس پالیسی متعارف

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے نئی فٹنس پالیسی متعارف کروادی۔

    پی سی بی نے پالیسی کے تحت سال 26-2025 سیزن سے پہلے تمام ریجنل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کو لازمی قرار دیا ہےاسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچز اگست میں 400 ریجنل کھلاڑیوں کا فٹنس جائزہ لیں گے جب کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ ٹیموں کیلئے بھی فٹنس ٹیسٹ کو لازم قرار دیا گیا ہے،ایسا پہلی دفعہ ہوگا کہ پی سی بی ڈپارٹمنٹل ٹیموں کے فٹنس ٹیسٹ بھی خود لے گا۔

    اس کے علاوہ پاتھ ویز اور ایج گروپ کرکٹ کیلئے بھی نئی فٹنس پالیسی متعارف کرائی گئی ہے، تمام ڈومیسٹک کرکٹرز کیلئے فٹنس ٹیسٹ پہلی یا دوسری کوشش میں پاس کرنا ضروری ہوگااس حوالے سے پی سی بی کے لیڈ اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشننگ کے کوچ یاسر ملک نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ ٹیلنٹ کی نرسری ہے، اس میں معیار پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

    سپریم کورٹ، عمران خان کی 9 مئی مقدمات سے متعلق اپیلوں پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

    چین:شدید بارشوں نے خوفناک تباہی مچادی

    مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

  • اگر زرداری ایوان صدر میں نہ ہوتے تو نظام چھ ماہ نہ چلتا،گورنر پنجاب

    اگر زرداری ایوان صدر میں نہ ہوتے تو نظام چھ ماہ نہ چلتا،گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے سابق صدر آصف علی زرداری کے سیاسی کردار اور قومی سیاست میں ان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آصف زرداری ایوان صدر میں نہ ہوتے تو یہ سسٹم چھ ماہ بھی نہ چل پاتا۔

    لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران جس کامیابی کا مظاہرہ کیا، اس کے پیچھے چین کی مکمل حمایت حاصل تھی۔ انہوں نے اس حمایت کا کریڈٹ آصف زرداری کو دیا اور بتایا کہ زرداری نے اپنے دور صدارت میں چین کے 13 سے 14 دورے کیے، جن کی بدولت دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے۔انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے نہ صرف بیرونی محاذ پر پاکستان کی سفارتی پوزیشن مستحکم کی بلکہ داخلی سیاسی نظام کو بھی بچایا۔ ان کا کہنا تھا، ’’زرداری اگر ایوان صدر میں نہ بیٹھے ہوتے تو یہ نظام چھ ماہ نہیں چل سکتا تھا۔ انہوں نے مفاہمت کی سیاست کے ذریعے سیاسی جماعتوں کو جوڑ کر ملک کو غیر یقینی صورتحال سے نکالا۔‘‘

    دوسری جانب سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کو ’’مفاہمت کا بادشاہ‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کے ناقدین کو ان پر تنقید سے پہلے مکمل تحقیق کرنی چاہیے، کیونکہ زرداری کا سیاسی تجربہ اور حکمت عملی ملک کو کئی بار بحرانوں سے نکال چکی ہے۔راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ آصف زرداری کی سیاسی بصیرت اور تدبر کا کوئی ثانی نہیں۔ وہ ایسے سیاستدان ہیں جو دشمن کو بھی دوست بنا کر آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

  • پنجاب اسمبلی ہنگامہ: ایوان سے احاطہ تک تصادم، دو اپوزیشن ارکان معطل

    پنجاب اسمبلی ہنگامہ: ایوان سے احاطہ تک تصادم، دو اپوزیشن ارکان معطل

    پنجاب اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی، گالم گلوچ اور ہاتھا پائی کے بعد صورتحال ایوان کی حدود سے نکل کر اسمبلی کے احاطے تک جا پہنچی، جہاں حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے۔

    واقعے کے بعد اسمبلی سیکریٹریٹ نے دو اپوزیشن ارکان کی رکنیت آئندہ 15 اجلاسوں کے لیے معطل کر دی۔ذرائع کے مطابق، ایوان میں جھڑپ کے بعد جب اپوزیشن ارکان پریس ہال سے باہر نکل رہے تھے، تو دو نامعلوم افراد ان سے مبینہ طور پر ٹکرا گئے اور بعد ازاں انہیں گالیاں دیں۔ اس ناخوشگوار صورتحال کے دوران اسمبلی سیکیورٹی فوری موقع پر پہنچی اور دونوں گروپوں کو علیحدہ کر دیا گیا۔

    اپوزیشن کے مطابق، واقعے میں رکن اسمبلی احمد مجتبیٰ کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا جبکہ اسامہ نامی رکن بھی زد میں آئے۔ اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ گالیاں دینے والے افراد مبینہ طور پر حکومتی ارکان کے اسٹاف سے تعلق رکھتے تھے۔بعد ازاں جب حکومتی وزرا پریس کانفرنس کر رہے تھے تو اپوزیشن رکن اعجاز شفیع اچانک پریس ہال میں داخل ہوئے اور بلند آواز میں سوال کیا: "وہ دو افراد کون تھے جنہوں نے ہمارے ایم پی ایز کو گالیاں دیں؟” اس پر دوبارہ شور شرابا شروع ہو گیا اور وزرا نے انہیں خاموش کروانے کی کوشش کی۔

    وزیر ذیشان رفیق اور بلال اکبر نے بعد میں اپوزیشن ارکان کو ساتھ لے کر ایوان کا رخ کیا اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور گالیاں دینے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تاہم اعجاز شفیع کا کہنا تھا کہ چونکہ قائم مقام اسپیکر موجود نہیں تھے، اس لیے فوری کارروائی ممکن نہیں ہو سکی۔اسی ہنگامہ آرائی کے بعد پنجاب اسمبلی کے قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ کے حکم پر اپوزیشن ارکان خالد زبیر نثار اور شیخ امتیاز محمود کی رکنیت 15 نشستوں کے لیے معطل کر دی گئی ہے۔

    اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، خالد زبیر نثار نے رکن اسمبلی محمد احسان ریاض پر حملہ کیا، جبکہ شیخ امتیاز محمود نے اسپیکر کی اتھارٹی کو چیلنج کیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رول 210 کے تحت دونوں ارکان کی رکنیت معطل کی جاتی ہے۔

    پنجاب اسمبلی میں ہاتھا پائی: اپوزیشن رکن کا حکومتی رکن کو تھپڑ

    متحدہ عرب امارات کا بڑا اقدام، لاکھوں فلسطینیوں کیلئے صاف پانی کی فراہمی شروع

  • پنجاب اسمبلی میں ہاتھا پائی: اپوزیشن رکن کا حکومتی رکن کو تھپڑ

    پنجاب اسمبلی میں ہاتھا پائی: اپوزیشن رکن کا حکومتی رکن کو تھپڑ

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس اُس وقت شدید بدنظمی کا شکار ہو گیا جب اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان تلخ کلامی نے ہاتھا پائی کی شکل اختیار کر لی۔

    جھگڑے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رکن خالد نثار ڈوگر نے مسلم لیگ (ن) کے رکن احسان ریاض کو تھپڑ رسید کر دیا، جس پر ایوان میں شور شرابا شروع ہو گیا اور اجلاس کو 5 منٹ کے لیے ملتوی کرنا پڑا۔ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ کے درمیان گفتگو جاری تھی کہ اسی دوران پی ٹی آئی رکن خالد نثار اپنی نشست سے اٹھ کر احسان ریاض کے پاس گئے اور اچانک انہیں منہ پر تھپڑ مار دیا، جس کے بعد ایوان کا ماحول مزید کشیدہ ہو گیا۔

    واقعے کے دوران صوبائی وزیر ذیشان رفیق بھی ہاتھا پائی میں شامل ہو گئے جبکہ وزیر قانون صہیب بھرتھ، عاشق کرمانی اور دیگر ارکان معاملہ رفع دفع کروانے کی کوشش کرتے رہے لیکن کشیدگی برقرار رہی۔قائم مقام اسپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے کئی بار ارکان کو تحمل اور صبر سے کام لینے کی تلقین کی، تاہم صورتحال کنٹرول نہ ہونے پر انہوں نے اجلاس 5 منٹ کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

    یاد رہے کہ جون میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے شدید احتجاج پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے پی ٹی آئی کے 26 ارکان اسمبلی کو معطل کر دیا تھا، اور ان کے خلاف ڈی سیٹ کرنے کی کارروائی بھی شروع کر دی گئی تھی۔بعدازاں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں 22 جولائی کو ان تمام معطل ارکان کی رکنیت بحال کر دی گئی تھی۔ قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

    صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایوان میں نازیبا زبان کے استعمال سے گریز پر اتفاق ہوا ہے، اور یہ بھی طے پایا کہ ایتھکس کمیٹی کے فیصلے حتمی تصور ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو احتجاج کا حق ہے، لیکن یہ آئینی حدود میں رہ کر ہونا چاہیے۔

    ننکانہ صاحب: میٹرک میں تیسری پوزیشن لینے والے فیضان رضا نے ایک دن کیلئے ڈپٹی کمشنر کا چارج سنبھالا

  • ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو مفت ادویات گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں: مریم نواز

    ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو مفت ادویات گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں: مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس ٹیسٹ کی مفت سہولیات فیلڈ ہسپتالوں اور کلینک آن پر بھی دستیاب ہیں۔ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو مفت ادویات گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ورلڈ ہیپاٹائٹس ڈے پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس خاموش قاتل ہے۔ ہیپاٹائٹس آہستہ آہستہ جگر کو متاثر کرتا ہے بروقت تشخیص و علاج نہ ہونے پر جان لیوا ہو سکتا ہے۔ہیپاٹائٹس کی ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ہیپاٹائٹس سے متعلق آگاہی مہم کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کیا جا رہا ہے۔صحت مند پنجاب ہی ترقی یافتہ پنجاب ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ عوام ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ ضرور کروائیں، ویکسین لگوائیں،پیغام دوسروں تک پہنچائیں۔ احتیاط اور علاج سے ہیپاٹائٹس سے مکمل بچاؤ ممکن ہے۔