Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیراعلیٰ پنجاب, عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی کی ملاقات ، پسماندہ علاقوں میں ایجوکیشن اور ہیلتھ فسلیٹز کوخوب تر بنانے کا وعدہ

    وزیراعلیٰ پنجاب, عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی کی ملاقات ، پسماندہ علاقوں میں ایجوکیشن اور ہیلتھ فسلیٹز کوخوب تر بنانے کا وعدہ

    لاہور30جنوری: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین اسمبلی کی ملاقات جس میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، مشیر محمد حنیف پتافی، شہاب الدین خان، محمد شفیع، جاوید اختر لنڈ، علمدار قریشی، عبدالحئی دستی، سردار فاروق دریشک، سردار احمد علی خان دریشک، احمد شاہ کھگہ، ملک ندیم عباس بارا، سرفراز حسین اور محمد آصف شامل تھے. چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھےمنتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا.وزیراعلیٰ عثما ن بزدار کی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی, انہوں نے کہا کہ انکی پسماندہ علاقوں کی ترقی پر پوری توجہ ہے
    عثمان بزدارکاکہنا یہ ہے کہ عوامی نمائندوں کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتاہوں ، اراکین صوبائی اسمبلی میرے ساتھی ہیں اور منتخب نمائندوں کی ترجیحات کے مطابق ان کے حلقوں میں ترقیاتی کام ہوں گے۔ منتخب نمائندوں کی مشاورت سے عوام کی ترقی و خوشحالی کے پروگرام پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ ہم سب نے ٹیم ورک کے طورپر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے. وزارت اعلی صرف عہدہ نہیں بلکہ بہت بڑی ذمہ داری ہےاورعوام کی خدمت مشن اور اوڑھنا بچھونا ہے۔
    عثمان بزدارکا مزید کہنا یہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سابق دور کی فاش غلطیوں اور خرابیوں کو دور کر رہی ہے۔ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک اپنی اصل منزل سے ہٹ گیا۔ قومی وسائل کو نمائشی منصوبوں کی نذر کرکے ملک و قوم سے ظلم کیاگیا۔ سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو یکسر نظر انداز کیا۔ عوام بنیادی ضرورتوں کو ترستے رہے اور حکمران اقتدار کے مزے لوٹتے رہے. ہماری حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے جاری منصوبوں کی خود نگرانی کررہا ہوں. زبانی جمع خرچ کا وقت گزر چکا،اب صرف کام ہوتا ہے اور ہم عمل کرکے دکھاتے ہیں .شہروں کے ساتھ دوردراز علاقوں میں بھی ایجوکیشن اور ہیلتھ فسلیٹز کو خوب سے خوب تر بنائیں گے۔

    ۔اراکین پنجاب اسمبلی کا کہنا ہی کہمنتخب نمائندوں سے مشاورت کا سلسلہ خوش آئند ہے، مسائل کے حل کیلئے عثمان بزدارکی ذاتی دلچسپی پر شکرگزار ہیں وہ حقیقی معنوں میں عوامی وزیراعلیٰ ہیں.

  • رائیونڈ میں ڈکیتی کی ایک اور واردات!

    رائیونڈ میں ڈکیتی کی ایک اور واردات!

    لاہور: رائےونڈ ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نہ تھم سکا۔

    رائےونڈ مانگاروڈ چھجو چوک کے قریب دو موٹرسائیکل سوار مسلحہ ڈاکوؤں نے دکاندار کو لوٹ لیا۔ ایک ڈاکو موٹرسائیکل پر 50ہزار لوٹ کر فرار ہوگیا۔ شہریوں نے ایک ڈاکو کو پسٹل سمیت پکڑ لیا۔ شہریوں نے ڈاکو کو ڈالفن پولیس کے حوالے کردیا۔

    تھانہ سٹی رائیونڈ کی پولیس ملزم سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

  • شہباز گل کی پیشی،  تھانے کوئی نئی بات نہیں، میں سب دیکھ لوں گا،شہباز گل

    شہباز گل کی پیشی، تھانے کوئی نئی بات نہیں، میں سب دیکھ لوں گا،شہباز گل

    شہباز گل کی پیشی، تھانے کوئی نئی بات نہیں، میں سب دیکھ لوں گا،شہباز گل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن عدالت میں شہباز گل کے خلاف دعوی کی سماعت ہوئی

    شہاز گل عدالت میں پیش ہوئے،وزیراعظم کے معاون خصوصی نے حاضری مکمل کی ،عدالت نے حاضری کے بعد شہباز گل کو جانے کی اجازت دے دی،عدالت کی فریقین کے وکلا کو دلاٸل دینے کی ہدایت کی

    ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار علی نے پلیٹ فارم ٹورازم کمپنی کے ہتک عزت دعوی پر سماعت کی ، درخواست گزارنے کہا کہ درخواستگزار کمپنی البیراک گروپ آف کمپنیز کا حصہ ہے، البیراک کمپنی پاکستان، صومالیہ اور دیگر ممالک میں کنسٹرکشن، ویسٹ مینجمنٹ اور ٹرانسپورٹ کے کاروبار کر رہی ہے،البیراک گروپ نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 18 میٹر لمبی میٹرو بس متعارف کروائی. میٹرو بس عام بسوں کے مقابلے میں بہترین بس ہے.ڈاکٹر شہباز گل نے اے آر وائی لے پروگرام اعتراز ہے میں 26 ستمبر 2020ء کو درخواستگزار کمپنی کیخلاف بیان بازی کی، ڈاکٹر شہباز گل نے ذاتی حیثیت میں پلیٹ فارم کمپنی پر بے بنیاد الزامات لگائے،6 برس قبل میٹرو بس پراجیکٹ پر 3 اعشاریہ 68 ڈالر فی کلومیٹر کے حساب سے ٹھیکہ لینے کا الزام لگایا گیا،

    درخواست گزارنے کہا کہ شہباز گل نے 1 اعشاریہ 85 ڈالر فی کلو میٹر کے حساب سے سلمان شہباز کو دینے کا بھی الزام عائد کیا، شہباز گل نے لاہور میٹرو بس کے ٹھیکے سے آدھی رقم مسلسل سلمان شہباز کو دینے کا الزام لگایا ہے،درخواستگزار کمپنی کے کرپشن میں ملوث ہونے کے الزامات جھوٹ اور بے بنیاد ہیں،شہباز گل نے درخواستگزار کمپنی پر ثبوتوں کے بغیر کرپشن کا الزام لگایا،شہباز گل کے ٹی وی چینل پروگرام میں الزامات لگانے سے کمپنی کی ساکھ متاثر ہوئی، شہباز گل نے پلیٹ فارم کمپنی کیخلاف سوشل میڈیا مہم بھی چلا رکھی ہے، شہباز گل کے میڈیا اور سوشل میڈیا بیانات کے سبب کمپنی کو ملین ڈالرز کا نقصان ہوا،شہباز گل کیخلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 499 اور 500 کے تحت ہتک عزت کی کارروائی کی جائے،درخواستگزار کمپنی پر بے بنیاد الزامات لگانے پر شہباز گل کو بھاری جرمانہ اور سزا سنائی جائے،

    حالات وہاں تک مت لے جاو جہاں قوت برداشت جواب دے جائے،مولانا فضل الرحمان

    پاکستان میں ہر کوئی اسرائیل کا سفیر بنا ہوا ہے،مولانا فضل الرحمان نے کیا پشاور میں اہم اعلان

    ن لیگ کی ناراض "مولانا ” کو ایک بار پھر منانے کی کوشش

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    تحریک انصاف کا یوٹرن، نواز شریف کے قریبی ساتھی جو نیب ریڈار پر ہے بڑا عہدہ دے دیا

    بلی بارگین کرنے والے کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہئے، نیب ترمیمی بل سینیٹ میں پیش

    نیب آرڈیننس میں ترامیم کے بعد نیا مسودہ تیار

    نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کی مدت ختم، نیب کو پھر مل گئے وسیع اختیارات

    احسن اقبال کی گرفتاری، مریم اورنگزیب چیئرمین نیب پر برس پڑیں کہا جو "کرنا” ہے کر لو

    نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

    عدالت پیشی کے موقع شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب کھوکھر، جاتی امرا پیلس نہیں، غریبوں کے گھر بنیں گے، سارے چور اکٹھے ہوچکے، یہ اگلے تین سال بھی چیخت ےنظر آئیں گے، عمران خان کہہ کر آئے تھے کہ ان سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔ پہلے حکومتوں میں آنے کیلئے بھاؤ تاؤ کیا جاتا تھا، وزیراعظم بھاؤ تھاؤ کے ذریعے آنے والوں کیخلاف ہیں،

    شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان وہ پہلا لیڈر ہے جو سمجھوتہ نہیں کرے گا، ہماری 60 دن کی زندگی گیدڑ کی 100 سالہ زندگی سے بہتر ہے، مریم نواز نے کہا سیف الملوک پارٹی کا اثاثہ ہیں، مریم صفدر کے والد کا سرمایہ چور، ڈاکو اور قبضہ مافیا ہی ہوسکتے ہیں۔

    شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ایک ارب سے زائد کی سرکاری اراضی واگزار کرائی، ان سرکاری اراضی پر غریبوں کے گھر بنائیں گے۔ کرپٹ، چور لندن میں دودھ کی ملائی کھا کر چھپ کے بیٹھے ہیں، تھانہ، کچہری نئی بات نہیں، مقدمات کا سامنا کریں گے۔ ساہیوال کی زرخیز زمین میں کول پاور پلانٹ لگایا گیا، دنیا میں کول پاور پلانٹ ختم ہوگئے، کوئلے سے براہ راست کہیں بھی بجلی نہیں بنائی جاتی۔ مقدمے، کچہری، تھانے کوئی نئی بات نہیں، میں سب دیکھ لوں گا،

  • خواجہ آصف کو جیل میں سہولیات بارے عدالت کا حکم سامنے آ گیا

    خواجہ آصف کو جیل میں سہولیات بارے عدالت کا حکم سامنے آ گیا

    خواجہ آصف کو جیل میں سہولیات بارے عدالت کا حکم سامنے آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف کو جیل مین سہولیات دینے سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا

    عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ خواجہ آصف کو گھر کا کھانا، ادویات اور سپیشل میٹریس فراہم کیا جائے ،جیل رولز 1978 کے سیکشن 375 کے تحت سپریٹنڈنٹ جیل کے تحت سہولیات فراہم کریں، احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا

    عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ خواجہ آصف کے وکیل نے جیل میں بی کلاس سہولیات کےلیے عدالت سے رجوع کیا، خواجہ آصف کے وکیل نے بتایا کہ خواجہ آصف ضعیف ہیں اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں، خواجہ آصف کی عمر 70 سال ہے آنکھوں کا معائنہ درکار ہے، خواجہ آصف نے گھر کے کھانے،میڈیکل سہولیات، اور گرم ہیٹر کی استدعا کی گئی خواجہ آصف کے آنکھوں کے معائنہ کےلیے سپریڈنٹ جیل انتظامات کریں،

    پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

    پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

    عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری

    پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب

    پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    مریم نواز کا لکشمی چوک میں کھانا ،ہوٹل مالک کو "مہنگا” پڑ گیا

    اب میں "نکلوں” گی اور کوئی بات چیت نہیں ہو گی،مریم نواز کے دعوے پر سب حیران

    ن لیگ میں اختلافات، ایاز صادق بھی میدان میں آ گئے، کیا کہہ دیا؟

    خواجہ آصف جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    اگر یہ نہیں بتا رہے تو نقصان تو انکا ہی ہے،خواجہ‌ آصف کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • بلدیاتی الیکشن، ق لیگ کا اجلاس، چودھری برادارن کا بڑا اعلان

    بلدیاتی الیکشن، ق لیگ کا اجلاس، چودھری برادارن کا بڑا اعلان

    بلدیاتی الیکشن، ق لیگ کا اجلاس، چودھری برادارن کا بڑا اعلان
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی زیرصدارت پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوا،

    اجلاس میں سابق وفاقی وزیر چودھری وجاہت حسین، ساجد احمد خان بھٹی ایم پی اے شریک ہیں تنظیمی اجلاس میں موسیٰ الٰہی، صباحت الٰہی، خالد اصغر گھرال کی بھی شرکت ہوئی ہے

    ڈاکٹر زین علی بھٹی، چودھری سعید احمد کدوانہ سینئر نائب صدر اور عاطف عظمت جنرل سیکرٹری گجرات بھی اجلاس میں موجود ہیں ،چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے ضلع گجرات، منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ کے رہنماؤں کو بلدیاتی الیکشن اور پارٹی کی تنظیم سازی کے حوالے سے احکامات اور خصوصی ہدایات جاری کیں

    سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ عوام کی ترجمان جماعت ہے چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ ہر فورم پر عوامی مسائل کو اجاگر کرنا ہماری ذمہ داری ہے ،مہنگائی، بیروزگاری کے خاتمے اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں آئندہ بلدیاتی الیکشن میں مسلم لیگ پورے پنجاب سے حصہ لے گی

    چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والی شخصیات کو الیکشن لڑنے کا موقع دیا جائے گا

  • کس حکم نامہ کے تحت ریسٹورنٹ سیل اور پھر ڈی سیل کیا،عدالت

    کس حکم نامہ کے تحت ریسٹورنٹ سیل اور پھر ڈی سیل کیا،عدالت

    کس حکم نامہ کے تحت ریسٹورنٹ سیل اور پھر ڈی سیل کیا،عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں فوڈ پوائنٹس کو بغیر نوٹس سیل کرنے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی

    عدالت نے ہوٹل کو سیل کرنے سے متعلق 2فروری کو تفصیلات طلب کرلیں ،جسٹس منظور احمد ملک نے کہا کہ کس حکم نامہ کے تحت ریسٹورنٹ سیل اور پھر ڈی سیل کیا گیا؟ ہوٹل سیل کرنے کی جو وجوہات بیان کی گئیں وہ عام ہیں خاص نہیں،

    عدالت کی جانب سے ڈی جی فوڈ سمیت تعینات تمام افسران کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں،عدالت نے کہا کہ ریسٹورنٹ بند ہونے پر نقصان کا جرمانہ متعلقہ افسران کو اداکرنا ہوگا،افسروں کو جرمانہ مثال بنے گاکہ کسی کا کاروبار ٹھوس وجوہات کے بغیربند نہیں کرنا،

  • قانون نہیں تو وصولی کیسےِ؟ حکم دکھائیں، عدالت کا اظہار برہمی

    قانون نہیں تو وصولی کیسےِ؟ حکم دکھائیں، عدالت کا اظہار برہمی

    قانون نہیں تو وصولی کیسےِ؟ حکم دکھائیں، عدالت کا اظہار برہمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ای ٹکٹنگ چالان کیخلاف درخواست پر سماعت کی ،

    دوران سماعت سیف سٹی اتھارٹی سے ای چالان کرنے کا عدالتی حکم طلب کر لیا گیا ۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت ای چالان کیے جارہے ہیں ، سرکاری وکیل نے عدالت میں اعتراف کیا کہ ای چالان سے متعلق کوئی قانون موجود ہی نہیں ہے ،

    عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو شرم آنی چاہیے ، قانون موجود نہیں تو ای چالان کیسے کیے جارہے ہیں ؟ قانون کے بغیر ہی لوگوں سے رقم وصول کی جا رہی ہے ۔

    سرکاری وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق پیسے وصول کیے جارہے ہیں ، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اسمبلی نے قانون پاس نہیں کیا تو کیسے وصولیاں ہو سکتی ہیں ؟ آئندہ سماعت پر عدالتی حکم دکھائیں جس کے تحت وصولی کر رہے ہیں

  • پیرا گون ہاوسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس،خواجہ سعد رفیق عدالت پیش،سماعت ملتوی

    پیرا گون ہاوسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس،خواجہ سعد رفیق عدالت پیش،سماعت ملتوی

    پیرا گون ہاوسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس،خواجہ سعد رفیق عدالت پیش،سماعت ملتوی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیرا گون ہاوسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس کا معاملہ، خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے عدالت میں حاضری لگوائی

    عدالت نے کیس کی سماعت 04 فروری تک ملتوی کر دی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر قبرستان والی جگہ کے متعلق رپورٹ طلب کر لی،

    تحصیلدار اسلم گجر نے عدالت میں کہا کہ پیراگون قبرستان رپورٹ کے لیے ہاٸی کورٹ سے رجوع کیا ہے،ہائیکورٹ سے رپورٹ 30 جنوری تک موصول ہو جائے گئی،30 جنوری کے بعد کی کوئی تاریخ تک سماعت ملتوی کر دیں،

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    واضح رہے کہ خواجہ برادران کو 17 مارچ کو سپریم کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا،خواجہ برادران پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔عدالت نے ریفرنس کے 3 ملزموں ندیم ضیاء، عمر ضیاء اور فرحان علی کو اشتہاری قرار دے رکھا ہے جنہوں نے پیراگون سوسائٹی میں سادہ لوح شہریوں سے 59 کروڑ کا فراڈ کیا ہے۔

    آپ نے بحث مکمل کرنی ہے یا باہر جانا ہے؟ عدالت کے استفسار پر خواجہ سعد رفیق نے کیا کہا؟

    لاہور کی احتساب عدالت نے 4 ستمبر کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی میں بے ضابطگیوں پر دائر ریفرنس میں فرد جرم عائد کی تھی۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔

    میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو

    آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟

    واضح رہے کہ 11 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی، جس کے بعد نیب نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

  • سیالکوٹ میں بااثر افراد کا خواجہ سرا پرتشدد، ویڈیو وائرل:پولیس تاحال خاموش تماشائی

    سیالکوٹ میں بااثر افراد کا خواجہ سرا پرتشدد، ویڈیو وائرل:پولیس تاحال خاموش تماشائی

    سیالکوٹ: سیالکوٹ میں بااثر افراد کا خواجہ سرا پر تشدد، ویڈیو وائرل:پولیس تاحال خاموش تماشائی ،اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ میں بااثر افراد نے خواجہ سرا کو آہنی راڈوں کے وار کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے سیدانوالی میں بااثر افراد نے آہنی راڈوں کے ساتھ خواجہ سرا کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان علاقے کے بااثر لوگ ہیں ، اس حوالے سے پولیس نے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا ۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ معاشرے کے رویوں سے پسا ہوا خواجہ سرا ملزمان کو واسطے دے رہا ہے۔ خواجہ سرا ملزمان کو منتیں کررہا ہے کہ نبی رسول ﷺ کے نام پر چھوڑ دیں لیکن وہ اس کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔

     

    مقامی ذرائع کے مطابق خواجہ سر پر تشدد کرنے والے ملزمان کی گرفتاری پولیس کے لیے چیلنج بنی ہوئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ ڈی پی او سیالکوٹ آفس نے اس معاملے پر موقف دینے سے انکار کر دیا ہے ۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب نے سیالکوٹ میں خواجہ سرا پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

    جبکہ خواجہ سرا کمیونٹی نے واقعے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آنے کے باعث خواجہ سرا کمیونٹی نے پولیس کیخلاف نعرے بازی بھی کی ۔

  • اب پنجاب میں بھی  کورونا وائرس کی قسموں کی تشخیصی کی جا سکے گی۔

    اب پنجاب میں بھی کورونا وائرس کی قسموں کی تشخیصی کی جا سکے گی۔

    لاہور: (حمزہ رحمن ) پنجاب جین سیکونسنگ مشین خریدنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔
    وزیر اعلیٰ کی خصوصی کاوش،کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے 5 کروڑ کے فنڈز منظور کیے
    محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے جین سیکونسنگ مشین کی خریداری کا عمل شروع کر دیا۔
    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ جین سیکونسنگ مشین آئندہ ہفتے کے اختتام تک کام شروع کر دے گی۔مشین کی مدد سے پنجاب میں کورونا وائرس کی قسموں کی تشخیصی کی جا سکے گی.
    پنجاب کورونا وائرس کی جین سیکونسنگ کی سہولت والا پہلا صوبہ ہو گا. اس سے پہلے جین سیکونسنگ کی مشین صرف وفاقی ادارہ صحت کے پاس تھی۔
    اس ٹیکنالوجی سے تحقیق وتشخیص کی جاسکے گی کہ کورونا کی دوسری لہر میں اموات وائرس کی کس قسم سے ہو رہی ہیں، تحقیق ہو سکے گی۔
    وائرس کس حد تک مہلک ہے اس کی بھی تحقیق ہوسکے گی.