Baaghi TV

Category: لاہور

  • عاصم سلیم باجوہ سے تاجروں کی ملاقات ،کس چیز کی کروائی یقین دہانی؟

    عاصم سلیم باجوہ سے تاجروں کی ملاقات ،کس چیز کی کروائی یقین دہانی؟

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے تاجروں کی ملاقات ،کس چیز کی کروائی یقین دہانی؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح سے ملاقات کے دوران لاہور چیمبر کو گوادر میں "گوادر بزنس کانفرنس "کروانے کے لیے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سی پیک ایک بہت بڑا منصوبہ ہے جو پاکستان کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی لاہور چیمبر کا دورہ کریں کرکے گوادر میں کاروباری مواقع کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور کم ترقی یافتہ علاقوں کی طرف خاص توجہ دی جارہی ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ سی پیک کا بنیادی مقصد ایک معاشی کاریڈور کی تعمیر کے ذریعے پاکستان اور چین کے لوگوں کو معاشی طور پر خوشحال کرنا ہے، اس منصوبے سے باہمی روابط مستحکم ہونگے، تجارت و سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع پیدا ہونگے جس سے نہ صرف دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا بلکہ یہ دیگر علاقائی ممالک سے بھی منسلک ہونگے۔

    لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح نے کہا کہ یہ عظیم الشان منصوبہ شروع کرنے پر دونوں ممالک خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں دونوں ممالک کی کمپنیوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ پاکستان کی صنعت بھی اس سے فائدہ اٹاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے مقامی خام مال کو ترجیح دی جائے۔

    لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کو ترعیب دی جائے کہ وہ پاکستان میں مقامی وینڈر انڈسٹری ڈویلپ کریں جس کے ذریعے سی پیک کو خام مال فراہم کیا جاسکے، اس سے پاکستان کی چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کو بہت فائدہ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت سپیشل اکنامک زونز پر کام کی رفتار تیز کی جائے۔ میاں طارق مصباح نے کہا کہ مقامی سرمایہ کاروں کو بھی وہی مراعات اور سہولیات دی جائیں جو باہر کے سرمایہ کاروں کو دی جارہی ہیں۔

  • بھارت میں  فیک پائلٹ لائسنس کا معاملہ ، حکام کا بڑا آپریشن

    بھارت میں فیک پائلٹ لائسنس کا معاملہ ، حکام کا بڑا آپریشن

    بھارت میں فیک پائلٹ لائسنس کا معاملہ ، حکام کا بڑا آپریشن

    باغی ٹی وی : بھارت کی حکومت نے بھی فیک اور جعلی پائلٹس کے خلاف آپریشن تیز کر دیا ہے . اس طرح بھارت کے دارلحکومت دہلی میں ایسے پائلٹ کو حکام نے گرفتار کیا ہے جس کے پاس فیک لائسنس تھا .ہوا بازی کے حکام نے غلط کاغذات جمع کروانے کے بعد ہوئے جہاز اڑانے کے شبہ میں کم از کم 14 پائلٹوں کے لائسنس منسوخ کردیئے ہیں۔

    کم از کم پانچ پائلٹوں کو پولیس نے دہلی میں گرفتار کیا ہے ، جبکہ دو دیگر کو راجستھان میں پولیس نے حراست میں لیا ہے۔

    اس سے قبل بھی ایک سرکاری اہلکار کو اس سکیم اور فراڈ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) میں ایک سینئر عہدیدار ملک کی ہوا بازی مین پرواز کرنے والے طلبا کو لائسنس دینے کا ذمہ دار تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جعلی لائسنسنگ نیٹ ورک کی حد کا تعین کرنے کے لئے اہلکار سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ڈی جی سی اے کے ذریعہ 3،000 سے 4،000 پائلٹوں کے لائسنسوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

    حکومت کا کہنا ہے کہ وہ پائلٹوں کی آن لائن قومی رجسٹری تشکیل دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔شہری ہوا بازی کی وزارت نے جعلی لائسنس کی فراہمی میں ملوث ہونے کی تصدیق کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

  • پنجاب اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی  کا  پنجاب کی خواتین اور نوجوانوں کی معاشرتی ترقی کیلیے احسن اقدام

    پنجاب اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی کا پنجاب کی خواتین اور نوجوانوں کی معاشرتی ترقی کیلیے احسن اقدام

    پنجاب اسمبلی سٹینڈنگ کمیٹی جینڈر مین سٹریمنگ نے سماجی تنظیم برگد کے ساتھ مل پنجاب کی خواتین اور نوجوانوں کی معاشی و معاشرتی ترقی کے لئے کام کرنے کا اعادہ کیا.

    اس موقع پر مس عظمی کاردار کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں اور ہماری خکومت نے اول دن سے ہی اس بات کو نہ صرف اہمیت دی ہے بلکہ پاکستان میں نوجوانوں کی بہتری اور ترقی کے لئے کئ اہم عملی اقدامات اٹھائےاور کاروبار کرنےکے لئے آسان قرضہ جات جیسے منصوبے بھی شروع کیے. ہماری کمیٹی کا مقصد چونکہ خواتین کی بہتری اور ترقی ہے لہزا ہماری تمام سرگرمیوں کا مقصد بھی یہی ہو گا. تقریب میں رکن اسمبلی زینب عمیر،صبیحہ شاہین،نسرین طارق،ساجدہ بیگم موجود تھیں ، تقریب میں ڈی جی پنجاب اسمبلی عنایت اللہ لک،سائقہ رانی، عثمان علی موجود تھے

    عظمی کاردار کا کہنا تھا کہ بچیوں کی کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کا بل جلد اسمبلی میں پیش کیا جائے گا:سماجی تنظیم برگد کے ساتھ ملکر خواتین کو بااختیار بنانا چاہتے ہیں، کم عمری کی شادی کرانے والے نکاح خواں اور والدین بھی شریک جرم ہونگے، لڑکیوں کی مرضی کے بغیر شادی کرانا سنگین جرم ہے

    عظمی کاردار کا مزید کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل بھی شادی کےلیے شناختی کارڈ کی شرط کے حق میں ہیں، اس سلسلے میں علماء سے بھی تعاون حاصل کیا جارہا ہے
    کم عمری کی شادیوں سے کئی نسلیں متاثر ہوتی ہیں، کم عمر بچیوں کو صحت اور تعلیم کے مسائل درپیش ہیں ، پارلیمنٹ میں بھی کم عمری کی شادیوں کا بل جمع ہوچکا ہے
    سول سوسائٹی کا بھی اس سلسلے میں اہم رول ہے، حکومت نے سنجیدگی کے ساتھ کم عمری کے شادی کے مسئلے پر کام شروع کردیا ، کم عمری کی شادی ناقابل ضمانت جرم ہونا چاہیے، صبیحہ شاہین کاکہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ اس ایشو پر ہر ممکنہ تعاون کرنے کو تیار ہیں، کم عمری کی شادیاں بچیوں کی صحت کے مسائل پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں

  • لاہور ہائیکورٹ ، ایمنسٹی سکیم پر بڑا فیصلہ ، ایک بھی کھڑکی نہ بنائی جائے

    لاہور ہائیکورٹ ، ایمنسٹی سکیم پر بڑا فیصلہ ، ایک بھی کھڑکی نہ بنائی جائے

    لاہور ہائیکورٹ، لاہور میں گرین لینڈ ایریاز پر 557 ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تعمیر کیخلاف درخواست پر سماعت ۔۔عدالت نے درخواست پر سماعت 2 فروری تک تک ملتوی کر دی عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے ۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ۔عدالت نے ایمنسٹی سکیم پر عمل درآمد روک دیا ۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے ان سوسائٹیز میں تعمیرات بھی روک دیں ۔ا یک بھی کھڑکی بھی نہ بنائی جائے ۔عدالت کو ایل ڈی اے کے وکیل نے عدالت کے حکم امتناعی والے اور فیصلہ شدہ سوسائیٹز کے کیسوں کی لسٹ فراہم کر دی ۔بحریہ ٹاؤن ۔اومیگا ریزدنشا سمت 8 سوسائٹیز کے کیس لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں ۔وکیل ایل ڈی اے ۔
    ایمنسٹی سکیم کے تحت دوکانداری نہیں ہونا چاہے

    وکیل ایل ڈی اے نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم کے بارے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ہے ۔

    ۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے ہائی کورٹ کا سیلٹر کیوں لیتا ہے آیل ڈی اے اور واٹر کمیشن کو چہیتے لوگوں کو نوازبے کی اجازت نہیں دیں گے ۔
    اپ تلوار پر چل رہے ہیں اگر بچ گئے تو کندن بن جائیں گے ۔عدالت نے ایل ڈی اے وکیل سے استفسارکیا ،

    جن ڈویلپرز نے اربوں بنائے وہ ایل ڈی اے کی گرفت میں نہ اہے۔اسکا کیا فائدہ ۔آیل ڈی اے بابووں کے چکروں مین پڑھ چکا ہے۔اگر حکومت کہ دے ہم اراضی بھی فروخت کریں گے اور گرین لینڈ بھی رہے گا تو بہتر ہو گا ۔بادی النظر میں پردے کے پیچھے اس مافیا کو بچایا جا رہا ہے ۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریور راوی بھی زمین ایکوار کیے بغیر بن رہا ہے

    ۔وکیل ایل ڈی اے نے کہا کہ جن سوسائیٹز کے حکم امتناعی ہیں ۔اس کے خلاف ایکشن نہین لیتے

    چیف جسٹس نے کہا کہ جب ایکشن لینا ہوتا ہے تو عدالت کے آرڈر کا انتظار بھی نہین کیا جاتا ۔ سوسائیٹز کی منظوری ایک بورڈ دیتا ہے ۔ٹی ایم اے اکیلا منظوری نہین دے سکتا ۔
    حکومت اتنی بےبس ے کہ اداروں سے ریکارڈ نہین لے سکتی ۔میں واتر کمیشن خو نہین مانتا صرف عدالت کے آرڈر کو مانتا ہوں

    عدالت نے ایل ڈی اے سے گرین بیلٹ پر قائم ہاوسنگ سوسائٹیز کے خلاف لیے گئے ایکشن کی بابت رپورٹ طلب کر رکھی ہے ، عدالت نے ایل ڈی اے سے ان تمام سوسائیٹز کے نام طلب کر رکھے ہیں جنہوں نے عدالتوں سے حکم امتناعی لے رکھا ہے ۔ہمارے ملک میں اوے کا اوہ بگڑا ہے۔

    گزشتہ سماعت پر عدالت میں ایل ڈی اے کے وکیل نے گرین بیلٹ پر قائم غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کی لسٹ فراہم کر دی تھی، ایل ڈئ اے کے وکیل نے عدالت خا اگاہ کیا تھا کہ ہم نے ایسی تمام ہاوسنگ سوسائٹیز کو نوٹس جاری کر دیے ہیں ۔ وکیل ایل ڈی اے نے کہا کہ ان سوسائٹیز کو بجلی۔پانی اور گیس کے کنکشن دینے سے روک دیا گیا ہے ۔
    ان سوسائٹیز کی اراضی کی خرید و فروخت پر پابندی لگا دی ہے ۔

    ان غیر قانونی سوسائیٹز سے ایک ارب کے واٹر چارجز وصول کئے گئے ہیں ۔اب حکومت کے ایماء پر ایسی سوسائٹیز کے لیے ایمنسٹی سکین متعارف کروا دی گئی ہے ۔
    ان غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز میں بحریہ آرچرڈ بھی شامل ہے ۔ہماری کاروائی پر بحریہ آرچرڈ نے عدالت سے حکم امتناعی لے رکھا ہے ۔پاک عرب ولا بھی ایک سیاستدان کی ہے ۔۔

    وکیل ایل ڈی اے نے کہا کہ سینر صوبائی وزیر کی بھی ہاوسنگ سوسائٹی ہے۔
    یہ ہاوسنگ سوسائٹی ساڑھے تین ہزار کنال پر محیط ہے ، عدالت نے ایل ڈی اے کو گرین بیلٹ پر قائم غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز کے بارے تفصیلی رپورٹ فراہم کرنے کی مہلت دے رکھی ہے ، عدالت نے قرار دیا تھا کہ قانون کے تحت گرین بلٹ پر ہاوسنگ سوسائٹیز بن نہین سکتیں ۔ عدالت نے قرار دیاتھا کہ بادی النظر میں ایل ڈی اے کی نالائقوں کی وجہ سے ان سوسائٹیز میں لاکھوں گھر بن چکے ہیں
    ۔
    لاہور ڈویژن میں 241 ہاوسنگ سوسائٹی گرین بلٹ کی خلاف ورزی کر رہی ہیں ٕجب عدالت نے ان سوسائٹیز کے خلاف حکم امتناعی دے رکھا ہو تو ایسے میں یہ کیسے کام کر سکتی ہیں ، کتنی سوسائٹی نے ایل ڈی اے قانون کی پاسداری کے تحت کام کر رہی ہیں

    175 سوسائٹی غیر قانونی کام کر رہی ہیں لاہور میں 62 سوسائیٹز غیر قانونی کام کر رہی ہیں ۔آیل ڈی اے کا بجٹ اربوں روپے ہے مگر کارکردگی صفر ہے ۔عدالت ایل ڈی اے سے وضاحت طلب کرے کہ انکےافسر کتنے کتنے سالون سے سیٹوں پر براجمان ہیں ۔زیادہ تر افسران ایل ڈی اے میں ڈیپوٹیشن پر طویل عرصے سے تعینات ہیں
    ان ڈیپوٹیشن پر تعینات افسروں کے دور میں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز بنائی گئی ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے صحافی مبشر الماس کی درخواست پر سماعت کی

    عدالت نے قرار دیا تھا کہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوگیا ہے سانس لینا مشکل ہوگیا ہے۔ چیف جسٹس نے قرار دیا تھا اگر ہم نے اس شہر کو بچانے کیلیئے کوشش نہ کی تو آئندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کرینگی، عدالت نے تعنیات رہنے والے تمام سابق ڈی جی ایل ڈی اے کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا ، ایل ڈی اے کا کنٹرول شیخوپورہ اور ننکانہ تک چلا گیا، سارے شہر کا حسن تباہ کردیا گیا، بڑے پرانے درخت اکھاڑ دیئے گئے،

  • سابق آئی جی اور سی سی پی او کے تبادلے کا معاملہ ، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

    سابق آئی جی اور سی سی پی او کے تبادلے کا معاملہ ، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ میں سابق آئی جی شعیب دستگیر اور سی سی پی او کے تبادلے کیخلاف درخواست پر سماعت ۔عدالت نے درخواست پر سماعت بغیر کسی کاروائی کےغیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ۔عدالت کی مصروفیات کی بنا پر درخواست پر سماعت نہ ہو سکی

    چیف جسٹس محمد قاسم خان نے لیگی رہنماء ملک محمد احمد خان کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں وفاقی اورپنجاب حکومت کوفریق بنایاگیاہےدرخواست میں شعیب دستگیر، انعام غنی، ذوالفقارحمیداور عمرشیخ کو بھی فریق بنایا گیا ہےدرخواستگزار نے کہا کہ پنجاب میں پولیس کے تبادلے پولیس آرڈر 2002 کےمطابق نہیں ہورہے۔
    آئی جی اور سی سی پی او کے تبادلے سیاسی بنیاوں پر کئے جا رہے ہیں،

    درخواست میں سابق آئی جیز اورسابق سی سی پی اوز کی تعیناتیوں کابھی ذکرکیاگیا ہےکلیم امام 14 جون 2018ء سے 8 ستمبر 2018 ء تک صرف 3 ماہ تعینات رہے،
    محمد طاہر 8 ستمبر 2018ء سے 15 اکتوبر 2018ء تک صرف ایک ماہ تعینات رہے،امجد جاوید سلیمی 15 اکتوبر 2018ء سے15اپریل2019ء تک 6ماہ تعینات رہے،کیپٹن (ر) عارف نواز 15 اپریل 2019ء سے نومبر 2019 تک7ماہ تعینات رہے،شعیب دستگیرکو بھی 8 ماہ کے بعد تبدیل کردیاگیا،

    کسی بھی آئی جی کی تعیناتی کا عرصہ پولیس آرڈر 2002ء کےتحت پورا نہیں کیاگیا،بی اے ناصر 21 جون 2018ء سے 29 نومبر 2019ء تک تعینات رہے،
    ذوالفقارحمید 30 نومبر 2019ء سے 31 اگست 2020ء تک صرف 9ماہ تعینات رہے، تعیناتی کاعرصہ پورانہ کرنے والےآئی جی کے تبادلےکا اقدام کالعدم کیاجائے،
    نئے آئی جی انعام غنی اور سی سی پی عمر شیخ کی تقرری غیر قانونی قرار دی جائے،

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کی اہم لاقات ،اعتماد کا اظہار کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے کی اہم لاقات ،اعتماد کا اظہار کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے پیپلز پارٹی کے ایم پی اے رئیس نبیل احمد کی ملاقات، پی پی 265سے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی رئیس نبیل احمد کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اظہار اعتماد ، رئیس نبیل احمد نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو حلقے کے مسائل اورعوامی ضروریات سے آگاہ کیا

    اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا ہر حلقے کے مسائل حل کرنا چاہتا ہوں۔، میرے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں ، ترقی پر ہر شہر اورقصبے کے عوام کا حق ہے۔
    پنجاب کے دورافتادہ شہروں کا ترقی پر پورا حق ہے اورہم انہیں یہ حق لوٹائیں گے۔
    سابق دور میں پسماندہ علاقوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا گیا۔ترقی کے سفر پر پہلا حق پسماندہ علاقوں کا ہے۔بعض عناصرنے جعلی نعروں سے عوام کا دل بہلایا۔

    عوام سمجھداراوراچھے برے کی تمیز رکھتے ہیں۔ترقی مخالف عناصرپراپیگنڈا کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔رئیس نبیل احمد نے کہا کہ آپ سے ملاقات بہت خوشگوار رہی۔آپ انتہائی اخلاق سے ملتے ہیں۔آپ کی ملنساری سے بہت متاثر ہوا ہوںپی ٹی آئی کے رہنما عون چودھری بھی اس موقع پر موجود تھے

  • کھوکھر پیلس کی مسماری عدالت نے اہم حکم دے دیا

    کھوکھر پیلس کی مسماری عدالت نے اہم حکم دے دیا

    کھوکھر پیلس کی مسماری عدالت نے اہم حکم دے دیا

    باغی ٹی وی : عدالت نے سول کورٹ سے کھوکھر پیلس کا ریکارڈ طلب کرلیا.سیشن کورٹ لاہور نے کھوکھر پیلس سے متعلق کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی

    سیشن کورٹ لاہور نے اس وقت کے معروف کیس کھوکھر پیلس کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے ، کھوکھر پیلس کی مسماری کے متعلق لاہور سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی . سماعت کے دوران فاضل جج نے کھوکھر پیلس کے متعلق تمام دستاویزات اور ریکار ڈ طلب کر لیا ہے . اور عدالت نے کیس کی سماعت 4 فروی تک ملتوی کر دی ہے

    واضح رہے کہ کھوکھر پیلس کو لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے گرا دیا تھا ایل ڈی اے کے مطابق کھوکھر براداران نے 38 کینال زمین پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے . جس پر کھوکھر برادران نے شدید احتجاج کیا اور اس کیس کو بہت شہرت ملی ،

    واضح رہے کہ ایل ڈی اے اورمحکمہ ریونیو کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کھوکھر برادران نے 46 کنال جگہ کو غیر قانونی طور پر کھوکھر پیلس میں شامل کر کے چار دیواری کی.اس کے بعد 46 کنال جگہ کو غیر قانونی طور پر اس موضع کا اشتمال ختم ہونے کے بعد 2014 میں اس کی قائمی کروائی گئی.اس موضع کا اشتمال 2013 میں ختم ہو چکا تھا.

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کلکٹر اشتمال کے حکم کے مطابق کھوکھر برادران نے پرائیویٹ لوگوں کی 46کنال جگہ کی قائمی غیر قانونی طور پر کروائی.12 دسمبر 2020 کو کلکٹر اشتمال کے حکم کے مطابق 46کنال جگہ کی قائمی کو غیر قانونی قرار دیا گیا.کلکٹر اشتمال نے 12 دسمبر کو اپنے حکم کے زریعے اس قائمی کو ختم کیا.

  • اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا نیشنل کالج آف آرٹس کا دورہ

    اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا نیشنل کالج آف آرٹس کا دورہ

    پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ میں آویزاں کرنے کیلئے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے نئے پورٹریٹ فائنل کئے , چودھری پرویزالٰہی پورٹریٹ آویزاں کرنے کا مقصد عظیم ہستیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے, پاکستان کے تاریخی مقامات کی تصاویر بھی نئی اسمبلی میں آویزاں کی جائیں گی

    جو بھی ممبر اور وزٹر آئے وہ ان تصاویر کو دیکھ کر نہ صرف متاثر ہو بلکہ ان کی کاوشوں اور ملک و قوم کیلئے کی گئی خدمات کو جان سکے, سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے قائداعظم، علامہ اقبال اور تاریخی مقامات کے فن پارے دیکھ کر طلباء کی کارکردگی کو سراہا

    چودھری پرویزالٰہی پنجاب کے کلچر کو اجاگر کرنے کیلئے بنائی گئی پینٹنگز سے بھی بہت متاثر ہوئے, پرنسپل سید مرتضیٰ جعفری اور کالج کی انتظامیہ نے سپیکر پنجاب اسمبلی کا استقبال کیا , پرنسپل سید مرتضیٰ جعفری نے طلباء کی جانب سے بنائے گئے فن پارے بھی دکھائے, اس موقع پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور جی ایم سکندر بھی سپیکر پنجاب اسمبلی کے ہمراہ تھے

  • لاہور ہائی کورٹ میں   ن لیگ کے ایم پی اے کی درحواست ضمانت میں توسیع کر دی گئی

    لاہور ہائی کورٹ میں ن لیگ کے ایم پی اے کی درحواست ضمانت میں توسیع کر دی گئی

    لاہور ہائی کورٹ میں ن لیگ کے ایم پی اے میاں نوید علی اور انکے والد رانا احمد علی کی گرفتاری سے بچنے کے لیے درخواست ضمانت پر سماعت ۔
    عدالت نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری میں 12 فروری تک توسیع کر دی ۔عدالت نے ائیندہ سماعت پر مدعی اسسٹنٹ کمشنر کو طلب کر لیا ، اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے میاں بابر وحید ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

    میاں عرفان اکرم وکیل درخواستگزاران نے اپنے بیان میں کہا کہ جس وقعہ کی ایف آئی ار ہوئی ۔وہ وقوعہ ہوا نہیں ہوا۔ گزشتہ سماعت پر عدالت کے روبرو ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پراسیکیوشن رانا تصور علی نے عدالتی حکم پر مقدمہ کا ریکارڈ پیش کر دیا۔

    گزشتہ سماعت پر پولیس نے اپنی تفتیش میں درخواست گزار گناہ گار قرار دے دیا مسٹر جسٹس شہرام سرور چوہدری نے درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔
    درخواستگزار کی طرف سے میاں عرفان اکرم ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔درخواست گزار کے خلاف تھانہ سٹی پاکپتن نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ، اے سی خاور بشیر نے لیٹ نائیٹ شادی کی تقریب پر چھاپہ مارا۔ شادی تقریب میں ایم پی اے بھی موجود تھا۔اے سی سے تقریب بند کروانے پر جھگڑا ہوا ، اسنے اے سے کو تھپڑ نہین مارا۔ سیاسی بنیادوں پر اسکے خلاف کارخاص میں مداخلت کا مقدمہ درج کر لیا، عدالت پولیس کو اسے گرفتار نہ کرنے کا حکم دے استدعا ۔اسکی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے

  • موٹر سائیکل سواروں کیلیے خوشخبری، عدالتی حکم معطل ہو گیا

    موٹر سائیکل سواروں کیلیے خوشخبری، عدالتی حکم معطل ہو گیا

    لاہور: سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ حکم معطل کردیا ہے جس میں موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمنٹ کے بغیر پیٹرول دینے پر پابندی لگائی گئی تھی۔سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا حکم معطل کیا۔ ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک سی ٹی او لاہور سید حماد سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہوئے تھے۔

    درخواستگزار نے مؤقف اپنایا کہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو ڈی سی لاہور نے پٹرول فراہم نہ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر کر رکھا ہے۔ سپریم کورٹ ڈی سی لاہور کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے۔جسٹس منظور ملک نے استفسار کیا کہ اگر کوئی تندور پر بغیر رومال اور ٹوکری کے جائےتو اسے روٹیاں نہیں ملیں گی ۔قانون بنانا اسمبلی کا کام ہے ایگزیکٹو کا کام اس پر عمل کرانا ہے۔

    عدالت نے لاافسر سے استفسار کیا کہ کیا بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول کی عدم فراہمی کا کوئی قانون ہے۔سپریم کورٹ کے بینچ کو بتایا گیا کہ ایسا کوئی قانون نہیں ہے، ڈی سی نے لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کیا۔

    جسٹس منظور ملک نے کہا آپ کہنا چاہتے ہیں کہ آپ سنگل بینچ کے فیصلے سے متفق نہیں۔ لا افسر نے کہا جی، لیکن اس فیصلے سے بہت فائدہ ہوا لوگوں میں شعور پیدا ہوا۔جج نے کہا عدالت میں جو بھی آتا ہے قابل احترام ہوتا ہے چاہے وکیل ہو ڈاکٹر پروفیسر یا انجینئر۔ سوشل اکنامک سے نیچے بسر کرنے والے بھی قابل احترام ہیں۔

    عدالت نے کہا ہر خطے اور علاقے کا الگ لباس ہوتا ہے جو قابل احترام ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ جس طرح ہر بات محفل میں کہنے والی نہیں ہوتی اسی طرح ہر لباس یر جگہ نہیں پہنا جاسکتا۔عدالت کا مقصد کسی کی تذلیل کرنا نہیں۔ ڈی سی صاحب اگر آپ کے دل میں کوئی بات ہے تو اسے ختم کردیں۔ اج آپ کوٹ پینٹ میں گریس فل لگ رہے ہیں۔