Baaghi TV

Category: لاہور

  • پاکستان ریلويز کے آئی ٹی سرور میں خرابی ، سی ای او ریلویز نے ہدایات جاری کر دیں

    پاکستان ریلويز کے آئی ٹی سرور میں خرابی ، سی ای او ریلویز نے ہدایات جاری کر دیں

    ریلوے شعبہ آئی ٹی کے سرور میں ٹیکنیکل خرابی واقع ہونے کے بعد دوسرے دن بھی بحالی کا کام جاری۔ہے چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز نثار احمدمیمن نے افسران کو خرابی دور کرکے فوری ٹکٹوں کا حصول یقینی بنانے پر زوردیا

    تمام ریزرویشن آفسز ایک گھنٹہ تک بحال کردیئے جائیں گے اور مسافر اپنی ٹکٹ بک کراواسکیں گے۔ سرور میں خرابی مکمل طور پر جلد بحال کردی جائے گی۔ تاہم ریزرویشن سے ٹکٹ کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔ ریلوے کا سرور میں ٹیکنیکل خرابی کی وجہ سے ٹکٹوں کے حصول میں مشکلات پر مسافروں سے معذرت کرتے ہیں

    ٹرینوں کی ٹکٹ بکنگ کا عمل گزشتہ روز رک گیا تھا جسے اب تک ٹھیک نہیں کیا جا سکا۔ مسافروں کو ٹکٹوں کے حصول میں پریشانی کا سامنا ہے۔آئی ٹی سرور میں فنی خراب کے بعد ریلوے کی ٹکٹوں کے حصول سے متعلق ویب سائٹ بھی بند ہوگئی۔

    ریلوے حکام کے مطابق لک بھر کے تمام ریلوے اسٹیشنز کا شعبہ آئی ٹی مفلوج ہوگیا ہے جبکہ آئی ٹی ماہرین کی ٹیم سرور میں ہونے والی خرابی کو دور کرنے لیے کوشاں ہیں۔
    ریلوے حکام نے مسئلے کے حل کے لیے کوئی مقررہ وقت نہیں دیا۔واضح رہے کہ آئی ٹی سرور میں فنی خرابی کے باعث فی الحال ٹکٹوں کی بکنگ آن لائن ہو رہی ہے اور نہ ہی راویتی طریقے سے ٹکٹ کا حصول ممکن ہے

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی کھلاڑیوں کے  تربیتی کیمپ کا آغاز

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا آغاز

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا.تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید کی زیر نگرانی نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا.

    اس حوالے سے ہیڈ کوچ اولمپیئن خواجہ جنید نے بتایا کہ پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی خصوصی ہدایات پر پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ کی زیر سرپرستی ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی ڈھاکہ 2021 کی تیاریوں کے سلسلے میں 30 رکنی قومی ہاکی کھلاڑیوں پر مشتمل کیمپ کا آغاز کیا ہے.ہم نے موجودہ کویڈ 19 کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو تین حصوں میں تقسیم کیا ہے.

    تاکہ حکومتی ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کی بہتر انداز میں تربیت کرسکیں.پی ایچ ایف کی جانب سے کیمپ میں موجود کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی کی جارہی ہے.چونکہ ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کی تاریخیں آگے بڑھ گئیں ہم اس دوران کھلاڑیوں کو مزید تیکنیکی و فزیکل اعتبار سے مستحکم کریں گے.فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں.امید ہے کیمپ کے اختتام پر قومی ہاکی ٹیم کو پرفارمنس کی بنیاد پر بہتر کھلاڑیوں کا اسکواڈ ملے گا

  • شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس فراہم کی جائیں، عدالت نے حکم جاری کر دیا

    شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس فراہم کی جائیں، عدالت نے حکم جاری کر دیا

    احتساب عدالت نے سیکرٹری صحت کو شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کر دیا۔

    لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے تین صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ شہباز شریف کے ذاتی معالج پروفیسر عارف خان، پروفیسر عقیل باری اور پروفیسر طاہر نصر کو شامل کیا جائے، شہباز شریف کی درخواست کے مطابق برین ٹیومر اور کینسر کے مریض ہیں، لیگی رہنما کو میڈیکل رپورٹس فراہم کرنا قانونی حق ہے، شہباز شریف کی درخواست کو قانون کے مطابق نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

    شہباز شریف نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں جو کچھ کہا اس پر کسی نے اعتراض نہیں کیا ،نیب کو کرپشن نہیں ہر منصوبے میں بچت ملے گی ،یہ منی لانڈرنگ کیس میں قیامت تک میرے خلاف دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکتے

    شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ ابھی تک میرا میڈیکل بورڈ نہیں بن سکا،جیل والوں نے بتایا رپورٹس عدالت میں پیش کردیں، جس پر عدالت نے کہا کہ اس درخواست پر آج آرڈر کردوں گا،

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی، ڈیلی میل میں خبر شائع کر کے پاکستان کو بدنام کیا گیا، نیب کو کرپشن نہیں، ہر منصوبے میں پیسے کی بچت ملے گی،خبر شائع ہوئی تو برطانوی حکومت نے اتوار کو آفس کھول کر تحقیقات کیں، برطانیہ میں اتوار کی چھٹی اہم ہوتی ہے، برطانیہ میں اتوار کو دفاتر کھول کر تحقیقات کی گئیں،یہ الٹے بھی ہوجائیں تو بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے،

  • فیروزوالہ شاہدرہ یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب کے الیکشن میں کس نے میدان مارا

    فیروزوالہ شاہدرہ یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب کے الیکشن میں کس نے میدان مارا

    فیروزوالہ شاہدرہ یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب کے الیکشن میں کس نے میدان مارا

    باغی ٹی وی : فیروزوالہ شاہدرہ یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب کے الیکشن 2022-2021 میں صدر کے امیدوار ایم اے فرید نے میدان مار لیا ۔کوآرڈینیٹر گورنر پنجاب میاں وحید احمد نے کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا اور اُن کو مبارک باد پیش کی ۔۔


    تفصیلات کے مطابق فیروزوالہ شاہدرہ یونین آف جرنلسٹس اور پریس کلب کے الیکشن 2022_2021 کے سلسلے میں نجی ہال میں ووٹنگ کا عمل سنئیر صحافی چئیرمین سپریم کونسل رانا عبدالغفار کی زیر نگرانی اور کواڈینٹیر گورنر پنجاب میاں وحید احمد کی سرپرستی میں مکمل ہوا جس میں تمام ممبران نے اپنے حامیوں کے حق میں ووٹ کاسٹ کیے ۔کوآرڈینیٹر گورنر پنجاب میاں وحید احمد نے کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا جس میں صدر ایم اے فرید نے 100 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے بعد صدر منتخب جبکہ سنئیر نائب صدر عتیق مغل
    سیکرٹری جنرل اختر محمود
    فنانس سیکرٹری حافظ عباس علی رضا
    سیکرٹری نشرواشاعت ۔فائز چغتائی ۔۔رانا اویس ۔ سمیت پورا پینل کامیاب اس موقع پہ کوآرڈینیٹر گورنر پنجاب میاں وحید احمد نے کامیاب امیدواران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئیں کہا کہ پی ٹی آئی کو برسر اقتدار لانے میں میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے جنہوں نے الیکشن میں وزیراعظم عمران خان کی آواز کو ملک کے ہر قصبے شہر کونے میں پہنچانے میں اپنا مثبت رول ادا کیا اور آج خوشی ہے کہ فیروزوالہ شاہدرہ میں ایسے صحافی منتخب ہوئیں جنہوں نے ہمشیہ مثبت صحافت کے فروغ کے لیے کام کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیدران علاقہ کی بہتری اور ترقی و خوشحالی کے لیے پہلے سے زیادہ محنت و لگن سے کام کریں گئے

  • ٹک ٹاک کے جنون نے مزید دو نوجوانوں کی جان لے لی، نہر میں ڈوب گئے

    ٹک ٹاک کے جنون نے مزید دو نوجوانوں کی جان لے لی، نہر میں ڈوب گئے

    ٹک ٹاک کے جنون نے مزید دو اور نوجوانوں کی جان لے لی نہر میں ڈوب گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے بھکھی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران 2 نوجوان نہر میں ڈوب گئے لاہور کے علاقے رائیونڈ کے رہائشی دو نوجوان ذیشان رشید اور ساجد اپنے کزن کی دعوت پر اس سے ملنے شیخوپورہ کے گاؤں بھکھی گئے تھے جہاں انہوں نے نہر کے قریب کھڑے ہوکر ٹاک ویڈیو بنانا شروع کی اور اس دوران توازن برقرار نہ رکھ سکے اور نہر میں ڈوب گئے۔لاشوں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا جس کے دوران طویل جدوجہد کے بعد بالآخر دونوں لاشیں نکال لی گئیں۔

    ڈوب کر جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوانوں کی شناخت ذیشان اور ساجد کے ناموں سے ہوئی جو کہ لاہور کے علاقے رائے ونڈ کے رہائشی تھے اور اس علاقے میں کسی عزیز کے گھر ملنے کیلئے آئے تھے۔

    واقعہ سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ دونوں نوجوان نہر کنارے ویڈیو بنا رہے تھے جو کہ توازن بگڑنے پر نہر میں جا گرے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ایک نوجوان کراچی کے علاقے کلفٹن میں سی ویو پر ویڈیو بناتے ہوئے پتھر لگنے سے جاں بحق ہوا تھا۔ جبکہ چند روز قبل راولپنڈی کے علاقے شاہ خالد کالونی میں 18 سالہ نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا تھا۔

    عینی شاہدین کے مطابق حمزہ نامی نوجوان راولپنڈی کے نورانی محلے کا رہائشی تھا اور وہ ویڈیو بنانے کے لیے شاہ خالد کالونی پہنچا تھا۔ پٹری کے پاس پہنچنے کے بعد نوجوان نے جب ہزارہ ایکسپریس نامی ٹرین کو دور سے آتا ہوا دیکھا ویڈیو ریکارڈ کرنا شروع کی اور اسی دوران حادثہ پیش آگیا۔

    یاد رہے کہ ٹک ٹاک ویڈیو کے چکر میں نوجوان کی جان جانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی پاکستان سمیت دنیا بھر سے متعدد افراد ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہوئے خطر ناک اسٹنٹ کرتے ہوئے مختلف حادثات کا شکار ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔

  • شہباز شریف نے عدالت میں ایک اور خط پیش کر دیا ،  جج نے کیا جواب دیا

    شہباز شریف نے عدالت میں ایک اور خط پیش کر دیا ، جج نے کیا جواب دیا

    میں ایک خط دینا چاہتا ہوں شہباز شریف، شہباز شریف نے چین کے سفیر کی جانب سے دیا گیا اعزازی خط عدالت میں پیش کردیا

    ۔شہباز شریف نے کہا کہ مجھے آج ہی یہ خط ملا ہے میں قید میں ہوں ، چین کے سفیر نے میرے نام خط لکھا اور میرے سی پیک اور منصوبوں کی تعریف کی، میرے سمیت پوری قوم کی عزت ہے
    ایک قیدی کو چین کا سفیر خط لکھ رہا ہے جو کسی اعزاز سے کم نہیں، چین پاکستان کا بہترین دوست ہے ۔

    میرے اوپر دوسال سے الزامات کی بوچھاڑ ہو رہی ہے ، اس کے باوجود چین کے سفیر میری تعریف کررہے ہیں، عدالت میں شہباز شریف نے چین کے سفیر کا خط پڑھنے پر پراسکیوشن نے اعتراض کردیا

    ۔پراسکیوٹر نے کہا کہ خط کا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے عدالتی وقت ضائع نہ کیا جائے ۔فاضل جج نے پراسکیوٹر کو جواب میں نے شہباز شریف کو پہلے کہا ہے کہ کیس کے متعلق بات کریں، میں قوم کو بتانا چاہتا ہوں ۔میرے منصوبوں کو دنیا مان رہی ہے ۔

  • ریلوے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف پاکستان ریلوے حرکت میں آگئی

    ریلوے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف پاکستان ریلوے حرکت میں آگئی

    ریلوے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ٹک ٹاکرز کے خلاف پاکستان ریلوے پولیس کی کارروائی، ، ملزمان نے ریلوے پھاٹک نمبر 33 درمیان رائیونڈ اور جیا بھگا ٹک ٹاک ویڈیو بنائی، دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس رائیونڈ مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا

    ملزمان کے خلاف 120, 121, 129 ریلوے ایکٹ اور 186,290 PPC کے تحت مقدمات کا اندراج کیا گیا، اے آئی جی ایڈمن ملک محمد عتیق نے کہا کہ ملزمان نے ریلوے کی حدود میں قانون کی خلاف ورزی کی ۔عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ ریلوے قوانین کا احترام کریں ۔ اپنی زندگی سے پیار کریں اور ریلوے پولیس سے تعاون کریں۔

    ریلوے پولیس کی غفلت سے ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کے قریب خطرناک ٹک ٹاک بنانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا۔ چند روز کے دوران ریلوے ٹریک پر متعدد نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوچکے۔ریلوے پولیس نے ریل گاڑی اور ریلوے پھاٹک پر ٹک ٹاک بنانے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے ریلوے پولیس نے ٹک ٹاک بنانے والے نو جوان اسرار گوندل کو گرفتار کر لی

  • سابق وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ میں سماعت

    سابق وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ میں سماعت

    لاہور ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست پر سماعت۔عدالت نے جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کر لی۔
    عدالت نے افس ہائی کورٹ کو ہدایت کہ کیس کو سماعت کے لیے شیڈول کے تحت لگایا جائے

    درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمشن آف پاکستان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،منتخب نمائندوں کا حلف نہ اٹھانا عوامی نمائندگی قانون کے خلاف ہے اور یہ اقدام آرٹیکل 2 اے 17 اور 25 کی خلاف ورزی ہے،چوہدری نثار نے صوبائی نشست پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد تاحال پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں اٹھایا۔

    درخواست گزار نے کہا کہ چوہدری نثار نے حلف نہ اٹھاکر ووٹرز کی تذلیل کی ہے،پنجاب اسمبلی میں چوہدری نثار کا حلقہ نمائندگی سے محروم ہوچکا ہے، عدالت چوہدری نثار کی کامیابی کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم جاری کرے۔ عدالت الیکشن کمیشن کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے اراکین اسمبلی کو حلف اٹھانے کا پابند کرے۔

  • شہباز شریف اور حمزہ  شہباز لاہور کی احتساب عدالت میں پیش، سکیورٹی کے سخت انتطامات

    شہباز شریف اور حمزہ شہباز لاہور کی احتساب عدالت میں پیش، سکیورٹی کے سخت انتطامات

    منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے۔

    لاہور کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے عدالت میں حاضری مکمل کروائی۔ فاضل جج نے شہباز شریف سے استفسار کیا کہ آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں، جس پر لیگی رہنما نے کہا ایک خط دینا چاہتا ہوں۔

    شہباز شریف نے چین کے سفیر کا خط عدالت میں پیش کر دیا اور کہا کہ مجھے آج ہی یہ خط ملا ہے، چین کے سفیر نے میرے نام خط لکھا اور میرے سی پیک منصوبوں کی تعریف کی، ایک قیدی کو چین کا سفیر خط لکھ رہا ہے جو کسی اعزاز سے کم نہیں، چین پاکستان کا بہترین دوست ہے، میرے اوپر الزامات کی دو سال سے بوچھاڑ ہو رہی ہے، اس کے باوجود چین کے سفیر میری تعریف کر رہے ہیں۔

    عدالت میں شہباز شریف کے چین کے سفیر کا خط پڑھنے پر پراسکیوشن نے اعتراض کر دیا۔ پراسکیوٹر نے کہا کہ خط کا اس کیس سے کوئی لینا دینا نہیں، عدالتی وقت ضائع نہ کیا جائے۔ فاضل جج نے کہا شہباز شریف کو پہلے کہا ہے کہ کیس کے متعلق بات کریں۔ شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے منصوبوں کو دنیا مان رہی ہے۔

  • اٹاری بارڈر پر خصوصی پریڈ: ڈی جی بی ایس ایف خاص طور پر شرکت کریں گے

    اٹاری بارڈر پر خصوصی پریڈ: ڈی جی بی ایس ایف خاص طور پر شرکت کریں گے

    بھارت کے یوم جمہوریہ کےموقعہ پر بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے آج اٹاری بارڈر پر خصوصی طور پر پریڈ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بی ایس ایف کے ذرائع نے امرتسر سے فون پربات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل بی ایس ایف راکیش استھانہ خاص طور پر پریڈ دیکھنے کے لئے اٹاری بارڈر پہنچیں گے۔ بھارت نے کورونا کی وجہ سے اٹاری بارڈر پرجھنڈا اتارنے کی تقریب کے موقعہ پر پریڈ کا سلسلہ گزشتہ سال مارچ میں معطل کردیا تھا جب کہ پاکستان کی طرف سے واہگہ بارڈر پر پریڈ کا سلسلہ اب بھی جاری ہے جس کو دیکھنے کے لئے ہر روز پچاس افراد واہگہ بارڈر جاتے ہیں۔ بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یوم جمہوریہ پر بھارتی پریڈ میں عام طور پر ڈی جی بی ایس ایف خود شرکت نہیں کرتے جب کہ اس سال ڈی جی بی ایس ایف کی شرکت کا اصل مقصد پاکستان پر دباو بڑھانا ہے۔