Baaghi TV

Category: لاہور

  • لڑ کا، لڑکی کو چھوڑ کر کیوں فرارہوا، وجہ سامنے آگئی

    لڑ کا، لڑکی کو چھوڑ کر کیوں فرارہوا، وجہ سامنے آگئی

    لاہور کے نجی اسپتال میں لڑکی کی لاش رکھ کر بھاگنے والا نوجوان اسامہ کو پولیس نے گرفتار کر لیا لڑکی اسامہ کی دوست اور حاملہ تھی اسقاط حمل کے دوران طبعیت بگڑنے سے موت ہوئی

    اسامہ لڑکی کو اسپتال چھوڑ کر بھاگ گیا سی سی ٹی وی فوٹیج سے پولیس نے گاڑی اور ملزم اسامہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کی تو سچ سامنے آگیا

    لڑکی گھر سے فیس کا بتا کر 125000روپے کی رقم بھی لائی تھی واقع کے بعد وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوۓ سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی

  • جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ، 03 اشتہاری ملزمان گرفتار

    جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ، 03 اشتہاری ملزمان گرفتار

    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی زیرِ قیادت جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ،،گلبرگ پولیس کی کارروائی،03 اشتہاری ملزمان گرفتار،،گرفتار ملزمان میں علی زیب،ذیشان اور خرم شامل ہیں ، ملزمان امانت میں خیانت سمیت بوگس چیک دینے کے مقدمات میں مفرور تھے،،دوران سنیپ چیکنگ ارشد نامی شہری گرفتار،اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا

    ایس ایچ او گلبرگ انسپکٹر وسیم اخترنے کہا کہ ملزمان مزید تحقیقات کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے،،ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی گلبرگ پولیس نے شاباش دی ،،
    اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا رہے ہیں،،

  • پنجاب میں صنعتی انقلاب کی راہ ہموار، کتنی نئی صنعتیں‌لگیں گی؟

    پنجاب میں صنعتی انقلاب کی راہ ہموار، کتنی نئی صنعتیں‌لگیں گی؟

    پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کی نئی پالیسی نے صنعتی انقلاب کی راہ ہموار کردی۔کالونائزیشن ،، ٹرانسفر اور نان یوٹیلائزیشن پالیسی کے باعث سندر اسٹیٹ میں صرف ایک سال میں 71 نئی صنعتیں لگائی گئیں۔۔۔

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اور چیئرمین پیڈمک سید نبیل ہاشمی کی ہدایت پر سال 2020 کے آغازمیں پالیسی متعارف کروائی گئی تھی۔مختلف وجوہات کے باعث صنعت شروع نہ کر سکنے والے صنعتکاروں کو50 کروڑ روپے تک کے ریلیف دیئے گئے۔پالیسی کے باعث کئی سال سے زیر التوا تنازعات ختم کرنے میں مدد ملی۔۔۔

    چیئرمین پیڈمک سید نبیل ہاشمی نے کہا کہ پالیسی کا مقصد صنعتوں کے قیام میں آسانی پیدا کرنا تھا،نئی صنعتوں کے قیام سے ہزاروں نئی نوکریاں پیدا کرنے میں مدد ملی ہے،،پالیسی کا مقصد سندر اسٹیٹ میں 100 فیصد کالونائزیشن کا ہدف حاصل کرنا ہے،،

  • قانون موجود نہیں لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ کل کو کوئی بنیاں پہن کر بھی پیش ہوجائے،عدالت

    قانون موجود نہیں لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ کل کو کوئی بنیاں پہن کر بھی پیش ہوجائے،عدالت

    قانون موجود نہیں لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ کل کو کوئی بنیاں پہن کر بھی پیش ہوجائے،عدالت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول کی فراہمی کیس کی سماعت ہوئی

    ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پیش ہوئے ،عدالت نے ڈی سی کے پشاوری چپل اور شلوار قمیض پہن کر پیش ہونے پر اظہار برہمی کیا

    سپریم کورٹ ڈپٹی کمشنر کے نامناسب لباس پر برہم ہو گئی، عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب کو طلب کر لیا

    سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ڈی سی لاہور کا نامناسب لباس پہن کر پیش ہونے کا معاملہ ،چیف سیکرٹری پنجاب نے سپریم کورٹ کو شکایت کا موقعہ نہ دینے کی یقین دہانی کرا دی ،سپریم کورٹ نے عدالتوں میں افسر کے پیش ہونے کے حوالے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا،ڈی سی لاہور نے نامناسب لباس پر عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی

    جسٍٹس منظور ملک نے کہا کہ لباس سے متعلق کوئی قانون موجود نہیں لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ کل کو کوئی بنیاں پہن کر بھی پیش ہوجائے، عدالت کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا مقصود نہیں بلکہ باور کرانا ہے

    سپریم کورٹ کے فل بینچ نے بغیر ہیلمیٹ پیٹرول کی فراہمی کیخلاف درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے کہا کہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو ڈی سی لاہور نے پٹرول فراہم نہ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر کر رکھا ہے ۔ہائیکورٹ نے ہیملیٹ ناں پہننے والوں کو پیڑول کی عدم فراہمی کے حوالے سے حوصلہ شکنی کےلیے کہا تھا۔ جس پر عدالت نے کہا کہ کوئی ایسا قانون موجود ہے کہ ہیلمیٹ نہ ںپہننے والوں کو پیٹرول فراہم نہ کیا جائے، اگر کوئی بغیر ہیلمیٹ بازار جائے تو کیا دوائی، خواراک اور دیگر سامان ہی فراہم نہیں کریں گے،

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پٹرول کی فراہمی پر پابندی عائد کر رکھی ہے، کسی بھی پٹرول پمپ کو اجازت نہیں ہے کہ وہ ہیلمٹ کے بغیر پٹرول دے، انسانی جانوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا تھا

    سی ٹی او لاہور کہتے ہیں کہ ہیلمٹ کی پابندی کیلئے قانونی اقدامات جاری رہیں گے جبکہ پٹرول پمپس پرفروخت بند کرنے کا عمل یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کیساتھ رابطے میں ہیں۔

    سٹی ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مہم شروع کی گئی تھی اور ہزاروں افراد کو ہیلمٹ نہ پہننے اور بیک ویو مرر نہ لگانے پر تحریری وارننگ سلپیں بھی جاری کی گئی تھیں۔ بیک ویو مر ر نہ ہونے کے باعث پیچھے سے آنے والی ٹریفک کو دیکھنا ممکن نہیں رہتا جس کے باعث حادثات کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس طرح کئی قیمتی جانیں بھی ضائع ہو جاتی ہیں۔

    آئندہ ہیلمٹ نہ پہننے اور بیک ویو مرر کے بغیر چلنے والی موٹر سائیکلوں کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی اور ان کے چالان کر کے بھاری جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا

  • عدالت کا ایسا حکم کہ لاہور میں مریم اور لندن میں نواز شریف کے بیٹوں کی چیخیں نکل گئیں

    عدالت کا ایسا حکم کہ لاہور میں مریم اور لندن میں نواز شریف کے بیٹوں کی چیخیں نکل گئیں

    عدالت کا ایسا حکم کہ لاہور میں مریم اور لندن میں نواز شریف کے بیٹوں کی چیخیں نکل گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    نوازشریف کی جائیداد قرقی کرنے کے حکم کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا،فیصلہ میں کہا گیا کہ عدالت نے تفتیشی افسر کو نواز شریف کی جائیداد قرق کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا ,عدالتی حکم پر تفتیشی افسر نے نوازشریف کی جائیداد قرقی کے حوالے سے رپورٹ جمع کرائی تفتیشی افسر نے بتایا کہ نوازشریف کی تمام جائیداد قرق کردی گئی ہے،

    تحریری فیصلہ میں مزید کہا گیا کہ ڈی جی نیب مزید اس حوالے سے قانون کے مطابق کارروائی کریں آئندہ سماعت پر دیگر ملزمان فرد جرم کی کارروائی کے لیے پیش ہوں،

    احتساب عدالت کے جج اسد علی نے دوران سماعت استفسار کیا کہ نواز شریف کی جائیدادیں قرق کرنے کی رپورٹ طلب کی تھی،جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ عدالتی حکم کی تعمیل میں نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق کر لی گئی ہیں،

    جج اسد علی نے غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت کی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیداد قرقی کی رپورٹ جاری کر دی گئی،نیب نے نوازشریف کی ملکیت زرعی زمین ،مختلف کمپنیوں میں شیئرز اور گاڑیوں کو قرق کردیا،رپورٹ کے مطابق نوازشریف کے حدیبیہ پیپر سمیت 3مختلف کمپنیوں میں 8لاکھ 82ہزار سے زائد شئیرز ہیں نوازشریف کی لاہور مختلف موضع جات میں 1547کنال زرعی اراضی ہے،شیخوپورہ کے دو موضع جات میں نوازشریف کے 102کنال سے زائد زرعی اراضی ہے ،نواز شریف کی ملکیت میں 4 بیش قیمت گاڑیاں ہیں لینڈ کروزر،مرسیڈز،سمیت 2 ٹریکٹر بھی نوازشریف کے اثاثوں میں شامل ہیں ،نواشریف کی تمام جائیداد قرق کر کے رپورٹ عدالت جمع کرادی ہے،

    ‏لاہور ہائیکورٹ نے میر شکیل الرحمان کی درخواست ضمانت خارج کردی

    کسی سیٹھ کی مالی معاملات میں ہونے والی گرفتاری کو میڈیا کی‌ آزادی کے ساتھ جوڑنا صحافتی اقدار کی نفی ہے،فردوس عاشق اعوان

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

    حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

    حمزہ شہباز، میر شکیل الرحمان کی رہائی کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    نواز شریف کے وارنٹ ،عدالت کا تحریری حکم بھی آ گیا

    میر شکیل الرحمان کیس میں کیا غلط ہوا؟ سنئے مبشر لقمان کا کھرا سچ

    نواز شریف کے وارنٹ پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب،میر شکیل الرحمان کے ریمانڈ میں توسیع

    پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس،نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع

    نواز شریف ایک اور مقدمے میں اشتہاری قرار، جائیداد بارے عدالت کا بڑا حکم

    دوسری جانب سپریم کورٹ میں شریف خاندان کے ویلتھ ٹیکس سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی ،سپریم کورٹ نےوکیل کو ایف بی آر سے نئی ہدایات لیکر عدالت کو آگاہ کرنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے کہا کہ ویلتھ ٹیکس کیخلاف شریف خاندان کی اپیلوں پر کیا ہوا آگاہ کیا جائے،وکیل ایف بی آر نے کہا کہ شریف خاندان نے ویلتھ ٹیکس کی ادائیگی تاخیر سے کی،جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اب شریف خاندان نے ٹیکس ریفنڈ کی درخواست دی، جسٹس سجاد علی شاہ نے کہا کہ ایف بی آر نے ٹیکس نوٹس 1997 میں دیا،

     

  • لاہور: ڈی آئی جی اشفاق خان نے کھیل کے کیا فائدے بتائے؟

    لاہور: ڈی آئی جی اشفاق خان نے کھیل کے کیا فائدے بتائے؟

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے لاہور قلندر پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا ہے.

    لاہور قلندر کے سی ای او رانا عاطف نے اشفاق خان کا استقبال کیا ہے. ڈرائیکٹر ایڈمن میڈم سینم سمیت کھلاڑی بھی کثیر تعداد میں موجود تھے. رانا عاطف نے ڈی آئی جی آپریشنز کو سینٹر کے مختلف شعبوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے.
    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے ۔ کھیل انسان کی ذاتی زندگی کے ساتھ ساتھ ملک کی خوشحالی اور ترقی میں بھی ایک خاص حیثیت رکھتا ہے ۔ ہر کھیل کے اپنے قوائد و ضوابط ہوتے ہیں جو کہ کھلاڑی کو نظم و ضبط کا پابند بناتے ہیں ۔

    ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق نے کھلاڑیوں کو فٹنس کے لئے یوگا کی ترغیب بھی دی ہے. رانا عاطف نے کہا کہ کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے

  • لاہور پولیس کی زبردست کارروائی، قبضہ مافیا پر گھیرا مزید تنگ

    لاہور پولیس کی زبردست کارروائی، قبضہ مافیا پر گھیرا مزید تنگ

    سی سی پی او لاہور کے ویژن پر قبضہ مافیا کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو گیا ہے.
    نشتر کالونی پولیس کی بروقت کارروائی سے شہری خالد کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے. کارروائی سے
    03 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں اور اسلحہ برآمد ہوا ہے.

    گرفتار ملزمان میں داود، آصف اور نعیم شامل ہیں. ملزم داؤد سوشل میڈیا پہ اسلحہ کی نمائش کر کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلاتا تھا. ایس ایچ او نشتر کالونی اسد عباس نے کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے. ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی قبضہ مافیا کیخلاف بروقت کارروائی کرنے پر ایس ایچ او نشتر کالونی اور انکی ٹیم کو شاباشی دی گئی.

    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد نے کہا کہ غریب لوگوں کی پراپرٹی ہتھیانے والے قبضہ مافیا سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے.

  • ایکوافینا پولو کپ: کونسی ٹیم نے فائنل اپنے نام کر لیا؟

    ایکوافینا پولو کپ: کونسی ٹیم نے فائنل اپنے نام کر لیا؟

    لاہور گیریژن پولو کلب کے زیراہتمام ایکوافینا پولو کپ 2021 ء کا فائنل ایوی ٹور ٹیم نے جیت لیا ہے. فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ذکی فارم کی ٹیم کو 6-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے.

    تفصیلات کے مطابق ایکوافینا پولو کپ 2021ء کا فائنل دیکھنے تماشائیوں اور فیملیز کی اچھی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھیں. اس موقع پر مہمان خصوصی میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی صدر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن تھے۔ ان کے ساتھ کرنل (ر) آصف ڈار، حامد مرزا، جناح پولو اینڈ کنٹری کلب کے صدرلیفٹیننٹ کرنل (ر) شعیب آفتاب، سیکرٹری میجر (ر) بابر محبوب، میجر جنرل (ر) منہاس، سابق چیئرمین پاکستان پولو ایسوسی ایشن میجر جنرل (ر) اسفند یار خان پٹوڈی، ایکوا فینا کے آفیشلز، طارق حکیم اور دیگر موجود تھے۔ فائنل میچ کافی دلچسپ رہا۔ایوی ٹور کی ٹیم نے پہلے چکر سے ہی شاندار کھیل پیش کیا اور برتری حاصل کی جو چوتھے چکر تک برقرار رہی۔ ایوی ٹور کی طرف سے احمد بلال ریاض نے تین، میر حذیفہ احمد نے دو جبکہ لیفٹیننٹ کرنل سلیم بابو نے ایک گول سکور کیا۔ دوسری طرف سے ذکی فارم کی طرف سے نذر دین علی خان نے تین اورحمزہ خان نے ایک گول سکور کیا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل (ر) محمد اکرم ساہی کا کہنا تھا کہ جناح پولو اینڈ کنٹری کلب آکر بہت اچھا لگا، آرمی نے پولو کیلئے بہت زبردست سیٹ اپ بنایا ہے جو کہ خوش آئند بات ہے، پولو کا فائنل دیکھ کر بہت اچھا لگا ہے.

  • مقدمات کو جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے اسلام آباد پولیس کا اہم قدم

    مقدمات کو جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے اسلام آباد پولیس کا اہم قدم

    مقدمات کو جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے اسلام آباد پولیس کا اہم قدم

    باغی ٹی وی : آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے احکامات کی روشنی میں مقدمات کو جلد پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے انوسٹی گیشن ونگ کی تنظیم نو کردی گئی

    انوسٹی گیشن ونگ کا انچارج ایس ایس پی انوسٹی گیشن تعینات کیا گیا ہے.ایس ایس پی انوسٹی گیشن کے ماتحت ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ اور ویسٹ ہوں گے

    کسی بھی جائے واردات پر انوسٹی گیشن ٹیم کے ساتھ فارنزک سائنس کی ٹیم بھی کام کرے گی۔انوسٹی گیشن ونگ میں اشتہاری سکواڈز اور سپیشل انوسٹی گیشن سکواڈز بھی تشکیل دئیے گئے ہیں

    آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ انوسٹی گیشن ونگ کی تنظیم نو کا مقصد انوسٹی گیشن کے معیار کو بین الاقوامی سطح کا بنانا ہے،

    انوسٹیگیشن ونگ بنانے سے شہریوں کے مسائل اور مقدمات کو جلد پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا، اس ونگ سے میرٹ پر تفتیش عمل میں لاکر ملزمان کو عدالتوں سے سزا دلوائی جائے گی،

    اس ونگ کا مقصد موقع واردات سے فوری شواہد اکٹھےکرکے وقوعہ کی شفاف تحقیقات کرنا ہے۔ ہمارا اولین مقصد شہریوں کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،اس سلسلہ میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے گی،

  • ق لیگ نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا

    ق لیگ نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا

    ق لیگ نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا

    باغی ٹی وی : سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا . پچوہدری شجاعت حسین ،چوہدری پرویز الہی نے پارٹی تنظیم اور پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ مسلم لیگ ق این اے 75کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار کو سپورٹ کرے گی

    چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ اتحاد ی کی حیثیت سے تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کریں گے

    مقامی رہنماؤں سے مشاور ت میں بھرپور لائحہ عمل تشکیل دے دیا ہے.تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی کے لئے تنظیمی رہنما اور مقامی رہنما بھر پور مہم چلائیں گے .