Baaghi TV

Category: لاہور

  • محمد اعظم سواتی اور پاکستان ریلوے کے وفود کی ملاقات، درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

    محمد اعظم سواتی اور پاکستان ریلوے کے وفود کی ملاقات، درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

    وفاقی وزیر ریلویز محمد اعظم خان سواتی سے پاکستان ریلوے کی ٹریڈ یونینز کے وفود کی ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں ملاقات ہوئی ہے. ملاقاتیں ریل مزدور اتحاد کے مرکزی صدر عنائت علی گجر،پریم یونین کے مرکزی صدرحافظ سلیمان بٹ اور پاکستان لیبر فیڈریشن یونین کے سیکرٹری جنرل حاجی سعید آرائیں کی قیادت میں ہوئیں.

    یونینز وفود میں شامل عہدیداروں نے وزیر ریلویز محمد اعظم خان سواتی کو ریلوے ملازمین کے مسائل اور ریلوے کے نظام کو بہتر اور منافع بخش بنانے کے حوالے سے تجاویز پیش کیں. اس موقع پر وزیر ریلویز محمد اعظم خان سواتی نے یونینز وفود کو ریلوے ملازمین کے جائز مطالبات اور مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری بنیادی ذمہ داری ٹرین آپریشن چلانا ہے جس پر پوری توجہ دے رہے ہیں، محکمہ کی بہتری اور منافع بخش بنانے کے حوالے سے جو بھی تجاویز ہوں گی ان پر ضرور غور کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے میرے دروازے ہر وقت کُھلے ہیں، آپ لوگ میرا ساتھ دیں، اب ریلوے میں سیاست نہیں ہو گی بلکہ خدمت ہو گی

    انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے ساتھ ساتھ افسروں کو بھی ایک ساتھ لیکر چلنا ہے. بعد ازاں وفاقی وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی نے ریلوے کے شعبہ کیٹرنگ سے وابسطہ کام کرنے والے ٹھیکداروں سے ملاقات کی جس میں اُنہوں نے اُن کے جائز مطالبات اور شکایات سنیں اور موقع پر ہی اُن کے ازالے کے لئے اُنہیں یقین دہانی کروائی
    ہے.

    اس موقع پر وزیر ریلوے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب کوئی افسر آپ کے ساتھ کمیشن لینے کا سوچ بھی نہیں سکے گا۔، آپ کا براہ راست میرے ساتھ رابطہ رہے گا، میں ایسا سسٹم لا رہا ہوں جس میں شکایات کا فوری ازالہ ممکن ہو سکے گا.

    وزیر ریلوے نے کیٹرنگ ٹھیکداروں کی ریلوے میں ٹھیکہ نہ ملنے کی صورت میں سیکورٹی کی مد میں پڑی رقم کو ایک ہفتے میں ادا کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ آئندہ ایسا کنٹریکٹ تیار کیا جائے جس میں انہیں تمام سہولتیں دی جائیں گی جو کنٹریکٹ کا حصہ ہوں اور ہم اس کے پابند ہوں گے، کوئی پولیس اہلکار یا ریلوے ملازم آئندہ آپ سے مفت میں کوئی چیز نہیں کھائے گا اور نہ ہی ناجائز آپ کے کام میں مداخلت کرسکیں گے۔

    بعدازاں وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران رائل پام گالف اینڈ کنٹری کلب کی انتظامیہ نے وفاقی وزیر کو رائل پام کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق چلانے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے رائل پام مینجمنٹ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بزنس مین کے لیے آسانی پیدا کریں اُسے سہولت دیں اور تبھی آپ کی زمینیں کمرشل بنیادوں پر چل سکیں گی، آپ مجھے تجاویز دیں میں آپ کے بزنس پلان میں اپنا حصہ ڈالوں گا، اس کی مکمل کمرشل ایکپلائٹیشن کے لیے ہرممکن کوشش کرتارہوں گا۔

    بریفنگ کے دوران چیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز نثار احمد میمن، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک سید مظہر علی شاہ، ایڈیشنل جنرل منیجرشاہ رخ افشار، ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور ڈویژن عامر نثار چوہدری، مشیر وزیرریلوے دستگیر بلوچ چیف کمرشل منیجر پسنجر فاروق اقبال اور رائل پام وائس پریزیڈنٹ احمد سعید اقبال ملک بھی موجود تھے۔

  • انتشار کی سیاست کرنے والوں کو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چاہیے، عثمان بزدار کا اپوزیشن کو کھرا جواب

    انتشار کی سیاست کرنے والوں کو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چاہیے، عثمان بزدار کا اپوزیشن کو کھرا جواب

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کا احتجاج بے معنی ہے، پی ڈی ایم سے نہ کوئی مسئلہ ہے اور نہ ہی کوئی خطرہ ہے.
    انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ خود انتشار کا شکار ہوچکا ہے، بدقسمتی سے یہ عناصر ملک کو عدم استحکام کی طرف لے جا کر دشمن کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں.

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک و قوم کے مفادات کو زک پہنچانے والے رہبر نہیں ہیں، اپوزیشن کی جانب سے نازک حالات میں قوم کوتقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے. انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو عوام کا احساس ہے، نہ ملک کی پرواہ، یہ لوگ اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے قومی مفادات کو بھی داؤ پر لگا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم کو اتحاد، اتفاق اور بھائی چارے کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی، موجودہ حالات میں منفی سیاست کی ذرا سی بھی گنجائش نہیں ہے، انتشار کی سیاست کرنے والوں کو جوش کی بجائے ہوش سے کام لینا چاہیے.

  • لاہور پولیس کی بڑی کارروائی، غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

    لاہور پولیس کی بڑی کارروائی، غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

    سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر کلاشنکوف کلچر کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں. اقبال ٹاؤن ڈویژن کے غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز پر چھاپے مارے گئے ہیں جس کے نتیجے میں 01 اسلحہ ڈیلر گرفتار کر لیا گیا ہے.
    احمد نامی ملزم سے 43 شارٹ گنز، 07 جدید آٹومیٹک رائفلیں برآمد ہوئی ہیں. ملزم سے 09 ریوالورز، 32 پسٹلز اور 25 سو سے زائد گولیاں برآمد ہوئی ہیں.

    ملزم عرصہ دراز سے غیر قانونی طور پر اسلحہ کی خرید و فروخت کررہا تھا، ملزم کے خلاف تھانہ اقبال ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اسے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے.

    انچارج انوسٹی گیشن نواں کوٹ انسپکٹر قمر ساجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملتان روڈ پر کارروائی کی ہے، سربراہ لاہور پولیس نے انسپکٹر قمر ساجد اور ان کی ٹیم کو شاباشی دی ہے.

    غلام محمود ڈوگر نے غیر قانونی اسلحہ ڈیلرز کےخلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کی ہے. غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ کلاشنکوف کلچر کسی صورت برداشت نہیں، لاہور کو اسلحہ سے پاک کیا جارہا ہے.

  • عبدالعلیم خان اور برنہارڈ شلاگیک کی ملاقات، پاکستان و جرمنی کے تعلقات میں بہتری پر تبادلہ خیال

    عبدالعلیم خان اور برنہارڈ شلاگیک کی ملاقات، پاکستان و جرمنی کے تعلقات میں بہتری پر تبادلہ خیال

    سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے پاکستان میں جرمنی کے سفیر برنہارڈ شلاگیک سے ملاقات کی ہے. لاہور میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے. سینئر وزیر پنجاب اور جرمنی کے سفیر کی دونوں ممالک کے مابین تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے.

    سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے مابین بالخصوص ٹیکنیکل ایجوکیشن میں بہت سکوپ ہے، جرمنی کی ترقی اور بحیثیت قوم اُن کی کامیابیاں لائق تقلید ہیں،
    تعلیم اور صحت کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی باہم تعاون ہو سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو مضبوط اور خوشحال بنانے کے خواہاں ہیں. عبدالعلیم خان نے جرمن سفیر کے لئے خیر سگالی کا پیغام دیا ہے اور دورہ لاہور پر خوشی کا اظہار کیا ہے.

    جرمن سفیر برنہارڈ شلاگیک نے پنجاب میں جاری مختلف منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے.
    برنہارڈ شلاگیک نے کہا کہ جرمنی پاکستان کے لئے دو طرفہ تعاون میں اضافے کا متمنی ہیں، دورہ یادگارد،زندہ دلان لاہور کی مہمان نوازی سے متاثر ہوں.

  • میاں اسلم اقبال کا دورہ گوجر کالونی، عوام کو کس چیز کی یقین دہانی کرائی؟

    میاں اسلم اقبال کا دورہ گوجر کالونی، عوام کو کس چیز کی یقین دہانی کرائی؟

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے صوبائی حلقے 170 کے علاقے گوجر کالونی کا دورہ کیا ہے.

    میاں اسلم اقبال نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تحت جاری صفائی آپریشن کاجائزہ لیا اور لوگوں کے مسائل سنے. ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری امین، پی ٹی آئی رہنما عون چوہدری،ڈی ایم ڈی، ایل ڈبلیوایم سی اور جی ایم آپریشنز بھی اس موقع پر موجود تھے. صوبائی وزیر نے علاقے کے عوام کو صفائی، نکاسی آب اور دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے.

    صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے لوگوں کے اجتماع سے خطاب کیا ہے. انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان تحریک انصاف نعروں پر نہیں، عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے. میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے اڑھائی سالوں میں عوامی فلاح کے ریکارڈ کے منصوبے مکمل کئے ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے کرپشن کے ریکارڈ بنائے ہیں ، ہم عوامی خدمت کے ریکارڈ بنارہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ماضی میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کی گئی لوٹ مار کو عوام ابھی بھولے نہیں ہیں، پنجاب میں ایک شعبدہ باز نے ذاتی تشہیر کے لئے نمائشی منصوبوں پر وسائل ضائع کئے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی غلط ترجیحات اور ناقص معاشی پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، ملک کی معاشی تباہی کے ذمہ دار دو خاندانوں نے قوم کی لوٹی ہوئی دولت سے بیرون ملک محلات کھڑے کئے ہیں،
    اپنی لوٹی ہوئی دولت بچانے اور این آر او کے حصول کے لئے احتجاج کا ڈرامہ کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے کرپٹ ٹولے کو این آر او ملے گا اور نہ ہی لوٹی ہوئی دولت بچے گی، وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں عوام کرپشن کے خلاف جنگ جیتں گے.
    ان کا کہنا ہے کہ عوام کا سیاسی بے روزگاروں کی منفی اور انتشار کی سیاست سے کوئی سروکار نہیں، مفاد پرست ٹولے کو ہر محاذ پر ناکامی کے بعد اپنی سیاست ڈوبتی نطر آرہی ہے.

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدیلی اور معاشی ترقی کی منزل پائیں گے، علاقے میں گرلز کالج اور مدر اینڈ چائلڈ کئر ہسپتال کے قیام کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے بات کرونگا، علاقے کے عوام کو درپیش تمام مسائل حل کریں گے.

  • برطانوی کونسل کے نمائندگان کی وزیر اقلیتی امور  سے ملاقات، پروگرام آواز II پر تفصیلی بریفنگ

    برطانوی کونسل کے نمائندگان کی وزیر اقلیتی امور سے ملاقات، پروگرام آواز II پر تفصیلی بریفنگ

    کنٹری ڈائریکٹر بر طانوی کونسل عامر رمضان کی سربراہی میں وفد نے انسانی حقوق کے کیمپ آفس میں ملاقات کی ہے. ملاقات میں ٹریٹی سیل پنجاب کے انچارج بیرسٹر سعید ناصر،یاسمین زیدی ٹیم لیڈر آوازii،صوبائی مینیجر سعد باجوہ اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے. برطانوی کونسل کے وفد کی جانب سے صوبائی وزیر کو پروگرام آواز II پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے. صوبائی وزیر کو بریفنگ دی گئی کہ آواز ii پروگرام کو برطانوی کونسل دیکھ رہی ہے جو کہ پاکستان میں یو کے فنڈڈ پروگرام ہے۔
     

    اس پروگرام کے مطابق پنجاب اور کے پی کے میں مقامی کمیونٹیز کے ساتھ مل کر انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے میں برطانوی کونسل کے کردار کو سراہا ہے. صوبائی وزیر نے امید ظاہر کی کہ آواز ii پروگرام انسانی حقوق اور مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہو سکے گا. اعجازز عالم نے کہا کہ حکومت پنجاب اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے بخو بی آگاہ رہتے ہوئے موثر قانون سازی یقینی بنارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث ملک پاکستان ایک پُرامن ملک بن کر ابھر رہا ہے.

    صوبائی وزیر نے پنجاب بھر میں انسانی حقوق بالخصوص مذہبی اقلیتوں کے لئے کئے جانیوالے اقدامات کے بارے میں وفد کو بریف کیا ہے. وفد نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے حکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہا ہے. وفد نے صوبائی وزیر کو یقین دلایا کہ مستقبل میں بھی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی.

  • وزیراعلی پنجاب سے وفاقی وزیر اعجاز شاہ  کی ملاقات، منشیات کے خاتمے کیلیے پر عزم

    وزیراعلی پنجاب سے وفاقی وزیر اعجاز شاہ کی ملاقات، منشیات کے خاتمے کیلیے پر عزم

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیرنارکوٹکس کنٹرول بریگیڈئر (ر) اعجاز شاہ کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور منشیات کے خاتمے کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال، منشیات کے دھندے کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت مشترکہ طورپر اقدامات اٹھانے پراتفاق، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ منشیات کے مکروہ دھندے کے خاتمے کیلئے ملکرموثر اقدامات کیے جائیں گے، پنجاب حکومت اوروفاق کامنشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    ۔عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ منشیات کا کاروبار کرنے والے عناصر کی سختی سے سرکوبی کی جائے گی، پولیس، ایکسائز اورمتعلقہ محکمے انسداد منشیات فورس کو ہر طرح کی معاونت فراہم کریں گے۔، منشیات کا کالا دھندہ کرنے والے انسانیت کے قاتل ہیں۔ منشیات فروشی کے خلاف پنجاب میں بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ تعلیمی اداروں کے باہر منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کی جگہ جیل ہے۔

    نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہوگی۔ اس ناسور کے خاتمے کے لئے ملکر مزید تیزی سے اقدامات کریں گے۔منشیات سے پاک معاشرے کیلئے سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہے۔بعض عناصر مخصوص ایجنڈے کے تحت اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں – ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے –
    اداروں کے خلاف پراپیگنڈا قابل مذمت اور افسوسناک ہے – قومی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے-

    اعجاز شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ منشیات کی خریدو فروخت کرنے والے عناصر کی رعایت کے مستحق نہیں۔پنجاب حکومت کے ساتھ ملکرمنشیات کا دھندا کرنے والے عناصرکو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔منشیات کا کاروبارکرنے والوں کے خلاف مشترکہ کارروائی ہوگی۔بعض عناصر کی جانب سے اداروں پر دشنام طرازی کا کوئی جواز نہیں –
    اپوزیشن کی جانب سے اداروں کو متنازعہ بنانے کا مخصوص ایجنڈا بے نقاب ہو چکا ہے-اپوزیشن اپنے ملک دشمن بیانیے سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے –

  • غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز مالکان کے لیے بڑی خوشخبری

    غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز مالکان کے لیے بڑی خوشخبری

    غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز مالکان کے لیے بڑی خوشخبری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ڈویژن کی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز مالکان کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی

    ایل ڈی اے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی قرار دینے لیے ایمنسٹی اسکیم متعارف کروادی ،چیئرمین کمیشن جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کی منظورہ کے بعد ایمنسٹی اسکیم عدالت میں جمع کروادی گئی

    تین سو ارب روپے کے میگا سکینڈل میں اینٹی کرپشن کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل

    سرکاری زمین پر قبضہ کرکے سینما بنانے پر ن لیگی رہنما پر مقدمہ درج

    پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

    پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

    عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری

    پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب

    پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    مریم نواز کا لکشمی چوک میں کھانا ،ہوٹل مالک کو "مہنگا” پڑ گیا

    جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں ایمنسٹی سکیم جمع کروائی گئی ،رپورٹ میں کہا گیا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو خلاف ورزیوں پر جرمانہ کیے جائیں گے ،جن سوسائٹیز کے مالکان موجود نہیں ان کو ایل ڈی اے تحفظ دے گالاہور ڈویژن میں منظور شدہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعداد 365 ہے

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ لاہور ڈویژن میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعداد 576 ہے ،25ہاوسنگ سوسائٹیز سے متعلق اقدامات جاری ہیںمجموعی طور پر لاہور،ننکانہ صاحب،شیخوپورہ اور قصور میں 1196 ہاوسنگ سوسائٹیز بنائی گئیں

  • انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعة الدعوۃ کے رہنماؤں کو ایک اور مقدمے میں سنائی سزا

    انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعة الدعوۃ کے رہنماؤں کو ایک اور مقدمے میں سنائی سزا

    انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعة الدعوۃ کے رہنماؤں کو ایک اور مقدمے میں سنائی سزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعة الدعوۃ کے رہنماؤں پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو ایک اور مقدمہ میں چھ، چھ ماہ قید کی سزا سنا دی

    اے ٹی سی کورٹ نمبر 1 کے جج ارشد حسین بھٹہ کی عدالت میں سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 32/19 کی سماعت ہوئی جس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ اور جرح کے بعد فیصلہ سنایا گیا ہے۔

    یہ مقدمہ لاہور میں درج کیا گیا تھا، گواہوں کے بیانات پر حافظ محمد سعید و دیگر رہنماﺅں کے وکیل نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ کی طرف سے جرح کی گئی۔ اے ٹی سی کورٹ میں جماعةالدعوة کے رہنماﺅں کو پیش کئے جانے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ جماعۃالدعوۃ کے رہنماؤں کے خلاف انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 3 میں ایک اور مقدمہ زیر سماعت ہے جس کا فیصلے ہونا ابھی باقی ہے،

  • خواجہ آصف کیس، نیب کی استدعا عدالت نے کی مسترد

    خواجہ آصف کیس، نیب کی استدعا عدالت نے کی مسترد

    خواجہ آصف کیس، نیب کی استدعا عدالت نے کی مسترد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف کے ریمانڈ بارے کیس کی سماعت ہوئی

    احتساب عدالت لاہور نے خواجہ آصف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،عدالت نے خواجہ آصف کو 4 فروری کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے نیب کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی

    نیب نے خواجہ آصف کے پندرہ دن کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست دے دی ،نیب نے کہا کہ خواجہ آصف سے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات مکمل کرنی ہیں ۔خواجہ آصف سے مزید تحقیقات کے لیے پندرہ دن کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے ،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نیب کی درخواست پر سماعت کررہے

    پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

    پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

    عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری

    پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب

    پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    مریم نواز کا لکشمی چوک میں کھانا ،ہوٹل مالک کو "مہنگا” پڑ گیا

    اب میں "نکلوں” گی اور کوئی بات چیت نہیں ہو گی،مریم نواز کے دعوے پر سب حیران

    ن لیگ میں اختلافات، ایاز صادق بھی میدان میں آ گئے، کیا کہہ دیا؟

    خواجہ آصف جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    اگر یہ نہیں بتا رہے تو نقصان تو انکا ہی ہے،خواجہ‌ آصف کیس میں عدالت کے ریمارکس

    نیب تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ خواجہ آصف نے بیرون ملک ایک ریسٹورنٹ بھی بنا ریکھا ہے،خواجہ آصف نے بتایا کہ تنخواہ اور ریسٹورنٹ کی آمدنی 136 ملین ہے،خواجہ سلطان نے 2 کروڑ روپے خواجہ آصف کے اکاوَنٹ میں جمع کروائ ے ،خواجہ سلطان نے بیان دیا کہ مجھے یہ پیسے خواجہ آصف نے ہی دئیے،

    خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے لکھ کر دیا کہ تصدیق کرتا ہوں، کہ یہ رقم مجھے آئی، عدالت نے خواجہ آصف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے چکر میں آگئے ہیں، کورٹ میں آکر یہ بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ میں بہت بڑا وکیل ہوں