Baaghi TV

Category: لاہور

  • فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر اعوان کو کس چیز کا سمبل قرار دیدیا

    فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر اعوان کو کس چیز کا سمبل قرار دیدیا

    لاہور ، وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بیگم صفدر اعوان کی جانب سے پی ٹی آئی پر بی جے پی کے رہنما اندرجیت دوسانجھ سے فنڈنگ لینے کے الزام پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بیگم صفدر اعوان اپنے بے سر و پا بیانات کے باعث رسوائی اور جگ ہنسائی کا سمبل بن چکی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور بی جے پی پر ساز باز کا الزام لگانے والی بیگم صفدر اعوان کی اپنی بیٹی کی شادی پر بی جے پی سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بغیر ویزہ پاکستان آۓ۔ نریندر مودی اور نواز شریف سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر گھومتے رہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز نے بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوۓ غلط پرچی کا سہارا لیکر اپنی سبکی کروالی۔ مذکورہ بی جے پی لیڈر اندرجیت دوسانجھ کا پاکستان تو کیا پوری بی جے پی کو بھی ملنا ناممکن نظر آرہا ہے .فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے پہلے لاہور میں روٹی تیس روپے ہونے کا دعوٰی کر کے اپنا مذاق بنوایا، اس کے بعد ان کا لندن تو کیا پاکستان میں جائیداد نہیں ہونے کا دعوٰی غلط ثابت ہوا۔

    وزیر جیل خانہ جات نے یہ بھی کہا کہ بیگم صفدر اعوان کے وکیل پانامہ کیس میں انکی جائیدادوں کی لمبی فہرست پیش کر چکے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ کیس ن لیگ کے گلے کی ہڈی بن چکا ہے, جسے یہ نہ تو نگل سکتے ہیں اور نہ ہی اگل سکتے ہیں۔

  • جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں‌ شرکت کرنےکےلیے امریکا کی کون سی اہم شخصیات وائٹ ہاوس پہنچ گئیں‌

    جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں‌ شرکت کرنےکےلیے امریکا کی کون سی اہم شخصیات وائٹ ہاوس پہنچ گئیں‌

    واشنگٹن: جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں‌ شرکت کرنےکےلیے امریکی کی کون سی اہم شخصیات وائٹ ہاوس پہنچ گئیں‌،اطلاعات کے مطابق امریکا کے چھیالیسویں صدر جوبائیڈن آج اپنے عہدے کاحلف اٹھائیں گے، بائیڈن تقریب حلف برداری میں کئی اہم شخصیات شرکت کرینگے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن چیف جسٹس جان رابرٹس سے صدارتی حلف لیں گے جبکہ کاملاہیرس سپریم کورٹ کی جسٹس سونیا سوتو مایر سے نائب صدر کا حلف لیں گی۔

    جوبائیڈن کی آج ہونے والی تقریب حلف برداری میں سابق صدور، کانگریس اراکین اور سیلیبریٹیز شرکت کرینگے، جن میں سابق صدور بل کلنٹن، جارج ڈبلیو بش، بارک اوباما شامل ہیں جبکہ امریکی نائب صدر مائیک پنس کی شرکت بھی متوقع ہے،

    وائٹ ہاوس ترجمان کے مطابق اس صدارتی تقریب میں کانگریس کے متعدد اراکین کی شرکت بھی متوقع ہے۔امریکی نو منتخب صدرجوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں لیڈی گاگا اور جینیفرلوپیز، بروس اسپرینگسٹین، گارتھ بروکس سمیت متعدد سیلیبریٹیز بھی شریک ہونگی۔

    لیڈی گاگا اس تقریب میں قومی ترانہ پیش کریں گی اور جینیفرلوپیز کنسرٹ کرینگی، امریکی گلوکارہ جیفر لوپیز اپنے پرائیویٹ جیٹ پر واشنگٹن پہنچ چکی ہیں، جنیفرلوپیز کے منگیتر ایلیکس کا کہنا ہے کہ سپر اسٹار گلوکارہ حلف برادری کی تقریب میں وہ اپنے نئے گانے پرفارم کریگی۔

    ہالی ووڈ اسٹار ٹام ہینکس تقریب میں نوے منٹ کی اسپیشل ٹرانسمیشن کی میزبانی کے فرائص انجام دیں گے, تقریب کی یو ٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر، ٹوئچ، ایمیزون, پرائم ویڈیو، مائیکرو سافٹ بنگ، نیوز ناؤ، ڈائریکٹ ٹی وی اور یو-ورس پر بھی لائیو اسٹریمنگ ہوگی۔

    امریکا میں روایت ہے کہ جانے والا صدرنو منتخب صدر کی حلف برداری تقریب میں موجود ہوتا ہے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ ٹرمپ کے بجائے وائٹ ہاؤس کے چیف نئے صدر کا استقبال کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک نہ ہوئے تو امریکی تاریخ میں ایک سو ساٹھ سال بعد ایسا ہوگا۔

    دوسری جانب امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کرفیو کا سماں ہے، نیشنل گارڈز کے پچیس ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔ احتجاج کے پیش نظرکئی ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور امریکی پارلیمنٹ کو جنگلے لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

    واشنگٹن کے نیشنل مال سمیت کئی دنوں سے بڑے عوامی پارکس تک رسائی بند ہے، ورجینیا اور کولمبیا کے درمیان راستہ بھی بند کیا ہے، علاوہ ازیں درجنوں سب وے اسٹیشنز بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

  • عثمان بزدار کے 35گاڑیوں کے پروٹوکول سے شہری کیسے پریشان ہوئے

    عثمان بزدار کے 35گاڑیوں کے پروٹوکول سے شہری کیسے پریشان ہوئے

    عثمان بزدار کے 35گاڑیوں کے پروٹوکول سے شہری کیسے پریشان ہوئے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار 35 کے قریب گاڑیوں کے پروٹوکول میں چیچہ وطنی پہنچ گئے ۔

    چیچہ وطنی : پروٹوکول کے نام پراوکانوالا روڑ اور کالج روڑ کی دوکانیں بند کروادی گئیں۔چیچہ وطنی کے دونوں بازار بند کروانے کے خلاف دکانداروں نے شدید احتجاج کیا ہے .
    پی ٹی آئی حکومت جو کہ اپنے الیکشن میں یہ ایجنڈا لیکر آئی تھی کہ وہ وی آئی پی کلچر ختم کرے گی. خود اس وی آئی پی کلچر کا شکار ہو کر رہ گئی ہے . اور اس عمل سے نہ صرف عوام میں بد دلی ہے بلکہ عام شہری اور کاروباری حضرات بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں.

    https://twitter.com/tanzeeldurrani1/status/1351842367943307265?s=20

    ایسے ہی وزیرا علیٰ‌پنجاب عثمان بزدار کے قافلے کی وجہ سے ہوا ہے . جس سے شہریوں کو بہت اذیت پہنچی ہے. ایسا ہی واقعہ کچھ دیر پہلے پیش آیا تھا جب صدر پاکستان نے پنڈی کے ایک مقام پر دہی بھلے کھانے کے لیے وہاں کا رخ کیا تھا اور ان کی آمد پر تمام بازار کو بند کردیا گیا تھا.اس طرح لوگوں کو بھی گھروں‌سے نکلنے کی اجازت نہیں‌ تھی. جس سے عوام بہت پریشنا ن ہوئی .

  • بنی گالہ اور زمان پارک بھی فارن فنڈنگ سے بنے، مریم اورنگزیب

    بنی گالہ اور زمان پارک بھی فارن فنڈنگ سے بنے، مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج شہباز شریف کو عدالت میں پیش کیا گیا ،ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوتی

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جو یہ لوگ پہلے برے برے کاغذات لہراتے تھے وہ بھی جھوٹے یوگئے ،جب سوال چینی چوری کا ہوا آٹا چینی چوری پکڑی گئی ،نیب نیازی گٹھ جوڑ کے کھل کر سامنے آگیا ہے فورن فنڈنگ کیس کے تیس کیس سامنے آئے ہیں وہ تمام شواہد ریمو کروائے جارہے ہے اتنا وقت لے کر ,اسرائیل ہندوستان اور دیگر ممالک سے فنڈنگ ہوئی ہے ،شوکت جانم اور یونیورسٹی کے نام سے باہر سے آیا اس کا حصہ دیا گیا ایجنٹوں کو،صحت اور تعلیم کے لیے لوگوں نے آپکو پیسے دیے

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ بنی گالہ اور زمان پارک بھی فورن فنڈنگ سے بنے ہیں ،الیکشن کمشن نے کہہ کہ بہت جلد اس کا فیصلہ ہو جائے گاآپ کے پاس 30 جنوری کا وقت ہے اپنا استعفیٰ دے دیں.

    ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے شفاف طریقے سے پیسا استعمال کیا ہے ،عمران ع سے عثمان دونوں میں مماثلت عثمان کی وجہ سے کوڑے کے ڈھیر لگے ہیں ،وزیر آج بھی عمران خان کا کچن چلاتے ہیں شہزاد اکبر کو ہم جیل بھج کر چھوڑیں گے ،شہباز گل چھپ کر عدالت میں پیش ہوا اور جج کی گاڑی میں چھپ کر عدالت آیا اور ان کی گاڑی میں باہر آیا ،فیصل ووڈا کا کیس اتنی دیر سے زیرالتوا ہے وہ جلد سامنے آجانا چاہیے،عمران نیازی کو بھی این آر او نہیں ملے گا

  • شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو ملی خوشخبری

    شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو ملی خوشخبری

    شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو ملی خوشخبری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 فروری کو جواب طلب کر لیا ۔عدالت نے احتساب عدالت کو درخواست گزار کے خلاف تادیبی کاروائی کرنے سے روک دیا ،عدالت کے روبرو نیب کے وکیل فیصل بخاری نے درخواست کی مخالفت کی ۔نیب وکیل نے کہا کہ جب درخواستگزار بیرون ملک گئی اس وقت نیب میں انکے خلاف انکوائری شروع تھی

    جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ احتساب عدالت کو درخواست گزار کی بیماری کے پیش کردہ میڈیکل سرٹیفیکیٹس اور دستاویزات کو دیکھنا چاہے تھا۔ احتساب عدالت کا یہ کام نہین کہ وہ ہائی کمشنر کے ذریعے درخواستگزار کا میڈیکل سرٹیفکیٹ طلب کرتی ۔

    وکلا درخواست گزار نے کہا کہ پراسس سرور نے کبھی احتساب عدالت کے نوٹس کی ان سے تعمیل نہیں کروائی ۔اگر کسی کیس میں انکوائری سے قبل کوئی شخص بیرون ملک چلا جاہے تو عدالت اسکو انتقامی کاروائی کا نشانہ نہین بنایا سکتی ۔درخواستگزار 19 ماہ سے علاج کے لیے بیرون ملک ہیں اس وقت درخواستگزار کے خلاف نیب میں کسی قسم کی کارروائی زیر التوا نہ تھی ۔

    درخواستگزار کی طرف سے اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹس پیش ہوئے ،مسٹر جسٹس سرفراز ڈوگر اور مسٹر جسٹس اسجد جاوید گورال پر مشتمل احتساب اپیلٹ بنچ نے نصرت شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے اور حاضری معافی کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت کی

    درخواست میں احتساب عدالت کے جج، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ شہباز شریف فیملی کیخلاف نیب نے احتساب عدالت میں ریفرینس دائر کر رکھاہے ۔احتساب عدالت نے پیش نہ ہونے پر یکطرفہ ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔احتساب نے حاضری معافی کے لیے دونوں درخواستیں مسترد کردیں۔ درخواست گزار عرصہ دار سے بیرون ملک علاج کی غرض سے مقیم ہیں۔

    وکیل درخواستگزار نے کہا کہ انوسٹی گیشن کی منظوری اور ریفرنس کے دائر ہونے سے قبل کی درخواست گزار بیرون ملک ہیںدرخواست گزار عمد رسیدہ ہیں اور مخلتف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔دل کی مختلف بیماریوں،جوڑوں کا درڈ، اور چلنے سے قاصر ہیں۔ نصرت شہباز کا بیرون ملک علاج معالجہ جاری ہے جس کے باعث وہ پاکستان نہیں آسکتیں۔ عدالت احتساب عدالت کا فیصلہ کعلدم قرار دے، عدالت حاضری معافی اور ورانٹ گرفتاری منسوخ کرنے کا حکم دے،

  • یہ الٹے بھی ہوجائیں تو یہ کام نہیں کر سکتے، شہباز شریف کا عدالت میں بیان،جج بھی مسکرا پڑے

    یہ الٹے بھی ہوجائیں تو یہ کام نہیں کر سکتے، شہباز شریف کا عدالت میں بیان،جج بھی مسکرا پڑے

    یہ الٹے بھی ہوجائیں تو یہ کام نہیں کر سکتے، شہباز شریف کا عدالت میں بیان،جج بھی مسکرا پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہو رمیں منی لانڈرنگ ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش ہوئے،شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز طبیعت ناسازی کے باعث پیش نہ ہوئے

    جج جواد الحسن نے شہبازشریف سے استفسار کیا کہ آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ جس پر شہباز شریف نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں جو کچھ کہا اس پر کسی نے اعتراض نہیں کیا ،نیب کو کرپشن نہیں ہر منصوبے میں بچت ملے گی ،یہ منی لانڈرنگ کیس میں قیامت تک میرے خلاف دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکتے

    شہباز شریف نے عدالت میں کہا کہ ابھی تک میرا میڈیکل بورڈ نہیں بن سکا،جیل والوں نے بتایا رپورٹس عدالت میں پیش کردیں، جس پر عدالت نے کہا کہ اس درخواست پر آج آرڈر کردوں گا،

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میرے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی، ڈیلی میل میں خبر شائع کر کے پاکستان کو بدنام کیا گیا، نیب کو کرپشن نہیں، ہر منصوبے میں پیسے کی بچت ملے گی،خبر شائع ہوئی تو برطانوی حکومت نے اتوار کو آفس کھول کر تحقیقات کیں، برطانیہ میں اتوار کی چھٹی اہم ہوتی ہے، برطانیہ میں اتوار کو دفاتر کھول کر تحقیقات کی گئیں،یہ الٹے بھی ہوجائیں تو بھی کرپشن ثابت نہیں کر سکتے،

    کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

    عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

    شہباز شریف کی ممکنہ گرفتاری، سی سی پی او لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، اہم حکم دے دیا

    شہبازشریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس،تحریری حکم نامہ جاری

    شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش کرنے پر تحریری حکم جاری

    یہ کم ظرف لوگ ہیں،میں نے لفظ "کمینا” استعمال نہیں کیا،شہباز شریف

    جج صاحب، جیل میں کون میرے پاس آیا اور میری ڈیمانڈ کیا تھی؟ شہباز شریف عدالت میں روپڑے

    کورونا کا خطرہ،عدالت بندوں سے بھر دی جاتی ہے، شہباز شریف کی پیشی پر عدالت کا اظہار برہمی

    الٹا چو کوتوال کو ڈانٹے،نیب نے میرے سوالات کے جواب نہیں دیئے،شہباز شریف،عدالت نے کیا کہا؟

    شہباز شریف نے عدالت کے منع کرنیکے باوجود پریس کانفرنس کر ڈالی،لگائے سنگین الزام

    واضح رہے کہ شہباز شریف کو نیب نے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا، عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا تھا ، شہباز شریف کو عدالت میں بکتر بند گاڑی میں پیش کیا جاتا ہے جس پر ن لیگ نے احتجاج کیا تھا،

    حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں عدالت پیش ہونے پر انکار کیا تھا جس پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر ریمارکس دیئے تھے کہ لگتا ہے ریاست کی رٹ ختم ہو چکی ہے

    مریم نواز کی عدالت میں شہباز شریف سے ملاقات، پولیس کی بھاری نفری اچانک طلب کر لی گئی

  • چوہدری برادران کے لیے نیب سے اچھی خبر

    چوہدری برادران کے لیے نیب سے اچھی خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چوہدری برادران کے لیے نیب سے اچھی خبر،لاہورہائیکورٹ میں چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے نیب کے انکوائری بند کرنے پر درخواست نمٹا دی ،نیب وکیل نے عدالت میں کہا کہ چوہدری برادران کی پوری فیملی کیخلاف انکوائری بندکردی ہے عدالتی حکم پر ڈی جی نیب نے رپورٹ پیش کردی

    جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ چودھری پرویز الہی اور چودھری شجاعت حسین کی درخواستوں پر سماعت کی ،سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی اور چودھری شجاعت حسین کی طرف دسے امجد پرویز ایڈووکیٹ کے پیش ہوئے ،درخواست گزار نے کہا کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنیوالے ادارہ ہے، نیب کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے بهی دے چکی ہیں،چیئرمین نیب نے 20 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے، نیب نے 20 سال قبل آمدن سے زائد اثاثہ جات کی مکمل تحقیقات کیں مگر ناکام ہوا،

    نیب نے سنائی چودھری برادران کو 20 برس بعد بڑی خوشخبری

    چودھری برادران کے خلاف نیب انکوائریوں کی تفصیلات طلب

    ڈی جی نیب لاہورپر عدالت برہم،چودھری برادران کی نیب اختیارات سے متعلق کیس میں بڑا حکم دے دیا

    درخواست گزار نے کہا کہ چیئرمین نیب کو 20 سال پرانی اور بند کی جانیوالی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اختیار نہیں،ہمارا سیاسی خاندان ہے، سیاسی طور انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، چودھری پرویز الہی کے خلاف بطور وزیر بلدیات کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے مگر کوئی ٹھوس شواہد نہ ملے، کسی بھی مالی ادارے کی جانب سے نیب کو کرپشن کے شواہد نہ ملے، درخواست گزار بے داغ سیاسی کیریئر کے حامل ہیں، کبھی کرپشن نہیں کی، چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الہی کے خلاف انکوائری قکو انویسٹی گیشن میں اپ گریڈ کرنا غیر قانونی ہے،

    درخواست گزار نے کہا کہ چودھری برادران کے خلاف نیب تفتیش نامعلوم افراد کی درخواست پر شروع کی گئی،شواہد کے حصول کے لئے درخواست گزاروں کے گھروں کی بھی تلاشی لی گئی مگر کچھ بھی نہیں ملا، نیب کا20 برس پرانے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری دوبارہ کھولنے کا اقدام غیرقانونی قرار دیا جائے،

    چودھری برادران کو چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواست مہنگی پڑ گئی، عدالت کا بڑا حکم

  • پی یو ایف جے کا حکومت اور میڈیا مالکان کے خلاف بڑا اعلان

    پی یو ایف جے کا حکومت اور میڈیا مالکان کے خلاف بڑا اعلان

    لاہور/ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یوجے) نے صحافیوں کی جبری برطرفیوں،تنخواہوں میں کٹوتیوں اور دیگر مسائل حل نہ ہونے پر حکومت اور میڈیا مالکان کے خلاف اپریل 2021ء کے پہلے ہفتے کے دوران کوئٹہ سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد تک لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے۔لاہور پریس کلب میں یونین کی وفاقی ایگزیکٹو کونسل کے 3 روزہ اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری

    صدر پی ایف یو شہزاد ذوالفقار نے کہا کہ حکومت اور میڈیا مالکان کے صحافی کارکنوں کے خلاف اتحاد نے ملک بھر کے صحافیوں کو اپنے حقوق کے لئے جدوجہد پر مجبور کردیا ہے۔ اجلاس میں اسلام آباد۔راولپنڈی،لاہور،کراچی،پشاور،کوئٹہ، حیدر آباد،سکھر،رحیم یار خان،بہاولپور،ملتان۔فیصل آباد،گوجرانوالہ اور ایبٹ آباد یونٹوں سے منتخب کونسل ارکان ،پی ایف یوجے کے سیکرٹری جنرل ناصر زیدی ،خزانچی
    ;ذوالفقارعلی مہتو کے علاوہ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اورنیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل انجم نے خصوصی شرکت کی۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت سے اتحاد کے باعث میڈیا مالکان نے اپنی آزادی سرنڈر کردی ہے اور جواب میں حکومت نے میڈیا مالکان کوگزشتہ 2 برسوں کے دوران ہزاروں صحافی کارکنوں کو جبری برطرف کرنے،تنخواہوں میں کٹوتیاں اور کئی کئی ماہ بغیر تنخواہ کام پر مجبور کرکے لیبر قوانین کی دھجیاں بکھیرنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور اس ورکرز دشمن اتحاد کے جبرنے پی ایف یو جے کو بیک وقت حکومت اور میڈیا مالکان کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کے سواکوئی راستہ نہیں چھوڑا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ کا مقصد الیکٹرانک میڈیا کے صحافی کارکنوں کے لئے اخباری کارکنوں کی طرز پر سروس سٹرکچر کے قیام کے لئے قانون سازی کرانا بھی ہے کیونکہ نجی ٹی وی چینلز بیگار کیمپ بن گئے ہیں اور وہاں پر ماسٹر ڈگری ہولڈرصحافیوں کو کنٹریکٹ پر شرمناک حد تک کم تنخواہ پر بھرتی کرکے استحصال کی بدترین مثالیں قائم کی جارہی ہیں۔اعلامیے میں سیاسی جماعتوں پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ الیکٹرانک میڈیا کے صحافی کارکنوں کے لئے سروس سٹرکچر کی تشکیل کے لئے قانونی بل پیش ہونے پر اس کی مکمل حمائت کا اعلان کریں۔

    پی ایف یو جے نے کہا کہ حکومت کا فرض ہے کہ وہ صحافی کارکنوں کے معاشی حقوق کا تحفظ کرے لیکن حالات یہ ہیں کہ اخباری مالکان 8 ویں ویج بورڈ ایوارڈ کی دستاویز پر دستخط کرکے اس پر عمل درآمد سے مکر گئے ہیں جو ویج ایوارڈ کمیشن کے قوانین کے تحت سنگین جرم ہے۔اعلامیے کے مطابق پریس کونسل آف پاکستان ، الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اینڈ پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی اپنےاختیارات سے تجاوز کرکے میڈیا اداروں کی آزادی چھیننے کے قابل تشویش اقدامات کررہی ہیں اور ان اداروں کے قوانین میں تبدیلی کرکے ایسے سول اور فوجی ریٹائرڈ بیوروکریٹس کی بطورچئیرمین تقرری کی راہ ہموار کی جارہی ہے جن کا میڈیا معاملات سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے اور وہ صرف میڈیا کی آزادی دبانے کے لئے لگائے جائیں گے۔

    اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لانگ مارچ کا آغازکوئٹہ سے ہوگا جبکہ اس کے شرکاء وہاں سے کراچی جائیں گے اور پھر یہ قافلہ اسلام آباد کی طر ف روانہ ہوجائے گا جبکہ راستے میں تما بڑے شہروں کے صحافی کارکن اس میں شامل ہوتے جائیں گے۔لانگ مارچ کء شرکاء اسلام آباد پہنچ کر مطالبات کی منظوری تک پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے۔ پی ایف یو جے کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ سے قبل صحافی پاکستان براڈکاسٹنگ ایسوسی ایشن اور آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر دفاتر کا گھیراؤ بھی کریں گے اور تمام بڑے شہروں میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگا کر عوام اپنے مسائل اورمطالبات کے لئے آگاہی مہم چلا ئی جائےگی۔

  • تھپڑ حریم شاہ نے مارا،  معافی مفتی عبدالقوی نے مانگ لی

    تھپڑ حریم شاہ نے مارا، معافی مفتی عبدالقوی نے مانگ لی

    تھپڑ حریم شاہ نے مارا، معافی مفتی عبدالقوی نے مانگ لی
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، مفتی عبد القوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے . اللہ سے معافی مانگتا ہوں . حریم شاہ سے معذرت کرتا ہوں .
    مفتی عبد القوی ایک بار پھر سے خبروں میں ہیں اب ان کا حریم شاہ کے ساتھ نیا سکینڈل بہت معروف ہے جس میں ایک کمرے میں حریم شاہ نے مفتی عبد القوی کو تھپر دے مارا تھا . جس کے بعد مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ اللہ سے معافی مانگتا ہوں‌اور حریم شاہ سے معذرت کرتا ہے .

    مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتاتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی قوی کل سے بہت غلط حرکتيں کررہے تھے،مفتی قوی نے ہمارے ساتھ انتہائی نازيبا گفتگو کی۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے صبر کا پيمانہ لبریز ہوگيا تھا تو ميں نے اپنی دوست کے ساتھ مل کر مفتی قوی کو مارا۔

    حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ مفتی قوی کو مارنے کا کوئی افسوس نہيں ہے ان کی باتيں سن کر عوام خود فيصلہ کريں گے کہ مارنا چاہيے تھا يا نہيں۔

    دوسری جانب مفتی قوی کا کہنا تھا کہ ميں تو چائے پی رہا تھا ايک بھی نےتھپرماردیا . بچیاں ايک سے2 منٹ کيلئے آئيں، تھپڑ مار کر چلی گئيں۔

  • پیزا بوائے ، منشیات فروش ، اسلحہ کی نمائش کرنے والے پولیس نے پکڑ لیے

    پیزا بوائے ، منشیات فروش ، اسلحہ کی نمائش کرنے والے پولیس نے پکڑ لیے

    ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ، کاہنہ پولیس کی کارروائی،04 ملزمان گرفتار،،بدنام زمانہ منشیات فروش نور احمد سے01 کلو 220 گرام چرس برآمد کر لی گئی ، سر عام اسلحہ کی نمائش کرنے والے اکرم نامی ملزم گرفتار،آٹومیٹک رائفل برآمد کر لی گئی نوید اور وسیم نامی پتنگ باز گرفتار،پتنگیں برآمد کر لیں

    ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر حماد اختر نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ، ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

    دوسری جانب کراچی میں پیزا بوائے کا روپ دھار کر اسٹریٹ کریمنلز نے شہری کو کنگال کر دیا ، شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بلاک 16 A غازی فوڈ کے قریب اسٹریٹ کرائم کا انوکھا واقعہ سامنے آگیا ، موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے آن لائن ڈلیوری بواۓ کی ترح پیچھے بیگ بھی لٹکا رکھا تھا ، واقعہ تھانہ شارع فیصل کی حدود میں پیش آیا مصلح افراد شہری سے موبائل فون نقدی و دیگر ضروری دستاویزات لے کر فرار ہوگئے