Baaghi TV

Category: لاہور

  • عدالت اور کمیشن کے اقدامات پر حکومت تختیاں نہ لگائے،لاہور ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

    عدالت اور کمیشن کے اقدامات پر حکومت تختیاں نہ لگائے،لاہور ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

    عدالت اور کمیشن کے اقدامات پر حکومت تختیاں نہ لگائے،لاہور ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    چیئرمین جوڈیشل ماحولیاتی کمیشن جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کی جانب سے رپورٹ عدالت میں جمع کروادی گئی ،جسٹس شاہد کریم کے روبرو رپورٹ 8صفحات پر متشمل رپورٹ فوکل پر سن سید کمال حیدر نے جمع کروائی

    رپورٹ میں کہا گیا کہ 68 فیصد اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کروا دیا گیا ہے، دھواں پیدا کرنیوالی فیکٹری مالکان کیخلاف 74 مقدمات درج کئے گئے، دھواں پیدا کرنے پر بھٹہ مالکان کیخلاف 18 مقدمات درج اور 37 سیل کئے گئے،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں پر 87 لاکھ 40 ہزار 850 روپے جرمانہ عائد کیا گیا،پرائیویٹ اور کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائیٹیز سے ایکوافر چارجز کی مد میں 1 ارب 4 کورڑ 80 لاکھ 83 ہزار 810 روپے وصول کئے جا چکے ہیں، 46 شوگر ملز کو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نہ لگانے پر نوٹسز جاری کئے گئے غیر منظور شدہ ہائوسنگ سوسائیٹیز کیلئے ایل ڈی اے نے ایمیمسٹی سکیم کا ڈرافٹ تیار کیا ہے،

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

    مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

    جسٹس شاہد کریم کے حکم پر چیئرمین ماحولیاتی کمیشن جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی کے اسموگ کے خاتمہ کے لیے تاریخی اقدامات سامنے آئے یں ، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں برس دس فیصد اسموگ کا امکان ہے 90فیصد اسموگ پر عدالتی حکم پر عمل درآمد کرکے قابو پاچکے ہیں اینٹوں کے بھٹہ رواں برس کے آخر تک مکمل طور پر زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہوجائیں گےفصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات ختم ہوچکے ہیں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف روان برس آپریشن جاری رہے گا

    عدالت نے کاروائی 15 روز تک ملتوی کردی ،جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسموگ کے تدراک کے لیے تمام محکمے ماحولیاتی کمیشن سے تعاون کریں حکومت اسموگ کے خاتمہ کا کریڈٹ بھی خود لے رہی ہے اسموگ کے خاتمہ پر کریڈٹ لینے کے لیے لاکھوں روپے کے حکومت نے اشتہارات چپھوا دئیے کیا اسموگ کے خاتمہ کا ویژن حکومت کا تھا ؟کیا زیر زمین پانی کو محفوظ بنانے کا ویژن حکومت کا تھا ؟حکومت تو سوئی ہوئی ہے اور عدالت کے کام کا کریڈٹ بھی خود لے رہی ہے عدالتی حکومت کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ علی اکبر قریشی نے دن رات کام کیا

    جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ کمیشن کی پوری ٹیم کے اقدامات قابل تعریف ہے۔ حکومت اپنے ویژن کے مطابق کام کرے تو کوئی اعتراض نہیں عدالت اور کمیشن کے اقدامات پر حکومت تختیاں نہ لگائے

    فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات پر عدالت کا اظہار برہمی

  • محکمہ ایکسائیز کی جعلی گاڑیوں کے سیکنڈل میں بڑی پیش رفت

    محکمہ ایکسائیز کی جعلی گاڑیوں کے سیکنڈل میں بڑی پیش رفت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائیز کی جعلی گاڑیوں کے سیکنڈل میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے

    ایکسائیز انسپکٹر وحید مئیو کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست رد کر دی گئی ۔اینٹی کرپشن کے ترجمان کے مطابق سپیشل جج اینٹی کرپشن راجہ محمد ارشد نے ایک گھنٹہ جرح کے بعد ضمانت کی درخواست رد کر دی۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل تنویر احمد نے فاضل جج کو دلائل پیش کئے۔

    ترجمان کے مطابق وحید مئیو کی دونوں مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں رد کی گئیں۔ وحید مئیو نے جعلی تصدیق کر کے نان کسٹم سات لینڈ کروزر رجسٹر کیں ۔وحید مئیو نے حساس ادارے کے نام پر پونے دو سو گاڑیاں بھی رجسٹر کئیں۔

    قبل ازیں خرم گجر کے ملازمین اور فرنٹ مین قصور عباس، عرضی شاہ اور دیگر کے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے ،تین سو ارب روپے کے میگا سکینڈل میں اینٹی کرپشن کی تحقیقات آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے ،محکمہ ایکسائیز نے 4397 گاڑیوں کے مسنگ ریکارڈ کا تصدیقی لیٹر اینٹی کرپشن کو ارسال کر دیا۔

    اینٹی کرپشن حکام کے مطابق سکینڈل کو حتمی نتیجہ پر پہنچانے کے لئے میگا سکینڈل میں ملوث محکمہ ایکسائیز کے افسران کو مذید تفتیش کے لئے طلب کر لیا گیا۔محکمہ ایکسائیز لاہور نے 2015 سے 2018 تک نیلامی پر رجسٹر ہونے والی گاڑیوں کی تفصیلات کا ڈیٹا اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا

    اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ایکسائز ڈیٹا کے مطابق 2015 سے 2018 کے دوران 7013 گاڑیاں آکشن وؤچرز پر رجسٹر ہوئیں۔خرم گجر کے ملازم قصور عباس کے نام پر 1290 گاڑیاں رجسٹر ہوئیں۔ اقصور اقبال نے اینٹی کرپشن کی تفتتیشی ٹیم کو اپنے بیان میں ان گاڑیوں سے ہر قسم کی لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔سٹیمپ فروش علی عرضی شاہ کے نام پر تین سالوں میں 996گاڑیاں رجسٹر ہوئیںسٹیمپ فروش نے تحقیقاتی ٹیم کے سامنے اپنے بیان میں تمام گاڑیوں سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔

    اینٹی کرپشن حکام کے مطابق دیگر فرنٹ مین طلال طیب اور عادل بٹ نے بھی اپنے نام پر رجسٹرڈ گاڑیوں سے لاتعلقی ظاہر کی۔محکمہ ایکسائیز کے پاس نیلامی کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیوں میں سے 4200 گاڑیوں کا سکین ڈیٹا دستیاب نہ ہے۔ سال 2015 سے 2018 تک آکشن وؤچرز متعلقہ ادروں کو تصدیق کے لئے بھیج دئیے گئے ہیں۔نادرا سے خرید کنندگان کے مکمل کوائف حاصل کئے جارہے ہیں۔اس ہوشرُبا سکینڈل میں ملوث محکمہ ایکسائیز کے افسران اور دیگر مفادکنندگان نے سرکاری خزانے کو اب تک کی تحقیقات کے مطابق کم ازکم تین سو ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔ ملزمان نے حساس ادارے کے نام پر جعلی نیلامی کی بنیاد پر غیر قانونی طور پر ہزاروں کمرشل گاڑیاں رجسٹرڈ کیں۔ نہ صرف گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کے ساتھ جعل سازی ہوئی بلکہ خریدنے والی عوام کے ساتھ بھی بڑا فراڈ کیا گیا۔

  • خواجہ آصف بیرون ملک کس چیز کے مالک نکلے؟ نیب کا عدالت میں نیا انکشاف

    خواجہ آصف بیرون ملک کس چیز کے مالک نکلے؟ نیب کا عدالت میں نیا انکشاف

    خواجہ آصف بیرون ملک کس چیز کے مالک نکلے؟ نیب کا عدالت میں نیا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر سماعت ہوئی

    ن لیگی رہنما خواجہ آصف کو عدالت میں پیش کیا گیا،نیب تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ خواجہ آصف نے بیرون ملک ایک ریسٹورنٹ بھی بنا ریکھا ہے،خواجہ آصف نے بتایا کہ تنخواہ اور ریسٹورنٹ کی آمدنی 136 ملین ہے،خواجہ سلطان نے 2 کروڑ روپے خواجہ آصف کے اکاوَنٹ میں جمع کروائ ے ،خواجہ سلطان نے بیان دیا کہ مجھے یہ پیسے خواجہ آصف نے ہی دئیے،

    خواجہ آصف نے کہا کہ میں نے لکھ کر دیا کہ تصدیق کرتا ہوں، کہ یہ رقم مجھے آئی، عدالت نے خواجہ آصف سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے چکر میں آگئے ہیں، کورٹ میں آکر یہ بتانے کی کوشش کرتے ہیں کہ میں بہت بڑا وکیل ہوں

    نیب نے خواجہ آصف کے پندرہ دن کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست دے دی ،نیب نے کہا کہ خواجہ آصف سے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات مکمل کرنی ہیں ۔خواجہ آصف سے مزید تحقیقات کے لیے پندرہ دن کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے ،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نیب کی درخواست پر سماعت کررہے

    پی ڈی ایم کا جلسہ:اپوزیشن کا آخری شوبھی فلاپ:سچ کیا اورجھوٹ کیا:ممتازاعوان نے منظرکشی کردی

    پی ڈی ایم کو لاہورجلسہ الٹا پڑ گیا،مولانا ،بلاول اور نواز شریف کے واضح اشارے، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    پی ڈی ایم مینار پاکستان جلسے میں ناکامی پر پی ڈی ایم سربراہ نے ایکشن لے لیا

    عمران خان نے بھی این آر او نہیں لیا،استعفے کب دینے ہیں؟ نواز شریف کا پی ڈی ایم جلسہ میں بڑا اعلان

    بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

    مینار پاکستان گیٹ کے تالے ٹوٹ گئے، پی ڈی ایم کی جانب سے انتظامات جاری

    پی ڈی ایم والےعوام کی زندگیوں سے کھیلنا چھوڑ دیں ،قانونی کاروائی ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب

    پی ڈی ایم جلسے کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

    مریم نواز کا لکشمی چوک میں کھانا ،ہوٹل مالک کو "مہنگا” پڑ گیا

    اب میں "نکلوں” گی اور کوئی بات چیت نہیں ہو گی،مریم نواز کے دعوے پر سب حیران

    ن لیگ میں اختلافات، ایاز صادق بھی میدان میں آ گئے، کیا کہہ دیا؟

    خواجہ آصف جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    اگر یہ نہیں بتا رہے تو نقصان تو انکا ہی ہے،خواجہ‌ آصف کیس میں عدالت کے ریمارکس

    دوران تفتیش کیا پیشرفت ہوئی،خواجہ آصف کا "قریبی” کون، نیب نے عدالت میں بتا کر مزید جسمانی ریمانڈ لے لیا

  • ایس پی عبدالوہاب کی رپورٹر احمد فراز کو قتل کی دھمکیاں، ارشد انصاری کی شدید مذمت

    ایس پی عبدالوہاب کی رپورٹر احمد فراز کو قتل کی دھمکیاں، ارشد انصاری کی شدید مذمت

    لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری ، سینئرنائب صدر جاوید فاروقی ، نائب صدر سلمان قریشی ، سیکرٹری زاہد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ، خزانچی زاہد شیروانی اور اراکین گورننگ باڈی نے لاہور پریس کلب کے سینئرکونسل ممبر اور نجی ٹی وی کے سینئرکرائم رپورٹر احمد فراز کو ایس پی انوسٹگیشن عبدالوہاب کی جانب سے سنگین نتائج اور قتل کی دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    صدرارشد انصاری نے بتایا ہے کہ نجی ٹی وی کے سینئرکرائم رپورٹر احمد فراز نے ایس پی عائشہ بٹ کی جانب سے ٹویٹ کی خبر چلائی ہے جس کے بعد ایس پی عبدالوہاب نے ڈی آئی جی انوسٹگیشن دفترکے اندر اچانک احمد فراز پرحملہ کیا اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں بعدازاں ایس پی عبدالوہاب کی اہلیہ ایس پی عائشہ بٹ نے وکیل کے ذریعے احمد فراز کو نوٹس بھجوا دیا

    صدر ارشد انصاری نے کہا کہ آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو اس واقعہ سے متعدد بار آگاہ کیا گیا لیکن ان کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا جس پر ہم وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایس پی عبدالوہاب کے خلاف قتل اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کیا جائے جبکہ ہم ان کی اہلیہ عائشہ بٹ کی جانب سے دیئے گئے نوٹس کا بھی قانونی طور پر جواب دیں گے۔ صدر ارشد انصاری نے کہا کہ اگر 48 گھنٹوں میں ایس پی کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتارنہ کیا گیا تو پولیس کی تمام تقریبات اور کارروائیوں کا بائیکاٹ کیاجائے گا اور صحافیوں کی بڑی تعداد ریلی کی صورت میں وزیراعلی ہاﺅس پہنچے گی جہاں ایس پی کی گرفتاری تک دھرنا دیا جائے گا۔ ارشد انصاری نے کہا کہ صحافیوں کا ایک وفد آج سی سی پی لاہور کو ایس پی عبدالوہاب کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے تحریری درخواست دے گا

  • جنسی ہراسگی کیس، متاثرہ خاتون ڈاکٹر کی سوشل میڈیا پر دھمکیوں کی درخواست پر سماعت

    جنسی ہراسگی کیس، متاثرہ خاتون ڈاکٹر کی سوشل میڈیا پر دھمکیوں کی درخواست پر سماعت

    سیشن عدالت لاہور نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے 2 فروری تک رپورٹ طلب کر لی ہے. ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے ڈاکٹر ڈالیا محمود کی اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی ہے.
    درخواست گزار خاتون ڈاکٹر کی طرف سے میاں داؤد ایڈووکیٹ پیش ہوئے ہیں.

    وکیل نے کہا تھا کہ درخواستگزار لیڈی ڈاکٹر نے محتسب میں وائس چانسلر کنگ ایڈوورڈ خالد مسعود گوندل کیخلاف جنسی ہراسگی کی درخواست دائر کی تھی. ایڈووکیٹ میاں داؤد کا کہنا تھا کہ جنسی ہراسگی کیس دائر کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر درخواست گزار کو قتل کی دھمکیاں دی گئیں، وائس چانسلر کے کہنے پر خاتون ڈاکٹر کیخلاف سوشل میڈیا پر کردار کشی کی مہم بھی چلائی جا رہی ہے.

    وکیل خاتون ڈاکٹر نے کہا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم کو خالد مسعود گوندل سمیت دیگر ملزموں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی ہے،
    ایک ماہ گزرنے کے باوجود ایف آئی اے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج نہیں کر رہا ہے.

    ان کا کہنا ہے کہ جنسی ہراسگی کا کیس واپس لینے اور دبائؤ ڈالنے کیلئے خاتون ڈاکٹر کیخلاف ملزم خالد مسعود گوندل سوشل میڈیا پر مہم چلوا رہا ہے. انہوں نے استدعا دی کہ ایف آئی اے کو خاتون ڈاکٹر کی درخواست پر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے.

  • ایس پی اقبال ٹاؤن محمد اجمل کا تھانہ گلشن اقبال کا دورہ، سیکیورٹی کے بارے میں بریفنگ

    ایس پی اقبال ٹاؤن محمد اجمل کا تھانہ گلشن اقبال کا دورہ، سیکیورٹی کے بارے میں بریفنگ

    ایس پی اقبال ٹاؤن نے ناکہ بابو صابو کو چیک کیا ہے اور سکیورٹی کے بارے میں بریف بھی کیا ہے.
    ایس ڈی پی او نواں کوٹ اور ایس ایچ او شیرا کوٹ بھی موجود تھے. ایس پی اقبال ٹاؤن محمد اجمل رائے نے گلشن اقبال تھانہ کا وزٹ بھی کیا ہے. ایس ایچ او گلشن اقبال بھی موجود تھے.

    تھانہ کے ریکارڈ اور اہلکاران و افسران کی حاضری کو چیک کیا گیا. محرر تھانہ کو تمام تر ریکارڈ کی بروقت تکمیل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے.حوالات کی صفائی اور قیدیوں کی حفاظت کے اقدامات کا جائزہ لیا ہے.

    تھانہ کی حفاظت پر مامور اہلکار کو الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں. گیٹ پر موجود انٹری رجسٹر کو چیک کیا گیا. ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق تھانہ میں لگے کیمروں کو چیک کیا گیا اور فنکشنل حالت میں رکھنے کی ہدایت دی گئی. غیر قانونی حراست ,زیر حراست ملزمان پر تشدد اور نجی ٹارچر سیل جیسے اقدامات ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے

    ایس پی اقبال ٹاؤن نے کہا کہ فرنٹ ڈیسک پر موصول ہونے والی درخواستوں کو فوری برائے کاروائی متعلقہ افسران کے حوالے کریں.
    انھوں نے کہا کہ کرایہ داران اور پرائیویٹ ملازمان کے اندارج کو یقینی بنائیں.

    ایس پی اقبال ٹاؤن نے تھانہ کے مالخانہ اور صفائی کو چیک کیا اور صفائی کو بہتر رکھنے کی ہدایات دیں. انہوں نے کہا کہ افسران ماتحت اہلکاران کے ساتھ اچھے رویے سے پیش آئیں، عوام الناس کے ساتھ تحمل مزاجی اور احترام سے پیش آئیں. انہوں نے کہا کہ تھانہ میں آنے والے عوام الناس کو ہر صورت میں صاف ستھرا اور منظم ماحول فراہم کریں گے.

    انھوں نے ہدایت دی کہ تھانہ میں آنے والے عوام الناس کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور اولین ترجیحات پر عوام الناس کے مسائل کو حل کریں.

  • گلگت بلتستان کے ثقافتی وفد کا دورہ الحمراء، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات

    گلگت بلتستان کے ثقافتی وفد کا دورہ الحمراء، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات

    لاہور:- گلگت بلتستان کے ثقافتی وفد نے لاہور آرٹس کونسل الحمراء کا دورہ کیا ہے. تین رکنی وفد کی سربراہی محکمہ سیاحت کے اہم رکن سلیمان پارس کر رہے تھے۔ وفد نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ثمن رائے سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں مستقبل میں گلگت بلتستان کے ثقافتی رنگوں کو الحمراء کے پلیٹ فارم پر پیش کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ہیں ۔اجلاس میں دوطرفہ ثقافتی وفوں کے تبادلہ پر بھی غور کیا گیا ہے ۔

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ملکی ہم آہنگی و یک جہتی کا باعث بنے گے، عوام کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ تمام علاقائی ثقافتیں پاکستان کے مجموعی حسن میں نکھار پیدا کرتی ہیں، ملک بھر کے علاقوں کی اقدار کو فروغ دے رہے ہیں، گلگت بلتستان کی روایتی موسیقی بے حد دلکش اور منفرد ہیں، وفد کے دورہ سے ثقافتی رشتے مزید مضبوط ہونگے۔

    سربراہ وفد سلیمان پارس نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کا اپنی روایات سے لگاؤ مثالی ہے، الحمراء جیسے فعال پلیٹ فارم پر پرفارمنس کے خواہاں ہیں۔اجلاس میں ڈائریکٹر آرٹس اینڈ کلچر ذوالفقار علی زلفی نے بھی خصوصی شرکت کی ہے۔ترجمان الحمراء نے اس موقع پر کہا کہ ملک بھر کے ثقافتی رنگوں کو زندہ دلانِ لاہور کے لئے پیش کرنے پر فخر ہے،ہمارا کلچر ایک دوسرے سے محبت سے عبارت ہے۔

    واضح رہے کہ گلگت کے معروف ستار نواز میر افضال کی الحمراء میں شاندار پرفارمنس کا مظارہ کیا گیا جسے لائیو نشر کیا گیا ہے ، اس پرفارمنس کو بڑی تعداد میں لوگوں نے دیکھا اور پسند بھی کیا ہے.

  • پاکستان کے بدنام زمانہ ٹھگ پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی کڑی تنقید

    پاکستان کے بدنام زمانہ ٹھگ پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی کڑی تنقید

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کی ہے

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان کے بدنام زمانہ ٹھگ پی ڈی ایم کی چھتری تلے جمع ہیں. یہ ٹھگ ایک بار پھر پاکستان کو نوچنے کیلئے اقتدار کے لئے بے قرار ہیں. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے ان ٹھگوں کی دال نہیں گلے گی. ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اڑھائی برس کے دوران کرپشن کا ایک بھی اسکینڈل سامنے نہیں آیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا کریڈٹ ہے.

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شفافیت کی نئی مثال قائم کی ہے، وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ہوتے ہوئے اب کوئی قومی وسائل میں خیانت کی جرات نہیں کرسکتا ہے. انہوں نے کہا کہ راجکماری اور شہزادہ وہ دن یاد کریں جب ان کے ابا جان کے ادوار میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے گئے تھے،ان کے اباجان کے ادوار میں کمیشن کھائے گئے تھے، ماضی میں کرپشن کے مینار کھڑے کرکے اربوں کی لوٹ مار کی گئی تھی،ماضی میں ہر روزکرپشن کا نیا اسکینڈل سامنے آتا تھا.

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا نے بھی اس وقت کی بہتی گنگا میں آشنا کیا ہے.حکومت کے دور میں کرپٹ افراد کو نکیل ڈالی گئی ہے. انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی دیانتدار قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے، ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد بحال ہوا ہے.

  • لاہور ریلوے ہیڈکوارٹرز میں وزیر ریلوے کی قیادت میں اعلی سطحی اہم اجلاس

    لاہور ریلوے ہیڈکوارٹرز میں وزیر ریلوے کی قیادت میں اعلی سطحی اہم اجلاس

    لاہور، وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے آج لاہور ریلوے ہیڈکوارٹرز میں میراتھون میٹنگز کی صدارت کی۔ لاہور کے سہ روزہ سرکاری دورے کے دوران ریلوے کے حوالے سے اعلی سطحی اہم اجلاس تین دن تک جاری رہیں گے۔وفاقی وزیر ریلویز نے آج صبح ریلوے کے تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ریلوے امور پربات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ریلوے کی ایک انچ زمین نہ بیچنی ہے نہ کسی کو دینی ہے ریلوے کی ترقی و بحالی کے لیے اس زمین کی ڈیولپمنٹ کریں گے۔

    ہم یہاں جزا اور سزا کا سسٹم لائیں گے، ریلوے کو بزنس ماڈل پر چلانا ہے۔ آپ کے پاس ریلوے کو بہتر کرنے کا کوئی پلان کوئی تجویز ہو براہ راست میرے ای میل پر بھیجواسکتے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے کو اجلا س میں ریلوے فریٹ ریونیو کو اگلے 3 ماہ میں 25 فیصد بڑھانے کی حکمت عملی، پسنجر ٹرین کو آﺅٹ سورس کرنے کا پلان، سروسز بہتر کرنا، ریل آپریشن میں حائل ہونے والے انفراسٹرکچر سے جڑے مسائل، چہرہ شناخت سسٹم کو تنخواہوں سے لنک کرنا، کوچز اور ویگنوں کے ٹینڈر اور چائنیز جی ای انجنوں کی مرمت کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے مزید کہا کہ ہم ریلوے چلا ئیں یہی ہمارا کام ہے، اسپتال، سکول چلانا ہمارا کام نہیں، اپنے مزدور و افسر کو بہترین سہولیات دینا ہمارا کام ہے اور یہ تبھی ہوگا جب ہم ریونیو بڑھائیں گے۔ میں خود افسران کی پروفائل دیکھ رہا ہوں، کسی کو نہیں جانتا، انٹرویو لے رہا ہوںاور میرٹ پر افسران تعینات کر رہا ہوں۔اجلاس میںچیف ایگزیکٹوآفیسر پاکستان ریلویز نثار احمد میمن، جنرل منیجرڈبلیو اینڈایس آئی شاہد عزیز، ڈی آجی ریلوے پولیس، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک سید مظہر علی شاہ، ایڈیشنل جنرل منیجرمکینکل سلمان صادق شیخ،ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچرشاہ رخ خان افشار، سپیشل اسسٹنٹ وفاقی وزیر ریلوے غلام دستگیر بلوچ سمیت ریلوے کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

  • سی سی پی او لاہور کا انتہائی اہم فیصلہ عدالت میں چیلنج

    سی سی پی او لاہور کا انتہائی اہم فیصلہ عدالت میں چیلنج

    سی سی پی او لاہور کا انتہائی اہم فیصلہ عدالت میں چیلنج
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی سی پی او لاہور کی جانب سے قبضہ گروپ کی جاری فہرست لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی

    عدالت نے درخواست گزار وکیل کو اس نوعیت کے کیسز کے فیصلے پیش کا حکم دیدیا ،عدالت نے درخواست پر سماعت 25 جنوری تک ملتوی کردی

    جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے رانا فراصت کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کی طرف سے سید فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہائیکورٹ گزشتہ سال جاری کی جاری کی جانیوالی فہرست کیخلاف حکم امتناعی جاری کر چکی ہے، پولیس کی جانب سے جاری بدمعاش، بھتہ خوروں اور قبضہ گروپ کی فہرست غیر قانونی ہے،

    درخواست گزار نے کہا کہ عدالت سے سزا یافتہ ہونے سے قبل درخواست کو قبضہ گروپ، بھتہ خور اور بدمعاش کی فہرست میں شامل کرنا غیر قانونی ہے، پولیس کی جانب سے گذشتہ برس جاری فہرست کے بعد مقدمات کے چالان عدالت میں پیش کئے جا چکے ہیں، درج مقدمات میں عدالتی کارروائی کا سامنا کررہے ہیںعدالت سی سی پی او لاہور کی جاری کردہ نئی فہرست کو کالعدم قرار دے،