Baaghi TV

Category: لاہور

  • طلبہ مارچ گورنر ہاوس پہنچ گیا

    طلبہ مارچ گورنر ہاوس پہنچ گیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سول لائن کالج،گلبرگ کالج ،پنجاب یونیورسٹی جمعیت طلبہ کا مارچ گورنر ہاوس پہنچ گیا۔

    طلبہ کے حقوق کی بحالی کیلئے گورنر ہاوس کے باہر احتجاجی مظاہرے کے لیے پہنچ طلبہ مارچ گورنر ہاؤس پہنچ گیا.طلبہ کی بڑی تعداد گورنر ہاوس کے باہر احتجاجی مظاہرہ میں شریک ہیں۔طلبہ نے پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں.

    جس میں‌ طلبہ کی فیسوں میں‌کمی کرنےکا مطالبہ کیا گیا تھا اس کےساتھ طلبہ کا یہ بھی مطالبہ ہےکہ ملک میں یکساں تعلیمی نظام رائج کیا جائے گا. طلبہ یونین کی بحالی بھی ان مطالبات میں ایک مطالبہ ہے. اس کے علاوہ طلبہ کےلیے سکالر چھپ جاری کرنے کا بھی کہا گیا ہے.

    طلبہ مارچ میں حکومت سے کہا گیا کہ طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کا سلسلہ بھی بحال کیا جائے جیسا کہہ پچھلی حکومت میں طلبہ کو لیپ ٹاپ دیے جاتے تھے .

  • عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے 3 رہنماؤں کو سزائیں سنا دیں

    عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے 3 رہنماؤں کو سزائیں سنا دیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعۃ الدعوۃ کے تین رہنماؤں کو دو مزید مقدمات میں سزائیں سنا دیں،

    پروفیسر ظفر اقبال اور محمد اشرف کو 16، 16 سال جبکہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی کو ایک سال کی سزا سنائی گئی ہے، جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں مزید کئی مقدمات زیر سماعت ہیں جن میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے جا رہے ہیں جبکہ نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ جرح کر رہے ہیں،

    جمعرات کے دن اے ٹی سی کورٹ نمبر 3 کے جج اعجاز احمد بٹر کی عدالت میں سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 89/19 اور 90/19 کی سماعت ہوئی جس میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ اور جرح کے بعد مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا ہے، جماعۃ الدعوۃ کے رہنماؤں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں مزید کئی مقدمات زیر سماعت ہیں جن میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے جا رہے ہیں جبکہ نصیرالدین نیئر اور محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ جرح کر رہے ہیں،

    ایلس ویلز پاکستان کیوں آ رہی ہے؟ ایسی حقیقت سامنے آئی جسے سن کر ہر پاکستانی غصہ میں آ جائے

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جماعۃالدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید سمیت حافظ عبدالسلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، یحییٰ مجاہد، لقمان شاہ اور حافظ مسعود الرحمن کو مختلف مقدمات میں سزائیں سنائی جا چکی ہیں.

    انسداد دہشت گردی عدالت نے جماعة الدعوة کے تین مرکزی رہنماؤں کو ایک اور کیس میں سنائی سزا

  • وزیراعظم کے ساتھ صرف کھانا کھانے نہیں جاسکتے. طارق بشیر چیمہ پھٹ پڑے

    وزیراعظم کے ساتھ صرف کھانا کھانے نہیں جاسکتے. طارق بشیر چیمہ پھٹ پڑے

    ق لیگ نے وزیراعظم کے ظہرانے میں شرکت کیوں نہیں کی؟ طارق بشیر چیمہ پھٹ پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ کے رہنما وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا ہے کہ صرف کھانا کھانے نہیں جاسکتے

    طارق بشیر چیمہ نے وزیراعظم کے ظہرانے میں عدم شرکت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ چودھری شجاعت بیمار رہے،وزیراعظم نے رابطہ بھی نہیں کیا،وزیراعظم لاہورآتے ہیں توق لیگ کوکسی معاملے میں اعتماد میں نہیں لیتے،یہ پارٹی کا فیصلہ ہےکہ وزیراعظم کےظہرانے میں نہیں جا نا،مسلم لیگ ق کی قیادت کے تحفظات کا ازالہ نہیں کیا گیا،مشاورت کی جاتی ہے نہ کسی فیصلے پر اعتماد میں لیا جاتا ہے،

    طارق بشر چیمہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی ضرورہیں لیکن حکومت والوں کو پتہ ہی نہیں کہ اتحادی کیا ہوتا ہے ،ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں انکے مفاد کا ہمیں تحفظ کرنا ہے ،ہمیں پیغام دینے کیلیے آنیوالے وزرا بھی کہتے ہیں کہ ق لیگ سے زیادتی ہورہی ہے

    مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی

    رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا

    ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان

    مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف

    اتحادی جماعت کی علیحدگی،وزیراعظم نے منانے کا ٹاسک دے دیا

    کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

    پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

    پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

    مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی

    مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟

    رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    بہت ہو گیا پی ڈی ایم کا کھیل تماشا، وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اتحادیوں کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں ظہرانہ‏ دیا ہے ،وزیر اعظم کے ظہرانے میں بلوچستان عوامی پارٹی کےاراکین نے شرکت کی ہے،وزیراعظم کے ظہرانے میں ایم کیو ایم، جی ڈی اے کے وفد نے بھی شرکت کی ہے،ظہرانے میں وفاقی وزرا اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت شریک ہے،وزیراعظم کےظہرانے میں اتحادی جماعتوں کے کئی ارکان پارلیمنٹ بھی شریک ہیں

    وزیراعظم کے ظہرانے میں مسلم لیگ ق کے اراکین نےشرکت نہیں کی، ق لیگ سے چوھدری پرویز الہیٰ اور طارق بشیر چیمہ کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی تا ہم وہ شریک نہیں ہوئے

  • ہم جنگ کے لئے تیار ہیں، پاکستانی جوانوں کا انڈیا کو پیغام دینے کا منفرد انداز

    ہم جنگ کے لئے تیار ہیں، پاکستانی جوانوں کا انڈیا کو پیغام دینے کا منفرد انداز

    ہم جنگ کے لئے تیار ہیں، پاکستانی جوانوں کا انڈیا کو پیغام دینے کا منفرد انداز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ہیکرز  نے بھارتی تعلیمی ادارے کی ویب سائٹ ہیک کر کے انڈیا کے لئے بڑا پیغام چھوڑ دیا

    پاکستانی ہیکرز نے گورنمنٹ وومین کالج پٹنہ بہار کی آفیشیل ویب سائٹ کو ہیک کیا ہے اور پیغام میں کہا ہے کہ حزب سائبر سکواڈ کی جانب سے ویب سائٹ کو ہیک کیا گیا ہے

    ویب سائٹ پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ کشمیر ہمارے خون میں دوڑتا ہے،بھارت ایک دہشت گرد ریاست ہے،ہم جنگ کے لئے تیار ہیں

    ہیکرز کی جانب سے ویب سائٹ پر پیغام میں مزید بھی کہا گیا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان میں پی ڈی ایم کی تحریک کے پیچھے انڈیا کا ہی ہاتھ ہے،پاکستان کے میزائل انڈیا کے لئے ہی خصوصی طورپر تیار کئے گئے ہیں

    ہیکرز نے بھارتی تعلیمی ادارے کی ویب سائٹ پر پاکستانی پرچم بھی لگا دیا

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    قبل ازیں پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر بھارتی جنتا ٹی وی کی نشریات کو ہیک کیا گیا اور بھارت کے اندر بھارتی عوام کو پاکستان زندہ باد دکھا دیا گیا، بھارتی ٹی وی کی نشریات جاری تھیں اور خبروں کا بلٹن چل رہا تھا، ہیکرز نے کاروائی کرتے ہوئے نشریات کو ہیک کر لیا، اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لکھ کر پاکستان کا پرچم لہرا دیا

     

  • بچیوں کے سکول  کے لیے در در ٹھوکروں کے باوجود،  متعلقہ افسران نے رستہ فراہم نہ کیا

    بچیوں کے سکول کے لیے در در ٹھوکروں کے باوجود، متعلقہ افسران نے رستہ فراہم نہ کیا

    بچیوں کے سکول کے لیے در در ٹھوکروں کے باوجود، متعلقہ افسران نے رستہ فراہم نہ کیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق میانوالی کے گاؤں شاریہ جنوبی میں بچیوں کے سکول کے رستہ نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ اور اساتذہ اتنہائی مشکل کا شکار ہیں.اس سلسلےمیں متعلقہ افسران سے باربار اہل علاقہ نے درخواست کی کہ سکول کو رستہ فراہم کیا جائے لیکن کسی نے اس طرف توجہ نہیں دی.

    اس سلسلے میں‌ ڈی سی او میانوالی میانوالی کو درخواست گزاری کی کہ ہمارے سکول کا راستہ بند ہیں. پٹواری علاقہ اورنگزیب اور منصور ، حلقے کا گرد اور رئیس خان اے سی صاحب کو درخواست دی گئی اس سلسے میں دو بار کمیشن مقرر ہوا پھر بھی رپورٹ نہیں دی گئی اس کے بعد محتسب پنجاب پر درخواست دی گئی . محتسب پنجاب نے حق میں فیصلہ کیا لیکن فیصلے پر آج تک محکمہ مال نے کوئی عمل نہیں.

    ایک درخواست ڈی سی او میانوالی صاحب کو دی گئی کہ سکول کے لیے خدارا کچھ کیا جائے لیکن آج تک اس پر کوئی عمل نہیں ہوا ڈی سی او میانوالی کے رجسٹر پر یہ 37 38 نمبر سے ہے

  • کسانوں اور پولیس کے درمیان  جھڑ پیں ، احتجاج منتشر کرنے کے لیے جدید مشین کا استعمال

    کسانوں اور پولیس کے درمیان جھڑ پیں ، احتجاج منتشر کرنے کے لیے جدید مشین کا استعمال

    کسانوں اور پولیس کے درمیان جھڑ پیں ، احتجاج منتشر کرنے کے لیے جدید مشین کا استعمال

    باغی ٹی و ی ملتان روڈ پر کسان اتحاد دھرنے کے شرکا کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا جبکہ متعدد کسانوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

    ٹھوکر نیاز بیگ پر کسان اتحاد نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور ملتان روڈ پر دھرنا دے کر سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا جس کے بعد مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ ہوا۔

    پولیس نے مظاہرہ کرنے والے متعدد کسانوں کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا اور ملتان روڈ پر ٹریفک کو بحال کر دیا گیا۔

    واضح رہے کہ کسان اتحاد کی جانب سے گزشتہ روز سے ملتان روڈ پر دھرنا جاری تھا اور مذاکرات ناکام ہونے کے باوجود انتظامیہ نے مذاکرات کی کامیابی کی خبر جاری کی تاہم آج صبح کسان اتحاد کے صدر نے خبر کو جھوٹ قرار دیا اور دھرنا جاری رکھا۔


    کسان اتحاد کے صدر چوہدری انور نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ ہاؤس کو بھی بلاک کر کے دکھائیں گے
    ادھر پی پی پی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ یہ حکومت احتجاج کا حق بھی چھین رہی ہے . عوام اس حکومت سے تنگ آچکی ہے. یہی صورت حال رہی تو پورا پاکستان سڑکو ں‌پر ہوگا، ان کا کہنا تھا کفر کی ‌حکومت چل سکتی ہے لیکن ظلم کی حکومت نہیں‌چل سکتی ہے .

  • صدر ایمرا محمد آصف بٹ کی  مشیر  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار تنویر الیاس خان سے ملاقات، صحافیوں کے مسائل پر بات چیت

    صدر ایمرا محمد آصف بٹ کی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار تنویر الیاس خان سے ملاقات، صحافیوں کے مسائل پر بات چیت

    صدر ایمرا محمد آصف بٹ کی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار تنویر الیاس خان سے ملاقات، صحافیوں کے مسائل پر بات چیت

    صدر ایمرا محمد آصف بٹ کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے مشیر برائے معاشی و اقتصادی امور سردار تنویر الیاس خان سے اہم ملاقات ہوئی ہے.جس میں صحافتی مسائل پر بات چیت ہوئی . ملاقات میں مل کر صحافتی ورکرز کے مسائل حل کرنے پر اتفاق رائے ہوا.

    نئے پرائیویٹ میڈیا گروپ لانے کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے . جس میں‌ صدر ایمرا نے کہا ایمراباڈی بھرپور تعاون کرے گی انشاء اللہ
    واضح‌ رہے کہ صحافیوں کے فلاح بہود دکے لیے ایمرا کافی متحرک ہے اس سلسلے میں صدر ایمرا محمد آصف بٹ نے کہا کہ ایمرا ہاؤسنگ سکیم میں تیزی سے ترقیاتی کام شروع ہے. ممبر گورننگ باڈی عبد اللہ ایمرا سٹی کے ترقیاتی کام کا جائزہ لے رہے ہیں، ایمرا جو کہ صحافیوں کے حقوق کے لیے سرگرم ہے . اس سلسلے میں بھی ایک بار اپنے کردار سے صحافی بھائیوں کے لیے بازی لے گئے ہے . صحافیوں کے لیے اپنا گھر بنانے کا خواب اب شرمندہ تعمیر ہوتا نظر آتا ہے

  • لاہور قلندر اور ٹیوٹا کے مابین مفاہمتی یادواشت کی تقریب

    لاہور قلندر اور ٹیوٹا کے مابین مفاہمتی یادواشت کی تقریب

    لاہور قلندر اور ٹیوٹا کے مابین مفاہمتی یادواشت کی تقریب
    باغی ٹی وی :لاہور قلندر اور ٹیوٹا کے مابین مفاہمتی یادواشت کی تقریب ہوئی .معاہدے پر چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان اور لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا نے معاہدے پر دستخط کریں گے.اس موقع پر لاہور قلندر کے ڈائریکٹر کرکٹر عاقب جاوید بھی موجود تھے

    چیرمین ٹیوٹا علی سلمان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت لاہور قلندر ٹیوٹا نوجوانوں کو کرکٹ سیکھائیں گے.لاہور قلندر کے اشتراک سے فنی تعلیمی اداروں کے طلباء کو سپورٹس سے متعلق تربیت فراہم کیجائے گی،

    طلباء کو کھیلوں میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی اور استعمال بارے آگاہی دی جائے گی،

  • وزیراعلیٰ نے کیا پولیس انوسٹی گیشن کمپیلکس سنٹرل ہیڈ کوارٹر  کی نئی عمارت  کا افتتاح

    وزیراعلیٰ نے کیا پولیس انوسٹی گیشن کمپیلکس سنٹرل ہیڈ کوارٹر کی نئی عمارت کا افتتاح

    وزیراعلیٰ نے کیا پولیس انوسٹی گیشن کمپیلکس سنٹرل ہیڈ کوارٹر کی نئی عمارت کا افتتاح

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پولیس انوسٹی گیشن کمپیلکس سنٹرل ہیڈ کوارٹر کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا،صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان، انسپکٹر جنرل پولیس انعام غنی اور اعلی پولیس حکام بھی اس موقع پر موجود تھے . اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا .وزیراعلیٰ نے خواتین کے تحفظ کیلئے بنائی ویمن سیفٹی ایپلیکیشن کا بھی افتتاح کیا
    وزیراعلی عثمان بزدار نے ڈی ایچ اے میں ڈرائیونگ لائسنس سینٹر اور گلشن راوی پولیس سٹیشن کی نئی عمارت کا بھی آن لائن افتتاح کیا. کا اس کے علاوہ انہوں نے انوسٹی گیشن کمپلیکس کا دورہ کیا اور شجرکاری مہم کے تحت کمپلیکس کے لان میں پودا لگایا. ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس انوسٹی گیشن فیاض احمد دیو نے بریفنگ دی .پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو سلامی دی

    نئے دفتر میں انویسٹی گیشن سے متعلقہ تمام وسائل،جدید ٹیکنالوجی اور دیگر ضروریات کو مد نظر رکھا گیا ہے۔آئی جی پنجاب
    انویسٹی گیشن کے معیار کواپ گریڈ کرکے پنجاب پولیس کی استعداد کار کو بڑھانا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعلی پنجاب
    تھانہ کلچرکی تبدیلی اور عوامی سہولت کیلئے محکمہ پولیس کو جدید وسائل وسہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے پنجا ب پولیس کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال قابل ستائش ہے۔
    ویمن سیفٹی ایپ خواتین او ر بچیوں کو جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں سے محفوظ رکھنے میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔ پولیس افسران کو عوام میں احساس تحفظ کے فروغ اور انکے مسائل کے حل کیلئے جذبہ حب الوطنی سے کام کرناہو گا۔ صوبے میں قانون کی حکمرانی اور شہریوں کو جرائم سے محفوظ رکھنے کیلئے عوام دوست پولیسنگ کو فروغ دیا جائے۔

  • ہم وزیراعلیٰ ہاؤس بھی بلاک کر کے دکھائیں گے،کسان اتحاد کا اعلان، لاہور کی ٹریفک متبادل راستوں پر

    ہم وزیراعلیٰ ہاؤس بھی بلاک کر کے دکھائیں گے،کسان اتحاد کا اعلان، لاہور کی ٹریفک متبادل راستوں پر

    ہم وزیراعلیٰ ہاؤس بھی بلاک کر کے دکھائیں گے،کسان اتحاد کا اعلان، لاہور کی ٹریفک متبادل راستوں پر

    باغی ٹی کی رپورٹ کے مطابق صدر کسان اتحاد چوہدری انور نے اعلان کیا ہے کہ ہم وزیراعلیٰ ہاؤس بھی بلاک کر کے دکھائیں گے،تشدد کا جواب تشدد ہوگا،

    ٹھوکر نیاز بیگ پر کسان اتحاد کا احتجاج کے بعد روڈ کو بند کر دیا گیا، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد کی ہدایت پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی، سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ ٹھوکر چوک بند ہونے پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر چلایا جارہا ہے،

    سی ٹی او لاہور نے شہریوں کو سفر سے پہلے راستہ ایپ، ہیلپ لائن سے راہنمائی لینے کی اپیل کی اور کہا کہ ایمبولینسوں اور ایمرجنسی گاڑیوں کےلئے راستہ کلئیر رکھا جائے، ٹھوکر نیاز بیگ سے موہلنوال جانے والی ٹریفک کو براستہ کینال روڈ ای ایم ای سوسائٹی بجھوایا جارہا ہے،کینال روڈ ٹھوکر فلائی اوور سے پہلے ٹریفک کو شوکت خانم چوک، قادر توباش چوک سے موٹروے بجھوایا جارہا ہے، ای ایم ای کینال روڈ پر ہیوی اور سلوموونگ وہیکلز کی مکمل ڈائیورشن لگا دی گئی،شہریوں کو راستہ ایپ، راستہ ایف ایم اور ہیلپ لائن سے لمحہ بہ لمحہ آگاہی دی جاتی رہے گی،

    ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ میں ظالم حکومت کی جانب سے کسانوں پر تشدد، شیلنگ اور ان کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کرتی ہوں۔ نالائق بزدار کی ہمت کیسے ہوئی کہ کسانوں پر تشدد کرے؟؟؟ کسان ہمارے بھائی اور ملکی معیشت میں ان کا اہم کردار ہے۔ میں ان کے حق میں پنجاب اسمبلی میں جلد قرارداد جمع کراؤں گی۔ ان کو فوری رہا کرو

    https://twitter.com/hinaparvezbutt/status/1323903798159544320

    جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف کا کہنا ہے کہ کسان اتحاد اور پولیس کے درمیان تصادم .پولیس کی واٹر کینن اور مظاہرین کے درمیان پتھراؤ ،آج نیوز کی ڈی ایس این جی کا شیشہ ٹوٹ گیا ،واٹر کینن کے استعمال سے گاڑی کی ڈش ٹوٹ گئی حکومت اور پولیس کے اس رویے کی مذمت کرتے ہیں ، آج نیوز کے نقصان کا ازالہ کیا جائے

    دوسری جانب الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا)پولیس اہلکاروں اور کسان اتحاد مظاہرین کے تصادم کے دوران "آج نیوز ” کی ڈی ایس این جی پر پتھراؤ کرنے اور واٹرکینن سے نشانہ بنانے کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔

    ایمرا صدر محمد آصف بٹ اور ایمراسیکرٹری سلیم شیخ کا اپنے مذمتی بیان میں کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں اور کسان اتحاد کےمظاہرہ کے دوران پولیس اہلکاروں کا "آج نیوزچینل کی (ڈی ایس این جی)کو واٹر کینن کے ذریعے نقصان پہنچانا انتہائی قابل مذمت اور شرمناک فعل ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کی کم ہے۔پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے دوران آج نیوز چینل کی ڈی ایس این جی پر پتھراؤ کرنے سیٹلائٹ ڈش ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ مظاہرین کو اکساکر شیشے بھی توڑ دیئے گئے۔ پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے مظاہرین آج نیوز چینل کی گاڑی پر پتھراؤ کرنے سے روکنے کی بجائے واٹرکینن سے خود بھی نشانہ بناکرنقصان پہنچایاہے۔

    ایمرا باڈی پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کے اس قبیح فعل مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ پنجاب پولیس کے اعلی عہدیداروں کو خبردار کرتی ہے کہ دوران کوریج میڈیاکی گاڑیوں اور ورکرزکو نشانہ بنانے کی بجائے ان کا احترام کریں۔ورنہ ان کے خلاف بھرپور ایکشن لیاجائے گا۔ہماری کسان اتحاد تنظیم کے نمائندگان کو بھی باور کروانے چاہتے ہیں کہ مظاہرے کےدوران میڈیا کی گاڑیوں اورمیڈیاورکرز پر پتھراؤ کرنے سے باز رہیں۔ اور اپنے ساتھیوں کو میڈیا ورکرزکے ساتھ عزت و احترام کے ساتھ پیش آنے کی ترغیب دیں۔ورنہ ان کا ہرسطح پر میڈیا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

    کسانوں کی رات گئے گرفتاریاں، لاٹھی چارج، ن لیگ نے بڑا مطالبہ کر دیا