Baaghi TV

Category: لاہور

  • زندہ شخص کو مردہ لکھ دیا گیا،افسر شاہی مکھیاں مار رہی ہے،عدالت برہم

    زندہ شخص کو مردہ لکھ دیا گیا،افسر شاہی مکھیاں مار رہی ہے،عدالت برہم

    زندہ شخص کو مردہ لکھ دیا گیا،افسر شاہی مکھیاں مار رہی ہے،عدالت برہم
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ملزم کو گرفتار نہ کرنے کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواست موثر قرار دے کر نمٹا دی ،وکیل درخواستگزارنے عدالت میں کہا کہ میری شکایت کا ازالہ ہو گیا ہے ۔اصل ملزم کو گنہگار قرار دے دیا ہے

    عدالت کے حکم پر ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء پیش ہوئے ۔ایڈشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے نے ڈی جی کی طرف سے غیر مشروط معافی مانگی

    لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں اپنی کارگزاریوں کو چھپانے کے لیے اعلی افسروں کو عدالتی حکم سے اگاہ نہیں کیا جاتا ۔اس ملک سے کرائم کیسے ختم ہوگا ۔افسر شاہی مکھیاں مارنے پر بیٹھی ہے افسر شاہی کی وجہ سے عدالتوں میں کیسوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ۔یہ اعلی سطح کی لا قانونیت ہے کہ زندہ شخص کو مردہ لکھ دیا گیا ۔

    عدالت نے عدالتی حکم ڈی جی ایف آئی اے تک نہ پہنچانے پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو شوکاز نوٹس جاری کر رکھے تھے ،چیف جسٹس محمد قاسم خان نے محمد حسین کی درخواست پر سماعت کی ،گزشتہ سماعت پر ڈائریکٹر ایف آئی اے رضوان نے عدالتی حکم کے بارے لاعلمی کا اظہار کیا تھا ۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا تھا کہ میں غلطی فہمی کے باعث ڈی جی ایف آئی اے کو اطلاع نہ دے سکا ، عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور ڈاکٹر رضوان پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ آیف آئی اے کو ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کی درخواست دی۔آیف ائی اے نے ایک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جو ابھی تک ڈیوٹی کررہا ہے ۔آیف ائی اے نے دوسرے زندہ ملزم کو مردہ ظاہر کردیا ۔عدالت آیف آئی اے کو دی گئی زیر التواء درخواست پر قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دیا جائے۔

  • فردوس عاشق اعوان کی تعیناتی کے خلاف درخواست،عدالت نے کونسی استدعا کی منظور؟

    فردوس عاشق اعوان کی تعیناتی کے خلاف درخواست،عدالت نے کونسی استدعا کی منظور؟

    فردوس عاشق اعوان کی تعیناتی کے خلاف درخواست،عدالت نے کونسی استدعا کی منظور؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں مشیر وزیر اعلی فردوس عاشق اعوان کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے متفرق درخواست منظور کرلی۔ کچھ دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے سماعت آئندہ سوموار تک ملتوی کر دی ،عدالت نے گزشتہ سماعت پر درخواستگزار کو سپریم کورٹ کا فیصلہ لف کرنے کی ہدایت کی تھی

    چیف جسٹس قاسم خان نے چودھری محمد ظفر اقبال کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری اور فردوس عاشق اعوان کو فریق بنایا گیا ہے درخواستگزارنے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر وزیراعلی پنجاب تعیناتی اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں فردوس عاشق اعوان کا ذکر کیا، فردوس عاشق اعوان کے ریمارکس کو بھی توہین عدالت کے مترادف قرار دیا گیا۔

    درخواستگزار نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 10 رکنی بنچ نے جسٹس قاضی فائز عیسی کیس کا فیصلہ سنایا تھا، وفاقی حکومت کو فردوس عاشق اعوان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے، فردوس عاشق اعوان کی بطور مشیر خاص تعیناتی کو کالعدم قرار دے کر کام کرنے سے روکا جائے،

     

    فردوس عاشق اعوان کو پنجاب میں مشیر اطلاعات تعینات کیا گیا ہے، اس سے قبل وہ وفاقی مشیر اطلاعات تھیں

    فردوس عاشق اعوان "فارغ” سابق ڈی جی آئی ایس پی آر وزیراعظم کے معاون برائے اطلاعات مقرر

    فردوس عاشق اعوان نے دفعہ 144 کو پاؤں تلے روند دیا،سماجی فاصلہ بھی صرف دوسروں کے لئے

    فردوس عاشق اعوان کی تعیناتی کے بعد پنجاب کے وزراء نے بھی میڈیا پر آنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ،وزیراعظم عمران خان کئی بار ہدایت کر چکے ہیں کہ حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے لائی جائے لیکن وزراء میڈیا پر آنے سے گریز کر رہے تھے،اب فردوس عاشق اعوان وزراء کو باقاعدہ اجلاس میں ٹریننگ دیں گی اور انہیں اس بات پر زور دیں گی کہ وہ میڈیا پر آ کر خود اپنی کارکردگی بیان کریں

  • حکومت اور اپوزیشن اس مسئلہ پر ایک پیج پر ہیں، گورنر پنجاب کا صدر آزاد کشمیر سے ملاقات میں دعویٰ

    حکومت اور اپوزیشن اس مسئلہ پر ایک پیج پر ہیں، گورنر پنجاب کا صدر آزاد کشمیر سے ملاقات میں دعویٰ

    حکومت اور اپوزیشن اس مسئلہ پر ایک پیج پر ہیں، گورنر پنجاب کا صدر آزاد کشمیر سے ملاقات میں دعویٰ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور سے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں ایل او سی پر بھارتی فائر نگ اور کشمیر میں مظالم کی مذمت کی گئی ،گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر حکومت اور اپوزیشن سمیت سب ایک پیج پر ہیں ،بھارتی فوج نے کشمیریوں کا امن و سکون برباد کر دیا ہے، مودی کشمیریوں کی زمین چھین کر ہندووں کو آباد کر  ،مودی اور بھارتی افواج دہشت گردہے دنیا نوٹس لے،

    ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ممبئی کی فائیو سٹار ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی پر کھلبلی مچ گئی

    ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

    متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات

    ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی

    بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے

    ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب

    علامہ طاہر اشرفی کی صدر آزاد کشمیر سے ملاقات،عرب ممالک میں مسئلہ کشمیر جاگر کرنے کا دیا اہم مشورہ

    گورنر پنجاب چودھری سرور کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ایک خواب ہی رہیگا وزیر اعظم عمران خان ثابت کر رہے ہیں وہ کشمیریوں کے سفیر ہیں کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے ہم کشمیریوں کیساتھ ہیں ،کشمیر کے مسئلہ پر یورپی اور اراکین پار لیمنٹ سے رابطے میں ہوں،

    صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو کشمیر یوں پر مظالم کا نوٹس لینا چاہیے،ہر لمحہ اپنے کشمیر ی بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں

  • لاہور جلسے سے قبل نیب متحرک، رانا ثناء اللہ کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا

    لاہور جلسے سے قبل نیب متحرک، رانا ثناء اللہ کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا

    لاہور جلسے سے قبل نیب متحرک، رانا ثناء اللہ کیخلاف بڑا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنماؤں کے خلاف نیب متحرک ہو گیا، نیب نے ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف زیر التوا کیس مقرر کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا

    نیب کی جانب سے عدالت میں دی  درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثنااللہ 10 ماہ سے اثاثوں کے کیس میں ضمانت پرہیں،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت کوسماعت کیلئے مقررکیا جائے،راناثناا للہ کی درخواست ضمانت سن کرفیصلہ کیا جائے۔رانا ثنااللہ آمدن سےزائداثاثوں کے کیس میں 25 مارچ سےعبوری ضمانت پرہیں

    ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے نیب طلبی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے،رانا ثناء اللہ کی جانب سے لاہور ہائکورٹ میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ نیب کی جانب سے تحقیقات کیلئے خلاف قانون طلب کیا گیا ہے،انسداد منشیات اورنیب دونوں ادارے وفاق کے زیرسایہ ہیں،نیب انہیں اثاثوں کی تحقیقات کررہا ہے جواے این ایف عدالت نے منجمد کررکھے ہیں، ایک وقت میں دونوں وفاقی ادارے کیسے تحقیقات کر سکتے ہیں,درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نیب نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کر کے شامل تفتیش کیا ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نیب کی جانب سے طلبی کال اپ نوٹسز کو کالعدم قرار دے

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور، رانا کی اہلیہ اور ن لیگی رہنماؤں نے بڑے سوالات اٹھا دیئے

    رانا ثناء اللہ ایک بار پھرمشکل میں پھنس گئے، حکومت نے اب کیا کیا؟ جان کر ہوں حیران

    رانا ثناء اللہ نے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کوجیل سے لکھا خط، کیا کہا؟

    رانا ثناء اللہ کی ضمانت، شہر یار آفریدی میدان میں آ گئے، بڑا اعلان کر دیا

    واضح رہے کہ منشیات کیس میں رانا ثناء اللہ چھ ماہ کے بعد رہا ہوئے تھے منشیات کیس میں رہائی پانے والے رکن قومی اسمبلی ،مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس مقدمے کا کوئی سر اور پاؤں نہیں ہے۔ جن حالات میں مجھے جیل میں رکھا گیا، اس کا ذکر نہیں کروں گا۔ میری چھ ماہ بعد ضمانت ہوئی لیکن پورا انصاف نہیں ہوا۔ جن لوگوں نے جھوٹا مقدمہ درج کرایا اللہ کا قہر اور غضب ان پہ نازل ہو ، اگر میں جھوٹا ہوں تو مجھ پہ اللہ کا قہر اور غضب نازل ہو

  • لاہور جلسے کیلیے پی ڈی ایم کا اجلاس طلب،اہم فیصلے متوقع

    لاہور جلسے کیلیے پی ڈی ایم کا اجلاس طلب،اہم فیصلے متوقع

    لاہور جلسے کیلیے پی ڈی ایم کا اجلاس طلب،اہم فیصلے متوقع

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور جلسے کی تیاریاں شروع کردی ہیں حکومت کیخلاف فیصلہ کن مرحلےکی تیاریاں شروع کردیں،

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے اینٹ کا جواب پتھر سے دیاجائے گا ، پی ڈی ایم کی مقامی قیادت کا اجلاس ہوگا جس میں جلسہ کی تیاریوں کے حوالہ سے اہم فیصلے کئے جائیں گے ،اجلاس میں جے یو آئی ف کے رہنما غفور حیدری بھی شریک ہوں گے ،اجلاس میں 13 دسمبر کو لاہور میں پی ڈی ایم جلسے سے متعلق مشاورت ہوگی ،اجلاس 13 دسمبر کو لاہور میں جلسے کے انتظامات کا جائزہ لے گا ،حکومت کی جانب سے ممکنہ رکاوٹوں کامقابلہ کرنےکےلیے حکمت عملی تیار کی جائے گی

    ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ اپوزیشن اتحاد نے 13 دسمبر کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

    پی ڈی ایم کو سینیٹر فیصل جاوید نے دیا بڑا چیلنج،کہا اس مقام پر جلسہ کریں سرکاری میڈیا پر بھی نشر کرا دینگے

    ملتان ،حالات کشیدہ، کینٹینر لگ گئے، اپوزیشن کا ہر حال میں جلسہ کرنیکا اعلان

    بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

    مریم نواز ملتان کیلئے روانہ،کہا جلسہ ہونے سے پہلے سے ہی کامیاب ہوگیا

    آصفہ بھٹوکراچی سے ملتان روانہ، کون ہے ہمراہ؟

    آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

    پی ڈی ایم وائرس کا بھی مقابلہ کریں گے،مریم نواز کی سیاست بارے فردوس عاشق کا بڑا دعویٰ

    ملتان میں پی ڈی ایم رہنماؤں پر مقدمے، بلاول کے ترجمان برس پڑے

    رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟

    مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں

    مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟

    کیپٹن ر صفدر کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    مریم نواز کو اندر کون ڈالے گا؟. اہم سوال اٹھ گیا

    پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ میں جلسے پر مقدمہ درج

    پی ڈی ایم جلسہ ،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ، عدالت کا بڑا حکم

    حکومت کوعوام نظرنہیں آتی، جلسہ کیا نظر آئے گا،مولانا فضل الرحمان

    مسلم لیگ (ن) نے کے رہنما رانا مقبول، سابق مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید، رکن صوبائی اسمبلی سمیع اللہ خان، راجہ خرم اور امتیاز الہیٰ نے ڈپٹی کمشنر کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست دی تھی۔ تاہم ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض ملک نے موجودہ تناظر میں جلسے کی اجازت دینے سے صاف صاف انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسہ ہونا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کرنا ہے۔ یہ سابق حکومت کا ہی فیصلہ ہے کہ گریٹر اقبال پارک میں جلسے نہیں ہو سکتے۔

    ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے حکومت کی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کرنا ہے۔ یہ کس طرح ممکن ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل ہوگا۔

    ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جلسے کی اجازت نہ ملنے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق مئیر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان میں علامہ خادم حسین رضوی کا جنازہ اور منہاج القرآن کا اجتماع ہو چکا ہے۔ حالیہ ایونٹس کو دیکھتے ہوئے مسلم لیگ ن کو بھی اجازت ملنی چاہیے۔

  • بابر اعظم پر الزام عائد کرنیوالی خاتون نے اب کس پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا؟

    بابر اعظم پر الزام عائد کرنیوالی خاتون نے اب کس پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا؟

    بابر اعظم پر الزام عائد کرنیوالی خاتون نے اب کس پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر الزامات عائد کرنے والی خاتون حامیزہ نے مقامی عدالت میں ایک اور درخواست دائر کر دی ہے۔

    خاتون حامیزہ کی طرف سے لاہور کی عدالت میں ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بابر اعظم کے خلاف مقدمے کی درخواست پر بابر اعظم کے والد، بھائی، ایس ایچ او تھانہ ڈیفنس اے اور دیگر افراد ہراساں کر رہے ہیں۔ بابر اعظم کا خاندان مقدمے کی درخواست واپس لینے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔متاثرہ خاتون کے وکیل کا کہنا ہے کہ عدالت نے پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے حامیزہ کو ہراساں کرنے سے روک دیا ہے۔

    قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کیخلاف اندراج مقدمہ کے لیے ہامزہ نے سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا،ایڈشنل سیشن جج نعمان محمد نعیم نے ایس ایچ او نصیر آباد سے رپورٹ طلب کر لی ،عدالت نے ہراسان کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے ایس پی کمپلینٹ سے 5 دسمبر کو جواب طلب کرلیا

    حامزہ مختیار نے سیشن کورٹ میں اندراج مقدمہ، ہراسان کرنے سے روکنے اور ہرجانے کی درخواست دائر کی ، دائر درخواستوں میں بابر اعظم،محمد اعظم، فیصل اعظم کامل اعظم اور محمد نوید کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں‌موقف اپنایا گیا کہ سی سی پی او لاہور کو اندارج مقدمہ کی درخواست دی لیکن عملدرآمد نہیں ہوا، بابر اعظم کیخلاف جنسی ہراساں، فراڈ اور ہرجانے کے دعویٰ کی درخواست کی گئی ،درخواست میں تھانہ نصیر آباد پولیس کوبابر اعظم کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے

    درخواست میں کہا گیا کہ بابر اعظم کے فیملی اراکین ہراساں کر رہے ہیں، عدالت ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے،

    بابراعظم شادی کا جھانسہ دے کر10 سال تک زیادتی کرتا رہا:میں نے بابرکی خاطربڑی قربانیاں دیں :حامزہ نے سارےپردے فاش کردیے

    بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگو،رازونیاز کی باتیں سامنے آگئیں

    بابراعظم کی حامیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی،بلیک میلنگ:پی سی بی”مٹّی پاو”کہہ کرمظلوم کی بجائےظالم کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    بابر اعظم پر الزام لگانیوالی خاتون مدد طلب کرنے کہاں پہنچ گئی؟

    واضح رہے کہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامیزہ نے بابر اعظم پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ بابر مجھے کورٹ میرج کے بہانے گھر سے بھگاکر لے گیا اور مختلف جگہوں پر کرائے کے مکانوں پر رکھتا رہا۔

    حامیزہ نامی لڑکی نے دعویٰ کیا کہ میرے ساتھ زیادتی کرنے والا کوئی عام شخص نہیں بلکہ بابر اعظم ہے جو اس وقت پاکستانی ٹیم کا کپتان ہے۔لڑکی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم سے میرا تعلق اس وقت کا ہے جب بابر کرکٹ نے کرکٹ کی دنیا میں قدم نہیں رکھا تھا اور بابر ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھا۔

    پاکستانی کپتان بابر اعظم الزامات کی زد میں، کون سچا کون جھوٹا،مبشرلقمان حقیقت سامنے لے آئے

  • لاہور کی عدالت کے جج بھی کرونا کا شکار ہو گئے

    لاہور کی عدالت کے جج بھی کرونا کا شکار ہو گئے

    لاہور کی عدالت کے جج بھی کرونا کا شکار ہو گئے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج لاہور منصور احمد قریشی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ۔جس کے بعد انہوں نے عدالت سے چھٹی لیکر خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ۔کرونا کی دوسری لہر میں اہم شخصیات کرونا کا شکار ہیں جن میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی شامل ہیں‌اسی طرح کرونا سے کئی اہم اور سینئر ڈاکٹرز بھی فوت ہو چکے ہیں.

    این سی او سی کے مطابق کرونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں پاکستان میں 2 ہزار 458 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 482 ہوگئی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سےمزید 67 اموات ہوئی ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 8 ہزار91 ہے۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 30 ہزار408، خیبرپختونخوا میں 74 ہزار370، سندھ میں ایک لاکھ 74 ہزار 350، پنجاب میں ایک لاکھ 19 ہزار578، بلوچستان میں 17 ہزار187، آزاد کشمیر میں 6 ہزار933 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 658 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کرونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 3 ہزار 36 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں 2 ہزار935، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 369، اسلام آباد میں 318، گلگت بلتستان میں 97، بلوچستان میں 167 اور آزاد کشمیر میں 169 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    کرونا سے اگلے محاذ پر لڑتے ہوئے ایک اور سینئر ڈاکٹر چل بسے

  • بوگس چیک میں مطلوب اشتہاری مفرور کی گرفتاری ، لاہور پولیس کی بڑی کامیابی

    بوگس چیک میں مطلوب اشتہاری مفرور کی گرفتاری ، لاہور پولیس کی بڑی کامیابی

    بوگس چیک میں مطلوب اشتہاری مفرور کی گرفتاری ، لاہور پولیس کی بڑی کامیابی

    باغی ٹی وی رپورٹ : ایس ایچ او نواں کوٹ کے مطابق لاہور پولیس نے فیصل آباد اور بہاولپور پولیس کو مطلوب 48 لاکھ روپے کے بوگس چیک کے 03مفرور اشتہاری پکڑ لیے . نواں کوٹ پولیس نے 03مفرور اشتہاری مجرمان جنید، خلیل اور انور کو گرفتار کیا۔

    اشتہاری مجرم خلیل کے خلاف تھانہ کینٹ بہاولپور میں 38 لاکھ روپے کے بوگس چیک کا مقدمہ درج تھا۔مجرم جنید کے خلاف تھانہ ریل بازار فیصل آباد میں 05 لاکھ روپے کے بوگس چیک کا مقدمہ درج تھا۔مجرم محمدانور کے خلاف تھانہ گلبرگ فیصل آباد میں 05 لاکھ روپے کے بوگس چیک کا مقدمہ درج تھا۔۔

    مفرور اشتہاری مجرمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رکھیں گے۔

  • چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت سے برآمد ہوئیں

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت سے برآمد ہوئیں

    چائلڈ پورنوگرافی میں‌ ملوث ملزم گرفتار،کتنی اخلاق باختہ ویڈیوز شیطان صفت کے پاس برآمد ہوئیں

    وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے نارووال میں کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ریاض نامی نوجوان کو گرفتار کرلیا۔

    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ برازیل حکومت نے ملزم سے متعلق معلومات پاکستان کو دی تھیں، انٹرپول کے ذریعے ملنے والی معلومات کی روشنی میں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم سے 600 سے زائد بچوں کی فحش ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ ملزم کا لیپ ٹاپ اور دوسری ڈیوائسز تحویل میں لے کر انہیں پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوایا گیا ہے تاکہ ان کی جانچ پڑتال کرکے مزید معلومات اور شواہد مل سکیں۔

    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم چائلڈ پورنو گرافی کے عالمی گروہ سے رابطے میں تھا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے عدالت سے چار روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اسلام آباد سے بھی انٹرنیشنل ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کو گرفتار کیا گیا تھا جسے گزشتہ دنوں عدالت نے معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی، اغواء ،پورن وڈیو بنانے کا جرم ثابت ہونے پر 3 بار پھانسی اور 3 بار عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

  • روپے کی قدر بڑھنے اور ڈالر سستا ہونے کے باوجود گاڑیاں مہنگی کر دی گئیں،  آخر  کیوں

    روپے کی قدر بڑھنے اور ڈالر سستا ہونے کے باوجود گاڑیاں مہنگی کر دی گئیں، آخر کیوں

    روپے کی قدر بڑھنے اور ڈالر سستا ہونے کے باوجود گاڑیاں مہنگی کر دی گئیں، آخر کیوں

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، پاکستان میں ڈالر کی قیمت مسلسل کم ہونے کے باوجود گاڑیاں مہنگی ہیں. مقامی کار اسمبلرز نے ڈالر کی قدر میں کمی کے باوجود ایک بار پھر گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

    پاکستان میں روپے کی قدر میں اضافے اور ڈالر کی قدر میں کمی کے باوجود مقامی کار اسمبلرز کی من مانیاں جاری ہیں اور ایک بار پھر بلا جواز دو مقامی کمپنیوں نے یکم دسمبر سے گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل مقامی کمپنیوں نے ڈالر کی قدر بڑھنے کو گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنایا تھا جب کہ اب گزشتہ 6 ماہ کے دوران ڈالر کی قدر میں 9 روپے کی کمی کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں زبردست کمی کی توقع کی جارہی تھی۔ صارفین نے ڈالر کی قدر میں کمی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بعد قیمتوں میں اضافے کو بلا جواز قرار دیا ہے۔

    واضح رہے کہ کورولا 1.6 پر 60 ہزار، 1.8 پر 80 ہزار جبکہ گرانڈی پر ایک لاکھ روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جب کہ کلٹس وی ایکس ایل پر 70 ہزار، کلٹس اے جی ایس پر ایک لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے

    پاکستان کے عوام میں ایک عام رائے پائی جاتی یہاں گاڑیاں بنانے والی کمپنیز زائد منافع کماتی ہیں اس لیے یہاں گاڑیاں مہنگی ملتی ہیں کیونکہ ہمارے ہاں گاڑیاں استعمال کرنے والے عموماً قیمتوں کا موازنہ بھارت میں ملنے والی گاڑیوں سے کرتے ہیں۔

    نجی چینل کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی جانب سے انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کے جنرل منیجر عاصم ایاز سے سوال کیا گیا کہ خطے کے دیگر ممالک یا ہمارے ہمسایہ ملک بھارت میں دیکھا جائے تو گاڑیاں سستی ہیں مگر پاکستان میں کوئی بھی نئی چھوٹی سے چھوٹی گاڑی بھی10 لاکھ روپے سے کم کیوں نہیں ہے تو انہوں نے اس کی تفصیلاً وجوہات بیان کیں۔
    عاصم ایاز کی جانب سے بتایا گیا کہ یہاں ملنے والی بڑی گاڑیاں کورولا، ہنڈا وغیرہ کی قیمتیں بھارت کے مقابلے یا تو برابر ہیں یا بھارت کی نسبت کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈالر کی قیمت بھی بھارت کی نسبت کم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جہاں زیادہ لوکلائزیشن ہو وہاں قیمتوں میں فرق ہوتا ہے۔

    جی ایم ای ڈی بی عاصم ایاز نے کہا کہ بھارت میں ملنے والی چھوٹی گاڑی ماروتی کی نسبت پاکستان میں ملنے والی اسی طرح کی گاڑی کی قیمت میں زیادہ فرق ہے۔ کیونکہ بھارت میں پاکستان کی نسبت لوکلائزیشن زیادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے ملک میں ملنے والی بڑی گاڑیاں پوری دنیا کی نسبت سستی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ قیمتیں بڑھنے کی وجہ حکومت کی جانب سے سی کے ٹی پر عائد کیے جانے والے ٹیکسز ہیں جو کہ پاکستان میں 30 فیصد زیادہ بلکہ 40 فیصد کے قریب ہیں جب کہ بھارت میں یہی ٹیکسز کی شرح 20 فیصد سے بھی کم ہے۔

    واضح ‌رہے کہ عاصم ایاز نے کہا کہ پاکستان میں اب دیگر گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں جیسے کییا، ہونڈائی کے پاکستان میں آنے سے ہنڈا، ٹویوٹا اور سوزوکی کو گاڑیوں کی قیمتیں کم کرنی پڑیں گی۔ایک سوال کے جواب میں عاصم ایاز نے کہا کہ قیمتوں کا انحصار ڈالر کی قیمت، مزدوری اور ٹیکس کی شرح پر ہوتا ہے جیسے جیسے یہ چیزیں بڑھتی ہیں قیمتوں میں فرق آتا ہے مگر ہمارے ملک میں ایک بار قیمتیں بڑھنے کے بعد نیچے بمشکل آتی ہیں۔

    اب جبکہ ڈالر مسلسل روپے کے مقابلے میں کم ہو رہا ہے تو بجائے اس کے کہ گإڑیوں کی قیمت کم ہوتی بڑھا دی گئ ہے. اگر کم نہیں‌کی تو کم از کم قمیتوں کو بڑھایا ہی نہ جاتا . لیکن اصل بات ہے کہ ملک کے اندر چیک اینڈ بیلنس کوئی نظام ہی نہیں ، مناسب محاسبہ تو آٹو مینوفیکچررز اپنی من مانیاں نہ کرین